Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان علما کونسل کا ملک بھر میں محفوظ رمضان، محفوظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان

    پاکستان علما کونسل کا ملک بھر میں محفوظ رمضان، محفوظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان

    پاکستان علما کونسل کا ملک بھر میں محفوظ رمضان، محفوظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاكستان علماء كونسل نے ملك بهر ميں كرونا سے محفوظ رمضان. محفوظ پاكستان مہم چلانے كا فيصله کیا ہے،

    پاکستان علما کونسل کے چئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مشتركه اعلاميه پر مكمل عمل نه كرنے والون كيخلاف حكومت كو كاروائی كا مكمل اختيار حاصل هے مشتركه اعلاميه پر عمل كے لے كميٹيان قائم كردى گئی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمن میں تعاون کریں

    طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل رمضان میں اس حوالہ سے مہم چلائے گی ،پاکستان علماء کونسل نے تمام شہروں میں کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو مساجد میں احتیاطی تدابیر جو بتائی گئی ہیں ان پر عمل کی کوشش کروائیں گی، کرونا سے محفوظ رمضان، محفوظ پاکستان کے حوالہ سے مساجد کی انتظامیہ، عوام سے اپیل کریں گے کہ حکومت اور علما نے ملکر جو 20 نکاتی اعلامیہ جاری کیا ہے اس پر مکمل عمل کریں اور اگر کوئی عمل نہیں کرتا تو حکومت کو کاروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے.

    گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے علما کرام کے وفد نے ملاقات کے دوران لاک ڈاؤن سے متعلق ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ ملاقات کرنیوالے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس بن الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیااﷲ شاہ شریک تھے

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمن، مفتی تقی عثمانی بھی شریک ہوئے ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ مساجد و مدارس کے ایک سال ،چھ ماہ یا کم ازکم چار ماہ کے بجلی اور گیس کے بل معاف کیے جائیں۔جس طرح دیگر تمام طبقات کو ریلیف دیا جارہا ہے اسی طرح آئمہ و خطبا اور مدارس کے مدرسین اور ملازمین کو بھی باوقار انداز سے ریلیف پیکیج میں شامل کیا جائے ، موجودہ حالات کی وجہ سے بہت سے مدارس شدید مالی بحران کا شکار ہیں ،انہیں بلاسود قرضے دیئے جائیں۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم علما کرام کو مساجد میں 20 نکاتی اعلامیہ پر من و عن عمل کرنا ہو گا، اعلامیہ کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہو گی۔

    کرونا لاک ڈاؤن، سعودی عرب میں شہریوں کی مساجد میں تراویح،اعتکاف پر پابندی اور پاکستان میں اجازت

  • سندھ میں تبلیغی جماعت کے کتنے افراد میں کرونا مثبت آیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    سندھ میں تبلیغی جماعت کے کتنے افراد میں کرونا مثبت آیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    سندھ میں تبلیغی جماعت کے کتنے افراد میں کرونا مثبت آیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کورونا کے 289 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا کے باعث آج مزید 5 مریض جاں بحق ہوگئے،سندھ کورونا کےمریضوں کی تعداد 3053 ہوگئی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اموات کل مریضوں کا 2.1 فیصد ہے،ہم نے صوبےمیں 28249 ٹیسٹ کئے ہیں،آج مزید 30 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،سندھ میں صحت یاب افراد کی تعداد665ہوگئی جو22فیصد ہے،عوام کے تعاون کے بغیر انتظامیہ کچھ نہیں کرسکتی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج لاڑکانہ میں مزید 11 نئے کیسز آئے ہیں،کراچی وسطی میں 19 ، شرقی31،کورنگی 3،ملیر46،جنوبی87اورغربی میں15نئےکیسز،بدین 6، سجاول 2 ،سکھراوردادو میں ایک ،ایک کیس سامنے آیا،حیدرآباد 12، خیرپور 25 اورشہید بینظیرآباد میں 2کیسز سامنےآئے،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھادی ہے،آئندہ ہفتے تک کورونا ٹیسٹنگ کی نئی لیبارٹری لاڑکانہ میں قائم کردیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 2322 مریض زیرعلاج ہیں، 1412 گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں، کورونا وائرس کے 597 مریض آئیسولیشن مراکز میں ہیں، 313 کورونا مریض صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، تبلیغی جماعت کے 4978 لوگ تھے، ہم نے سب کے ٹیسٹ کیے، تبلیغی جماعت کے 720 لوگ مثبت آئے ہیں، 74 تبلیغی جماعت کے لوگوں کا نتیجہ ابھی آنا باقی ہے،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کمشنر آفیس لاڑکانہ میں اہم اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وڈیو لنک پر کراچی سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس میں شرکت کی.

    وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اجلاس میں سینئر ممبر نثار کھوڑو، وزیر اطلاعات ناصر شاہ، وزیر آبپاشی سہیل انور سیال، میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ، کمشنر لاڑکانہ سلیم کھوڑو، ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ، ڈی سی لاڑکانہ نعمان صدیقی، ایس ایس پی بنگش بھی شریک پوئے.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صوتحال کا تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ سندھ کو ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1383 افراد سعودی عرب اور دیگر ممالک سے آئے ہیں ، ان میں 1257 کو ٹریس کیا گیا جن کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے تھا اور کورنٹائین میں رکھا گیا.360 ملین روپے کے فنڈز دیئے گئے ، 18000 بیگس بنائے ہیں جن میں 13635 بیگس تقسیم کیے ہیں باقی بھی ہورہے ہیں ، 3313 زکواۃ حاصل کرنے والوں کو 6000 روپے ہر ایک کو دیئے ہیں.مقامی پھلائو کے کیسز میں تبلیغی جماعت کے لوگوں سے رابطہ تھا،

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    بلاول کا لاڑکانہ، طبی عملے کو کرونا سے بچاؤ کی کٹس فراہم نہ کی جا سکیں

  • ’پاکستان کے 84 فیصد گھرانوں کو خوراک کا تحفظ حاصل‘موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی سامنے رکھ دی ،سروے

    ’پاکستان کے 84 فیصد گھرانوں کو خوراک کا تحفظ حاصل‘موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی سامنے رکھ دی ،سروے

    اسلام آباد:’پاکستان کے 84 فیصد گھرانوں کو خوراک کا تحفظ حاصل‘کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود حکومت کی حکمت عملی بہترثابت ہورہی ہے،سروے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سماجی اور رہائشی معیار کی پیمائش کے سروے (پی ایس ایل ایم) میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 84 فیصد سے زائد گھرانوں کو خوراک کا تحفظ حاصل ہے جبکہ 16 فیصد کو خوراک کے معتدل یا شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے۔

    پاکستان ادارہ شماریات کی پی ایس ایل ایم سروے رپورٹ 19-2018 میں شہری اور دیہی آبادی کے 25 ہزار 940 گھرانوں کے سماجی معاملات یعنی تعلیم، صحت اور خوراک کے تحفظ کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی گئیں۔

    خیال رہے کہ یہ سال 2004 کے بعد سے اب تک 11واں پی ایس ایل ایم سروے ہے جو صدی کے ترقیاتی اہداف (ایم ڈی جیز) اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے تناظر میں صوبائی یا ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے کیا جاتا ہے۔تاہم اس سروے کی رپورٹ میں تحفظ خوراک کے اعداد و شمار کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سندھ میں خوراک کا شدید یا اوسط درجے کا عدم تحفظ سب سے زیادہ ہے جس کے بعد یہ صورتحال بتدریج خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں پائی جاتی ہے۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 10 سال کی عمر سے زائد کے بچوں کی ایک تہائی تعداد یعنی 61 فیصد نے اسکول میں تعلیم حاصل کی جبکہ 14-2013 میں یہ شرح 60 فیصد تھی۔

    اسی طرح پاکستان میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 30 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ 14-2013 میں یہ تعداد 33 فیصد تھی جس سے کمی کا رجحان ظاہر ہوتا ہے اور یہ شرح بلوچستان میں سب سے زیادہ اور پنجاب میں سب سے کم ہے۔اسکول نہ جانے والے بچوں میں وہ بچے شامل ہوتے ہیں جنہوں نے کبھی اسکولوں میں داخلہ نہیں لیا یا وہ بچے جنہوں نے داخلہ لینے کے بعد تعلیم کا سلسلہ منقطع کردیا۔

    اسی طرح 5 سے 16 سال کی عمر کے جو بچے کبھی بھی اسکول نہیں گئے ان کی شرح 24 فیصد ہے اور یہ شرح بھی سب سے زیادہ بلوچستان اس کے بعد سندھ اور سب سے کم پنجاب میں ہے جبکہ تعلیم چھوڑنے کی شرح خاصی کم اور تمام صوبوں میں تقریباً یکساں ہے۔

    مزید یہ کہ ملک میں خواندگی کی شرح میں 14-2013 کے 58 فیصد سے بڑھ کر 60 ہوگئی ہے اور بلوچستان کے سوا تمام صوبوں میں اس میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔یہ رپورٹ تعلیم کے اشاریوں میں اضافے کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے جس میں مردوں کی شرح خواندگی بڑھ کر 71 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی 49 فیصد ہے۔اسی طرح نوجوانوں میں خواندگی کی شرح 14-2013 کے 71 فیصد سے بڑھ کر 72 فیصد ہوگئی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے اور انہیں قرنطینہ سنٹر بھجوایا جائے، مطالبہ آ گیا

    وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے اور انہیں قرنطینہ سنٹر بھجوایا جائے، مطالبہ آ گیا

    وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے اور انہیں قرنطینہ سنٹر بھجوایا جائے، مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فیصل ایدھی کی کورونا پازیٹو رپورٹ تشویشناک ہے،

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فوراً قرنطینہ میں چلے جائیں،وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کو بھی قرنطینہ بھیجنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کروایا جائے.

    نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے لاک ڈاﺅن کے بارے میں اپنا ذہن صاف کریں کیونکہ وہ خود لاک ڈاﺅن کے خلاف شہریوں کو بھڑکاتے رہے ہیں۔ ایک ہی وقت عمران خان کہتے ہیں کہ کاروبار کھولو ااور اسی وقت عوام سے سماجی فاصلے کی بات کرتے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ بازاروں میں رش ہواور ان سے کہا جائے کہ چھ فٹ کے فاصلے پر رہیں ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

    ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی رقم کی آڑ میں لاک ڈاﺅن اور سماجی فاصلے کو جان بوجھ کر توڑا گیا۔ وزیراعظم، ان کے وزرائے اعلی، وفاقی وزرا ءاور گورنر سندھ سماجی حدود کے فاصلے کا تماشہ بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سخت لاک ڈاﺅن اور قانون پر عملدرآمد کرنے سے ہی کورونا وباءکا مقابلہ کیا جا سکتا ہے

    واضح رہے کہ  ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، فیصل ایدھی نے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی

    ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ حکومت ایدھی فاؤنڈیشن کی بھرپور سرپرستی اور مدد کرے گی۔ملاقات کے اختتام پر فیصل ایدھی نے عمران خان کو ایک کروڑ روپے کا فنڈ کرونا ریلیف فنڈ کے لئے دیا تھا

    کرونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے ،ماسک اور گلوز پہننے کی طبی عملہ سمیت حکومت بھی احتیاط بتا رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے جب فیصل ایدھی سے چیک وصول کیا تو انہوں نے گلوز نہیں پہن رکھے تھے نہ ہی فیصل ایدھی نے پہن رکھے تھے، اب فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    فیصل ایدھی میں کرونا کی تشخیص کے بعد وزیراعظم عمران خان کو بھی کرونا کا ٹیسٹ کروانا پڑے گا کیونکہ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس چیک دینے،کرنسی نوٹ سے بھی منتقل ہو سکتا ہے،

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ قائم کر رکھا ہے جس میں اہم شخصیات کرونا ریلیف فنڈ میں وزیراعظم عمران خان کو چیک دے رہی ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے کبھی بھی کسی سے چیک وصول کرتے وقت گلوز نہیں پہنے، چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی تھی تو اسوقت ہاتھ نہیں ملایا گیا تھا تا ہم اب چیک کی وصولی کے وقت احتیاط نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے.

  • مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس پرشدید حملہ ،حملہ آوروں نے چہرے کو نشانہ بنایا

    مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس پرشدید حملہ ،حملہ آوروں نے چہرے کو نشانہ بنایا

    برسلز:مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس پرشدید حملہ ،حملہ آوروں نے چہرے کو نشانہ بنایا،باغی ٹی وی کے مطابق دنیا آئی ٹی کے بے تاج بادشاہ مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس پرشدید حملہ ہوگیا اورحملہ آوروں نے بل گیٹس کے چہرے اورسرکا نشانہ بنایا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق مائکروسوفٹ کے بانی برسلز میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کےلیے جب عمارت کے دروازے پرپہنچے تو گیٹ پرکھڑے ہوئے سیکورٹی گارڈز نے ان پرگندے انڈوں اورٹھنڈی آئس کریم سے شدید حملہ کردیا ، جس کی وجہ سے ان کو سخت پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ، اور ان کا چہرہ بھانک منظرپیش کررہا تھا ، بعد ازاں ان کے حفاظتی گارڈز نے ان کو وہاں سے نکال کرمحفوظ مقام پرپہنچا دیا

    یاد رہے کہ ان دنوں بل گیٹس خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ،دنیا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بل گیٹس پرایک طرف سخت تنقید کی جارہی ہی تو دوسری طرف ان کی حمایت میں بھی بہت زیادہ لکھا جارہا ہے ، حالیہ واقعہ ان کے ناقدین کی طرف سے ردعمل لگتا ہے

  • کرونا کے مریض احتجاج کرنے لگے

    کرونا کے مریض احتجاج کرنے لگے

    کرونا کے مریض احتجاج کرنے لگے

    باغی ٹی وی :کرونا کے مریض اہلکاروں سے جھگڑنے لگے اور احتجاج کرنے لگے، ہمارے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر بھی قرنطینہ سینٹرکیوں رکھا جارہا ہے .، اگر کرونا نہیں ہے تو گھر کیوں نہیں جانے دیا جارہا.تفصیلات کے مطاق کرونا کے مریضوں میں بعض ایسے افراد بھی ہیں. جو قرنطینہ سینٹرز میں اہلکاروں سے الجھ رہے ہیں. ایسے ہی مشتبہ مریضوں کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جن کی ویڈیوں وائرل ہوئی ہے . وہ ذمہ داران سے کہہ رہے ہیں کہ ہمار ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں‌ اس کے باوجود ہمیں‌ سینٹر میں‌کیوں قید کر کے رکھا جارہا ہے .مشتبہ مریض یہ اسرار کرتے دکھائی دے رہے ہیں.


    واضح‌ رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مریضوں کی تعداد 9216 جبکہ ہلاکتیں 192 ہو گئیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے دیئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 کرونا کے نئے مریض سامنے آئے،

    کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 4195، سندھ میں 2764، خیبر پختونخوا میں 1276، بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 جبکہ آزاد کشمیر میں 50 مریض ہیں،ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 806 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5347 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2066 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

    کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

    دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں یہ غیرانسانی سیاسی و عسکری کرفیوگزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سے بغیرکسی طبی،مالی،مواصلاتی اورغذائی امدادکے جاری ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ نسل پرست نظریے ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکارنے یقینی بنایا ہےکہ اس ناکہ بندی کے دوران اہل کشمیر بنیادی اشیائے ضروریہ سے بھی یکسرمحروم رہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ترطبی، مالی، مواصلاتی اور غذائی امداد کی فراہمی کے باوجود دنیا کے مختلف حصوں میں وباء کے دوران بندشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں. غالباً اقوام عالم اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کی تکالیف کااندازہ لگا سکتی ہیں جنہیں بدترین جبر کا سامنا ہے۔

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے، پاکستان، بھارت، امریکہ، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے،

    مقبوضہ کشمیر، کرونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، اموات کتنی ہو گئیں؟

  • ایک نہیں وہان  میں دو لیبارٹریوں میں کرونا وائرس پرتجربات جاری تھے، فنڈنگ امریکی حکومت کررہی تھی ،امریکی سینیٹرٹڈکروز

    ایک نہیں وہان میں دو لیبارٹریوں میں کرونا وائرس پرتجربات جاری تھے، فنڈنگ امریکی حکومت کررہی تھی ،امریکی سینیٹرٹڈکروز

    واشنگٹن:ایک نہیں وہان میں دو لیبارٹریوں میں کرونا وائرس پرتجربات جاری تھے، فنڈنگ امریکی حکومت کررہی تھی ،چین سزابھگتنے کے لیے تیاررہے ،امریکی سینیٹرٹڈکروزنے ایک ٹی وی چینل کوانٹریو کے دروان چین کے حوالے سے امریکی ممکنہ ردعمل سے آگاہ کردیا ، امریکہ چین کے ساتھ کیا سلوک کرے گا ،ٹڈکروز نے سب کچھ بتادیا

    ذرائع کےمطابق امریکی سینیٹرٹڈکروز نے ایک ٹی وی چینل پرگفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک نہیں بلکہ چین کے صوبےوہان میں دولیبارٹریوں‌میں کرونا وائرس سے متعلق چینی سائنسدان کافی عرصے سے تحقیقات کررہے تھے

    سینیٹرٹڈکروز نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس بات سے تو انکارنہیں کیا جاسکتا کہ کرونا وائرس نے ساری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ وہان میں کرونا وائرس پرتحقیقات میں امریکی حکومت مالی معاونت کررہی تھی

    امریکی رکن کانگریس نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے اس مالی سال وہان لیبز کو 76 ہزارڈالرز سے زائد مالی مدد کی جو کہ امریکی قوم کے ٹیکس کے پیسے سے ادا کئے گئے ، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اس خطے کے ممالک کے تحقیقی رقم 3.7 ملین ڈالرز رکھی تھی

    ان کا کہنا تھا اس لیباٹری میں جانوروں پرتحقیقات جاری تھیں کہ کون سا وائرس انسانوں کے لیے خطرناک ہے، اس دوران وہان لیب میں اس دوران کرونا وائرس کی شکل سامنے آئی اور پتہ چلا کہ یہ وائرس انسانی جسم کےخلیات کو بری طرح متاثرکرتا ہے

    سینیٹرٹڈ کروز کہتے ہیں کہ یہ پیسہ امریکی عوام کے ٹیکس کا تھا جس استعمال چین نے ایسے تجربات میں کیا جوانسانیت دشمن ثابت ہوئے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں امریکہ اورچین میں معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں

  • ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشت گردوں کی درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا فیصلہ

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشت گردوں کی درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا فیصلہ

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشت گردوں کی درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کرونا کے باعث ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔

    اس موقع پر رینجرز پراسیکیوٹرنے عدالت میں کہا کہ ملزمان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں کے قتل کے مقدمات زیر سماعت ہیں،سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گیارہ مارچ 2015کو ایم کیوایم کے مرکز 90 سے گرفتار کیا گیا تھا،ایم کیوایم مرکز سے اسلحہ،گولہ بارود اور خود کار ہتھیاروں کی کھیپ برآمد ہوئی تھی۔

    رینجرز پراسیکیوٹرعدالت کو آگاہ کیا کہ ملزموں کو جیل میں بہترطبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ملزمان ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد پھر دہشت گردی کرسکتے ہیں۔ جس پر عدالت نے ایم کیوایم مرکز 90 سے گرفتار 14 دہشت گردوں کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کا ٹرائل حتمی مراحل میں ہے،ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔

    ایم کیو ایم کی گرفتاریاں شروع، کس کو گرفتار کر لیا گیا؟

    ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں ایم کیوایم کا سابق سیکٹر انچارج فرحان شبیر،ندیم گڈو، امتیاز، ندیم اور دیگر شامل ہیں، 90 سے گرفتار دہشت گردوں نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کی تھیں. جنہیں عدالت نے مسترد کر دیا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے صوبائی عدالتوں نے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا جسے سپریم کورٹ نے معطل کر دیا ہے،

    بانی ایم کیو ایم شدید مشکلات کا شکار،لندن سیکرٹریٹ برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا

  • ایک شہر کے  53 صحافی کورونا کا شکار،باقیوں کیا حال ؟ کوئی نہیں جانتا،باخبرکرنےوالے بےخبرہوگئے

    ایک شہر کے 53 صحافی کورونا کا شکار،باقیوں کیا حال ؟ کوئی نہیں جانتا،باخبرکرنےوالے بےخبرہوگئے

    ممبئی :ایک شہر کے 53 صحافی کورونا کا شکار،باقیوں کیا حال ؟ کوئی نہیں جانتا،باخبرکرنےوالے بےخبرہوگئے،اطلاعات کے مطابق ملک کے کاروباری، میڈیا و فلم انڈسٹری کے مرکز سمجھے جانے والے شہر میں کم از کم 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    بھارت میں پہلے بھی کم از کم 3 صحافیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبریں تھیں، تاہم ممبئی میں 18 اپریل تک کسی بھی صحافی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں حکومت نے 19 اپریل کو درجنوں صحافیوں کے ٹیسٹ کرائے۔ترک خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق ممبئی کی مقامی انتظامیہ نے 167 صحافیوں کے کورونا کے ٹیسٹ کروائے جن میں سے 53 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

    برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مطابق ہر تیسرے صحافی میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور امکان ہے کہ کورونا سے متاثرہ صحافیوں کی تعداد مزید بڑھے گی۔مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سیکریٹری لوو اگروال نے اتنی بڑی تعداد میں صحافیوں کےکورونا سے شکار ہونے کو تشویش ناک اور بدقسمتی قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو ہدایات کیں کہ وہ بھی گھروں تک محدود رہیں۔

    لوو اگروال نے اناطولو کو بتایا کہ ابھی تک ممبئی کے کچھ ہی صحافیوں کے ٹیسٹ کیے گئے جو زیادہ تر باہر جاتے رہتے تھے، تاہم 53 صحافیوں میں تشخیص کے بعد مزید صحافیوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ دیگر صحافیوں میں بھی کورونا کی تشخیص ہو، کیوں کہ جو صحافی کورونا کا شکار ہوئے، وہ اپنے کئی ساتھیوں سےملتے رہے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن 53 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے زیادہ تر ٹی وی چینل کے رپورٹرز تھے، تاہم فوٹوگرافرز اور اخباری صحافیوں سمیت دفاتر میں کام کرنے والے صحافیوں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔اناطولو کے مطابق ممبئی کے سینیئر صحافی اشوک باگڑیا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک نیوز چینل کے تمام رپورٹرز کورونا سے مبتلا ہوچکے ہیں، تاہم انہوں نے ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا۔ایک ہی شہر میں 53 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ممبئی کے صحافیوں میں خوف پھیل گیا ہے اور اب بڑے پیمانے پر متاثرہ صحافیوں کے ساتھیوں کے ٹیسٹ کرنے کے انتطامات کیے جا رہے ہیں۔

    ممبئی پریس کلب نے بھی صحافیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد حفاظتی انتظامات کو سخت کرتے ہوئے صحافیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی درخواست کی ہے۔ممبئی میں صحافیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے سے قبل ریاست مدھیا پردیش کےایک جب کہ ریاست تامل ناڈو کے بھی کم از کم 2 صحافیوں میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔ممبئی میں صحافیوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارت کے دیگر بڑے شہروں نئی دہلی، کولکتا، پونے، احمد آباد، بنگلورو اور حیدرآباد میں بھی صحافیوں کے ٹیسٹ کرائے جانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔