Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ

    پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، کورونا مانیٹرنگ روم کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 71 کیس، تعداد 3016 ہو گئی۔ 701 زائرین سنٹرز، 1091 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 91 قیدیوں، 1133 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    جیل کی تفصیل

    کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9 اور بھکر میں 2 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    زائرین کی تفصیل
    ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    رائے ونڈ مرکز سمیت تبلیغی ارکان کی تفصیل
    رائے ونڈ مرکز میں 484، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 16، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں تصدیق کی گئی ہے.

    ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 45، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 27، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کےمریض ہں.

    ملتان میں 105، ساہیوال 7 اور بہاولپور میں 30 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 484 کنفرم مریض ہیں۔

    ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 102، جہلم 33، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 31، ناروال 8، گجرات میں 138 شہریوں میں تصدیق ہو چکی ہے.

    حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 9، ملتان 23، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 35، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 42، سرگودھا میں 14 شہریوں میں میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 4، بہاولپور 20، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک کل 28 اموات، 508 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

  • کونا وائرس کی وجہ سے خواجہ سراوں کے متعلق حکومت کے فیصلے نے تہلکہ مچادیا

    کونا وائرس کی وجہ سے خواجہ سراوں کے متعلق حکومت کے فیصلے نے تہلکہ مچادیا

    راولپنڈی:کرونا وائرس ، خواجہ سرا اورعمران خان کے فیصلے ،خوش کون ، اہم خبرنے تہلکہ مچادیا ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کی وجہ سے خواجہ سرا بھی مشکل میں آ گئے ہیں، تاہم راولپنڈی پولیس نے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے گھروں کی دہلیز پر انھیں راشن فراہم کر دیا۔

     

    کونا وائرس کی وجہ سے خواجہ سراوں کے متعلق حکومت کے فیصلے نے تہلکہ مچادیا

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس خواجہ سراؤں کو راشن پیکج پہنچانے ان کی دہلیز پر پہنچ گئی، گزشتہ روز آئی جی پنجاب اور سی پی او احسن یونس کی ہدایات پر مستحق خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

     

    لاک ڈائون : بیوی بچوں سے تنگ شخص 300کلومیٹرسفر طے کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ اور پولیس کے دیگر افسران اور جوانوں نے راشن خواجہ سراؤں کے گھروں تک پہنچایا، اے ایس پی بینش فاطمہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مستحق افراد تک راشن پہنچانے کا فریضہ انجام دینا باعث فخر ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کو وزیراعظم زرداری کہہ دیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا لاک ڈاؤن اور مریضوں کے حوالہ سے اقدامات پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول زرداری کو وزیراعظم بلاول کہہ کر ان کا نام لیا، بلاول کا نام بطور وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ نے غلطی سے لیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 6افراد جاں بحق ہوئے،ایکسپورٹ انڈسٹری بھی تب کھلے گی جب ایس او پیز تیار ہو جائیں گے صنعتیں ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں گی ،جتنا سخت لاک ڈاوَن ہوگا اتنا ہی فائد ہ ہوگا،انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرائیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں کورونا کے خاتمے کا حل نظر نہیں آرہا،لاک ڈاؤن میں حجام اور درزی کے پاس کون جائیگا؟ احتیاط کریں بزرگوں سے 3 یا چھ فٹ نہیں زیادہ فاصلہ رکھیں،اس بات پرپیشمانی ہے کہ چیف جسٹس کو نکتہ نظر سمجھا نہیں سکے امید ہے کہ چھوٹی موٹی غلطی کو درگزر کیا جائے گا،مجھے جو پتہ ہے وہ پوری طرح بتا نہیں سکتا،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن قبل یونین کونسلز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا،یونین کونسلز کو بند کرنے کا آرڈر غلط نہیں تھا،یونین کونسلز کے نمبر غلط ہوگئے کیونکہ ہیلتھ کا نظام پرانی حلقہ بندیوں کے تحت چل رہاہے،فیکٹری یا عمارت میں ڈاکٹر موجود ہوگا،ملازمین کے آنےکا وقت الگ الگ ہوگا،فیکٹری لائے جانےوالے ملازمین کی لسٹ حکومت کو دیناہوگی،موٹر سائیکل پر تین چار بچوں کی اجازت نہیں ہوگی،وفاقی حکومت میں بول وہ رہے ہیں جو فیصلہ سازی میں شریک نہیں ،ہمیں مجبوری میں ایسے لوگوں کو جواب دینا پڑ رہاہے،لاک ڈاوَن میں شام 5بجے کےبعد مزید سختی ہوگی،عوام دو ہفتے اور گھروں میں رہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کےایس اوپیز پر 4 صفحات کاجواب دےدیا،اب 12 اور 8 ارب کا قصہ سن لیں ،12ارب میں سے 3ارب کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دیئے،28ملین ایکسپو سنٹر کو دیئے 300ملین روپے انڈس اسپتال کودیئے،باقی سارے پیسے بجٹ کے حساب سے محکمہ صحت کو دیئے،کیا اس ایمرجنسی میں کام مفت میں ہوگا؟ کسی سے ایک روپیہ بھی مانگتا لیکن گھروں میں رہیں ،ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں گھروں میں رہیں انسانیت کو بچانا اولین ترجیح ہے تعاون پر تمام اداروں کا مشکور ہوں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، پاکستانی قوم اچھی قوم ہے، جو لوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے اتنا تو نیویارک میں بھی نہیں انکو کہتا ہوں کہ ہمیں انسانی جانیں پیاری ہیں وہ لوگ نیویارک جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،چین نے ٹارگٹڈ صوبے ووہان میں سخت لاک ڈاوَن کیا،جب تک وائرس ہے زندگی میں آگے بڑھنے کا طریقہ الگ ہے،وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صوبو ں کی بات مانی، اس ملک کے لوگ بہت ذمہ دار ہیں ، ملکر وائرس کا مقابلہ کریں گے،

  • لاک ڈائون : بیوی بچوں سے تنگ شخص 300کلومیٹرسفر طے کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    لاک ڈائون : بیوی بچوں سے تنگ شخص 300کلومیٹرسفر طے کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    لاہور:لاک ڈائون : بیوی بچوں سے تنگ شخص 300کلومیٹرسفر طے کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا،برطانیہ،اٹلی ، سپین، جرمنی ، چین اور دیگر شامل ہیں،امریکا اس وقت کورونا وائرس کا مرکز ہے،تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،ماہرین بھی کہتے ہیں کہ لاک ڈائون ہی واحد حل ہے۔

    اس لمبے لاک ڈائون میں میاں ،بیوی اور بچوں کا اکٹھے رہنا عذاب بن گیا ہے،اس لاک ڈائون میں گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا ہے،چین میں تو طلاق کی شرح بھی بڑھ گئی ہے،ایسے ہی بیوی ،بچوں سے تنگ ایک شہر ی گھر سے تین سو کلومیٹر کا سفر کرگیا ،جب پولیس نے گرفتار کیا تو اس نے ایسی وجہ بتائی کہ پولیس اہلکار ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

    برطانوی ویب سائٹ کے مطابق یہ شخص اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں ڈیوون کے علاقے میں ایک شاہراہ پر جا رہا تھاکہ اسے پولیس نے روک لیا۔ آفیسرز کے استفسار کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ 300کلومیٹر کا سفر کرکے یہاں تک پہنچا ہے اور اتنا سفر اس نے اپنی بیوی سے دور جانے کے لیے کیا ہے۔ وہ لاک ڈاﺅن میں بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہ کر تنگ آ گیا تھا اور کچھ وقت ان سے الگ گزارنا چاہتا تھا۔

    اس شخص کی اس حرکت پر پولیس کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر کہا گیا ہے کہ ”بیوی اور بچوں سے الگ وقت گزارنے کے لیے اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں 300کلومیٹر سفر کرنا ناگزیر سفر کے زمرے میں نہیں آتا۔ ایسی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس آفیسرز نے اس آدمی کے ساتھ کیا سلوک کیا، جو بیوی بچوں سے الگ وقت گزارنے کے لیے لانگ ڈرائیو پر نکلا ہوا تھا۔

  • کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 500 ٹیسٹ کرنے پر 50 مریض سامنے آئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 1523 ٹیسٹ ہوئے ہیں، سندھ میں ٹیسٹنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے، زندگیوں کو بچانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،اب تک 16 ہزار 26 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاوَ کےلیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،جن لوگوں کی وفات ہوتی ہے انکی خاموشی سے تدفین کر دیتے ہیں، سب کے لئے مشکل وقت ہے اسلئے خیال کرنا ضروری ہے،ٹیسٹ کٹس موصول ہوگئے،1523ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ سے متاثرہ شخص کا پتہ تو لگ جاتا ہے لیکن دیگر ممالک سے کم ہونے کی بات پر اتفاق نہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 6افراد جاں بحق ہوئے،سندھ میں 5ہزار افراد کو کو آئیسولیشن میں رکھا ہواہے،سندھ میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش ہے،سندھ میں 45افراد کی حالت تشویشناک ہے،پچھلے 24گھنٹوں میں 133افراد صحت یاب ہوئے،مجھے تشویش ہے کہ اتنے زیادہ مریض کیوں سامنے آ رہے ہیں، اس حوالہ سے ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے، دنیا کا کوئی ملک اٹھا لیں ہماری ٹیسٹنگ اور مریض اسکے برابر آ رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت نے آج بھی کہا ہے کہ سوائے سندھ کے کوئی بھی گائیڈ لائن فالو نہیں کر رہا، اگر ٹیسٹنگ کا عمل صحیح نہیں ہو گا تو کرونا زیادہ پھیل سکتا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،مردہ شخص کا کرونا ٹیسٹ نہیں ہو سکتا،ان پر بھی تشویش ہے، شہریوں کو چاہئے کہ وہ احتیاط کریں اور اگر کوئی مریض ہو تو اسے ہسپتال داخل کروائیں ،معمولی غلطی سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے.میں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ لاک ڈاؤن بڑھائیں اور مزید سختی کریں،14 دن کا لاک ڈاؤن بڑھایا گیا میں سب صوبوں کا شکر گزار ہوں، پنجاب نے بھی تائید کی تھی، سب کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن بڑھانا چاہئے. ہماری لاک ڈاؤن کی وہی ایس او پیز ہیں ، کچھ مزید جاری کی ہیں، ڈبل سواری پر پابندی رہے گی

  • لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ذمہ دار کون؟ سبزی منڈی میں حفاظتی انتطامات نہ ہونے کے برابر

    لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ذمہ دار کون؟ سبزی منڈی میں حفاظتی انتطامات نہ ہونے کے برابر

    لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ذمہ دار پنجاب حکومت، سبزی منڈی میں حفاظتی انتطامات کا ذمہ دار کون؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے خود دفعہ 144 کی دھجیاں بکھیر دیں، لاہور کی سبزی منڈی میں آنے والے افراد کے لئے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فروٹ اینڈ سبزی منڈی میں سینکڑوں افراد صبح آتے ہیں اور اس دوران وہاں رش لگ جاتا ہے، منڈی میں‌ موجود افراد کے مابین فاصلہ بھی نہیں ہوتا، ایک طرف لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے دفعہ 144 نافذ ہے دوسری جانب پنجاب حکومت خود دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتی نظر آتی ہے

    سبزی و فروٹ منڈی میں آنے والے افراد کے لئے کرونا سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہیں، سماجی فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے کروناکے پھیلنے کا خطرہ ہے، آنے والے افراد بھی خوف میں مبتلا ہیں تا ہم پھر بھی وہ روزانہ سبزی منڈی میں آتے ہیں اور سامان خریدتے ہیں

    اگر یہی صورتحال رہی اور سبزی منڈی میں حفاظتی انتظامات نہ کیے گئے تو کرونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا خطرہ ہے،حکومت کو چاہئے کہ اس ضمن میں نوٹس لے اور سبزی منڈی میں کرونا کے حوالہ سے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کروائے، اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو کرونا لاہور بھر میں پھیل سکتا ہے،پہلے بھی لاہور کے ایک درجن کے لگ بھگ علاقے کرونا وائرس کی وجہ سے سیل کیے جا چکے ہیں.

    پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کیا گیا ہے لیکن عملی طور پر حکومت دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، پنجاب میں اب لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، کم رسک والے شعبہ جات کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تا ہم لاک ڈاؤن کے حوالہ سے قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے

  • این ڈی ایم اے کا کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنیکا فیصلہ

    این ڈی ایم اے کا کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنیکا فیصلہ

    این ڈی ایم اے کا کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنیکا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی خریداری لوکل مارکیٹ سے کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یہ فیصلہ ملکی صنعت کی ترقی اور کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے کیا گیا۔ اس وقت این 95 ماسک کے علاوہ باقی تمام حفاظتی سامان پاکستان میں تیار ہو رہا ہے۔ این 95 ماسک کی اپریل کے مہینہ سے ایک لاکھ پیدوار شروع ہو جائے گی۔

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مطلوبہ معیار اور مقدار کے مطابق سپلائی فراہم کرنے والے لوکل مینوفیکچرز اور و ونڈرز ہماری اولین ترجیحی ہیں۔ اگر کوئی کمپنی لوکل سطح پر این 95 ماسک بنانا چاہے تو اس کو سپورٹ کیا جائے گی۔ لوکل ونڈر اور مینوفیکچرز کے زریعے پروکیورمنٹ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ بیرون ملک سے صرف وہ سامان خریداہ جائے گا جو مطلوبہ مقدار یا معیار کے مطابق لوکل مارکیٹ سے دستیاب نہیں ہو گا

    کرونا وائرس، ٹیسٹ کیلئے پاکستان میں کتنی لیبارٹریاں؟مزید کتنی بڑھائی جائینگی؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

  • پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

    پنجاب میں اس سال رمضان بازار نہیں لگائیں گے اس لئے پنجاب حکومت نے رمضان بازار کی جگہ متبادل کے طور پر بجلی کے بلوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت نے بجلی کے اداروں کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں ان گھروں کا بتایا جائے جن کا بجلی کا بل 300 یونٹ تک کا ہے

    اس ضمن میں خط میں 3 پیرا گراف کے ذریعے بجلی کے 300 یونٹس سے کم بل والے افراد کا پوچھا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ایسے افراد کی تعداد کتنی ہے، اس مین صارفین کا ایڈریس اور میٹر نمبر بھی پوچھا گیا ہے، جن صارفین کا بل 300 یوںٹ تک کا ہو گا ان کو پنجاب حکومت ریلیف دے گی،

    رمضان بازار میں دی جانے والی سبسڈی بجلی کے بلوں میں دی جائے گی. ایسے صارفین جن کا بجلی کا بل ماہانہ 3 ہزار تک ہے ان کو بھی ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے، کتنا ریلیف دیا جاتا ہے یہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے تفصیلات آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کار روزانہ 10 ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا 8 نئی لیبز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کر دیئے ہیں، فیلڈ ہسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں، فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں۔

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے، پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ اور این 95 ماسک اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر لایا جا رہا ہے

  • ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ چھوٹے تاجروں کی آواز بن گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ چھوٹے تاجروں کی آواز بن گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ چھوٹے تاجروں کی آواز بن گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کی فوری تقسیم کا مطالبہ کر دیا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‎چھوٹے تاجر کو پاؤں پر کھڑا رکھنا ریاست کی زمہ داری ھے۔ ‎دنیا بھر میں چھوٹے تاجر کی معاشی بقا کے لئے خصوصی بیل آوٹ پیکیج دیئے گئے۔ ‎چھوٹا تاجر سفید پوش ھے ، اور حکومت کی امداد کا حقیقی حقدار بھی۔ ‎چھوٹے تاجر کو وزیراعظم کے ریلیف پیکیج میں نظرانداز کیا گیا۔

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ‎دیہاڑی دار کی طرح چھوٹا تاجر بھی لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ھے۔ ‎وفاق کے ریلیف پیکیج میں ایس ایم ای سیکٹر کے لئے ۱۰۰ ارب رکھا گیا۔ ‎حکومت فوری طور پہ ۱۰۰ ارب کی تقسیم کی حکمتِ عملی بنائے،‎تقسیم پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس پیکج کا عملا تاجروں کو کوئی فائدہ نہیں،‎ریلیف پیکیج میں مختص ۱۰۰ ارب روپے این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کو دے دیا جائے

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ‎صوبے ،دستیاب رقم سے چھوٹے تاجروں کی مالی امداد اور بلا سود قرضے کی سکیم جاری کریں ۔‎200 یونٹس تک کمرشل بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے تاجروں کے بل معاف کئے جائیں۔ ‎بجلی کے دیگر کمرشل بل تین ماہ کے لئے موخر کئے جائیں۔ ‎موخر شدہ بجلی کے کمرشل بلوں پر سر چارج وصول نہ کیا جائے۔ ‎صوبائی حکومتیں ،سرکاری کمرشل پراپرٹی کے کرائے میں ریلیف دیں ،‎چھوٹے تاجروں کے لئے ملک بھر میں اشیاء کی فراہمی کا تسلسل (سپلائی چین) برقرار رکھنا نہایت اہم ہے

  • راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق

    راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق

    راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے، کراچی میں بھی لاک ڈاؤن ہے

    لاک ڈاؤن کے دوران فلاحی اداروں، مخیر حضرات کی جانب سے مستحقین میں‌ راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،اس دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پی آئی بی میں نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔

    علاقہ مکینوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران مجمع جمع ہونے پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی،پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے گھر کی بالکونی میں کھڑی خاتون صبا کو گولی لگی، زخمی خاتون کو نجی ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم خاتون دم توڑ گئی۔

    واقعہ کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھرا ئوکیاگیا جس سے پولیس موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت عظیم سمیت چار اہلکار گشت پر معمور تھے، ہیڈ کانسٹیبل عظیم سمیت چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ، واقعہ کے حوالے سے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور علاقہ ایس پی تمام اہلکاروں سے انکوائری کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم راشن رات کو گھرون‌ میں پہنچا دیتے ہیں جبکہ فلاحی اداروں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ملکر راشن کی تقسیم کریں ، اس ضمن میں حکومت نے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں.