Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کے حملے جاری : پاکستان میں مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 28 اور مریضوں کی تعداد 2119 ہوگئی

    کرونا کے حملے جاری : پاکستان میں مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 28 اور مریضوں کی تعداد 2119 ہوگئی

    اسلام آباد:کرونا وائرس کے حملے جاری ، پاکستان میں مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 28 اور مریضوں کی تعداد 2119 ہوگئی، اطلاعات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں مزید ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 86 نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں تین مریض صحتیاب ہوگئے،ادھرآج پنجاب راولپنڈی میں 83 سالہ کرم داد جان کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا۔کرم داد برطانیہ سے کچھ وقت قبل واپس آیا تھا، کورونا سے جاں بحق ہونے والا شہری بے نظیر بھٹو ہسپتال میں داخل تھا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی جب کہ مزید 86 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2119 تک جا پہنچی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ کورونا وائرس سے بدھ کو پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا سے متاثرہ ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔اس طرح ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں اب تک ہونے والی 28 ہلاکتوں میں سے پنجاب میں 10، سندھ 9، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

    پاکستان میں آج کے کیسز کی صورتحال
    پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے سندھ میں 33، بلوچستان 4، گلگت میں 6، آزاد کشمیر 3 اور پنجاب میں 40 کیسز آچکے ہیں۔

    پنجاب
    پنجاب میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 748 ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوا اور یوں صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی، ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق راولپنڈی میں 83 سالہ شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا ، کورونا وائرس سے پنجاب میں 10 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکےہیں۔پنجاب میں اب تک کورونا سے 10 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 4 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

    سندھ
    سندھ میں بھی آج ایک اور مریض مہلک وائرس کا شکار ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔

    سندھ میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد709 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے۔صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے بتایا کہ آج کورونا سےمتاثرہ 3 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے جن میں سے 29 کراچی، ایک حیدرآباد اور سکھر میں 23 مریض صحتیاب ہوئے۔

    وزیرصحت سندھ نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا وائرس کے307 متاثرین، حیدرآباد میں 128، جیکب آباد اور دادو میں ایک ایک مریض زیر علاج ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر قرنطینہ میں 265 اور لاڑکانہ قرنطینہ مرکز میں 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت ہے جبکہ سکھر قرنطینہ میں 23 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔اب تک کورونا وائرس سے سندھ میں اموات کی تعداد 8 ہے اور یہ تمام ہلاکتیں کراچی میں ہی ہوئی ہیں۔

    بلوچستان
    بلوچستان میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی۔صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 158 ہوگئی ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں ایک روز میں مزید 17 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

    گلگت بلتستان
    گلگت بلتستان میں آج بروز بدھ کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 184 ہوگئی ہے۔دوسری جانب مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا ہےکہ علاقے میں 36 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 183 ہے۔

    مشیر اطلاعات نے بتایا کہ نگر میں 16،کھرمنگ 10،اسکردو 6 اور شگر میں 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔اس طرح مشیر اطلاعات اور سرکاری پورٹل کے کیسز میں ایک نمبر کا فرق ہے۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گلگت میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں 84 خواتین شامل ہیں جب کہ 67 کیسز کے ساتھ ضلع نگر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

    گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ہیں جب کہ ایک کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    آزاد کشمیر
    آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔آزاد کشمیر کے وزیر صحت نے کیسز کی تصدیق کی جب کہ ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود نے بتایا کہ کورونا کے 2 مریضوں کا تعلق بھمبر سے ہے جن میں سے ایک 12 سال کی بچی اور ایک برطانیہ سے آنے والا شہری وائرس میں مبتلا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق تراڑ کھل سندھوتی میں بھی ایک شخص میں کوروناکا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔

    خیبرپختونخوا
    گزشتہ روز منگل کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے صوبے میں اموات کی تعداد 6 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔دوسری جانب گزشتہ روز صوبے میں 32 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 253 تک جاپہنچی ہے۔

    اس کے علاوہ ایران سے واپس ڈی آئی خان آنے والے زائرین میں مزید 4 اور کرم میں ایک شخص میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔واضح رہےکہ کے پی میں اب تک مہلک وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد
    سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں منگل کو کورونا وائرس کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔تاہم آج بدھ کے روز سرکاری پورٹل پر اسلام آباد کے کیسز میں کمی کی گئی ہے اور یہ تعداد 54 بتائی گئی ہے۔

  • ایران مسلسل آفات، اورعذاب کی لپیٹ میں ،پہلے کرونا اب موسلادھار بارش اور سیلاب، مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق

    ایران مسلسل آفات، اورعذاب کی لپیٹ میں ،پہلے کرونا اب موسلادھار بارش اور سیلاب، مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق

    تہران :ایران مسلسل آفات، اورعذاب کی لپیٹ میں ،پہلے کرونا اب موسلادھار بارش اور سیلاب، مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق ایران کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایران میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں اب موسلادھار بارش نے بھی تباہی مچادی ہے۔ایران کے جنوبی اور وسطی صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
    ترجمان ایمرجنسی سروسز کے مطابق مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

    ایمرجنسی سروسز کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث صوبہ فارس میں 11، ہرمزگان میں اور قم میں 3، 3 جبکہ سیستان اور بلوچستان میں 2، 2 اور بشہر اور خزیستان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں مہینے مزید شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی مارچ اور اپریل میں ایران میں شدید بارشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 76 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

    ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:کورونا وائرس کا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن 14 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلوں کے بارے میں اسد عمر، ڈاکٹر ظفر مرزا اور معید یوسف نے میڈیا کو اہم بریفنگ دی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی بندشیں 14 اپریل تک جاری رہیں گی۔ تاہمکھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رکھنا بہت ضروری ہے۔ تمام صوبے اس فیصلے پرعملدرآمد کریں گے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بحال رہے گی۔ صوبوں کے وفاق سے موثر روابط کی وجہ سے مدد میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس آیا، ہم نے کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مزید 2 ہفتے تک بندشیں جاری رکھی جائیں گی۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مشتبہ کیسزکی تعداد 17331 ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں زیادہ اضافہ ہوا۔ 8 ہزار 893 لوگ قرنطینہ میں ہیں جن میں سے پانچ ہزار 190 کے نتائج فائنل کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 19 فیصد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ 82 لوگ مکمل طور پر صحت یاب ہوئے۔ مختلف ہسپتالوں میں 974 مریض داخل ہیں جن میں سے دس وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل صحت کے حوالے سے ضروری اعلانات کریں گے۔

    معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اینڈ سٹریٹجک پالیسی پلاننگ معید یوسف نے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا، ترکی، کوالالمپور اور باکو میں موجود پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ 3 اپریل سے لے کر 11 اپریل تک 17 پروازیں اڑیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار مسافر پاکستان آئیں گے۔ پلان کو روزانہ کی بنیاد پر ریویو کیا جائے گا۔

  • امریکی جنگی بحری بیڑے ”روزویلٹ“ پر کرونا وائرس کاحملہ، بحری فوج کے 4ہزار سے زائد اہلکاروں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں

    امریکی جنگی بحری بیڑے ”روزویلٹ“ پر کرونا وائرس کاحملہ، بحری فوج کے 4ہزار سے زائد اہلکاروں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں

    لاہور:امریکی جنگی بحری بیڑے ”روزویلٹ“ پر کرونا وائرس کاحملہ، بحری فوج کے 4ہزار سے زائد اہلکاروں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں،اطلاعات کےمطابق امریکہ کے جنگی بحری بیڑے ”روزویلٹ“ پر کرونا وائرس کے شکار اہلکاروں کی موجودگی سے امریکی بحری فوج کے 4ہزار سے زائد اہلکاروں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں‘

    امریکی دفاعی حکام کے مطابق جہاز کے کپتان نے فوری مدد کے لیے پینٹاگون کو خط لکھ دیا. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بحری بیڑے کے کپتان بریٹ کروزیئر نے چار صفحات پر مشتمل ایک خط میں پینٹاگون کو آگاہ کیا کہ بحرالکاہل کے ایک امریکی علاقے گوام میں ان کا بیڑا موجود ہے اور کرونا وائرس بیڑے پر تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث چار ہزار اہلکاروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

    یاد رہے کہ اس وقت کرونا وائرس نے امریکہ پراپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اوراس وقت تازہ ترین اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس سے متاثرامریکیوں کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار711 ہوگئی ہے ، جبکہ کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 4100ہوگئی ہے ،

  • حکومت ، عوام اورادارے سب کرونا کے خلاف متحد، ن لیگ اس کے برعکس ، سیاست سیاست کھیلنے پربضد

    حکومت ، عوام اورادارے سب کرونا کے خلاف متحد، ن لیگ اس کے برعکس ، سیاست سیاست کھیلنے پربضد

    لاہور:حکومت ، عوام اورادارے سب کرونا کے خلاف متحد، ن لیگ اس کے برعکس ، سیاست سیاست کھیلنے پربضد،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت، عوام اوراداروں کی کرونا کے خلاف جدوجہد کے برعکس سیاست سیاست کھیلنے پراپنی توجہ مرکوزکررکھی ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے ن لیگ کے قائدین سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اورپاکستان میں حزب مخالف کے رہنما میاں شہبازشریف کی نصیحت کے مطابق کرونا کو ایشوبناکرحکومت کے خلاف مسلسل بیان بازی جاری رکھے ہوئے ہیں‌،

    کرونا کے معاملے پرملک بھرمیں حکومت کی کمزوریوں کی تلاش میں کوشاں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس قومی امتحان میں اتحاد بہت ضروری ہے۔ کرونا وائرس کی صورتحال پر حکومت کی کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ وائرس کا مقابلہ اس کے پھیلاؤ کو روک کر ہی کیا جا سکتا ہے لیکن پورا پاکستان لاک ڈاؤن نہیں ہے۔ شہباز شریف قومی سطع پر ایکشن پلان دینگے۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ہم نے اقدامات نہ کیے تو مریضوں کی تعداد لاکھوں میں چلی جائے گی۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل عالمی ‌ذرائع ابلاغ نے پاکستان میں کرونا وائرس کی پاکستان میں تباہ کاریوں اورپھیلاوکے موقع پرحزب مخالف رہنما سمیت دیگرسیاسی جماعتوں اوران کے طرف دار میڈیا گروپ کے رویے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ جب دنیا کرونا کے خلاف متحد ہوکرلڑرہی ہے ، یہودی ، مسلمان ، ہندو،سکھ عیسائی سب ایک ہوگئے ہیں مگرپاکستان میں سیاستی جماعتیں اورکچھ میڈیا گروپ ابھی بھی سیاست سیاست کھیل رہے ہیں

  • حکومت سندھ کا  صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ نے صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی : جمعہ کو دن 12سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے پر علما متفق ہیں۔

    واضح‌رہے کہ 27 مارچ کو سندھ حکومت نے صوبے بھر جاری لاک ڈاؤن کے پلان میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شام 5 بجے سے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل 22 مارچ کو لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت اشیائے خورونوش بیچنے والے دکانداروں کو رات 8 بجے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیاں سخت کیے بغیر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔انہوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر وجہ لوگوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا جائے۔ مقامی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کی صورتحال کی بات کی جائے تو سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اس وقت وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔

    صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 652، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، حکومتوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے امدادی پیکج کا اعلان تو کیا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی حکومت نے عوام کی امداد نہیں کی جس کی وجہ سے غریب شہریوں کے گھروں میں فاقے پڑنا شروع ہو گئے ہیں

    ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جاری لاک ڈاؤن نے لاکھوں شہریوں کو فاقہ کشی میں مبتلا کردیا ہے لاک داؤن کے باعث شہر کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز سمیت تمام دوکانیں بند ہیں دیہاڑی پر کام کرنے والے لاکھوں افراد بیروزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں۔

    حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو مالی امداد اور راشن کی مکمل فراہمی کا وعدہ کیا تھا تاہم لاک ڈاؤن ہوئے 9روز گزرجانے کے باوجود حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو نا ہی راشن فراہم کیا گیا اور نہ ہی ابھی تک مالی امداد فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے

    سندھ کے علاقے بدین میں مزدور فاقہ کشی کا شکار ہیں، لاک ڈاؤن کو دس روز مکمل ہو چکے ہین لیکن دہاڑی پر کام کرنے والوں کو حکومت نے کچھ نہیں دیا،ایسے میں ہی سندھ کے علاقے بدین کے علاقے پریم نگر ایک والد نے بھوک کی وجہ سے اپنے بچے کو فروخت کے لئے پیش کر دیا ، والد کا کہنا تھا کہ ایک بچہ لے لو لیکن خدا کے لئے راشن دے دو،بچے کے والد کا کہنا تھا کہ دس دن میں ایک نوالہ نہیں کھایا، مجبور ہو کر بچے بیچ رہے ہیں، ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو تا کہ ہمیں زندہ رہ سکیں،

    سندھ کے علاقے جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں،جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے ہو گئے ہیں، محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی ترس رہا ہے،لیکن ابھی تک سندھ حکومت صرف اعلانات کر رہی ہے.

    سندھ کے علاقے شکار پور میں حکومت کی جانب سے امداد اور راشن نہ ملنے پرلاک ڈائون کی پرواہ کیے بغیرشہری سڑکوں پر نکل آئے، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شہریوں کا کہنا تھا کہ9 دن سے گھروں میں قید کیا گیا ہے،کوئی منتخب نمائندہ اور سرکاری افسر پوچھنے تک نہیں آیا،بچے بھوک سے نڈھال ہیں بجلی کی فراہمی بھی معطل کردی گئی ہے خدارا ہم پر رحم کریں۔

    سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج 9 واں روز ہے، بے روزگار اور یومیہ کمانے والے مزدور دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، عوام پوچھتے ہیں ووٹ لینے والے کہاں ہیں، عوام ووٹ کی پرچی گھر پہنچانے والوں کو تلاش کر رہی ہے لیکن وہ کہیں نظر نہیں آتے، کرائے کے مکانوں میں رہایش پذیر، دواؤں کے خرچ سے پریشان، پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے لاک ڈاؤن میں دیہاڑی دار طبقہ دہری اذیت کا شکار ہو چکا ہے۔

    شہر قائد کراچی میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں راشن ختم ہونے کے بعد تنگ آ کر لیاری، مچھر کالونی، گوہرام گوٹھ کے شہری گھروں سے باہر آئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے صورت حال سے نمٹنے کے لیے سامنے آئیں اور مستحقین کی داد رسی کریں۔ احتجاج کرنے والے شرکا کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی شخص کو اب تک راشن نہیں دیا گیا، ہم کرونا سے نہیں لیکن بھوک سے ضرور مر جائیں گے.

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 676 ہو چکی ہے، جبکہ سندھ میں کرونا وائرس سے 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

  • ساری دنیا سے غریبوں کے نام پرفنڈز اکھٹے کرنے والی شرمین عبید چنائے نے مشکل وقت میں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا

    ساری دنیا سے غریبوں کے نام پرفنڈز اکھٹے کرنے والی شرمین عبید چنائے نے مشکل وقت میں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا

    لاہور:ساری دنیا سے غریبوں کے نام پرفنڈز اکھٹے کرنے والی شرمین عبید چنائے نے مشکل وقت میں ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی معروف سوشل ورکرہونے کا دعویٰ کرنے والی آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے اس وقت تمام سماجی ، انسانی قدروں کو پامال کردیا جب دنیا کا ہرانسان ایک دوسرے کا سہارا بن رہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق دنیا بھرسے غریبوں کی بھلائی کے نام پرسالوں سے کروڑوں ڈالرزفنڈزاکٹھا کرنے والی شرمین عبید چنائے نے آج مشکل وقت میں جب غریبوں اورکمزوروں کے لیے سہارا بننا تھا ، ان کے بے سہارا کرکے بہت بڑاظلم کیا ہے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق شرمین عبید چنائے جوکہ کئ سالوں سے ‘The Citizens Archive of Pakistan کے نام سے ایک بین الاقوامی این جی او چلا رہی ہیں اوراس سلسلے میں امریکہ ، برطانیہ ، سمیت مغرب اوریورپ کے ملکوں سے سالانہ کروڑوں ڈالرز غریبوں کے نام پرلاتی ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق شرمین عبید چنائے نے بڑی تعداد میں غریب ملازمین کو یہ کہہ کرنوکری سے نکال دیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے وہ اتنے ملازمین کو ملازمت پر نہیں رکھ سکتیں‌،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ غیر قانونی بھی ،کیوںکہ کسی بھی ورکرکو ملازمت سے فارغ کرنے کے لیے کم از کم ایک ماہ قبل مطع کیا جاتا ہے اورفارغ کرتے وقت طئے شدہ قواعد کے مطابق مراعات اورتنخواہ دے کرفارغ کیا جاتا ہے

    ذرائع کے مطابق شرمین عبید چنائے نے بغیر کسی نوٹس کے ان ملازمین کو فارغ کیا ہے ، یہ وہ ملازم ہیں جن کی تخواہیں بھی معمولی تھیں

    دوسری طرف ان ملازمین کا کہنا ہےکہ ان حالات میں جب پوری قوم آزمائش میں کاروباربند ہیں ، زندگی معطل ہے وہ اپنا اوراپنے گھروالوں کا پیٹ کیسے پالیں گے ، ملازمین نے شرمین عبید چنائے کے اس رویے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا بھر سے سالانہ کروڑوں ڈالرز اکٹھا کرتی ہیں لیکن غریب ورکروں کو نوکریوں سے فارغ کرکے دنیا کو یہ بتا رہی ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتیں

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شرمین عبید چنائے نے ڈونروں سے پاکستان میں کرونا سے متاثرافراد کی امداد کے نام پرکروڑوں ڈالرز لینے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں

    شرمین عبید چنائے جس کو پاکستان مخالف بین الاقوامی طاقتوں کی بھرپورحمایت بھی حاصل ہے ، پاکستان میں کھل کرقومی اوراسلامی اقدار کے خلاف علم بغاوت بلند کرتی رہتی ہیں‌

  • کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا

    کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا

    کرونا وائرس، اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا نمبر بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے بعد اسرائیلی آرمی چیف بھی کرونا وائرس سے خوفزدہ ہو گئے

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس اسرائیل میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے کرونا وائرس کے خدشے کے باعث نظر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا جس کے بعد اب اسرائیلی آرمی چیف آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کر دئے گئے

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے دس روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعدمعلوم ہوا کہ اس میں شرکت کرنے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہ کی حالت بہتر ہے ابھی تک کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی، کرونا کا ٹیسٹ کروایا گیا ہے. رپورٹس کا انتظار ہے.

    واضح رہے کہ اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 685 ہوگئی ہے جب کہ 18 صہیونی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اسرائیل نے گزشتہ ہفتے تمام ملک میں اسکولوں اور جامعات کی بندش کا حکم دیا تھا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ملک کے اکثر علاقوں میں اس حکم کی تعمیل کی گئی لیکن قدامت پسند یہودیوں کے علاقے ہریدی میں اب بھی کچھ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں

    اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنی اقتصادی، سماجی اور دیگر سرگرمیوں کو محدود رکھیں

  • کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

    کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

    کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کے پیسے محفوظ ہیں،کرونا کسی کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایمان کی بہت بڑی قوت ہے، دیکھنا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ کتناعرصہ جاری رہتی ہے، ہم سب نے مل کر کورونا کا مقابلہ کرناہے، کورونا امیر اورغریب میں فرق نہیں کرتا، کسی کوبھی نشانہ بناسکتاہے.جتنے مشکل حالات ہوں گے، میری توجہ ان بے سہارا لوگوں کے لئے تیز رفتار سے بڑھے گی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کوگھروں میں رکھنا ہےتوکھانا بھی دینا ہوگا، احساس پروگرام کے ڈیٹاکے ذریعے لوگوں کوکیش ٹرانسفرکریں گے، ہمارے پاس ایک کروڑ20 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہیں، کورونا ٹائیگرفورس یونین کونسل میں مستحقین کا پتا لگائے گی. لاک ڈاؤن کی وجہ سے 8 سے10کروڑ لوگ بری طرح متاثرہوں گے، ہم نےفیصلہ کیا ہے150 ارب روپے لوگوں کو کیش ٹرانسفر کریں

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا، اٹلی اوراسپین میں حالات بہت خراب ہیں، حکومت تنہا نہیں، پوری قوم سے مل کر کورونا کوشکست دیں گے، معاشی مشکلات کے باوجود ملکی تاریخ کاسب سےبڑاپیکج 8ارب ڈالردیا، میں پہلےبھی فنڈریزنگ کرسکتاتھا لیکن ہم نےتیاری کی، فنڈ ان پرخرچ ہوگا جو کورونا وائرس کی وجہ سے بےروزگار ہوگئےہیں، پیسہ ان لوگوں پرخرچ ہوگاجو رجسٹرڈنہیں ہیں، امریکا اور یورپ میں مزدور رجسٹرڈہیں ان کی سوشل سیکیورٹی ہے لیکن پاکستان میں80فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈزکے پیسے محفوظ ہیں ،ڈیم فنڈزکے پیسے سابق چیف جسٹس نے اکٹھے کیے،کوئی استعمال نہیں کرسکتا، قوم کو ڈیمز کی بھی بہت ضرورت ہے،ڈیم فنڈز کورونا کے خلاف استعمال کرنے کا ابھی سوچا نہیں،امیر لوگوں کو لاک ڈاون کیوجہ سے پریشانی نہیں، غریب لوگ اس مشکل کا شکار ہیں۔ مشکل وقت جب ملک پر آتا ہے تو قوم متحد ہوکر اسکا مقابلہ کرتی ہے۔ عام لوگوں کو گھروں میں رکھیں گے تو انکو راشن بھی دینا پڑے گا،

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہم نے 8ارب ڈالر کا مشکل سے پیکج دیا ہے، ہمارے پاس کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وسائل نہیں ہیں،لوگوں میں ایمان کی قوت بڑی قربانیاں دیتی ہے،ہماری دنیا کے اندر دوسرے نمبر پر نوجوان آبادی ہے،نوجوان بہت بڑی طاقت ہیں،اگر ان کا صحیح استعمال کر سکیں،پاکستان 5 ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ خیرات دی جاتی ہے۔