Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اقوام متحدہ کورونا وائرس کوویڈ۔19 کے متعلق تحقیقات کرے یہ قدرتی بیماری ہے ، یا جراثیمی ہتھیار، رحمان ملک نے خط لکھ دیا

    اقوام متحدہ کورونا وائرس کوویڈ۔19 کے متعلق تحقیقات کرے یہ قدرتی بیماری ہے ، یا جراثیمی ہتھیار، رحمان ملک نے خط لکھ دیا

    اسلام آباد :اقوام متحدہ کورونا وائرس کوویڈ۔19 کے متعلق تحقیقات کرے یہ قدرتی بیماری ہے ، یا جراثیمی ہتھیار، رحمان ملک نے خط لکھ دیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو مراسلہ لکھ کر کورونا وائرس پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔

    ذرائع کےمطابق اس وبا کے خطرات کے پیش نظرجمعہ کو رحمن ملک نے کہاکہ اقوام متحدہ تحقیقاتی کمیشن تحقیق کرے کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا بطور جنگی ہتھیار تیار کیا گیا ہے، کورونا وائرس کوویڈ۔19 کے متعلق مختلف دعوے ، قیاس آرائیاں ، متنازع نظریات جنم لے رہے ہیں۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا کورونا وائرس کے متعلق آج مختلف متنازع نظریات و الزام تراشیوں سے بھرا ہوا ہے، عوام میں خوف پایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کہیں باضابطہ طور پر جنگی ہتھیار کے طور پر تیار تو نہیں کیا گیا ہے، مشتبہ کورونا وائرس اب ایک عالمی تشویش و معمہ بن گئی ہے، خوف و ہراس کے پیش نظر اقوام متحدہ کے حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن 1975 کے تحت کورونا وائرس کی تحقیقات ضروری ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ زیرو پیشنٹ و وائرس کی نشونما کا اصل جیو لوکیشن معلوم کیا جائے، معلوم کیا جائے کہ کورونا وائرس کی ساخت، نشونما، طرز عمل و شدت کی شرح مختلف ممالک میں کیوں مختلف ہے، اقوام متحدہ مائکرو بایوولوجی اور وائرولوجی کی محققین اور ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے، اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن مستقبل میں اسطرح کے وبائی امراض بروقت روک تھام و علاج پر بھی سفارشات دے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او رکن ممالک کی مشاورت سے ایک مستقل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے جو ویکسین کی بروقت تیاری یقینی بنائے، بدقسمتی سے کورونا وائرس اس صدی کا سب سے مہلک وائرس بن کر ابھرا ہے، اس مہلک وبائی بیماری نے دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین عالمی بحران پیدا کیا ہے، عالمی تاریخ وبائی امراض سے پٴْر ہے لیکن کوویڈ 19 نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، مریضوں کی تعداد 2831 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، مریضوں کی تعداد 2831 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2831 ہو گئی ہے

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 41 اموات پاکستان میں ہو چکی ہیں،پنجاب میں 1131،سندھ میں 839،خیر پختونخواہ میں 383، بلوچستان میں 185، آزاد کشمیر میں 12 ، گلگت بلتستان میں 205، اسلام آباد میں‌ 75 مریض ہیں،

    گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد205ہوگئی،

    کرونا وائرس کے پاکستان میں 131 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 13 کی حالت تشویشناک ہے.

    اب تک کورونا وائرس سے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ آج اسلام آباد میں بھی ایک ہلاکت ہوئی ہے.ہلاک ہونے والی خاتون کو گزشتہ ہفتے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت نگہت افزا کے نام سے ہوئی ،

    محکمہ ہیلتھ کے حکام کی جانب سے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ،جانبحق ہونے والی خاتون کی لاش کو خصوصی تابوت میں قبرستان لایا گیا،کرونا وائرس سے جانبحق ہونے والی خاتون کو ایچ 11 قبرستان میں دفن کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    سندھ میں 69 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 839 ہوگئی ہے۔ کراچی میں 6، حیدرآباد میں 14 اور گھوٹکی میں تبلیغی جماعت سے مقامی طور پر منتقل ہونے والے 2 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی۔ ان نئے کیسز کے بعد سندھ کی مجموعی تعداد کو اگر شہروں کے حساب سے دیکھیں تو کراچی اس وقت 342 کیسز کے ساتھ سب سے آگے ہے، اس کے بعد حیدرآباد میں 151، شہید بینظیر آباد میں 6، گھوٹکی میں 2، دادو اور جیکب آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے.

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا
    .

  • شاباش،آپ نے تو کمال ہی کردیا ، صوبے کی عوام کی پہلے سےزیادہ خدمت کریں،وزیراعظم عثمان بزدارپرخوش ہوگئے

    شاباش،آپ نے تو کمال ہی کردیا ، صوبے کی عوام کی پہلے سےزیادہ خدمت کریں،وزیراعظم عثمان بزدارپرخوش ہوگئے

    لاہور:شاباش،آپ نے تو کمال ہی کردیا ، صوبے کی عوام کی پہلے سےزیادہ خدمت کریں،وزیراعظم عثمان بزدارپرخوش ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق آج وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات پر نہ صرف خوش ہوئے بلکہ اعتماد کا اظہار بھی کیا،

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتظامات کو سراہا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں غریب اور نادار لوگوں کو راشن اور امدادی سامان کے 100 ٹرک بھیجنے کے بارے میں بھی بتایا۔

    انہوں نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ صوبے میں 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کرنےکی اجازت دی گئی ہے جن میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے،آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل،لیدر،فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اور گوشت یونٹس شامل ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے اور اب وہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد جاچکے ہیں۔

  • حکومت نے اسلام آباد میں جگہ جگہ جراثیم کش واک تھروگیٹس لگانے کا حکم دے دیا

    حکومت نے اسلام آباد میں جگہ جگہ جراثیم کش واک تھروگیٹس لگانے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد :حکومت نے اسلام آباد میں جگہ جگہ جراثیم کش واک تھروگیٹس لگانے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جراثیم کش واک تھرو گیٹس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ گیٹ لگانے کا کام سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طورپر کریں گے۔چیف کمشنر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر جی نائن یوٹیلٹی اسٹور کے باہر واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے ،ترلائی پناہ گاہ کے باہر ایک جراثیم کش واک تھرو گیٹ ڈونرز کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔

    عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ پاک سیکرٹریٹ کے باہر اور آبپارہ یوٹیلٹی اسٹور کے باہر جراثیم کش واک تھرو گیٹس نصب کریں گے۔چیف کمشنر نے مزید بتایا کہ رورل ایریا میں پانچ واک تھرو گیٹس جبکہ ہفتہ وار بازاروں میں بھی گیٹس نصب کریں گے۔انہوں نےکہا کہ ضرورت کے مطابق دیگر عوامی مقامات پر بھی یہی جراثیم کش واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔

  • نیم حکیم تے خطرہ جان : نجی کلینک میں کرونا سے نہیں بلکہ غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

    نیم حکیم تے خطرہ جان : نجی کلینک میں کرونا سے نہیں بلکہ غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان :نیم حکیم تے خطرہ جان : نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے باپ بیٹی جاں بحق،اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ایک نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سےباپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تونسہ کی بستی کھیوے والی میں 30 سالہ عنایت اللہ اپنی چار سالہ بیٹی سدرہ کے ہمراہ کلینک گئے اور خود کو بخار اور بیٹی کو الرجی کا مریض بتایا۔ڈاکٹر نے دونوں کو مبینہ طور پر زائد المعیاد انجکشن لگادیا جس سے باپ بیٹی راستے میں دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے اورحقائق سامنے آتے ہیں میڈیا کے سامنے رکھ دیئے جائیں‌گے

  • برطانیہ میں موجود پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے جذبہ ایثار کی نئی تاریخ رقم کر دی

    برطانیہ میں موجود پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے جذبہ ایثار کی نئی تاریخ رقم کر دی

    لارڈ نزیر احمد نوٹنگھم میں موجود پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز کے کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو فری سروس مپیا کرنے پر شکر گزار

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر لارڈ نذیر احمد نے ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں وہ کورونا کے حوالے سے پاکستانیوں کی برطانیہ میں دی جانے والی خدمات پر ان کا شکریہ ادا لرتے نظر آرہے ہیں

    نذیر احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نوٹنگھم کے کتنے بھی ہمارے دوست ٹیکسی ڈرائیورز نے نیشنل ہیلتھ سروس کے ڈاکٹرز اور نرسز اور کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن سروس والے جتنے بھی لوگ ٹیکسی استعمال کرتے ہیں ان کو فری ہسپتال پہنچانے اور ہسپتال سے واپس گھر پہنچانے کے لئے فری سروس مہیا کی ہیں ان کو میں سامنے لانا چاہتا ہوں


    انہوں نے کہا نوٹنگھم پریس کلب اور ان کے علاوہ جتنے بھی پاکستانی اس کام میں شامل ہیں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں مشکل وقت میں انہوں نے برطانیہ کا ساتھ دیا

    انہوں نے چند روز قبل کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے چارمسلمان ڈاکٹرز اور ایک مسلمان نرس جو تین بچوں کی ماں تھی اپنی خدمات دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ان کی خدمات کو بھی سراہا

    نذیر احمد نے نوٹنگھم میں موجود ٹیکسی ڈرائیورز اور بلیک کیبز جو اس مشکل وقت میں سوروسز مہیا کر رہی ہیں انکی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اللہ ان کو ان کی اس نیکی کا اجر دے گا اور ہماری کمیونٹی بھی یاد رکھے گی

    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے لکھا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹر ز اور نرسز کو ہسپتال لانے اور لے جانے کے لئے فری سروس مہیا کرنے پر ہم پاکستنی ڈرائیورز کے شکر گزار ہیں

    ’بچوں کی فکر نہ کرنا‘:جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ دم توڑ گئی۔ مسلمان نرس کے آخری لمحات کا احوال

  • شاہ سلمان کے بیان پردنیا بھی حیران ،ملازمین کونہ نکالیں‌، نجی کمپنیوں کے ملازمین کوتنخواہیں دینے کا اعلان کردیا

    شاہ سلمان کے بیان پردنیا بھی حیران ،ملازمین کونہ نکالیں‌، نجی کمپنیوں کے ملازمین کوتنخواہیں دینے کا اعلان کردیا

    ریاض: شاہ سلمان کے بیان پردنیا بھی حیران ،ملازمین کونہ نکالیں‌، نجی کمپنیوں کے ملازمین کوتنخواہیں دینے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کی وجہ سے بند نجی کمپنیوں کے ملازمین کو حکومت کی جانب سے 60 فیصد تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث بند صنعتوں کے نجی ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے لیے 60 فیصد تنخواہ حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    شاہی فرمان میں صنعت کاروں کو اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں تین مہینے کے لیے حکومت ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کا 60 فیصد تک ادا کرے گی۔

    سعودی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صنعتیں بند ہیں اور ڈیلی ویجز اور تنخواہ دار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اس لیے صنعت کاروں کو یہ رعایت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 39 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 25 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مکہ، مدینہ، طائف اور دمام سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

  • اخوّت اس کوکہتے ہیں کہ چبھےجوکانٹاکابل میں‌:افغان بھائیوں  کی خاطرطورخم اورچمن بارڈر6 سے9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ

    اخوّت اس کوکہتے ہیں کہ چبھےجوکانٹاکابل میں‌:افغان بھائیوں کی خاطرطورخم اورچمن بارڈر6 سے9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:اخوّت اس کوکہتے ہیں کہ چبھےجوکانٹاکابل میں‌:افغان بھائیوں کی خاطرطورخم اورچمن بارڈر6 سے9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر طورخم اور چمن بارڈر عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد چمن بارڈر کو بند کردیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی نے 16 مارچ سے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغانستان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیا گیا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا۔

    خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے بعد 20 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کورونا جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔

    د

  • ’بچوں کی فکر نہ کرنا‘:جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ دم توڑ گئی۔ مسلمان نرس کے آخری لمحات کا احوال

    ’بچوں کی فکر نہ کرنا‘:جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ دم توڑ گئی۔ مسلمان نرس کے آخری لمحات کا احوال

    لندن: ’بچوں کی فکر نہ کرنا‘:جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ دم توڑ گئی۔ مسلمان نرس کے آخری لمحات کا احوال،اطلاعات کےمطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی مسلمان نرس بھی کرونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق 36 سالہ نرس اریما نسرین گزشتہ چند روز سے وینٹی لیٹر پر تھی، اسے چند روز قبل کرونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد اسے قرنطینہ میں رکھا گیا۔تاہم اس کی حالت روز بروز بگڑتی چلی گئی اور گزشتہ روز وہ انگلینڈ کی کاؤنٹی ویسٹ مڈ لینڈ کے اسپتال میں انتقال کر گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق وفات پانے والی مسلمان نرس نسرین 17، 10 اور 8 سال کے تین بچوں کی ماں تھیں اور وہ اس وائرس سے جاں بحق ہونے والی کم عمر ترین میڈیکل ورکر بن گئی ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نسرین کے آخری لمحات میں ان کے شوہر ان کے ساتھ تھے، نسرین کی موت سے چند لمحے قبل انہوں نے کہا کہ بچوں کی فکر نہ کرنا، اور ڈاکٹرز کے منع کرنے کے باوجود جاں بہ لب بیوی کو گلے بھی لگایا، جس کے کچھ ہی دیر بعد وہ دم توڑ گئی۔

    برطانیہ میں گزشتہ ہفتے کرونا وائرس سے کئی ڈاکٹرز اور نرسز کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 605 ہوگئی ہے۔

  • ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید

    ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی جب کہ بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

    ادھر شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قابض بھارتی فوج کے خلاف اور جدو جہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے جھوٹ کا پرداہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ریاستی ٹارچر سیل میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ قرار دیا تھا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیاض، عادل، محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چوتھے نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔