Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وائرس سے خطرہ ہے، عوام کی پریشانی بھی سونے نہیں دیتی ، ٹیکس معاف،تعمیراتی کام شروع کریں،خوش رہیں ، خوش رکھیں ،وزیراعظم

    وائرس سے خطرہ ہے، عوام کی پریشانی بھی سونے نہیں دیتی ، ٹیکس معاف،تعمیراتی کام شروع کریں،خوش رہیں ، خوش رکھیں ،وزیراعظم

    اسلام آباد :وائرس سے خطرہ ہے، عوام کی پریشانی بھی سونے نہیں دیتی ، ٹیکس معاف،تعمیراتی کام شروع کریں،خوش رہیں ، خوش رکھیں ،وزیراعظم ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات کو ریلیف پہنچانے کے لیے تعمیرات کے شعبے کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے خطرہ ہے اس لیے عوام بھرپور توجہ دیں۔

    اسلام آباد میں صحافیوں کو پیکج سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘پاکستان میں ایک طرف کوونا ہے اور دوسری طرف بھوک ہے اورہمیں خوف ہے کہ یہاں لوگ بھوک سے مریں گے، یہی صورت حال ہندوستان میں اور دیگر ممالک کو بھی یہی خطرہ ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان میں لاک ڈاؤن کی بات کریں تو یہ نہ سوچیں کہ ڈیفنس یا گلبرگ یا امیر علاقے میں لاک ڈاؤن ہوگا لیکن لاک ڈاؤن کامیاب تب ہوگا جب غریب علاقے میں بھی لاک ڈاؤن ہو’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وائرس جب پھیلنا شروع ہوتا ہے پھر امیر اور غریب میں تمیز نہیں کرتی پھر برطانیہ کا وزیراعظم کو بھی لپیٹ ہوجاتی ہے’۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ‘ضروری ہے کہ بحیثیت قوم ردعمل آئے اس لیے قوم فیصلہ کرے کہ اس کا جواب کس طرح دینا ہے اس لیے ہم نے سوچا کہ جب غریب علاقے میں لاک ڈاؤن کریں گے تو وہاں لوگوں کو کھانا پہنچا سکیں گے’ انہوں نے کہا کہ ‘چین میں ووہان میں لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچایا گیا اور چین میں کامیابی کا راز یہی تھا کہ لوگوں کو گھروں میں ہی کھانا پہنچایا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کچھ دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ جب غریب محلے میں کھانا دینے جاتے ہیں لوگ حملہ کرتے ہیں ہم نے 1200 ارب کا پیکج دیا ہے اور 150 ارب روپے جاری کردیا ہے’۔

    کورونا وائرس کے حوالے سے پیکج پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘جو شہری مدد چاہتے ہیں اس کے لیے ایک کروڑ افراد کی درخواستیں آئی ہیں، اس کے باوجود ہمیں کوئی گارنٹی نہیں ہے 2 یا 4 ہفتے بعد پاکستان میں کیا صورت حال ہوگی’۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ‘فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ ایک طرف ہمارا زراعت کا شعبہ اور دیہات میں اس شعبے کو کھولا ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے ہیں کوئی رکاؤٹ آئے اور اب کٹائی کا موسم آیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دیہاتوں کے اندر روزگار کا شعبہ زراعت جس کو ہم نے مکمل طور پر کھولا ہوا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی سپلائی، کھانے اور ریستوران کا شعبہ بھی کھلا ہوا ہے اسی طرح ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی کھولا ہوا ہے جو چیزوں کو پہنچانا چاہتے ہیں’۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ‘یہ سمجھنا کہ پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں اس لیے اموات کم ہوئی ہیں تو یہ سوچ ہی خطرناک ہے، بالکل خطرہ ہے اور عوام سے کہتا ہوں کہ پوری توجہ دیں اور ہر قسم کی احتیاط کریں’۔

    عمران خان نے کہا کہ ‘زراعت کے بعد تعمیراتی شعبہ ایسا شعبہ جس میں لوگوں کو روزگار دیا جاسکتا ہے’۔ ‘تعمیرات ایسی صںعت ہے جس کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوگا لیکن ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ ہمارے دیہاڑی دار کو روزگار ملے کیونکہ ہمیں نہیں پتہ کہ دو ہفتے بعد کیا ہوگا’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘تعمیرات ایسی صںعت ہے جس کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوگا لیکن ہماری حکومت کی خواہش ہے کہ ہمارے دیہاڑی دار کو روزگار ملے کیونکہ ہمیں نہیں پتہ کہ دو ہفتے بعد کیا ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ ‘ود ہولڈنگ ٹیکس سارا معاف کردیا سوائے اسٹیل اور سیمنٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس رکھا ہے باقی تعمیرات میں شامل ہونے والی چیزوں پر ٹیکس معاف کردیا ہے’۔

    ملک بھر میں تعمیراتی ٹیکس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘پھر ہم صوبوں سے رابطہ کررہے ہیں اور ان سے مل کر سیلز ٹیکس کم کررہے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے سارے ٹیکس کو 2 فیصد پر لے آئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کوئی خاندان اپنا گھر بیچے گی تو اس پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا’۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ’30 ارب روپے کی نیا پاکستان اسکیم کے لیے سبسڈی دے رہے ہیں اور آگے بڑھائیں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ ہم تعمیرات کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں اور آج سے یہ صںعت ہوگی اور ایک بورڈ ‘کنسٹرکشن انڈسٹری ڈیولپمنٹ بورڈ’ اعلان کررہاہوں’۔

    عمران خان نے کہا کہ ‘پاکستان میں پہلی دفعہ ہوگا کہ تعمیرات کی صنعت کے لیے ایک بورڈ ہوگا جس کا کام ہی اپنی صنعت کو پروموٹ کرنا ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ ‘صوبوں سے رابطہ کرکے ساتھ چلیں گے، جو صوبہ سمجھتا ہے کہ اس میں کوئی تبدیلی لانا چاہتا تو ہم نے ان سے کہا ہوا ہے لیکن پنجاب اور خبیر پختونخوا اس اسکیم کے تحت چل رہے ہیں اور سندھ بھی کسی حدتک اس کےساتھ چل رہا ہے’۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ‘اس پیکج کے دو مقصد تھے، سب سے بڑا مقصد مزدور طبقے کو ریلیف دینا تھا اور احساس پروگرام کے ذریعے ایک،ایک خاندان 12 ہزار روپے پہنچارہے ہیں جو ایک دو دن میں شروع ہوجائے گا’۔انہوں نے کہا کہ ‘دیہاتوں میں زرعی شعبے کو سرگرم ہونے کی پوری اجازت دی ہے اور شہروں کے اندر تعمیرات کے شعبے کو تاکہ شہر میں جو مزدور ہیں انہیں روزگار ملے’۔

    ’22 کروڑ عوام کو لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے ہیں’وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کے اندر برے حالات ہیں اور یہ صرف ہمارے نہیں پوری دنیا کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برازیل کے صدر بھی کہہ رہا ہے کہ ہم نے ایک طرف ملک بند کردیا لوگوں کے معاشی حالات بگڑتے جارہے ہیں اور بھوک ننگ آرہی ہے تو اس میں توازن لے کر آرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول میں بیٹھ کر ہم مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، 36 افراد کاؐ بحق ہوئے ہیں تو ان کے عمرکے گروپ اور بیماری کی نوعیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔صحافیوں کو صرف کورونا وائرس سے متعلق سوالات پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’14 تاریخ کو یہ تعمیراتی شعبہ کھل جائے گا جس کا آج اعلان کیا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار بھی ملے اور توازن قائم کریں’۔

  • "کرونا” شیعہ یا تبلیغی—–از—عاشق علی بخاری

    "کرونا” شیعہ یا تبلیغی—–از—عاشق علی بخاری

    کرونا اس وقت جدید دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، جس نے تمام بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے، حقیقتاً یہ کیا ہے؟
    اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، لیکن اس کے متعلق ہر دو قسم کی آراء موجود ہیں، جن کے اپنے اپنے دلائل ہیں. اس وقت دنیا کے دو سو ممالک اس وبا کا شکار ہیں، وہ یا تو مکمل یا پھر جزوی طور پر بند ہیں، حکومتیں اپنی جگہ اور عوام گھروں میں الگ پریشان ہیں. ٹی وی چینلز نے الگ اودھم مچا رکھی ہے، جنہیں دیکھ دیکھ کر عوام نفسیاتی مریض بن رہے ہیں.

    بہرحال یہ ایک الگ موضوع ہے، اب آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف پاکستان بھی ان ممالک میں سے ایک ہے، جہاں اس عالمی وبا نے اپنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں. الحمدللہ پاکستان نے بہتر اور مؤثر انتظامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں زیادہ تر مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہورہے ہیں،
    لیکن جو سب سے زیادہ پریشان کن اور مزید خوف کی فضا ہموار کرنے کا باعث بن رہا ہے، وہ کچھ اور ہے.

    دیکھیے چینی اس وبا کا شکار ہوئے، وہاں کرونا بدھ مت نہیں تھا، یورپین اس کا شکار ہوئے وہاں بھی یہ ایک وبا ہی تھی،یہ نہ عیسائی ہے اور نہ یہودی. حتی کہ یہ ان عیسائی فرقوں سے بھی تعلق نہیں رکھتا جو ایک دوسرے کے جانی دشمن ہیں. لیکن جب یہ پاکستان آیا تو سب سے پہلے یہ شیعہ بنا، کیونکہ یہ ایک پڑوسی ملک میں جانے والوں کے ذریعے آیا.

    یہاں ٹھہر کر ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں روکنا، چیک اپ کرنا اور اثر زدہ لوگوں کو آئسوليشن پہنچانا حکومتی ذمے داری تھی، جس میں حکومت ناکام ہوئی. اب دوسرا سوال یہ ہے کہ یہ لوگ کیوں گئے، کس لیے گئے اور کن کن سرگرمیوں میں ملوث رہے یہ بھی حکومتی ذمے داری ہے کہ ان کا سراغ لگایا جائے.سوچیں جب دو نگرانوں والا گھر نہیں چل سکتا تو ملک کیسے چلے گا؟ ہمیں نگران نہیں عوام بننا ہے. اب آئیے تصویر کے دوسرے رخ کی طرف، حالیہ دنوں جناب کرونا اہلیان پاکستان کے ایک بہت بڑے طبقے کے ساتھ چمٹ گیا یا پھر چمٹایا گیا ہے، کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، دوسرے لفظوں میں کرونا صاحب آج کل تبلیغی بنا ہوا ہے.

    کہا جاتا ہے کہ ہر ایکشن کا ری ایکشن ہوتا ہے، تو یہاں بھی وہی ہوا ہے. پریشان یا افسردہ ہونے کی ضرورت نہیں، اختلافات، نظریات کا الگ ہونا کیا انسانیت کے منافی ہے؟ لیکن اگر ہم نے ان آنے والوں کے بہتر علاج کی طرف توجہ دی ہوتی اور ایک قوم ہوکر فی الحال ان کے ساتھ کھڑے ہوتے تو امید ہے ہمیں آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، ان کی صحت یابی کے بعد حکومت سے مطالبہ کیا جاتا کہ جو لوگ ملکی سالمیت کے خلاف کام کرتے رہے ہیں، ان کا ٹرائل کیا جائے، انہیں کٹہرے میں لایا جائے،

    پہلے ٹرینڈ چلائے گئے، ٹی وی چینلز نے ہاہا کار مچائی، معاملہ سپریم کورٹ پہنچا. اور پوری قوم جو اس وقت گھروں میں بیٹھی ٹی وی دیکھ رہی ہے، انہیں مثبت سوچ دینے کے بجائے. اس کے برعکس مخالفانہ فضا بنائی گئی، جس کا دوسرا دکھ بھرا پہلو آج ہمارے سامنے ہے.
    آئیے ذرا ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی سنت بھی دیکھیں.

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ چلتا ہے کہ مدینہ میں ایک یہودی بچہ بیمار ہوگیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوراً اس کی عیادت کے لیے پہنچ جاتے،
    ایک بڑھیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکتی ہے، جب کچرا نہیں آیا تو اس کی عیادت کو چلے جاتے ہیں، یہودن کھانے کی دعوت کرتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی دعوت کو قبول کرتے ہیں.
    آپ کا اعتراض اپنی جگہ بالکل درست ہے کہ یہ وبا وہا‍ سے آئی، حکومت نے انہیں روکا کیوں نہیں؟

    میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا ہم نے بھی عقلمندی کا ثبوت دیا تھا؟
    کیا بہت سارے لوگ پتہ چلتے ہی سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فضا بنانا شروع نہیں ہوگئے تھے؟
    کیا ہم نے انہیں روکنے یا مثبت رویہ رکھنے کا کہا تھا؟

    اگر یورپ کا کرونا عیسائی، چین کا بدھ مت, اسرائیل میں یہودی اور انڈیا میں ہندو یا مسلمان نہیں ہےتو خدرا خوف و ہراس کی آگ میں مزید ایندھن نہ ڈالیں، وبا کا خوف، کاروبار کا خوف، اشیاء کی قلت کا خوف کیا کم ہے کہ فرقہ واریت کا کاروبار کیا جارہا ہے. وہ ایام جن میں پوری امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ ساری دنیا پریشان، خوف زدہ ہے، کہ نجانے کیا ہوگا، اور کب تک ہوگا. ہم توبہ، رجوع الی اللہ کے بجائے کن چکروں میں پڑے ہوئے ہیں،
    تھوڑا نہیں پوراسوچیے.!!!

    عاشق علی بخاری
    قلمکار: عاشق علی بخاری

  • مجرم بھی سیاست کرنے لگے،وزیراعظم ہاوس کے سامنے خودسوزی کرنا والا جنسی درندہ ،اشتہاری مجرم تھا،واہ کیارنگ ہیں مکاری کے

    مجرم بھی سیاست کرنے لگے،وزیراعظم ہاوس کے سامنے خودسوزی کرنا والا جنسی درندہ ،اشتہاری مجرم تھا،واہ کیارنگ ہیں مکاری کے

    راولپنڈی:مجرم بھی سیاست کرنے لگے،وزیراعظم ہاوس کے سامنے خودسوزی کرنا والا جنسی درندہ ،اشتہاری مجرم تھا،واہ کیارنگ ہیں مکاری کے،باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاوس کے سامنے خود سوزی کرنے والے فیصل عباسی نامی شخص کا اسلام آباد میں خودکشی کا معاملہ کا معاملہ مکاری کی بہت بڑی چال ثابت ہوا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق فیصل عباس نامی شخص ایک نامی گرامی مجرم تھا ،ادھرراولپنڈی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق فیصل عباسی کے خلاف تھانہ مری میں ستمبر 2019 میں 09 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،

    فیصل عباسی مقدمہ نمبر 390/19 بجرم 376/511 ت پ تھانہ مری میں دسمبر 2019 سے اشتہاری تھا،ابتدائ طور پر راولپنڈی پولیس کے ریکارڈ سے یہ معلومات سامنے آئ ہیں، مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، ادھر پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ فیصل نامی شخص کو کس نے اکسایا اورایک مجرم ہونے کے باوجود اس نے مظلومت کا ڈرامہ کیوں رچایا ؟

  • یااللہ!میرےپاکستان،اس میں رہنےوالوں اورپوری انسانیت کی ہرطرح سےحفاظت فرما،سابق کرکٹرمحمد یوسف کی اللہ کے حضور دعا

    یااللہ!میرےپاکستان،اس میں رہنےوالوں اورپوری انسانیت کی ہرطرح سےحفاظت فرما،سابق کرکٹرمحمد یوسف کی اللہ کے حضور دعا

    لاہور:یااللہ!میرےپاکستان،اس میں رہنےوالوں اورپوری انسانیت کی ہرطرح سےحفاظت فرما،سابق کرکٹر محمد یوسف کی دعا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹارکھلاڑی محمد یوسف نے بڑے درد دل سے دعا کرتے ہوئے اللہ سے پاکستان اوراہل پاکسدان کی خیر مانگی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپررب جلیل کے حضوراپنی دعا میں اپنی عاجزی بیان کرتے ہوئے محمد یوسف کہتے ہیں کہ بچپن سےکرکٹ کاجنون تھا،غریب تھا،درزی کی دکان پرکام سیکھنےجاتاتھا،وہاں سےاللہ نےاٹھاکر پاکستان کاسبزہلالی پرچم سینےپرسجوایا،اپنےملک کےلیےکھلایا،الحمدللہ ورلڈریکارڈبنوایا۔آج جوبھی عزت ہےاس ملک کی وجہ سےہے

    محمد یوسف اللہ کےحضوردعا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یااللہ!میرےپاکستان،اس میں رہنےوالوں اورپوری انسانیت کی ہرطرح سےحفاظت فرما

  • اداکارہ نادیہ جمیل کرونا سے زیادہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں‌ ،پھربھی مسکراتی رہیں گی

    اداکارہ نادیہ جمیل کرونا سے زیادہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں‌ ،پھربھی مسکراتی رہیں گی

    لاہور:اداکارہ نادیہ جمیل کرونا سے زیادہ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ ایک خطرناک بیماری کا شکار ہوگئیں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

    اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ’گزشتہ ہفتے مجھ میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی، چار روز میں دو بار میں علاج کے لیے جاچکی ہوں‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جب کہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے بتایا کہ ’بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ، خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوری چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور کافی مثبت ہوں، آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اپنا بہت خیال رکھیں‘۔

    نادیہ جمیل نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اپنے چند تصاویر بھی شیئر کی.اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی، شکر ادا کرنے سے، آپ کے پیار سے اور دعاؤں سے مدد ملتی ہے‘۔

    اداکارہ کے مطابق ان کی سرجری کل ہوگی اور انہوں نے مداحوں سے ان کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست کی۔خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بےحد سرگرم رہتی ہیں۔ جہاں پاکستان میں کئی خواتین کو بچوں کو گود لینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچوں کو گود لے کر ایک نئی مثال قائم کردی تھی۔

  • قوم کو ٹائیگر فورس نہیں رضا کاروں کی ضرورت ہے، الخدمت نے "بندروں” کو بھی خوراک دی،سراج الحق

    قوم کو ٹائیگر فورس نہیں رضا کاروں کی ضرورت ہے، الخدمت نے "بندروں” کو بھی خوراک دی،سراج الحق

    قوم کو ٹائیگر فورس نہیں رضا کاروں کی ضرورت ہے، الخدمت نے "بندروں” کو بھی خوراک دی،سراج الحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو اس وقت ٹائیگر فورس کی نہیں بلکہ رضاکاروں کی ضرورت ہے،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ جاپان نے بھی سود معاف کردیا ہے،ہمارےوزیراعظم کیوں نہیں کرسکتے؟ مصیبت کی اس گھڑی میں بھی حکومت اور اپوزیشن ایک مجلس میں نہیں بیٹھ سکے،اپوزیشن اورحکومت دونوں کو اپنی اناسے باہر آکر قوم کیلئے کام کرنا چاہیے،کورونا وائرس کسی مخصوص جگہ پر نہیں بلکہ دنیا میں ہرگھرکے لیے خطرہ ہے،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اپنی تمام نجی اور سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں،ایک لاکھ سے زائد رضاکار ویلفیئر سرگرمیوں میں شریک ہیں، جماعت اسلامی کارکنان دوردراز علاقوں میں بھی راشن تقسیم کررہے ہیں،جماعت اسلامی کے کارکنان نے بلاتفریق راشن تقسیم کیا،الخدمت کے رضاکاروں نے خواجہ سراؤن کی بھی مدد کی ، نتھیا گلی کے علاقے میں بندروں کو بھی خوراک دی، ہم انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، ہر زندہ رہنے والی مخلوق جس کو خوراک کی ضرورت ہے ہم پہنچا رہے ہیں.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس وباء کو تفتان کےباڈر پر ہی کنٹرول کیا جاسکتا تھا ، حکومت اول روز سے غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے،آسولیشن میں رکھے گئے لوگوں کے ساتھ مریضوں کی بجائے مجرموں جیسا سلوک نہ کیا جائے، اپوزیشن نے ملکر حکومت کو یقین دلایاہے کہ ہم قوم کو اس وباء سےبچانے کے لیے آپ کے ساتھ ہیں ،مگر حکومت نے اس کا کوئی مثبت جواب دینے کی بجائے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا

  • متحدہ عرب امارات نے اقامہ پر پابندی میں توسیع کردی

    متحدہ عرب امارات نے اقامہ پر پابندی میں توسیع کردی

    متحدہ عرب امارات نے اقامہ پر پابندی میں توسیع کردی

    باغی ٹی وی :کو رونا تحفظ اقدامات پر سختی کی حکمت عملی پر عمل کرے ہوئے. متحدہ عرب امارات کی حکومت نے’کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے امارات کا اقامہ رکھنے والے شہریوں کی واپسی پر عارضی پابندی میں دو ہفتے کی مزید توسیع کی ہے۔

    اماراتی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو امارات کا اقامہ رکھتے ہیں مگر اس وقت بیرون ملک ہیں وہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر واپس نہ آئیں۔ اماراتی حکومت نے اقامہ کے حاملین کے دو ہفتے تک مزید پابندی عاید کی ہےاور اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

    وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے کہا ہے کہ بہت سے غیر ملکی شہری متحدہ عرب امارات کا اقامہ رکھتے ہیں مگر وہ اس وقت امارات میں نہیں۔ وہ اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک کرونا کا خطرہ موجود ہے یا اس حوالے سےحکومت کا کوئی نیا فیصلہ نہیں آ جاتا۔ اقامہ ہولڈر اس حوالے سے مزید تفصیلات وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات اور روز مرہ کی بنیاد پر ہونے والی اپ ڈیٹ سے جان کاری حاصل کرسکتے ہیں۔ جب اقامہ کے حامل افراد کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت دی جائے گی تو اس کا اعلان ویب سائٹ پربھی کیا جائےگا.
    ادھر سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں‌ سختی کی گئی ہے. سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اضافی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ذمے دار نے جمعے کے روز بتایا کہ دمام شہر اور قطیف اور طائف کے ضلعوں میں کرفیو کے آغاز کا وقت بڑھا کر آج سہ پہر تین بجے کر دیا گیا ہے۔ کرفیو کا دورانیہ تاحکم ثانی جاری رہے گا۔ عہدے دارے کے مطابق سابقہ اعلان کردہ شعبے اور سرگرمیاں متعلقہ حکام کی جانب سے متعین کردہ صورت حال کے تحت کرفیو کی پابندی سے مستثنی ہوں گی۔

  • ٹیسٹ کم کئے، بڑھائے تو کتنے مریض سامنے آئیں گے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑے خدشے کا اظہار

    ٹیسٹ کم کئے، بڑھائے تو کتنے مریض سامنے آئیں گے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑے خدشے کا اظہار

    ٹیسٹ کم کئے، بڑھائے تو کتنے مریض سامنے آئیں گے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے کیا بڑے خدشے کا اظہار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پاکستان میں تباہ کاری جاری ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 37 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ 1258 مریض سامنے آ چکے ہیں

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام، صوبائی وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت عذرہ پیچوہو، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینٹر حارث، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل اجلاس میں شریک ہوئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 783 کیسز میں سے 342 کورونا کے کیسز صوبے بھر میں ہوگئے ہیں،ان میں 273 زائرین جو سکھر اور 7 لاڑکانہ، ایک جیکب آباد، 2 گھوٹکی، 6 نواب شاہ اور ایک دادو میں ہیں، کراچی میں 342 اور حیدرآباد میں 151 کیسز ہیں،یکم اپریل کو سندھ میں 367 کیسز اور کل 2 اپریل کو 40 کیسز سامنے آئے، 438 کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کو دیکھا جائے تو ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے،ہماری ہاں 87 فیصد کیسز بڑھیں ہیں، ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کئے ہیں،اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاہد بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلائو کو کم کرنا ہوگا،

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو کو ہدایت کی ہے کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے تھلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کو وقت پر خون مہیا کیا جائے،مجھے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی فکر ہے، ان کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے،وزیر صحت نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلڈ بینکس کو فوری ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی

  • کراچی میں کرونا سے مزید 2 ہلاکتیں، مجموعی تعداد سب صوبوں سے زیادہ ہو گئی

    کراچی میں کرونا سے مزید 2 ہلاکتیں، مجموعی تعداد سب صوبوں سے زیادہ ہو گئی

    کراچی میں کرونا سے مزید 2 ہلاکتیں، مجموعی تعداد سب صوبوں سے زیادہ ہو گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جس سے سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق دونوں‌ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے،ایک کی عمر 60 اور دوسرے کی عمر 82 سال ہے، دونوں افراد لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں، دونوں مریضوں کو دیگر بیماریاں بھی تھیں.

    کراچی میں مزید 2 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے  پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 13، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں کراچی میں 12 اور حیدر آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے.

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد783ہوگئی،کراچی سے 6، حیدرآباد 14 اور گھوٹکی سے2نئے کیسز سامنے آئے،نئے تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں،سندھ میں 65 افراد کورونا وائرس سےصحت یاب ہوچکے ہیں،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالہ سے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت عذرہ پیچوہو، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینٹر حارث، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل اجلاس میں شریک ہوئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج 783 کیسز میں سے 342 کورونا کے کیسز صوبے بھر میں ہوگئے ہیں،ان میں 273 زائرین جو سکھر اور 7 لاڑکانہ، ایک جیکب آباد، 2 گھوٹکی، 6 نواب شاہ اور ایک دادو میں ہیں، کراچی میں 342 اور حیدرآباد میں 151 کیسز ہیں،یکم اپریل کو سندھ میں 367 کیسز اور کل 2 اپریل کو 40 کیسز سامنے آئے، 438 کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر دنیا کو دیکھا جائے تو ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے،ہماری ہاں 87 فیصد کیسز بڑھیں ہیں، ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کئے ہیں،اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاہد بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھلائو کو کم کرنا ہوگا،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو کو ہدایت کی ہے کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے تھلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تھلیسیمیا کے مریضوں کو وقت پر خون مہیا کیا جائے،مجھے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کی فکر ہے، ان کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے،وزیر صحت نے وزیراعلیٰ سندھ کو بلڈ بینکس کو فوری ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی

  • قائد مسلم لیگ ن نواز شریف  کی ہدایت پہ عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے، شہباز شریف

    قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پہ عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے، شہباز شریف

    قائد مسلم لیگ نواز شریف کی ہدایت پہ عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی :شہبازشریف نے حفاظتی کٹس عوام میں تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ عوام کے شانہ بشانہ کورونا کی وباءسے لڑیں گے .ہم نے تہیہ کیا ہوا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے .ہم نے ہر ممکن حد تک عوام کو کورونا سے بچانے کا سامان مہیا کرنا ہے .عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کی احتیاط پر عمل کریں
    عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کی احتیاط پر عمل کریں .اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایک لاکھ کٹس بنائی جارہی ہیں جو عوام میں تقسیم کی جائیں گی .اس کٹ میں ماسک، سینیٹائزر، صابن ہے .کٹ میں عوام کے لئے ہدایت نامہ بھی ہے .اس کٹ کا مقصد قوم کو کورونا کے خلاف جنگ کے لئے تیار کرنا ہے .اس کٹ کے ذریعے ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی ادا ہوگا، ایک آگاہی پھیلے گی .یہ کٹس ہم ہر صوبے اور ہر شہر کو بھجوانے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں
    انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ نواز شریف صاحب کی ہدایت پہ عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے.شہباز شریف کا رضاکارانہ امداد اور فلاحی ذمہ داریاں انجام دینے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو خراج تحسین کرتےہوئے کہا کہ انسانوں کی خدمت کرنے سے اللہ تعالی بےحد خوش ہوتا ہے : .یہ موقع ہے کہ ہم انسانوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اللہ تعالی کو راضی کرلیں :دیہاڑی، دار مزدور اور کمزورطبقات بہت برے حالات میں ہیں .
    معاشی حالات سے تنگ افراد کی خودکشیوں کی اطلاعات باعث تشویش ہیں : شہباز شریف

    انہوں نے کہا کہ ایسے اندوھناک واقعات قابل افسوس ہیں :اللہ تعالیٰ، انشاء اللہ ہمارے شامل حال ہوگا :اللہ تعالی ہم سب کو پناہ میں رکھے گا :خود کشی خدانخواستہ عوام کو درپیش مشکل حالات کی نشاندہی کرتی ہے .عوام کی اصل مدد یہ بھی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کی احتیاط پر عمل کریں .اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ایک لاکھ کٹس بنائی جارہی ہیں جو عوام میں تقسیم کی جائیں گی .اس کٹ میں ماسک، سینیٹائزر، صابن ہے .کٹ میں عوام کے لئے ہدایت نامہ بھی ہے .اس کٹ کا مقصد قوم کو کورونا کے خلاف جنگ کے لئے تیار کرنا ہے .اس کٹ کے ذریعے ان کی رہنمائی کا فریضہ بھی ادا ہوگا، ایک آگاہی پھیلے گی .یہ کٹس ہم ہر صوبے اور ہر شہر کو بھجوانے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں .قائد مسلم لیگ نواز شریف صاحب کی ہدایت پہ عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے