Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • یہ ہار جیت یا ماضی کے حکمرانوں کو نیچا دکھانے کا نہیں، ایک قوم بننے کا وقت ہے،محمد علی درانی

    یہ ہار جیت یا ماضی کے حکمرانوں کو نیچا دکھانے کا نہیں، ایک قوم بننے کا وقت ہے،محمد علی درانی

    لاہور: یہ ہار جیت یا ماضی کے حکمرانوں کو نیچا دکھانے کا نہیں، ایک قوم بننے کا وقت ہے،اطلاعات کےمطابق سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی نے کہا ہےکہ اس وقت اتفاق اورقومی ہم اہنگی کی ضرورت ہے ، ملک وقوم کرونا سے لڑرہےہیں لہٰذا ہمیں بھی اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی کہتے ہیں کہ یہ ہار جیت یا ماضی کے حکمرانوں کو نیچا دکھانے کا نہیں، ایک قوم بننے کا وقت ہے،ہماری توجہ ، ترجیح اور تمام توانائیوں کا مرکز 22 کروڑپاکستانیوں کی جان کا تحفظ ہونا چاہئے

    محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ اس وقت واحد راستہ ہے کہ فوج، انتظامیہ اور عوام متحد ہوکر کورونا کے خلاف ڈٹ جائیں، پھر اسی اتحاد کی ضرورت ہے جیسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہوکر نکلے تھے۔ تاریخ انسانی کے اس بڑے چیلنج کے مقابلے کے لئے مسلح افواج اور عوام کو کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہونا ہوگا۔

    محمد علی درانی نے کہا ہےکہ افسوس ہے کہ لاک ڈاون کا مطلب سمجھتے سمجھتے ہم نے کورونا کے نقصان کو کم سے کم رکھنے کے بہت اہم مواقع کھو دئیے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ کورونا کے مسئلے پر بیان بازی کے بجائے وہ صرف چندہ اکھٹا کریں جس کاانہیں وسیع تجربہ ہے ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ فوج کی کمانڈ میں کورونا کے خلاف مربوط اور منظم جنگ کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا قیام خوش آئند ، درست سمت میں صحیح فیصلہ ہے۔انشاءاللہ ، ’این سی او سی‘ اس وباءکے خلاف پاکستان کی فتح و کامیابی کی طرف سنجیدہ اور موثر قدم ثابت ہو گا۔

  • میڈیا کو دھمکانے والو کو اپنا انجام یاد رکھنا چاہیے : بلاول بھٹو

    میڈیا کو دھمکانے والو کو اپنا انجام یاد رکھنا چاہیے : بلاول بھٹو

    کراچی :میڈیا کو دھمکانے والوں کو تاریخ یاد رکھنا چاہیے،باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر نامور صحافیوں کو گالیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ کے ذریعے شانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو گالیاں دینے کے ٹرینڈز حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کے لئے ایک اور حملہ ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کو گالیاں دے کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ یا تو وہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔ حکومت اور تحریک انصاف مخالف آوازوں کا مذاق اڑانے کی بجائے کرونا کے خاتمے پر توجہ دے۔ اگر وہ اتنی محنت کرونا پر بیداری کے لئے کی جائے تو وقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان غیرمعمولی حالات میں ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ کرونا وائرس کے بدترین چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمیں یکجا ہو نے کی ضرورت ہے۔ ہم اس نازک موڑ پر سیاسی الزام تراشی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوری نظام میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انسانی تاریخ کے اس بدترین بحران میں میڈیا نے دنیا بھر میں حکومتوں کو ان کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ دھونس سے میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے انہیں تاریخ یاد رکھنی چاہیے۔ وہ یہ بھی یاد رکھیں کہ پاکستان کے صحافیوں کی ناانصافی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی ایک طویل تاریخ ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں کو سندھ کی طرز کی پالیسیاں اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے سندھ میں وباءکے دنوں میں ورکرز کے حقوق کے تحفظ کی پالیسیوں کو دوسروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا ہے۔

    ٹیوٹر پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت نے وباءکے دنوں میں ملازمین کو نوکری سے نہ نکالنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے جس کو ہیومن رائٹس واچ نے سراہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ایک شکائتی سیل قائم کیا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے یا نوکری سے نکالے جانے والے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتیں سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کریں۔ 

  • کرونا نے 6 ہفتے کے نومولود کو بھی نہ بخشا، جان بھی لے گیا ، پیغام بھی دے گیا

    کرونا نے 6 ہفتے کے نومولود کو بھی نہ بخشا، جان بھی لے گیا ، پیغام بھی دے گیا

    واشنگٹن :کرونا نے 6 ہفتے کے نومولود کو بھی نہ بخشا، جان بھی لے گیا ، پیغام بھی دے گیا ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پہلے نومولود بچے کی ہلاکت سامنے آگئی ہے جو امریکا سے رپورٹ ہوئی۔

    امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے گورنر نے بذریعہ ٹوئٹ تصدیق کی کہ 6 ہفتے قبل پیدا ہونے والا بچہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا جو اب تک دنیا میں کورونا سے سب سے کم عمر میں ہونے والی ہلاکت ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے کا تعلق ہارٹ فورڈ سے تھا جسے گزشتہ ہفتے تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

    کنیکٹی کٹ کے گورنر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات نومولود بچے کے کووڈ-19 کے نتائج مثبت آئے جو کہ ایک دل دہلانے والی بات تھی، ہمارا ماننا ہے کہ یہ اب تک کی وائرس سے سب سے کم عمر ہلاکت ہے۔دوسری طرف امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ نومولد بچے کی کرونا سے وفات کا مطلب یہ ہےکہ اب بڑی عمر کےساتھ ساتھ بچوں کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسا وائرس ہے جس نے بڑی بے رحمی سے سب سے نازک پر حملہ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر پر رہنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا جارہا ہے کیونکہ آپ کی زندگی اور دوسروں کی زندگی اس پر منحصر ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چین، لندن اور بیلجیئم سے صرف 12،13 اور 14 سال کے نو عمروں کی ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں۔

  • وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ غریب عوام بجلی اورگیس کے بل ابھی نہ دیں ، مشیرخزانہ کا پیغام آگیا

    وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ غریب عوام بجلی اورگیس کے بل ابھی نہ دیں ، مشیرخزانہ کا پیغام آگیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ غریب عوام بجلی اورگیس کے بل ابھی نہ دیں ، مشیرخزانہ کا پیغام آگیا ،اطلاعات کےمطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کرونا کی وجہ سے پریشان حال پاکستانیوں کومزید پریشانی سے بچانے کے لیے بہت اہم فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق عوام ، بجلی اور گیس کے واجبات 3 ماہ میں ادا کرسکتے ہیں اور تاخیر کا نقصان حکومت برداشت کرے گی۔

    اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی, اس کے لیے 1200 ارب روپے کا پیکج دیا گیا ہے۔ تمام فوڈ پراڈکٹس پر ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے، پیٹرولیم منصوعات کےلیے حکومت نے70رب روپے رکھے ہیں، کاروباری برادری اور صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، مختلف طریقوں سے 107 ارب روپے ری فنڈ کیے جارہے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے 100 ارب رکھے جارہے ہیں۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر ادا کرنے کی ضرورت نہیں، بجلی اور گیس کے واجبات 3 ماہ میں ادا کیے جاسکیں گے، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی جس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

  • کورونا وائرس: امریکا بیہودہ تبصروں کے ذریعے شکوک پیدا کررہا ہے، چین کا امریکہ پرجوابی وار،کرونا سے لڑنے کی بجائے آپس میں لڑپڑے

    کورونا وائرس: امریکا بیہودہ تبصروں کے ذریعے شکوک پیدا کررہا ہے، چین کا امریکہ پرجوابی وار،کرونا سے لڑنے کی بجائے آپس میں لڑپڑے

    بیجنگ :کورونا وائرس: امریکا بیہودہ تبصروں کے ذریعے شکوک پیدا کررہا ہے، چین کا امریکہ پرجوابی وار،اطلاعات کےمطابق جہاں ایک طرف دنیا کرونا سے لڑرہی ہے مررہی ہے وہاں دوسری طرف دنیا کی دوبڑی طاقتیں آپس میں جارحانہ رویہ اختیارکرکے دنیا کوپریشان کیئے ہوئے ہیں

    اطلاعات کےمطابق ایک طرف امریکہ نے چین پرالزامات کی بارش کی ہے تودوسری طرف چین نے امریکا پر کڑی تنقید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق بیجنگ کی رپورٹنگ پر ’بیہودہ تبصروں ‘ کے ذریعے شکوک و شبہات پیدا کررہا ہے۔

    خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ چین نے وبا سے متعلق ہمیشہ ’واضح اور شفاف‘ رویہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ صحت کے معاملے پر سیاست کرنا چھوڑ دے اور اس کے بجائے اپنے لوگوں کی حفاظت پر توجہ دے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چین کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق فراہم کردہ اعدادوشمار تھوڑے کم لگتے ہیں۔علاوہ ازیں ان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا تھا کہ واشنگٹن کے پاس یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ بیجنگ کے اعدادوشمار درست ہیں یا نہیں۔ٹرمپ نے بتایا تھا کہ انہیں چین کے اعداد و شمار کے بارے میں انٹلی جنس رپورٹ موصول نہیں ہوئی لیکن انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ تعداد تھوڑی بہت کم معلوم ہوتی ہے۔

    امریکی صدر نے کہا تھا کہ گزشتہ جمعہ کو چینی صدر شی جنپنگ کے ساتھ فون پر گفتگو کی تھی کہ چین نے کورونا وائرس پھیلنے سے متعلق کیسز نمٹائے لیکن اتنے زیادہ نہیں‘۔کال کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقیدی رویہ اختیار کرنے کے بجائے یہ بھی کہا کہ امریکا کے چین کے ساتھ ’بہت اچھےتعلقات‘ ہیں اور دونوں فریق رواں سال کے شروع میں کئی ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔

    ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اسی بریفنگ کو بتایا تھا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ اعداد وشمار کے بارے میں تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اس بارے میں بہت ساری عوامی رپورٹنگ ہے کہ آیا تعداد بہت کم ہے۔

    اس ضمن میں رابرٹ اوبرائن نے کہا آپ کو ان خبروں تک رسائی حاصل ہوگئی جو چینی سوشل میڈیا سے آرہی ہیں، ہمارے پاس ان تعداد میں سے کسی کی تصدیق کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کو ’چینی وائرس‘ قرار دینے پر فرانس میں چین کے سفارتخانے نے کہا تھا کہ دراصل یہ وائرس امریکا سے شروع ہوا تھا۔

    چینی سفارتخانے نے سوال اٹھایا تھا کہ ’گزشتہ برس ستمبر میں (امریکا) میں شروع ہونے والے فلو کی وجہ سے 20 ہزار اموات میں کتنے مریض کورونا وائرس کے تھے؟‘اس سے قبل اتوار کے روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ چین سے ’تھوڑا سا پریشان‘ ہیں۔

  • چین نےکورونا سےہونیوالی اموات کےاعداد وشماردنیا سےچھپائے، چین کو کٹہرے میں لانا چاہیے:امریکی انٹیلی جنس کےسنگین الزامات

    چین نےکورونا سےہونیوالی اموات کےاعداد وشماردنیا سےچھپائے، چین کو کٹہرے میں لانا چاہیے:امریکی انٹیلی جنس کےسنگین الزامات

    واشنگٹن :چین نے کورونا سے ہونیوالی اموات کے اعداد و شمار دنیا سے چھپائے،چین کو کٹہرے میں لانا چاہیے: امریکی انٹیلی جنس،اطلاعات کےمطابق امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین نے ہوبئی کے شہر ووہان شہر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔

    امریکی اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ چین نے کورونا وائرس کی حد اور وبا سے ووہان شہر میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار سے عالمی برادری کو گمراہ کیا۔اراکین کانگریس نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چین کے اعداد و شمار اورمعلومات سے متعلق تحقیقات کی جائیں اور اموات کی صحیح تعداد دنیا کے سامنے لائی جائے۔

    ادھر امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہےکہ چین میں کورونا وائرس سے متعلق جن ڈاکٹروں اور صحافیوں نے سچ بتانا چاہا انھیں خاموش کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے گزشتہ برس دسمبر میں چین میں ہی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ، جب چین کے شہر ووہان میں کسیز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگاتو چین نے ووہان کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا جس سے وہاں اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہوئی۔

    چین میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 82 ہزار کے قریب کیس اور 3 ہزار 300 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں

    دوسری طرف امریکا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور وہاں اموات 5 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا کے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے ایسا کام کر دیا کہ سب داد دینے پر مجبور ہو گئے

    پاکستان میں کرونا کے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے ایسا کام کر دیا کہ سب داد دینے پر مجبور ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کردیا

    یحییٰ جعفری کا کہنا تھا کہ یہ وائرس تاریخ کا حصہ بن جائے گا،ہماری ہمت ارادہ یاد رکھا جائے گا،ہاتھ دھوئیں گھروں سے باہر نہ نکلیں،اللہ سے امید ہے یہ وائرس جلد ختم ہوگا،ہم پاکستانی کامیاب ہوں گے،

    اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں ، انہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا،یحییٰ جعفری صحت یاب ہو کر ہمارے درمیان موجود ہیں،یہ خون عطیہ کرنے یہاں آئے جودیگرلوگوں کی زندگیاں بچانے کے کام آئے گا،خواتین سے زیادہ ترپلازمہ نہیں لیا جاتا،صحت یاب ہونےوالے وہ صحت مند افرادجن کی عمر18سے 50سال کے درمیان ہے وہ پلازمہ دے سکتے ہیں

    واضح رہے کہ یحییٰ جعفری کو سب سے پہلے پاکستان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، اور پاکستان میں صحتیاب ہونے والے مریضؤں میں بھی یحییٰ جعفری کا پہلا نمبر ہے، یحییٰ جعفری ایران سے واپس آیا تھا جس کے بعد اس میں‌کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.

    قبل ازیں پاکستان کے معروف ماہر خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ جب ہمیں اجازت ملے گی توفوری علاج کرنے کوتیارہوں گے،

    ڈاکٹر طاہر شمسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اس معاملےمیں علاج کرنے کیلئے تیارلگ رہا ہے، سعید غنی بھی اپنا پلازماعطیہ کرنے کو تیارہیں،کورونا سے صحت مند یہ 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایک کام کیا کہ جو لوگ کروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ان کے خون سے پلازما نکال کر دوسروے مریضوں کے خون میں انجیکٹ کیا تو خاطر خواہ رزلٹس ملے۔ چین میں ڈاکٹرز نے نے 2 ایم ایل پلازما لگایا تو 2 بار لگانا پڑا اور جسے 6 ایم ایل لگایا تو ایک ہی ڈوز میں مریض صحتیاب ہو گیا تھا،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا پازیٹیو ہو اور سمپٹمز نہ آئے ہوں جیسے سندھ کے وزیر تعلیم اب صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کے خون سے پلازما نکال کر کم از کم 2 لوگوں کو صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔ کرونا کا علاج اس طرح مکمن ہے جس طرح چین نے دنیا کو بتایا ہے،پاکستان میں بھی کام فاسٹ ٹریک سے ہو رہا ہے اور امید ہے جلدی اجازت مل جائے گی۔ پاکستان میں 100 کے قریب لوگ ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کے خون سے پلازما نکال کر رکھا جا سکتا ہے۔ مگر اس کے لیے ہمیں حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    قبل ازیں جس بندے کو کرونا وائرس ہوا اور وہ صحتیاب ہو گیا ہے تو اس کا خون ویکسین کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چین اس پر تحقیق کر رہا ہے.

    ویکیسین کی بڑی تعداد میں تیاری ممکن نہیں ،یہ آسان اور سستی ترین ویکسین ہو گی، اس پر چین میں تحقیقات جاری ہین، اگر چین اس پر تحقیق مکمل کر لیتا ہے تو دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنا مزید آسانا ہو جائے گا.امریکی سائنسدانوں نے بھی کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی، وہ اب معروف دوا وافرپلازما میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں.

    چینی سائنس دانوں نے بھی کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کے خون کو کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جلد کچھ کرنا ہو گا، تیز ترین اور سستا علاج تلاش کرنا ہو گا،اور خون کی ویکسین ہی سستا ترین علاج ہے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

  • پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، رائیونڈ مرکز میں 142، پنجاب میں مجموعی مریض 914 ہو گئے

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، رائیونڈ مرکز میں 142، پنجاب میں مجموعی مریض 914 ہو گئے

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، رائیونڈ مرکز میں 142، پنجاب میں مجموعی مریض 914 ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے 69 مزید کیسز سامنے آگئے ،پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 914 تک پہنچ گئی

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 914 کنفرم مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے 11 اموات، 6 مریض صحت یاب ہو چکے۔ لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔

    ترجمان کے مطابق ڈی جی خان سے213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 142 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،لاہور میں 199، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 53، جہلم 28، اٹک میں ایک مریض ہے،گوجرانوالہ میں 14، گجرات 90، منڈی بہاوالدین 14، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3 مریض ہیں۔ بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان، پنجاب میں مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے سروس کو بھی تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے،

    وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پورے ملک میں گڈز ٹرانسپورٹیشن بحال رہے گی، پی آئی اے کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے گا جبکہ اندرونِ ملک پروازیں 11 اپریل تک معطل رہیں گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا لاک ڈاؤن فائدہ مند رہا اس لئے وفاق، تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے حکام نے اتفاق کیا ہے کہ ان پابندیوں کو مزید دو ہفتے تک جاری رکھنا چاہئے۔

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار آج سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے

  • کرونا وائرس،ہیومن رائٹس واچ کا حکومتوں سے سندھ کی طرز پر پالیسیاں اختیار دینے کا مشورہ، بلاول بھی بول بڑے

    کرونا وائرس،ہیومن رائٹس واچ کا حکومتوں سے سندھ کی طرز پر پالیسیاں اختیار دینے کا مشورہ، بلاول بھی بول بڑے

    کرونا وائرس،ہیومن رائٹس واچ کا حکومتوں سے سندھ کی طرز پر پالیسیاں اختیار دینے کا مشورہ، بلاول بھی بول بڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے وفاقی و دیگر صوبائی حکومتوں کو سندھ کی طرز کی پالیسیاں اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے سندھ میں وبا کے دنوں میں ورکرز کے حقوق کے تحفظ کی پالیسیوں کو دوسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا،

    یومن رائٹس واچ نے کہا کہ سندھ حکومت نے وبا کے دنوں میں ملازمین کو نوکری سے نہ نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا، سندھ حکومت نے ایک شکایتی سیل قائم کیا کہ تنخواہ نہ ملنے یا نوکری سے نکالے جانے کی صورت میں ملازمین شکایت درج کراسکتے ہیں، ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ پاکستان کی وفاقی و دیگر صوبائی حکومتیں سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کریں،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹس بند ہیں، صرف کریانہ کی دکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے ہیں، حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے امداد کا اعلان کیا ہے تا ہم ابھی تک کسی کو امداد موصول نہیں ہوئی.

  • معروف عالم دین،صحافی ، کالم نگارمولانا امیرحمزہ نے”امن ایمان ” کے نام سے یوٹیوب چینل پیش کردیا

    معروف عالم دین،صحافی ، کالم نگارمولانا امیرحمزہ نے”امن ایمان ” کے نام سے یوٹیوب چینل پیش کردیا

    لاہور:معروف عالم دین،صحافی ، کالم نگارمولانا امیرحمزہ نے”امن ایمان ” کے نام سے یوٹیوب چینل پیش کردیا،باغی ٹی وی کےمطابق معروف عالم دین ،سیرت نگار، کالم نگارمولانا امیرحمزہ "امن و ایمان” کے نام سے یوٹیوب چینل میں دنیا میں ہونے رونما ہونےوالے اہم واقعات ،تبدیلیوں پراپنے مخصوص انداز میں روشنی ڈالتے ہیں اوراپنے چاہنے والوں کی رہنمائی کررہے ہیں

     

    https://www.youtube.com/watch?v=TRD5X8shypE

    باغی ٹی وی کےمطابق معروف عالم دین ، صحافی کالم نگارمولانا امیرحمزہ کافی عرصے کے بعد منظرعام پرآئے ہیں ،ذرائع کےمطابق مولانا امیرحمزہ نے یہ "امن ایمان ” چینل عوامی مطالبے پرشروع کیا ہے ، جس میں وہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں امن ، سلامتی اوربھائی چارے کا درس دے رہے ہیں‌

    https://www.youtube.com/watch?v=u_qx7AxwarU

    معروف عالم دین مولانا امیرحمزہ کو یہ بھی اعزازحاصل ہے کہ انہوں نے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی میں بھرپورکردارادا کیا ہے،پاکستان کی تمام اقلیتوں میں بھی ان کی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

    https://www.youtube.com/watch?v=NBFe6qfuGgs

    باغی ٹی وی کےمطابق معروف عالم دین روزنامہ دنیا کے مستقل کالم نگار بھی ہیں ،مولانا امیرحمزہ درجنوں کتب کے مصنف بھی ہیں

    معروف عالم دین کالم نگارمولانا امیر حمزہ سیرت نگاربھی ہیں اورسیرت پران کی شہرہ آفاق کتب اردو،عربی اورانگریزی زبانوں میں دنیا بھرمیں پڑھی جارہی ہیں، سانحہ اے پی ایس کے موقع پران کی خوبصورت کتاب کو بہت زیادہ بسند کیا گیا

    https://www.youtube.com/watch?v=rby05Uroksk

    ذرائع کےمطابق معروف عالم دین نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہونے والی دھشت گردی کے خلاف بھرپورکرداربھی ادا کیا ہے ، ان کی دہشت گردی ، فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد کوہمیشہ قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہے ،

    https://www.youtube.com/watch?v=K00xAlmmSDI

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف عالم دین "امن ایمان ” کے نام سے پیش کیئے جانے والے چینل سے تھوڑے ہی عرصے میں بہت مفید گفتگوکرے کرونا سے پریشان حال لوگوں کی اسلامی اورطبی دونوں لحاظ سے مسلسل رہنمائی کررہے ہیں ،

    https://www.youtube.com/watch?v=c7El5tAcOfI

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مولانا امیر حمزہ بہت جلد اس چینل سے اپنے سابقہ مشہورسلسلہ رہنمائی "خوابوں کی تعبیر” کا سلسلہ شروع کریں‌گے جہاں وہ کوشش کریں گے کہ پریشان حال لوگوں کی بہترانداز سے رہنمائی کرسکیں ،اس سلسلے میں وہ خوابوں کی تعبیر کے جوابات دیا کریں‌گے

    https://www.youtube.com/watch?v=TRD5X8shypE

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا امیر حمزہ کرونا سمیت دیگرامراض سے بچاوکے لیے کامل ترین طبی تحقیق بھی پیش کیا کریں گے ،

    https://www.youtube.com/watch?v=ZVVGlYuPOvI

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معروف عالم دین "امن ایمان” یوٹیوب چینل سے عوامی مسائل کے روحانی حل کے لیے بھی بہت جلد ایک سلسلہ شروع کرنے والے ہیں ، باغی ٹی وی کو ملنےوالی اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں مولانا امیر حمزہ اپنے اس یوٹیوب چینل پرمحقیقین ، طبی ماہرین کی مفید گفتگوکا سلسلہ بھی شروع کریں گے

    https://www.youtube.com/watch?v=gf0-Bztl5WQ

    ذرائع کےمطابق کرونا وائرس کے متعلق وہ روزانہ کی بنیاد پراسلامی ، سائنسی اورطبی تحقیقات پرمشتمل معلومات اپنے قارئین تک پہنچا رہے ہیں ، ان کی گفتگو،خطبات اورپیغامات کو فیس بک پربھی دیکھا جارہا ہے،فیس بک پردیکھنے کے لیے لنک ہے   https://web.facebook.com/AmeerHamzaJD/ہے