Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، حکومت جیلوں سے کن قیدیوں کی رہائی چاہتی ہے؟ سپریم کورٹ میں تجاویز جمع

    کرونا وائرس، حکومت جیلوں سے کن قیدیوں کی رہائی چاہتی ہے؟ سپریم کورٹ میں تجاویز جمع

    کرونا وائرس، حکومت جیلوں سے کن قیدیوں کی رہائی چاہتی ہے؟ سپریم کورٹ میں تجاویز جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بعد جیلوں میں قیدیوں کی رہائی کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اٹارنی جنرل نےجیلوں سے قیدیوں کی رہائی،ضمانتوں سےمتعلق تجاویزجمع کرادیں

    اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ خواتین،بچوں پرتشدد میں ملوث انڈرٹرائل ملزمان کوضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہیے ،ذہنی،جسمانی بیماریوں میں مبتلاانڈرٹرائل قیدیوں کو ضمانت پرمشروط رہائی ملنی چاہیے،ایسے قیدی اگراُن کے جرم کی سزا3سال سے کم ہے تورہائی ملنی چاہیے،3سال تک سزاکے جرم میں قید انڈر ٹرائل خواتین اوربچوں کو ضمانت پررہاکیاجائے

    تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا پوری کرنےوالے قیدی جو جرمانہ ادا نہیں کرسکتے انہیں رہا کردینا چاہیے،75 فیصد سزا مکمل کرنے والی خواتین اور بچوں کورہا کردیا جانا چاہیے،

    قبل ازیں جیلوں میں قیدیوں کے حوالہ سے صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن کی سپریم کورٹ کو دی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

    رپورٹ کے مطابق 1184 خواتین بھی جیلوں میں بند ہیں،ملک بھر کی 114 جیلوں میں 60 سال سے زیادہ عمر کے 1527 افراد موجود ہیں، ملک کی مختلف جیلوں میں 33 فیصد سے زائد اضافی قیدیوں کو رکھا گیا ہے،پنجاب اور کے پی کی جیلوں میں 140 نو زائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ بند ہیں،

    جیلوں میں موجود 2100 قیدی مختلف جسمانی بیماریوں کا شکار ہیں،2400 افراد ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں، پنجاب کی 10 فیصد جیلوں میں ایمبولینس کی سہولت موجود نہیں،جیلوں میں نفسیاتی معالج کی 58 اسامیاں بھی خالی ہیں،جیلوں میں ڈاکٹروں کی 108 اسامیاں خالی ہیں،صرف پنجاب میں 66 معذور قیدی مختلف جیلوں میں بند ہیں، جیلوں میں بند ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 173 ہے،

    ملک بھر کی مختلف جیلوں میں قید 594 قیدی ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں،ملک بھر کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 25،456 ہے، ملک میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد 48008 ہے،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کورونا سے بچاوَ کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے

    عدالت نے حفاظتی کٹس،دستیاب ونٹی لیٹرزکی تفصیلات،ڈاکٹرزاور طبی عملے کو تربیت کی رپورٹ بھی طلب کر لی،عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے اسپتال کورونا سے نمٹنے کے لیے کس حد تک تیار ہیں،سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لیے ادویات اور بستروں کی دستیابی سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی گئی

    سپریم کورٹ نے جیلوں میں جانے والے تمام نئے قیدیوں کی اسکریننگ کا حکم بھی دے دیا،عدالت نے کہا کہ مکمل اسکریننگ کے بعد ہی قیدیوں کو جیل میں داخلے کی اجازت دی جائے،کسی قیدی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو اسے قرنطینہ کیا جائے،

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    سپریم کورٹ نے بلوچستان اور سندھ کی جیلوں میں قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے کہا کہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی جیلوں میں بھی قرنطینہ مراکز بھی قائم کیے جائیں، پنجاب اورخیبرپختونخواکی جیلوں میں قرنطینہ مراکز قائم کیے جاچکے.

    عدالت نے جیلوں میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے کہا یقینی بنایا جائے کہ کرونا کا کوئی مریض جیل میں نہ پہنچے، مکمل سکریننگ کے بعد قیدیوں کو جیل میں داخلے کی اجازت دی جائے،عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ جیلوں میں کتنے ملزم اور مجرم ہیں، قیدیوں کی مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں

    سپریم کورٹ میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے کیس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر ہائی کورٹس نے قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھا تھا جس پر آئی جی جیل خانہ جات کی رپورٹس آئی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ قانون کے مطابق نہیں ہے،سندھ ہائی کورٹ نے بھی یہی کیا اور قیدیوں کو ضمانت پر ریائی کا حکم دے دیا،قانون پورے ملک کے لیے ایک ہے ہمیں ادھر قانون نافذ کرنا ہے،کس قانون کے تحت انڈر ٹرائل قیدیوں کو بری کیا گیا،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ انڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی سے متعلق ایک عبوری حکمنامہ ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عبوری حکم نامے کو اس معاملے میں نہیں دیکھیں گے، یہ کیا بات ہوئی قیدی ایک دن کہیں گزارتے ہیں دوسرا کہیں اور تیسرا کہیں،پولیس اتنی مشکل سے ملزمان کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالتی ہے،

    عدالت نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے ملزموں کو بھی رہا کر دیا گیا جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں سندھ کے بارے میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا جیلیں خالی کرنے سے کرونا ختم ہو جائے گا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر جیلوں میں کرونا پھیلا تو الزام سپریم کورٹ پر آئے گا،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے قانون کو دیکھنا ہے، کسی الزام کی پرواہ نہیں،ایسا نہیں ہو سکتا کوئی خود کوبادشاہ سمجھ کر حکم جاری کرے،

    چیف جسٹس نے کہا ملزمان کو پکڑنا پہلےہی ملک میں مشکل کام ہے،ملک میں جو بھی کام کرنا ہےقانون کےمطابق کرنا ہوگا،پولیس کورونا کی ایمرجنسی میں مصروف ہے،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر کئیں ملزمان کو چھوڑا گیا، کس کس کو چھوڑا گیا نہیں معلوم،ایسے لوگوں کو رہا کرنا ہے تو جیلوں کا سسٹم بند کر دیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے چار سطروں کی مبہم پریس ریلیز جاری کی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو روز پیسہ کمانے کا چسکا لگا ہوتا ہے،کرپشن کی بھوک رزق کی بھوک سے زیادہ ہوتی ہے،کرپشن کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو وہ دیگر جرائم ہی کرے گا، کورونامریض کی چیکنگ کے نام پر ڈاکو گھروں کا صفایا کر رہے ہیں،ڈیفنس میں رات کو 3بجے ڈاکو کورونا مریض کے نام پر آتے ہیں،کراچی میں ڈیفنس کا علاقہ ڈاکووَں کے کنٹرول میں ہے،کراچی میں ملزمان کی ضمانت ہوتے ہی ڈکیتیاں شروع ہو گئی ہیں

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ملک بھر کی صوبائی حکومتوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب و دیگر تمام صوبوں نے قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے اس ضمن میں عدالتوں نے احکامات بھی جاری کئے تھے.

    قبل ازیں کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کردیا۔وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن سمیت دیگر ممبران کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

    پاکستان بار اور سپریم کورٹ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وقت کی ضرورت کے مطابق ہے۔ دیگر اعلیٰ عدالتوں کو بھی کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چند ممالک میں سے ہے جہاں زیر تفتیش ملزمان بھی جیلوں میں ہیں جس سے جیلوں میں رش بڑھ گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ درخواست سنتے وقت موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھے گی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق نظام عدل کو مزید واضح کرے گا

  • کرونا ریلیف فنڈ، خانم طیبہ بخاری نے وزیراعظم کو کتنے لاکھ کا چیک دیا؟

    کرونا ریلیف فنڈ، خانم طیبہ بخاری نے وزیراعظم کو کتنے لاکھ کا چیک دیا؟

    کرونا ریلیف فنڈ، خانم طیبہ بخاری نے وزیراعظم کو کتنے لاکھ کا چیک دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات ہوئی ہے

    طیبہ خانم بخاری نے 50لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کےلیے پیش کیا،وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا، اس موقع پر خانم طیبہ بخاری نے کورونا ریلیف مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار بھی کیا

    https://twitter.com/PakPMO/status/1246021078025199618

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر رکھا ہے،دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی ملاقات ہوئی تھی

    ہائر پاکستان کی جانب سے 2 لاکھ ماسک وزیر اعظم عمرا ن خان کو پیش کئے گئے،زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا،

    پشاور زلمی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایک چارٹر طیارہ میڈیکل آلات لے کر پاکستان پہنچے گا،وزیر اعظم عمران خان نے ہائر اور زلمی فاؤنڈیشن کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔ اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں

     

  • سعودی عرب میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

    سعودی عرب میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

    سعودی عرب میں کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں‌ سختی کی گئی ہے. سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اضافی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ذمے دار نے جمعے کے روز بتایا کہ دمام شہر اور قطیف اور طائف کے ضلعوں میں کرفیو کے آغاز کا وقت بڑھا کر آج سہ پہر تین بجے کر دیا گیا ہے۔ کرفیو کا دورانیہ تاحکم ثانی جاری رہے گا۔ عہدے دارے کے مطابق سابقہ اعلان کردہ شعبے اور سرگرمیاں متعلقہ حکام کی جانب سے متعین کردہ صورت حال کے تحت کرفیو کی پابندی سے مستثنی ہوں گی۔

    سعودی وزارت داخلہ نے مذکورہ شہروں اور ضلعوں کی آبادی کو باور کرایا ہے کہ یہ اقدام صحت عامہ کے حفظان کے لیے احتیاطی اور ضروری اقدامات میں سے ہے۔ لہذا تمام لوگ مفاد عامہ کو یقینی بنانے کے لیے سماجی تنہائی سے متعلق تدابیر پر کاربند رہیں۔

    اس سے قبل وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تمام علاقوں میں روزانہ 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران دونوں شہروں میں داخل ہونے اور وہاں سے باہر جانے پر پابندی ہو گی۔ یہ فیصلہ تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گا۔ اسی طرح دونوں شہروں کے رہائشی علاقوں میں ہر قسم کی تجارتی سرگرمی اور کام کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ البتہ فارمیسیز، بینکنگ خدمات، راشن اور اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والے مراکز اور ایندھن کے اسٹیشنز اس فیصلے سے مستثنی ہوں گے.
    واضح‌رہے کہ یک ہی دن میں سعودی عرب میں چھ ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے

    سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 157افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1720 ہو گئی ہے. سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اب تک 264 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں،

    سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض مدینہ منورہ میں سامنے آئے جن کی تعداد 78 ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں 55، ریاض میں7، قطیف میں 6، جدہ اور الھفوف میں 3، 3،تبوک اور طائف میں 2، 2 اور الحناکیہ میں ایک شخص کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا.

    قبل ازیں سعودی وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 8700 سے زیادہ مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے کرایا ہے- مساجد میں سپرے کورونا وائرس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے.

  • کورونا وائرس: فلمیں ضروردیکھیں‌ :جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت مہیا کردی

    کورونا وائرس: فلمیں ضروردیکھیں‌ :جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت مہیا کردی

    ایسین :کورونا وائرس: فلمیں ضروردیکھیں‌ : جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت مہیا کردی،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا میں لاک ڈاون سے لوگ گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بوریت کا شکار ہونیکے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا شکار ہورہے ہیں اور اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جرمنی نے ڈرائیو ان سنیما کی سہولت فراہم کی ہے۔

    شہر ایسین میں شہریوں کیلئے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے یعنی ایک بڑی اسکرین لگائی گئی ہے جس میں فلم دیکھنے کیلئے آنے والے تمام افراد گاڑی میں آئیں گے اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں گے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابقڈرائیور اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کی پریشانی نہ ہو۔ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کیلئے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں۔
    ڈرائیو سنیما میں آنے والے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ وہ واحد چیز ہے جو اس وقت کرسکتے ہیں۔

  • بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ

    بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ

    بھارتی سرکاری ایئر لائن نے متعدد پائلٹ سمیت 200 ملازمین کو کیا فارغ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے انڈیا کی فضائی کمپنیوں کو دیوالیہ کردیا، کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 21 روزہ لاک ڈاؤن ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے

    فضائی سروس بند ہونے کی وجہ سے بھارت کی فضائی کمپنیاں ایک ایک کر کے ملازمین کو نوکریوں سے نکال رہی ہیں تو کچھ کمپنیز ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کر رہی ہیں،

    بھارت کی سرکاری ایئر لائنس کمپنی ایئر انڈیا نے تقریبا 200 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ جب تک کرونا سے پیدا شدہ صورتحال واضح نہیں‌ہوتی تب تک آپ کو نوکریوں سے نکالا جاتا ہے، نکالے جانے والے افراد میں ایئر انڈیا کے پائلٹ بھی شامل ہیں

    انڈیا میں‌14 اپریل تک تمام فلائٹس بند ہیں، ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے، انڈین ایئر لائن کے تمام طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ایئر انڈیا کو بھاری خسارے کا سامنا ہے، اسی وجہ سے ملازمین کو نکالا گیا ہے.

    بھارت کی دو بڑی ایئر لائنز کمپنیوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے

    بھارت کی دو بڑی ایئر لائنز انڈیگو اور وستارا کے مالی حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ دونوں کمپنیاں اپنی پروازیں بند کرنے کا سوچ رہی ہیں، انڈیگو کے سی ای او رونجوئے دت نے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،

    انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ایئر لائن انڈسٹری کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انڈڈیگو کے فلائٹ آپریشن کے سربراہ اسیم میترا نے پائلٹوں کو جمعرات کی صبح بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ ہوا بازی شعبے کی معاشی حالت نمایاں طور پر خراب ہو چکی ہے، لہذا آئندہ چند روز میں سخت اقدامات اٹھانے ضروری ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے ممالک نے فضائی آپریشن معطل کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہوا بازی کے شعبے کو شدید دھچکا لگا ہے،انڈیگو کے سی ای او نے بھی ایک ای میل میں کہا کہ ایئر لائن کی معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اب کوئی بھی ایئرلائن مستحکم نہیں بلکہ سب خسارے میں ہیں،

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت میں کرونا وائرس کی تباہی جاری ہے، بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے

    بھارت میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے، دہلی کے نظام الدین تبلیغی مرکز میں 219 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، بھارت میں کرونا وائرس سے 156 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں کرونا وائرس کے ایک دن میں 30 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایک روز میں 3 ہلاکتیں ہونے کے بعد تلنگانہ میں مجموعی ہلاکتیں 9 ہو گئی ہیں،تلنگانہ میں کرونا کے 154 مریض ہیں جن کا علاج جاری ہے،تلنگانہ کے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی تلاش جاری ہے جن کو قرنطینہ کیا جائے گا کیونکہ ان میں سے اکثر دہلی تبلیغی مرکز گئے تھے.تبلیغی مرکز سے واپس لوٹنے والے 5 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جس پر انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا

  • لاک ڈاؤن، راشن تقسیم تو نہ ہو سکا البتہ منصوبہ بندی کر لی گئی

    لاک ڈاؤن، راشن تقسیم تو نہ ہو سکا البتہ منصوبہ بندی کر لی گئی

    لاک ڈاؤن، راشن تقسیم تو نہ ہو سکا البتہ منصوبہ بندی کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے تحت ضرورتمند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے حوالہ سے طریقہ کار جاری کر دیا گیا

    سندھ حکومت کےاحکامات پر کمشنر کراچی نے راشن کی تقسیم کا حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ راشن کی تقسیم صبح پانچ بجے سےصبح سات بجے کےدرمیان ہوگی ،راشن کی تقسیم رات کےآخری پہر میں بھی کی جاسکتی ہے ،راشن کی تقسیم کےلیےلوگوں کا مجمع جمع کرنے پرپابندی ہوگی

    راشن کی تقسیم صرف گھر پر ہی کی جاسکے گی،مستحق افراد،یومیہ اجرت سے محروم خاندانوں کو ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں راشن دیاجائےگا ،راشن بیگ میں تین اقسام کی ایک کلو کلو دالیں،دوکلو کوکنگ آئل شامل ہوگا ،دس کلو آٹا ،پانچ کلو چاول،ایک کلو سفید چنا بھی راشن بیگ میں دیاجائے.

    قبل ازیں کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، کراچی پولیس نے لاک ڈاون کے آغاز سے ابھی تک 482 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 1368 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے.

    سند ھ میں کورونا وائرس کے22نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد783ہوگئی،کراچی سے 6، حیدرآباد 14 اور گھوٹکی سے2نئے کیسز سامنے آئے،نئے تمام کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں،سندھ میں 65 افراد کورونا وائرس سےصحت یاب ہوچکے ہیں،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

  • خیبر پختونخواہ کے کونسے علاقوں میں کرونا کا کوئی مریض نہیں؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

    خیبر پختونخواہ کے کونسے علاقوں میں کرونا کا کوئی مریض نہیں؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

    خیبر پختونخواہ کے کونسے علاقوں میں کرونا کا کوئی مریض نہیں؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا کی روک تھام ہوسکتی ہے،

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ چترال میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،2ہزار نئے ڈاکٹر بھرتی ہوئے ہیں،کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے طبی عملے کاواک ان انٹرویو کریں گے،ماسکس ،ونٹی لیٹرز اوردیگرحفاظتی سامان بھی منگوا رہے ہیں،صوبے میں ٹیسٹنگ کی استعداد300ہے،ٹیسٹنگ کی استعداد1500تک بڑھانے کی کوشش کریں گے،

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 21لاکھ43ہزار خاندانوں کو 3ماہ کےلیے6ہزار روپے دیں گے،صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد311ہے،عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،ڈی آئی خان قرنطینہ میں 151افراد گھروں کو واپس پہنچیں گے،تبلیغی جماعت کے 5ہزار300افراد کا بھرپور خیال کیاجائے گا،5ہزار300افراد میں 70فیصد دیگر صوبوں اور300غیرملکی ہیں،

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے تبلیغی جماعت کے افراد کاخیال رکھنے کی ہدایت کی،وزیراعظم کو تبلیغی جماعت کے افراد کے لیےصوبائی میکانزم بنانے کی تجویز دیں گے،خیبرپختونخوا کے عوام حکومت سے بھرپور تعاون کررہے ہیں،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں سے نہ نکلیں اور لاک ڈاؤن کے حوالہ سے جاری احکامات کی پابندی کریں.

  • لاک ڈاؤن سے نکلنے کے لیے کیا دعا پرھنی چاہیئے بتایا سمیحہ راحیل قاضی نے

    لاک ڈاؤن سے نکلنے کے لیے کیا دعا پرھنی چاہیئے بتایا سمیحہ راحیل قاضی نے

    لاک ڈاؤن سے نکلنے کے لیے کیا دعا پرھنی چاہیئے بتایا سمیحہ راحیل قاضی نے

    باغی ٹی وی جماعت اسلامی کی رہنما اور مرحوم قاضی حسین احمد کی بیٹی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہاہے کہ ذرا تصور میں لائیے وہیل مچھلی کو ،اسکی آنتوں اور فضلے سے بھرے پیٹ کو ،کیسا خوفناک اندھیروں کے اندر اندھیروں سے بھرا پیٹ اور میرے پیارے نبی حضرت یونس علئیہ السلام کے بے قرار دل سے نکلی دعا
    لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
    اور پھر روایات میں آتا ہے کہ پچاس دنوں کے بعد وہ لاک ڈاؤن ختم ہوتا ہے۔ہمیں بھی اپنے رب سے یہی استغفار کرنا ہے کہ میرے رب کا وعدہ ہے
    وکذلک ننجی المومنین ۔اور اسی طرح ہم مومنوں کو نجات دیں گے۔اللہ اپنے گھروں کے دروازے کھول دے نا یا رب ۔تو ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والا رب ہے ،تو اتنا ناراض ہو گیا ہے کہ اپنے گھروں کے دروازے بند کر دئیے ہیں ماں تو اپنے بچے کے قدموں کی چاپ سن کر فورا در کھول لیتی ہے ۔تو بھی کھول دے نا ۔پیارے اللہ جی🙏🙏🙏
    طالبہ دعا

  • عالمی بینک کرونا سے متاثر 125 ممالک کو دے گا  امداد

    عالمی بینک کرونا سے متاثر 125 ممالک کو دے گا امداد

    عالمی بینگ 125 ممالک کو دے گا کرونا امداد
    باغی ٹی وی :عالمی بینک نے کورونا وائرس سے متاثرکم آمدنے والے پچیس ممالک کو ایک ارب نوے کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    عالمی بینک امداد کے لئے تیزی سے کام کر رہا ہے کیونکہ جن ممالک کوویڈ 19 کے سبب بحران کا سامنا ہے ان کو بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے جس میں عالمی کساد بازاری کا خطرہ بھی شامل ہے۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کیلئے عالمی بینک15 ماہ میں160 بلین ڈالر کی رقم جاری کرے گا۔ رقم سےغریبوں کی امداد، کاروبار اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو20 کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے۔ مذکورہ رقم سے ایسے لوگوں تک خوارک پہنچائی جائے گی جن کی نقل وحرکت کورونا وائرس کے سبب محدود ہے..
    واضح رہے کہ اس سے پہلے کرونا وائرس کے لیے عالمی بینک نے چار کروڑ ڈالر پاکستان میں‌ وبا روکنے کیلئے مختص کیے تھے،اطلاعات کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے دی جانے والی اس امداد کے بارے میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے مختلف مںصوبوں سے چار کروڑ ڈالر کرونا وائرس کو روکنے کے لیے مختص کر دیے ہیں۔

  • کرونا وائرس ،پنجاب میں کتنے ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    کرونا وائرس ،پنجاب میں کتنے ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    کرونا وائرس ،پنجاب میں کتنے ہزار افراد کے ٹیسٹ کئے گئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اب تک پنجاب میں کرونا کے حوالہ سے 17069 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی لیب میں 4039  ٹیسٹ کئے گئے، نشتر ہسپتال ملتان میں 500 ٹیسٹ، شوکت خانم ہسپتال میں 2238 ٹیسٹ کیے گئے، این آئی ایچ لیب اسلام آباد میں بھی 2980 ٹیسٹ کیے گئے.

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پرائیویٹ سیکٹر میں 7312 ٹیسٹ کیے گئے،پنجاب میں کرونا وائرس کے 16149 ٹیسٹ منفی آئے ہیں.

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 8کیسز سامنے آ گئے

    پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 928 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے11مریض جاں بحق،6صحت یاب ہو چکے ہیں

    لاہور میں 5مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 204 ہوگئی،ڈی جی خان 213، لاہور 204 اور رائیونڈ میں 142 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، ملتان اور گجرات91،91،راولپنڈی 53اورجہلم میں 28 افراد ،گوجرانوالہ  ،منڈی بہاوَالدین 14 ،14 اورننکانہ صاحب میں 13مریض،سرگودھا10،فیصل آباد9،وہاڑی 8اورحافظ آباد5میں افراد ،بہاولنگر،رحیم یارخان اور میانوالی میں کورونا کے3،3مریض ،لودھراں،ملتان،نارووال میں کورونا وائرس کے 2، 2 کیسز،خوشاب،قصور،بہاولپور اور لیہ میں کورونا وائرس کا ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے.

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار  سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا