Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس،رمضان میں عبادات بارے ہوئے اہم فیصلے، واہگہ بارڈر،کرتارپور کب تک ہوں گے بند؟

    اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس،رمضان میں عبادات بارے ہوئے اہم فیصلے، واہگہ بارڈر،کرتارپور کب تک ہوں گے بند؟

    اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس،رمضان میں عبادات بارے ہوئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا،قومی رابطہ کمیٹی سے حتمی فیصلے کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی،اجلاس میں سندھ اوربلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ مین کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گی، صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے گائیڈ لائنز تیارکر لی گئی ہیں،مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے،اجلاس میں 14 اپریل کے بعد مختلف شعبوں کے لیے سفارشات تیار کرلی گئیں،

    اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ واپس لائے جانے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا،واہگہ بارڈر16اپریل سے29 اپریل تک بند رہے گا،افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر 13 اپریل سے29 اپریل تک بند رہے گا،کرتار پور راہدری 11اپریل سے 24 اپریل تک بند رہے گی،

    مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

    کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے،رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے،وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمے داری سونپی جائے گی.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں آج 14 اپریل تک لاک ڈاون کا حکومت نے اعلان کر رکھا ہے تا ہم پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاوں میں توسیع کا امکان ہے.آج نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع بارے فیصلہ کیا جائے گا.

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کہ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائیگی۔ جی ٹی روڈ بیلٹ پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی منڈیوں میں افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

  • لاہور ہائی کورٹ کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا چیف جسٹس نے کیا افتتاح

    لاہور ہائی کورٹ کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا چیف جسٹس نے کیا افتتاح

    لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا چیف جسٹس نے کیا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا افتتاح کردیا.

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا افتتاح کردیا. اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس محمد شاہد وحید، جسٹس شاہد کریم، پنجاب واٹر کمیشن کے سربراہ سابق جج علی اکبر قریشی اور رجسٹرار بہادر علی خان سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے.

    واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا وباء کا سامنا ہے، تمام شہری حکومت کی جانب سے جاری اختیاطی تدابیر پر عمل کریں. انہوں نے کہا کہ وکلاء و سائلین کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز نصب کی. گئی ہیں. جو کہ لاہور ہائی کورٹ انتظامیہ اور واسا کا اہم اقدام ہے. فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، خود کو گھروں تک محدود رکھیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جاسکے. فاضل چیف جسٹس نے واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کی فراہمی پر واسا کا شکریہ بھی ادا کیا.

    اس موقع پر پنجاب واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کا کہنا تھا کہ شہری اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں لیکن پانی کا ضیاع نہ کریں. انہوں نے کہا کہ ہاتھ دھوتے ہوئے آدھا نل کھولیں اور 20 سیکنڈ تک صابن لگاتے وقت پانی کا نل بند رکھیں، گھروں میں گاڑیاں دھوتے ہوئے ڈائریکٹ پائپ کی بجائے بالٹی میں پانی لیں اور خواتین برتن دھوتے ہوئے پانی کا استعمال کم سے کم رکھیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو پانی کی کمی کا سامنا ہے، ہمیں پانی کی بچت کرنی ہے کیونکہ پانی کے ضیاع کے بارے میں ہم اللہ تعالیٰ کو جواب دے ہونگے.

  • لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں لندن سے آنے والے شخص نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کئے جس کے بعد گھریلو ملازمہ میں بھی کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے

    ایک رپورٹ کے مطابق لندن سے آنے والے نوجوان جس کا تعلق زکریا ٹاؤن ملتان سے تھا میں‌کرونا کی تشخیص ہوئی تو اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،نوجوان کو طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا بعد میں اسکے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے

    جب اسکے گھر والوں اور گھریلو ملازمین کے ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تو ایک 23 سالہ ملازمہ میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، جس پر ملازمہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نے لندن سے واپس آتے ہی اسکے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے تھے ،اس میں اسکی مرضی بھی شامل تھی، گھریلو ملازمہ کو ملتان کے نشتر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا،

    لاک ڈاؤن، گھروں میں فاقے، شہری باہر نکل آئے، درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہونیوالے تبلیغی جماعت کے سربراہ کا پولیس نے سراغ لگا لیا

    کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    دوسری جانب پولیس نوجوان کے خلاف کاروائی کے حوالہ سے غور کر رہی ہے.

  • آئی ایم ایف کا 25 ممالک کو قرضوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ ، پاکستان کا نام شامل ہے یا نہیں؟

    آئی ایم ایف کا 25 ممالک کو قرضوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ ، پاکستان کا نام شامل ہے یا نہیں؟

    آئی ایم ایف کا 25 ممالک کو کرونا سے لڑنے کے لیے قرضے میں سہولت دینے کا فیصلہ ، پاکستان کا نام شامل ہے یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے 25 ممالک کے لئے قرض ریلیف پروگرام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 25 ممالک کو 50 کروڑ ڈالر کی امداد دی جائے گی

    آئی ایم ایف کی جانب سے جاری 25 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے،

    آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم غریب ترین اور انتہائی کمزور ممالک کو اگلے چھ ماہ کے دوران قرضوں کے حوالہ سے گرانٹ دیں گے تا کہ ہنگامی طبی اور دیگر امدادی سامان کے لئے مالی وسائل کی کمی نہ ہو.آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا کے مطابق سی سی آر ٹرسٹ کے پاس 50 کروڑ ڈالر کے وسال موجود ہیں، جن میں سے 18.5 کروڑ ڈالر برطانیہ نے دیے، 10 کروڑ ڈالر جاپان اور دیگر رقوم چین، نیدر لینڈز اور دوسرے ملکوں سے ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق آئی ایم ایف کی کوشش ہے کہ یہ رقم 50 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 1.4 ارب ڈالر تک کر دی جائے

    سی سی آر ٹرسٹ میں سے جن ممالک کو رقم دی جائے گی ان میں افغانستان، بینین، برکینا فاسو، سنٹرل ایفریقن ریپبلک،میڈاگاسکر، سیرا لیون، سولومون آئی لینڈ، ٹوگو، نائجر، ساو ٹوم اینڈ پرینشیپی، چیڈ، کوموروس، کانگو، گیمبیا، گنی، گنی بساو، لائبیریا، روانڈا، نیپال، تاجکستان اور یمن شامل ہیں تا ہم پاکستان کا نام اس میں شامل نہیں.

    آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ رقم عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام سے وابستہ ان غریب رکن ممالک کو آنے والے چھ ماہ کے لیے دی جائے گی تاکہ وہ آئی ایم ایف سے لیے قرضوں کی ذمہ داری پوری کر سکیں اور اپنے وسائل کو موجودہ حالات میں طبی اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ملکوں میں قرضوں میں ریلیف کے حوالہ سے مطالبہ کیا تھا، آئی ایم ایف نے جن ممالک کو قرض سے ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے ان کو ریلیف آئی ایم ایف کے پروگرام سی سی ٹی آر کے ذریعے دیا جائے گا،جو 2015 میں قائم کیا گیا ہے،اور اب دوبارہ اسکی تشکیل کی گئی ہے.

  • پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کی سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 177 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2826ہوگئی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں 701 زائرین سینٹرز،977 رائے ونڈ سے منسلک افراد،91 قیدیوں،1059 عام شہری شامل لیں،پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 24 اموات ہوچکی ہیں ، جبکہ 508 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں، لاہور میں مریضوں کی تعداد ہے،اس کے علاوہ کیمپ جیل لاہور59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔

    ترجمان کےمطابق ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، مظفر گڑھ 23، ناروال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی

    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 434 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 71، جہلم 27، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 135 شہریوں میں تصدیق ہوئی جبکہ حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

    پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان کے مہینہ میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، تراویح کے لئے محکمہ اوقاف کو پلان پیشن کرنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر محکمہ زراعت، بلدیات، لائیو سٹاک، خوراک اور صنعت وتجارت کو رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،متعلقہ محکموں کو محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دیگر عبادات کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پلان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھے۔ رمضان المبارک کے دوران عبادات کی تیاری کے حوالے سے محکمہ اوقاف صوبائی محکمہ داخلہ سے مشاورت کرے گا۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے تیار ہونے والے منصوبے پر کورونا وباء کے پھیلائو کو بھی مدنظر رکھے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار، شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ بند ہے، ٹرین، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں

  • بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

    بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

    بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں فضائی آپریشن بند ہے، پاکستان نے بھی فضائی آپریشن بند کیا جس کی وجہ سے کئی پاکستانی بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں اور وطن واپس آنے کی اپیلیں کر رہے ہیں ، ایسے میں پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لئے کوشاں ہے

    اگرچہ پاکستان نے اندرون ملک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے لیکن پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلا رہی ہے.اب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 17 اور 18 اپریل کو مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے پروازیں چلائے گا ،17اپریل کو2پروازیں پی کے 8852اور 8894اسلام آبادسےسیول روانہ ہوں گی ،18اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے جکارتہ کیلئے روانہ ہو گی، 18اپریل کو خصوصی پرواز پی کے 8889 جکارتہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائےگی،

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹو کیلئے15اور19اپریل کو اسلام آباد اور کراچی سے پروازیں روانہ ہوں گی،17اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائےگا .

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی۔ پاکستانیوں کے لیے گائیڈ لائنز میں اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر مسافر کو سرکاری قرنطینہ میں رہنا ہے یا خود کسی مقام پر ادائیگی کر کے قرنطینہ ہونا ہے اس متعلق پرواز سے پہلے ائیرلائن کو آگاہ کرنا لازمی ہو گا۔

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    طیارے کے عملے کیلیے بھی سرکاری یا کسی اور جگہ قرنطینہ ہونے کی آپشن کی سہولت ہو گی، سرکاری یا دیگر قرنطینہ ہونے سے متعلق ائیر لائن اور ائیرپورٹ عملے کو پرواز کی لینڈنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے بتانا لازمی ہو گا۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 7 یوم کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا اور سرکاری بسوں میں ائیرپورٹ سے قرنطینہ پہنچایا جائے گا۔ قرنطینہ اور ائیرپورٹ پر کوئی عزیز یا رشتہ دار مسافر سے نہیں مل سکے گا، بین الاقوامی پرواز سے آنے والے مسافر اور کریو کا پہلے دن قرنطینہ میں سواب ٹیسٹ ہوگا۔

    قرنطینہ میں ہی چھٹے روز مسافر اور کا دوبارہ سواب ٹیسٹ ہوگا، ساتویں دن ٹیسٹ مثبت آنے مسافر اور کریو کو اسپتال جبکہ منفی ٹیسٹ والوں کو گھر بھجوا دیا جائے گا۔ سات دن بعد گھر وں کو جانے والے تمام مسافروں اور کریو کا مکمل ذاتی ڈیٹا بھی ریکارڈ میں رکھا جائے گا جب کہ رپورٹ منفی آنےپربھی لازم ہوگامسافر یا عملہ گھر میں7دن خودکوآئسولیٹ کرے.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے، ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا،21 اپریل تک ملک میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل رہے گا اس سے پہلے فلائٹ آپریشن پر 14 اپریل تک پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کا آگاہ کردیا

    جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

    ملک بھر کے تمام فلائنگ کلب کے طیاروں پر پابندی عائد کر دی گئی،تمام وزرائے اعلیٰ کے چارٹر طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو بھی خصوصی اجازت درکار ہوگی ،فلائینگ کلب کے چھوٹے طیاروں کو بھی اڑنے کی اجازت نہیں ہو گی

  • آپ نے جو ماسک پہنا ہے یہ کتنے کا تھا اور اب کتنے کا مل رہا ہے؟ عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    آپ نے جو ماسک پہنا ہے یہ کتنے کا تھا اور اب کتنے کا مل رہا ہے؟ عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    آپ نے جو ماسک پہنا ہے یہ کتنے کا تھا اور اب کتنے کا مل رہا ہے؟ عدالت نے کیا برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکور ٹ میں ذخیرہ اندوزی و اشیا ئےضروریہ مہنگی فروخت کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی،

    زائد قیمتوں پر اشیا ئےضروریہ فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف عدالت نے برہمی کا اظہار کیا،سندھ ہائیکور ٹ نے صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنرز سے رپورٹ طلب کر لی

    عدالت نے کہا کہ بتایا جائے ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی،عدالت نے سندھ حکومت و دیگر متعلقہ اداروں سے بھی تفصیلات طلب کرلیں

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ عوام کی ضرورت کی چیزیں قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، ماسک ، سینی ٹائز ر اور دیگر چیزیں ذخیرہ اندوزوں نے مہنگی کردی ہیں، عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے جو ماسک پہنا ہےیہ کتنے کا تھا اور اب کتنے کا مل رہا ہے؟ جس پر اے سی نے جواب دیا کہ یہ ماسک 5روپے کا تھا اب 50سے60روپے میں فروخت ہورہا ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سینی ٹائزر 100روپے والا 900روپےسے زائد قیمت پرفروخت ہورہا ہے،لاک ڈاوَن کے دوران ہر چیز ڈبل ، ٹرپل قیمتوں پر فروخت ہورہی ہے،کوئی ایک علاقہ بتادیں جہاں حکومت نے کارروائی کی گئی ہو، قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،

    اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کمشنر کراچی کی ویب سائٹ پر ریٹ لسٹ موجود ہے، عدالت نے کہا کہ ٹھیلے والے کو ویب سائٹ کا کیا پتہ ، پرنٹ کروا کر تقسیم کیوں نہیں کرتے؟ ماسک ، سینی ٹائزر اوردیگر چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے،

  • میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میواسپتال لاہورمیں کوروناوائرس کے مزید 21مریض صحت یاب ہو گئے

    پنجاب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میواسپتال سے 68مریض صحت یاب ہوکرواپس جاچکے ہیں،میواسپتال میں کورونا وائرس کے 265مریض زیرعلاج ہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناکے مریضوں کاصحت یاب ہوکرگھروں کوواپس جانا مثبت تبدیلی ہے،حکومت پنجاب علاج معالجہ ،کوروناکے تدارک اورریلیف کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،جن شہروں میں کورونا کا مسئلہ ہے وہاں لاک ڈاؤن برقرار رکھیں گے ،پنجاب میں ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھا دی گئی ہے.پنجاب میں40ہزارکےقریب کوروناوائرس کےمشتبہ افرادکےٹیسٹ کئےجاچکےہیں

    واضح رہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں 20 سےزائد ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے.

  • ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    ملتان کے نشتر ہسپتال میں مزید 6 ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کےنشتر اسپتال کے مزید 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    نشتراسپتال میں کوروناوائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 22 ہو گئی،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز کو نشتراسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،نشتراسپتال میں 5پیرا میڈیکس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مناسب حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے،یہ تمام ڈاکٹر وہ ہیں جو آئسولیشن وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، اب انہیں بھی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے

    ملتان کے نشتر اسپتال میں طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد کورونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نشتر ہسپتال ملتان میں بعض ڈاکٹروں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اورسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے-

    وزیراعلیٰ نے کہاکہ بعض ڈاکٹروں اور عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں –

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے-انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر اوردیگر عملہ فرنٹ لائن پر ہیں اور ان کی حفاطت سب سے پہلے مقدم ہے-ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس اور ضروری سامان کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی

  • سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ،بتایا جائے راشن کہاں سے  اور کتنے میں خریدا گیا، سپریم کورٹ

    سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ،بتایا جائے راشن کہاں سے اور کتنے میں خریدا گیا، سپریم کورٹ

    سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا، سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زشتہ روز چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی ،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جس میں حکومت سے اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ کراچی میں11 یونین کونسلز سیل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ،سندھ حکومت کو سیل شدہ یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں ،سیل ہونیوالی یونین کونسلز میں کھانا اورطبی امداد فراہم کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ۔ سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا ،عدالت نے مزید کہاہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ڈاکٹرز کی ضروریات پوری کریں

    عدالت نے تحریری حکم نامہ میں مزید کہا کہ اٹارنی جنرل نے بتایا کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، کورونا سے متعلق قانون سازی کیلئے حکومت سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی گئی،تمام صوبوں نے بھی کورونا سے تحفظ کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی،پی پی ای اور کٹس کی ملک میں مینوفیکچرنگ سے متعلق بتایا گیا،ملک بھر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر ہیں،میڈیکل عملہ کو پی پی ای سمیت تمام ضروری طبی سامان مہیا کیا جائے،پی ایم اے کے سربراہ نے 40ہزار ڈاکٹرز کی رجسٹریشن جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی،کورونا سے متعلق حکومتی اعلیٰ سطح اجلاس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں،

    کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی مزید سماعت 20 اپریل کو ہوگی،