Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وزیراعظم عمران خان نے اپنا کرونا ٹیسٹ کیوں کرانے کا فیصلہ کیا اہم خبرآگئی

    وزیراعظم عمران خان نے اپنا کرونا ٹیسٹ کیوں کرانے کا فیصلہ کیا اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے یہ فیصلہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کچھ روز قبل فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

    وزیراعظم کے ہمراہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں کیوں کہ انہوں نے چند روز قبل فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بطور ذمہ دار شہری وزیراعظم عمران خان نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے اور جلد ان کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سماجی کارکن فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔فیصل ایدھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے چیک پیش کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ایدھی حکام کا کہنا ہےکہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے اور 5 دن قبل انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، ان کا 2 روز قبل کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔

  • پہلے تولوپھربولو،جھوٹ خبرپر10 لاکھ روپے جرمانہ ،جب "ڈان نیوز” نہ بچ سکا تو پھربچے گا کون "

    پہلے تولوپھربولو،جھوٹ خبرپر10 لاکھ روپے جرمانہ ،جب "ڈان نیوز” نہ بچ سکا تو پھربچے گا کون "

    اسلام آباد:پہلے تولوپھربولو،جھوٹ خبرپر10 لاکھ روپے جرمانہ ،جب "ڈان نیوز” نہ بچ سکا تو پھربچے گا کون "باغی ٹی وی کے مطابق پیمرا نے برطانوی وزیراعظم کی موت کی جھوٹی خبرپرپاکستان کے ایک بہت بڑے میڈیا گروپ "ڈان نیوز”کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزادے کراس قسم کی غلطی کرنے والوں کو ایک پیغام بھی دے دیا

     

    باغی ٹی وی کے مطابق پیمرا نے پچھلے دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی موت کی جھوٹی خبرچلانے پرڈان نیوز کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے خبردارکیا ہےکہ جھوٹی خبرکسی بھی صورت برداشت نہیں ہے،

    ذرائع کے مطابق پیمرا نے ڈان نیوز کو نوٹس دیتے ہوئے اس جھوٹی خبرپروضاحت کے لیے طلب کیا تھا ، جس کے بعد ڈان نیوز نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا ، جس کے بعد پیمرا نے سخت سزا کا فیصلہ سنایا ہے

    ادھرپیمرا نے یہ بھی پیغام صادرکیا ہےکہ آئندہ جوبھی جھوٹی خبرنشرکرے گا اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا ، پیمرا ذرائع کےمطابق خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اس سے زیادہ سخت بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے

  • سیاست اس کوکہتے ہیں کہ قیادت بھی کام آجائے ،وزیراعظم نے اپنے مخالف اپوزیشن لیڈرسے مک مکا کرلیا

    سیاست اس کوکہتے ہیں کہ قیادت بھی کام آجائے ،وزیراعظم نے اپنے مخالف اپوزیشن لیڈرسے مک مکا کرلیا

    تل ابیب :سیاست اس کوکہتے ہیں کہ قیادت بھی کام آجائے ،وزیراعظم نے اپنے مخالف اپوزیشن لیڈرسے مک مکا کرلیا،اطلاعات کےمطابق ملک کے وزیر اعظم نے ملک میں طویل عرصے سے جاری سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام کو ختم کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے سیاسی حریف بینی گینٹز کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا اہم عہدہ حاصل کرلیا۔

    بینجمن نیتن یاہو دسمبر 2018 سے نگران وزیر اعظم کی خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اسرائیلی قوانین کے مطابق جب تک منتخب وزیر اعظم عہدہ نہیں سنبھالتا، تب تک سابق وزیر اعظم ہی وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں نبھا سکتا ہے۔نیتن یاہو کی منتخب وزیر اعظم کی مدت دسمبر 2018 میں ختم ہوگئی تھی اور اسرائیل میں اپریل 2019 میں انتخابات بھی کرائے گئے تھے مگر انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی تھی۔

    بعد ازاں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اتحادی حکومت بنائے جانے پر اتفاق نہ کیے جانے کے بعد ستمبر 2019 میں ایک ہی سال میں دوبارہ انتخابات کرائے گئے مگر ان انتخابات میں بھی کسی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہ کی تو ملک میں تیسری بار انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا۔

    اور پھر مارچ 2020 میں ڈیڑھ سال کے دوران اسرائیل میں تیسری بار انتخابات کرائے گئے مگر اس بار بھی کسی بھی سیاسی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہ کی اور پھر کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے منتخب حکومت بنانے کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا۔

    اسرائیلی صدر نے ابتدائی طور پر مارچ میں نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی پیش کش کی تھی مگر وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کرنے میں ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیلی صدر نے انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت بلیو اینڈ وائٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دی۔

    مارچ 2020 میں ہونے والے انتخابات میں نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ اور بینی گینٹز کی جماعت بلیو اینڈ وائٹ نے ایک جتنی نشستیں حاصل کی تھیں مگر دونوں جماعتیں کسی تیسری سیاسی جماعت کے ساتھ مل کر حکومت بنانے میں ناکام ہوگئیں تھیں۔

  • رمضان المبارک میں وائرس پھیلا تو مساجد کو بند کرنا پڑے گا،پولیس کےرویے پرمجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، وزیراعظم

    رمضان المبارک میں وائرس پھیلا تو مساجد کو بند کرنا پڑے گا،پولیس کےرویے پرمجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد:رمضان المبارک میں وائرس پھیلا تو مساجد کو بند کرنا پڑے گا،جبپولیس عوام کے ساتھ الجھتی ہے تومجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے ،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو زبردستی مساجد میں جانے سے نہیں روک سکتے لیکن اگر رمضان المبارک میں کورونا وائرس پھیلا تو مساجد کو بند کرنا پڑے گا۔

    کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جن ممالک میں روزانہ دن میں پانچ، پانچ سو لوگ مر رہے ہیں اور امریکا میں روزانہ 2ہزار سے زائد لوگ مر رہے ہیں وہاں اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے بات ہو رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان ملکوں میں بحث چل رہی ہے کہ ایک طرف عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور دوسری جانب اس لاک ڈاؤن کے معاشرے پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اب ان ملکوں میں بھی بحث بحث چل رہی ہے کہ لاک ڈاؤن میں کتنی نرمی کی جائے تاکہ لوگوں کو بھی کورونا سے بچایا جا سکے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ جن ملکوں میں دن میں 500، 600 لوگ مر رہے ہیں، انہوں نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، کئی چیزیں کھول دی ہیں، آسانیاں پیدا کی ہیں تاکہ لوگ باہر نکل سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے 192لوگ فوت ہو چکے ہیں لیکن اس کا امریکا سے موازنہ کر لیں جہاں 40ہزار لوگ کورونا کی وجہ سے مرچکے ہیں جبکہ اٹلی اسپین میں بھی 20، 20ہزار لوگ مر چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ یہ ملک لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچ رہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی معاشرے میں لاک ڈاؤن غیرمعینہ مدت تک نہیں چل سکتا کیونکہ کسی کو بھی نہیں پتہ کہ اس پر قابو پانے میں کتنا وقت لگے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کسی کو بھی نہیں پتہ کہ ایک یا دو مہینے کے بعد کیا ہو گا اور یہ بھی نہیں پتہ کہ اگر بالفرض آج یہ کیسز کم بھی ہو گئے تو ان کے ایک مہینے بعد دوبارہ بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے اس لیے دنیا کی تمام اقوام لاک ڈاؤن کر کے عوام کو بچانے کے ساتھ ساتھ ملک چلانے کے بارے میں بھی سوچ رہی ہیں۔

    وزیر اعظم نے مساجد بند نہ کرنے کے فیصلے کا بھی دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں، جب پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈنڈوں سے مار رہی تھی تو مجھے یہ دیکھ کر کافی تکلیف ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان عبادت کا وقت ہے، ہماری قوم مساجد میں جانا چاہتی ہے تو کیا ہم ان لوگوں کو زبردستی کہیں کہ آپ مساجد میں نہ جائیں اور کیا پولیس مساجد میں جانے والوں کو جیلوں میں ڈالے گی؟، ایک آزاد معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا بلکہ لوگ خود فیصلہ کرتے ہیں کہ ملک کے لیے کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کی جنگ پورا ملک لڑ رہا ہے، یہ امیر غریب یا طاقتور کمزور کسی کو بھی ہو سکتا ہے لہٰذا ضروری یہ ہے کہ لوگ خود اس جنگ میں شرکت کریں اور یہ تب جیتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علما سے ملاقاتیں اور مشاورت کی، صدر مملکت عارف علوی نے علنما کے ساتھ بیٹھ کر 20نکات پر اتفاق کیا جن پر عمل کر کے ہی اب لوگ مساجد میں جا سکیں گے۔

    وزیراعظم نے رمضان میں تمام پاکستانیوں سے گھروں میں بیٹھ کر عبادت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے باقی مسلمان ممالک میں بھی عوام کو گھروں میں عبادت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے لیکن اگر مسجد میں جانا ہے تو طے شدہ شرائط پر پورا عمل کرنا ہو گا اور اگر رمضان میں وائرس پھیلتا ہے تو ہمیں ایکشن لیتے ہوئے مساجد کو بند کرنا ہو گا۔

    عمران خان نے کہا کہ مغرب، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک کو معیشت کو ٹھیک کرنے کا مسئلہ درپیش ہے اور ہمارا مسئلہ ہے کہ ہماری معیشت جس مشکل وقت میں پھنس گئی ہے تو ہمیں اپنے لوگوں کو غربت اور بھوک سے بچانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہ اپنے ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم مسلسل آپس میں مشاورت کررہے ہیں کہ کس طرح سے ہم اپنے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ٹائیگر فورس میں شامل افراد رضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے اور ان کو کسی بھی قسم کی تنخواہ یا رقم ادا نہیں کی جائے گی جبکہ یہ افراد غریب لوگوں تک پہنچ کر انہیں راشن وغیرہ فراہم کریں گے۔

  • لڑکی بن کر فیس بک اکاؤنٹ چلانے والا شخص گرفتار، اکاؤنٹ پر اصل تصویر پوسٹ،ملک کے بڑے خاندان کا نوجوان

    لڑکی بن کر فیس بک اکاؤنٹ چلانے والا شخص گرفتار، اکاؤنٹ پر اصل تصویر پوسٹ،ملک کے بڑے خاندان کا نوجوان

    لڑکی بن کر فیس بک اکاؤنٹ چلانے والا شخص گرفتار، اکاؤنٹ پر اصل تصویر پوسٹ،ملک کے بڑے خاندان کا نوجوان،اطلاعات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لڑکی کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے اس کے اکاؤنٹ پر اصل تصویر بھی پوسٹ کردی۔

    میڈیا کے مطابق نشا جندال نامی یہ اکاؤنٹ ایک مرد چلا رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اکاؤنٹ کے 10 ہزار سے زائد فالوورز اور 4 ہزار دوست تھے اور اکاؤنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پوسٹس کی جاتی تھیں جن میں سے اکثر اشتعال انگیزی پر مبنی ہوتیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ جندال نامی بڑے کاروباری خاندان سے تعلق رکھتا ہے یہ اکاؤنٹ کامیابی سے چل رہا ہوتا اگر اس پر کرونا وائرس کے حوالے غلط معلومات پوسٹ نہ کی جاتیں۔

    نشا جندال کے پیچھے اصل شخص روی پوجر نے ایک دن اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھارت کو 10 ہزار وینٹی لیٹرز دے گا، اس پوسٹ کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ایڈیشنل سپرٹینڈنٹ پولیس پنکاج چاندرا کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ مہینے سے ہی اس پروفائل پر نظر رکھی ہوئی تھی، ڈبلیو ایچ او سے متعلق پوسٹ دیکھ کر ہم حیران ہوئے کہ یہ آخر کون ہے۔ ہم نے فیس بک کو بھی اس کے متعلق لکھا مگر ہمیں جواب نہیں ملا جس کے بعد ہم نے سائبر ماہرین کی مدد سے اسے ڈھونڈ لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق پوجر ایسی معلومات شیئر کرتے تھے جن سے یہ تاثر جاتا تھا کہ وہ ڈبلیو ایچ او یا اقوام متحدہ جیسے کسی بڑے ادارے سے منسلک ہیں، پوجر نے سنہ 2009 میں انجینیئرنگ کا امتحان دیا تھا جسے وہ پاس نہیں کر سکے تھے۔پوجر نے پولیس کی حراست میں بتایا کہ میں نے یہ سب صرف تفریح کے لیے کیا، اگر میں اپنی اصل شناخت کے ساتھ کرتا تو لوگ کبھی بھی میری ذہانت کو نہ سراہتے اس لیے میں نے خود کو عورت ظاہر کر کے پوسٹ کرنا شروع کیا۔

    پولیس نے پوجر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی اصل تصویر بھی نشا جندال کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی ہے، نشا کی پروفائل میں اب ایک ادھیڑ عمر شخص کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ موجود ہے، ’میں پولیس کی حراست میں ہوں، میں نشا جندال ہوں‘۔

  • وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر  کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس

    کراچی (باغی ٹی وی ): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے تین ارکان کے پی کے سے اپنے آبائی ضلع ٹنڈو محمد خان واپس آئے۔ ان تینوں کے پاس ریکوری سرٹیفکیٹ تھا لیکن جب ان کا یہاں پر ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ انتہائی سنجیدہ بات ہے اور اس پر بطور خاص توجہ دی جانی چاہئے۔ کے پی کے حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ ایسی غلطیاں مستقبل میں بھی ہوسکتی ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے کہ ان لوگوں کو کس طرح ہیلتھ سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ اجلاس میں این سی او سی ، اسلام آباد کو قومی ڈیجیٹل ون لائن انٹروگریشن نظام سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا جہاں سے اس کو صوبائی ٹاسک فورس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا.

    جس کی سربراہی وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔ اس نظام میں ڈیش بورڈ ہوگا جہاں متعلقہ اطلاعات، آئسولیشن کی سہولیات کا ڈیٹا، مریضوں کی تعداد، مشتبہ افراد کی تعداد، ٹیسٹ کے گئے نمونے، قرنطینہ مراکز میں داخلہ، گھریلو آئسولیشن اور اسپتال میں داخل کرنا، لیب کی سہولیات اور ان کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو مستقل بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ قومی ڈیٹا بیس کو صوبوں میں ڈویژنل سطح اور ضلعی سطح سے منسلک کیا جائے گا اور سب کو اعداد و شمار کو دیکھنے ان کے متعلقہ ڈیٹا کو اپ لوڈ کرنے، ترمیم کے حقوق اور ڈیش بورڈ تک مکمل رسائی کے حقوق حاصل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیف سکریٹری اور محکمہ صحت کو بھی اعداد و شمار تک رسائی حاصل ہوگی۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق بھی آگاہ کیا اور انھوں نے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
    عبدالرشید چنا میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ

  • کرونا سے بچاو کے لیے ٹمپریچر کی دعائیں کرنے والوں کے لیے امریکی ماہرین طب کا دعویٰ پہاڑبن کرگرا

    کرونا سے بچاو کے لیے ٹمپریچر کی دعائیں کرنے والوں کے لیے امریکی ماہرین طب کا دعویٰ پہاڑبن کرگرا

    واشنگٹن: کرونا سے بچاو کے لیے ٹمپریچر کی دعائیں کرنے والوں کے لیے امریکی ماہرین طب کا دعویٰ پہاڑبن کرگرا،اطلاعات کے مطابق امریکی ماہرین کے مطابق سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی سرکاری لیبارٹری کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سورج کی تپش کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے گا۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیر مطبوعہ معلومات پر بات نہیں کر سکتے۔ جس سے لوگ غلط اور غیر حقیقی نقطہ نظر قائم کریں، ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بھی کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

  • کیا کرونا وائرس نے واقعی اس قدرتباہی پھیلا دی ہے؟اہم خبرنے سب کوباخبرکردیا

    کیا کرونا وائرس نے واقعی اس قدرتباہی پھیلا دی ہے؟اہم خبرنے سب کوباخبرکردیا

    واشنگٹن :کیا کرونا وائرس نے واقعی اس قدرتباہی پھیلا دی ہے؟اہم خبرنے سب کوباخبرکردیا ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے 190 کے قریب ممالک میں لگ بھگ 25 لاکھ افراد کو متاثر کرنے اور ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں لینے والے کورونا وائرس سے متعلق انٹرنیٹ پر بہت ساری معلومات ایسی پھیلائی جا رہی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

    انٹرنیٹ کے علاوہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی کورونا وائرس سے متعلق بے شمار غلط معلومات، جھوٹی ویڈیوز اور تصاویر کو کورونا کے نام پر پھیلا کر دنیا میں لاکھوں لوگوں کو ذہنی و دلی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ڈاکٹروں کے نام سے منسوب ویڈیوز، آڈیوز و تصاویر میں جہاں کورونا سے بچنے کے لیے غلط طریقے بتائے جانے کا مواد وائرل ہو رہا ہے، وہیں ایسی ویڈیوز اور تصاویر کو بھی کورونا سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے جن کا وبائی مرض سے کوئی تعلق نہیں۔

    ایسی ہی ایک تصویر متعدد ایشیائی و یورپی ممالک میں بھی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تصویر کے طور پر پھیلایا گیا۔تاہم درحقیقت وہ تصویر کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی نہیں بلکہ ایک ہارر ڈراما سیریز کے ایک سین سے لی گئی تصویر تھی۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متعدد ممالک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 19 اپریل کے بعد شیئر کی جانے والی تصویر دراصل 2010 میں ریلیز ہونے والی امریکی کرائم تھرلر ہارر سیریز دی واکنگ ڈیڈ کے ایک منظر سے لی گئی تصویر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ سیریز کی ایک تصویر کو ابتدائی طور پر تگالوگ و انگریزی زبان میں کی گئی ایک لمبی چوڑی پوسٹ کے ساتھ فیس بک پر شیئر کیا گیا، جسے دیکھتے ہی دیکھتے کئی افراد نے بھی شیئر کرنا شروع کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ تصویر کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے عمر رسیدہ افراد سے منسلک کیا گیا اور پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کئی ممالک میں عمر رسیدہ افراد کورونا میں اس لیے ہلاک ہو رہے ہیں کیوں کہ وہاں کی حکومتیں خود انہیں نہیں بچا رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کورونا وائرس میں عمر رسیدہ افراد اس لیے سب سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں کیوں کہ کئی ممالک کی حکومتیں انہیں خود بچانا نہیں چاہتیں، کیوں کہ حکومتوں کا خیال ہے کہ وہ اب کسی کام نہیں، اس لیے انہیں بچانے کے بجائے نوجوانوں کو بچایا جائے اور آخری لمحات میں عمر رسیدہ افراد کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا جا رہا ہے۔

    اے ایف پی کے مطابق اسی طرح کے دلائل دینے کے بعد امریکی ڈرامے کی ایسی تصویر کو شیئر کیا گیا جس میں ایک شخص لاشوں کے ڈھیر سے بے بسی کے عالم میں گزر رہا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ تصویر کو کئی ممالک میں شیئر کیا گیا اور مذکورہ پوسٹ دیکھنے والے لاکھوں افراد تکلیف سے گزرے، تاہم درحقیقت وائرل ہونے والی تصویر کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ تصویر کو دی واکنگ ڈیڈ کے ایک منظر سے لیا گیا جو کہ معروف ویب سائٹ آئی ایم بی ڈی کی جاری کردہ ویڈیو سے لی گئی۔

  • بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 600 سے بڑھ گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں 600 سے بڑھ گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں 6 سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بھارت میں مریضوں کی تعداد 19 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 3290 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، بھارت میں اب تک 601 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی حلقہ گجرات میں کرونا وائرس سے مزید 6 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جس کے بعد گجرات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 77 ہو گئی ہے،۔ گجرات میں 127 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد گجرات میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2066 ہو گئی ہے۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 22 مارچ سے 21 اپریل تک 11 پولیس افسران اور 38 دیگر پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،بھارت میں سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہیں، اس ریاست میں لاک ڈاؤن بھی سب سے سخت ہے تا ہم پھر بھی عوام گھروں سے نکلنے سے باز نہیں آتے.

    دہلی میں محکمہ موسمیات کا ایک ملازم کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گیا، ملازم صفد میں 17 اپریل کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی. اس کی موت کے بعد اس سے ملنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں اور انہیں قرنطینہ مراکز میں بھجوا دیا گیا ہے

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کرونا وائرس کے 35 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس ریاست میں مریضوں کی مجموعی تعداد 757 ہو گئی ہے جبکہ 22 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 99 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں

    دہلی میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت مزید کرونا کے 77 کیسز سامنے آئے ہیں، دہلی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2081 ہو چکی ہیں جبکہ 47 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں، دہلی سرکار نے ممبئی میں صحافیوں میں کرونا کی تشخیص پر دہلی کے صحافیوں کا بھی کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے

    اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں کرونا وائرس سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے. جس کے بعد مراد آباد میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے

  • امریکا میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ، تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    امریکا میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ، تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    امریکا میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ، تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی :امریکا میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 939 افراد ہلاک ہو گئے، اموات کی تعداد 42 ہزار 518 ہو گئی، متاثرہ شہریوں کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ صدر ٹرمپ نے امریکا کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا اعلان کر دیا، تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے باعث امریکا ساڑھے سات کروڑ بیرل تیل کو ذخیرہ کرے گا۔

    کورونا وائرس نے امریکا کو جکڑ لیا، مہلک وائرس سے مزید ایک ہزار 939 افراد دم توڑ گئے۔ متاثرہ شہریوں کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی نیویارک میں صورتحال بدستور خراب ہے، اب تک صرف72 ہزار کے قریب مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

    گزشتہ روز امریکی آئل مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ منفی زون میں چلی گئی۔امریکی مارکیٹ میں مئی میں ڈلیوری کے لیے خام تیل کے سودے منفی ایک ڈالر اور اٹھانوے سینیٹ میں طے کیے جاتے رہے۔مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت سو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق طلب نہ ہونے پر امریکہ میں تیل کے ذخائر بھر چکے ہیں۔

    آئل ریفائنریز کے پاس خام تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ ختم ہو رہی ہے اور مارکیٹ میں ڈیلرز مفت میں خام تیل لینے کو تیار نہیں ہیں۔بلومبرگ کے مطابق انیس سو چھیالیس کے بعد سے یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ جون میں ڈلیوری کے لیے امریکی خام تیل کی قیمت اکیس ڈالر ساٹھ سینٹ فی بیرل ہے.

    واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 21 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔تجریہ کاروں کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی پیداوارمیں کٹوتی تو کی گئی مگر اب بھی پیداوار طلب سے زیادہ ہے۔