Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کمپالا میں محصور  پاکستانی شہری نے واپسی کی اپیل کردی

    کمپالا میں محصور پاکستانی شہری نے واپسی کی اپیل کردی

    کمپالا میں محصور پاکستانی شہری نے واپسی کی اپیل کردی

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستان شہری محمد عمر نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کو یو گنڈہ کے شہر کمپالا سے واپس لایا جائے ، عمر کے مطابق اس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ نیگیٹو آیا ہے اور اسے صحت مند ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے. ہوٹل میں مقررہ دن گزارنے کے باوجود حکومت انہیں پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات نہیں دے رہی تاکہ وہ وطن واپس آسکیں.

    عمر نے اپیل کی ہے کہ اسے جلد از جلد اپنے گھر بھیجا جائے. اب وہ ایک ہوٹل میں شب و روز گزارنے پر مجبورہے . محمد عمر خان لاہور کا رہائشی ہے ، اپنے قرنطینہ کے وقت کو گزارنے کے باوجود بھی اسے واپس نہیں بھیجا رہا.جبکہ وزارت صحت کی طرف سے صحت مندی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہوا ہے.

  • ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے پرواز کے 2 پائلٹ، ایئر ہوسٹس سمیت کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے پرواز کے 2 پائلٹ، ایئر ہوسٹس سمیت کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    ٹورنٹو سے آنیوالی پی آئی اے پرواز کے 2 پائلٹ، ایئر ہوسٹس سمیت کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی اے کے عملے کے مزید 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 2 پائلٹس اور ایک ایئرہوسٹس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، باقی 2 ملازمین میں آج کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پی آئی اے کا متاثرہ عملہ لاہور کے اسپتال میں زیرعلاج ہے.

    پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق ایئر ہوسٹس میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ ایئر ہوسٹس کو ایکسپو سینٹر لاہور قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ 34 سالہ ایئر ہوسٹس میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.پی آئی اے کی ایئرہوسٹس ٹورنٹو کی پرواز سے لاہور پہنچی تھی

    قبل ازیں ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق دو پائلٹ گذشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آئے تھے، پائلٹ سمیت پانچ افراد گزشتہ کئی روز سے ٹورنٹو میں پھنسے ہوئے تھے،دونوں پائلٹس کو نجی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،

    قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ بین الاقوامی ائیرلائن سے ائیر پورٹ اترنے والے تمام افراد کی پہلے کی طرح سکریننگ کی جائے گی، جس کے بعد جہاز کے عملے سمیت تمام مسافروں کو 24 گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ سب مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے لئے جائیں گے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ شخص کو قرنطینہ بھیج دیا جائیگا لیکن جن لوگوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کو گھر جانے دیا جائیگا اور انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی جائیگی

  • پنجاب میں‌ کرونا کی سپیڈ تیز ، مریضوں کی تعداد 1918 ،کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟

    پنجاب میں‌ کرونا کی سپیڈ تیز ، مریضوں کی تعداد 1918 ،کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟

    پنجاب میں‌ کرونا کی سپیڈ تیز ، مریضوں کی تعداد 1918 ،کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید425 کیسزسامنے آگئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد1918ہوگئی،666 مریضوں کاتعلق مختلف اضلاع سےہے،49مریض کیمپ جیل لاہورکی قرنطینہ میں ہیں .

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹویٹ میں مریضوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 536 مریضوں‌ کا تعلق تبلیغی جماعت کے افراد سے ہے جو مختلف اضلاع میں ہیں. 213 مریض ڈی جی خان،449 ملتان اور 5 فیصل آباد قرنطینہ سنٹرز میں ہیں، پنجاب میں 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

    پنجاب کے اضلاع میں سے لاہور میں کرونا وائرس کے 293 مریض، ننکانہ میں 13، قصور میں 8، پنڈی میں 58، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 32،سیالکوٹ میں 17، نارووال میں 6، گجرات میں 93، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 14، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21، چنیوٹ میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگ میں 2، رحیم یار خان میں 3 ، سرگودھا میں 6، میانوالی میں 3، بہاولنگر میں 6، بہاولپور میں 3، لودھراں میں 3، ڈی جی خان میں اٹھارہ،لیہ ، شیخوپوری، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض ہے.

     

    قبل ازیں محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ، مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے باعث نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں۔ نماز پنجگانہ کی طرح نماز تراویح بھی 3 تا 5 افراد پر مشتمل عملہ مساجد میں ادا کرسکتا ہے تاہم شہری نماز تراویح کی ادائیگی بھی گھروں میں کریں ۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید الحسن کی سربراہی میں علما اوقاف کے اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ شہری گھروں میں ہی شب برات کی عبادات کریں اور وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے حوالے سے نئے احکامات جاری کئے ہیں، جن کے مطابق لانڈری اور ڈرائی کلینرز کی دکانوں کو دفعہ 144 سے استثنیٰ دیا گیا اور وہ صرف ایک ملازم کے ساتھ اپنے کاروبار کھول سکیں گے ۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مزید6 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان میں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد198ہوگئی، لیاقات شاہوانی کا کہنا ہے کہ 126ٹیسٹ کیے گئے ،6مثبت اور120منفی آئے ،

    دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے آج پھر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کردی- اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کرونا سمیت بہت مشکل و بحرانی حالات سے گذر رہا ہے – اسمبلی کا اجلاس عوام کے مسائل و انکے حل کیلے حکمت عملی مرتب کرنے کا واحد ادارہ ہے.

    واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے،

    قبل ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت فوری طور پر بلوچستان میں کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کیلئے ڈاکٹرزاور طبی عملہ کے مسائل فوری طور پر حل کرے

    ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور دیگر سٹاف سراپا احتجاج ہے اور انہوں نے اپنی زندگیوں کی حفاظت کی خاطر کٹس اور دیگر آلات کیلئے احتجاج پر ہیں ان پر تشدد اور گرفتاری ایسے وقت میں کی گئی جب مشکل حالات سے ہم گزر رہے ہیں اور ڈاکٹرز اور طبی عملہ اس وقت حالت جنگ میں ہیں بلوچستان کی مشکلات سب سے زیادہ ہیں کیونکہ یہاں سہولیات ہسپتالوں میں نہ ہونے کے برابر ہیں مرکزی حکومت فوری طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے ڈاکٹروں کی مشکلات کم اور ان کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں

  • کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کی مدت میں دو ہفتے کی مزید توسیع

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کی مدت میں دو ہفتے کی مزید توسیع

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کی مدت میں دو ہفتے کی مزید توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،

    بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

    بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق نماز جمعہ کے لیے تمام مساجد کھلی رہے گی، 3 سے 5 افراد مساجد میں نماز ادا کرینگے، عوام الناس سے نماز جمعہ گھروں میں پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے ڈاکٹروں نرسوں اور پیر ا میڈکس کی خالی آسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس قانونی کاروائی کر رہی ہے.

  • پنجاب میں کورونا کے مزید 132 نئے کیسز

    پنجاب میں کورونا کے مزید 132 نئے کیسز

    پنجاب میں کورونا کے مزید 132 نئے کیسز

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1816 کنفرم مریض ہیں۔ کنفرم مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق 577 زائرین سنٹرز، 527 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 663 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 359 زائرین، فیصل آباد میں 5 کنفرم زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مرکز میں 398، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6 اور جہلم میں 10 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 4 اور لیہ میں 13 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
    ترجمان کے مطابق رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔

  • کرونا متاثرین کا علاج کرتے کرتے الخدمت ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو چل بسے

    کرونا متاثرین کا علاج کرتے کرتے الخدمت ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو چل بسے

    کرونا کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے الخدمت ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو چل بسے

    باغی ٹی وی :الخدمت ہسپتال سے وابستہ عبدالقادر سومرو صاحب(سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سندھ، سابق صدر PIMA سندھ،)
    کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے. ابھی کچھ دیر پہلے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.‏ڈاکٹرعبدالقادراپنےکلینک پرکوروناسےمتاثرہ مریض چیک کرتےہوئےکوروناکاشکارہوئےتھے
    الخدمت ہسپتال گلشن جدید کے ایم ایس تھے اور میمن ہسپتال میں داخل تھے.

  • شہباز شریف کی ڈاکٹر پر تشدد کی مذمت،کہا ہتھیار نہیں دینگے تو جنگ کیسے جیتیں گے؟

    شہباز شریف کی ڈاکٹر پر تشدد کی مذمت،کہا ہتھیار نہیں دینگے تو جنگ کیسے جیتیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں ،حکومت کورونا کے خلاف جنگ کیسے جیتے گی اگر اپنی فوج کو ہتھیار نہیں دے گی؟ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے ڈالنے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تشدد، ڈنڈے، گالی اور تقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا ،کب سے توجہ دلارہا ہوں کہ خدارا ڈاکٹرز ، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچائیں ،قوم پر رحم کریں، سنجیدگی کا مظاہرہ کیاجائے، حالات کی سنگینی کا ادارک کیاجائے ، متاثرہ ڈاکٹرز سے دلی ہمدردی ک اظہارکرتا ہوں، دلی دکھ ہے کہ ان کے ساتھ یہ ہوا،ہم ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی قربانی، دن رات محنت اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے طبی عملے پر پولیس نے تشدد کیا جس کے بعد ڈاکٹر ز نے کام کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

    ‏کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر پولیس نے تشدد کیا اور گرفتاریاں بھی کین اس موقع پر دونوں جانب سے تشدد دیکھنے میں آیا ۔

    ینگ ڈاکٹرز اور طبی عملہ جب کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی سامان کی عدم فراہمی پر احتجاج کر رہے تھے ،ینگ ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کی جانب مارچ شروع کیاتو پولیس نے ینگ ڈاکٹر ز پر لاٹھی چارج شروع کردیاجس پر متعدد ڈاکٹرز زخمی ہو گئے،پولیس نے 50 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو گرفتار کرلیا۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہم کرونا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں حکومت نے حفاظتی کٹا فراہم نہیں کی۔ حکومت کی جانب سے وعدے کیے جا رہے ہیں لیکن تعاون نہیں کیا جا رہا ۔کئی ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہو چکے ہیں حکومت ہماری زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلے۔

    پولیس تشدد کے بعد ڈاکٹرز نے او پی ڈی کئ بائیکاٹ کا اعلان کر دیا او ر کہا کہ اگر یہی ہماری سروسز کاصلہ ہے تو آج سے تمام سروسز کا بائیکاٹ کرتے ہیں،ان حالات میں سروسز دینا ہمارے لئے مشکل ہو گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہم اب سروسز نہیں دیں گے ۔تمام سروسز کا بائیکاٹ کریں گے

    محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریضوں میں 6 ڈاکٹرز اور 7 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں، کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور سیکورٹی اہلکاروں کی سفری تاریخ نہیں ہے، 100 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں، بلوچستان میں کورونا کے 17 افراد صحتیاب ہوئے ہیں

  • کرونا نے سپر پاور ہونے کا معیار بدل دیا،اگر یہ کام نہ کیا گیا تو پانچ سال میں بھی کرونا ختم نہیں ہو گا، چودھری شجاعت

    کرونا نے سپر پاور ہونے کا معیار بدل دیا،اگر یہ کام نہ کیا گیا تو پانچ سال میں بھی کرونا ختم نہیں ہو گا، چودھری شجاعت

    کرونا نے سپر پاور ہونے کا معیار بدل دیا،اگر یہ کام نہ کیا گیا تو پانچ سال میں بھی کرونا ختم نہیں ہو گا، چودھری شجاعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کورونا وائرس نے سپر پاور ہونے کا معیار بدل دیا، سپر پاور اور سپر پلانر صرف اللہ تعالیٰ ہے

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایٹم بم، میزائل سب بے سود ہیں، عالمی طاقتیں کھربوں ڈالر مہلک ہتھیاروں کی بجائے صحت عامہ پر خرچ کریں،یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ایٹم بم، میزائل یا کوئی دوسرا ملک مہلک ترین ہتھیار بھی کورونا کو ختم کرنے یا اس پر قابو پانے میں مدد نہیں کر سکتا،

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس وائرس کے خلاف جنگ پر دل کھول کر فنڈز نہ لگائے گئے تو یہ بیماری اگلے پانچ سال بھی ختم نہیں ہوگی ،فوجی طاقت کے بل پر ایک دوسرے کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے دعوے کرنے والے لیڈر خود بھی ختم ہوجائیں گے اور ان کا اسلحہ ان کے بھی کسی کام نہیں آئے گا.

     

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    حکومت کے ساتھ ہمارے کیا معاملات طے ہوئے تھے؟ مونس الہیٰ نے بتا دیا

    حکومت کی گردن پر بندوق رکھ کر معاہدہ نہیں کیا تھا، مونس الہیٰ ایک بار پھر پھٹ پڑے

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں، امریکہ میں ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، چین نے وائرس پر کنٹرول کر لیا ہے، پاکستان بھی کرونا سے متاثر ہے تا ہم ابھی تک پاکستا میں وہ صورتحال نہیں بنی جو باقی دنیا میں بن چکی ہے، بھارت میں کرونا سے ایک سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    آپ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں،یہ "کام” نہ کریں، چودھری شجاعت کا مولانا فضل الرحمان کو مشورہ

  • پنجاب میں کرونا مریضوں کا اضافہ، تعداد 1684 ہو گئی

    پنجاب میں کرونا مریضوں کا اضافہ، تعداد 1684 ہو گئی

    پنجاب میں کرونا مریضوں کا اضافہ، تعداد 1684 ہو گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 191 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ پنجاب میں مزید تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1684 ہو گئی ہے.

    آج جہلم، گجرات اور راولپنڈی میں ایک ایک مریض کورونا سے جاں بحق ہوا ہے، ملتان کے قرنطینہ سینٹر میں 172 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں کورونا سے متاثرہ زائرین کی تعداد 481 ہوگئی

    تبلیغی جماعت کے 19 مزید مبلغین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد تبلیغی جماعت سے منسلک مبلغین میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 503 ہوگئی

    پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 25 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں،پنجاب میں کرونا وائرس سے 15 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،جن میں لاہور 6، پنڈی 3 رحیم یار خان ،جہلم، فیصل آباد، گجرات میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے.

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق رائے ونڈ مرکز میں 398، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 13 اور راولپنڈی میں 6 تبلیغی ارکان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1 اور حافظ آباد میں 31 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سیالکوٹ اور لیہ میں 4، 4 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں 290 کنفرم مریض ہیں۔ننکانہ میں 13، قصور 8، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 58، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 32، سیالکوٹ 17، ناروال 5 اور گجرات میں 93 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حافظ آباد 6، منڈی بہاوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 15، چینیوٹ 6، رحیم یار خان 3 اور سرگودھا میں 5 ، میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہیں۔

    قبل ازیں محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ، مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے باعث نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں۔ نماز پنجگانہ کی طرح نماز تراویح بھی 3 تا 5 افراد پر مشتمل عملہ مساجد میں ادا کرسکتا ہے تاہم شہری نماز تراویح کی ادائیگی بھی گھروں میں کریں ۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید الحسن کی سربراہی میں علما اوقاف کے اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ شہری گھروں میں ہی شب برات کی عبادات کریں اور وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے حوالے سے نئے احکامات جاری کئے ہیں، جن کے مطابق لانڈری اور ڈرائی کلینرز کی دکانوں کو دفعہ 144 سے استثنیٰ دیا گیا اور وہ صرف ایک ملازم کے ساتھ اپنے کاروبار کھول سکیں گے ۔