Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • تبلیغی جماعت لاوارث نہیں،پولیس رویہ بدلے،اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے، پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    تبلیغی جماعت لاوارث نہیں،پولیس رویہ بدلے،اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے، پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    تبلیغی جماعت لاوارث نہیں،پولیس رویہ بدلے،اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے، پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ تبلیغی جماعت کے افراد پر تشدد کے حوالہ سے میدان میں آ گئے،

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت والوں پر کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا، تبلیغی جماعت والوں پر تشدد کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے،پنجاب پولیس اپنا رویہ ٹھیک کرے

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا تبلیغی جماعت پر امن جماعت ہے، دکھ ہوا ہے ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، تبلیغی جماعت کے ساتھ کوئی ظلم برداشت نہیں ہو گا، تبلیغی جماعت پر امن ہے لیکن لاوارث نہیں، انہوں نے پر امن تبلیغی کی، دین کے فروغ کے لئے دنیا کے ہر ملک میں گئے کسی نے انہیں نہیں روکا،بیرون ملک سے آنے والے تبلیغی ہمارے مہمان اور امن کے سفیر ہیں،ان کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح باہر سے آئے ہوئے لوگوں کو مارا، ہتھکڑیاں لگائی گئیں، تھانوں میں بند کیا گیا ان کا کیا قصور ہے، جنہوں نے ظلم کیا اگر ان کے کسی بزرگ کو کرونا ہو جائے تو کیا اس طرح کریں گے، کیا یورپ، امریکہ، اٹلی، سپین میں بھی تبلیغی جماعت کی وجہ سے کرونا پھیلا،

    سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے بات کی تھی انہوں نے کوشش کی لیکن عمل نہیں ہوا، سندھ میں عمل ہوا، آئی جی سندھ نے نوٹفکیشن جاری کیا لیکن عمل کچھ اور ہوا، تبلیغی جماعت والوں کو باعزت طریقے سے رائیونڈ بھیج دیا جائے وہاں ان کے لئے طبی امداد اور کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے، جن لوگوں نے زیادتی کی وہ معافی مانگیں اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر رائیونڈ کے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے ، رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے 41 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے

    رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں کرونا کے 41 مریض سامنے آئے ہیں،چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر جاوید میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، 2200 افراد ابھی بھی موجود ہیں، رائیونڈ کے کل شام سے داخلی و خارجی راستے بند کر دئئے گئے ہیں کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، سکریننگ کا عمل جاری ہے، محکمہ صحت کے ملازمین تبلیغی جماعت کے افراد کی سکریننگ کر رہے ہیں.

    رائیونڈ سٹی میں موجود تمام جنرل سٹورز اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کے مطابق یہ ایکشن وائرس بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ رائیونڈ میں ابتدائی طور پر 3 روز تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رائیونڈ میں کیسز سامنے آنے پر حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا تھا۔

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر رائیونڈ میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ کومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدايت کی جس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں موجود تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کی پاپند ہوں گی۔ مرکزی شوریٰ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ اور استغفار کرنے کی تلقین کی ہے۔

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    مرکزی شوریٰ کی جانب سے واضح ہدایات میں کہا گیا تھا کہ تبلیغی جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔ تبلیغی جماعت کے کارکنان، مستورات، بچے اور بڑے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کریں۔

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

  • موت نے پیچھا نہ چھوڑا برطانیہ جانے والے پاکستانی بھی کرونا کا شکار، کئی جاں بحق ، ہائی کمیشن کے سابق افسربھی وفات پاگئے

    موت نے پیچھا نہ چھوڑا برطانیہ جانے والے پاکستانی بھی کرونا کا شکار، کئی جاں بحق ، ہائی کمیشن کے سابق افسربھی وفات پاگئے

    لندن:موت نے پیچھا نہ چھوڑا برطانیہ جانے والے پاکستانی بھی کرونا کا شکار، کئی جاں بحق ، ہائی کمیشن کے سابق افسربھی وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سابق افسر کورونا کے باعث وفات گئے

    ادھر ذرائع کے مطابق کرونا سے دنیا بھرمیں ہلاکتوں اورمتاثرین کی معلومات دینے والے اداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 42 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیون سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس میں سے تقریباً 1800 افراد کا تعلق برطانیہ سے ہے۔

    برطانیہ میں گزشتہ روز 13 سالہ بچہ اسماعیل عبدالوہاب بھی کورونا وائرس کے باعث وفات گیا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے سابق افسر سیدسلیم بھی کورونا وائرس کے باعث وفات پا گئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق سید سلیم میں چندروزقبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی وفات گھرپر ہوئی ہے۔سیدسلیم پاکستان ہائی کمیشن کےشعبہ تعلیم سے وابستہ تھے۔

  • جماعت اسلامی کا چرچ اور مندروں میں  جراثیم کش سپرے ، مذہبی رواداری کی مثال

    جماعت اسلامی کا چرچ اور مندروں میں جراثیم کش سپرے ، مذہبی رواداری کی مثال

    جماعت اسلامی کا چرچ اور مندروں میں جراثیم کش سپرے ، مذہبی رواداری کی مثال

    باغی ٹی وی :جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کورونا متاثرین کو مدد پہنچانے میں پیش پیش ہے. وائرس کے خلاف فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، مختلف عوامی مقامات کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے،جماعت اسلامی

    مہم کے دوران چرچ اور مندروں میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کا سپرے کرکے دنیا کو مذہبی روادار ی کا بہترین پیغام دیا گیا کہ اسلام ایک امن و سلامتی کا مذہب ہے اور پاکستان اس مذہب کی تعلیمات پر بنائی گئی ایک ریاست ہے جب کہ دوسری طرف مودی کا بھارت ہے جہاں مسجدوں اور چرچوں مسمار کیا جا رہا ہے .

    اس اقدام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے تعریفی پیغامات کا تانتا بندھ گیا، سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندو سماجی کارکن کپل دیو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الخدمت کے چرچ اور مندروں میں بھی جراثیم کش سپرے کرنا ایک بہترین قدم ہے اور یہ مذہبی رواداری کی سب سے بڑی مثال ہے.

  • پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اچانک چین روانہ، وجہ کیا؟

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اچانک چین روانہ، وجہ کیا؟

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اچانک چین روانہ، وجہ کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر امدادی سامان لانے کیلئے بیجنگ روانہ ہو گیا ہے

    پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 اسلام آباد سے بیجنگ کیلئے روانہ ہو گئی،پروازکل صبح ایک بجے بیجنگ سے 52 ٹن سے زیادہ سامان لے کر اسلام آباد پہنچے گی،سامان میں حفاظتی کٹس ، ماسک، ٹسٹینگ کٹس اور دیگر آلات شامل ہیں،

    پاکستان میں کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں، آج بھی ایک طیارہ چین سے پاکستان پہنچا ہے اور گزشتہ آٹھ روز میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ چھٹا کارگو طیارہ ہے۔ آج آنے والے امدادی سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس اور ماسک و دیگر خصوصی آلات شامل ہیں۔

    قبل ازیں 27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا تھا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔چین کی جانب سے گلگت میں بھی طبی سامان بھجوایا گیا ہے، چین کے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم بھی پاکستان میں موجود ہے ،

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کی طرف سے بھجوائے گئے امدادی سامان کواسلام آباد ایئر پورٹ پر وصول کیا تھا . سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے 8 رکنی چینی طبی ماہرین کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ چینی طبی ماہرین کی معاونت سے کورونا کے خلاف نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی اور اس وبا سے نمٹنے کیلئے ہماری استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ چین کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی بھرپور معاونت کر رہا ہے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں پاکستان اور چین کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے قریبی اشتراک عمل اور تعاون جاری رکھیں گے۔ چین نے ایک بارپھر ثابت کر دیا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

    قبل ازیں چند روزقبل وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے

  • ہمارے پاس ماسک نہیں اب سکارف پہن لیں اس میں کرونا سے بچنے میں زیادہ مدد ملے گی ، ٹرمپ نے بالآخرتسلیم کرہی لیا

    ہمارے پاس ماسک نہیں اب سکارف پہن لیں اس میں کرونا سے بچنے میں زیادہ مدد ملے گی ، ٹرمپ نے بالآخرتسلیم کرہی لیا

    واشنگٹن :ہمارے پاس ماسک نہیں اب سکارف پہن لیں اس میں کرونا سے بچنے میں زیادہ مدد ملے گی ، ٹرمپ نے بالآخرتسلیم کرہی لیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا۔

    امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں اب تک اپنے قدم رکھ چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں فیس ماسکس، سینی ٹائزرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچنے کے لیے اسکارف بھی پہن سکتے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔ٹرمپ نے لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا صرف مختصر عرصے کے لیے کرنا ہو گا۔

    اس سے قبل امریکی محکمہ صحت کے ترجمان کی جانب سے امریکیوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت تک فیس ماسک کا استعمال نہ کریں جب تک وہ بیمار نہ ہوں مگر اب وہ یہ سوچ رہے کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے فیس ماسک پہنیں۔دوسری جانب امریکی فزیشن اور سفارت کار ڈاکٹر ڈیبوراہ برکس جو کہ خود اپنے رنگ برنگے اسکارف پہننے کے حوالے سے مشہور ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے اس پر مزید غور و فکر کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے جہاں سب سے پہلے کورونا وائرس منظر عام پر آیا تھا۔

    امریکا میں گزشتہ روز 800 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی تھیں جب کہ مزید اموات کے بعد یہ تعداد 4 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ملک میں کورونا وائرس کے باعث 2 لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو ہفے امریکی شہریوں کے لیے انتہائی دردناک ہو ں گے۔کورونا وائرس اب تک دنیا کے203 ممالک تک پھیل چکا ہے اور جہاں اموات کی تعداد 42 ہزار 328 جب کہ متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 59 ہزار 400 ہو گئی ہے۔

  • بزدار سرکار نے کیا 9 دن مین 1000 بیڈز کا فیلڈ ہسپتال تیار،وزیراعلٰی نے دورے کے دوران کیا بڑا اعلان

    بزدار سرکار نے کیا 9 دن مین 1000 بیڈز کا فیلڈ ہسپتال تیار،وزیراعلٰی نے دورے کے دوران کیا بڑا اعلان

    بزدار سرکار نے کیا 9 دن مین 1000 بیڈز کا فیلڈ ہسپتال تیار،وزیراعلٰی نے دورے کے دوران کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت نے ریکارڈ مدت میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال تیار کر لیا

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ ہسپتال کادورہ کیا اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے تشخیصی کاؤنٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولتوں کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے ،9 روز قبل ایکسپو سنٹر کا دورہ کیا تھا،اللہ تعالی کے کرم اور میری ٹیم کی دن رات کی محنت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال ریکارڈ مدت میں تیار ہوا ہے –

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 روز میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کو فنکشنل کرنا انتہائی احسن اقدام ہے – میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کے حکام کو شاباش دیتا ہوں – ہسپتال میں تمام ضروری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ فیلڈ ہسپتال میں تین وقت کے کھانے کا انتظام بھی ہے۔ اس فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا بہترین حل گھرو ں میں رہنا ہے -دیگر ہسپتالوں پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں -کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائیں گے -تشخیصی لیبز کے لئے 62 کروڑ روپے کے فنڈ ز جاری کر دیئے ہیں -8تشخیصی لیبز کے قیام سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت میں اضافہ ہو گا-کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر رائے ونڈکو قرنطینہ کیا گیا ہے –

    عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے -زکوۃکے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں -وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت ان افراد کو کل تک مالی امداد پہنچ جائے گی -پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مالی امداد فراہم کرنے کا انتہائی شفاف اور تیز ترین طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے -چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں -25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی-وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کا تمام نظام آن لائن ہے –

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آج سے درخواست دینے والوں کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی اور لاکھوں لوگوں کو تصدیق کے بعد یہ امداد فوری طور پر دی جائے گی- درخواست گزاروں کو کسی دفتر میں نہیں آنا پڑے گا -آن لائن صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی -مالی امداد کی ادائیگی بھی آن لائن ہی ہو گی اوردرخواست گزار شکایات بھی آن لائن درج کرا سکیں گے-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کی سطح پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ٹریننگ دے رہے ہیں -پنجاب میں کورونا وائر س سے متاثرہ مریضوں کی زیادہ تعداد زائرین اور ٹریول ہسٹری رکھنے والوں کی ہے 33 لوکل ٹرانسمیشن کے مریض ہیں -36 اضلاع میں صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں -صوبائی وزراء اپنے اضلاع میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں -صوبائی وزراء چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کو بھی مانیٹرکریں گے -صوبائی وزراء اپنے تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی بھی نگرانی کریں گے –

    اس موقع ہر کمشنر لاہورڈویژن نے فیلڈ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی، بریفنگ مین وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کی سکریننگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے -تشخیصی کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے -فیلڈہسپتال میں کوروناریسکیو، کمانڈاینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے –

    اس موقع پر
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،اراکین پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ،عظمی کاردار،سعدیہ سہیل،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ریسکیو1122اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • کرونا ریلیف ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن، سٹیزن پورٹل پراکاونٹ بناتے وقت مشکلات کا سامنا ، نوجوان پریشان

    کرونا ریلیف ٹائیگرفورس کی رجسٹریشن، سٹیزن پورٹل پراکاونٹ بناتے وقت مشکلات کا سامنا ، نوجوان پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے اور کرفیو کے دوران گھروں میں امداد پہنچانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کے ساتھ ہی نوجوانوں کومطلوبہ معلومات اوررجسٹریشن کے عمل کی تصدیق کا مرحلہ نامکمل ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے،

    باغی ٹی وی کو موصول ہونےوالی اطلاعات کےمطابق بعض نوجوانوں نے شکایت کی ہےکہ جب وہ یہ فارم پرکرتے ہیں تو اپنا موبائل نمبر لکھتے ہیں لیکن جب اس فارم کو چیک کرتے ہیں تو آخری ہندسہ نظرنہیں آرہا ہوتا، جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق نوجوانوں کا کہنا ہےکہ جب وہ اکاونٹ بناتے ہیں تو ان کی طرف سے مکمل معلومات دی جاتی ہیں لیکن جب وہ اکاؤنٹ دوبارہ کھولا جاتا ہے تو وہ مکمل نمبرظاہرنہیں ہورہے ہوتے ،

    آج صبح سے ہی شہریوں نے سٹیزن پورٹل کی ایپ کو ڈاؤنلوڈ کر کے فارم کی تلاش شروع کر دی، سٹیزن پورٹل ایپ اتنے زیادہ لوگوں نے ڈاؤنلوڈ کی اور اتنی بڑی تعداد ایک وقت میں ایپ پر موجود تھے کہ سٹیزن پورٹل ایپ کا سرور ڈاؤن ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد پریشان ہو رہی ہے کہ ہم رجسٹریشن کیسے کروائیں

  • کرونا وائرس، چین کے بعد ایک اورملک پاکستان کی مدد کو آ گیا

    کرونا وائرس، چین کے بعد ایک اورملک پاکستان کی مدد کو آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چین کے بعد سعودی عرب بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا

    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ملاقات کی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی حکومت کا پاکستان کے لیے تحفہ ان کے حوالے کیا.

    سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو 270 تھرمل سکیز،550 باکس سرجیکل ماسک کا تحفہ دیا گیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے طبی سامان میں 550 باکس سینی ٹائمزر،350 سیفٹی کٹس اور 550 باکس سرجیکل گلوز بھی شامل ہیں

    اس موقع پر پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین اخوت کے رشتے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کر کے ثابت کر دیا کہ دونوں ملکوں کی دوستی اٹوٹ ہے.سعودی سفیر نے یقین دہانی کروائی کہ سعودی عرب مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی عرب خود وبا سے متاثر ہے لیکن ہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مدد کرتے رہیں گے

    قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

    وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کئے گئے بروقت اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے اس عالمی وبا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے سعودی عرب کی جانب سے جی۔ 20 ورچوئل سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس عالمی وبا کے چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان جیسے کم وسائل کے حامل ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ وہ اپنے وسائل اس وبائی چیلنج سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے بروئے کار لا سکیں۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کورونا عالمی وبا کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرنے، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جیزان پر میزائل حملوں کے خلاف اصولی موقف اپنانے اور سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • کرونا کے وار جاری،سابق وزیراعظم کی ہوئی برطانیہ میں کرونا سے موت

    کرونا کے وار جاری،سابق وزیراعظم کی ہوئی برطانیہ میں کرونا سے موت

    کرونا کے وار جاری،سابق وزیراعظم کی ہوئی برطانیہ میں کرونا سے موت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں صومالیہ کے سابق وزیراعظم نور حسن کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

    83سالہ نور حسن لندن کے اسپتال میں زیر علاج تھے،اور ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، آج ان کی وفات ہو گئی ہے، صومالیہ کے سابق وزیراعظم لندن میں مقیم تھے. وہ نومبر 2007 سے فروری 2009 تک صومالیہ کے وزیراعظم رہے ہیں.

    صومالیہ کی وزارت صحت نے سابق وزیراعظم نورحسن کی وفات کی اطلاع ٹویٹر پر دی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، برطانوی سیکرٹری صحت میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے تین ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران دو سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

    برطانیہ میں کرونا وائرس سے ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 393 ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے برطانیہ میں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات 400 ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1808 ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاکت ہونے والے تمام مریضوں کی عمریں 19 سے 98 برس کے درمیان تھیں

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا دنیا کے 2 سو ممالک میں پھیل چکا، کرونا سے ہلاکتیں 42 ہزار 156 ہو گئی ہیں.

    اٹلی میں کورونا سے 12 ہزار 428 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 5792 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے 8 ہزار چار سو چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے 775 افراد ہلاک ہو چکے ہیں فرانس میں 3523،، ایران میں 2898 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تین سو پانچ ہے۔

  • کرونا ریلیف فنڈ، وزیراعظم نے شہریوں سے کی بڑی اپیل

    کرونا ریلیف فنڈ، وزیراعظم نے شہریوں سے کی بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر شہری کرونا ریلیف فنڈ میں حصہ لے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔ اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں؛

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے حوالہ سے ایپ کا لنک بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کرونا کے خلاف کردار ادا کریں اور ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کریں

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا وزرا دفاتر کے علاوہ اپنے حلقوں میں ریلیف آپریشن کی نگرانی کریں۔ وزرا مخیر حضرات کے ساتھ مل کر غریبوں کی مدد کا نظام تشکیل دیں، وزرا اور ارکان اسمبلی غریب طبقہ تک راشن کی رسائی ممکن بنائیں۔ موجودہ صورتحال میں عوام الناس کو ہر پہلو سے مکمل طور پر باخبر رکھا جائے تاکہ کسی بھی معاملے پر کوئی غلط فہمی یا ابہام کی صورتحال نہ پیدا ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سیاسی قیادت اور رضا کاروں کے مربوط نیٹ ورک کے قیام کا مقصد ملک کے طول و عرض میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی تفریق یا امتیازی سلوک کی شکایت برداشت نہیں جائے گی۔

    پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ، کرونا کس حد تک جائے گا؟ کب تک واضح ہو گا؟ وزیراعظم بول پڑے