Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • خطرناک خبریں پھرآنا شروع ہوگئیں :ووہان میں کورونا وائرس سےمرنے والوں کی رفتارتیز،بہت بڑی تعداد کا انکشاف

    خطرناک خبریں پھرآنا شروع ہوگئیں :ووہان میں کورونا وائرس سےمرنے والوں کی رفتارتیز،بہت بڑی تعداد کا انکشاف

    بیجنگ :خطرناک خبریں پھرآنا شروع ہوگئیں :ووہان میں کورونا وائرس سےمرنے والوں کی رفتارتیز،بہت بڑی تعداد کا انکشاف،اطلاعات کےمطابق چین کے وسطی شہر ووہان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اچانک بہت بڑااضافہ دیکھنے کو ملا ہے ،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق ووہان میں نظر ثانی کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 869 ہوگئی جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 512 تک پہنچ چکی ہے۔علاوہ ازیں مجموعی کیسز کی تعداد میں بھی 325 متاثرین کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ووہان میں مجموعی تعداد 50 ہزار 333 ہوگئی جو چین کے 83 ہزار 756 کیسز کا تقریباً دو تہائی حصہ ہیں۔

    ت

    چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ژن ہوا’ نے نامعلوم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وبا کے ابتدائی مراحل میں علاج کے لیے صحت کے مراکز میں داخلوں کی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے چند طبی ادارے مرض کی روک تھام اور کنٹرول نظام سے بروقت رابطے میں نہ رہ سکے جبکہ ہسپتال بھر چکے تھے اور ڈاکٹرز پر اضافی بوجھ پڑ گیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ‘نئے اعداد و شمار کو ووہان کے وبا کی روک تھام اور ڈیٹا کے بڑے نظام، شہر میں مرنے والوں کی خدمت کے نظام، میونسپل ہسپتال اتھارٹی کے معلوماتی نظام اور نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ سسٹم کے ڈیٹا کے موازنہ کے ذریعہ مرتب کیا گیا تھا تاکہ دوہری گنتی والے معاملات کو دور کیا جا سکے اور گمشدہ کیسوں کو شامل کیا جاسکے‘۔

    ادھرامریکہ اوراتحادیوں کا کہنا ہےکہ چین دنیا سے حقائق چھپانے کی کوشش کررہا ہے ، چین میں مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے چین نے یہ اعدادوشمارچھپا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے جس کی اسے سزا بھگتنا پڑے گی

  • اسلام آباد ٹی سی ایس دفتر کی سماجی فاصلوں کی کھلی خلاف ورزی

    اسلام آباد ٹی سی ایس دفتر کی سماجی فاصلوں کی کھلی خلاف ورزی

    :اسلام آباد ٹی سی ایس دفتر کی سماجی فاصلوں کی کھلی خلاف ورزی

    باغی ٹی وی :اسلام آباد ٹی سی ایس دفتر میں کرونا کے مریض ، پچھلے دنوں سرکاری انتظامیہ نے آفس بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، تو ٹی سی ایس والوں نے ضروری اشیاء کی ترسیل کھیل کے نام پر نوٹیفکیشن حاصل کرلیا، اور ضروری ترسیلات کے علاوہ ہر چیز کی بکنگ سٹارٹ کردی،

    سٹاف بغیر کسی حفاظتی اقدامات پر کام کرنے پر مجبور، ایک ایک بکنگ کرنے والے لڑکی سے کتنے لوگوں کو دفتر میں کرونا کہ جراثیم منتقل ہوئے ہوں گے، لمحہ فکریہ ہے. اس طرح کا اکٹھ اور اجتماع کرونا وبائی بیماری کو بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے.
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے نہ صرف عام آدمی بلکہ کرونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، طبی اور نیم طبی عملے کے 180 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈیکس اور دیگر عملہ کورونا سے متاثر ہوگیا،ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرزسمیت طبی عملے کے 25 اراکین میں کرونا کی تشخیص، ایک کی ہوئی موت

    گزشتہ 24گھنٹوں میں 11 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس میں کورونا کی تشخیص ہوئی،پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہیں،پاکستان میں گزشتہ 2 مہینوں میں ایک نرس اور 2 ڈاکٹر کورونا وائرس کےباعث انتقال کرچکے ہیں

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طبی عملے کا مناسب حفاظتی سامان نہ دینے کی وجہ سے پنجاب کے کئی ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

  • پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ، کرونا سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

    پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ، کرونا سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

    پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ، کرونا سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں‌اسپیکر اسد قیصر نے کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے آگاہ کیا،ملاقات میں قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگوکی گئی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے کو بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر ترقی دی جائے گی،موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے،حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے،پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے،وزیراعظم عمران خان نےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کےویڈیو لنک کےذریعے انعقاد کو سراہا

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر کی مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا,وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات مانگ لیں,

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ سمیت قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے رائے لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

    اللہ مدد کرتا ہے، کرونا کی وجہ سے ریلیف مل گیا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، شیخ رشید

  • اورپھروہی ہوا جس کی پشین گوئیاں جاری تھیں ، کرونا سے متعلق امریکہ اوراسرائیل کے درمیان اہم معاملات کا انکشاف

    اورپھروہی ہوا جس کی پشین گوئیاں جاری تھیں ، کرونا سے متعلق امریکہ اوراسرائیل کے درمیان اہم معاملات کا انکشاف

    تل ابیب :اورپھروہی ہوا جس کی پشین گوئیاں جاری تھیں ، کرونا سے متعلق امریکہ اوراسرائیل کے درمیان اہم معاملات کا انکشاف،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں 21 لاکھ لوگوں کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس سے متعلق جہاں امریکی خفیہ اداروں نے اس بات کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کیا اسے لیبارٹری میں تیار کیا گیا یا نہیں، وہیں یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ امریکی خفیہ ادارے اس وائرس سے اس وقت سے واقف تھے جب خود چینی عوام بھی اس سے زیادہ واقف نہیں تھے۔

    چینی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق دسمبر 2019 کے وسط میں کی تھی، جس کے بعد وہاں کے لوگ پہلی بار اس مرض سے واقف ہوئے، تاہم بعد ازاں چینی حکام نے اعتراف کیا کہ دراصل کورونا وائرس دسمبر سے پہلے نومبر میں ہی شروع ہو چکا تھا، تاہم اس وقت چینی ڈاکٹرز کو مذکورہ وائرس کو تشخیص کرنے میں مشکلات پیش آئی تھیں۔

    اور اب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے نومبر 2019 میں ہی واقف تھے اور انہوں نے سب سے پہلے امریکی حکومت کو مذکورہ وبا سے آگاہ کیا، جس کے بعد امریکی حکومت نے اپنے فوجی اتحادی ادارے نیٹو سمیت اسرائیل کو بھی خبردار کیا۔

    اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی خفیہ اداروں نے نومبر 2019 میں اسرائیلی حکومت اور خاص طور پر اسرائیلی فوج کو چین میں شروع ہونے والے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے خبردار کردیا تھا۔

    اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دراصل امریکی خفیہ ادارے نومبر میں ہی جانتے تھے کہ چین میں خوفناک وائرس پھیل رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق نومبر 2019 میں چینی عوام بھی اس بات سے بے خبر تھی کہ ان کے ملک میں کوئی وائرس پھیل رہا ہے، البتہ کچھ حکومتی عہدیداروں کو پتہ تھا کہ وہاں پر نیا وائرس پھیل رہا ہے۔اسرائیلی اخبار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر امریکی خفیہ اداروں نے چین میں پھیلنے والے وائرس سے صرف اپنی حکومت کو باخبر کیا، تاہم اس خبر کو امریکی حکومت نے غیر اہم سمجھا۔

    رپورٹ کے مطابق جہاں امریکی حکومت نے اس خبر کو غیر اہم سمجھا، وہیں امریکی حکومت نے مذکورہ معلومات کو اپنے سب سے قریبی اتحادیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا اور امریکی خفیہ اداروں نے نومبر 2019 میں اتحادی فوج کے ادارے نیٹو سمیت اسرائیل کو بھی خبردار کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر امریکی خفیہ اداروں نے صرف اسرائیلی فوج کو نئے وائرس کے پھیلاؤ سے خبردار کیا اور انہیں بتایا کہ چین سے شروع ہونے والا وائرس اسرائیل کے قریبی ممالک تک پہنچ سکتا ہے۔

    اسرائیلی فوج کو باخبر کرنے کے بعد امریکی خفیہ اداروں نے اسرائیلی پالیسی میکرز اور وزارت صحت کے حکام کو بھی نئے پھیلنے والے وائرس سے باخبر کیا، تاہم اس باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔رپورٹ میں امریکی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ امریکی خفیہ اداروں نے نیشنل سینٹر فار میڈیکل انٹیلی جنس کو بھی دسمبر 2019 میں کورونا وائرس سے خبردار کیا، تاہم کسی نے بھی بروقت اقدامات نہیں اٹھائے۔

    اسرائیلی اخبار کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی امریکی خفیہ اداروں نے اس بات کی تفتیش شروع کی ہے کہ کیا واقعی کورونا وائرس کو چین کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟

    فاکس نیوز اور سی این این نے 15 اپریل کو اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ امریکی حکومت اور خفیہ اداروں نے کورونا وائرس کی لیبارٹری میں تیاری کے حوالے سے تفتیش شروع کردی۔امریکی خفیہ اداروں کی تفتیش شروع کیے جانے کے فوری بعد چینی حکومت نے وضاحت کی تھی کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی کہہ چکا ہے کہ کورونا وائرس لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پہلے ہی دن سے دنیا بھر کے سائنسدان، ماہرین اور پالیسی میکرز مخمصے کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، جہاں کئی افراد کا ماننا ہے کہ مذکورہ وائرس لیبارٹری میں تیار کیا گیا، وہیں بے شمار ماہرین اور سائسندانوں کے مطابق یہ غلط مفروضے ہیں۔

  • سندھ ہائیکورٹ : مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی ،پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتے ،درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ : مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی ،پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتے ،درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ : مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی ،پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتے ،درخواست مسترد ،اطلاعات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نے لاک ڈاون کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔۔عدالت نے قرار دیا کہ پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں لاک ڈاون کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار سمیرا محمدی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا مساجد کو بند کرنے سے متعلق حکومت کے اقدامات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، قانون کے مطابق سندھ حکومت شہریوں کو مساجد میں نماز کی ادائیگی سے نہیں روک سکتی۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف بیان کرتے ہوئے کہا 18 اپریل کو صدر پاکستان کی زیر صدارت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجلاس ہے جس میں مساجد میں نماز اور رمضان سے متعلق پالیسی وضع کی جائے گی۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو نے کہا کہ مساجد کو بند نہیں کیا گیا، لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلیے تعداد کو محدود کیا گیا ہے، مساجد میں اب بھی پانچ وقت کی اذانیں اور عبادات ہورہی ہیں، دنیا بھر میں20 ملین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، لاک ڈاون مفاد عامہ اور لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کیلیےکیا گیاہے، وبائ کی صورتحال تبدیل ہونے کے ساتھ لاک ڈاون میں بھی نرمی کی گئی ہے، حکومت نے محدود پیمانے پر کچھ صنعتیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ انسانی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت اپنے اختیارات استعمال کررہی ہے، عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی،علماءکرام کے فتووں کی روشنی میں وباءکی وجہ سے عبادات محدود کی جاسکتی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی :پنجاب میں کورونا وائرس کے 25 مزید کیسز سامنے آگئے.صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3301 ہوگئے.گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 10 مزید کیس سامنے آگئے.گجرانوالہ میں کورونا کیسز کی تعداد 60 ہوگئی

    لاہور میں کورونا وائرس کے 6 مزید کیس،تعداد 541 ہوگئی.روالپنڈی میں کورونا کے دو مزید کیس، تعداد 138 ہوگئی
    .جھنگ اور قصور سے بھی کورونا کا مزید ایک ایک کیس سامنے آگیا.تبلیغی جماعت کے 5 مزید مبلغین میں بھی کورونا کی تصدیق، تعداد 1262 ہوگئی

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 135 ہوگئی۔ سندھ میں 45، پنجاب میں 36، خیبر پختونخوا میں 45، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں خطرے میں پڑگئیں ،ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کثیرتعداد کرونا کا شکار

    پاکستان میں لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں خطرے میں پڑگئیں ،ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کثیرتعداد کرونا کا شکار

    کراچی:پاکستان میں لوگوں کی جانیں بچانے والوں کی جانیں خطرے میں پڑگئیں ،ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کثیرتعداد کرونا کا شکار،اطلاعات کےمطابق وفاقی صحت حکام نے کو وِڈ نائنٹین سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے ارکان کی تعداد بتا دی۔

    پاکستان میں طبی ماہرین اوران کے معاونین کو کرونا وائرس کے ہونے سےمتعلق ایک رپورٹ کے مطابق ذرایع صحت حکام نے کہا ہے کہ 170 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں 90 ڈاکٹرز اور 60 پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔ ملک میں 2 ڈاکٹرز اور ایک نرس جاں بحق ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد متاثر ہوئے ہیں، طبی عملے کے مزید 200 ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج بعد میں آئیں گے۔

    سندھ میں سب سے زیادہ 45 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثر ہوئے ہیں، پنجاب میں 44، خیبر پختون خوا میں 39، گلگت میں 2 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثر ہوئے، آزاد کشمیر میں 4، اسلام آباد میں 15 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثر ہوئے۔

    بلوچستان میں 20 طبی و نیم طبی عملہ متاثر ہوا، ان میں 15 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے ایک کا تعلق پنجاب اور ایک کا گلگت سے ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 5 ہزار 125 مریض زیر علاج ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 497 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 25 ہو گئی ہے۔ جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 نئی اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 135 تک جا پہنچی ہے۔

  • کرونا بارے پنجاب کی  پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس  آج پھر ہوگا

    کرونا بارے پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس آج پھر ہوگا

    کرونا بارے پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس آج پھر ہوگا

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرونا بارے قائم پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس آج پھر ہوگا . پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کریں گے .اجلاس میں سینئر وزیر عبد العلیم خان ، وزیر قانون راجہ بشارت شریک ہوں گے . وزیر زراعت نعمان لنگڑیا ل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے .

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    اجلاس میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ق کے نامزد ارکان بھی شریک ہوں گے.اجلاس میں کرونا وائرس کے سدباب کے لئے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیاجائے گا. کمیٹی اجلاس کے اختتام پر اپنی سفارشات پیش کرے گی

  • عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کو ہٹانے کا مطالبہ ،کہا کارکردگی صرف مریضوں کی تعداد بتانے تک محدود

    عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کو ہٹانے کا مطالبہ ،کہا کارکردگی صرف مریضوں کی تعداد بتانے تک محدود

    عظمیٰ بخاری کا یاسمین راشد کو ہٹانے کا مطالبہ ،کہا کارکردگی صرف مریضوں کی تعداد بتانے تک محدود

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں ڈاکٹروں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا لوگوں کی جانیں لے رہا ہے حکومت ڈاکٹروں پر ڈنڈے برسارہی ہے،رونا وائرس والے کرونا سے نہیں لڑ سکتے،نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو نوٹسز بھجوانے میں مصروف ہے، جن کو نوٹس جانے چاہیں وہ وزیراعظم ہاوس میں ہیں
    نیب اور نیازی قوم،ملک اور معیشت کےلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں ،چیف جسٹس گرینڈ ہیلتھ الائنس پر پولیس تشدد کا نوٹس لیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں،لیکن افسوس عمران خان کی جماعت کی ڈاکٹر بھی ان کی طرح فاشسٹ سوچ رکھتی ہیں ،یاسمین راشد اپوزیشن میں ینگ ڈاکٹرز کی خالق اور اقتدار میں آنے کے بعد فرعون بن چکی ہیں ،تحریک انصاف نے پانچ سال جو بویا وہی ان کے سامنے آرہا ہے ،گرینڈ ہیلتھ الائنس ایک ہفتے سے حفاظتی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کررہا ہے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کورونا کےخلاف جنگ لڑنے والے مسیحاوں پر پولیس سے حملے کروارہی ہے،پوری دنیا میں طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ،لاہور میں پنجاب پولیس کے جواں نہتے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں ،محکمہ صحت پنجاب کی کارکردگی صرف کورونا کے مریضوں کی تعداد بتانے تک محدود ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کو راشن بیگ دینے کی تصویریں بنوانے سے کب فرصت ملے گی؟ پنجاب کے وزیر صحت محکمہ صحت پر توجہ دینے کی بجائے گندم کی قیمتیں مقرر کرنے میں مصروف ہے

  • ڈاکٹرظفر مرزا کے لئے ایک اور مشکل،ازخود نوٹس کیلئے ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس کو خط

    ڈاکٹرظفر مرزا کے لئے ایک اور مشکل،ازخود نوٹس کیلئے ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس کو خط

    ڈاکٹرظفر مرزا کے لئے ایک اور مشکل،ازخود نوٹس کیلئے ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن کا چیف جسٹس کو خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پر اختیارات کے ناجائز استعمال، کورونا بحران سے نمٹنے میں نااہلیت، بدعنوانی ،منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور کک بیکس کے ذریعے قومی خزانے کو لوٹنے اور شہریوں کی صحت سے کھیلنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، مسٹر جسٹس گلزار احمد سے ازخود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرقان ابراہیم نے چیف جسٹس کے نام لکھے گئے ایک خط میں بیان کیاہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا "نیٹ ورک آف کنزیومر پروٹیکشن” کے نام سے ایک این جی او چلاتے رہے ہیں اور وہ کئی سال تک مصر میں عالمی ادارہ صحت سے درمیانی سطح پر منسلک بھی رہے ہیں لیکن وہ کبھی بھی مصر میں ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ نہیں رہے۔ ۔

    درخواست گزار نے بیان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر صحت عامر کیانی کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ادویات کی قیمتیں 4 سو فیصد تک بڑھانے کی پاداش میں انہیں فارغ کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کو معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا تھا اور انہیں 72 گھنٹوں کے اندر اندر ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن انہوں نے آج تک اس میں کوئی کمی نہیں کروائی تاہم وہ دعویٰ ضرور کرتے رہے کہ نہ صرف قیمتیں کم ہونگی بلکہ ذمہ دار ادویہ ساز کمپنیوں کے عہدے داروں سے لوٹی گئی رقوم واپس لیکر بیت المال میں جمع کروائی جائے گی اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    ماسک چور بھی وہی نکلے جو چینی و آٹا چور تھے، پیپلز پارٹی،ن لیگ کا ظفر مرزا کے استعفیٰ کا مطالبہ

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ ان پر الزام ہے کہ یہ 50 بڑی ادویہ ساز کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کی پشت پناہی کررہے ہیں اور انہیں سہولیات دیکر ان سے اربوں روپے رشوت لے رہے ہیں، یہ ادویات کی قیمتیں کم نہ کروا کر موجودہ حکومت کے لیے بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں، درخواست گزار نے کہا ہے انہوں نے پی ایم ڈی سی کو ختم کرتے ہوئے پی ایم سی آرڈیننس کا اجراء کروا کر پاکستان کا صحت کا سارا نظام ہی بگاڑ دیا ہے اور اسی بناء پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسے کالعدم قرار دیا ہے اور اسی خرابی کی وجہ سے آج ہزاروں میڈیکل گریجویٹس رجسٹریشن کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں،

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    درخواست گزار نے کہا ہے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کا معاملہ سامنے آتے ہیں 20 ملین فیس ماسک اور حفاظتی سامان بیرون ملک اسمگل کروایا ہے۔جس وجہ سے پاکستان میں ان کی شدید قلت ہے اور عدم دستیابی کی بناء پر بہت سے ڈاکٹروں نے کام کرنا ہی چھوڑ دیا ہے اور کئی مریض بغیر علاج کے ہی مرگئے ہیں، اس سکینڈل کے حوالے سے جہاں ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کی جارہی ہے وہیں پر آپ (چیف جسٹس پاکستان) نے بھی ان کی نااہلی اور بدعنوانی کا نوٹس لیا گیاہے۔ جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر آپ کے خلاف توہین آمیز مہم شروع کروادی ہے۔جس پر وزیر اعظم نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ہے ،

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی منظوری اور ٹیسٹنگ کے بغیر ہی 3 ارب روپے کی ٹائیفائڈ ویکسین انڈیا سے پاکستان درآمد کی گئی ہے۔ جس سے انہوں نے 2.5 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے اور اس حوالے سے بھی ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے۔

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ ڈاکٹرظفر مرزا نے کرپشن میں ملوث شیخ اختر حسین اور انکے بعد پھر عاصم روئف کو ڈریپ کا سی ای او لگایا ہے جبکہ اس بدعنوانی کی نشاندہی کرنے پر ڈاکٹر عبید اور روحی بانو کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے ڈاکٹر ظفر مرزا کوعہدے سے ہٹانے کے حکم پر عوام کے دلچسپ تبصرے