Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کسی حکومت میں یہ کام نہیں ہوا جو ہم نے کیا،یہ بڑا کارنامہ ہے، وزیراعظم بول پڑے

    کسی حکومت میں یہ کام نہیں ہوا جو ہم نے کیا،یہ بڑا کارنامہ ہے، وزیراعظم بول پڑے

    کسی حکومت میں یہ کام نہیں ہوا جو ہم نے کیا،یہ بڑا کارنامہ ہے، وزیراعظم بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے،تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کا آغاز نہیں کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ضرورت مندوں میں نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے،2 ہفتے میں 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب تقسیم ہوں گے، تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کا آغاز نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.

    احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

    اپریل کے آخر تک کرونا کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، مزید لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

  • کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات : جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

    کرونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات : جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

    کراچی:جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرمحکمہ داخلہ سندھ جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو 12 سے ساڑھے3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

    ایسے میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کرنے پر پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو امام مسجد کے اُکسانے پر لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا تھامشتعل شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

  • جزبہ خیرسگالی الٹا پڑگیا ، طورخم بارڈرتوکھل گیا مگرایک سیلاب بھی بہا لایا

    جزبہ خیرسگالی الٹا پڑگیا ، طورخم بارڈرتوکھل گیا مگرایک سیلاب بھی بہا لایا

    پشاور:جزبہ خیرسگالی الٹا پڑگیا ، طورخم بارڈرتوکھل گیا مگرایک سیلاب بھی بہا لایا ،اطلاعات کےمطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت طورخم باڈر 3 دن کے لئے کھولا گیا جس سے 8 سے 10,000 بندہ پاکستان داخل ہو چکا ہے ۔ جب کہ کہا گیا تھا کے صرف افغانیوں کو جانے کی اجازت ہوگی کسی کو پاکستان آنے کی نہیں

    ادھرذرائع کےمطابق خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے قریب طورخم بارڈر پر افغان شہری تمام رکاوٹوں کو توڑ کر اپنے ملک افغانستان فرار ہو گئے۔افغان شہریوں کی اس بھگدڑ سے سرحد پار افغانستان میں قائم قرنطینہ مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر کے قریب واقع طورخم سرحد پر جمع ہونے والے افغان شہری تمام رکاوٹوں کو توڑ کر افغانستان فرار ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر اندراج کیے بغیر افغان شہری اپنے ملک چلے گئے۔

    وفاقی حکومت نے گزشتہ روز طورخم سرحد کو جزوی طور پر بحال کیا تھا، حکومتی پالیسی کے مطابق یومیہ ایک ہزار افغان شہریوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت تھی۔لیکن اطلاعات کے مطابق یہ تدبیر الٹی پڑگئی اورافغانیوں نے وطن واپس جانے کی بجائے پاکستان کا رخ کرلیا

  • لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھانا چاہتا ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتیاط سب پرلازم ہے کا اشارہ دے دیا

    لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھانا چاہتا ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتیاط سب پرلازم ہے کا اشارہ دے دیا

    کراچی :لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھانا چاہتا ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتیاط سب پرلازم ہے کا اشارہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں صوبے میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھا دیا جائے۔

    سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن ناگزیر ہے، لاک ڈاؤن ختم کیا یا نرمی کی تو نتیجہ کورونا کیسز میں اضافے کی صورت میں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھانا چاہتا ہوں، لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ یقینی بنالیا تو کیسز کے نمبرز میں واضح کمی آئے گی جبکہ کوشش ہے کہ وفاق کو لاک ڈاؤن پر راضی کریں۔’

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر اپنی کابینہ سے مشاورت کر رہا ہوں، 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں مخصوص شرائط کے ساتھ اگر نرمی کرنی پڑی تو اس کے لیے کمشنرز اور متعلقہ افسران کو پلان بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

  • ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی ،پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 58 کیس، تعداد 2224 ہو گئی

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی ،پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 58 کیس، تعداد 2224 ہو گئی

    لاہور:ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی ،پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 58 کیس، تعداد 2224 ہو گئی۔احتیاط کروگے تورہوگے تندرست ،اطلاعات کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 58 کیس، تعداد 2224 ہو گئی۔

    صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی رپورٹ دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا ہے کہ 700 زائرین سنٹرز، 662 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 68 قیدیوں، 794 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق رائے ونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ 10، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوچکی ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے ضلع وائز کرونا مریضوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ننکانہ 7، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 35، سیالکوٹ 9، لیہ 17،ناروال 3، بہاولنگر 8، فیصل آباد 7،بھکر میں 32 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق کی ہے

    عام شہروں میں مریضوں کی تفصیل

    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 363 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 13، قصور 9، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 64، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 42، سیالکوٹ 29، ناروال 8، گجرات میں 98 حافظ آباد 11، منڈی بہاوالدین 15، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 8، ٹوبہ 3، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 9 شہریوں میں تصدیق ہوچکی ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکی طرف سے بتایا گیا ہےکہ میانوالی 10، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک کل 18 اموات، 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکا کہنا ہےکہ پنجاب بھر میں گزشتہ روز تک 30412 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

  • افغان طالبان کی دھمکی کام دکھا گئی ، اشرف غنی نے 100 اہم طالبان قیدی رہا کردیئے

    افغان طالبان کی دھمکی کام دکھا گئی ، اشرف غنی نے 100 اہم طالبان قیدی رہا کردیئے

    کابل :افغان طالبان کی دھمکی کام دکھا گئی ، اشرف غنی نے 100 اہم طالبان قیدی رہا کردیئے ،اطلاعات کےمطابق طالبان کی جانب سے مذکرات ختم کرنے کے اعلان کے اگلے ہی روز افغان حکومت نے 100طالبان قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن جاوید فیصل کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے آج (بدھ) کو 100طالبان قیدی رہا کردیے ہیں۔ رہائی کا فیصلہ قیدیوں کی صحت، عمر اور بقیہ سزا کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

    طالبان کی جانب سے افغان حکومت پر قیدیوں کی رہائی میں ٹال مٹول سے کام لینے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے اور اس میں تاخیر کے باعث منگل کو طالبان نے افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ فروری میں 18 سال جنگ کے بعد رواں برس قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے ہوا تھا۔ اس معاہدے کے مطابق افغانستان میں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر تنظیموں کے نیٹ ورک پر پابندی ہوگی، دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھرتیاں کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی جب کہ معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار گرفتار طالبان کو رہا بھی کرنا تھا۔

  • سندھ کی عوام کی مُراد پوری ہوگئی ،مراد علی شاہ نے تاریخی فیصلہ کردیا ،رب راضی تو سب راضی

    سندھ کی عوام کی مُراد پوری ہوگئی ،مراد علی شاہ نے تاریخی فیصلہ کردیا ،رب راضی تو سب راضی

    کراچی: سندھ کی عوام کی مُراد پوری ہوگئی ،مراد علی شاہ نے تاریخی فیصلہ کردیا ،اطلاعات ےمطابق حکومت سندھ نے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے، محکمہ قانون سندھ آرڈیننس کا مسودہ گورنر کو منظوری کے لیے ارسال کرے گا۔ مسودہ کے مطابق کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس یکم اپریل سے پورے سندھ میں نافذ العمل ہوگا، آرڈیننس کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری ریلیف دیا جائے گا۔

    مسودہ کے تحت تمام نجی اسکولز پر 20 فیصد فیس کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے، کوئی نجی اسکول 80 فیصد سے زائد فیس وصول نہیں کرسکے گا، نجی اسکولز پابند ہوں گے کہ تمام طلبہ کو فیس میں 20 فیصد رعایت دیں، نجی اسکولز انتظامیہ کم کی گئی 20 فیصد فیس کسی اور مد میں وصول نہیں کرسکیں گے، کم گئی 20 فیصد مکمل معاف ہوگی اور قسطوں میں وصول بھی نہیں کی جائےگی۔

    مسودہ کے مطابق 260 یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف ہوگا جب کہ 261 سے 350 یونٹس تک بجلی بل میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی، 351سے 400 یونٹس تک بجلی کا 50فیصد بل قابل ادائیگی ہوگا، مسودہ میں کہا گیا ہے کہ 80 گز تک مکانات کےتمام پانی کےکنکشنز کے حامل بل معاف ہوں گے، 81 سے 160 گز کے پانی کے کنکشنز پر 25 فیصد بل قابلِ ادائیگی ہوگا ، اس کے علاوہ 161 گز سے 240 گزکے پانی کنکشنز پر 50 فیصد بل قابل ادائیگی ہوں گے۔

    مسودہ کے مطابق مالک مکان کرایہ داروں کو ادائیگی میں مکمل یا جزوی رعایت دینے کے پابند ہوں گے، 50 ہزار کا کرایہ مخصوص مدت تک معطل کیا جائے گا جو بعد میں ادا کیا جائے گا، 50 ہزار سے ایک لاکھ تک کا 50 فیصد کرایہ مخصوص مدت تک ادا کرنا ہوگا جب کہ باقی پچاس فیصد کرایا صورتِ حال معمول پر آنے کے بعد ادا کیا جائے گا۔

    مسودہ کے مطابق 155 یونٹ تک گیس کے بل معاف کیے جائیں گے، 200 یونٹ تک گیس کے بل پر 75 فیصد رعایت ہوگی جب کہ 300 یونٹس کے گیس بل پر 50 فیصد رعایت ہوگی تاہم 300 یونٹس سے زائد گیس کا بل ادا کرناہوگا۔

    سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی خلاف ورزی پر سزا کا بھی اعلان کیا گیا ہے، آرڈیننس کے تحت ریلیف نہ دینے پر موقع پر سزا ہوگی، آرڈیننس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جب کہ صوبائی محصولات، سیس، فیس میں بھی رعایت دی جائےگی۔

  • کرونا کی وجہ سے جن کی شادیاں رکی ہیں ، بھارتی جوڑے نے اس کا زبردست حل بتادیا

    کرونا کی وجہ سے جن کی شادیاں رکی ہیں ، بھارتی جوڑے نے اس کا زبردست حل بتادیا

    نئی دہلی :کرونا کی وجہ سے جن کی شادیاں رکی ہیں ، بھارتی جوڑے نے اس کا زبردست حل بتادیا ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے باعث بھارت میں جہاں عام کاروبار زندگی مفلوج ہے اور یومیہ اجرت کرنے والے کروڑوں افراد سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

    وہیں بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث شادی کی تقریبات بھی نہیں ہو پا رہیں اور لوگ یا تو تقریبات کو محدود کرنے پر مجبور ہیں یا پھر وہ ڈیجیٹل طور پر شادی کی خوشیوں میں اپنے رشتہ داروں کو شریک کر رہے ہیں۔ایسی ہی ایک شادی بھارت کی ریاست کرناٹکا اور تلنگانا کے دلہا اور دلہن کی بھی ہوئی، جنہوں نے مجبوری کے تحت اپنی شادی میں رشتہ داروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

    بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ریاست تلنگانا کے دلہا 28 سالہ نجف نقوی اور ریاست کرناٹکا کی دلہن 25 سالہ فریا سلطان کی شادی رواں ماہ 5 اپریل کو ہونی تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کی تقریب کرنا مشکل تھا۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں پہلے ہی شروع کردی تھیں اور ان کی شادی کی تقریب 5 اپریل کو ریاست تلنگانا کے دارالحکومت حیدرآباد میں ہونی تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا۔

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں دونوں کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہو پائی وہیں انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس سے قبل کے کورونا وائرس کی وجہ سے مزید حالات خراب ہوں، اس لیے انہیں کسی نہ کسی طرح شادی کر ہی لینی چاہیے۔

    نکاح کی تقریب کو دوسرے شہروں میں بیٹھے رشتہ داروں نے آن لائن دیکھا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
    دلہا اور دلہن کے خاندان کی جانب سے ہر حال میں شادی کیے جانے کے فیصلے کے بعد انہوں نے شادی کی تقریبات میں رشتہ داروں کو شامل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

    نکاح کے لیے اگرچہ دلہن کو ریاست کرناٹکا سے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرکے حیدرآباد آنا پڑا مگر جوڑے نے نکاح کی تقریب میں بھارت کے مختلف شہروں میں پھیلے اپنے رشتہ داروں کو شامل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

    دونوں کا نکاح حیدرآباد کے ایک فلیٹ میں پڑھایا گیا جہاں سے ان کے نکاح کی تقریب کو واٹس ایپ اور اسکائپ کے ذریعے بنگلورو اور کانپور سمیت دیگر شہروں کے رشتہ داروں کو آن لائن دکھایا گیا۔دونوں کے نکاح کی تقریب کو مختلف شہروں میں ان کے قریبی رشتہ داروں کے 16 افراد نے آن لائن دیکھا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔اگرچہ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شمولیت نہ کرنے پر دلہا اور دلہن مایوس دکھائی دیے تاہم انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کسی نہ کسی طرح ان کی شادی بلآخر ہو ہی گئی۔

    شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں کی شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دلہا نجف نقوی نے بتایا کہ ان کے خاندان میں 25 سال بعد پہلی شادی ہو رہی تھی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے باعث ان کی خوشیاں ادھوری رہ گئیں۔

    خیال رہے کہ بھارت میں 23 مارچ سے 21 روز کا لاک ڈاؤن نافذ ہے جو کہ 14 اپریل کو ختم ہونا ہے، تاہم وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مقررہ وقت پر لاک ڈاؤن کو ختم کرنا مشکل ہے۔جہاں بھارتی وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا اشارہ دیا ہے، وہیں ریاسٹ اڑیسہ نے پہلے ہی 9 اپریل کو لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 30 اپریل تک کردی۔

    بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث کروڑوں افراد مالی مشکلات کا شکار ہیں اور یومیہ اجرت کرنے والے کروڑوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں تاہم حکومت نے ایسے افراد کے لیے مالی مدد کا اعلان کر رکھا ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 9 اپریل کی دوپہر تک وہاں مریضوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب جا پہنچی تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 175 سے زائد ہو چکی تھی۔

  • ٹرمپ اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آمنے سامنے آگئے،جیت کس کی ہوگی بتائے گا وقت

    ٹرمپ اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آمنے سامنے آگئے،جیت کس کی ہوگی بتائے گا وقت

    واشنگٹن:ٹرمپ اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آمنے سامنے آگئے، ٹرمپ نے امداد بند کرنے کی دھمکی ،انتونیوگوتریس نے امداد دینے کی اپیل کردی ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کے فنڈز منجد کرنے کی دھمکی پر دنیا سے عالمی ادارہ صحت کی مدد کی اپیل کی ہے۔

    اقوامتحدہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی مدد کرنی چاہیے کیونکہ یہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کی ہماری زندگیوں میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کے لیے ہمیں بے مثال کاوشوں کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں یہ عین ممکن ہے کہ مختلف لوگوں کے لیے یکساں حقائق کے مختلف معنی ہوں۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایک مرتبہ ہم اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے تو ہم پیچھے مڑ کر دیکھ اور سمجھ سکیں گے کہ یہ بیماری اتنی تیزی سے کیسے پھیلی اور دنیا بھر میں اتنی تباہی کیسے پھیلائی اور اس سے منسلک افراد کا ردعمل کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے سبق سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اگر مستقبل میں اس طرح کے چیلنج کا سامنا ہو تو ہم اسکا مقابلہ کر سکیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدد نہ کرنے اور چین کیلئے جانبدار ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے ہمیں تباہ کردیا ہے اور عالمی ادارے کے فنڈز منجد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ’کسی وجہ سے، بڑے پیمانے پر امریکا کے ذریعہ ادارے کو مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، اس کے باوجود ان کا جھکاؤ چین کی جانب بہت زیادہ ہے، ہم اسے اچھی طرح سے دیکھیں گے‘۔البتہ عالمی ادارہ صحت نے چین کے حوالے سے امریکی صدر کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو بھی تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کو اپنی ترجیحات کو درست رکھنا چاہیے لیکن لگتا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ عالمی ادرے نے چین کو غیرمنصفانہ انداز میں بے انتہا سپورٹ کیا۔

    واضح رہے کہ امریکا دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں 4لاکھ 32ہزار افراد اب تک وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔جہاں اب تک 14ہزار 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

  • بلوچستان میں غربت کی کمی، اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے وزیراعظم نے کیا دیں ہدایات؟

    بلوچستان میں غربت کی کمی، اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے وزیراعظم نے کیا دیں ہدایات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں کرونا کے حوالہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی

    اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، زبیدہ جلال، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند، کمانڈر سدرن کمانڈ اور سینئر افسران شریک تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی نگہداشت، زائرین کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات، اشیاء خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی، ڈاکٹروں اور طبی عملے کیلئے حفاظتی کٹس کی فراہمی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے موجودہ اور مستقبل کے ریلیف پیکیج، راشن کی صوبے کی مستحق عوام میں تقسیم، پارلیمنٹیرینز کی جانب سے کورونا فنڈ کا قیام، صحت کے عملہ کیلئے مختلف نوعیت کے استثنیٰ اور مختلف مقامات پر جاری ڈس انفیکشن مہم کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں اشیاء خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کی روانی، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور غربت میں کمی کے حوالہ سے ایک مؤثر اور مربوط حکمت عملی مرتب دینے اور اس حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس ضمن میں مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین پر مشتمل ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے، اس تھنک ٹینک کی ترجیح ان افراد کی کفالت اور فلاح و بہبود کے حوالہ سے اقدامات کی سفارش ہو جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کا پاکستا ن میں اضافہ ہو گیا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 414 ہو گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے پنجاب میں 2171 مریض ہیں، سندھ میں 1128، خیبر پختونخوا میں 560، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 213، اسلام آباد میں 102 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 مریض ہیں.

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں، سندھ میں 21، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے

    اپریل کے آخر تک کرونا کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، مزید لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا