Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستانی  سٹاراداکارتھائی لینڈ  کے جنگلات میں پھنس گئے ، حکومت سے واپس لانے کی درخواست کردی

    پاکستانی سٹاراداکارتھائی لینڈ کے جنگلات میں پھنس گئے ، حکومت سے واپس لانے کی درخواست کردی

    بنکاک:پاکستانی سٹاراداکارتھائی لینڈ میں پھنس گئے ، حکومت سے واپس لانے کی درخواست کردی ،اطلاعات کےمطابق تھائی لینڈ میں شوٹنگ کے لیےجانے والے پاکستانی اداکار اوراداکارائیں تھائی لینڈ میں پھنس کررہ گئے ہیں‌اورانہوں‌نے حکومت پاکستان سے واپس لانے کی درخواست کردی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے اپنی بے بسی کا اظہارکرتے ہوئے ان پاکستانی اداکاروں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں ، حکومت ان کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرے

    ادھر ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا کے باعث کئی ممالک میں فلائٹ آپریشنز بھی معطل کردیے گئے جس کی وجہ سے پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی کاسٹ بھی تھائی لینڈ میں پھنس گئی۔فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی شوٹنگ اس وقت شروع ہوچکی تھی جب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا بھی قرار نہیں دیا تھا۔

     

    https://www.instagram.com/p/B-ctkkjFxdb/?igshid=eln6a3mc4qay

    ادھر شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ’ہم لوگ بینکاک سے 4 گھنٹے کی دوری پر ایک جنگل کے قریب ہیں لیکن یہ جگہ کافی محفوظ ہے‘۔اداکار نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ کے تھائی لینڈ میں موجود ہونے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے سارہ لورن ، محب مرزا، شمعون عباسی اورصنم سعید نے کہا ہےکہ وہ اپنوں سے دور رہ کربہت پریشان ہیں حکومت ان کو واپس وطن لانے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کرے

    شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ مداحوں نے سوال کیا کہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کو چھوڑ کر آخر تھائی لینڈ گئے ہی کیوں، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہم بھی اپنے گھروں سے دور ہونے پر کافی پریشان ہیں اور اس بات کی اور پریشانی ہے کہ پاکستان میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے‘۔

    خیال رہے کہ فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی ہدایات محب مرزا دے رہے ہیں اور اس کی ریلیز رواں سال متوقع ہے۔

  • کرونا وائرس، شہباز شریف کی خواہش پر سپیکر قومی اسمبلی نے کونسا قدم اٹھا لیا؟

    کرونا وائرس، شہباز شریف کی خواہش پر سپیکر قومی اسمبلی نے کونسا قدم اٹھا لیا؟

    کرونا وائرس، شہباز شریف کی خواہش پر سپیکر قومی اسمبلی نے کونسا قدم اٹھا لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس 6 اپریل کو دو پہر 12 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت و صنعت عبدالرزاق داود کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل محمد افضل کمیٹی کو کورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال اور ریلیف کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    واضح رہے کہ کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ بھی کمیٹی کے دائرہ اختیار میں شامل ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں.

    پارلیمانی کرونا کمیٹی کے پہلے اور گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے تھے اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤن سے کہا تھا کہ وہ تجاویز دیں لیکن وزیراعظم کے خطاب کے بعد شہباز شریف اور بلاول زرداری نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وزیراعظم ہماری تجاویز سنے بغیر چلے گئے. اب پھر شہباز شریف پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بار بار مطالبہ کر رہے تھے.

  • لاک ڈاؤن،وفاقی حکومت سے کون کون مالی امداد لے سکتا ہے؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

    لاک ڈاؤن،وفاقی حکومت سے کون کون مالی امداد لے سکتا ہے؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان ضرورت مند افراد کی مالی معاونت کےلئے مرتب کیا گیا ہے جن کے معاشی حالات کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں،

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین میں دیہاڑی دار افراد اور مزدور سرفہرست ہیں جو کہ حفاظتی اقدامات کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور اپنے گھر والوں کیلئے دو وقت کی روٹی بھی نہیں کما پا رہے، نوکریوں کی بندش کی وجہ سے بھی بہت سے افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کواس طرح تشکیل دیا گیا ہے کہ مستحقین کواحساس کے موجودہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے تحت فوری اور آسان طر یقے سے امدادی رقم منتقل کی جا سکے۔

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کا کل بجٹ 144 ارب روپے ہے جس کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو12000 روپے فی خاندان فراہم کئے جائیں گے اس کےلئے احساس ایس ایم ایس مہم شروع کی گئی ہے مستحق افراد کی نشاندہی کا آغازا یس ایم ا یس مہم کے ذریعے کیا جائے گا، جامع و موثر رابطہ مہم کے ذریعے شہریوں کو مطلع کیا جائے گا کہ وہ8171 پر ایس ایم ایس بھیج کر پروگرام میں شامل ہونے کیلئے اپنی اہلیت کو جانچ سکیں۔ اہل افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس رقم وصول کرنے کی اطلاع کر د ی جائے گی اور جن افراد کے کوائف کی تصدیق قومی سماجی ومعاشی سروے کے اعداد و شمار سے نہ ہو سکے گی ان کو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہو گا.

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ مستحقین کی اہلیت کا معیار مقرر کیا جائے گا۔ درجہ بندی کے تحت دو طرح سے ضرورت مند افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔ وہ مستحقین جن کی شناخت قومی سماجی و معاشی سروے کی بنیاد پر کی جائے گی، اہلیت کے معیار میں نرمی برتی جائے گی۔ وہ افراد جو اس سروے میں شامل نہیں ہیں اور وہ جو اس سروے کے مطابق اہل نہیں ہیں ان کے کوائف تصد یق کےلئے متعلقہ ضلعوں کو بھجوائیں گے۔

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ مستحقین کی نشاندہی کے اس سارے عمل میں نادرا کی مدد سے اعداد و شمار و کوائف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اور کوئی غیر مستحق شخص پروگرام سے مستفید نہ ہو سکے، رقم کی ترسیل کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ نادرا اور شراکتی بینکوں کے تعاون سے تمام ادائیگیاں بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔ مستحقین شراکتی بینکوں کے پوائنٹ آف سیل مراکز اور اے ٹی ایم مشینوں سے اپنی رقم وصول کر سکیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا، لاک ڈاؤن کب کا لگا ہوا ہے لیکن حکومت ابھی تک اجلاس اور فیصلے کر رہی ہے، کسی بھی صوبے میں غریبوں کی مدد نہیں کی جا سکی.

    پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی جب کہ مزید 86 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2119 تک جا پہنچی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ کورونا وائرس سے بدھ کو پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

  • کرونا وائرس،میڈیا ورکرز کے علاج کے لئے حکومت نے کیا کام کیا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    کرونا وائرس،میڈیا ورکرز کے علاج کے لئے حکومت نے کیا کام کیا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    کرونا وائرس،میڈیا ورکرز کے علاج کے لئے حکومت نے کیا کام کیا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ اور سلامتی کے لئے کیئر فار میڈیا کے نام سے ایپ کا اجراءکر دیا ہے .

    یہ ایپ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی اور میڈیا ورکرز کی رجسٹریشن کے لئے ہے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزراء اطلاعات ویڈیو کانفرنس کے دوران صوبائی وزرا اطلاعات کو آگاہ کیا کہ گذشتہ ویڈیو کانفرنس میں یہ معاملہ زیر بحث تھا کہ اگرکوئی صحافی یا میڈیا ورکر کورونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اسکے لئے کیا اقدام ہوسکتا ہے.

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز ایک ایپ بنائی جائے گی اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی سلامتی اور تحفظ کے لئے کیئر فار میڈیا ایپ کے نام تیار کر لی گئی ہے جس کا باقاعدہ اجراء اس ویڈیو کانفرنس میں کر دیا گیا ہے‘ ملک کے کسی بھی حصہ میں کورونا وائرس کے متاثر صحافی یا میڈیا ورکرز جب اس ایپ پر رجسٹرڈ ہو جائیں گے تو حکومت ان کے علاج معالجے کے لئے بہتر اقدامات یقینی بنائے گی.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کروناوائرس کی وباء سے دنیا بھرمیں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اورعالمی معیشت کونقصان پہنچ رہاہے ، پاکستان بھی ان ملکوں میں شامل ہے جسے اس چیلنج کاسامناہے۔ حکومت بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے لئے اسٹیٹ بینک میں ایک اکائونٹ کھولے گی جوبیرون ملک سے زرمبادلہ بھیجیں گے

    کورونا وائرس: رپورٹنگ کے دوران صحافیوں کو کن ہدایات پر عمل کرنا چاہیے؟عالمی اداروں نے گائیڈ لائن دے دی

  • کرونا ریلیف فنڈ کی تقسیم ، سراج الحق نے اٹھائے اعتراضات، کہا شفافیت کیلئے فوج کو شامل کیا جائے

    کرونا ریلیف فنڈ کی تقسیم ، سراج الحق نے اٹھائے اعتراضات، کہا شفافیت کیلئے فوج کو شامل کیا جائے

    کرونا ریلیف فنڈ کی تقسیم پر سراج الحق نے اٹھائے اعتراضات، لگایا بڑا الزام، کہا تقسیم میں شامل کیا جائے فوج کو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ریلیف فنڈز کی شفاف تقسیم کے لئے فوج اور اساتذہ کو بھی شامل کیا جائے،

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج منصورہ سے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی و صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 12سو بلین کی امداد کو ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں میں تقسیم کرنے کا جو اعلان کیا ہے اس کا طریقہ کار واضح نہیں ۔امدادی فنڈز کی تقسیم صاف و شفاف اورغیر جانبدار ہونی چاہئے ۔

    سراج الحق نے انکشاف کیا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے مختلف شہروں اور علاقوں کے مقامی راہنماﺅں کے ذریعے پی ٹی آئی کے ورکروں کے شناختی کارڈز اکٹھے کئے جارہے ہیں۔اس سے ان خدشات کو تقویت ملتی ہے کہ فنڈز کی تقسیم کو آنے والے الیکشن میں استعمال کیا جائے گا ۔اس طرح امانتی فنڈز کی تقسیم میں جو مسائل ماضی میں پیدا ہوتے اور خورد برد کے الزامات لگتے تھے وہی موجودہ حکومت کے حصہ میں آئیں گے اور لوگ فنڈز کی تقسیم پر انگلیاں اٹھائیں گے ۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بتائے کہ امدادی رقوم کی تقسیم کی شفافیت پر اٹھنے والے سوالات کا کیا جواب دے گی۔ اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ کے الزامات سے بچنے کیلئے حکومت کو فنڈز کی تقسیم کا ایک واضح اور صاف و شفاف طریقہ کار وضح کرنا چاہئے ،بہتر یہی ہے کہ اس میں قومی قیادت اور اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے ۔ فنڈز کی تقسیم کا بہترین طریقہ یہ تھا کہ مردم شماری کرنے والے عملہ جس میں فوج اوراساتذہ شامل تھے اس کے ذریعے اس پورے پراسس کو مکمل کیا جاتا۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سات سو بلین کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔حکومت واضح کرے کہ وہ کون سے اثاثہ جات ہیں جن پر یہ بانڈز جاری کئے جارہے ہیں ۔

  • پاکستان کے ایک بڑے بزنس مین کا اپنے ملازمین کو وائس مسیج ،ملازمین کے لئے دِل ھلا دینے والی گفتگو،سنیں ضرورمگردل تھام کر

    پاکستان کے ایک بڑے بزنس مین کا اپنے ملازمین کو وائس مسیج ،ملازمین کے لئے دِل ھلا دینے والی گفتگو،سنیں ضرورمگردل تھام کر

    لاہور:پاکستان کے ایک بڑے بزنس مین کا اپنے ملازمین کو وائس مسیج ،ملازمین کے لئے دِل ھلا دینے والی گفتگو،سن کردل تھام کر رکھیئے ،باغی ٹی وی کے مطابق آج پاکستان کے ایک بہت بڑے بزنس مین کے وائس میسج نے وہ گفتگوکردی کہ جس کو سننے کے بعد دل کو شاید سکون نہ مل سکے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وائس میسج میں پاکستان کےمشہوربزنس مین جس طرح آنے والے دنوں‌کے بارے میں ڈرارہے ہیں وہ واقعی بڑی تکلیف دہ صورت حال ہے، اس بزنس مین کی گفتگوسے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ پاکستان کے چند بڑے کاروباری لوگوں میں شامل ہیں

    اس وائس میسج میں یہ معروف تاجریہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ صورت حال بہت بگڑگئی ہے، لاک ڈاون رکے گا نہیں بلکہ یہ آگے بھی جائے گا، حالات بہت مشکل ترین ہوجائیں گے ، تو ان حالات میں میرے لیے ممکن نہیں‌ ہے کہ میں تنخواہیں دے سکوں

    وہ اپنے وائس میسج میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ میں‌ اس مہینے کی تنخواہیں دے رہا ہوں اس کے بعد میرے پاس تنخواہیں دینے کے لیے کوئی پیسے نہیں‌ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ میں تنخواہوں کی جگہ اے سی اورفریجیں تو دے سکتا ہوں لیکن میرے پاس کیش نہیں ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس وائس میسج سے تو یہ پتہ چلتا ہےکہ مذکورہ بزنس مین کا پاکستان میں الیکٹرانکس مصنوعات کا بہت بڑا کاروبارہے لیکن کرونا کی وجہ سے فیکٹریوں اورکارخانوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے یہ بزنس مین بھی اب خسارے میں چلے گئے ہیں اوران کے پاس اب کسی کو دینےکے لیے کچھ نہیں‌، وہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ یہ لاک ڈاون اپریل کے مہینے میں بھی جاری رہے گا

    باغی ٹی وی کےمطا بق جس طرح یہ بزنس مین اپنے ورکروں کو کہتے ہیں کہ میں آپ کو تنخواہ دوں تو وہ دو ، تین ماہ کےلیے راشن جمع کرلیں اورجہاں وہ دوروٹیاں کھاتے ہیں وہاں وہ ایک روٹی کھا کرگزارہ کریں کل کو یہ وقت آزمائش طویل ہوگیا تو پھراپنے آپ کو بچانےکے لیے سوائے ان چند چیزوں کے کچھ نہیں ہوگا ،

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وائس میسج کے بعد صورت حال بڑی تکلیف دہ محسوس ہوتی ہے ، اسی لیے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو چاہیے کے وہ کوئی نہ کوئی عمل تاجروں آور کاروباری حضرات کے لئے کوئی اچھا عمل طے کریں تاکہ بزنس مین بھی بچ سکیں اورمزدور بھی سکون کا سانس لے سکے

  • کرونا وائرس،پاکستان تنہا نہیں، چین ،سعودی عرب کے بعد ایک اور ملک مدد کو آ گیا

    کرونا وائرس،پاکستان تنہا نہیں، چین ،سعودی عرب کے بعد ایک اور ملک مدد کو آ گیا

    کرونا وائرس،پاکستان تنہا نہیں، چین ،سعودی عرب کے بعد ایک اور ملک مدد کو آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین، سعودی عرب کے بعد ایک اور ملک پاکستان کی مدد کو آ گیا

    جاپان کی حکومت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں قائم جاپانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جاپان کی جانب سے پاکستان کو 2.16 ملین ڈالر کی امداد دی جائے گی۔

    پاکستان کو امداد اقوام متحدہ، آئی او ایم کے ذریعےفراہم کی جائے گی جس کا مقصد کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہے، جاپانی سفارت خانے نے اس امید کا اظہار کیا کہ رقم سے پاکستان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہواگا اور مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آلات اور دیگر سامان فراہم بھی کیا جائے گا۔

    پاکستان میں جاپان کے سفیر کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف پاکستان کی کاوشیں اور اقدامات قابلِ تعریف ہیں، جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پولیوکےخاتمےکے حوالے سے بھی جاپان نے بھرپور تعاون کیا

    قبل ازیں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا

    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ملاقات کی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی حکومت کا پاکستان کے لیے تحفہ ان کے حوالے کیا.

    سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو 270 تھرمل سکیز،550 باکس سرجیکل ماسک کا تحفہ دیا گیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے طبی سامان میں 550 باکس سینی ٹائمزر،350 سیفٹی کٹس اور 550 باکس سرجیکل گلوز بھی شامل ہیں

    اس موقع پر پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین اخوت کے رشتے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کر کے ثابت کر دیا کہ دونوں ملکوں کی دوستی اٹوٹ ہے.سعودی سفیر نے یقین دہانی کروائی کہ سعودی عرب مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب خود وبا سے متاثر ہے لیکن ہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مدد کرتے رہیں گے

    واضح رہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے چین بھی پاکستان کی مدد کر رہا ہے، چین سے چھ جہاز طبی سامان کے لا چکے ہیں ،چینی ڈاکٹرزکی بھی ایک ٹیم پاکستان میں موجود ہے

  • پیپلزپارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری،شہید ڈاکٹراسامہ،فوج،پولیس،رینجرزسمیت سب کوخراج تحسین

    پیپلزپارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری،شہید ڈاکٹراسامہ،فوج،پولیس،رینجرزسمیت سب کوخراج تحسین

    کراچی :پیپلزپارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری،شہید ڈاکٹراسامہ،فوج،پولیس،رینجرزسمیت سب کوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آج پیپلزپارٹی کی اے پی سی نے شہید ڈاکٹراسامہ ریاض کو خراج عقیدت، پولیس فوج رینجرز اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے

    پیپلزپارٹی کی طرف سے بلائی گئ اس اے پی سی میں پنجاب میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا،اس میں یہ بھی کہا گیا کہ بتا رہا ہے کہ پنجاب میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، حکومت حقائق چھپا رہی ہے

    لاک ڈاون کو 9 دن گذرنے کے باجود پنجاب میں ابھی تک راشن کی تقسیم کا حکومتیں میکانزم نظر نہیں آرہا ،ادھروزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب میں لیڈر شپ نام کی کوئی چیز نہیں ،اے پی سی میں کہا گیا کہ پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریوں کا نہ بننا تشویشناک ہے

    اتنے دن گزرنے کے باوجود بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کیٹس مہیا نہیں کی گئیں، اے پی سی میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاق پنجاب سمیت تمام صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کو فنڈز جاری کرے، پیپلزپارٹی کی طرف سے بلائی گئی اس اے پی سی میں کہا گیا کہ ٹائیگر فورس ڈرامہ بند کرکے بلدیاتی ادارے بحال کیے جائیں

    اے پی سی میں کہا گیا کہ محلہ کمیٹیوں، مخیر حضرات، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سرکاری ملازمین کے ذریعے ریلیف پیکیج عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے،تبلیغی جماعت کے قائدین کے تحفظات دور کیے جائیں

    زراعت کو خصوصی پیکج دیا جائے،اے پی سی میں کہا گیا کہ زرعی قرضے معاف، ان کی وصولیاں روکی جائیں، کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں،غریبوں کو دیا جانے والا ریلیف کم از کم اٹھارہ ہزار روپے کے برابر ہو

  • مولانافضل الرحمن کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے شہباز شریف نے بھی تبلیغی جماعت سے پولیس کے رویے کی مذمت کردی

    مولانافضل الرحمن کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے شہباز شریف نے بھی تبلیغی جماعت سے پولیس کے رویے کی مذمت کردی

    لاہور:مولانافضل الرحمن کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے شہباز شریف نے بھی تبلیغی جماعت سے پولیس کے رویے کی مذمت کردی،اطلاعات کے مطابق (ن) لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بہت غلط رویہ قرار دیا ہے

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ دین کی خدمت کرنے والے افراد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے، معذرت کی جائے ،انہوں نے کہا ہےکہ تبلیغی جماعت پر تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے

    شہبازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت کا فرض تھا کہ ان کی ٹیسٹنگ اور سکریننگ کو یقینی بناتی،نتظامیہ اور جماعت کے رہنماوں میں بہتر اشتراک عمل پیدا کیاجائے ،تبلیغی جماعت کے متعلقہ افراد سے ہمدردی اور واقعہ پر افسوس کرتے ہیں

    شہبازشریف نے کہا ہے کہ گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیاجائے اور متاثرہ افراد کو کورنٹین کرنے کا موثر انتظام کیاجائے،انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے اکابرین اور دین کی خدمت کی سعادت حاصل کرنے والے بھائیوں سے درخواست ہے کہ مہلک وبا کی صورتحال میں اپنا اور دوسروں کا خاص خیال رکھیں

  • صرف تبلیغی جماعت کو کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دارٹھہرانا درست نہیں ، مولا نا فضل الرحمن

    صرف تبلیغی جماعت کو کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دارٹھہرانا درست نہیں ، مولا نا فضل الرحمن

    ڈیرہ اسمٰعیل خان :صرف تبلیغی جماعت کو کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دارٹھہرانا درست نہیں ، مولا نا فضل الرحمن ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے تبلیغی جماعت کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے پھلاءو کے لیئے ایک خاص ذہن کے تحت تبلیغی جماعت کو ذمہ دار ٹھرایا جا رہا ہے

    مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے اراکین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے قوم جاننا چاہتی ہے کس کو بیلنس یا برابر کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ہم نام نہاد حکومت پر واضح کر دینا چاہتے تبلیغی جماعت کو لاوارث نہ سمجھیں ،

    مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی راہنماءوں حافظ حسین احمد،مولانا محمد امجد خان ،مولانا راشد خالد محمود سومرو،حاجی شمس الرحمن شمسی،محمد اسلم غوری،مولاناعتیق الرحمن ۔مولانا صلا ح الدین ایوبی ،عبدالرزاق عابد لاکھو سے گفتگوکر رہے تھے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تبلیغی جماعت کا میڈیا ٹرائل ہورہا ہے جس وقت ملک کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے اس وقت میں ملک میں فرقہ واریت اور انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تبلیغی جماعت ایک پر امن اور منظم جماعت ہے تبلیغی جماعت پر کسی قسم کا ظلم وجبر برداشت نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ یہ جماعت امن کی داعی ہے اور پر امن انداز میں بے لوث اللہ اور اس کے رسول کا پیغام پوری دنیا میں لوگوں تک پہنچا رہے ہیں

    انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کر تبلیغی جماعت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے خدا کا خوف کریں کیا پوری دنیا میں کورونا وائرس تبلیغی والوں کی وجہ سے پھیلا ہے انہوں نے کہاکہ اگر کسی مریض پر شک ہو تو اسے ہتھکڑی لگائی جائے گئی;؟یا اس کو ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ مریض کو ئی بھی ہو اس کا فوری علاج کیا جاتا ہے ۔