Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ٹرمپ لاشوں کے لیےتابوت پورے کرے سیاست نہ کرے ، سربراہ عالمی ادارہ صحت

    ٹرمپ لاشوں کے لیےتابوت پورے کرے سیاست نہ کرے ، سربراہ عالمی ادارہ صحت

    ٹرمپ لاشوں کے لیے تابوت پورے کرے سیاست نہ کرے ، سربراہ عالمی ادارہ صحت

    باغی ٹی وی :امریکی صدر اور سربراہ عالمی ادارہ صحت آمنے سامنے، کورونا وائرس کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور امریکی صدر آمنے سامنے آگئے جس پر ڈاکٹر ٹیڈروس نے ٹرمپ کو کرارا جواب دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کورونا وائرس سے پیدا صورتحال پر عالمی ادارہ صحت پر شدید تنقید کی تھی اور ادارے کے فنڈز میں کٹوتی کا عندیہ دیا تھا۔

    امریکی صدر کی تنقید پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانم گیبریوس نے اپنے رد عمل میں ادارے کے مؤقف کا دفاع کیا۔

    جنیوا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا وائرس کو سیاست زدہ نہ کریں، یہ آپ کے قومی سطح کے اختلافات سے استفادہ کرتا ہے، اگر آپ استفادہ چاہتے ہیں اور اگر آپ کے پاس مزید لاشیں رکھنے کے لیے بیگ ہیں تو سیاست کریں۔

    انہوں نےکہا کہ اگر آپ مزید لاشیں نہیں دیکھنا چاہتے تو وائرس کو سیاست زدہ کرنے سے باز رہیں، میرا ایک مختصر پیغام ہےکہ برائے کرم کووڈ سیاست کو قرنطینہ کردیں، آپ کا قومی اتحاد اس خطرناک وائرس کو شکست دینے کے لیے بہت اہم ہوگا۔اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے وائرس کے نتیجے میں اپنے ادارے کے فوری رد عمل کا بھی تذکرہ کیا۔

    ڈاکٹر ٹیڈورس کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا کہ ہم جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں اور ہم سب کچھ دن رات جاری رکھیں گے۔
    واضح‌رہے کہ اس سےپہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا۔
    انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکا سے بہت سے فنڈز ملتے ہیں لیکن آئندہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو فنڈز دینے کے معاملے پر سوچیں گے۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او چین کے زیادہ قریب ہے جس نے چین کے لیے بارڈر کھلے رکھنے کا غلط مشورہ دیا۔خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ریاستوں میں امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران 2000 افراد ہلاک ہو گئے۔ اب تک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

  • شعیب اختراپنے کپتان کا فرمان”پہلے کشمیر” بھول گئے ، بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی تجویز پیش کردی

    شعیب اختراپنے کپتان کا فرمان”پہلے کشمیر” بھول گئے ، بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی تجویز پیش کردی

    لاہور:شعیب اختراپنے کپتان کا فرمان”پہلے کشمیر” بھول گئے ، بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی تجویز پیش کردی،اطلاعات کےمطابق کورونا متاثرین کی امداد کیلیے شعیب اختر نے پاک بھارت ون ڈے سیریز کی تجویز پیش کردی۔

    ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہاکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مقابلے دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، دونوں ملک 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیل کر آمدنی برابر تقسیم کرکے ضرورت مندوں کی مدد کرسکتے ہیں،

    پاکستان کے سابق سٹارکرکٹرشعیب اخترنے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سیریزکا نتیجہ کچھ بھی ہو دونوں ٹیموں کی جیت ہوگی، پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے لیے کھیلیں گے، ایسا پہلی بار ہوگا کہ کسی ٹیم کے پرستار بھی ہار پر دلبرداشتہ نہیں ہوں گے، ویرات کوہلی کی سنچری پر ہم اور بابر اعظم کی تھری فیگر اننگز پر بھارتی خوش ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات اس کی اجازت نہیں دیتے لیکن جتنی جلد ممکن ہو سیریز کا انعقاد کرکے فلاحی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں، کرکٹ کے ذریعے دونوں ملکوں کے محروم طبقے کا دکھ کم کرنے میں مدد ملے گی

    انھوں نے تجویز پیش کی کہ کرکٹرز کو چارٹرڈ فلائٹ سے دبئی پہنچا کر مقابلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، اگر سیریز ممکن ہوجائے تو دونوں ملکوں کے کرکٹ اور سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،اور کہا کہ قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ملتان ایئرپورٹ لاؤنج میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا منظم اور یکسو ہو کر مقابلہ کیا جائے۔ شہری سماجی فاصلہ اختیار کرکے کورونا کے پھیلاؤ میں رکاوٹ یقینی بنائیں۔ تمام صوبائی اور ضلعی محکمے منظم اور مربوط انداز میں کاوشیں کریں۔ کورونا کے سدباب کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان کی لیبر کالونی میں قائم قرنطینہ مرکز میں سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،اور کہا کہ قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں کو تمام تر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ لی،کمشنر ملتان ڈویژن، سیکرٹری خوراک، آر پی او ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، ڈی پی او اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

    وزیر اعلیٰ پنجاب 40 منٹ ملتان ایئر پورٹ لاونج میں قیام کے بعد راجن پور روانہ ہوگئے،ملتان،وزیر اعلی خصوصی ہیلی کاپٹر پر راجن پور روانہ ہوئے وزیر اعلی کے ہمراہ کمشنر ڈی جی خان سجاد ظفر اور سیکرٹری فوڈ وقاص علی محمود بھی ہمراہ تھے

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج روجھان میں گندم کٹائی مہم کا آغاز کریں گے، حکومت پنجاب نے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے، گزشتہ سال 40 لاکھ میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا، 33 لاکھ میٹرک ٹن خریداری ہوئی، گندم کٹائی مہم کے دوران کاشتکاروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت یا پھرمحبت بھراشوق: حریم شاہ ڈونلڈ ٹرمپ کواپنے جال میں پھنسانے میں ناکام

    ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت یا پھرمحبت بھراشوق: حریم شاہ ڈونلڈ ٹرمپ کواپنے جال میں پھنسانے میں ناکام

    اسلام آباد:ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت یا پھرمحبت بھراشوق: حریم شاہ ڈونلڈ ٹرمپ کواپنے جال میں پھنسانے میں ناکام ،اطلاعات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی۔

    مختلف سیاسی وزرا کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی متنازع سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا’’ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں۔ کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘‘

    تاہم حریم شاہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور کئی لوگوں نے تو ان کا مذاق اڑایا اور ان کے لیے نازیبا جملے بھی استعمال کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً حریم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے دیگر صارفین کو کہا مذاق نہیں اڑائیں اس ٹک ٹاک کے لیے میری پوری سپورٹ حریم شاہ کے ساتھ ہے۔

    اشنا شاہ نامی خاتون نے حریم شاہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہربانی کرکے پاکستان کا نام نہ لیں۔

    https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1246370273475153920?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1246370273475153920&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2030393%2F24

    واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے اور اگر رمضانوں میں عمرے پرپابندی برقرار رہی تو وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی ضرور کریں گی اور لوگوں کو صحیح اسلام سکھائیں گی۔

  • مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ

    مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ

    مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہو گیا، وزیراعلیٰ سندھ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہو گیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے مزید ایک شخص کی جان چلی گئی،صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی،سندھ میں کورونا کے مزید 92 کیسز سامنے آگئے،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1128 ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 642 ٹیسٹ کئے جن میں 92کیسز ظاہر ہوئے،سندھ میں 349 مریض صحت یاب ہوئے جو متاثرہ افراد کا 31 فیصد ہے، کورونا وائرس کے سبب اموات کی شرح 1.8 فیصد ہے،گھروں میں 436 اوراسپتالوں 59 مریض زیر علاج ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہ ہی ہوگیا،کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے وائرس لےکرگھر گیا،ایک ہی خاندان کے ساتھ افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،کسی بھی شخص میں اگر کرونا کا شک پڑتا ہے تو اسکو الگ کرنا ہو گا، ملکر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے، ہر قربانی دینی پڑے گی،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں،لاک ڈائون مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے؛آپ احتیاط کریں، اگر ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو ہماری مدد کوئی نہیں کرے گا,کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائیوں سے گزارش ہے راشن اور امداد ضرور لیں،راشن یا امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اسی سے ہی کرونا سے بچا جا سکتا ہے.

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نئی ایس او پی تیارکر لی

    محکمہ داخلہ سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سےراشن تقسیم کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا،فلاحی اداروں کو سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹومیں رجسٹرڈکرانا ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کےکمشنرز،ڈی آئی جیز کو عملدرآمدکیلئےخط لکھ دیا

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق افرادکی فہرست متعلقہ حکام،پی ڈی ایم اےکو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی، مستحق افراد  میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر تقسیم کیا جا سکے گا،ہدایت کی گئی ہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران رش نہ کیا جائے ،راشن کی تقسیم کےدوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پرتقسیم فوری روکدی جائے ،راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افرادکی عزت نفس کا مکمل خیال رکھاجائے،مستحقین کو کم سے کم 15،زیادہ سے زیادہ 30دن کا راشن دیا جائے،راشن میں آٹا کھانے پکانے کا تیل، دالیں،چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونگی،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

     

  • کشمیری بچوں پلانے کے لیے دودھ نہیں ملے گا،ایک طرف کرفیوتودوسری طرف لاک ڈاون بھارتی فوج ظالم بن گئی

    کشمیری بچوں پلانے کے لیے دودھ نہیں ملے گا،ایک طرف کرفیوتودوسری طرف لاک ڈاون بھارتی فوج ظالم بن گئی

    سری نگر:کشمیری بچوں پلانے کے لیے دودھ نہیں ملے گا،ایک طرف کرفیوتودوسری طرف لاک ڈاون بھارتی فوج ظالم بن گئی ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون مزید سخت ہونے کے باعث علاقے میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی سخت قلت پیدا ہوگئی ہے اور کشمیری تازہ سبزیوں، پھلوں کیساتھ ساتھ دودھ اور روٹی سے محروم ہو رہے ہیں جبکہ بچوں کی غذائی اشیابھی نایاب ہو چکی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مسلسل محاصرے اور کرفیو جیسی پابندیوں کے سبب لوگوں میں ذہنی دباو میں اضافہ ہو رہا ہے اوربنیادی سہولیات کے فقدان کے نتیجے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ سرینگر سول لائنز کے کئی علاقوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ بھارتی انتظامیہ انہیں کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے کہہ رہی ہے لیکن لوگ گھروں میں بھوک پیاس سے مر رہے ہیں۔ القمرآن لائن کے مطابق عالی کدل سے تعلق رکھنے والے غلام محمد نے بتایا کہ لوگوں کے گھروں میں تازہ سبزیاں، سبزیاں اور دودھ موجود نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نانبائیوں نے بھی اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں جبکہ دودھ کی ہوم ڈیلوری بھی نہیں ہورہی ہے۔

    متعدد علاقوں میں دودھ سپلائی کرنے والوں کو بھی روک دیا گیا۔ شہر سرینگر میں اس وقت جو دودھ پہنچ رہا ہے وہ چاڈورہ ، پلوامہ ، بڈگا م اور دیگر علاقوں سے آتا ہے اور دودھ سپلائی کرنے والوں کو روکنے سے شہر میں دودھ کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حیدرپورہ ، صنعت نگر ، چھان پورہ ، باغات ، برزلہ ، بمنہ ، ایچ ایم ٹی سمیت کئی علاقوں سے لوگوں نے بتایا کہ کئی دودھ والے ان کے گھروں تک موٹر سا ئیکلوں اور سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں پر دودھ لاکر گھروں میں سپلائی کرتے ہیں لیکن کرفیو کی وجہ سے سیکورٹی حکام نے دودھ سپلائی کرنے والوں کو روک دیا ہے۔

    القمرآن لائن کے مطابق کئی دود ھ فروشوں نے بتایا کہ وہ شہر آنے سے قاصر ہیں کیونکہ انہیں نوگام اور دیگر علاقوں سے شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ایس ایس پی سرینگر حسیب مغل کا کہنا ہے کہ دودھ فروخت کرنے والوں کو محکمہ خوراک یا ضلع ترقیاتی کمشنر سے کرفیو پاس حاصل کرنا چاہئے ۔

    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کےمطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے لازمی ضروریات کی دکانیں بھی مکمل طور پر بند کروا رکھی ہیں اور دکانیں محض چند گھنٹوں کیلئے بھی کھولنے کی اجازت نہیں دے رہی ۔ عابد احمد نامی شہری نے بتایا کہ بچوں کی پیکڈ (packed)غذائی اشیا بھی دستیاب نہیں ہیں۔

    بھوپال میں زیرتعلیم کشمیرکے چالیس طلبا لاک ڈائون کے نتیجے میں کسمپرسی کی حالت میں ہیں اورانہوں نے مقبوضہ جموں کشمیرانتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی کشمیرواپسی کیلئے اقدام کئے جائیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھوپال کی شری ستیہ سائیں یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کرنے والے کپوارہ کے طالب علم نے کہ کشمیری طالب علم بہت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے ان کا یہاں کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ارشادنے بتایا کہ بھوپال کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلبا جن کی تعداد 40ہے،اولڈ بھوپال کملا پارک فلیٹ میں مقیم ہیں اوراب ان کے پاس کھانے پینے کی تمام چیزیں ختم ہوگئی ہیں اوریہاں دودھ کے سواکچھ نہیں ملتا ۔

  • یوٹیلٹی سٹورز پر کتنی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا بڑا اعلان

    یوٹیلٹی سٹورز پر کتنی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا بڑا اعلان

    یوٹیلٹی سٹورز پر کتنی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی؟ فردوس عاشق اعوان نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کیش ایمرجنسی ٹرانسفر پروگرام کا آغاز کردیا ہے،پروگرام کے تحت فی خاندان 12ہزار روپے دیئے جائیں گے،یہ رقم مستحق اورغریب افراد کا حق ہے،ایک کروڑ20لاکھ مستحقین مستفید ہوں گے،کورونا کے متاثرین کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم کا عہد ہے ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کرنا بھی وزیراعظم کا عہد ہے،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی معاونت سے فنڈ فراہم کررہی ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومت عوام تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی ذریعے سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنارہی ہے،ریلیف پیکج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت نے5اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی تھی،اب 19 کر دی گئی ہے، ان اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، رضا کارفورس عوام کی بہتری کے لئے گھروں میں راشن پہنچانے اور کیش ٹرانسفر میں سہولت کے لئے کام کرے گی،گزشتہ سال ریلیف پیکج کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی تھی،اس سال ریلیف پیکج کیلئے ڈھائی ارب روپے کی رقم مختص کردی گئی ہے،عیدالفطر کےبعد بھی 5اشیائے ضروریہ پر سبسڈی جاری رہے گی،

    یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان صبر اور ایثار کا مہینہ ہے، یوٹیلٹی سٹورز کو عوام کے فلاحی ادارے کے طور پر فنکشنل کرین گے اس کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار افراد کی یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے مدد کریں گے،وزیراعظم کی تمام پالیسز کا محور غریب کی زندگی میں آسانی لانا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کے تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، کرونا کی وجہ سے مارکیٹس، دکانیں، شاپنگ مالز بند ہیں لیکن یوٹیلٹی سٹورز کھلے ہیں اور انہوں نے عوام کے لئے ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا.مشکل کا مقابلہ حکومت تنہا نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی ادارہ عوام کے مسائل کو کم کر سکتا ہے، عوام اور حکومت کا ساتھ ہی کرونا کا خاتمہ اور عوام کی مشکلات حل کر سکتا ہے، عوامی نمائندے خواہ وہ اپوزیش کے ہوں یا حکومت کے، مخیر حضرات، این جی اوز دکھی عوام کی مدد کریں اور ان کی مشکلات میں کمی لانے کے لئے کردار ادا کریں، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں اور ایک دوسرے کا سہارا بنیں،

    رمضان ریلیف پیکج، یوٹیلٹی سٹورز پر کیا ہوں گی قیمتیں؟ طے ہو گیا

  • کرونا کی وجہ سے نیورک میں نائن الیون سے بھی زیادہ ہلاکتیں‌ ہوگئیں

    کرونا کی وجہ سے نیورک میں نائن الیون سے بھی زیادہ ہلاکتیں‌ ہوگئیں

    کرونا کی وجہ سے نیورک میں نائن الیون سے بھی زیادہ ہلاکتیں‌ ہو گئیں

    باغی ٹی وی :کرونا اب امریکا کے لیے نائن الیون سے بھی بھیانک قرار دے دیا گیا .امریکہ کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں چار لاکھ 35 ہزار سے زائد امراد متاثر اور 14 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کئی ممالک سے زیادہ ہے۔ نیویارک میں چھ ہزار سے زائد افراد وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

    نیویارک میں9/11 سے 27 سو کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے تھے اور کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں دو گنا سے بھی زیادہ ہیں۔

    مذکورہ امریکی ریاست میں مرنے والوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پرچم ایک دن کے لیے سرنگوں کر دیا گیا۔کورنا وائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں ونٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    نیویارک امریکہ میں کورونا کا مرکز سمجھا جا رہا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں مزید 1000 میڈیکل فوجی ورکرز تعینات کر دیئے ہیں۔ گورنر کوومو نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں مشینری کی کمی کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔امریکی ریاست میں کم سے کم 37 ہزار وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے اور اپریل کے آخر تک ریاست میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، روزانہ مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 88 ہزار 505 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک میں پھیل چکا ہے

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 30 ہزار تک مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔

  • کرونا وائرس،اقوام متحدہ نے نصف ارب لوگوں کے غربت میں جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

    کرونا وائرس،اقوام متحدہ نے نصف ارب لوگوں کے غربت میں جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

    کرونا وائرس،اقوام متحدہ نے نصف ارب لوگوں کے غربت میں جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور آکسفیم نے کورونا سے نصف ارب لوگوں کے غربت میں جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

    اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 40 سے 60 کروڑ افراد غربت میں چلے جائیں گے،ایسا ہوا تو اقوام متحدہ کے غربت کے خاتمے کے 2030 کے وژن میں رکاوٹ ہوگی،غربت میں چلے جانے والے افرادمیں ایک تہائی کا تعلق افریقہ اور جنوبی ایشیاسے ہوگا،

    قبل ازیں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے متنازع علاقے میں کنٹرول لائن سمیت دنیا بھر کے تنازعات کا شکار علاقوں میں جنگ بندی کی اپنی اپیل کا اعادہ بھی کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر کے تنازعات کا شکار علاقوں میں جنگ بندی کے لئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی اس اپیل کا اطلاق جموں کشمیر کی متنازع ریاست سے ملحقہ کنٹرول لائن پر بھی ہوتا ہے۔ دنیا کاکوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جس پر سیکرٹری جنرل کے عالمی جنگ بندی کے مطالبے کا اطلاق نہ ہوتا ہو۔بھارت جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے

    اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں تمام متحارب دھڑوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے لئے لڑائی ترک کر دیں۔

  • کرونا بحران توقع کے برعکس تھا،محفوظ رہنے کا طریقہ ایک ہی ہے، گورنر پنجاب

    کرونا بحران توقع کے برعکس تھا،محفوظ رہنے کا طریقہ ایک ہی ہے، گورنر پنجاب

    کرونا بحران توقع کے برعکس تھا،محفوظ رہنے کا طریقہ ایک ہی ہے، گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ میڈیا،ڈاکٹرز،نرسز اور طبی عملے نے فرنٹ لائن پر کام کیا،کورونا متاثرین کےمددکرنے پر تاجر برادری نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا،

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مشکل وقت میں مدد کرنیوالوں اور مدد نہ کرنےوالوں کا پتا ہے،قانون نافذ کرنیوالے ادارے کورونا کیخلاف جنگ میں بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں،کورونا کیخلاف جنگ میں ریسکیو 1122کے رضاکاروں کا کردار قابل ستائش ہے،مخیر حضرات آگے بڑھیں اور کورونا کے متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سروس پنجاب کے بعد دوسرے صوبوں میں بھی پھیلائی جا رہی ہے ،

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام صرف اور صرف حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں، کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آنے والے ہفتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہے۔ تمام پابندیاں اور لاک ڈاون صرف عوام کو کرونا محفوظ رکھنے کے لیے ہیں، کرونا سے متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر سہولت فراہم کریں گے.

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا بحران توقع کے برعکس تھا ، کئی طاقتور ملک مقابلہ نہیں کر پا رہے برطانیہ میں بھی کئی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے پاس ماسک تک نہیں عوام حفاظتی تدابیراپنا کر کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں