Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارت کشمیریوں پرمظالم سے بازآجائے، کرونا سے بچاو کےلیے مقبوضہ کشمیر میں طبی سامان کی کمی پر پاکستان کا اظہار تشویش

    بھارت کشمیریوں پرمظالم سے بازآجائے، کرونا سے بچاو کےلیے مقبوضہ کشمیر میں طبی سامان کی کمی پر پاکستان کا اظہار تشویش

    اسلام آباد:بھارت کشمیریوں پرمظالم سے بازآجائے، مقبوضہ کشمیر میں طبی سامان کی کمی پر پاکستان کا اظہار تشویش،اطلاعات کےمطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 170 کورونا وائرس کے کیسز سامنے اانے اور 5 ہلاکتوں کے باوجود وہاں طبی سامان اور معاونت کی کمی پر پاکستان کو ’گہری تشویش‘ ہے۔

    ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر اور دنیا بھر سے آنے والی آوازیں جموں و کشمیر کے عوام پر غیر انسانی ظلم کی مذمت کرتی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’حال ہی میں ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی 6 بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس بات کی تاکید کی کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے اقدامات میں ہر فرد کے انسانی حقوق کا احترام کرنا چاہیے اور 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر میں گرفتار تمام سیاسی قیدیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور ان تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ’ان تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں بھارت کو بین الاقوامی قوانین کے تحت قیدیوں کی جسمانی اور دماغی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کی یاد دہانی کرائی تھی‘۔انہوں نے خطے میں نئے ڈومیسائل قوانین کی بھی مذمت کی جس کے تحت کوئی بھی شخص مقبوضہ کشمیر میں 15 سال سے موجود ہے وہ اس علاقے کا ڈومیسائل حاصل کرسکے گا۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ’یہ قانون بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کرکے آباد کرنے کا ایک اور غیر قانونی اقدام ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’عالمی سطح پر صحت کے حوالے سے جاری بحران کے اس وقت میں (قانون کو تبدیل کرنا) خاص طور پر قابل مذمت عمل ہے کیونکہ وہ عالمی برادری کی کورونا وائرس پر توجہ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور بھارتیا جنتا پارٹی کے مذموم ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں‘۔

  • قطر کرونا وائرس کے سبب 8 ارب ڈالر کے معاہدے ملتوی کر نے پر مجبور

    قطر کرونا وائرس کے سبب 8 ارب ڈالر کے معاہدے ملتوی کر نے پر مجبور

    قطر کرونا وائرس کے سبب 8 ارب ڈالر کے معاہدے ملتوی کر نے پر مجبور

    باغی ٹی وی :قطر کے حکمران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب سرمایہ جاتی اخراجات کے منصوبوں کے لیے غیر پیش کردہ معاہدوں کو ملتوی کر دیا جائے۔ مذکورہ معاہدوں کی مالیت 8.2 ارب امریکی ڈالر ہے۔

    بونڈ پراسپیکٹس کی دستاویز میں قطر نے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے سبب قطر میں معیشت اور فنانشل مارکیٹس پر منفی اثرات مرتب ہونے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر اس کا نتیجہ کساد بازاری کی صورت میں سامنے آئے۔

    دوسری جانب قطر نے اقرار کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ملک کی آمدنی اور اس کے مالی حالات پر بڑا اقتصادی اثر ہو گا۔ اس لیے کہ 2018 کی مجموعی آمدنی میں تیل اور گیس کے سیکٹر کا تناسب 83.3% رہا تھا۔ گذشتہ برس مجموعی مقامی پیداوار میں اس سیکٹر کا حصہ 34فیصد تھا۔قطر نے منگل کے روز تین مختلف مدتوں کے لیے ڈالر بونڈز کی مارکیٹنگ کا آغاز کر دیا۔ یہ بونڈز 5، 10 اور 30 سال کی مدت کے لیے ہوں گے۔ اس کا مقصد کرونا وائرس کے سبب تیل کی قیمتوں میں کمی کے بیچ سیالیت کا حجم میں اضافہ کرنا ہے۔
    ادھر تحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان اتحادی افواج کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام کو مہلک وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،جنگ بندی کورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی درخواست پرکی گئی جنگ بندی کا عرصہ 2 ہفتوں کے لیے ہے،جنگ بندی کے عرصے میں توسیع ممکن ہے،

    دوسری جانب حوثی باغیوں نے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،ترجمان حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ حوثی مکمل جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرانے چاہتے ہیں،

    سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ یمن میں اتحادی فوج کی فائربندی خطےمیں استحکام لائےگی،2ہفتوں پرمشتمل سیز فائر میں کوئی فریق بدامنی کی کوشش نہیں کرے گا،سعودی عرب اقوام متحدہ کے یمن میں ایچ آرپی پروگرام میں500 بلین ڈالرکی امداد دے گا، سعودی عرب وبائی امراض سےنمٹنے کیلئے مزید25ملین ڈالرکی امدادبھی جاری کرے گا،دیکھناہےحوثی باغی اب کیسے یمنی عوام کی صحت محفوظ اوربالاتررکھتے ہیں

  • وزیر خارجہ سے ملاقات میں چینی سفیر نے کیا بڑا اعلان

    وزیر خارجہ سے ملاقات میں چینی سفیر نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیریاؤ ژنگ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے کورونا پر غلبہ حاصل کرنے پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خوش آئند یہ ہے کہ چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے ،ادارے اپنا کام کرتے نظر آ رہے ہیں ٹرانسپورٹ کا پہیہ حرکت میں آ چکا ہے، آج پوری دنیا چین کے ماڈل کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے ،وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ چین سے فراہم کردہ آلات پاکستان کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے، کورونا وائرس کے خلاف پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کر رہا ہے

    اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں ،مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں،چین کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی معاونت بدستور جاری رکھے گا

    چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے

  • پاکستان میں ماسک کے حوالے سے تنقید کرنے والوسن لو!برطانیہ میں کیاہورہا ہے

    پاکستان میں ماسک کے حوالے سے تنقید کرنے والوسن لو!برطانیہ میں کیاہورہا ہے

    لندن:پاکستان میں ماسک کے حوالے سے تنقید کرنے والوسن لو!برطانیہ میں کیاہورہا ہے،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سامنے برطانیہ جیسا ترقی یافتہ ملک بھی بے بس ہوگیا ہے اوراس وقت ملک میں غدر کی کیفیت برپا ہے ،

    ذرائع کےمطابق ملک میں اس وقت بے بسی کی یہ کیفیت ہے کہ لوگوں کے پاس کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک نہیں ہیں اورلوگوں نے ماسک چوری کرنے شروع کردیئے ہیں ، ایسے ہی ایک واقعہ میں برطانیہ میں کوروناوائرس بحران کے دوران ہسپتال سے 3 فیس ماسک چوری کرنیوالے شخص کو 3 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت نے 34 سالہ لیرون کو کنگ کالج ہسپتال سے ماسک چوری کرنے پر قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی۔ جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والے شخص کو مشتبہ طور پر ماسک چوری کرنے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے چوروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کا سرجری باکس واپس کر دیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

  • اپریل کے آخر تک کرونا کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، مزید لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    اپریل کے آخر تک کرونا کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، مزید لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    اپریل کے آخر تک کرونا کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، لاک ڈاؤن بارے فیصلہ کون کرے گا؟ وزیراعظم نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا سے پیدا شدہ صورتحال کا قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، دنیا میں کرونا بڑھ رہا ہے، اندازہ لگا رہے ہیں کہ اپریل کے آخر تک ہسپتالوں میں بہت زیادہ پریشر ہو گا، اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ سنٹر بنا ہوا ہے، سب صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے وہاں سے رابطہ ہوتا ہے، ڈاکٹر بھی کرونا کے کیسز کے حوالہ سے جائزہ لیتے رہتے ہیں، مسلسل کام ہو رہا ہے، ڈیٹا کا پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت میں اور بنگلہ دیش میں کرونا کے کیسز کیسے ہیں یہ بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، ہمارے ڈاکٹر،نرسز، ہیلتھ ورکرز کی حفاظتی کٹس پر پورا زور لگایا جا رہا ہے، تمام طبی عملے کو کٹس دے دی گئی ہیں،دنیا پر کرونا کا پریشر بڑھا ہوا ہے، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ انتظامات کر لیں، بلوچستان پر باقی صوبوں سے کم پریشر بڑھے گا، کوئٹہ میں آبادی زیادہ ہے،باقی بلوچستان پھیلا ہوا ہے اور آبادی بکھری ہوئی ہے ،اسلئے وہاں چانسز کم ہیں، اسکی نسبت بڑے شہروں لاہور، کراچی، پنڈی، پشاور، فیصل آباد ان پر بہت زیادہ پریشر بڑھنے کا امکان ہے ہر صوبے کو دیکھ کر تیاری کرنی پڑے گی،پوری دنیا میں وینٹی لیٹرز کی طلب بڑھی ہوئی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب ،دیہاڑی دار متاثر ہیں ،مجھے ان کی زیادہ فکر ہے، بلوچستان میں پہلے بھی باقی صوبوں کی نسبت غربت زیادہ ہے، لاک ڈاؤن جاری رہا تو غریبوں کو بڑا نقصان ہو گا، 14 کو سب صوبوں نے بتانا ہے کہ لاک ڈاؤن کا کیا کرنا ہے، کون کون سے شعبے میں آسانی پیدا کرنی ہے، کچھ ممالک میں لاک ڈاؤن کھولا جا رہا ہے، ہم مشاورت کر رہے ہیں اس حوالہ سے صوبے مشاورت کریں گے اور فیصلہ کریں گے کہ اگر ہم نائی، درزی کی دکانیں کھول دیں تو کیا صورتحال ہو گی، ہم آپس میں رابطے میں ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومت کا مکمل کو آرڈی نیشن ہے، جو صورتحال ہے کوئی حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی، سب مراحل کا ملکر مقابلہ کریں گے.

    کرونا وائرس کے مریضوں کا پاکستا ن میں اضافہ ہو گیا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 414 ہو گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے پنجاب میں 2171 مریض ہیں، سندھ میں 1128، خیبر پختونخوا میں 560، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 213، اسلام آباد میں 102 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 مریض ہیں.

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں، سندھ میں 21، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے.

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے

  • کرونا لاک ڈاؤن، خیبر پختونخواہ میں کتنے پوائنٹس پر کی جا رہی ہے مستحقین میں رقم تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، خیبر پختونخواہ میں کتنے پوائنٹس پر کی جا رہی ہے مستحقین میں رقم تقسیم

    کرونا لاک ڈاؤن، خیبر پختونخواہ میں کتنے پوائنٹس پر کی جا رہی ہے مستحقین میں رقم تقسیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر برائے اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے بعد مستحقین کیلئے کیش گرانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے،

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ رقوم کی فراہمی کےعمل میں شفافیت کویقینی بنا رہے ہیں، آن لائن رقوم کی ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں 3600 پوائنٹس پر امداد تقسیم کی جائے گی، حق داروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جا رہی ہے، احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔8171سے پیغام موصول ہونے کے بعد امداد وصول کرنے کےحقدار ہوں گے، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول سینٹر24گھنٹے کام کررہا ہے،عوام کسی بھی وقت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں،

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 560 مریض ہیں، پختونخوامیں کورونا وائرس کے 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

     

  • وباء کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، خامناای

    وباء کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، خامناای

    وباء کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، خامناای

    باغی ٹی وی :ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر رمضان مبارک کے دوران ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

    جمعرات کے روز خامنہ ای کا یہ بیان ایسے قت میں سامنے آیا ہے جب ایران دنیا بھر میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کا بدترین صورت میں شکار ہونے کے بعد اپنی اقتصادی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    ایرانی رہبر اعلی کے مطابق "نماز اور خطبوں سمیت رمضان مبارک میں عوامی اجتماعات کے سے محروم ہونے کی صورت میں ہمیں چاہیے کہ اپنی یک جہتی میں اسی احساس کو پیدا کریں۔ایرانی ذمے داران اعلانیہ طور پر ابھی تک رمضان کے لیے کسی منصوبے کو زیر بحث نہیں لائے ہیں۔ایرانی پارلیمنٹ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے مقصد سے ملک کو ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کے ہنگامی قانونی بل کو مسترد کر چکی ہے۔

    واضح‌رہےکہ ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 67 ہزار 286 ہوگئی ہے۔

    ایران میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 27 ہزار 39 ہوگئی ہدنیا کے 209 ممالک میں کورونا کیسز14 لاکھ 86 ہزارسے تجاوز کر گئے ہیں جب کہ 83 ہزار 64 اموات ہوئی ہیں۔کورونا سے متاثرہ 3لاکھ 8 ہزار 549 مریض صحت یاب ہوئے تاہم 47 ہزار915 متاثرہ افراد کی صحت تاحال تشویشناک ہے۔
    :ایران میں اس وقت پانچ لاکھ کے قریب افراد اس وبائی مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آج منگل کی صبح ایرانی وزیر صحت نے اعلان کیا تھا کہ متعلقہ حکام ابھی تک کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے مرحلے تک نہیں پہنچے۔ وزیر نے غالب گمان ظاہر کیا کہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت حال آئندہ ماہ مئی کے اختتام تک جاری رہے گی۔

  • کورونا وبا عالمی معیشت کے 5000 ارب ڈالر کھا جائے گی،دنیا 1930 کے دورمیں داخل ہوگئی : رپورٹ

    کورونا وبا عالمی معیشت کے 5000 ارب ڈالر کھا جائے گی،دنیا 1930 کے دورمیں داخل ہوگئی : رپورٹ

    نیویارک :کورونا وبا عالمی معیشت کے 5000 ارب ڈالر کھا جائے گی،دنیا 1930 کے دورمیں داخل ہوگئی : رپورٹ،اطلاعات کےمطابق اعداد و شمار کے لحاظ سے مختلف ممالک کی معاشی صورت حال پر تجزیے پیش کرنے والی امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی جانب سے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

    بلوم برگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا 1930 کے بعد پہلی بار اس طرح کی گہری کساد بازاری کے دور میں ہے لیکن معیشت کی یہ تنزلی جز وقتی ہوگی، البتہ نقصان کے ازالے میں وقت لگےگا۔
    بلوم برگ کی کورونا کے عالمی معیشت پر اثرات کی رپورٹ کے مطابق مانیٹری اور اقتصادی معاونت میں کئی گنا اضافہ ہے تاہم پچھلی صورتحال تک واپسی کم از کم 2022 تک ہو گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا آئندہ 2 سال میں عالمی معیشت کے 5000 ارب ڈالر کھا جائے گی اور یہ دو سال کا خسارہ جاپان کی سالانہ پیداوار سے زیادہ ہو گا۔خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں حکومتیں کاروبار بندکرانے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرانے پر مجبور ہیں۔جب کہ دنیا بھر میں اب تک ساڑھے 88 ہزار افراد ہلاک اور 15 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

  • سندھ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار414 ہو گئی

    سندھ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار414 ہو گئی

    سندھ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار414 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کا پاکستا ن میں اضافہ ہو گیا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 414 ہو گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے پنجاب میں 2171 مریض ہیں، سندھ میں 1128، خیبر پختونخوا میں 560، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 213، اسلام آباد میں 102 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 مریض ہیں.

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں، سندھ میں 21، پنجاب میں 17، خیبر پختونخوا میں 20، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے.

    ملک بھر میں اب تک 44 ہزار 896 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2737 نئے ٹیسٹ کئے گئے، مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے، اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے مزید ایک شخص کی جان چلی گئی،صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی،سندھ میں کورونا کے مزید 92 کیسز سامنے آگئے،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 1128 ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 642 ٹیسٹ کئے جن میں 92کیسز ظاہر ہوئے،سندھ میں 349 مریض صحت یاب ہوئے جو متاثرہ افراد کا 31 فیصد ہے، کورونا وائرس کے سبب اموات کی شرح 1.8 فیصد ہے،گھروں میں 436 اوراسپتالوں 59 مریض زیر علاج ہیں،

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔

  • وزیراعظم سے کوئٹہ میں گورنر، وزیراعلیٰ کی ملاقات، اہم اجلاس جاری

    وزیراعظم سے کوئٹہ میں گورنر، وزیراعلیٰ کی ملاقات، اہم اجلاس جاری

    وزیراعظم سے کوئٹہ میں گورنر، وزیراعلیٰ کی ملاقات، اہم اجلاس جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس ( ر ) امان اللہ خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا.

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس جاری ہے،اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئےاقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی،گورنر ،وزیراعلیٰ بلوچستان ،وفاقی وزرااسدعمراور زبیدہ جلال اجلاس میں موجود ہیں،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ،وزیراعظم نے کوئٹہ آمد پر وزیراعلی جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا جہاں چیف سیکرٹری نے آئسولیشن وارڈ میں مہیا سہولیات سمیت صوبے میں کئے گئے دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور یار محمد رند بھی وزیراعظم کے ہمراہ رہے.