Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا نے نیوزی لینڈ کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ، ائیرنیوزی لینڈ نے ایک ہزارسے زائد ملازمین کی چھُٹّی کروادی

    کرونا نے نیوزی لینڈ کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ، ائیرنیوزی لینڈ نے ایک ہزارسے زائد ملازمین کی چھُٹّی کروادی

    نیوزی لینڈ:کرونا نے نیوزی لینڈ کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ، ائیرنیوزی لینڈ نے ایک ہزارسے زائد ملازمین کی چھُٹّی کروادی،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس نے جہاں غریب اورترقی پزیرممالک کی کمرتوڑکررکھ دی ہے وہاں نیوزی لینڈ جیسے ترقی یافتہ ملک کو بھی تباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیا ہے

    ذرائع کےمطابق ویسے تونیوزی لینڈ کا ہرشعبہ ہی بہت متاثرہوا ہےتاہم دنیا بھرمیں سب سے بہترین اورکامیاب سمجھی جانے والی نیوزی لینڈ ایئرلائنزکوبہت ہی زیادہ نقصان پہنچایا ہے، تازہ ترین اطلاعات کےمطابق ابتدائی طورپرنیوزی لینڈ ائیرلائنز نے ابھی 777 بوئنگ کے عملے کوپہلے مرحلے میں نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے

     

    ذرائع کے مطابق ان ملازمین کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے ، دوسری طرف ملازمین بھی پریشان ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں کدھرجائیں گے ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہےکہ نیوزی لینڈ جیسے ملک میں بھی بے روزگاری کے خلاف احتجاجوں کاسلسلہ شروع ہوجائے

    ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سے پہلے بھی نیوزی لینڈائیرلائنزبوئنگ 777 کے بہت سے عملے کو سرپلس کرنے کے حوالے سے بھی بات چل رہی ہے،دوسری طرف ائیرلائنز حکام کا کہنا ہے کہ اگرحالات مزید خراب نہ ہوئے تو تب اگلے سال اپریل میں 777 بوئنگ کی سروس بحال ہوسکتی ہیں ، لٰہذا تب تک اس کی ساری کی ساری سرگرمیاں معطل کی جاتی ہین

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری طرف نیوزی لینڈائئرلاینزکو 900 ملین ڈالرز کی رقم درکار ہے اپنی بقیہ جزوی سرگرمیوں کو چلانے کےلیے لیکن اب مسئلہ ہے کہ وہ کہاں سے یہ پیدا کریں ،جبکہ 30 فیصد ائرلائنز پہلے ہی اپنا وجود کھو چکی ہے ،

  • ڈونلڈ ٹرمپ لاک ڈاون سے متعلق عمران خان کی اسٹریٹجی استعمال کرنے پرمجبور

    ڈونلڈ ٹرمپ لاک ڈاون سے متعلق عمران خان کی اسٹریٹجی استعمال کرنے پرمجبور

    واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ لاک ڈاون سے متعلق عمران خان کی اسٹریٹجی استعمال کرنے پرمجبور،اطلاعات کےمطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کی طرف طرح امریکا کی ریاستوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری شٹ ڈاؤن کے مرحلہ وار خاتمے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔3 مرحلوں پر مشتمل ان گائیڈ لائنز کا مقصد امریکی معیشت کی بحالی ہے۔

    تجاویز میں تمام ریاستوں کو 14 روز میں کورونا وائرس کے کیسز میں یومیہ بنیادوں پر کمی لانے کے لیے کہا گیا ہے جس کے بعد آہستہ آہستہ کاروبار پر عائد پابندیاں کم کی جائیں گی جنہیں وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے عائد کیا گیا تھا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کچھ ایک ساتھ نہیں کھول رہے، محتاط انداز میں ایک ایک قدم بڑھائیں گے‘۔

    اس منصوبے میں ریاست کے گورنرز کے لیے تجاویز ہیں، احکامات نہیں، جس کا مطلب ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں جنہوں نے پیر کے روز کہا تھا کہ ان کے پاس ریاستوں کو بند رہنے یا دوبارہ کھلنے کے احکامات دینے کا پورا اختیار ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ گائیڈ لائنز انہیں سیاسی کور بھی فراہم کرتی ہیں کیونکہ امریکی صدر نومبر میں دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ انہیں وائرس کے پھیلنے کے ابتدائی ہفتوں میں اس کی سنگینی کو کم کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ان سفارشات پر رون کلائن نے بھی تنقید کی جنہوں نے اوباما انتظامیہ کے ایبولا کے ردعمل کی سربراہی کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کوئی منصوبہ نہیں ہے، یہ بمشکل ایک پریزنٹیشن ہے، یہ بات مدنظر رہے کہ اس میں معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ بیماری سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹنگ کے معیار اور تعداد کو شامل نہیں کیا گیا ہے‘۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی تعداد ہی ملک کو کھولنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

    یاد رہےکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنی حکمت عملی اپناتے ہوئے مرحلہ وار لاک ڈاون کو نرم کرنے اورکاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم دیا ہے ، یہ فارمولا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا رہے ہیں اورامریکہ میں مرحلہ وارلاک ڈاون کو نرم کرکے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنا چاہتے ہیں‌

  • وفاقی و صوبائی حکومتیں جب تک یہ کام نہیں کریں گے ، کرونا کے مریض بڑھتے جائیں گے۔ رضا ہارون

    وفاقی و صوبائی حکومتیں جب تک یہ کام نہیں کریں گے ، کرونا کے مریض بڑھتے جائیں گے۔ رضا ہارون

    کراچی :وفاقی و صوبائی حکومتیں جب تک یہ کام نہیں کریں گے ، کرونا کے مریض بڑھتے جائیں گے۔اطلاعات کےمطابق پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضاہارون نے کرونا وائرس کے شکارلوگوں کے بارے میں اسل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ،

    رضا ہارون نے کہا کہ اگر کرونا ٹیسٹ کے موجودہ اعدادوشمار کو مردم شماری کے اعدادوشمار کے ساتھ تجزیہ کریں تو اب تک سندھ اور پنجاب میں صرف 0.04 فیصد لوگوں کا باقاعدہ ٹیسٹ کروایا گیا ہے جو کہ انتہائی حیران کن اور پریشانی کا باعث ہے۔

    اگر ہم کراچی کی مثال لیں تو مردم شماری 2017 کے مطابق اس شہر کی آبادی 16,051,021اور 14,494 بلاکس جن میں 2,770,074 گھرانے اور ہربلاک میں 191 گھرانے رہائش پزیر ہیں اور ہر گھرانے میں 5.8افراد بستے ہیں۔ اگر ہر بلاک کے تین گھرانوں میں سے ایک ایک فرد فی گھرانہ ٹیسٹ کروایا جائے تو یہ 43,482 افراد یعنی کراچی کے گھرانوں کا1.57 فیصد اور آبادی کا 0.27 فیصد بنتے ہیں لیکن جمعرات تک پورے سندھ میں 18,900 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جو سندھ کی آبادی کا فقط 0.04 فیصد بنتا ہے۔

    اسی طرح لاہور کی آبادی 11,126,285اور بلاکس کی تعداد 6585 ہے جن میں 1,757,695 گھرانے اور ہر بلاک میں 225 گھرانے آباد ہیں۔ اگر ہر بلاک سے تین گھرانوں میں سے ایک ایک افراد فی گھرانہ لیا جائے تو یہ 19,755 افراد یعنی لاہور کے گھرانوں کا 1.12 فیصد اور آبادی کا 0.18فیصد بنتے ہیں جبکہ اب تک پورے پنجاب میں جمعرات تک 43,565 ٹیسٹ کیے گئے جو کہ پنجاب کی آبادی کا 0.04فیصد بنتا ہے جو کہ انتہائی کم ہیں۔

    انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کراچی کی آبادی کسی طور ڈھائی کروڑ سے کم نہیں اور اگر اس تناسب سے دیکھا جائے گا تو اعدادوشمار اور تشویشناک ہو جائیں گے۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی کے حال پر رحم کریں اور جو شہر پورے ملک کی معیشت کا چلاتا ہے وہاں ہنگامی بنیادوں پر اوپر بیان کئے گئے فارمولے کے تحت پچاس ہزار ٹیسٹ اگلے چند روز میں کروائے جانے کے انتظامات کئے جائیں اور ٹیسٹ کرنے کی اہلیت کو بڑھاتے ہوئے اپریل کے آخر تک ایک لاکھ شہریوں کے ٹیسٹ یقینی بنائے جائیں۔

    رضا ہارون کہتے ہیں کہ اسی طرح مردم شماری کے اعدادوشمار کو سامنے رکھتے ہوئے دیگر اضلاع میں بھی ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھایا جائے۔ یہ وقت آپس میں بیان بازی اور سیاسی ہار جیت کا نہیں بلکہ پورے ملک کو کرونا کی وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا اور اعدادوشمار کی بنیاد پر اندازوں اور فیصلوں کو حقائق سے قریب تر لانے کا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعل سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ کراچی، سندھ اور پاکستان میں بسنے والے شہریوں کیلئے اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر ساتھ مل کر کام کریں۔

  • پیزہ نہیں چھوڑ سکتے کرونا لگتا ہے تو لگ جائے ، 72 خاندان اسی حماقت میں قرنطینہ سینٹرپہنچ گئے

    پیزہ نہیں چھوڑ سکتے کرونا لگتا ہے تو لگ جائے ، 72 خاندان اسی حماقت میں قرنطینہ سینٹرپہنچ گئے

    نئی دہلی :پیزہ نہیں چھوڑ سکتے کرونا لگتا ہے تو لگ جائے ، 72 خاندان اسی حماقت میں قرنطینہ سینٹرپہنچ گئے ،باغی ٹی وی کے مطابق 72 خاندان اس وجہ سے قرنطینہ سینٹرپہنچ گئے کہ وہ پیزہ ضرور کھائیں گے ، جوکچھ ہوتا ہے ہوجائے

    باغی ٹی وی کےمطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک علاقے میں مقیم 72 سے زائد خاندانوں نے لاک ڈاون کی پرواہ کیئے بغیربازارسے پیزہ منگوانے اورکھانے کے لیے ایک لڑکے کو مجبورکیا تھا

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گھرگھرپیزہ پہنچانے والے نوجوان کو کرونا وائرس منتقل ہوگیا اوریہ وائرس زدہ نوجوان ان خاندانوں کو پیزہ فراہم کرتا رہا ،

    دوسری طرف ڈاکٹروں کی طرف سے جب یہ رپورٹ آئی کہ مذکورہ نوجوان توکرونا وائرس کا شکارہوگیا ہے ،پیزے کے بغیر نہ رہنے والے خاندانوں کواپنی فکرپڑگئی، ادھردوسری طرف حکام نے خطرے کے پیش نظران 72 خاندانوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا ہے ، حکام کو یہ خدشہ ہےکہ کہیں یہ وائرس ان خاندانوں میں ٹرانسفرنہ ہوگیا ہو

  • تیمیہ ویلفئیرٹرسٹ دعوت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت میں بھی پیش پیش ، انوکھا کام کردکھایا

    تیمیہ ویلفئیرٹرسٹ دعوت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت میں بھی پیش پیش ، انوکھا کام کردکھایا

    لاہور:تیمیہ ویلفئیرٹرسٹ دعوت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت میں بھی پیش پیش ، انوکھا کام کردکھایا،اطلاعات کے مطابق کرونا کی وباء کے آغاز میں ھی اللہ کے فضل و کرم سے تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ کے شعبہ "خدام المساجد” نے اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں مساجد کو "ھینڈ سینیٹائزر” فراھمی کی مہم شروع کی۔

    تیمیہ ویلفئیرٹرسٹ کی طرف سے کہا گیا ہےکہ مارکیٹ سروے، رابطے اور تحقیق کے بعد معیاری اور کم قیمت سینیٹائزر کی دستیابی کے بعد تادم تحریر تقریبا 2 لاکھ روپے مالیت سے 300 لٹر سینیٹائزر لاھور شہر کی 250 سے زائد مساجد میں بلا تفریق مسلک و جماعت بھجوایا گیا ھے۔

    اس مہم کے دوسرے مرحلے میں مساجد میں "ڈس انفیکشن سپرے” کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ھے۔

    سپرے کرنے کے اس سارے عمل کے بارے معلومات، ھدایات، تربیت اور مطلوبہ سامان کی فراھمی میں ھماری ٹیم آپ کو مکمل معاونت فراھم کرے گی۔

    مساجد کی انتظامیہ اور خادمین سے گزارش ھے کہ رمضان المبارک میں تراویح اور دیگر عبادات کے دوران مساجد کے ماحول کو محفوظ بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سپرے کرنے کو عمل کو اپنی ذمہ داری سمجھیں۔

    حکومتی احکامات اور طبی ماھرین کی ھدایات کی روشنی میں مساجد کے ماحول کو محفوظ رکھنے کی کوشش کو یقینی بنائیں۔

    مزید معلومات اور اس کار خیر میں تعاون کی صورتوں کے بارے جاننے کے لئے رابطہ کریں۔۔۔

    0310 333 25 65-70
    ………………………
    Masjid Ar-Rehman,
    761-Ravi Block, A.I. Town.
    ………………………
    For online:
    Jazz cash: 03214696962
    Bank account:
    Abdur-rabb
    0101262811
    Meezan Bank
    Branch code
    0246

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریاں ، سڑکوں پرصرف شیرہی رہ گئے ، انسان کہاں گئے ، اہم خبرنے غمگین کردیا

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں ، سڑکوں پرصرف شیرہی رہ گئے ، انسان کہاں گئے ، اہم خبرنے غمگین کردیا

    لندن :کرونا وائرس کی تباہ کاریاں ، سڑکوں پرصرف شیرہی رہ گئے ، انسان کہاں گئے ، اہم خبرنے غمگین کردیا،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک میں حکومتوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، جس کے باعث سڑکوں پر کافی سناٹا ہے۔ایسے میں جہاں انسان تو اپنے گھروں میں محصور ہیں وہیں جانور سڑکوں پر چہل قدمی کرتے اور آرام کرتے نظر آرہے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس پارک کا رینجر رچرڈ سووری روز کی طرح گشت پر نکلا تو اس نے دیکھا کہ شیروں کا جھنڈ سڑک پر آرام کرتا نظر آیا، اس سڑک پر عام طور پر سیاحوں کو ہجوم رہتا ہے۔جنوبی افریقہ کے کروگر نینشل پارک میں موجود شیر بھی لاک ڈاؤن کے باعث سناٹے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے دیگر پارکس اور چڑیا گھروں کی طرح کروگر نینشل پارک بھی 25 مارچ سے سیاحوں کے لیے بند ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ شیر ان سڑکوں پر صرف راتوں کے وقت نظر آتے تھے تاہم اب سیاحوں کی غیر موجودگی میں دن میں بھی یہ سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔


    رچرڈ سووری لاک ڈاؤن کے دوران بھی اس پارک میں کام کررہے ہیں اور شکاریوں سے جانوروں کی حفاظت میں مصروف رہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ گشت کے لیے نکلے تو انہیں سڑک پر بہت سے شیر آرام کرتے نظر آئے، جن کی انہوں نے صرف 5 میٹر کی دوری سے تصاویر لیں۔ان کے مطابق ’میں نے اپنے موبائل فون سے ان شیروں کی تصاویر لی، وہ مجھے دیکھ کر پریشان نہیں ہوئے جبکہ ان میں سے بیشتر تو سورہے تھے‘۔

    رینجر اہلکار کے مطابق ان جانوروں کو لوگوں کو گاڑیوں میں گزرتا دیکھنے کی عادت ہے لیکن اگر میں گاڑی سے اتر کر پیدل جاکر تصاویر لینے کی کوشش کرتا تو یہ ممکن نہیں ہوپاتا۔انہوں نے بتایا کہ اس جھنڈ میں موجود سب سے بڑی شیرنی کی عمر 14 سال ہے اور یہ ایک شیرنی کے لیے بہت طویل عمر مانی جاتی ہے، اس لیے انہیں گاڑیاں دیکھنے کی عادت ہوگئی ہے۔

  • عرب امارات کوہندووں سے محبت مہنگی پڑگئی،یہ بھارت نہیں ،یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی،عرب امارات

    عرب امارات کوہندووں سے محبت مہنگی پڑگئی،یہ بھارت نہیں ،یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی،عرب امارات

    دبئی :عرب امارات کوہندووں سے محبت مہنگی پڑگئی،حکومت نے سخت فیصلہ لے لیا،یہ بھارت نہیں ،یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی ،باغی ٹی وی کے مطابق عرب امارات میں ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے بہت زیادہ بدمعاشیوں کے واقعات کی اطلاعات ہیں

    ذرائع کےمطابق کرونا وائرس سے بچاوکے لیے حکومتی ہدایات کو نہ صرف انتہا پسند ہندوپامال کررہے ہیں بلکہ حکومتی رٹ کو چیلنج بھی کرتے نظرآتے ہیں، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بھارتی ہندودبئی اوردیگرریاستوں میں مقامی عرب مسلمانوں کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں

    ذرائع کےمطابق دبئی میں انہتا پسندہندووں کے مسلح گروہ بنے ہوئے ہیں اوروہ غیرملکی مسلمانوں کو تو کچھ سمجھتے نہیں ، جہاں تک تعلق ہے مقامی عرب مسلمانوں کا تو ان کو بھی مل کرتشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں

    ذرائع کےمطابق یہ بھی کہا جارہا ہےکہ یہ ہندوانتپا پسند بالکل حکومتی احکامات کو نہیں مانتے بلکہ اپنے ہندومذہب کی کھل کراشاعت کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی مسلمانوں کو دھمکیاں بھی دیتے ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی دبئی کو ہندوستان نہ سمجھیں اورنہ ہی ان کو اس بات کی اجازت دی جاسکتی ہےکہ وہ وہی انتہا پسندی ہمارے ملک میں دہرائیں یہ ہرگز برداشت نہیں ،

    یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ حکومت نے اس حوالےسے فیصلہ کیا ہےکہ جونہی کرونا وائرس سے محفوظ ہونے کے بعد حالات سدھرتے ہیں حکومت انتہا پسند ہندووں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں گے اور عرب امارات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے

  • جب حکمران قانون کا احترام نہیں کریں‌ گے تو نہیں کریں گے عوام ، عثمان بزدارشیخوپورہ میں کرونا سے محبت کرنے کے چکروں میں

    جب حکمران قانون کا احترام نہیں کریں‌ گے تو نہیں کریں گے عوام ، عثمان بزدارشیخوپورہ میں کرونا سے محبت کرنے کے چکروں میں

    شیخوپورہ:جب حکمران قانون کا احترام نہیں کریں‌ گے تو نہیں کریں گے عوام ، عثمان بزدارشیخوپورہ میں قانون پامال کرتے رہے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ کیا، سردار عثمان بزدار نے سینٹر پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سینٹر میں مستحق خواتین کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق خواتین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے سینٹر میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں آنے والی خواتین کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، 12 ہزار روپے کی مالی امداد آپ پر احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے۔

    بعدازں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت شیخوپورہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں کورونا کی وباء سے نمٹنے کے اقدامات، انسداد ڈینگی، گندم خریداری مہم،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار نے سیاسی و انتظامی ٹیم کو مزید متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آزمائش کی گھڑی میں عوام کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، منتخب نمائندے اور انتظامی افسران متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، یہ وقت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا ہے، کورونا کے ساتھ انسداد ڈینگی، گندم خریداری مہم اور صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔

    صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں خالد محمود، اراکین اسمبلی، کمشنر لاہور ڈویژن اور ضلعی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • سندھ کےمظلوموں کا آرمی چیف ،آئی ایس آئی چیف،وزیراعظم،چیف جسٹس آف پاکستان ودیگرکے نام جھنجھوڑ دینے والا خط

    سندھ کےمظلوموں کا آرمی چیف ،آئی ایس آئی چیف،وزیراعظم،چیف جسٹس آف پاکستان ودیگرکے نام جھنجھوڑ دینے والا خط

    بخدمت جناب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب
    جناب ڈی جی آئی ایس آئی جناب فیض حمید صاحب
    وزیر اعظم پاکستان
    چیف جسٹس آف پاکستان
    ڈی جی ریجرز سندھ
    آئی جی سندھ
    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
    جناب اعلٰی
    ھم عرضدار گاٶن ھوت خان جکھرو تحصیل و ضلع مٹیاری سندھ پولیس تھانہ شاہ پورعرض کرتے ہین کہ جیٕۓ سندہ کا مقامی دھشت گرد وڈیرا پریل جکھرو دن دھاڑے اسلحے سے لیس ھو ھمارے گھروں میں گھس آیا اور عورتوں سے زیادتی کی کوشش کی تو گاوٕں والوں نے مزاحمت کی جس پر یہ دھشت گرد بھاگ گۓ اورجب ھم تھانے گۓ تو پولیس نے بجائے ہماری رپورٹ لکھنے کے الٹا ہمارے لوگوں کی ایف آئی آر کاٹ کر تھانے میں بند کردیا پورے گاٶں کی گندم کی فصل اور کیلے کی فصل کاٹ کر اپنے گھر لے گیا گاٶں کے گرد اس کے مسلّح دھشت گرد گشت کررہے ہیں ہمیں ہماری عورتوں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ہمارے پاس روزانہ پریل جکھرو اس کے بھتیجے اوران کے دھشت گرد ھمیں مارنے ہماری عورتوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ھیں ۔
    خداراہ ہماری مدد کی جائے اس دھشت گرد کوپکژا جائے ھمیں آزاد کرایا جائے اب ھمارے پاس کھانے پینے کی اشیا ٕ ختم ہو گٕی ہیں بچے بھوک سے تڑپ رہے ھیں

    درخواست گذار ۔زمان ولد رمضان بانھیپوٹو
    شھباز بانھیپوٹو 03131315330

  • کرونا وائرس، انتہائی اہم حکومتی شخصیت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، کیا مدد مانگ لی؟

    کرونا وائرس، انتہائی اہم حکومتی شخصیت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، کیا مدد مانگ لی؟

    کرونا وائرس، انتہائی اہم حکومتی شخصیت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، کیا مدد مانگ لی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے

    صدرمملکت نے مولانا فضل الرحمان سے رمضان میں مساجد میں اجتماعات سے متعلق مشاورت کی ہے،نماز تراویح کی ادائیگی بارے بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ علماکی 12 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی علماکی 12 رکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی . صدر مملکت نے کل ایوان صدر میں اس حوالہ سے علماء کرام میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی

    قبل ازیں دو روز قبل پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی اوروفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرکے ساتھ رمضان میں لاک ڈاؤن میں باجماعت نمازکے معاملے پربات ہوئی،نورالحق قادری نے علمائے کرام کےاعلامیے کومتوازن قراردیاہے،وزیرمذہبی امورنے 18اپریل کومشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،نورالحق قادری نے کہا ہماری تجاویزپرحکومت غورکررہی ہے،وفاقی وزیرنورالحق قادری نے دعوت دی ہے ہم وہاں اپناموقف پیش کریں گے

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    وفاقی وزیر نورالحق قادری نے مفتی منیب الرحمان سے بھی رابطہ کیا ہے اورا نہیں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے.مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اصولوں پرقائم رہتےہوئےہرمعقول بات کوسننے کیلئےتیارہیں،مقدمات واپس لینےکاوعدہ کیاگیا،مگر آج تک وہ وعدہ وفانہیں ہوا،لاک ڈاؤن کےحوالے سےوزیر اعظم عمران خان کاموقف درست ہے،فیصلے جذباتی نہیں ہونےچاہییں، معقولیت پر مبنی ہونے چاہییں،علما ملک میں انتشار نہیں چاہتے وہ مکالمے اور معقولیت کے ساتھ مسائل کا حل چاہتے ہیں ، کامیاب حکمران وہ ہے جو مشکل وقت میں سب طبقات کو ساتھ لے کر چلے.سب کو احترام دے اور سب کے احترام کا حقدار بنے.دیندار ڈاکٹر صاحبان علماء کرام کے ساتھ بیٹھیں تو مسئلے کا حل نکل سکتا ہے.سیاست ہمارا شوق نہیں، مسجد میں نمازیوں کی تعداد متعین کرنا کوئی معقولیت نہیں اصل مسئلہ سماجی فاصلے کا ہے، دین اور دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس کا کوئی حل موجود نہ ہو.

    حکمران مسلمان، کرونا سے بچاؤ کے احکامات پر مساجد کی بندش سمیت سب پر عملدرآمد ضروری، مفتی کفایت اللہ مفتی عاصم الحکیم سے لیں سبق

    جانیں قربان کر دیں گے لیکن مسجدوں کو ویران نہیں ہونے دیں گے، مفتی کفایت اللہ

    مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ تراویح اور اعتکاف کے بارے میں فیصلہ متفقہ طور پر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ علماء کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت کے بعد کیا جائے گا۔ا اس سلسلے میں ہفتے کے روز صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممتاز علماء اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیاجائیگا۔

    قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر سے ٹیلی فون پر باجماعت نمازوں ، نماز جمعہ اور ماہ رمضان میں تراویح کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا.

    قبل ازیں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ نے جمعۃ المبارک وتراویح کی ادائیگی کے حوالہ سے 13نکات پر مشتمل سفارشات پنجاب حکومت کوارسال کردی ہیں۔ جن میں تجاویز دی گئی ہیں کہ مسجد گیٹ پر سینی ٹائزر،نیز جراثیم کش گزر گاہ کا انتظام کیا جائے ۔ نماز جمعہ میں عربی خطبہ پر اکتفا کریں، بہت ضروری ہوتو اردو خطبہ کو5منٹ تک مختصر رکھیں ۔ سنتیں ودیگر نوافل قبل ازنماز اور بعد از نمازگھروں میں ہی ادا کریں ۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    جامعہ نعیمہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے مزید تجویز دی کہ مساجد کے فرش کوہرنماز کے بعد جراثیم کش ادویات سے دھویا جائے ۔ نمازیوں کی صفوں کی ترتیب ہرنماز میں تبدیل کی جائے اورکوشش کریں کہ ہرنماز میں نمازی پرانی جگہ پر نہ کھڑے ہوں ۔ نمازیوں کے درمیان کم ازکم 3فٹ کافاصلہ ضرور ہو،ایسے ہی دونوں صفوں میں کم ازکم ایک صف کا اضافی فاصلہ رکھاجائے ۔ ہرنماز ی اگرہوسکے توگھر سے اپنے ساتھ مصلیٰ لے کر آئے ۔ نماز سے قبل رضا کارمسجد کے دروازہ پر ہوں جوتھرمل گن سے بخار چیک کریں اوربیما ر افراد کوگھروں میں نماز پڑھنے کی تلقین کریں ۔

    سفارشات میں مزید کہا گیا کہ مشتبہ نمازی ماسک پہنے بغیر مسجد میں داخل نہ ہوں اورگھروں سے ہی وضو کرکے آئیں ۔ معمر افراد، بیمار ،وائرس سے متاثرہ ،ان کی عیادت کرنے والے اوربچے مسجد میں تشریف نہ لائیں،نمازی حضرات مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے مسجد سے باہرتشریف لے جائیں ۔ حکومت اور انتظامیہ اس مسئلہ پر محاذ آرائی سے بچے ،ایسے ہی علما بھی تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس خفیہ قاتل کے بارے مو ثر حکمت عملی بنائیں اور انسانی جان کے تحفظ کویقینی بنائیں ۔

    کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان