Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرونا مریضوں کی تعداد 3277 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 397 نئے کیسز سامنے آئے، کرونا وائرس سے سندھ 15 ،پنجاب 15، خیبر پختونخوا 16اوربلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہے،

    کرونا وائرس کے مریضوں میں پنجاب سب سے آگے ہے،پنجاب میں 1493اورسندھ میں 881 مریض ہیں،خیبرپختونخوا 405،گلگت بلتستان 210،بلوچستان 191اوراسلام آباد میں 82 مریض ہیں،آزادکشمیر میں کیسز کی تعداد 15 ہوگئی،

    پاکستان میں کورونا کے257 متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں،35ہزار875افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں،24گھنٹوں میں 1933 ٹیسٹ کیے گئے،متاثرہ افراد میں 39 فیصد مقامی ہیں،

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولیات ہیں،اسپتالوں میں 7 ہزار 295 بیڈز موجود ہیں.

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 1493 کنفرم مریض ہیں۔ جن میں 309 زائرین ، 443 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 28 قیدیوں، 600 عام شہری شامل ہیں۔ شہروں کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں، ننکانہ 13، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 57، جہلم 29، اٹک 1، گوجرانوالہ 31، سیالکوٹ 7، نارووال 5، گجرات میں 93 ، حافظ آباد 6، منڈی بہائوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 9، چنیوٹ 5، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 5 ، میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 10، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا، تمام صوبوں بشمول اسلام آباد میں تمام بازار، شاپنگ مال بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے سروس بھی معطل ہے،شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

  • پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کرونا کی تصدیق،کس ملک سے ہوئی تھی واپسی؟

    پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کرونا کی تصدیق،کس ملک سے ہوئی تھی واپسی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق دو پائلٹ گذشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آئے تھے، پائلٹ سمیت پانچ افراد گزشتہ کئی روز سے ٹورنٹو میں پھنسے ہوئے تھے،دونوں پائلٹس کو نجی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

    قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی۔

    قبل ازیں محکمہ صحت سندھ کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی عملے کو زبردستی قرنطینہ کرنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکریٹری صحت نے چاروں پائلٹس اور عملے کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    لندن سے آنے والی فیری پرواز کے پائلٹس اور دیگر عملے کو گزشتہ روز کورونا کے شبے میں کراچی ایئرپورٹ پر قرنطینہ میں رکھا گیا۔ حفاظتی انتظامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پالپا نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پالپا کی جانب سے کہا گیا کہ آپریشن شروع کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر انتظامیہ محفوظ ماحول فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ممبران کی صحت ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے

  • پنجاب کے کن اضلاع میں بنائے جا رہے ہیں کرونا مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتال؟

    پنجاب کے کن اضلاع میں بنائے جا رہے ہیں کرونا مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتال؟

    پنجاب کے کن اضلاع میں بنائے جا رہے ہیں کرونا مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتال؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس انتظامات، کنسٹرکشن انڈسٹری میں کام کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز کی تیاری، زائرین کی واپسی کی حکمت عملی کے جائزے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا.اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے کی۔

    کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے صوبے بھر میں ایکسپو سینٹر لاہور کی طرز پر فیلڈ ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور راولپنڈی، جہلم میں دو نئے فیلڈ ہسپتال اگلے تین دن میں تیار کر دیئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے کیمپ آفس میں اعلیٰ سطحی ا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس انتظامات، کنسٹرکشن انڈسٹری میں کام کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایس او پیز کی تیاری اور زائرین کی واپسی کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور متعلقہ افسران بھی اس موقع موجود تھے۔

    چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا مہلک بیماری سے تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیف سیکرٹری نے کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کیلئے تمام انتظامی افسران کو دو روز میں تجاویز بھجوانے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں زائرین کے قرنطینہ اور ٹیسٹنگ کاعمل مکمل کر لیا گیا ہے اور کورونا وائرس کے منفی ٹیسٹ والے زائرین کو انکے علاقوں میں بھجوا دیا جائے گا جبکہ مثبت ٹیسٹ والوں کو مزید 14دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ کینیڈا اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کیلئے راولپنڈی میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    اجلاس میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر گڈ فرائیڈے اور ایسٹرکی تقریبات کے سلسلے میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے مسیحی برادری سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ کوروناوائرس سے متعلق ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار شہریوں سے شائستگی سے پیش آئیں اور کسی کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے۔

  • ملک میں مزید 259 کیسز کی تصدیق،3123 مریض ،18 دنوں میں اموات 45 ہوگئیں،احتیاط برتنے کی درخواست

    ملک میں مزید 259 کیسز کی تصدیق،3123 مریض ،18 دنوں میں اموات 45 ہوگئیں،احتیاط برتنے کی درخواست

    اسلام آباد:ملک میں مزید 259 کیسز کی تصدیق، مریضو کی مجموعی تعداد 3123 جبکہ  18 دنوں میں اموات 45 ہوگئیں،احتیاط برتنے کی درخواست،اطلاعات کےمطابق اس وقت دنیا کے دیگر حصوں کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    سرکاری حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں مزید 51 کیسز اور ایک شخص کی موت اور بلوچستان میں 6 کیسز، گلگت بلتستان میں مزید 13 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کووِڈ 19 کا شکار بنے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 مزید کیسز سامنے آئے۔

    پنجاب
    پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ (کورونا مانیٹرنگ روم) کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1380 ہوگئی ہے۔

     سندھ
    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبے میں کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزید 51 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 881 ہوگئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک اور وائرس متاثرہ شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 68 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    خیبرپختون خواہ
    سندھ کے بعد خیبرپختوخوا ہے جہاں کیسز کی تعداد 372 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 14 ہوگئی ہیں۔

    بلوچستان
    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں مزید 3 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 192ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید 153 ٹیسٹ کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں 3 کے نتائج مثبت اور 150 کے منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ آج مجموعی طور پر دو ڈاکٹروں سمیت 5 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

     

                                          اسلام آباد
    سرکاری سطح پر ملک میں کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ان 3 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد تعداد 75 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔

                                     گلگت بلتستان
    ادھر گلگت بلتستان میں بھی مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں تعداد 193 سے بڑھ کر 206 تک پہنچ گئی۔

                                      آزاد کشمیر
    آزاد کشمیر میں سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں تاہم آج مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 14 ہوگئی،

     

     

     

    یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا اور صرف 39 روز گزرنے کے بعد یہ تعداد 3123 تک جا پہنچی ہے۔ان کیسز میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے افراد کے متاثر ہونے کے علاوہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوئے۔

     

     

     

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور مختلف پابندیاں عائد ہیں، جس کے تحت کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سنیما، تفریحی مقامات، کراچی میں ساحل سمندر، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں، شادی ہالز و دیگر مقامات بند ہیں۔

     

     

     

    اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں 1380 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 12 ہے۔

     

     

     

    اسی طرح سندھ میں متاثرین کی تعداد 881 تک پہنچ چکی ہے تاہم اس صوبے میں ہونے والی اموات ملک میں سب سے زیادہ ہیں اور یہ تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔

     

     

     

     

    اس کے علاوہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 192 ہے اور یہاں اب تک ایک شخص کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارا ہے۔صوبوں کے علاوہ دیگر علاقوں کی بات کریں تو اسلام آباد میں 78 متاثرین، گلگت بلتستان میں 206 کیسز اور 3 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 14 افراد وائرس متاثر ہوچکے ہیں۔

     

     

     

    تاہم ایک امید کی کرن اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد ہیں اور اب تک اس عرصے کے دوران 170 ایسے مریض ہیں جو اس وائرس کو شکست دے کر فتح یاب رہے ہیں۔

  • چینی کمپنی کا بلوچستان کیلئے 4 کروڑ روپے کے طبی سامان کا عطیہ

    چینی کمپنی کا بلوچستان کیلئے 4 کروڑ روپے کے طبی سامان کا عطیہ

    اسلام آباد:چینی کمپنی کا بلوچستان کیلئے 4 کروڑ روپے کے طبی سامان کا عطیہ ،اطلاعات کے مطابق چینی کمپنی نے بلوچستان کے طبی عملے کے لیے 4 کروڑ روپے کا طبی سامان عطیہ کیا ہے۔

    چینی خبررساں ادارے کے مطابق میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا(ایم سی سی) کی جانب سے کورونا وائرس کا علاج معالجہ کرنے والے طبی عملے کے لیے طبی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 2 لاکھ ڈسپوزببل ماسک، کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ میں استعمال ہونے والے محلول کی 4 ہزار بوتلیں، 2 ہزار حفاظتی لباس،دستانوں کے 2 ہزار جوڑے، 2 ہزار حفاظتی چشمے اور 100 فاصلاتی تھرما میٹر پر مبنی کھیپ اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور اسے تقسیم کرنے کے لیے جلد بلوچستان پہنچا دیا جائے گا۔

    اس سے قبل بھی چینی کمپنی ایم سی سی نے بلوچستان کے علاقے سینڈک کے چھ دیہات میں 300 سے زائد غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا تھا

  • برطانیہ نے اپنے شہریوں کوپاکستان سے واپس لے جانے کا فیصلہ کیوں کیا،اہم وجہ سامنے آگئی

    برطانیہ نے اپنے شہریوں کوپاکستان سے واپس لے جانے کا فیصلہ کیوں کیا،اہم وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد:برطانیہ نے اپنے شہریوں کوواپس لے جانے کا فیصلہ کیوں کیا،اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ برطانوی شہری موجود ہیں جن میں سے بزرگ افراد کی واپسی پہلی ترجیح ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا ویڈیو لنک پر برطانیہ میں موجود پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پی آئی اے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور 5 دن کے اندر 4 ہزار برطانوی شہریوں کو واپس لے کر جائیں گے۔

    اس دوران کرسچن ٹرنر نے حکومت پاکستان اور پی آئی اے حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئی اے کے کرائے دیگر ائیرلائنز کے مقابلے میں مناسب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اندر ایک غلط فہمی موجود تھی کہ برطانوی حکومت لوگوں کو چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے مفت واپس لے جارہی ہے جو کہ درست نہیں، چارٹرڈ طیاروں کے مسافروں کو بھی کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً ایک لاکھ برطانوی شہری موجود ہیں، جن میں سے پہلی ترجیح ان لوگوں کی واپسی ہے جو معمر ہیں یا بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔

    ایک سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ جن مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے، حکومت پاکستان ان کی مکمل ذمہ داری لیتے ہوئے انہیں آئسولیشن میں رکھ رہی ہے، اس لیے ان کا بیماری کے دوران واپس برطانیہ جانا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دوران سفر مسافروں کے حفظان صحت کا خیال رکھنا پی آئی اے کی ذمہ داری ہے جو مجھے یقین ہے وہ مکمل طور پر ادا کررہے ہوں گے۔

    کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ جو لوگ برطانوی شہری نہیں مگر ان کے پاس برطانیہ کا ویزا موجود ہے، ان کے بھی وبا کے دنوں میں برطانیہ جانے پر کوئی پابندی نہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک کے لیے بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے تاہم گذشتہ دنوں حکومت نے جزوی طور پربین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کیا تھا۔

  • حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے: پاکستان نے بھارت کوخبردارکردیا

    حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے: پاکستان نے بھارت کوخبردارکردیا

    اسلام آباد:حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے: پاکستان نے بھارت کوخبردارکردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حالیہ بھارتی عمل سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق مزید سلب ہوں گے، جب دنیا کورونا کا مقابلہ کر رہی ہے تو بھارت نے کشمیریوں کےلیے ڈومیسائل کے قانون میں تبدیلی کردی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کے اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک مثال ہے، مقبوضہ کشمیر کے امورکواندرونی قراردینے کی رٹ جھوٹ کو سچ میں تبدیل نہیں کرسکتی، مقبوضہ وادی کو سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازعہ علاقہ قراردیتی ہیں۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا کوئی بھی عمل مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا جواز نہیں ہوسکتا، بی جے پی کی حکومت ہندوتوا نظریات کو مسلط کرنا چاہتی ہے لیکن بھارت کا طاقت کا وحشیانہ استعمال کشمیری عوام کو ان کے مقصد سے نہیں ہٹاسکتا۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری 8 ماہ کے لاک ڈاؤن اور کرفیو کے بعد جب پوری دنیا کی توجہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر مرکوز ہے بھارتی حکومت نے ڈومیسائل سے متعلق نیا قانون ‘جموں وکشمیرتنظیم نو آرڈر’ نافذ کردیا ہے۔

  • ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں،پچھلے24 گھنٹوں میں9 کشمیری نوجوان شہید

    ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں،پچھلے24 گھنٹوں میں9 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر:ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں،پچھلے24 گھنٹوں میں9 کشمیری نوجوان شہید،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ، جبکہ کل بھی ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی جب کہ بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

    ادھر شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قابض بھارتی فوج کے خلاف اور جدو جہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے جھوٹ کا پرداہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ریاستی ٹارچر سیل میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ قرار دیا تھا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیاض، عادل، محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چوتھے نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    او آئی سی کے ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون مسترد کر دیا ہے، کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل کا نیا قانون آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی ہے، او آئی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرڈر 2020 مقبوضہ کشمیر کی صورت حال مزید خراب کرے گا، او آئی سی ایسے تمام بھارتی اقدامات کو مسترد کرتا ہے، عالمی برادری موجودہ صورت حال کا نوٹس لے۔

    ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایس متاثرہ بی جے پی نے سیکولر بھارت کو دفن کر دیا ہے، ڈومیسائل پالیسی کا مقصد کشمیری اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے، فاشسٹ بھارت کے اقدامات خود بھارت کے وجود کے لیے خطرہ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جا رہا ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کی بجائے غربت اور بیماری سے جنگ لڑے۔

  • چین نے دنیا میں کورونا پھیلایا، عالمی برادری اس کا بائیکاٹ کرے،بھارت کی بااثرترین شخصیت کا مطالبہ

    چین نے دنیا میں کورونا پھیلایا، عالمی برادری اس کا بائیکاٹ کرے،بھارت کی بااثرترین شخصیت کا مطالبہ

    نئی دہلی :چین نے دنیا میں کورونا پھیلایا، عالمی برادری اس کا بائیکاٹ کرے،بھارت کی بااثرترین شخصیت کا مطالبہ،اطلاعات کےمطابق بھارت کے متنازع مگر بااثر ترین یوگا گرو رہنما سوامی رام دیو نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے ہی دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس کو پھیلایا۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے ہوا تھا، جہاں دسمبر 2019 کے وسط میں پہلے کیس کی تصدیق کی گئی تھی۔

    ابتدائی طور پر کورونا وائرس صرف چینی شہر ووہان ہی تک محدود تھا تاہم بعد ازاں مذکورہ وائرس چین کے دیگر شہروں اور صوبوں میں بھی پھیلا اور جنوری 2020 کے وسط تک یہ وائرس چین سے نکل کر جنوبی کوریا اور ایران جیسے ممالک سمیت یورپی ممالک تک بھی پہنچا۔

    بھارتی تنگ نظر یوگا گرو رہنما نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کا بائیکاٹ کرے۔یہ بھی یاد رہےکہ بھارت چین کے حوالے سے پہلے ہی متعصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے

  • شہبازشریف پھنس گئے ، آٹا چینی بحران میں شریف فمیلی کا بڑا سکینڈل آگیا،بچنا مشکل،مزید انکشافات ہوں گے

    شہبازشریف پھنس گئے ، آٹا چینی بحران میں شریف فمیلی کا بڑا سکینڈل آگیا،بچنا مشکل،مزید انکشافات ہوں گے

    لاہور: شہبازشریف پھنس گئے ، آٹا چینی بحران میں شریف فمیلی کا بڑا سکینڈل آگیا،بچنا مشکل،مزید انکشافات ہوں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے معاملے پر قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیاتھاکہ دو نہیں ایک پاکستان بناؤں گا اور انہوں نے آٹے و چینی بحران کی انکوائری رپورٹ کو منظرعام پرلاکراپنا وعدہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کرنیوالوں پرکڑی نظررکھی جارہی ہے، چینی اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بینیفشری پالیسی میکنگ کا حصہ ہوا کرتےتھے، اِس رپورٹ نے30 سال کے جاری کھیل کا پردہ چاق کردیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ سے دو چیزیں واضح ہوگئیں، ہمارے دور میں 3 ارب روپے کی سبسڈی گرانٹ ہوئی اور ن لیگ کے پچھلے 4 سال کے دوران 22ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ جوچینی برآمد ہوئی، اس سے طاقتور اوربااثر لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ میں شریف گروپ کی بدمعاشی بےنقاب ہوگئی ہے اور چینی کی برآمد پر شریف خاندان نے 22 ارب روپے کی سبسڈی لی لہٰذا شہبازشریف آٹا،چینی بحران کی رپورٹ پربغلیں نہ بجائیں، رپورٹ میں سلیمان شہبازکو ایک ارب 40 کروڑروپے سبسڈی دینے کا ذکربھی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ایک ارب 40 کروڑ کی سبسڈی سلیمان شہباز نے لی، ان کا نام شہبازشریف کی زبان پرکیوں نہیں آرہا؟ اور دیکھتے ہیں کہ کب شہباز شریف اپنے بیٹے کو پاکستان بلائیں گے اور قانون کے حوالے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میں سامنےآنیوالےشواہدپرفرانزک کیلئے25اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور رپورٹ میں جس جس کی نشاندہی ہوگی، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔