Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اٹارنی جنرل صاحب،حکومت کو بتادیں کورونا پوری قوم کا مسئلہ ہے کسی ایک پارٹی کا نہیں، چیف جسٹس

    اٹارنی جنرل صاحب،حکومت کو بتادیں کورونا پوری قوم کا مسئلہ ہے کسی ایک پارٹی کا نہیں، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرونا وائرس کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سماعت ہوئی

    دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سنگین جرم کے قیدیوں کورہاکرناکس طرح درست ہے؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ کی تجاویز حکومتیں تسلیم کریں گی؟ عدالت عظمیٰ حکم دے گی تو سب تعمیل کریں گے، سندھ ہائیکورٹ کے آرڈر سے معلوم نہیں کون کون سے قیدی باہرآگئے ہیں،سندھ حکومت نے قیدیوں کو چھوڑا تو بعد میں واپس کیسے لائیں گے؟ وزارت انسانی حقوق حکومت کے موقف سے ہٹ کر موقف نہیں اپنا سکتی،

    جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کورونا وبا ہو یا نہ ہو، جس کی ضمانت بنتی ہے اسے ملنی چاہیے،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سےسیدھا کیوں کہا جا رہا ہے کہ قیدی چھوڑ دیں،کیا ماتحت عدالتیں ضمانتیں نہیں دے رہیں، ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اور منشیات کے قیدیوں کو بھی چھوڑ دیا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے کسی ملزم کی ضمانت پر رہائی نہیں ہوسکی، حسین لوائی کو الگ حکم کے تحت ضمانت ملی،

    ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرٹیکل 187 کا استعمال کیا،آرٹیکل 187 کا اختیارصرف سپریم کورٹ استعمال کرسکتی ہے، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم درست نہیں تو اسے چیلنج کیوں نہیں کیا؟ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا اسلام آباد انتظامیہ قانون پر سمجھوتا کرنا چاہتی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہائیکورٹ میں دائرہ اختیار کا سوال اٹھایا گیا تھا؟ ہائیکورٹ میں مقدمے کا عنوان ریاست بنام ضلعی انتظامیہ تھا، ہائیکورٹ میں ریاست کی جانب سے درخواست کس نے دی تھی؟

    ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت نے پٹیشن میں تبدیل کی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہائیکورٹ رجسٹرارنے فون پراسلام آباد کے قیدیوں کی تفصیل مانگی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی تحریری خط یاحکم نہیں ملاتھا،چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھیں گے آپ نے اس کیس میں کیسی معاونت کی، ہم اپنے آرڈر میں آپ کا ذکر بھی کریں گے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتان،چمن،طورخم بارڈرپرقرنطینہ کیے گئے لوگوں کیلئےتمام حفاظتی اقدام کریں،ان تینوں جگہوں پر لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں،بارڈرز پر ہمارے پاس پارکنگ کی جگہ تک نہیں، بارڈرز پر بے ہنگم ٹرک کھڑے ہوتے ہیں،اٹارنی جنرل صاحب کبھی آپ نے چمن بارڈر دیکھا ہے؟ میں نے چمن بارڈر دیکھا ہے وہاں کیا کیا ہوتا ہے، اٹارنی جنرل صاحب ان تینوں بارڈرز پر لوگوں کی سہولیات پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پنجاب کی رپورٹ میں نے پڑھی ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پنجاب میں مزید 50 قیدی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، کیا ان مزید 50 قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے؟،ایڈیوکیٹ جنرل نے کہا کہ پہلا کورونا پازیٹو قیدی جوسامنے آیاتھا اسکا 494 لوگوں سے رابطہ ہوا تھا،

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ رجسٹرار ایم آئی ٹی نے سیشن ججز کو ٹیلیفون پر ضمانت کیلئے کہا،ٹیلی فون پر انڈر ٹرائل قیدیوں کو ضمانت کی ہدایات کیسے دی جاسکتی ہیں؟جن کی ضمانت خارج ہوچکی تھی فون پر ان کو بھی ضمانت مل گئی، ایڈووکیٹ جنرل صاحب بتائیں کیا سندھ میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانتیں قانون کے مطابق ہوئیں؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ صاحب ، آپ کا حال بھی ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد والا ہے،ملکوں میں فیصلے لکھے ہوئے آئین کے مطابق کیے جاتے ہیں ،  عدالتوں کا کام بھی قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، عدالتیں قانون اور حقائق سے ہٹ کر فیصلے نہیں کرسکتیں،انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانتوں میں قانون اورحقائق کو نظرانداز کیا گیا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ فون پر زبانی ضمانتیں ہوں گی تو جسے دل چاہے گا اسے چھوڑ دیں گے،اٹارنی جنرل صاحب، تفتان، چمن اور طورخم پر2 ہفتوں میں قرنطینہ بنائیں، ہر آدمی کیلئے ایک کمرہ، علیحدہ باتھ روم اور بہترین خوراک مہیا کی جائے،پارلیمنٹ کے ذریعے حکومت معاملات حل کرے، حکومت کو عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا، ہم لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ادویات تک باہر سے منگواتے ہیں، سب کچھ خود پیدا کرنا ہوگا، کھانے اور اناج کا بھی خود بندوبست کریں،اب وہ وقت آگیا ہے دوسرے ملک والے کچھ نہیں دیں گے،اب تو جیلوں میں بھی ماسک بنائے جا رہے ہیں، اتنی بڑی بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹریاں ہیں، روزانہ بند کمرے میں بیٹھ کرکوئی حکومتی نمائندہ بیان جاری کردیتا ہے،اٹارنی جنرل صاحب حکومت کی معاونت کریں،سپریم کورٹ قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ آج جاری کرے گی،کیس میں دیگر معاملات کو کل سنیں گے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ آئین موجود ہے، عدالتوں، مقننہ اورانتظامیہ کو آئین کے تحت ہی کام کرنا ہے،عدالتوں کو مکمل طور پر قانون کے تحت فیصلے دینے ہیں، قانون نے ایسی ضمانتوں کا اختیار صرف سپریم کورٹ کو ہی دیا ہے،

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کا معاملہ، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی،عدالت نے کہا کہ آج کی سماعت کا حکم نامہ کل لکھوائیں گے،چیف جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حکومت کو بتادیں کورونا پوری قوم کا مسئلہ ہے کسی ایک پارٹی کا نہیں،

    لوگ تین چار دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے، چیف جسٹس برہم

  • پی آئی اے پائلٹ کے بعد ایئر ہوسٹس میں بھی کرونا کی تشخیص

    پی آئی اے پائلٹ کے بعد ایئر ہوسٹس میں بھی کرونا کی تشخیص

    پی آئی اے پائلٹ کے بعد ایئر ہوسٹس میں بھی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے پائلٹس کے بعد ایک ایئرہوسٹس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابو ایئر ہوسٹس میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ ایئر ہوسٹس کو ایکسپو سینٹر لاہور قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ 34 سالہ ایئر ہوسٹس میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.پی آئی اے کی ایئرہوسٹس ٹورنٹو کی پرواز سے لاہور پہنچی تھی۔

    قبل ازیں ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق دو پائلٹ گذشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آئے تھے، پائلٹ سمیت پانچ افراد گزشتہ کئی روز سے ٹورنٹو میں پھنسے ہوئے تھے،دونوں پائلٹس کو نجی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

    قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی۔

    قبل ازیں محکمہ صحت سندھ کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی عملے کو زبردستی قرنطینہ کرنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکریٹری صحت نے چاروں پائلٹس اور عملے کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

  • چینی ڈاکٹرز نے کرونا سے بچاؤ کا واحد حل کیا بتایا؟ عثمان بزدار نے کیا انکشاف

    چینی ڈاکٹرز نے کرونا سے بچاؤ کا واحد حل کیا بتایا؟ عثمان بزدار نے کیا انکشاف

    چینی ڈاکٹرز نے کرونا سے بچاؤ کا واحد حل کیا بتایا؟ عثمان بزدار نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیس ملنے کے بعد ان کے سماجی تعلق داروں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے – صوبہ بھر میں 2110 افراد کو ٹریس کیا گیا ہے جن میں سے 147 کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں –

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 8 ہزار کٹس موجود ہیں، مزید بھی مہیا کریں گے – پنجاب میں ڈویژنل لیول پر بی ایس ایل لیول تھری لیب بہت جلد فنکشنل ہو جائیں گی- ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی اور راولپنڈی میں بی ایس ایل لیول تھری لیب تکمیل کے قریب ہیں – ڈویژنل بی ایس ایل لیول تھری لیب کے لئے 62 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں – پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد کار 2 ہفتے تک 5 ہزار روزانہ تک لے جائیں گے –

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور جہلم میں فیلڈ ہسپتال قائم ہو چکے ہیں – چینی ڈاکٹروں سے ملاقات سود مند ثابت ہو گی – چینی ماہرین کے مطابق سماجی فاصلے ہی کورونا سے بچاؤکا واحد اور موثرذریعہ ہے – انصاف امداد پیکیج اور احساس پروگرام کے تحت 25 لاکھ افراد کو 12 ہزار روپے دیں گے – کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی صورتحال پر پوری نظر ہے – مختلف علاقوں میں پابندیوں میں نرمی یا سختی کا فیصلہ روزانہ رپورٹس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے -ڈیرہ غازی خان میں متاثرہ ڈاکٹروں کی بھرپور دیکھ بھال کریں گے – ہر حقدار کو امداد پہنچانے کے لئے پی ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کی پابندی لگائی گئی –

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں 25 ہزار نادار خاندانوں میں راشن اور امدادی سامان کے پیکٹ پہنچائے گئے- لاہور میں این جی اوز اور ڈپٹی کمشنر آفس کے اشتراک سے امدادی سامان پہنچایا جائے گا- بری صورتحال میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو قطعا معاف نہیں کروں گا- ذخیرہ اندازی اور گرانفروشی کرنے پر 2 ارب روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے- اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے .

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے حوالے سے نئے احکامات جاری کئے ہیں، جن کے مطابق لانڈری اور ڈرائی کلینرز کی دکانوں کو دفعہ 144 سے استثنیٰ دیا گیا اور وہ صرف ایک ملازم کے ساتھ اپنے کاروبار کھول سکیں گے

  • پولیس تشدد ،گرفتاریوں کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا

    پولیس تشدد ،گرفتاریوں کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے طبی عملے پر پولیس نے تشدد کیا جس کے بعد ڈاکٹر ز نے کام کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

    ‏کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر پولیس نے تشدد کیا اور گرفتاریاں بھی کین اس موقع پر دونوں جانب سے تشدد دیکھنے میں آیا ۔

    ینگ ڈاکٹرز اور طبی عملہ جب کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی سامان کی عدم فراہمی پر احتجاج کر رہے تھے ،ینگ ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی جانب مارچ شروع کیاتو پولیس نے ینگ ڈاکٹر ز پر لاٹھی چارج شروع کردیاجس پر متعدد ڈاکٹرز زخمی ہو گئے،پولیس نے 50 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے ان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تشدد کیا اور متعدد ڈاکٹر کو گرفتار بھی کر لیا

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہم کرونا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں حکومت نے حفاظتی کٹا فراہم نہیں کی۔ حکومت کی جانب سے وعدے کیے جا رہے ہیں لیکن تعاون نہیں کیا جا رہا ۔کئی ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہو چکے ہیں حکومت ہماری زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلے۔

    پولیس تشدد کے بعد ڈاکٹرز نے او پی ڈی کئ بائیکاٹ کا اعلان کر دیا او ر کہا کہ اگر یہی ہماری سروسز کاصلہ ہے تو آج سے تمام سروسز کا بائیکاٹ کرتے ہیں،ان حالات میں سروسز دینا ہمارے لئے مشکل ہو گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہم اب سروسز نہیں دیں گے ۔تمام سروسز کا بائیکاٹ کریں گے

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فیس کتنی کم لی جائے گی؟ وزیراعلیٰ نے بڑا اعلان کر دیا

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فیس کتنی کم لی جائے گی؟ وزیراعلیٰ نے بڑا اعلان کر دیا

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فیس کتنی کم لی جائے گی؟ وزیراعلیٰ نے بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام اسکولوں کو 20فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،کسی ا سکول کو عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا ک ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے

    اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ کوشش کریں گے پرائیویٹ سکول مالکان ماہانہ فیس آدھی لیں اس ضمن میں کمیٹی بنائی گئی تھی، آج وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں اعلا کر دیا ہے

    31 مئی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گئیں ۔ یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جائے گی۔

    کرونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن سکول کھول کر 10th کلاس سمیت تمام سٹوڈنٹس کو نئی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے گا۔ مزید برآں 9th اور 6th کلاس سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی اسی دن ہوں گے۔ 9ویں کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپر 2 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ 12 جون کو 10th کے پریکٹیکل شروع ہونے کے چانسز ہیں۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں۔

    نرسری سے ساتویں تک تمام کلا سز کے سٹوڈنٹس پاس کر دیے گئے ہیں۔ 8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناؤنس ہوگا۔ فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند ہوں گے، اب فیصلہ ہوا ہے کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیان دے دی جائیں

  • لوگ تین چار دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے، چیف جسٹس برہم

    لوگ تین چار دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے، چیف جسٹس برہم

    لوگ تین چار دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے، چیف جسٹس برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد کورونا وائرس کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا،چیف جسٹس نے کہا کہ سب کا زور صرف مفت راشن تقسیم کرنے پر ہے،عوام کے کاروبار تو ویسے ہی بند کر دیئے گئے ہیں،لالو کھیت میں جس سڑک پر پولیس پر حملہ ہوا اس کا حال دیکھیں، سڑکوں پر دھول مٹی اور کچرا کسی بیماری سے کم نہیں،ہمارے اراکین اسمبلی میں بیٹھنے سے  ڈر رہے ہیں

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یورپ امریکانےاس دوران وباسےنمٹنے کے لیے قانون بنادیا،یورپ امریکانے قانون بناکرعمل درآمدبھی شروع کردیاہے،حکومت سمجھتی ہےکہ بنیادی حقوق اہم نہیں یہ سوچ غلط ہے،

    جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی زندگی اورتحفظ کااحساس ہے،قانون میں راستہ موجودہے،جیل میں اگرمتاثرہ شخص نہیں توباقی قیدی محفوظ ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جیل میں متاثرہ شخص نہیں آئے تو باقی قیدی کیسے متاثرہونگے؟ ہمیں ان حالات میں تحفظ کےایس اوپیز بنانےہوں گے،پولیس اورآرمی کی بیرک میں سیکڑوں لوگ رہتےہیں،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ جیل کے حالات کا گھر سے مواذنہ نہیں کرسکتے ،

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    چیف جسٹس نے کہا کہ کے پی میں جاری ہونےوالے500 ملین آپس میں بانٹ دیے گئے،کے پی اور سندھ حکومتیں صرف پیسا مانگ رہی ہیں کام نہیں کر رہیں،مختص کیے گئے اربوں روپے کہاں خرچ ہو رہے ہیں کچھ معلوم نہیں، لوگ تین 4 دن شکلیں دیکھیں گے پھرایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے،قرنطینہ میں ایک کمرے میں دس دس لوگ رہ رہے ہیں،اب تک ہزار بستر کے 10 اسپتال بن کر فعال ہوجانے چاہیے تھے، کسی حکومت نے سڑکوں پر اسپرے نہیں کرایا،لوگوں کو گھروں میں رکھ رہے ہیں وہاں کچن بھی ہیں، وہاں لوگ زیادہ خطرے میں ہیں،جیلوں سے زیادہ گھر خطرناک ہوگئے ہیں،

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

  • وقار یونس بھی عمران خان کی ٹائیگر فورس کیلئے کام کرنے کو تیار

    وقار یونس بھی عمران خان کی ٹائیگر فورس کیلئے کام کرنے کو تیار

    وقار یونس بھی عمران خان کی ٹائیگر فورس کیلئے کام کرنے کو تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس بھی عمران خان کی ٹائیگر فورس کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں، وقار یونس کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے ،وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا ۔

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو کرونا کیساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے ،کرونا کا زور ٹوٹ جائے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کی کروانے کا سوچا جاسکتا ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دیگر ایونٹس کی تیاری ضرور متاثر ہوں گی، کورونا وائرس سے پہلے ہماری ٹیم صحیح ٹریک پر تھی، یہ مسئلہ صرف ہمارے ساتھ نہیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہے،

    وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا،کراچی: شرجیل خان کے پاس بہت ٹائم تھا اسے سِلم ہوکر آنا چاہیے تھا، شرجیل خان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے، سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی، اس وقت بند دروازوں پر بھی میچز کرانا نا ممکن ہے، اگر یہ بیماری لمبی چلی تو پھر بند دروازوں پر میچز کرانے کا سوچا جاسکتا ہے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس 14 اپریل سے فیلڈ میں کام شروع کردے گی،ٹائیگر فورس مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں کام کرے گی، نوجوان ہنگامی حالات میں گھروں تک راشن سپلائی اور فوڈ چین بحال رکھیں گے، نوجوان رضاکار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کر سکیں گے۔ ٹائیگر فورس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان شامل ہو سکیں گے،ہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیرنگ کی جائے گی ، رضا کار فورس قرنطینیہ میں رکھے گئے افراد کی پہرا داری کا کام بھی کرے گی ، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فورس میں شامل ہو سکتے ہیں.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کورونا جیسی آفت سے نمٹنے کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹائیں اور ہماری کورونا ٹائیگر فورس جسے اس وباءسے جنم لینے والے مسائل کے خلاف جہاد کے لئے منظم کیا جا رہا ہے ، کا حصہ بنتے ہوئے بیماری کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ سٹیزن پورٹل ایپلیکشن استعمال کیجیئے اور اپنا اندراج کرائیے، پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام اداروں کے درمیان رابطے کا مربوط نظام ہے

  • ن لیگ کی جانب سے شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس تقسیم،خواجہ عمران نذیر نے کی بزدار سرکار پر تنقید

    ن لیگ کی جانب سے شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس تقسیم،خواجہ عمران نذیر نے کی بزدار سرکار پر تنقید

    ن لیگ کی جانب سے شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز میں حفاظتی کٹس تقسیم،خواجہ عمران نذیر نے کی بزدار سرکار پر تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس فراہم کردیں

    مسلم لیگ کے ممبران صوبائی اسمبلی نے شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس دے دیا ، صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کی ہدایت پر ممبران اسمبلی خواجہ عمران نذیر ،سلمان رفیق اور سعدیہ تیمور شیخ زید ہسپتال پہنچے ، مسلم لیگ ن نے 209 کے قریب ڈاکٹرز کوحفاظتی کٹس ،ماسک ،سینیٹائزر،گلوز مہیا کئے.

    اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ احتتاطی تدابیر کیساتھ ساتھ تعریف کا جذبہ بھی قوم میں بیدار کرنا چاہیے. تفتان والے معاملے پر غلطی کی گئی. وسیم اکرم پلس کو 2 ہفتے پہلے چائنیز ڈاکٹرز سے رابطہ کر لینا چاہیے تھا. لاک ڈاؤن کے معاملے پر بھی ہماری حکومت تذبذب کا شکار ہے. چائنیز نے بھی کہہ دیا یے کہ 28 دن کا لاک ڈاؤن ضروری ہے.

    ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی ہدایت کے مطابق کٹس تقسیم کر ریے ہیں. ہم پورے پاکستان کے پروفیشنلز کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں. پہلے فیز میں 10 ہزار کٹس تقسیم کر دی گئی ہیں. کورونا سے مقابلے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی تیاری نہیں تھی. جب تک اسکریننگ کا دائرہ کار نہیں بڑھائیں گے درست ڈیٹا سامنے نہیں آئے گا.

    قبل ازیں گزشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے میو ہسپتال میں‌ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو کرونا حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں . اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے ، حفاظتی کٹس دیے جانے پر ڈاکٹرز ، میڈیکل سٹاف اور کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے متعلقہ عملے اور گرینڈ ہیلتھ الائنش نے میاں شہباز شریف ، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر اور مسلم لیگ ن کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا .

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    واضح‌ رہے کہ مسلم لیگ ن کرونا کے خلاف لڑنے عملے کے لیے حفاظتی کٹس مہیا کرتے آئے ہیں .اس سے پہلے ایک تقریب میں کرونا حفاظتی کٹس تقسیم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کی احتیاط پر عمل کریں .اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایک لاکھ کٹس بنائی جارہی ہیں جو عوام میں تقسیم کی جائیں گی .اس کٹ میں ماسک، سینیٹائزر، صابن ہے .کٹ میں عوام کے لئے ہدایت نامہ بھی ہے .اس کٹ کا مقصد قوم کو کورونا کے خلاف جنگ کے لئے تیار کرنا ہے .اس کٹ کے ذریعے ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی ادا ہوگا، ایک آگاہی پھیلے گی .یہ کٹس ہم ہر صوبے اور ہر شہر کو بھجوانے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں

  • مزدوروں کو راشن اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس کب ملیں گی؟ مریم اورنگزیب

    مزدوروں کو راشن اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس کب ملیں گی؟ مریم اورنگزیب

    مزدوروں کو راشن اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس کب ملیں گی؟ مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس نہ ملنے پر افسوس اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو نوازشریف اور شہبازشریف پہ الزام لگانے سے فرصت ملے تو کروانا کے متاثرین پہ توجہ دیں

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کہ بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کو حفاظتی لباس اب تک کیوں نہیں ملے ،تحصیل یونین، ضلعی سطح پر ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کا اب تک کوئی انتظام نہیں ،ملک میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی پہنچانا ناگزیر ہے ،حکومتی ترجمان ایف آئی اے رپورٹ کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ ڈاکٹرز کی پی پی ای کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سب ڈاکٹرز جو کرونا کے مریضوں کا ٹسیٹ کر رہے ہیں اُن کا ٹیسٹ کرایا جائے ،ڈاکٹرز، طبی عملے کی زندگی داو پر لگی ہے، اور حکومت نواز شریف اور شہباز شریف اور میڈیا کے پیچھے لگی ہے ،ڈاکٹرز، طبی عملہ کورونا کے خلاف ہمارے واحد ہتھیار ہیں وہ اس وقت نہتے لڑ رہے ،وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک اپنی ذاتی انّا اور ذد کی وجہ سے پی ایم ڈی بحال نہیں کیا ،ترجمان نوازشریف اور شبہازشریف پر تہمتیں لگانے کے لئے بجائے بتائیں کہ ڈاکٹرز کو کٹس مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟ وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو جھوٹے ٹویٹس اور پریس کانفرنس کرنے سے وقت ملے تو بتائیں کہ پی ایم ڈی سی کب بحال ہوگی؟ حکومت کو نوازشریف اور شہباز شریف کی گردان سے فرصت ملے تو بتائیں کہ کب کورونا ٹیسٹ مفت ہوں گے؟ حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ الزام لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟ حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ تہمت لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ ریلیف فنڈ کب تک صوبوں کو پہنچے گا؟

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرونا مریضوں کی تعداد 3277 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 397 نئے کیسز سامنے آئے، کرونا وائرس سے سندھ 15 ،پنجاب 15، خیبر پختونخوا 16اوربلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہے،

    کرونا وائرس کے مریضوں میں پنجاب سب سے آگے ہے،پنجاب میں 1493اورسندھ میں 881 مریض ہیں،خیبرپختونخوا 405،گلگت بلتستان 210،بلوچستان 191اوراسلام آباد میں 82 مریض ہیں،آزادکشمیر میں کیسز کی تعداد 15 ہوگئی،

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا، تمام صوبوں بشمول اسلام آباد میں تمام بازار، شاپنگ مال بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے سروس بھی معطل ہے،شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

  • ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ معاملہ صرف قیدیوں کی رہائی کا نہیں ،دیکھنا ہے حکومت کورونا سے کیسے نمٹ رہی ہے ؟صرف میٹنگ میٹنگ ہورہی ہے ،زمین پر کچھ بھی کام نہیں ہورہا ہے اسلام آباد میں کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں میں جا سکوں،اسلام آباد میں تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیئے گئے ہیں

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ملک میں صرف کورونا کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے مجھے اپنی اہلیہ کو چیک کرانے کےلیے ایک بڑا اسپتال کھلوانا پڑا،نجی کلینکس اوراسپتال بھی بند پڑے ہیں،ملک میں کس طرح کی میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی ہے ؟ہر ایک اسپتال اورکلینک لازمی کھلارہنا چاہے،وزارت صحت نے خط لکھا کہ سپریم کورٹ کی ڈسپنسری بند کی جائے،وفاق کے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں،

    اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایک رپورٹ آج بھی جمع کرائی ہے حکومتی اقدامات پر عدالت کو بریفنگ دینے کو تیار ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کا ایکشن پلان دیکھا ہے بریفنگ میں کیا کریں گے؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا صاحب کی کیا اہلیت، قابلیت ہے ؟روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر ظفر مرزا کی پروجیکشن ہو رہی ہے، پتا نہیں ظفر مرزا صاحب کی کیا کوالیفکیشن ہے، عدالت نے کہا کہ کیا وزارت دفاع سے کوئی عدالت آ یا ہے؟ وزارت دفاع سے معلوم کرنا تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے وزارت دفاع سے کسی کو طلب نہیں کیا تھا،وزارت دفاع سے رپورٹ پیش کر دی جائے گی

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا عملی طور پر اقدامات این ڈی ایم اے نے کرنا ہیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ این ڈی ایم کے ذمہ سامان کا حصول اور تقسیم ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ لوگوں کو پیسے لینے کا عادی بنا رہے ہیں،

    چیف جسٹس نے کہا کہ سب کاروباربندکردیئے گئے، ہمارا ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا،صوبے کہہ رہے ہیں 10 ارب دے دو، گلوز اور ماسک لینے ہیں ،گراؤنڈ پر کیا ہورہا ہے، کسی کو علم نہیں،کوئی بندہ کام نہیں کررہا، سب فنڈز کی بات کررہے ہیں، شوگر اور امراض قلب کے مریض کہاں جائیں؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، لوگوں کوٹی وی پربتایا جارہا ہے گھر سے نہ نکلیں اور ہاتھ 20 باردھوئیں، صوبائی حکومتیں پیسے بانٹ دو اور راشن بانٹ دو کی باتیں کررہی ہیں، ٹی وی صبح سے شام تک لوگوں کو ڈرا رہا ہے،تمام چیف منسٹرگھروں سے آرڈردے رہےہیں،گراؤنڈ پرکچھ بھی نہیں،

    دوران سماعت اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس سے چیمبر میں بریفنگ کی استدعا کردی، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ چیمبر میں آپ کیا بتائیں گے، ہمیں سب پتا ہے،ہمیں احساس ہے کہ امریکا جیسا ملک بھی ہلا ہوا ہے،صوبوں کے پاس ٹیسٹ کیلئے کٹس ہی موجود نہیں ، ہم صرف یہ دیکھ رہے ہیں شہریوں کےآئینی حقوق کا دفاع ہورہاہے یانہیں،

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم