Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • امداد دینےکے لیے اگربڑے لوگ جمع ہوں توکوئی ڈرنہیں ،مسجد میں جمع ہونے پرپابندی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    امداد دینےکے لیے اگربڑے لوگ جمع ہوں توکوئی ڈرنہیں ،مسجد میں جمع ہونے پرپابندی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    پشاور:امداد دینےکے لیے اگربڑے لوگ جمع ہوں توکوئی ڈرنہیں ،مسجد میں جمع ہونے پرپابندی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌،اطلاعات کےمطابق اس وقت سوشل میڈیا پرکچھ ایسی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جن میں بعض بڑے لوگ جمع ہوکرکرونا سے متاثرہ خاندانوں کوامداد دے رہے ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق ایسا ہی ایک واقعہ پشاورکے نواح میں پیش آیا جہاں گورنرکے پی شاہ فرمان اورجاوید آفریدی کے ساتھ کچھ اورلوگ بھی ہیں اورکسی مستحق کوامداد دیتے ہوئے اپنی تصاویر بھی بنوارہے ہیں اوربتارہے ہیں کہ دنیا والوں کے لیے قانون اورہے اورگورنراوربڑے لوگوں کے لیے قانون اورہے

    یادرہے کہ حکومت کی طرف سے اسوقت پورے ملک میں حکماُ کسی بھی پبلک مقام پراکٹھا ہونے پرپابندی ہے یہی وجہ ہےکہ حکومت نے مساجد میں نمازوں پربھی پابندی عائد کردی ہے لیکن دوسری طرف بڑے لوگ یہ پیغام دے ہیں کہ یہاں ایک نہیں دوقانون ہیں ایک پاکستان نہیں دوپاکستان نہیں‌

  • اسلام آباد میں کرونا وائرس سے ہوئی پہلی ہلاکت

    اسلام آباد میں کرونا وائرس سے ہوئی پہلی ہلاکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے

    اسلام آباد میں کرونا وائرس سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے،ہلاک ہونے والی خاتون کو گزشتہ ہفتے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت نگہت افزا کے نام سے ہوئی ،

    محکمہ ہیلتھ کے حکام کی جانب سے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ،جانبحق ہونے والی خاتون کی لاش کو خصوصی تابوت میں قبرستان لایا گیا،کرونا وائرس سے جانبحق ہونے والی خاتون کو ایچ 11 قبرستان میں دفن کر دیا گیا

    اسلام آبا د میں ایک ہلاکت کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے،اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 75 مریض ہیں.

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پنجاب 1072،سندھ 839، بلوچستان 175 اور کے پی میں 343 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے.

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں کراچی میں 12 اور حیدر آباد میں 2 ہلاکت ہوئی ہے، آج اسلام آباد میں پہلی ہلاکت ہوئی ہے.

  • رواں ماہ پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار ہو سکتی ہے، حکومتی دعویٰ

    رواں ماہ پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار ہو سکتی ہے، حکومتی دعویٰ

    رواں ماہ پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار ہو سکتی ہے، حکومتی دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 25 اپریل تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار ہو سکتی ہے

    حکومت نے کوروناوائرس سے بچاؤکے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا ئی ہے جس میں رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 25 اپریل تک کرونا کیسز کی تعداد 50 ہزارتک جانے کا خدشہ ہے، جس میں سے 41 ہزار کیسز معمولی نوعیت کے ہو سکتے ہیں جبکہ 2500 کیسز تشویشناک ہو سکتے ہیں.

    رپورٹ میں حکومت نے عام ،سنگین اورتشویشناک کیسزکی متوقع تعداد سے بھی عدالت کو آگاہ کردیا۔ بیرون ملک سے آنے والی سکریننگ اور صوبوں کے ساتھ مشاورت کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 4 ہسپتالوں میں 154 آئسولیشن بیڈز بنائے گئے ہیں

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہو گی.

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہو گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پنجاب 1072،سندھ 839، بلوچستان 175 اور کے پی میں 343 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے.

    خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آگئے،خیبر پختون خوامیں کورونا وائرس کے باعث2افراد جاں بحق بھی ہو گئے،جاں بحق افراد کا تعلق سوات اور مانسہرہ سے ہے،خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 343 ہوگئی ،

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں کراچی میں 12 اور حیدر آباد میں 2 ہلاکت ہوئی ہے

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریاں :   چین میں سوگ ، چین خاموش ہوگیا

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں : چین میں سوگ ، چین خاموش ہوگیا

    بیجنگ: کرونا وائرس کی تباہ کاریاں : چین میں سوگ ، چین خاموش ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثر و ہلاک ہونے والے مریضوں اور طبّی عملے کی یاد میں ایک روزہ سوگ جاری ہے۔ اس دوران چین اور دنیا بھر میں چینی سفارت خانوں پر چینی پرچم سرنگوں ہے جبکہ چین کے مقامی وقت کے مطابق آج صبح ٹھیک 10 بجے پورے ملک میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔

    چینی میڈیا کے مطابق آج صبح ٹھیک دس بجے پورے چین میں سائرن بجائے گئے جن کے بجتے ہی سب لوگ اپنی اپنی جگہ پر تین منٹ کےلیے بالکل ساکت ہوگئے۔

    چینی حکومت کی جانب سے اس موقعے پر بطورِ خاص ان طبّی کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو اس وبا سے لڑنے میں پوری تن دہی سے مصروفِ کار رہے، جبکہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں مرنے والے 14 طبّی کارکنان کو ’’شہداء‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کےلیے قومی اعزاز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    ان قومی شہداء میں ڈاکٹر لی وین لیانگ بھی شامل ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ناول کورونا وائرس کی وبا سے خبردار کیا تھا، جس پر ووہان پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ ڈاکٹر لی کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ چینی حکومت نے کورونا وائرس سے بروقت آگاہ کرنے کے ذیل میں ڈاکٹر لی کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے۔

  • ن لیگ کا   آٹا ،چینی، گوشت اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

    ن لیگ کا آٹا ،چینی، گوشت اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

    ن لیگ کا آٹا ،چینی، گوشت اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے آٹا ،چینی،گوشت اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 9.27فیصد تک پہنچ گئی ہے ،ادارہ شماریات کی رپورٹ نے حکومت کی ناقص معاشی حکمت عملی کو بے نقاب کردیا ہے ،لاک ڈاﺅن کی صورت میں گھروں میں بند شہریوں کو مہنگائی کی صورت میں مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،آٹا،چینی،چاول اور دالیں عام آدمی کی بنیادی ضروریات ہیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر چھ ماہ بعد اپنے دوستوں کی بلیک منی کو وائٹ کرنے کی سکیم متعارف کرادیتے ہیں، عمران صاحب غریبوں کو خوشحال کرنے کی بھی کوئی سکیم متعارف کرادیں ،عمران صاحب جن غریبوں کے نام پر آپ قرضے لے رہے ہیں کا بھی خیال کرلیں ،پنجاب میں دس روز بعد بھی ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی فراہمم نہیں کی جاسکیں،میو ہسپتال میں ایک نرس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنا تشویشناک ہے ،پنجاب حکومت نے میو ہسپتال میں نرسز کو حفاظتی فراہم نہیں کی ،حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کے بعد نرسز نے ڈیوٹی پر نہ آنے کی دھمکی دی ہے ،بزدار صاحب خواب خرگوش سے جاگیں طبی عملہ تاریخ کی مشکل ترین جنگ لڑرہا ہے

  • سندھ نے پنجاب آنیوالی گندم روک دی، آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    سندھ نے پنجاب آنیوالی گندم روک دی، آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

    سندھ نے پنجاب آنیوالی گندم روک دی، آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے، سندھ حکومت نے پرمٹس کے باوجود پنجاب آنے والی گندم روک دی

    سندھ حکومت کی جانب سے گندم روکنے کے بعد پنجاب میں آٹا بحران بڑھنے کا خدشہ ہے، پرمٹس کے باوجود پنجاب کی فلار ملوں کو سندھ سے جاری ہونے والی گندم روک دی گئی، گندم کی پنجاب میں ترسیل کے لئے سندھ حکومت نے پرمٹ جاری کیے ہوئے ہیں

    فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پرمٹس کے باوجود ٹرکس سندھ میں روکے جا رہے ہیں ، 10 فلار ملوں کی گندم لاڑکانہ میں روکی گئی ہے:، لاڑکانہ سے گندم کی سپلائی رکنے سے پنجاب میں بحران بڑھنے کا خطرہ ہے

    سندھ حکومت نے پرمٹس کے باوجود پنجاب آنے والی گندم روک دی.

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، حکومت نے شہریوں کے لئے معاشی پیکج اور امداد کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک کسی کو بھی امداد فراہم نہیں کی جا سکی، حکومت کی جانب سے امداد کے حصول کے لئے رجسٹریشن کے حوالہ سے بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

    ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جاری لاک ڈاؤن نے لاکھوں شہریوں کو فاقہ کشی میں مبتلا کردیا ہے لاک داؤن کے باعث شہر کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز سمیت تمام دوکانیں بند ہیں دیہاڑی پر کام کرنے والے لاکھوں افراد بیروزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں۔

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    حکومت  نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو مالی امداد اور راشن کی مکمل فراہمی کا وعدہ کیا تھا تاہم لاک ڈاؤن ہوئے  12 روز گزرجانے کے باوجود حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو نا ہی راشن فراہم کیا گیا اور نہ ہی ابھی تک مالی امداد فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے

  • خاموش طبع وزیراعلیٰ ہونہارثابت ہوئے ، راتوں رات پونے دوکروڑ مستحقین کوڈیڑھ سوارب روپے امداد پہنچا کرحق اداکردیا

    خاموش طبع وزیراعلیٰ ہونہارثابت ہوئے ، راتوں رات پونے دوکروڑ مستحقین کوڈیڑھ سوارب روپے امداد پہنچا کرحق اداکردیا

    لاہور:خاموش طبع وزیراعلیٰ  ہونہارثابت ہوئے ، راتوں رات پونے دوکروڑ مستحقین کو امداد پہنچا کرحق اداکردیا ،اطلاعات کے مطابق جسے مخالفین طعنے دیتےتھے اس نے ان طعنوں کا جواب کام کرکے دیا ، خاموش طبع وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راتوں رات پنجاب کے پونے دوکروڑ مستحقین کے گھرتک امداد پہنچا کرناقابل تسخیرریکارڈ قائم کردیا

     

    باغی ٹی وی کےمطابق درویش صفت ، خاموش طبع وزیراعلیٰ‌ نے انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70ہزار مستحقین میں رقوم تقسیم نہ صرف ان کے گھروں تک پہنچائیں بلکہ اس سارے عمل کی نگرانی بھی کی

    ذرائع کے مطابق عثان بزدار نے 24گھنٹے میں 150کروڑ روپے کی مالی امداد تقسیم کی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہےکہ دیگر مستحقین کےکوائف کی تصدیق کے بعد فوری مالی امداد دی جائے

    انصاف امداد پروگرام رفتار، معیاراور شفافیت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے ،اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمائش کرتے ہیں نہ شو بازی ،انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے-

  • پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں کی نرمی، کس کے لئے؟

    پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں کی نرمی، کس کے لئے؟

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی، کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

    صوبہ پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن لگایا جس کا آج 12 واں روز ہے، تمام مارکیٹیں، سینما گھر، شادی ہالز ، صنعتیں بند ہیں، پنجاب حکومت نے آج لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسٹائل، سپورٹس گڈز ، سرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صنعتیں کم سٹاف اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام شروع کر سکتی ہیں، فروٹ ، سبزیاں ، آٹو پارٹس، گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکسٹائل کے 36، سپورٹس 10، سرجیکل 7 یونٹ کھولے جائیں گے، آٹو پارٹس کے 3، فارماسوٹیکل 25 جبکہ فروٹ اور سبزیوں کے 7 یونٹس کھولے جائیں گے۔

    واضح رہےکہ پنجاب  می‍ں کورونا وائرس کے مزید 57 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے می‍ں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1072 تک پہنچ گئی

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    رائیونڈ قرنطینہ میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 251 تک پہنچ گئی کیمپ جیل لاہور میں بھی 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،لاہور کے شہریوں میں کورونا وائرس کے 5 مزید کیس سامنے آگئے، تعداد 210 ہوگئی

  • کرونا کے خلاف حکومت کی بہترین حکمت عملی کے مثبت نتائج اسٹاک ایکسچینج بہتری کی طرف گامزن

    کرونا کے خلاف حکومت کی بہترین حکمت عملی کے مثبت نتائج اسٹاک ایکسچینج بہتری کی طرف گامزن

    کراچی:کرونا کے خلاف حکومت کی بہترین حکمت عملی کے مثبت نتائج اسٹاک ایکسچینج بہتری کی طرف گامزن ،اطلاعات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایسچینج میں رواں ہفتے تیزی سے جہاں انڈیکس میں بہتری آئی وہیں سرمایہ کاروں کو بھی 542 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔

    رواں کاروباری ہفتے مارچ سے 3 اپریل کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی سے تیزی کی جانب گامزن ہوگئی۔ ہفتے کے آغاز میں ہنڈریڈ انڈیکس 27461 کی کم ترین سطح تک آگیا لیکن ہفتے کے اخٹتام تک یہ مندی تیزی میں بدل گئی انڈیکس 4300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 31816 پر آگیا۔ اس طرح 100 انڈیکس میں 12.49 فیصد اضافہ ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے دوران ایک ارب 13 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔ اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6016 ارب روپے ہوگئی ہے جب کہ سرمایہ کاروں کو ایک ہفتے میں 542ارب کا فائدہ ہوا۔

  • کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر سپاہی، قوم کے ساتھ ملکر جنگ جیتیں گے، فردوس عاشق اعوان

    کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر سپاہی، قوم کے ساتھ ملکر جنگ جیتیں گے، فردوس عاشق اعوان

    کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر سپاہی، قوم کے ساتھ ملکر جنگ جیتیں گے، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی خدمات کو نعم البدل نہیں لیکن ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جا رہی ہے

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر ہمارے سپاہی ہیں جو جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے جیت رہے ہیں، ہم ایک مٹھی بن کر اس دشمن کو شکست دیں گے، عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ ڈاکٹر کا کام ہے علاج کرنا، عوام کا کام ہے احتیاط کرنا، جب طبی عملہ فرض نبھا رہا ہے تو عوام کو احتیاط کرنی چاہئے، کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط ضروری ہے دنیا اس سے لڑ رہی ہے، وبا کا تمام وسائل کے باوجود ابھی تک کوئی حل، علاج سامنے نہیں آ سکا

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس نے ابھی ترقی کی منزلیں طے کرنا شروع کی تھیں اس کے لئے بہت بڑا امتحان ہے ہم نے کرونا کے ساتھ ساتھ غربت، بے روزگاری کے خلاف بھی لڑنا ہے، وزیراعظم پاکستان اس میچ کو ٹونٹی ٹوئنٹی نہیں سمجھ رہے وہ آگاہ ہیں کہ میعشت پر جو منفی اثرات آنے ہیں اس سے بھی کافی نقصان ہو گا، اس ضمن میں ابھی سے کام ہو رہا ہے، وزیراعظم کا نقطہ نظر ہے کہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہے لیکن متاثرین کو خوراک کی سپلائی کرنی ہے اور انہیں امداد دینی ہے، اسی سوچ کی وجہ سے کسنٹرکشن کمپنی کو صنعت کا درجہ دیا گیا، مزدور کو 15 اپریل کے بعد اس انڈسٹری کے ساتھ جوڑتے ہوئے اسکے روزگار کا تحفظ کرنے جا رہے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی حکومت بھی مشکل وقت مین بائیس کروڑ عوام کو راشن نہیں دے سکتی، مشکل وقت کے لئے ترجیحات میں غریبوں کو شامل کیا ہے، غریب کے گھر کا چولہا بجھنے نہین دیں گے،حکومت نے قوم کے ساتھ ملکر وبا کا مقابلہ کرنا ہے، آج میں نے دو ہسپتالوں کا دورہ کیا، جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز کے ساتھ یکجہتی کی.