Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے ایس او پیزجاری کردیئے،خلاف ورزی ناقابل برداشت

    سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے ایس او پیزجاری کردیئے،خلاف ورزی ناقابل برداشت

    کراچی : سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے ایس او پیز،کوئی مانے یانہ مانے،خلاف ورزی ناقابل برداشت ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب رمضان المبارک کےلیے ایس او پی تیار کرلیے گئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد رمضان ایس او پی آج جاری کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کوروکنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں رمضان المبارک کےلیے ایس او پی تیار کرلیے گئے ہیں۔ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مساجد میں نماز تراویح کےبڑے اجتماعات نہیں ہوں گے ، مساجد میں نماز تراویح میں 3سے5افراد شریک ہوسکیں گے جبکہ شادی ہالزاور دیگر عوامی مقامات پر بھی تراویح کے اجتماعات کی اجازت نہیں۔

    ذرائع کے مطابق افطار پارٹیوں اورمرکزی شاہراہوں پر دسترخوان لگاناممنوع ہے ، چھوٹی بڑی مارکیٹس، شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے، دکانیں کھولنے پر قانونی کارروائی ہوگی، دکانوں سے صرف آن لائن کام ہوگا۔سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلوں پرصدر مملکت،گورنر سندھ کوبھی اعتماد میں لیا، رمضان میں پابندی سے مستثنیٰ کاروبار کےاوقات کارشام 5بجے تک ہوں گے۔

    ایس او پی کے مطابق رمضان کے پیش نظر ریسٹورینٹس کےاوقات کار تبدیل ہوں گے، سموسے،پکوڑوں کی دکانیں، ٹھیلوں،بیکریز کو شام 5بجے تک بند جرنے کی اجازت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریستوران ہوم ڈیلیوری،ڈرائیوتھرو سروس شام 5بجے کےبعد کرسکیں گے جبکہ تیارکھانوں کی ڈیلوری، آن لائن سروس شام 5سے رات 11بجے تک ہونے کا امکان ہے۔ذرائع سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سپر اسٹورز میں ایس او پی پر عمل نہ ہوا تو بند کردیاجائےگا، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد رمضان ایس او پی آج جاری کی جائے گی۔

  • چین کے ڈاکٹرزمیجرجنرل ہانگ کی قیادت میں دوخصوصی طیارے لیکرپاکستان پہنچ گئے

    چین کے ڈاکٹرزمیجرجنرل ہانگ کی قیادت میں دوخصوصی طیارے لیکرپاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:چین کے ڈاکٹرزمیجرجنرل ہانگ کی قیادت میں دوخصوصی طیارے لیکرپاکستان پہنچ گئے ،افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ترجمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دوست ملک چین کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ میڈیکل ٹیم میجرجنرل ہانگ چنگ ہن کی قیادت میں اسلام اباد پہنچی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ چین نے دوجہازبھی طبی سامان سے بھرے پاکستان بھیجے ہیں،

    ذرائع کا کہنا ہےکہ چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والے کووڈ 19 وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کرنے کے لیے پاکستان آئے ہیں ، جہاں یہ میڈیکل ٹیم کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج معالجہ کریں گے

    آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ جیفس آف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اعلی فوجی افسران کے ہمراہ اپنے چینی مہمانوں کا پاکستان پہنچنے پر بھرپوراستقبال کیا ،چین اورپاکستان کی دوستی بہت مضبوط ہے اورہرمشکل وقت میں یہ ایک دوسرے کے کام آتے رہتے ہیں‌

  • پاکستان میں فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے طبی عملے کے 253 افراد کورونا وائرس کا شکار

    پاکستان میں فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے طبی عملے کے 253 افراد کورونا وائرس کا شکار

    اسلام آباد :پاکستان میں فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے طبی عملے کے 253 افراد کورونا وائرس سے متاثر،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس سے نہ صرف عام فرد بلکہ وہ لوگ بھی متاثر ہورہے ہیں جنہیں اس عالمی وبا میں صف اول کا سپاہی قرار دیا گیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کم از کم 253 صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اور میڈیکل ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جاری کی گئی رپورٹ میں 22 اپریل تک کے اعداد و شمار کے بارے میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس 124 ڈاکٹرز، 39 نرسز اور 90 ہیلتھ ورکرز کو متاثر کرچکا ہے۔صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ان افراد میں سے 92 ایسے ہیں جو آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 125 ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ 33 ایسے بھی ہیں جو صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے طبی عملے کے رکن کی پہلی اموات جو سامنے آئی وہ گلگت بلتستان میں ہوئی اور ایک نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض گزشتہ ماہ اس وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    وزارت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اب تک 83 میڈیکل ورکرز اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس میں 53 ڈاکٹرز، 12 نرسز اور 18 ہیلتھ ورکرز ہیں،پنجاب میں سامنے آئے ان تمام افراد میں سے 15 آئیسولیشن میں جبکہ 61 افراد ہسپتال میں داخل ہیں اور 8 ڈسچارج ہوچکے ہیں۔صوبہ سندھ میں جو میڈیکل ورکرز متاثر ہیں ان کی تعداد 56 ہے اور رپورٹ کے مطابق ان میں 19 ڈاکٹرز، 15 نرسز اور 22 ہیلتھ کیئر پرووائڈرز ہیں۔ان میں سے 41 ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ 15 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    تاہم یہاں یہ بات واضح رہے کہ بدھ کو کراچی میں سینئر ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ صرف سندھ میں 162 طبی عملے کے لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آچکا۔وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک خیبرپختونخوا میں 30 میڈیکل ورکرز متاثر ہیں جس میں 14 ڈاکٹرز، 4 نرسز اور 12 ہیلتھ ورکرز ہیں۔جس میں سے 25 اس وقت آئیسولیشن میں ہیں، 4 ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ایک کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں صوبہ بلوچستان میں 32 ایسے افراد متاثر ہیں جو شعبہ طب سے تعلق رکھ ہیں جس میں 24 ڈاکٹرز اور ایک نرس ہے جبکہ 7 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ان تمام افراد میں 27 افراد آئیسولیشن میں ہیں، 4 ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ایک صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوچکا ہے۔اسی طرح رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 31 میڈیکل ورکرز متاثر ہوچکے ہیں جس میں 12 ڈاکٹرز، 7 نرسز اور 12 ہیلتھ ورکرز ہیں۔

    ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ان افراد میں سے 26 آئیسولیشن میں ہیں ایک ہسپتال میں اور 3 ڈسچارج ہوچکے ہیں جبکہ رپورٹ کے مطابق ایک فرد انتقال کرچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں 4 میڈیکل ورکرز اب تک متاثر ہوئے ہیں جس میں ایک ڈاکٹر اور 3 ہیلتھ ورکرز ہیں جبکہ یہ چاروں افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔مزید برآں گلگت بلتستان میں اب تک ایسے17 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس میں 2 میڈکس جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں جبکہ 14 ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ایک صحتیاب ہوچکا ہے۔

  • بنگلہ دیش میں 250 سے زائد ڈاکٹر کورونا کا شکارفرنٹ لائن پرلڑنے والوں کی زندگیاں داوپرلگ گئیں

    بنگلہ دیش میں 250 سے زائد ڈاکٹر کورونا کا شکارفرنٹ لائن پرلڑنے والوں کی زندگیاں داوپرلگ گئیں

    لاہور:بنگلہ دیش میں 250 سے زائد ڈاکٹر کورونا کا شکارفرنٹ لائن پرلڑنے والوں کی زندگیاں داوپرلگ گئیں ،اطلاعات کے مطابق لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے شکار ملک بنگلہ دیش میں کم از کم 250 ڈاکٹروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

    بنگلہ دیش میں بھی جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح مارچ کے آغاز سے ہی لاک ڈاؤن نافذ ہے اور وہاں پر لوگوں کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہے۔بنگلہ دیش میں بھی عوامی مقامات کو بند کرکے مذہبی مقامات کو بھی محدود افراد کے لیے کھولا گیا ہے جب کہ کاروباری اداروں اور ٹرانسپورٹ کو بھی بند رکھا گیا ہے۔تاہم اس باوجود بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد کے جمع ہونے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، گزشتہ ہفتے ہی چٹا گانگ کے قریب ایک مذہبی عالم کی نماز جنازہ میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

    بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پیش نظر 50 افراد کو جنازے نماز میں شرکت کی اجازت ہے، تاہم عالم دین کی نماز جنازہ میں ایک لاکھ افراد کی شرکت نے حکام کو بھی حیران کردیا تھا۔اس سے قبل بنگلہ دیش میں دعائے مغرت کے لیے بھی 25 ہزار لوگ ایک ساتھ جمع ہوئے تھے اور حکام کچھ بھی نہیں کر سکے تھے۔لاک ڈاؤن پر مکمل نہ کرنے اور لوگوں کی جانب سے کورونا کی علامات کو چھپائے جانے کی وجہ سے بنگلہ دیش میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 600 کے قریب نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بنگلہ دیش میں 23 اپریل تک 251 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص ہو چکی تھی۔رپورٹ میں بنگلہ دیش ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (بی ڈی ایف) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا کا شکار ہونے والے 251 ڈاکٹرز میں سے 200 ڈاکٹرز کا تعلق دارالحکومت ڈھاکا سے ہے۔ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے مطابق بنگلہ دیش میں زیادہ تر ڈاکٹرز اور طبی عملے حفاظتی لباس کے بغیر کام کر رہا ہے اور ہسپتالوں میں رش ہونے کی وجہ سے وہ بھی مرض کا شکار بن رہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈھاکا ٹربیون نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیگر 503 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ وبا سے اسی وقت کے دوران 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد بنگلہ دیش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 698 تک جا پہنچی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 130 تک جا پہنچی۔

    کورونا کے مریضوں کے حوالے سے بنگلہ دیش جنوبی ایشیائی ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے اور وہ بھارت اور پاکستان کے بعد کورونا سے متاثرہ خطے کا تیسرا بڑا ملک ہے۔جنوبی ایشیائی خطے میں سب سے زیادہ مریض بھارت میں ہیں، جہاں 24 اپریل کی سہ پہر تک مریضوں کی تعداد 23 ہزار 500 سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 720 سے زائد ہوچکی تھی۔کورونا کے مریضوں کے حوالے سے خطے میں دوسرے نمبر پر پاکستان ہے، جہاں 24 اپریل کی سہ پہر تک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 513 جب کہ اموات کی تعداد 240 تک جا پہنچی تھی۔

  • کورونا وائرس نے ضابطے ہی بدل دیئے : مسجد نبوی ﷺ میں پہلی تراویح باجماعت ادا

    کورونا وائرس نے ضابطے ہی بدل دیئے : مسجد نبوی ﷺ میں پہلی تراویح باجماعت ادا

    ریاض :کورونا وائرس: مسجد نبوی ﷺ میں پہلی تراویح باجماعت ادا،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن و کرفیو میں نرمی کیے جانے کے بعد 24 اپریل کو وہاں ماہ مبارک کے آغاز پر مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

    سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام سمیت دیگر مساجد میں عارضی طور پر عام نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی تھی اور تمام مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کو بھی محدود کردیا تھا۔سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث عمرے پر بھی عارضی پابندی عائد کررکھی ہے جب کہ تاحال سعودی حکومت نے کسی بھی ملک سے حج کا معاہدہ بھی نہیں کیا۔ماہ رمضان سے قبل سعودی عرب میں سخت لاک ڈاؤن نافذ تھا، تاہم رمضان کی وجہ سے وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی۔

    حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے مسجد نبوی ﷺ سمیت دیگر مساجد میں نماز تراویح کے مختصر اجتماعات کی اجازت دی تھی تاہم حکومت نے ہدایات کی تھیں کہ تراویح میں عام نمازیوں کے بجائے مساجد کے ملازمین ہی شرکت کریں۔سعودی گزٹ کے مطابق حکومتی اجازت کے بعد گزشتہ روز ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد مسجد نبویٰ ﷺ میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

    نماز تراویح حکومتی ہدایات کے مطابق مختصر کرکے 10 رکعت تک پڑھائی گئیں اور جماعت میں مسجد نبوی ﷺ کے ملازمین نے شرکت کی۔مسجد نبوی ﷺ میں کورونا وائرس کے دور میں پہلی نماز تراویح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے شکرانے بھی ادا کیے۔نماز تراویح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازیوں نے ایک دوسرے کے انتہائی قریب کھڑے ہوکر نماز ادا کی۔

  • “مسلمان سے سامان نہیں لیں گے” کرونا وائرس نے دنیا بدل دی مگرافسوس ہندووں کی انتہا پسندی میں کمی نہ آئی

    “مسلمان سے سامان نہیں لیں گے” کرونا وائرس نے دنیا بدل دی مگرافسوس ہندووں کی انتہا پسندی میں کمی نہ آئی

    لاہور:“مسلمان سے سامان نہیں لیں گے” کرونا وائرس نے دنیا بدل دی مگرافسوس ہندووں کی انتہا پسندی نہ بدل سکی،اطلاعات کےمطابق جہاں کرونا وائرس نے دنیا کے ضابطےبدل دیئے ، دشمنوں کو دوست بنا دیا ، یہودی ،عیسائی اورمسلمان سب ایک ہوگئے مگرافسوس ہمسائے میں رہنے والے ہندووں کے اندر سے بغض اورحسد کی آگ ابھی تک ٹھنڈی نہ ہوسکی

     

    باغی ٹی وی کےمطابق ہندووں کی اسلام دشمنی اورمسلمان دشمنی کے بھارت سے بڑے واقعات سامنے آرہے ہیں تازہ واقعہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک ہندو خاندان نے اس وقت راشن لینے سے انکارکردیا جب ان کو معلوم ہوا کہ لوگوں کوراشن تقسیم کرنے والا مسلمان ہے

    سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ہندوخاندان میاں بیوی نے مسلمان سے راشن لینے سے انکارکرتے ہوے کہا کہ وہ ایک مسلمان سے راشن نہیں لیں گے ،

  • حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی،رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

    حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی،رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

    اسلام آباد:جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا ، تمام تدبیریں ناکام ، حکومت کو پہلے فیصلے میں ترمیم کرنا پڑگئی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ‘قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال 9 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔’

    انہوں نے کہا کہ ‘رمضان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق پورے ملک میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جس کا پاور ڈویژن سے نوٹی فکیشن بھی جلد جاری ہوجائے گا۔’

    ان کا کہنا تھا کہ ‘احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے نام سے پاکستان کی تاریض کا سب سے بڑا فلاحی کام ہورہا ہے، پروگرام کے تحت اب تک 57 لاکھ خاندانوں میں 69 ارب روپے کی رقم تقسیم ہوچکی ہے، پروگرام کے آغاز میں ایک ارب 20 کروڑ خاندانوں تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا اور 144 ارب روپے تقسیم ہونے تھے، پروگرام کا تقریباً نصف حصہ مکمل ہوچکا ہے اور یہ رمضان میں بھی جاری رہے گا۔

    اسد عمر نے تمام پاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘ماہ مبارک میں عبادات کرتے ہوئے ہمیں خیال رکھنا ہے کہ ایک شخص کے ذریعے دوسری شخص تک بیماری نہ پہنچے، اس کے لیے ڈاکٹرز نے جو حفاظتی تدابیر بتائی ہیں ان پر عمل ضروری ہے، ملک کے چند حصوں میں گزشتہ ایک ہفتے میں بےاحتیاطی میں اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر سماجی میل جول میں بہت تبدیلی آئی ہے۔’

    انہوں نے کہا کہ ‘ہم آگے کی صورتحال کو دیکھنے ہوئے کورونا سے متعلق فیصلے کر رہے ہیں، آج اجلاس میں اس کا دوبارہ تفصیل سے جائزہ لیا گیا، رمضان کا مہینہ کورونا کے حوالے سے فیصلہ کن مہینہ ہے، اگر ہم ڈاکٹرز کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں گے تو عید کے بعد صورتحال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی اور ہم روزگار کی بندشوں میں نرمی لاسکیں گے، لیکن خدانخواستہ ہم نے بےاحتیاطی کی اور ذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا تو کہیں ایسا نہ ہو کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں عید کے لیے اور بندشیں لگانی پڑیں۔

  • چین حساس تجربہ گاہوں تک رسائی دے، امریکا کا مطالبے کے بعد صورت حال کشیدہ

    چین حساس تجربہ گاہوں تک رسائی دے، امریکا کا مطالبے کے بعد صورت حال کشیدہ

    واشنگٹن:چین حساس تجربہ گاہوں تک رسائی دے، امریکا کا مطالبے کے بعد صورت حال کشیدہ ،اطلاعات کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے حساس حیاتیاتی تجربہ گاہوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیک پومپو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی کسی لیبارٹری سے لیک ہوا ہو۔ یاد رہنا چاہیے کہ چین کی ایسی تجربہ گاہیں ابھی بھی فعال ہیں جہاں پیچیدہ جرثوموں پر تحقیق ہورہی ہے۔ اس نوعیت کی تحقیق صرف ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی ہی میں جاری نہیں۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا کی سلامتی سے متعلق کئی تحفظات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس لیے جس طرح جوہری تحقیق کے اداروں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے انہی بنیادوں پر حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں احتیاطی اور حفظاتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ایسے معائنے ہونے چاہییں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین نے ابھی تک ابتدائی طور پر تشیخص ہونے والے وائرس کی تفصیلات فراہم نہی کی ہیں جس کا سائنسی نام SARS-CoV-2 ہے۔ اس کے علاوہ ووہان کے جس علاقے سے یہ وائرس پھیلا دنیا کو اس تک رسائی بھی نہیں دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ چین کی جانب سے وائرس اس کی کسی لیبارٹری سے لیک ہونے کے دعوؤں کو مسترد کیا جاتا رہا ہے جب کہ امریکی ماہرین مسلسل چین کی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں۔

  • خبردار،اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

    خبردار،اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

    خبردار،اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقہ گجرات میں ایک اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد علاقے میں خوف کا سماں ہے اسکے بعد کوئی بھی پیسے نکلوانے کے لئے اے ٹی ایم کے قریب نہیں جا رہا

    بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شاید کسی ایسے مریض نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے تھے جس میں کرونا کا مرض موجود تھا اور کرونا کا وائرس اے ٹی ایم مشین پر موجود رہا جب باقی افراد پیسے نکلوانے گئے تو ان میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائیز کی مانگ میں زبردست اضافہ

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    اے ٹی ایم سے کرونا کی تشخیص کے بعد گجرات سرکار نے بینکؤں کے اے ٹی ایم کے حوالہ سے نئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک دو روز میں جاری ہو جائیں گے، فی الوقت تمام بینکوں کے اے ٹی ایم بند کر دیئے گئے ہیں.

    کرونا کے 4 مریضوں کا پلازمہ تھراپی سے علاج، کیا نتائج ملے ؟

  • کرونا کے 4 مریضوں کا پلازمہ تھراپی سے علاج، کیا نتائج ملے ؟

    کرونا کے 4 مریضوں کا پلازمہ تھراپی سے علاج، کیا نتائج ملے ؟

    کرونا کے 4 مریضوں کا پلازمہ تھراپی سے علاج، کیا نتائج ملے ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر میں‌ تباہی مچا رکھی ہے بھارت میں بھی کرونا وائرس سے 7 سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    دہلی میں کرونا وائرس کے مریضوں میں پلازمہ تھراپی کا استعمال کیا گیا ہے، دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے ہمیں صرف 4 مریضوں کے لئے پلازمہ تھراپی کے استعمال کی اجازت مل سکی تھی، ہم نے چار مریضوں پر پلازمہ تھراپی کا استعمال کیا اوراسکا نتیجہ حوصلہ افزا رہا

    کیجریوال کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پہلے مرحلے میں پکڑ میں نہیں آتا، دوسرے مرحلے میں جا کر اس کی تشخیص ہوتی ہے، تیسرے مرحلے میں اعضا کے متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے،دوسرے مرحلے میں یعنی سات سے چودہ دنوں کے اندر پلازمہ تھراپی کا استعمال کیا جائے تو اسکے نتائج اچھے ملیں گے. اسکے ذریعے ہم کرونا کو تیسرے مرحلے میں جانے سے روک سکتے ہیں.

    لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائیز کی مانگ میں زبردست اضافہ

    کیجریوال کا مزید کہنا تھا کہ منگل کو دو مریضوں کو پلازمہ دیا گیا وہ دونوں آئی سی یو میں تھے اور وہ آج صحتیاب ہوچکے ہیں، وہ اپنے گھروں کو جا سکتے ہیں، پلازمہ سے 3 دن میں مریض صحتیاب ہو گئے جو تشویشناک حالت میں تھے، یہ ابتدائی نتیجہ ہے لیکن ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ کرونا کا علاج مل گیا بلکہ یہ ایک امید کی کرن ہے.

    کیجریوال کا مزید کہنا تھا کہ ہم پلازمہ تھراپی کے حوالہ سے مزید دو تین دن ٹرائل کرین گے اسکے لئے بھارت کی مرکزی حکومت سے اجازت درکار ہے اگر اجازت مل گئی تو ہم پلازمہ تھراپی سے مریضوں کا علاج کریں گے،

    انہوں نے کرونا کے صحتیاب مریضوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ وہ پلازمہ تھراپی کے لئے خون کے عطیات دیں تا کہ کرونا مریضوں کی جانیں بچائی جا سکیں.

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    دوسری جانب دہلی کے ایک ہسپتال میں 14 اپریل کو ایک مریض کو پلازمہ منتقل کیا گیا تھا، 49 سالہ مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اسکے والد کا بھی کرونا سے موت ہو گئی تھی جبکہ والدہ میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی تھی،جو اب صحتیاب ہو چکی ہیں، مریض کی بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے اسکے رشتے داروں نے پلازمہ تھراپی کا کہا جس پر ڈاکٹر نے ایک ایسے شخص کو راضی کیا جو کرونا سے صحتیاب ہو چکا تھا اس نے پلازمہ عطیہ کیا اور دوسرے مریض کو لگا دیا گیا، پلازمہ تھراپی کے بعد مریض کی حالت بہتر ہو گئی اور صرف 5 دن بعد 19 اپریل کو مریض کا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا، مریض کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا وہ بھی منفی آیا.

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    https://login.baaghitv.com/coronavirus-tablighi-ajamt-ko-ab-aindia-mein-hero-kaha-janay-laga/