Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کے بڑھتے خطرات ، ایران نے دس ہزار نئی قبریں تیار کرلیں

    کرونا کے بڑھتے خطرات ، ایران نے دس ہزار نئی قبریں تیار کرلیں

    کرونا کے بڑھتے خطرات ، ایران نے دس ہزار نئی قبریں تیار کرلیں.

    باغی ٹی وی تہران کے میئر کے معاون خصوصی نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر دارالحکومت تہران کے’بہشت زھراء’ قبرستان مین مزید 10 ہزار نئی قبریں تیار کی گئی ہیں۔

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی’ارنا’ کے مطابق تہران میونسپل کونسل کے اجلاس میں میئر کے معاون مجتبیٰ یزدانی نے کہا کہ تہران میں بہشت زھرا قبرستان میں 12 میٹر لمبے متعدد فریج کنٹینر اور کئی ریفریجی ریٹر رکھے گئے ہیں جن میں کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں تدفین سے قبل منتقل کی جائیں گی.

    کل اتوار کے روز ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ آئندہ 18 اپریل ہفتے کے روز سے تہران میں صحت کے حوالے سے کم خطرناک سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسےوقت میں دیا ہے جب دوسری طرف تہران میں کرونا سے بچائو کے لیے کسی قسم کا کوئی موثر پلان تیار نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ تہران کے میئر کے معاون خصوصی نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر دارالحکومت تہران کے’بہشت زھراء’ قبرستان مین مزید 10 ہزار نئی قبریں تیار کی گئیہ ہیں۔

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی’ارنا’ کے مطابق تہران میونسپل کونسل کے اجلاس میں میئر کے معاون مجتبیٰ یزدانی نے کہا کہ تہران میں بہشت زھرا قبرستان میں 12 میٹر لمبے متعدد فریج کنٹینر اور کئی ریفریجی ریٹر رکھے گئے ہیں جن میں کرونا سے مرنے والوں کی لاشیں تدفین سے قبل منتقل کی جائیں گی۔

    مجتبٰی یزدانی کاکہنا ہے کہ صرف تہران میں 10 ہزار اضافی قبریں کھودی گئی ہیں۔ فی الحال تہران میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے ملک کے 31 صوبوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی اصل تعداد بھی ظاہر نہیں کی ہے۔
    دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

    کورونا وائرس کے چار لاکھ 35 ہزارسےزائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔ ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ نواسی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    اٹلی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چار سو اکتیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد انیس ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے۔

    فرانس میں کورونا سے پانچ سو اکسٹھ اموات سے مجموعی تعداد چودہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ3,022 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    اسپین میں مزید چھ سو سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعدا د سترہ ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی تھے شریک

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی تھے شریک

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی تھے شریک
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے،ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات، قومی سلامتی اور ایل اوسی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

    وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران پاک فوج، سکیورٹی اداروں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی، اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جذبے کو سراہا.

    وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے امداد اور ریلیف کی تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی ۔

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا وائرس ،لاک ڈاؤن کے حوالہ سے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا کے باعث ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

    اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس چیلنج سے پیدا ہونے والے اثرات میں کمی لانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےملک کی مجموعی صورتحال کی روشنی میں اپنی سفارشات کمیٹی میں پیش کیں

    اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی لاک ڈاون میں توسیع کرنے کی درخواست منظور کی ہے، لاک ڈاؤں میں توسیع کا اعلان کل ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا جس میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر کے اعلان کیا جائے گا

  • پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان کے مہینہ میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، تراویح کے لئے محکمہ اوقاف کو پلان پیشن کرنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر محکمہ زراعت، بلدیات، لائیو سٹاک، خوراک اور صنعت وتجارت کو رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،متعلقہ محکموں کو محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دیگر عبادات کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پلان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھے۔ رمضان المبارک کے دوران عبادات کی تیاری کے حوالے سے محکمہ اوقاف صوبائی محکمہ داخلہ سے مشاورت کرے گا۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے تیار ہونے والے منصوبے پر کورونا وباء کے پھیلائو کو بھی مدنظر رکھے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار، شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ بند ہے، ٹرین، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں.

  • پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے کووڈ 19 کے خلاف میڈیسن تیار کر کے  دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

    پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے کووڈ 19 کے خلاف میڈیسن تیار کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

    پاکستان نے کووڈ 19 کے خلاف میڈیسن تیار کر لی یہ کارنامہ پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی نے سر انجام دے کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے دنیا کے 7 ارب 70 کروڑ انسانوں کی نظریں پاکستان پرہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کورونا کے خلاف میڈیسن تیار کر لی ہے اینٹی باڈی سیرل ہیومن اینٹی باڈی سیرل تیار کی جسے آئی وی آئی جی کا نام دیا گیا ہے اور اس علاج کو امینو تھراپی کا نام دیا گیاہے

    اس وبا کی میڈیسن کے لیے دنیا کی چھ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں دوڑ میں تھیں کہ وہ یہ میڈیسن تیار کر لیں اور دنیا کے لیے ایک بڑا کارنامہ۔سر انجام دے کر لاکھوں اربوں ڈالر کما لیں لیکن یہ میڈیسن تیار کرنے کا اعزاز پاکستان نے اپنے نام کر لیا ہے

    پاکستان کے شہر قائد کی مشہور یونیورسٹی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے یہ کارنامہ بفضل خدا سرانجام دے کر دنییا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالصمد پاکستان کے اکلوتے ویکسنالوجسٹ اور ان کی ٹیم نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے اب 7ارب 70 کروڑ لوگوں پر مشتمل دنیا کی نظریں پاکستان ہیں اور ان کے لیے یہ ایک خوشخبری ایک معجزہ ہے اور کورونا میں مبتلا 215 پندرہ سے زائد ممالک کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے

    اس معجزاتی میڈیسن کے لیے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکہ جاپان برطانیہ چین جرمنی فرانس سپین اٹلی سارے ممالک کوشش کر رہے تھے یہاں تک کہ چین وہ ممالک ہے جس نے کورونا کو سب سے پہلے ختم کیا ہے ان سے بھی ابھی تک یہ میڈیسن دریافت نہیں ہو سکی

    یہ میڈیسن کورونا وائرس کے تندرست مریضوں کے خون کے پلازمہ سے تیار کی جائے گی پاکستان میں 500 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ان صحت یاب ہوئے مریضوں کے ایک بلڈ بیگ سے کئی مریض صحت یاب ہو سکیں گے پاکستان میں آنے والے دنوں میں کووڈ 19 کا انشاءاللہ خاتمہ ہو جائے گا یا نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا دنیا کی نظریں اس وقت ڈاؤ یونیورسٹی پر ہیں

    یاد رہے کہ یہ میڈیسن ہے ویکسین نہیں ہے ویکسین وہ ہوتی ہے جو بیماری لگنے سے روکے جبکہ میڈیسن وہ ہوتی ہے جو بیماری کو ختم کرے

  • ٹرمپ نے کرونا ٹیسٹ کی کمی کا ذمہ دار اوبامہ کو ٹھہرا دیا

    ٹرمپ نے کرونا ٹیسٹ کی کمی کا ذمہ دار اوبامہ کو ٹھہرا دیا

    ٹرمپ نے کرونا ٹیسٹ کی کمی کا ذمہ دار اوبامہ کو قرار دے دیا

    باغی ٹی وی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ کی شرح میں سست روی کے لیے کسی بھی ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کردیا ، اور کہا کہ اس کا ذمہ دار اس کا پیش رو اوبامہ ہے .

    ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ، ہم نے جو کیا ہے ، اور لوگوں نے ہمارے کئے ہوئے کاموں کا احترام کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم نے اسے جلد ہی کر لیا ہے ،

    حقیقت میں ، امریکہ میں کرونا وائرس کی کم شرح کی وجہ سے دنیا بھر کے ماہرین صحت کی تنقید ہوئی ہے ، جو کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی سست شرح امریکہ میں انفیکشن کی اصل شرح کو غیر واضح کردیتی ہے ،

    وباء کے ابتدائی مراحل کے دوران ، بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز نے ریاست اور مقامی محکمہ صحت میں ناقص ٹیسٹ تقسیم کیے۔ ایک بار جب ناقص ٹیسٹوں کا انکشاف ہوا اور اسے ضائع کردیا گیا تو ، نوکر شاہی ریڈ ٹیپ نے اپنے لیبارٹریوں کو خود جانچ کرنے کے لئے نجی لیبوں کو چھوٹ دینے کا عمل شروع کردیا۔

    چونکہ ٹرمپ انتظامیہ کے کورونا وائرس ٹیسٹنگ پروٹوکول پر تنقید تیز ہوگئی ہے ، اور جنوبی کوریا جیسے دوسرے ممالک میں جانچ نے شدت کے احکامات کے ذریعہ امریکہ کو آگے بڑھا دیا ہے ، ٹرمپ نے اپنے سابقہ ​​صدر ، باراک اوبامہ پر اس کا الزام لگانے کی کوشش کی ہے۔

  • قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم،لاک ڈاؤن بارے کیا ہوا فیصلہ؟

    قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم،لاک ڈاؤن بارے کیا ہوا فیصلہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا کے باعث ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

    اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس چیلنج سے پیدا ہونے والے اثرات میں کمی لانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےملک کی مجموعی صورتحال کی روشنی میں اپنی سفارشات کمیٹی میں پیش کیں

    اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی لاک ڈاون میں توسیع کرنے کی درخواست منظور کی ہے، لاک ڈاؤں میں توسیع کا اعلان کل ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا جس میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر کے اعلان کیا جائے گا

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ریلوے کھولنے کی تجویز کو مسترد کر دیا، شیخ رشید نے 15 اپریل سے ریلوے چلانے کی تجویز دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ایسی صورتحال میں ریلوے آپریشن شروع نہیں کر سکتے.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کل 14 اپریل تک لاک ڈاون کا حکومت نے اعلان کر رکھا ہے تا ہم پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاوں میں توسیع کا امکان ہے.

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کہ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائیگی۔ جی ٹی روڈ بیلٹ پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی منڈیوں میں افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے

    لاک ڈاؤن میں کتنے اضافے کا کہا گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتاتے ہوئے کی بڑی اپیل

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے

    پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر بھی اس وائرس کا شکار ہو گئے،پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر کارڈیک سرجری کے شعبے سے وابستہ ہیں،سینئر ڈاکٹر کو کورونا کا مرض کہاں سے لاحق ہو کچھ پتہ نہ چل سکا

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کے ہیڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

    پی آئی سی کے چیف ایگزیکتو پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پرائمری ہیلتھ کیئر لیبارٹری سے اس ڈاکٹرکی رپورٹ منفی آئی تھی۔پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔ کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کو سرجری کرنے سے روک دیا ہے،سینئر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے والے دیگر ملازمین کو ٹریس کیا جا رہا ہے.

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

  • کو رونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی

    کو رونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی

    کو رونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کو رونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم نے کورونا کے صحتیاب مریضوں کے خون سے حاصل شدہ اینٹی باڈیز سے انٹرا وینیس امیونو گلوبیولن( آئی وی آئی جی ) تیار کرلی جس کے ذریعے کورونا متاثرین کا علاج کیا جاسکے گا.

    وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں اسے ایک انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔

    ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنا لوجی کے پرنسپل پروفیسر شوکت علی کی سربراہی میں ریسرچ ٹیم نے دنیا میں پہلی مرتبہ کورونا کے علاج کےلیے امیونوگلوبیولن کاموثر طریقہ اختیار کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔امریکی ادارے ایف ڈی اے سے منظورشد ہ یہ طریقہ علاج محفوظ، لورسک اورکورونا کے خلاف انتہائی موثر ہے ۔اس طریقہ علاج میں کورونا سے صحت یاب مریض کے خون میں نمو پانے والے اینٹی باڈیز کو علیحدہ کرنے کے بعد شفاف کرکے امیونو گلوبیولن تیار کی جاتی ہے یہ طریقہ علاج پلازما تھراپی سے بالکل ہی مختلف ہے

    واضح رہے کہ ہائپر امیو نو گلوبیولن کے طریقہ علاج کو امریکا کے وفاقی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن نے عمومی حالات کےلیے منظور کیا ہے جبکہ پلازما تھراپی کی اس کےبعض ضمنی اثرات کے باعث ہنگامی حالات میں ہی اجازت دی جاتی ہے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کی زیرنگرانی کام کرنے والی ل ٹیم نے شبانہ روز محنت کے بعد ہائپر امیو نو گلوبیولن( آ ئی وی آئی جی )تیار کی ۔ڈاؤ یونیورسٹی کی ٹیم ابتدائی طور پرمارچ 2020 میں خون کے نمونے جمع کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی بعد ازاں اس کے پلازمہ سے اینٹی باڈیزکو کیمیائی طور پر الگ تھلگ کرنے ، صاف شفاف کرنے اور بعد میں الٹرا فلٹر تکنیک کے ذریعے ان اینٹی باڈیز کو مرتکز کرنے میں کامیاب ہوگئی اس طریقے میں اینٹی باڈیز سے باقی نا پسندیدہ مواد جن میں بعض وائرس اور بیکٹیریا بھی شامل ہیں انہیں ایک طرف کرکے حتمی پروڈکٹ یعنی ہائپر امیونوگلوبیولن تیار کرلی جاتی ہے.

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ پاکستان میں کورونا سے صحت یا ب مریض کے خون سے یہ امیونوگلوبیولن تیار کی گئی ہے جو کورونا بحران میں امید کی کرن تصور کی جارہی ہے ان ماہرین کے مطابق یہ طریقہ غیرمتحرک مامونیت (پے سو امیونائزیشن) کی ہی ایک قسم ہے مگر اس میں مکمل پلازمہ استعمال کرنے کے بجائے اسے شفاف کرکے صرف اینٹی باڈیز ہی لیے جاتے ہیں اس محفوظ اورموثر طریقہ کار کو اس سے پہلے بھی بڑے پیمانے پر دنیا میں پھیلنے والے وبائی امراض سارس،مرس،اور ابیولا میں موثر طورپر استعمال کیاجاچکاہے جبکہ تشنج،انفلوئنزا اور رےبیز کی شفاف اینٹی باڈیز دنیا میں تجارتی سطح پر فروخت کےلیے بھی دستیاب ہوتے ہیں ریسرچ ٹیم نے کوووڈ نائینٹین کے صحتیاب مریضوں کی جانب سے کم مقدار میں عطیہ کیے گئے خون کو شفاف کر کے اینٹی باڈیز علیحدہ کیے جو کورونا کو غیرموثر کرچکے تھے انکی لیبارٹری ٹیسٹنگ اور حیوانوں پر اس کا سیفٹی ٹرائل کرکے حاصل ہونے والی ہائپر امیونوگلوبیولن کو کامیابی کے ساتھ تجرباتی بنیادوں پر انجیکشن کی شیشیوں (وائلز) میں محفوظ کرلیا۔

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمحمد سعید قریشی نے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے معالجین کو ریسرچ ٹیم کے ساتھ مل کر اس نئے طریقہ علاج کے ٹرائل کے لیے اخلاقی اور قانونی حکمت عملی وضع کرنے کا ٹاسک سونپ دیاہےمشترکہ ٹیم کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر شوبھا لکشمی،سید منیب الدین،میر راشد علی،عائشہ علی ،مجتبی خان،فاطمہ انجم اور ڈاکٹر صہیب توحید شامل ہیں۔یہ کامیابی کورونا سے ہونے والے جانی نقصان کو روکنے کے لیے بین الاقوامی طور پر کی جانے والی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ ایک ہفتہ قبل ہی دنیا کی چھ بڑی ویکسین بنانے والی کمپنیوں نے اس عمل کو شروع کرنے کے لیے اشتراک کا اعلان کیا تھا۔تاہم ڈاؤ یونیورسٹی نے اس عمل میں سبقت لیتے ہوئے مقامی کورونا وائرس کی قسم کے خلاف انٹراوینس امیونوگلوبیولن تیار کر لی ہے۔

    حالیہ دنوں کی ریسرچ نے مقامی کورونا وائرس کی قسم میں کچھ جینیاتی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ایسی صورت میں مقامی وائرس کے خلاف بنائی گئی آئی وی آئی جی بہت موثر اور مفید ثابت ہوگی۔ ڈاؤ یونیورسٹی نے نئے کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کا جینیاتی سیکوینس معلوم کیا، انسانی جین میں ایسی تبدیلیوں کا پتہ لگایا یا جو کرونا وائرس کے خلاف مزاحمت فراہم کرسکتی ہیں، اور اب صحتیاب مریضوں کے خون سے حاصل شدہ اینٹی باڈی سے انٹرا وینس امینوگلوبیولن تیار کرلی ہے۔

  • سفید پوش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح، وزیراعظم کا ایک بار اعلان

    سفید پوش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح، وزیراعظم کا ایک بار اعلان

    سفید پوش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح، وزیراعظم کا ایک بار اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معیشت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومت کی جانب سے دیے جانے والے مالی پیکیج پر عمل درآمد کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں وفاقی وزراء سید فخر امام، حماد اظہر، عمر ایوب، اسد عمر، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، چئیرمین این ڈی ایم اے ، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے

    سیکرٹری خزانہ نے معیشت کے مختلف شعبوں کو دی جانے والی مالی معاونت کی تمام تر تفصیلات اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،اجلاس کو بتایا گیا کہ کوکورنا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں مختلف شعبوں کی سپورٹ کے لئے 1.2 کھرب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ،ان میں سے 25 ارب روپے فوری طور پر این ڈی ایم اے کو جاری کیے گئے تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کی تشخیص و علاج معالجے کے لئے انتظامات کیے جائیں۔ طبی آلات اور طبی عملے کی سہولیات کے لئے پچاس ارب رکھے گئے۔

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    ٹیکس ریلیف خصوصاً خوراک اور صحت سے متعلقہ سامان پر ٹیکسز کی چھوٹ کی مد میں پندرہ ارب روپے رکھے گئے جن میں سے اب تک دس ارب پورے ہو چکے ہیں ،دیہاڑی دار مزدروں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے دو سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،کمزور طبقوں اور پناہ گاہوں کے لئے ایک سو پچاس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے چھ ارب صرف پناہ گاہوں کے نیٹ ورک میں اضافے کے لئے فراہم کیے گئے ہیں۔

    پٹرول اور ڈیزل کی مد میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ستر ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے پچاس ارب روپے دیے گئے ہیں ،گیس اور بجلی کے بلوں کی مد میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ایک سو ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں،ایکسپورٹرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایک سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اسٹاک کی پوزیشن، سیل میں اضافے اور ماہ رمضان کے لئے کی جانے والی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں ہماری اولین ترجیح کمزور طبقے خصوصاً مزدور، دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

  • وزیراعظم غیر حاضر وزیر صحت ،کارکردگی صفر،وزیرصحت عمران خان سامنا کریں، خواجہ آصف

    وزیراعظم غیر حاضر وزیر صحت ،کارکردگی صفر،وزیرصحت عمران خان سامنا کریں، خواجہ آصف

    وزیراعظم غیر حاضر وزیر صحت ،کارکردگی صفر،وزیرصحت عمران خان سامنا کریں، خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی وزیر صحت بھی ہیں، قوم کی زندگی وموت کے سنگین ترین بحران میں خود کارکردگی دکھائیں

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان غیرحاضر وزیر صحت ہیں، ’پراکسی وزیرصحت‘ کے بجائے خود ذمہ داری اٹھائیں اور نبھائیں ،وزیرصحت عمران خان خود درپیش صورتحال کا سامنا کریں ،اس وقت سنجیدہ ترین واحد بحران کورونا اور قوم کی صحت کا درپیش ہے ،قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ ’پراکسیز ہیلتھ منسٹرز‘ کون بنے ہوئے ہیں؟

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے خود تسلیم کیا کہ 78 فیصد کورونا تافتان سے آنے والے زائرین سے پھیلا ،جو شخص تافتان پر آنے والے زائرین کی سکریننگ، ٹسیٹنگ اور کورنٹین کی ذمہ داری نہ نبھا سکا، اسے پوری قوم کی صحت کی ذمہ داری دی گئی
    کورونا امیر غریب نہیں دیکھ رہا، پاکستان کے طول وعرض میں ہر شہری کو نشانہ بنارہا ہے

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان حالات میں وزیراعظم اور وزیرصحت عمران خان کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ اور کارکردگی صفر ہے ،قوم، میڈیا اور ماہرین کورونا کا شورمچارہے ہیں اور حکومت غیرسنجیدگی کی انتہاءپر ہے