Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • لاک ڈاؤن، کراچی پورٹ پر کتنے ہزار کینٹینر جمع ہو گئے؟ تاجروں کی وزیراعظم کے آگے دہائی

    لاک ڈاؤن، کراچی پورٹ پر کتنے ہزار کینٹینر جمع ہو گئے؟ تاجروں کی وزیراعظم کے آگے دہائی

    لاک ڈاؤن، کراچی پورٹ پر کتنے ہزار کینٹینر جمع ہو گئے؟ تاجروں کی وزیراعظم کے آگے دہائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن وآل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمّد شرجیل گپلانی ، ارشد جمال ۔شمون باقر و دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ بحران میں موجودہ حکومت ملک کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ہمیں اس وبائی بیماری اور شدید معاشی تباہی کے معاملے میں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔

    محمّد شرجیل گپلانی کا کہنا تھا کہ یہ آفت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری قوم کی مدد فرمائے۔اس وقت چھوٹے تاجروں اور درآمد کنندگان کو متعدد مسائل درپیش ہیں پاکستان اپنی ضرورت کی بیشمار اشیاء درآمد کرتا ہے۔جو تقریبا 1500 سے 1600 کنٹینرز یومیہ پورٹ پر آتے ہیں ۔تاہم موجودہ لاک ڈائون کی وجہ سے تاجروں کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔ جس کی وجہ سے تمام کنٹینرز پورٹ پر جمع ہو رہے ہیں۔جو کہ اب تک تقریبا 20000 کی تعداد تک پہنچ چکے ہیں۔

    شرجیل گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہم یہاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پاکستان کسٹمز کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ جن کی جانب سے یہ مسلئہ ایف بی آر،وزارت کامرس اور وزارت برائے بحری امور کے سامنے اٹھایا گیا تھا ۔جس پر ہم انکے انتہائی ممنون ومشکور ہیں۔لیکن یہاں انتہائی معزرت کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے کہ اس نوٹس کے باوجود ٹرمینل آپریٹرز نے اس نوٹس کو نہ مانتے ہوئے ڈیمرج معاف کرنے سے مکمل طورپر انکار کر دیا ہے۔اس سلسلے میں اب تک کوئی واضح حکم نامہ جاری نہیں ہوا ہے۔

    شرجیل گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام تاجر برادری انتہائی پریشانی اور تشویش میں مبتلاء ہے۔اگر اس ابہام کا فوری حل نہ نکالا گیا تو کم ازکم. 80 لاکھ سے ایک کروڑ تک یومیہ کا ڈٹینشن چارج ادا کرنا پڑے گا ۔اور ایک بڑا زر مبادلہ کی صورت میں رقم بیرون ملک چلی جائی گی ۔

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    رہنمائوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بحران میں تاجر برادری کو تباہ ہونے سے بچائیں اور فوری طور پر اس کا لائے عمل طے کریں متعلقہ حکام کو فوری طور پر ٹرمینل آپریٹر سے سے معاملات طے کریں اور 15 مارچ سے 14 اپریل تک 30 روز کے ڈیمرچ کی معافی کو یقینی بنایا جائے لاک ڈاؤن کے باعث درآمد کنندگان کا سرمایہ مارکیٹوں میں پھنس گیا ہے اور ہمارے پاس ان کنٹینر کو ریلیز کرانے کے لیے کوئی چارہ نہیں ہے اس لئے حکومت وقت درآمد کنندگان کو آسان اور بلاسود سود قرضے ان کی ٹریڈنگ کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر فراہم کریں اورپورٹ سے جو کنٹینر ریلیز ہوں ان کو مارکیٹوں اور وئر ہاؤس میں حفاظت سے پہنچانے میں ہماری مدد کی جائے اور اس سلسلے میں پولیس اور دیگر اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ہماری بھرپور مدد کریں..

  • عمران خان عجیب انسان ہےکہ ایک طرف کرونا سے لڑرہا ہے تو دوسری طرف کشمیرکے لیے بھارت سے نبردآزما ہے ، بھارتی میڈیا

    عمران خان عجیب انسان ہےکہ ایک طرف کرونا سے لڑرہا ہے تو دوسری طرف کشمیرکے لیے بھارت سے نبردآزما ہے ، بھارتی میڈیا

    نئی دہلی :عمران خان عجیب انسان ہےکہ ایک طرف کرونا سے لڑرہا ہے تو دوسری طرف کشمیرکے لیے بھارت سے نبردآزما ہے ، اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے آج پاکستانی وزیراعظم کے کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت مٰں بدلنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کوجس طرح آڑے ہاتھوں لیا ہے اس پربھارتی میڈیا نے بھی عمران خان کوآڑےہاتھوں لیا ہے

    ذرائع کےمطابق بھارتی میڈیا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آج کے بیان پرتعجب کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ عجیب معاملہ ہے کہ ایک طرف پاکستان میں کرونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اوردوسری طرف پاکستانی وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقوق کا راگ الاپ رہا ہے،

    تمام بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنے اپنے انداز سے عمران خان کے آج کے بیان پرتبصرہ کیا ہے، دی ہندو، ہندوستان ٹائمز،ٹائمز آف انڈیا،انڈیا ٹوڈے سمیت درجنوں اخبارات اور ایسے ہی الیکٹرانک میڈیا پربھی یہی گفتگو چل رہی ہےکہ یہ کیسا وزیراعظم ہےکہ وہ ایک ہی وقت میں کئی محاذوں پراپنی طاقت آزما رہا ہے

    یاد رہےکہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت کی طرف سے کشمیرمیں مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے کی بھارتی حکومت کی کوشش کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ خبرداربھی کیا ہےکہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی برداشت نہیں کرے گا

  • وزیراعظم صاحب، غریب کرونا سے نہیں فاقہ کشی سے مریں گے، ثروت اعجاز قادری

    وزیراعظم صاحب، غریب کرونا سے نہیں فاقہ کشی سے مریں گے، ثروت اعجاز قادری

    وزیراعظم صاحب، غریب کرونا سے نہیں فاقہ کشی سے مریں گے، ثروت اعجاز قادری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کو فوکس اور غریب کو بھوک سے مرنے نہیں دینگے،وفاقی وصوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے اربوں کھربوں کے ریلیف پیکیج کا اعلان کررہی ہیں مگر ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی غریب کو راشن تک مہیا نہیں کیا گیا،

    ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی تنظیموں کے کاموں کو حکومت اپنے کھاتے میں نہ ڈالے،غریبوں کو خوراک یا راشن نہیں پہنچا تو لاک ڈاؤن کرنا حکومت کے بس سے باہر ہوجائیگا،حکومت کے لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر پر عوام مکمل عمل کرنا چاہتے ہیں،فیڈرل اور سندھ گورنمنٹ فنڈز یا غریب کو راشن دینے کیلئے کوئی پالیسی نہیں دے سکیں،بھیڑچال چلی جارہی ہے جو کسی طور بھی مثبت قدم نہیں ہے،

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں غریبوں میں راشن وسبزیاں تقسیم کی جارہی ہیں،انشاء اللہ کراچی کے6 ڈسٹرکٹ میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کرینگے،فلاحی جماعتوں کا موجودہ حالات میں کردار مثالی ہے،بتایا جائے حکومت کے کام اب کیا فلاحی ادارے کرینگے اور حکمران صرف اعلانات سے کام چلائینگے،ملک کا 25فیصد طبقہ پہلے ہی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان تھا 20فیصد وہ طبقہ جو روزکی بنیاد پر کماکر گذر بسر کررہا تھا فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ہے،اگر حکمرانوں کی ریلیف فنڈاور راشن دینے کی یہ ہی صورتحال رہی تو غریب کورونا کی بجائے فاقہ کشی سے موت کرینگے،

  • کرونا سے مرنیوالوں کے لئے لفظ شہید……تدفین کیسے کرنی ہے؟ قبلہ ایاز نے بتا دیا

    کرونا سے مرنیوالوں کے لئے لفظ شہید……تدفین کیسے کرنی ہے؟ قبلہ ایاز نے بتا دیا

    کرونا سے مرنیوالوں کے لئے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال کیا جائے،تدفین کیسے کرنی ہے؟ قبلہ ایاز نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے مرنے والوں کے لئے لفظ شہید یا جاں بحق استعمال کیا جائے

    ڈاکٹر قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے مرنے والوں کی میتوں کو احترام سے دفنائیں اور نماز جنازہ میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے۔کورونا وائرس کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں لوگ اپنے پیسوں میں سے حکومت کی مدد کریں

    ڈاکٹر قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ مساجد کو کمیونٹی سینٹر قرار دیا جانا چاہیے۔ تمام لوگ جمعہ کی نماز گھر میں ادا کریں۔مساجد کی تالا بندی نہیں ہوگی, مسجدوں کو لوگوں کی امداد پہنچانے کے لیے کمیونٹی سینٹر کا درجہ دے دیاجائے۔نمازیوں کی تعدادمیں کمی پرحکومتی اقدامات کی تعمیل کی جائے،آئمہ مساجد کی گرفتاریوں کے بجائے ان کا تعاون حاصل کیا جائے ،مساجدکے منتظمین کومعلوم ہوتا ہے کہ کون صاحب استطاعت اورکون ضرورت مند ہے،مساجد کی تالا بندی اور بندش کا تاثر نہیں جانا چاہیے،نمازیں گھروں پر ادا کریں تاکہ میل جول میں فاصلوں کو یقینی بنایا جاسکے

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    ڈاکٹر قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ممالک یااندرون ملک پھنسےافرادکیلئے حکومت مناسب انتظامات کااہتمام کرے،احتیاطی تدابیر لازماً اختیار کی جائیں لیکن خوف اورڈرکا ماحول نہ بنایا جائے،معاشی بے روزگاروں کی کفالت واعانت کا انتظام مساجد کے ذریعے کرنا نہایت مفید ہوگا صاحب استطاعت افراد معاشی دباؤکے شکارافراد کیلئے عطیہ کریں،اجتماعی عبادات سے متعلق حکومت وقت کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں،

    اقلیتی برادری کو بھی بطورخاص یاد رکھا جائے ۔اقلیتی برادری کی مدد کے جائے،زکوة سےممکن نہیں توصاحب استطاعت دیگرطریقوں سے مددکریں

  • کورونا وائرس ؛ مکہ اور مدینہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ، سعودی عرب میں حالات کی سنگینی کی عکاسی کرنے لگا

    کورونا وائرس ؛ مکہ اور مدینہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ، سعودی عرب میں حالات کی سنگینی کی عکاسی کرنے لگا

    ریاض:کورونا وائرس ؛ مکہ اور مدینہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ، سعودی عرب میں حالات کی سنگینی کی عکاسی کرنے لگا،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مکہ اور مدینہ میں پورے دن کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک شہریوں کو دوائی اور کھانے پینے کی اشیاء لینے کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی تاہم یہ رعایت خاندان کے ایک فرد کیلیے ہوگی۔

    کرفیو کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں اور ذرائع آمد ورفت بند رہیں گے۔ وقفے کے دوران صرف دوائی اور ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے نوجوانوں کو اجازت ہوگی۔ بچوں اور بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت، میڈیا ورکز اور میونسپل کے خصوصی عملے کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔

    عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے تحت سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 720 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے 16 افراد لقمہ اجل بن گئے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے غیر یقینی حالت کے پیش نظر حج کے خواہش مند افراد کو ویزہ پروسس سمیت تمام تیاریوں کو تا حکم ثانی موخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے سے بازرہے ،وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو وارننگ

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے سے بازرہے ،وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو وارننگ

    اسلام آباد :بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کواقلیت میں بدلنے سے بازرہے ،وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو وارننگ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان ہندوتوا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ نیا جموں وکشمیر تنظیم نو آرڈر 2020 چوتھے جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ہندوستان کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

     

    وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ تازہ ترین غیر قانونی اقدام کا وقت خاص طور پر قابل مذمت ہے کیونکہ وہ بی جے پی کے ہندوتوا بالادستی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کورونا وبائی مرض پر بین الاقوامی توجہ کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ہندوستان کی طرف سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر روکنا ہوگا۔

  • چین، سعودی عرب، جاپان کے بعد ایک اور ملک پاکستان کی مدد کو آگیا

    چین، سعودی عرب، جاپان کے بعد ایک اور ملک پاکستان کی مدد کو آگیا

    چین، سعودی عرب، جاپان کے بعد ایک اور ملک پاکستان کی مدد کو آگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین، سعودی عرب کے بعد ایک اور ملک بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا

    متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کےلئے طبی سامان کی پہلی کھیپ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے، یہ خصوصی طیارہ کے ذریعے پہنچے والی طبی سامان کی پہلی کھیپ تھی جبکہ مزید طبی ترسیل متحدہ عرب امارات سے جلد پاکستان پہنچنے والی ہے تاکہ کورونا سے نمٹنے میں برادر پاکستانی عوام اور حکومت کی مدد کی جاسکے۔

    متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبائی مرض کے مقابلے کےلئے یہ غیر معمولی اقدام ابو ظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چین کی جانب سے پاکستان کی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر امداد کی جا رہی ہے، چین سے چھ جہاز طبی سامان کے لا چکے ہیں ،چینی ڈاکٹرزکی بھی ایک ٹیم پاکستان میں موجود ہے,سعودی عرب نے بھی طبی سامان پاکستان کے حوالے کیا ہے،

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو 270 تھرمل سکیز،550 باکس سرجیکل ماسک کا تحفہ دیا گیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے طبی سامان میں 550 باکس سینی ٹائمزر،350 سیفٹی کٹس اور 550 باکس سرجیکل گلوز بھی شامل ہیں

    جاپان نے بھی پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے،جاپان کی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں قائم جاپانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جاپان کی جانب سے پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر کی امداد دی جائے گی۔

     

  • ہسپانوی فلو کے دور میں پیدا ہونے والی 101 سالہ خاتون نے کس طرح  کورونا کو شکست دی ؟ ایک مثال قائم ہوگئی

    ہسپانوی فلو کے دور میں پیدا ہونے والی 101 سالہ خاتون نے کس طرح کورونا کو شکست دی ؟ ایک مثال قائم ہوگئی

    ہالینڈ :ہسپانوی فلو کے دور میں پیدا ہونے والی 101 سالہ خاتون نے کس طرح کورونا کو شکست دی ؟ ایک مثال قائم ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق ہالینڈ میں 101 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے کر عزم و حوصلے کی مثال قائم کردی۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نیدرلینڈز میں 101 سالہ خاتون مہلک کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئی ہیں۔خاتون کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ 1919 میں ہسپانوی فلو کی وباء کے دور میں پیدا ہوئیں اور اب انہوں نے عالمگیر وبا کووِڈ 19 کو بھی شکست دے دی ہے۔

    خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل انہیں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے روٹرڈیم کے اسپتال لایا گیا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔انہیں ایک ہفتے تک آئسولیشن میں رکھا گیا اور اب وہ صحتیاب ہوکر گھر واپس جانے کی تیاریاں کررہی ہیں۔

    ماہر امراض تنفس ڈاکٹر سنیل رام لال کا کہنا ہے کہ ‘وہ بلند عزام کی حامل خاتون ہیں اور انہوں نے جس طرح طبی مشوروں پر عمل کیا وہ انتہائی پرمسرت تھا’۔سنیل رام لال نے بتایا کہ آئسولیشن کے دوران وہ اپنی کہنیوں میں چھینکتیں اور اکثر مجھے بھی کہتی کہ آپ تھوڑا فاصلے پر رہیں۔

  • وزیراعظم کا خطاب اورمشاورت کے بعد چلا جانا ، فافن نے ایک ہفتے بعد اس مسئلے کوکیوں دوبارہ متنازعہ بنایا،اہم خبرآگئی

    وزیراعظم کا خطاب اورمشاورت کے بعد چلا جانا ، فافن نے ایک ہفتے بعد اس مسئلے کوکیوں دوبارہ متنازعہ بنایا،اہم خبرآگئی

    لاہور:وزیراعظم کا خطاب اورمشاورت کے بعد چلا جانا ، فافن نے ایک ہفتے بعد اس مسئلے کوکیوں دوبارہ متنازعہ بنایا،اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق پچھلے ہفتے پارلیمانی رہنماوں کے ساتھ کرونا کےحوالے سے وزیراعظم کا ویڈیو لنک خطاب کے بعد دیگرمصروفیات کےلیے چلاجانا پھر سے اسے ایشوبنانے کے لیے بعض این جی اوزسیاسی جماعتوں کے لیے استعمال ہونے لگیں

    ذرائع کےمطابق پچھلے ہفتے وزیراعظم کے خطاب کے بعد جانے کوپاکستان میں حزب مخالف کے رہنما ن لیگ کے صدرمیاں شہبازشریف نے اس پراعتراض کیا تھا ، تاہم یہ ناراضگی کچھ دیرتک ہوا میں رہی اورمیاں شہبازشریف نے نے اسے کیش کروانے کی بھرپورکوشش کی

    ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد پھرسے اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے لیے پاکستان کے متنازعہ این جی اوفافن کے کندھے استعمال کیے گئے ہیں ،فافن پہلے بھی الیکشن کے مواقع پرن لیگ ک ہاتھوں استعمال ہوچکی ہے اور فافن نے اداروں پربہت سنگین الزامات بھی لگائے تھے

    فافن سے پہلے آج ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی حکومت کے خلاف وہی الفاظ استعمال کیئے جواپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف دن رات حکومت کےخلاف استعمال کرتے رہتے ہیں

    تازہ واقعہ میں فافن کی طرف سے پھرپچھلے ہفتے کے واقعہ کوایشوبنایا گیاہے ، جس پرسوشل میڈیا پراس طرزعمل کو ناپسند کیا گیا ہے، فافن نےاپنے حالیہ بیان میں پچھلے ہفتے کی کہانی دہراتے ہوئےکہاہے کہ وزیراعظم کے اجلاس سے اٹھ جانے کے بعد کرونا کے حوالے سے معاملات میں بہتری نہ آسکی

    یاد رہے کہ اس اجلاس میں وزیراعظم نے اپنے طئے شدہ شیڈول کےمطابق تمام لیڈروں کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا تھا اورپھرایک اہم اجلاس میں شرکت کےلیے ان کو جانا پڑاجس پر شہبازشریف نے اعتراض کیا تھا

    دوسری بات جو قابل ذکرہے وہ یہ ہے کہ فافن کا کام وزیراعظم کی مصروفیات کی مانیٹرنگ نہیں بلکہ الیکشن اور اس سے متعلقات کے معاملات پراپنی رائے دینا ہے ناں کہ کسی کے لیے استعمال ہوتے ہوئے سیاست کرناہے

  • سپیکر سمیت 23 اراکین پارلیمنٹ میں کرونا کی تشخیص

    سپیکر سمیت 23 اراکین پارلیمنٹ میں کرونا کی تشخیص

    سپیکر سمیت 23 اراکین پارلیمنٹ میں کرونا کی تشخیص،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی تباہی دنیا بھر میں جاری ہے، کوئی ملک کرونا سے محفوظ نہیں، ایران میں بھی کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    ایرانی سپیکر میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے،ایرانی سپیکر نے طبیعت خراب ہونے پر کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے 100 اراکین کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے 23 اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

    ایرانی محکمہ صحت کے مطابق ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 124 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3160 ہو گئی، ایران میں اب تک 50 ہزار 468 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، 16 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں،ایران میں اب تک کرونا وائرس سے متعلق 69 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

    چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی تو مچائی ہے تا ہم ایران میں بھی کرونا سے عام آدمیوں سمیت حکومتی عہدیدار بھی محفوظ نہ رہ سکے، ایران میں 17 اہم ترین عہدیدار کرونا وائرس سے جانوں کی بازی ہار گئے.

    ایرانی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 17 حکومتی عہدیدار موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 12 زیر علاج ہیں۔ ایران کے حکومتی ایوانوں میں ہلاک ہونے والوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کے بانی رکن حبیب برزگاری بھی شامل ہیں۔ سابق ایرانی رکن اسمبلی حامد کہرام بھی کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ حامد کہرام ایرانی صدر حسن روحانی کی صدارتی مہم کے دوران ان کے صوبائی مہم کے نگران تھے۔

    ایران میں مجلس خبرگان رہبری ایران ہاشم بطحائی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد چل بسے۔ مجلس خبرگان رہبری کو ایرانی نظام میں بنیادی اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے۔ ایران کے آئین نے اس مجلس کو ملک کے رہبر اعلی کے تقرر اور معزولی کا اختیار دیا ہے۔ یہ مجلس 88 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ ارکان کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹنگ کے ذریعے 8 سال کی مدت کے لیے عمل میں آتا ہے۔

    پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر ناصر شبانی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ پاسداران انقلاب کے ایک اور کمانڈر حسین اسد اللہ کی بھی کرونا وائرس سے موت ہو چکی ہے، ایران کے سابق سفیر برائے شام حسین شیخ الاسلام، سابق رکن اسمبلی محمد رضا راہچمانی، رکن پارلیمان فاطمہ راہبر ، محمد علی رمضانی، مصالحتی کونسل کے رکن محمد میر محمدی اور ویٹیکن کے لئے سابق سفیر ہادی خسروشاہی بھی کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں

    دوسری جانب ایک ایرانی کمپنی نے کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے مقامی طور پر وینٹی لیٹر مشین تیار کرلی ہے،انائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سورنا ستاری کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں روزانہ 30 وینٹی لیٹر مشین کی تیاری کی صلاحیت ہے۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    ایران میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ وینٹی لیٹرز کی دستیابی ہے، جن کی کمی کی وجہ سے کرونا وائرس کے بیشتر مریضوں کی ہلاکتیں ہو رہی تھیں،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کے لیے تیز تر کوششیں شروع کی گئیں اور تمام متعلقہ سرکاری اور نجی اداروں اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات ساز کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان سے وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن اور ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد ایرانی کمپنی نے اس مشین کو مقامی طور پر تیار کرلیا

    ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت روزانہ کورونا وائرس کے لئے 10 ہزار ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں ، جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں روزانہ 7 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ علی رضا بیگلری کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ امریکہ سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایران میں پاستور انسٹی ٹیوٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کی گنجائش روزانہ دو ہزار ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے ، اور یہ ایک بڑی تعداد ہے ، یہاں تک کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں بھی روزانہ ہزار ٹیسٹ کروائے جاتے تھے ، جبکہ دو ہفتوں تک ایران نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔