Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس سانس لینے اور بات کرنے سے بھی پھیل سکتا ہےامریکی سائنسدانوں کی تحقیق نے زلزلہ برپا کردیا

    کرونا وائرس سانس لینے اور بات کرنے سے بھی پھیل سکتا ہےامریکی سائنسدانوں کی تحقیق نے زلزلہ برپا کردیا

    واشنگٹن:کرونا وائرس سانس لینے اور بات کرنے سے بھی پھیل سکتا ہےامریکی سائنسدانوں کی تحقیق نے زلزلہ برپا کردیا ،اطلاعات کےمطابق امریکی سائنس دانوں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے، جس سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سائنس دانوں نے اپنی مسلسل تحقیقات کے نتیجے میں تازہ انکشاف کیا ہے کرونا وائرس سانس لینے اور بات کرنے سے بھی پھیل سکتا ہے، اس سلسلے میں سائنس دانوں نے وائٹ ہاؤس کو خط کے ذریعے خبردار کر دیا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محدود پیمانے پر کی گئی تحقیق میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس صرف چھونے، کھانسنے یا چھینکنے سے نہیں بلکہ باتیں کرنے اور سانس لینے سے پھیل سکتا ہے، اس لیے امریکیوں کو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مزید احتیاط کرنی ہوگی۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹرز تواتر کے ساتھ کہتے آ رہے ہیں کہ عام لوگوں کو سرجیکل ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے تاہم اب نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی ایک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ہاروی فائنبرگ نے کہا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ سرجیکل ماسک کی ضرورت طبی عملے اور مریضوں کو ہے تاہم یہ بہتر ہے کہ میں اس کی جگہ کوئی مفلر یا رومال منہ پر باندھوں۔ کرونا وائرس ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر اینتھنی فاسی نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک کے وسیع استعمال کی تجویز پر نہایت توجہ سے غور کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان پر کرونا کا وار جاری، ہلاکتیں 40 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان پر کرونا کا وار جاری، ہلاکتیں 40 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی، پنجاب اور کے پی میں مزید مریض سامنے آ گئے، خیبر پختونخواہ میں آج دو اور سندھ میں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آگئے،خیبر پختون خوامیں کورونا وائرس کے باعث2افراد جاں بحق بھی ہو گئے،جاں بحق افراد کا تعلق سوات اور مانسہرہ سے ہے،خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 343 ہوگئی ،

    سندھ کے علاقے حیدرآباد میں کورونا وائرس کے باعث ایک مریض جاں بحق ہو گیا،سندھ میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد14ہوگئی، کراچی میں آج دن میں بھی دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے، کے پی میں دو اور سندھ میں ایک مزید ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی

    ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی ہے  پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں کراچی میں 12 اور حیدر آباد میں 2 ہلاکت ہوئی ہے.

    قبل ازیں پنجاب نجاب می‍ں کورونا وائرس کے مزید 57 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے می‍ں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1069 تک پہنچ گئی

    رائیونڈ قرنطینہ میں کورونا وائرس کے 27 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 251 تک پہنچ گئی کیمپ جیل لاہور میں بھی 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،لاہور کے شہریوں میں کورونا وائرس کے 5 مزید کیس سامنے آگئے، تعداد 210 ہوگئی

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

     

    شیخوپورہ میں بھی کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا،جہلم میں کورونا وائرس کا مزید ایک کیس، تعداد 29 ہوگئی،گجرانوالہ میں بھی کورونا وائرس کا مزید ایک کیس، تعداد 15 ہوگئی گجرات میں کورونا کے 4 مزید کیسز، تعداد 95 ہوگئی سیالکوٹ میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد2 ہوگئی وہاڑی میں کورونا کے 10 مزید کیسز، تعداد 19 ہوگئی چنیوٹ میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ,رحیم یار خان میں مزید دو کورونا سے متاثر، تعداد 5 ہوگئی

  • خبردارکرونا سے متعلق جھوٹ نہ بولنا ورنہ 18 ماہ جیل کی ہوگی سزا،خود بھی قیدی ، پچھلے بھی رسوا

    خبردارکرونا سے متعلق جھوٹ نہ بولنا ورنہ 18 ماہ جیل کی ہوگی سزا،خود بھی قیدی ، پچھلے بھی رسوا

    بیجنگ :خبردارکرونا سے متعلق جھوٹ نہ بولنا ورنہ 18 ماہ جیل کی ہوگی سزا،خود بھی قیدی ، پچھلے بھی رسوااطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس میں مبتلا شہری کو بیرون ملک سفر کے بارے میں غلط معلومات دینے پر 18 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا چینی شہری نے یکم مارچ کو بیجنگ سے اٹلی کے شہر میلان کا سفر کیا تھا جس کے بعد وہ 7 مارچ کو واپس چین پہنچا تھا۔چینی شہری نے وطن واپسی پر اپنے آبائی شہر جانے کے لیے ٹرین کا بھی سفر کیا تھا جس کے بعد شہری سے قریبی رابطہ رکھنے والے 40 سے زائد افراد کو قرنطینہ میں بھی رہنا پڑا تھا۔

    خیال رہے کہ اٹلی میں اب تک کورونا وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔چین سے پھیلنے والے اس مہلک وائرس سے دنیا میں اب تک 10 لاک سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 55 ہزار افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

  • وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ،کرونا سے متعلق بریفنگ دی گئی ،فوج کے کردارکوبھی سراہا

    وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ،کرونا سے متعلق بریفنگ دی گئی ،فوج کے کردارکوبھی سراہا

    اسلام آباد : وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ،کرونا سے متعلق بریفنگ دی گئی ،فوج کے کردارکوبھی سراہا،اطلاعات کےمطابق آج وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔وزیراعظم کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آپریشن نے وزیراعظم کو کورونا کے باعث ملکی صورتحال پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خور و نوش کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا گیا، یہ کورونا سے متعلق اقدامات کا پلیٹ فارم ہے جہاں آج ڈاکٹر فیصل نے وزیر اعظم کو کورونا سے متعلق تمام معلومات دیں جبکہ وزیر اعظم نے آرمی چیف اور تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ قوم کو وبا سے بچانا ویراعظم کی اولین ترجیح ہے، تمام اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں اور قومی حکمت عملی بنانے کے عمل میں مصروف ہیں، اس مقصد کے لیے صوبائی حکومتیں کورونا متاثرین کا ڈیٹا تشکیل دیں تاکہ مل کر حکمت عملی بنائیں۔

    معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے آرمی چیف اور تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا، وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں سپلائی لائن متاثر نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم نے گندم کی کٹائی سے متعلق بروقت اقدامات کیلئے بھی ہدایات کی ہیں، وزیراعظم نے کہا ہےکہ آٹے کی قلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں منعقدہ خصوصی بریفنگ میں شرکت کی تھی۔بریفنگ میں شرکاء کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے تازہ ترین اقدامات اور وفاقی و صوبائی انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک بھر میں فوجی جوانوں کی تعیناتی کے بارے میں آگاہی دی گئی تھی۔

    بریفنگ میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ، حماد اظہر سمیت دیگر وزراء اور معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، حفیظ شیخ، فردوس عاشق اعوان، معید یوسف اور ثانیہ نشتر نے بھی شرکت کی تھی۔

  • بالآخرپتہ چل ہی گیا کہ کرونا اورکووڈ بھارت کے کس علاقے میں پیدا ہوئے ، اہم خبرنے کھلبلی مچادی

    بالآخرپتہ چل ہی گیا کہ کرونا اورکووڈ بھارت کے کس علاقے میں پیدا ہوئے ، اہم خبرنے کھلبلی مچادی

    نئی دہلی :بالآخرپتہ چل ہی گیا کہ کرونا اورکووڈ بھارت کے کس علاقے میں پیدا ہوئے ، اہم خبر،طلاعات کےمطابق بالآخراس بات کی نشاندہی ہوگئی ہےکہ کرونا اورکووڈ بھارت کے کس علاقے میں پیدا ہوئے ہیں ، اوراب ان کی صورت حال کیا ہے، کرونااورکووڈ نے دنیا میں‌ جوتباہی مچا رکھی ہے اس کے اعدادوشمارنے دنیا کوہلاکررکھ دیا ہے ،

    ذرائع کےمطابق کرونا اورکووڈ بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں پیدا ہوئے ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے نام ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھ دیے گئے۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

    بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، جوڑے نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بچے کا نام ’کورونا‘ جبکہ دوسرے کا نام ’کووڈ‘ رکھا۔جوڑے نے میڈیا سے کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بچوں کا نام کورونا اور کووڈ اس لیے رکھا تاکہ انہیں اپنی پوری زندگی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بچوں کی پیدائش کے وقت اٹھائی مشکلات یاد رہیں۔

    27 سالہ پریتی نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کا نام ’کووڈ‘ اور بیٹی کا نام ’کورونا‘ رکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا بھلے ہی ایک جان لیوا اور خطرناک وائرس ہے تاہم اس وبا نے لوگوں کو صفائی ستھرائی اور دیگر اچھی عادات کی جانب متوجہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے بچوں کا نام کووڈ اور کورونا رکھا۔کووڈ اور کورونا کی والدہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر بچوں کی پیدائش کے دن کو یادگار بنانا چاہتے تھے اس لیے یہ نام رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والی ایک بچی کا نام بھی اس کے والدین نے ’کورونا‘ رکھ دیا تھا۔اس بچی کی پیدائش اس ہی دن ہوئی تھی جس دن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں ’جنتا کرفیو‘ نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارت میں اب تک 2 ہزار 69 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 53 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

  • ہاتھوں کی صفائی میں ہی ہے سب کی بھلائی،احتیاط ضروری،پنجاب میں کرونا کے 1012 مریض ہیں، ترجمان

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی ہے سب کی بھلائی،احتیاط ضروری،پنجاب میں کرونا کے 1012 مریض ہیں، ترجمان

    لاہور:ہاتھوں کی صفائی میں ہی ہے سب کی بھلائی،احتیاط ضروری،پنجاب میں کرونا کے 1012 مریض ہیں، اطلاعات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت پنجاب میں کورونا وائرس کے 1012 کنفرم مریض ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیطرف سے باغی ٹی وی کو ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کورنٹین سنٹرز میں 553 زائرین، 479عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور میں 205، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 55، جہلم 28، اٹک میں ایک مریض ہے۔ گوجرانوالہ میں 14، گجرات 91، منڈی بہاوالدین 14، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں۔

    اس کے علاوہ ترجمان کے مطابق سیالکوٹ میں ایک، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 9، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں۔ بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔
    ڈی جی خان سے213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 224 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس سے 11 اموات، 6 مریض صحت یاب ہو چکے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

  • وزیرِاعظم نےمیڈیا انڈسٹری اورمیڈیا ورکرزکےتحفظ کےلئےاقدامات کےحوالےسے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرکےمثال قائم کردی

    وزیرِاعظم نےمیڈیا انڈسٹری اورمیڈیا ورکرزکےتحفظ کےلئےاقدامات کےحوالےسے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرکےمثال قائم کردی

    اسلام اباد:وزیرِاعظم نےمیڈیا انڈسٹری اورمیڈیا ورکرزکےتحفظ کےلئےاقدامات کےحوالےسے پانچ رکنی کمیٹی قائم کرکےمثال قائم کردی،اطلاعات کےمطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لئے اقدامات کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے کمیٹی کا قیام پاکستان براڈ کارسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بھیجے جانے والے خط کے بعد کیا گیا۔

    باغی وی کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصٰ برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی شہزاد اکبر، سیکرٹری اطلاعات اور ڈاکٹر شہباز گل پر مشتمل ہوگی

    ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری کو ممکنہ بحران سے بچانے اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کی غرض سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم سے براہ راست درخواست کی اور اندسٹری کے لئے حکومت کی جانب سے سپورٹ کی درخواست کی تھی۔

    وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کمیٹی کو پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل کا حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ کورونا وائرس کے درپیش چیلنج سے نمٹنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے

    وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف نبردآزما دیگر متعلقین کے ساتھ ساتھ صحافی اور میڈیا ورکرز بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا ورکزر کے تحفظ اور انڈسٹری کی مشکلات کم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی

  • خصوصی پیکج آگیا، تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان،آگے بڑھیں مزید خوشخبریاں دوں گا،وزیراعظم

    خصوصی پیکج آگیا، تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان،آگے بڑھیں مزید خوشخبریاں دوں گا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم کا خصوصی پیکج آگیا، تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان،آگے بڑھیں مزید خوشخبریاں دوں گا ،اطلاعات کے مطابق کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ بورڈ بھی بنے گا۔ رواں سال سرمایہ لگانے والوں کو آمدن کا ذریعہ بتانے سے استثنیٰ، گھر فروخت کرنے والوں پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا تعمیرات کے شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں فکسڈ ٹیکس کا نظام لا رہے ہیں۔ تعمیراتی سیکٹر میں پیسے لگانے والوں سے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ ہم کنسٹرکشن کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں سے مل کر سیلز ٹیکس میں کمی لا رہے ہیں۔ جو خاندان گھر فروخت کرنا چاہتے ہیں، اس پر سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
    انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی سیکٹر کھلنے سے معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے۔ تعمیراتی سیکٹر 14 اپریل سے کھلے گا۔ اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی کھلا رکھا گیا ہے۔

  • چالیس لاکھ افراد کو ایک دو روز میں کورونا ریلیف امدادی چیک مل جائیں گے۔وزیراعظم نے غریبوں کوخوشخبری سنادی

    چالیس لاکھ افراد کو ایک دو روز میں کورونا ریلیف امدادی چیک مل جائیں گے۔وزیراعظم نے غریبوں کوخوشخبری سنادی

    اسلام آباد:چالیس لاکھ افراد کو ایک دو روز میں کورونا ریلیف امدادی چیک مل جائیں گے۔وزیراعظم نے غریبوں کوخوشخبری سنادی ،باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں غریبوں کوتسلی دیتے ہوئے کہاہےکہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 10 ملین لوگ ایس ایم ایس کر چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ افراد کو چند روز میں چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ہم یہ فنڈ بڑھانے کی کوشش کریں گے

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو اشیائےخورونوش پہنچانی ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت بہت جلدی لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ ہم کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے بھی پالیسی لا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ خوراک کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے اس کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

  • نماز جمعہ سے منع کرنے پر نمازیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا،صورت حال کشیدہ ہوگئی

    نماز جمعہ سے منع کرنے پر نمازیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا،صورت حال کشیدہ ہوگئی

    کراچی :نماز جمعہ سے منع کرنے پر نمازیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا،صورت حال کشیدہ ہوگئی ،طلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے پر شہریوں نے پولیس اہلکاروں پر ہی حملہ کردیا۔

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ایسے میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پابندی کے باوجود نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کرنے پر پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو امام مسجد کے اُکسانے پر لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

    مشتعل شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دیگر اہلکاروں کو ایک شہری نے گھر میں پناہ دے کرتشدد سے بچایا۔بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر امام مسجد کو حراست میں لے لیا۔

    دوسری جانب شہریوں کے پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ہورہی ہیں جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں مجموعی تعداد 13 ہے۔راچی سمیت صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 783 ہے جن میں سے 65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔