Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا لاک ڈاؤن، وزیراعلیٰ سندھ بھی یوٹرن لینے پر ہوئے مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، وزیراعلیٰ سندھ بھی یوٹرن لینے پر ہوئے مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، وزیراعلیٰ سندھ بھی یوٹرن لینے پر ہوئے مجبور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے رمضان کے لیے ایس او پی حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق سندھ میں نماز تراویح کی ادائیگی گھروں پر ہوگی۔

    حکم نامے کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، ریسٹورنٹ کو تیار کھانے شام 5 سے رات 10 بجے تک ڈیلیوری کی اجازت ہوگی ،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سموسے، پکوڑے، فروٹ چاٹ، جلیبی اسٹالز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کسی نے خلاف ورزی کی تو سرگرمی مکمل بند کردی جائے گی، ایس او پی اور احکامات کا اطلاق پورے ماہ صیام میں ہوگا۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رمضان میں کاروبارپیرتاجمعرات صبح9 سے3بجےتک ہوگا اور صبح 8 سے 5بجےتک دکانیں کھلی رہیں گی۔احترام رمضان آرڈیننس جاری رہےگا، تیار کھانے کی ڈلیوری 5سے10بجےتک ہوگی جبکہ سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج رمضان شریف کیلئے کاروباری ٹائم کی نئی ایس او پی جاری کر رہے ہیں، رمضان شریف میں روزوں کے سبب ہماری قوت مدافیت کم ہوجاتی ہے، ہمیں رمضان شریف میں مزید احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی،

    نماز جمعہ و تراویح گھروں میں ادا کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل

  • مولانا طارق جمیل نے ’میڈیا‘ سے متعلق دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی

    مولانا طارق جمیل نے ’میڈیا‘ سے متعلق دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی

    اسلام آباد: مولانا طارق جمیل نے ’میڈیا‘ سے متعلق دئیے گئے بیان پر معافی مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون کی لائیو نشریات میں پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ شریک ہوئے اور دل کھول کر عطیات دیے۔ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں کورونا ریلیف فنڈ کے حوالہ سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی احساس ٹیلی تھون میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

     

    ملک کے مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز بھی ٹیلی تھون میں شریک تھے۔ اس موقع پر اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مخیر حضرات نے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے کروڑوں روپے کے عطیات کا اعلان کیا۔نشریات کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عوام سے اس وبا سے احتیاط برتنے اور خدا کے حضور توبہ کرنے کی تلقین کی،

    مولانا طارق جمیل نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر اس عذاب سے چھٹکارے کی بھی خصوصی دعا کی۔ مولانا طارق جمیل نے دعا سے قبل خطاب بھی کیا،خطاب کے دوران ان کے دیئے گئے ایک بیان پر میڈیا کی جانب سے سخت ری ایکشن دیکھنے میں آیا۔مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا پر جھوٹ بولا جاتا ہے۔ہم جھوٹی قوم ہیں۔ہم اس جھوٹ کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں کوئی مقام نہیں لے سکتے۔

    22 کروڑ عوام میں کتنے لوگ سچے ہیں.؟. مولانا طارق جمیل نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار مجھ سے ایک چینل کے مالک نے نصیحت مانگی۔ میں نے کہا اپنے چینل سے جھوٹ ختم کردو۔تو اس نے کہا کہ چینل ختم ہو سکتا ہے جھوٹ ختم نہیں ہو سکتا۔صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا میڈیا جھوٹا ہے۔سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے۔تاہم اب مولاناطارق جمیل نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ سب برائیوں کی جڑ ہے۔

    مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایک آدمی حضور پاک ﷺ کے پاس پیش ہوا اور کہا کہ میرے اندر ہر عیب ہے لیکن آپ ایک گناہ بتا دیں جو میں چھوڑ دوں، میں سارے نہیں چھوڑ سکتا۔ تو حضور پاک نے کہا کہ تم جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔مولانا نے مزید کہا کہ میرے بیان میں "تمام” سے مراد سارے نہیں، بلکہ اکثریت ہے۔پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وہ حضرات جو سچ بولتے ہیں، میرے بیان سے ان کی دل آزاری ہوئی تو معزرت خواہ ہوں۔

  • بھارتی فوج کے مظالم رمضان المبارک میں بھی نہ رک سکے ، دو کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

    بھارتی فوج کے مظالم رمضان المبارک میں بھی نہ رک سکے ، دو کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

    سرینگر:بھارتی فوج کے مظالم رمضان المبارک میں بھی نہ رک سکے ، دو کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا ،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کی رات جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے خار پورہ ارونی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق علاقے میں آپریشن اس وقت ہوا جب کولگام ضلع کے پولیس کانسٹیبل سرتاج احمد ایتو کو نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی۔تلاشی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو نوجوان شہید ہو گئے۔

    وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں قائم سی آر پی کیمپ پر نامعلوم افراد نے گرینیڈ حملہ کیا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سی آر پی ایف ترجمان نے بتایا کہ کے مطابق چاڈورہ کے ڈونی واری علاقے میں قائم سی آر پی ایف کیمپ پر نامعلوم افراد نے ایک گرینیڈ پھینکا ۔ اس حملے میں تین سی آر پی ایف جوان زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جمعے کو پلوامہ قصبے میں لوگوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز اہلکاروں اور لوگوںکے درمیان جھڑپیںہوئیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے جامع مسجد پر چھاپہ مارا اور توڑ پھوڑکی ۔ بھارتی پولیس اور فوجیوںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے جسکے بعد مظاہرین اور بھارتی فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔جھڑپوںکے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ قابض فورسز اہلکاروں نے قصبے میں کئی نوجوان گرفتار کر لیے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

    ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں رواں سال سرکاری فوج کی عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں میں جیش محمد اور لشکر طیبہ کے متعدد اعلی کمانڈروں سمیت پچاس عسکریت پسند شہید کئے گئے ہیں۔جبکہ سترہ حکومتی فورسزکے اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پچھلے چار ماہ کے دوران نو عام شہریوں کو بھی ہلاک کیا۔عسکریت پسندوں میں جیش محمد ،لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

    ان50 عسکریت پسندوں میں سے 18 کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے لئے لگائے جانے والے لاک ڈاون کے دوران ختم کیا گیا۔القمرآن لائن کے مطابق جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ڈیلگام کے علاقے میں سرکاری فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لشکر طیبہ کے ضلعی کمانڈر مظفر احمد بھٹ سمیت چار عسکریت پسند شہید ہوئے جن کا تعلق تحریک لبیک اور حزب المجاہدین تنظیموں سے تھا۔

    25 جنوری کو ، جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال کے علاقے میں سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جیش محمد کشمیر کے سربراہ قاری یاسر سمیت تین عسکریت پسند شہید ہوگئے جبکہ تین فوجی زخمی ہوگئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق23 جنوری کو ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں ایک دوسرے اعلی عسکریت پسند کمانڈر ابو سیف اللہ عرف ابو قاسم کی شہادت ہوئی۔

    9 اپریل کو ، جیش محمد کے اعلی کمانڈر سجاد نواب ڈار کو سرکاری فوج نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں شہید کردیا۔جموں و کشمیر کے ڈوڈہ کے علاقے گنڈانہ میں 15 جنوری کو حکومتی افواج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں حزب المجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر ہارون وانی کی شہادت ہوئی۔14 مارچ سے لاک ڈاون کے دوران 18 عسکریت پسند شہید ہوئے۔

    اسی عرصے کے دوران سترہ حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے ، جن میں 13 فورس اہلکار ، تین اسپیشل پولیس آفیسر اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔2019 میں جموں و کشمیر میں 160 عسکریت پسند شہید اور 102 کو گرفتار کیا گیا تھ

  • یکم رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں

    یکم رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں

    لاہور:یکم رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

     

     

     

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

     

    https://youtu.be/3QrdDmV_3dw

     

    اس لنک سے آپ براہ راست نماز تراویح دیکھ سکتے ہیں.

     

     

  • لاہور ایئرپورٹ پر تعینات 17 اے ایس ایف اہلکار کورونا وائرس کے شکار

    لاہور ایئرپورٹ پر تعینات 17 اے ایس ایف اہلکار کورونا وائرس کے شکار

    لاہور: لاہور ایئرپورٹ پر تعینات 17 اے ایس ایف اہلکار کورونا وائرس کے شکار ،اطلاعات کےمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے 17 اہل کاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں مختلف کورنٹائن سینٹرز بھیج دیا گیا۔

    ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں لاہور ائیرپورٹ پر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی دینے والے اہل کاروں کے جب ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں سے 17 اہلکاروں کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔کورونا وائرس کے شکار ان افراد کو ایکسپو سینٹر سروس ہسپتال اور یو نیورسٹی میں قائم کورونا سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    اے ایس ایف حکام کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر کورونا وائرس سے کوئی آفیسر اور اہلکار جاں بحق نہیں ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹر فضل الرحمان ہارٹ اٹیک اور سب انسپکٹر اسحاق کسی اور وجہ سے جاں بحق ہوئے، جن اہلکاروں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

  • افغان کرونا وائرس سے نہیں آپس میں لڑ لڑ کرمرنے لگے ،افغان سیکیورٹی فورس کے 13 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

    افغان کرونا وائرس سے نہیں آپس میں لڑ لڑ کرمرنے لگے ،افغان سیکیورٹی فورس کے 13 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

    کابل:افغان کرونا وائرس سے نہیں آپس میں لڑ لڑ کرمرنے لگے ،افغان سیکیورٹی فورس کے 13 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدغیث کے فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک گھنٹے تک سخت مزاحمت کی لیکن چند اہلکاروں کے جنگجوؤں سے جا ملنے پر سیکیورٹی اہلکار پسپا ہوگئے۔ترجمان گورنر بدغیث نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جنگجوؤں نے اسلحہ اور فوجی گاڑیاں قبضے میں لیکر چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کے چند اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی۔

    ایک ہفتے کے دوران صوبے تخار، قندھار، لوگار، سرپل، بلخ اور بدغیث کی چیک پوسٹوں پر طالبان حملوں میں ہلاک ہونے والے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جب کہ صرف صوبے بدغیث میں 13 مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 29 فروری کو افغان طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود تاحال افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے جس کا ذمہ دار طالبان نے اقتدار کے لیے لڑتے افغان قیادت کو قرار دیا جب کہ صدر اشرف غنی نے اس کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی۔

  • صدر مملکت،وزیراعظم کی قوم سے قیام وصیام رمضان،  تلاوت قرآن کےساتھ ساتھ ،ملک وملت کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست

    صدر مملکت،وزیراعظم کی قوم سے قیام وصیام رمضان، تلاوت قرآن کےساتھ ساتھ ،ملک وملت کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست

    اسلام آباد:صدر مملکت اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام،قیام رمضان،صیام رمضان ، تلاوت قرآن پرخصوصی توجہ دیں،ملک وملت کے لیے خصوصی دعائیں کریں ،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ اللہ ہمارے ملک وقوم کی مدد فرمائے،مشکل گھڑی سے مزید مضبوط اور متحد بنا کر نکالے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغام پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں رمضان کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ نے روزے اس لیے فرض کیے تاکہ ہمارے اندر تقویٰ کی صفت پیدا ہو،رمضان المبارک محتاط زندگی کی تربیت کامہینہ ہے،ماہ مبارک میں غریب، نادار،مفلوک الحال طبقات کے مسائل کا احساس کرنا مقصود ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر کرونا وبا کی روک تھام کے لیے کوشاں ہیں،کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط ہی روک تھام کا واحد طریقہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی عبادات کی انجام دہی کو ہر ممکنہ حد تک محفوظ ماحول میں یقینی بنانا ہے،رمضان میں ضرورت مندوں اور دیہاڑی دار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے پیغام میں رمضان کی آمد پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل وکرم ہے ہمیں رمضان کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ روزے کا مقصدانسان کے اندر پرہیزگاری،ایثار وہمدردی کے جذبات پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم انسانیت کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے،بڑی بڑی طاقتیں کرونا کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اس نازک صورت حال کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہے،اللہ تعالی اپنا خصوصی کرم وفضل فرمائے،عالم کو اس آزمائش سے نکالے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمارے ملک وقوم کی مدد فرمائے،مشکل گھڑی سے مزیدمضبوط اور متحد بنا کر نکالے۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ستائس لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ستائس لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ستائس لاکھ سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی :کرونا کے وار دنیا بھر میں جاری ہیںِ ،دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستائس لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سات لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔

    یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور ہلاکتوں کی کل تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ یورپ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ ترانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے۔امریکہ میں آٹھ لاکھ 80ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ پچاسی ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ایک دن میں اکتیس ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    اسی طرح اسپین میں مزید چار سو چالیس ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بائیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔فرانس میں کورونا کی وجہ سے اکیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اٹلی میں پچیس ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔یلجئیم میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار چار سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں پانچ ہزار پانچ سو سے زائد افراد وائرس کی نذر ہو گئے ہیں۔

    یورپ کے اہم ملک برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید چھ سو اڑتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار سات سو اڑتیس ہو گئی ہے۔ ساڑھے چار ہزار سے زائد نئے کیسز کے بعد ایک لاکھ اڑتیس ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔ ایک ہی روز میں مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی تعداد ایک سو اکیس تک پہنچ گئی ہے۔چودہ ہزار کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور انیس سو سے زائد افراد نے موذی وائرس کو شکست دی ہے

  • حکومت پنجاب نے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی

    حکومت پنجاب نے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی

    لاہور:حکومت پنجاب نے دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی،اطلاعات کےمطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں رمضان المبارک کے احترام کے پیش نظرعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں سحری کے اوقات میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ ناگزیر ہے اس لئے پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ سحری کے اوقات میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ اسٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کوکھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی، جب کہ گروسری اسٹورز، کریانہ اسٹورز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز و سپر مارکیٹس (صرف گروسری،پھل اور سبزیوں کے سیکشن) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آپٹیشنز شاپس، بیکریاں، زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، اور زرعی مشینری کی ورکشاپس، اسپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرز کو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ دودھ دہی کی دکانیں، پولٹری فارمز اور گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے، مساجد کے لئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی۔

  • حکومت کا یوٹیوب چینلز کو ’میڈیا کیٹیگری‘ میں لانے کا فیصلہ،خفیہ مقاصد ابھی سامنے نہیں‌آئے

    حکومت کا یوٹیوب چینلز کو ’میڈیا کیٹیگری‘ میں لانے کا فیصلہ،خفیہ مقاصد ابھی سامنے نہیں‌آئے

    لاہور:حکومت کا یوٹیوب چینلز کو ’میڈیا کیٹیگری‘ میں لانے کا فیصلہ،خفیہ مقاصد ابھی سامنے نہیں‌آئے ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوٹیوب چینلز کے مالکان کی رجسٹریشن کے لیے پریس انفارمیشن ڈیارٹمنٹ میں ڈیسک فعال کریں گے۔

    اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کورونا وائرس کے خلاف محاز میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یوٹیوب چینلز حکومت کے ساتھ مل کر وائرس سے متعلق آگاہی اشتہارات نشر کرسکتے ہیں۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے مزید وضاحت کی کہ یوٹیوب چینلز چلانے والے کورونا وائرس کے بارے میں معلومات اور آگاہی پھیلانے کے لیے پاکستان انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اندراج کرسکتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے سے فعال یوٹیوب چینلز کے مالکان رجسٹریشن کے لیے پی آئی ڈی سے رابطہ کریں۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد یوٹیوب کے بہتر استعمال سے واقف ہے تاہم انفارمیشن اکیڈی کے ذریعے انہیں بنیادی ٹریننگ بھی دی جائے گی تاکہ وہ اپنے لیے مالی وسائل پید اکرسکیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت یوٹیوب چینلز کے مالکان وزارت اطلاعات سے منظوری حاصل کرسکتے ہیں اور وائر سے متاثر ہونے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے افراد مشکل وقت میں آمدنی حاصل کرسکیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیوب سے متعلق لائن آف ایکشن یا ایس او پیز تیار کریں گے اور یوٹیوب چینلز کو رجسٹرڈ کرکے ان کے مالکان کو میرٹ کی بنیاد پر پی آئی ڈی میں اندراج کرکے کارڈ جاری کریں گے۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختصر نوعیت کی ٹریینگ کے ذریعے ان کی صلاحیت کو نکھارا جا سکتا ہے جس سے وہ اپنے مالی وسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں۔