Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • خیبر پختونخواہ میں مزید مریض، پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 2423 ہو گئی

    خیبر پختونخواہ میں مزید مریض، پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 2423 ہو گئی

    خیبر پختونخواہ میں مزید مریض، پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 2423 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، کرونا کے مریضوں کی تعداد 2423 ہو گئی ہے،

    خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے مزید 37کیسز سامنے آگئے،خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 311 ہوگئی ہے، ملک بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 تک جا پہنچی ہے۔ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 107 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اس وقت کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں 922 مریض ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 9 ہے، صوبہ سندھ ہے جہاں 761 کنفرم کیس ہیں۔ بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔ ڈی جی خان سے 213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 142 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ لاہور میں 199، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 53، جہلم 28، اٹک، ایک، گوجرانوالہ 14، گجرات 90، منڈی بہاء الدین 14، حافظ آباد 5، نارروال میں 2، سیالکوٹ ایک، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3، بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں

    وزیر صحت سندھ نے صوبے میں کورونا کے مزید 20 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آج کراچی میں 12 جبکہ سکھر میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سکھر میں رپورٹ نئے کیسز زائرین کے ہیں جنہیں 31 مارچ کو سکھر لایا گیا تھا۔ سکھر قرنطینہ میں اب تک 250 کرونا متاثرین زیر علاج جبکہ 23 زائرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اب تک سندھ میں صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56 ہو چکی ہے۔ کراچی میں اس وقت 295 اور حیدر آباد میں 135 کرونا متاثرین زیر علاج ہیں۔

    صوبہ سندھ میں جاری لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جمعہ کی دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ان اوقات کار میں عوام کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ 3 سے 5 افراد کو باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ پیش امام، موذن، خادم اور اس کے علاوہ مزید 2 افراد باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہری اپنے گھروں پر نماز ادا کریں۔

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار آج سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے

  • 3سے 5افرادبھی ہوں تو نماز جمعہ اداہوجائے گا: ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

    3سے 5افرادبھی ہوں تو نماز جمعہ اداہوجائے گا: ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

    لاہور:3سے 5افرادبھی ہوں تو نماز جمعہ اداہوجائے گا: اطلاعات کےمطابق موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے باعث حکومت وقت نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے 5افرادکی جوشرط رکھی ہے اس حوالہ سے دارالافتاء جامعہ نعیمیہ کی طرف سے شرعی فتوی جاری کیا جاتا ہے کو موجودہ حالات میں کرونا وائر س کے روکنے کے لئے سماجی دو ری اختیار کی جائے ۔ افراد کا اکٹھ نہیں ہوناچاہیے ۔

    اس حوالہ سے فقہاء کرام کی طرف سے جونماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے اذن عام کی شرط رکھی گئی ہے اس میں خلل کاباعث نہیں بنے گی کیوں کہ متعدی مرض والا جس سے موذی مرض کے ملحق ہونے کاخدشہ ہو اورپیاز کھانے والے وہ بدبو کی وجہ سے مسجد میں آنے سے روکنا جائز ہے کیو ں کہ کرونا وائرس ملحق مرض ہے یہ لوگوں کے باہمی ملنے سے پھیلتاہے لوگوں کی جان کاتحفظ ضروری ہے3سے 5افرادبھی ہوں تو نماز جمعہ اداہوجائے گا ۔

    جن افراد کو حکومت وقت حفاظتی اقدامات کے پیش نظرمسجد میں آنے سے روکتی ہے ہوہ شرعی معذور ہیں ۔ وہ گھر میں تنہا،تنہا نماز ظہرادا کریں ۔ اس حوالے سے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ،مفتی عمران حنفی نے اپنے فتوی میں مزید کہاکہ کروناوائرس متعدی ومہلک بیماری ہے جوایک متاثرہ شخص سے دوسرے کومنتقل ہوتی ہے اوریہ سلسلہ چلتے چلتے کئی افراد تک پہنچ جاتاہے جس کی مثال ہمارے سامنے حقیقت کی صورت میں موجود ہے

    جامعہ نعیمیہ کے علما کا کہنا ہے کہ اس وبائی متعدی مرض سے محفوظ رہنے کافی ا الحال ایک ہی طریقہ ہے کہ افراد ایک دوسرے سے علیحدہ رہیں ،اگر اختلاط ہوگا تو مرض پھیلے گا جس سے جان جانے کا اندیشہ ہے جب کہ انسانی جان کاتحفظ ضروری ہے کیوں شریعت کامقصدد انسان کے پا نچ بنیادی امور کی حفاظت کرنا ہے وہ پانچ امور یہ ہیں ،دین ۔ جان ۔ عقل ،نسب اورمال ہے ۔ مقاصد شرح میں جان کی حفاظت اہم ترین ہے ۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ حکومت کی طرف سے نشرکئے گئے حفاظتی اقدامات پرعمل کریں اورتوبہ واستغفار کریں ،صدقہ وخیرات کثرت سے کریں کہ صدقہ سے آفات وبلیات وور ہوجاتی ہیں ۔

  • وزیراعظم کا میڈیا ورکرز کو ریلیف پہنچانے کےکاحکم،جلد بقایاجات ملنے کی امید پیدا ہوگئی

    وزیراعظم کا میڈیا ورکرز کو ریلیف پہنچانے کےکاحکم،جلد بقایاجات ملنے کی امید پیدا ہوگئی

    لاہور:وزیراعظم کا میڈیا ورکرز کو ریلیف پہنچانے کےکاحکم،جلد بقایاجات ملنے کی امید پیدا ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کی درخواست پر وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کے سپیشل کرونا ریلیف فنڈ برائےمیڈیا کے تحت میڈیا انڈسٹری کے بقایا جات کی ادائیگی کی پالیسی بنائی جا رہی ہے

    ذراائع کے مطابق وفاقی حکومت ٹی وی اور اخبارات کےدو ارب چالیس لاکھ روپے کے واجب الادا بقایا جات اداکرےگی۔ پنجاب اور کے پی کے کے ذمہ ایک ارب اڑسٹھ لاکھ کی رقم واجب الادا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں میڈیا انڈسٹری کے بقایاجات کی ادائگی کے لئے رقم جاری کریں گی ۔وفاقی حکومت چار ارب باون لاکھ کی رقم انفارمیشن منسٹری کو جاری کرے گی۔ جو پی بی اے اور اے پی این ایس کو ان کے کلیم کی گئی رقم کی تصدیق کر کے ادا کرے گی۔

    اس کے لئے پی بی اے۔ اے پی این ایس اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے گی۔ وزیر اعظم کی ہدایات اور اے ی این ایس اور پی بی اے کی جانب سے سٹاف کے بقایا جات اور تنخواہوں کی ادائگی یقینی بنانے کے لئے اے پی این ایس اور پی بی اے تمام ٹیویچینلز اور اخبارات سے عہد لے گی کہ وہ حکومتی فنڈز ملنے کے بعد سب سے پہلے اپنے سٹاف کے واجبات ادا کریں گے۔

    اگر ادارے اپنی تحریری یقینی دہانی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سٹاف کی ادائگیاں نہ کریں گے تو اداروں سے حکومت ٹیکس کی صورت میں رقوم واپس لے گی۔ اس انتظام اور ادائگیاں یقینی بنانے کے لئے پی ایف یو جے کے تمام ذمہداران اس کو مکمل چیک کرتے رہیں گے کہ تمام میڈیا ہاوسسز میں میڈیا ورکرز کو ان کی تنخواہیں اور بقایات مکمل طور پر ادا کئے گئے ہیں یا نہیں اگر میڈیا مالکان کی جانب سے یہ گرانٹ ملنے کے باوجود بھی میڈیا ورکرز کو تنخواہوں اور بقایات کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو ان تمام میڈیا ہاوسسز کی مکمل تالہ بندی کی جائے گی اور ان کے گھروں کا بھی گھیراو کیا۔جائے گا ۔

  • شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کو مسترد کردیا

    شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کو مسترد کردیا

    لاہور:شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کو مسترد کردیا،اطلاعات کےمطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا۔اپنے بیان میں فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی گئی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے، ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں اپنے رضاکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی معاونت کریں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کورونا ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جو کہ لوگوں کو امداد پہنچائے گی اور وائرس سے متعلق آگاہی اور آئسولیشن کا طریقہ کار بتائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کو سرمائے سے شکست نہیں دی جاسکتی، پوری قوم متحدہ ہوگی تو کامیابی ملے گی، کورونا کے خلاف ہماری طاقت ایمان اور نوجوان ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز ، اسٹوڈنٹس ، ڈرائیور سب شریک ہوں گے ،ٹائیگر فورس اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر تمام کمی پوری کریں گے۔ٹائیگر فورس کیلئے رجسٹریشن کا عمل وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جارہا ہے اور یکم اپریل سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شدت پسند تنظیم انصار الاسلام کا قیام اسی وقت عمل میں آیا تھا جب جمعیت علمائے اسلام معرض وجود میں آئی۔انصار الاسلام میں شامل افراد کی تعداد ملک بھر میں 80 ہزار کے لگ بھگ ہے اور اس میں شامل افراد نے قانون نافد کرنے والے اداروں کا مقابلہ کرنے کے لیے پشاور میں مشقیں بھی کی ہیں۔

  • کرونا نے "کچھ  تو کروناں” کی پالیسی متعارف کروا دی ہاکی کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا

    کرونا نے "کچھ تو کروناں” کی پالیسی متعارف کروا دی ہاکی کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا

    لاہور:کرونا نے "کچھ تو کروناں” کی پالیسی متعارف کروا دی ہاکی کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا،اطلاعات کےمطابققومی ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا جس میں انہیں ڈائٹ، فزیکل اور اسکل پلانز دیئے گئے ہیں۔

    عالمی وباء کورونا وائرس کے اثرات اور خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پلان بھجوادیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کاکہنا ہے کہ امید ہے کھلاڑی ہوم ورک کر کے فٹ رہیں گے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایات کی ہیں اور کہا ہے کہ کھلاڑی روزانہ کی سرگرمیاں واٹس ایپ گروپ میں شیئرکرنے کے پابند ہیں۔

  • لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، ان کو خوراک راشن جلد پہنچایا جائے ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان

    لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، ان کو خوراک راشن جلد پہنچایا جائے ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان

    لاہور:لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، ان کو خوراک راشن جلد پہنچایا جائے ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان،اطلاعات کےمطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے حکومت کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ لاک ڈاون کی وجہ سے حالات ابترصورت حال اختیارکررہے ہیں ، لہذا جلد از جلد عوام الناس تک راشن پہنچایا جائے

    باغی ٹی وی کےمطابق ایچ آرسی پی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ حکومت کی طرف سے سست روی کی وجہ سے معاملات کچھ بہترنہیں دکھائی دیتے .اگرحکومت نے عوام الناس تک جلد راشن نہ پہنچایا تو صورت حال بہت ابترہوجائے گی اورلوگ بھوک کی وجہ سے ماردھاڑ کرسکتے ہیں‌

    ہیومن رائٹس کمشین آف پاکستان کی طرف سے کہا گیا ہےکہ حکومت جلد از جلد لوگوں کی مشکلات حل کرنے کا فیصلہ کرے اوراقدامات بھی کرے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں‌پرسخت تنقید کی گئی ہے کہ اگر آج مقامی حکومتوں کا دورہوتا تو یہ مشکلات درپیش نہ ہوتیں

  • پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا

    پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض نے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا

    کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ کورونا کے شکار مریضوں کے علاج کیلئے عطیہ کردیا۔یحییٰ جعفری کا کہنا ہے کہ وائرس کچھ ہی عرصے میں تاریخ بن جائے گا لیکن ہماری کوششیں یاد رکھی جائیں گی۔ملک میں پیسیو امیونائزیشن کا طریقہ علاج ممتاز ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کی تجویز پر اختیار کیا جارہا ہے جس کی اجازت حکومت سندھ دے چکی ہے۔

    کراچی کے نجی اسپتال میں ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری اور اپنے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس سےجنگ لڑکر صحت یاب ہونے والے مریض یحییٰ نے اپنی کہانی سنائی۔انہوں نے کہا کہ یہ وائرس کچھ ہی عرصے میں تاریخ بن جائے گا لیکن ہماری کوشش یاد رکھی جائیں گی۔

    ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بتایا کہ جو مشینیں ڈینگی کے علاج میں کام کرتی ہیں و ہی کورونا میں استعمال ہوتی ہیں۔ کورونا کے 90 فیصد متاثرین میں پلازمہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ڈاکٹر ثاقب کہتے ہیں کہ اس طریقہ علاج کے لیے حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

    پریس کانفرنس میں قومی کرکٹر رومان رئیس بھی موجود تھے۔ انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے اور اپنا پلازمہ عطیہ کرنے پر یحییٰ کو مبارک بعد پیش کی اور عوام سے احتیاط کرنے اور حکومتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست بھی کی۔یحییٰ جعفری کا پلازمہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج پیسیو امیونائزیشن کے طریقے سے کرنے میں کام آئے گا۔

  • بڑے ہونہارہیں میرے وطن کےطبیب:پاکستانی ڈاکٹروں کا کورونا وائرس کےمریضوں پردو دوائیوں کا تجربہ کامیاب،18مریض صحتیاب

    بڑے ہونہارہیں میرے وطن کےطبیب:پاکستانی ڈاکٹروں کا کورونا وائرس کےمریضوں پردو دوائیوں کا تجربہ کامیاب،18مریض صحتیاب

    لاہور: کورونا وائرس کے مریضوں پردو دوائیوں کا تجربہ کامیاب، 18 مریض صحتیاب،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین دوائیاں فائدہ مند ثابت ہونے لگی ہیں۔ مریضوں کو ان ادویات کا پانچ دن کا کورس مکمل کرایا گیا، اب تک اٹھارہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ملیریا کیلئے استعمال ہونے والی دو دوائیوں ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کرنے کے کامیاب نتائج سامنے آ رہے ہیں۔متاثرہ مریضوں کو ہائیڈروکسی کلوروئین پہلے روز دو گولیاں صبح اور دو شام دی گئیں جبکہ باقی چار دن ایک گولی صبح اور ایک شام دی جا رہی ہے۔

    کورونا ایڈوائزری گروپ کے کوچیئرپرسن اسد اسلم نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلے کی سوزش، بیکٹریا، جلد کے انفیکشن، آنکھ اور کان کے انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والی ایزیتھرومائی سین ایک گولی صبح اور شام پانچ دن کا کورس مکمل کروایا جاتا ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں یہ ادویات استعمال کروا کر مریضوں کو صحت یاب کیا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر اسد کا مزید کہنا تھا نجی معالج بھی یہ دو ادویات اپنے کورونا کے مریضوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ دوا اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر کھانے سے سائیڈ ایفیکٹ بھی کر سکتی ہے، اس لئے ڈاکٹر کی مشاورت کے بغیر اسے استعمال نہ کیا جائے۔

    پروفیسر اسد اسلم نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو دو ادویات کا پانچ دن کا کورس مکمل کرایا گیا، اب تک اٹھارہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان مریضوں میں میو ہسپتال کے 8، پی کے ایل آئی کے 4 اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے 5 مریض صحتیاب ہوئے۔

  • اقوام عالم کشمیریوں کے خلاف بھارت کی آئینی دہشت گردی کا نوٹس لے: الطاف حسین وانی

    اقوام عالم کشمیریوں کے خلاف بھارت کی آئینی دہشت گردی کا نوٹس لے: الطاف حسین وانی

    اسلام آباد: انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کی آئینی دہشت گردی کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور نیشنل فرنٹ کے سینیر وائس چیرمین الطاف حسین وانی نے ڈومیسائل رولز میں ترمیم سے متعلق ہندوستانی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے حالیہ نوٹیفکیشن پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے کشمیری عوام کے خلاف ایک گہری سازش قرارد دیا ہے جس کا مقصد مسلم اکثریتی ریاست کی جداگانہ حیثیت اور شناخت کو کمزور کرنا ہے۔

    وانی نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا، ‘کشمیر مخالف قانون دراصل بی جے پی حکومت کی اس گھناؤ نی سازش کی ایک کڑی ہے جس کے تحت مودی سرکار آر ایس ایس کے دیرینہ مطالبے پر عمل کرتے ہوئے مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرکے مقبوضہ خطے کی منفرد اور جداگانہ حیشیتت کو ختم کرناہے۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ، ڈومسائل رولزمیں حالیہ ترامیمی ایکٹ کے تحت، کوئی بھی شخص جو 15 سال تک جموں و کشمیر میں مقیم رہا ہے یا اس نے ریاست میں سات سال تعلیم حاصل کی ہے، اور کلاس 10 یا کلاس 12 کی امتحان میں حاضر ہوا ہے، وہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اہل ہوگا۔. نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے قانون کے تحت وہ گیزیٹیڈ اور نان گیذیٹیڈ پوسٹ لیول کی سرکاری ملازمتوں کے لئے درخواست دے سکے گے۔

    ایم ایچ اے کے آرڈر کو آرٹیکل 35 اے اور 370 کے خاتمے کا تسلسل قرار دیتے ہوئے وانی نے کہا کہ کشمیر کے ڈومیسائل قانون میں حالیہ ترمیم غیر کشمیری اور غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر میں آباد کرنے کا ایک منظم منصوبہ ہے۔

    وانی نے آرٹیکل 35 اے کو منسوخ کرنے کے پیچھے ہندوستان کے محرکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ”جہاں تک ریاست میں غیر ریاستی باشندوں کو آباد کرنے کے ہندوستانی منصوبے کا تعلق ہے تو آرٹیکل 35-A واحد آئینی اور قانونی رکاوٹ تھا جس سے مودی سرکارکشمیر میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں رکاوٹ سمجھتی تھی”۔ ”اس تازہ حکم کی بدولت، ہندوستان نے عملی طور پر بیرون ملک مقیم افراد کو ریاست میں مستقل طور پر آباد ہونے کے علاوہ جموں و کشمیر میں پہلے سے موجود ملازمتوں کے دعویدار بننے کے لئے بھی راہ ہموار کردی ہے، جہاں بڑھتی ہوئیبے روزگاری ایک سنگین مسئلہ بن کر ابھری ہے۔ جے کے این ایف رہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ ایکٹ ان مقامی نوجوانوں کے مفادات کے خلاف ہے جن کو متعدد مشکل چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں سے بے روزگاری وہ ایک بنیادی مسئلہ ہے جس کا وہ گذشتہ کئی برسوں سے سامنا کررہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ نئے قانون کے متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں ملازمت حاصل کرنے والے بیرونی افراد ریاست میں زمین خریدنے کے حق کا بھی دعوی کریں گے۔ انہوں نے اسے ریاست میں آبادیاتی تبدیلیوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سول سروسز ایکٹ میں ترمیم سے ہزاروں کشمیری بے روزگار ہوجائیں گے۔ جموں و کشمیر املاک کے حقوق کو کچی آبادیوں کے ایکٹ 2012 میں ہونے والی ترامیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ”جموں و کشمیر کے مستقل رہائشیوں ” کے الفاظ کو ایکٹ میں جان بوجھ کرحذف کر دیا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ جموں و کشمیر میں کچی آبادی کو مناسب مکانات مل سکتے ہیں۔

    وانی نے کہا حالیہ ترامیمی ایکٹ ایک سنگین معاملہ ہے جس کے ذریعے بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کے لئے الگ کالونیاں قائم کرنا چاہتا ہے۔انکا کہنا تھات کہ۔ ہندوستانی حکومت کشمیریوں کو زیر اورانہیں اپنے تابع لانے کے لئے ان سیسب کچھ چھیننے پر تلا ہوا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو کشمیریوں کے خلاف ہندوستان کی آئینی دہشت گردی کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر مخالف قوانین نہ صرف انسانی حقوق کے عالمی اعلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی بھی خلاف ورزی ہے۔ جو ہندوستان اور پاکستان دونوں کو متنازعہ علاقے کی حیثیت میں ردوبدل سے واضح طور پر منع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جابر ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے ابھر رہی ہے جس کا بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرنا وطیر ہ بن چکا ہے.

    For more information, please contact Altaf Wani (+41 77 9876048 / saleeemwani@hotmail.com)

  • چین نے فی الوقت بلی ، کُتّے کے گوشت کھانے پریکم مئی سے عارضی پابندی عائد کردی ، دنیا کو کھلانے پرنہیں‌

    چین نے فی الوقت بلی ، کُتّے کے گوشت کھانے پریکم مئی سے عارضی پابندی عائد کردی ، دنیا کو کھلانے پرنہیں‌

    بینجنگ :چین نے فی الوقت بلی ، کُتّے کے گوشت کھانے پرعارضی پابندی عائد کردی ، دنیا کو کھلانے پرنہیں‌ ،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس پر اب قابو پایا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ احتیاط کے طور پر چین کے شہر شینزن میں بلی اور کتے کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کی مصدقہ رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والا کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا جس کے باعث پورے چین میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

    چین میں تیزی سے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کچھ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ وائرس جانوروں سے انسان میں منتقل ہوتا ہے یعنی جو افراد، چمگادڑ، چوہوں، سانپ اور کتوں کا گوشت کھاتے ہیں ان پر کورونا وائرس کے حملے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ایسے میں شہر شینزن کے حکام کا کہنا ہے کہ کتے اور بلی کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بلی اور کتے پالتو جانور بھی ہیں جن سے انسان کو قریبی لگاؤ ہوتا ہے، ایسی صورت میں ان کا گوشت کھانا بھی مناسب نہیں ہے اس کے بدلے مچھلی جھینگے کھانے کی عادت ڈالی جا سکتی ہے اس سے کوئی خطرہ بھی نہیں ہے۔

    دوسری جانب چین کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر انسانی غذائی ضروریات کے لیے چمگادڑ، پینگولین اور کتوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔گزشتہ رپورٹ کے مطابق چین میں گوشت مارکیٹ اسی طرح سے اپنا کام کر رہی ہے جس طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل یہاں جانوروں کے گوشت کی خریدو فروخت کا کام کیا جا رہا تھا۔