Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا کرونا سے لڑرہی ہے، افغان آپس میں لڑلڑکرمررہے ہیں : افغانستان میں طالبان کے دو حملوں میں 19 اہلکار ہلاک

    دنیا کرونا سے لڑرہی ہے، افغان آپس میں لڑلڑکرمررہے ہیں : افغانستان میں طالبان کے دو حملوں میں 19 اہلکار ہلاک

    کابل:دنیا کرونا سے لڑرہی ہے، افغان آپس میں لڑلڑکرمررہے ہیں : افغانستان میں طالبان کے دو حملوں میں 19 اہلکار ہلاک،اطلاعات کےمطابق طالبان جنگجوؤں کے دو حملوں میں افغان فوج کے 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دو صوبوں تخار اور زابل میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 19 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تخار میں 13 اور زابل میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔ زابل میں حملہ فوج میں موجود طالبان کے ہمدردوں کی مدد سے کیا گیا۔ حملہ آور جاتے ہوئے افغان فوج کا اسلحہ بھی لے گئے اور 4 فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ 29 فروری کو امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود تاحال افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے۔ ایک طرف کابل حکومت اور طالبان کے درمیان اختلافات بڑھتے جارہے ہیں تو دوسری طرف سیاسی بحران کی وجہ سے بھی انٹرا افغان مذاکرات تعطل کا شکار ہو رہے ہیں۔

  • اللہ تعالی ناراض ہے جسے آنسوؤں سے تر معافی مانگ کر منانا ہوگا، چوہدری شجاعت حسین کا پیغام

    اللہ تعالی ناراض ہے جسے آنسوؤں سے تر معافی مانگ کر منانا ہوگا، چوہدری شجاعت حسین کا پیغام

    اللہ تعالی ناراض ہے جسے آنسوؤں میں تر معافی مانگ کر منانا ہوگا، چوہدری شجاعت حسین کا پیغام
    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کرونا سے بچاؤ کے لیے تمام مسلمان حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کا مشورہ دے دیا
    انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں.وزیر اعظم عمران خان امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ لیکر جائیں:.سب حکمران گڑگڑا کر معافی مانگیں تو امید ہے سب کی دعا قبول ہوجائے گی.جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاکﷺ کی محبت قریب نہیں ہوگی اس وقت تک کوئی کام نہیں ہوگا:
    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایٹم بم اور میزائلوں سے دنیا فتح کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ planner کوئی اور ہے:.دنیا کے بڑے بڑے منصوبہ سازوں کی پلاننگ اللہ تعالیٰ کی پلاننگ کے سامنے کچھ نہیں.کرونا کی آفت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالی ناراض ہے جسے آنسوؤں میں تر معافی سے منانا ہوگا:

  • کورونا وائرس کی ویکسین پاکستان کے لیے کتنی موثر، ماہرین نے دی رائے

    کورونا وائرس کی ویکسین پاکستان کے لیے کتنی موثر، ماہرین نے دی رائے

    کورونا وائرس کی ویکسین پاکستان کے لیے کتنی موثر ، ماہرین نے دی رائے

    باغی ٹی وی :وزیرا علیٰ پنجاب کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ پاکستاني ماہرين نے مقامی کورونا وائرس کے جینوم کوچینی وائرس سے 9 طرح مختلف قرارديديا.ماہرين کامقامی کورونا وائرس کے لئے غیر ملکی ویکسین کےغیر موثرہونے کاخدشہ ہے.،ماہرين نےمقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کي تجويز ديدي.کورونا وائرس کي ٹیسٹ کٹ بھی مقامی طورپرتیارہوگي، این 95ماسک کي تياري شروع کر دی.

    عالمي معيار کے مطابق پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی مقامی سطح پر تیاری شروع کر دی ہے .کورونا وائرس کي اینٹی بائیوٹک ٹیسٹ کٹ پرریسرچ کيلئے لاہور میں دو خصوصی ٹرائل سنٹر قائم کیے گئے ہیں.:ٹرائل سنٹر میں کورونا کے مریضوں کو ابتدائی چیکنگ کے بعد علاج کے لئے ریفر کیا جائے گا۔:ڈریپ نے کورونا وائرس کے بارے میں پنجاب کی سٹڈی منظورکرلي،

    ایکسپرٹ فورم مختلف ادویات کے ذریعے کوروناوائرس کے علاج پر ریسرچ جاري ہے:پنجاب مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا.مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین موثر اور ارزاں نرخوں پر ہوگی

    واضح‌رہے کہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1865 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں 652، سندھ میں 627، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت میں 148، اسلام آباد میں 58، آزاد کشمیر میں 6 کرونا وائرس کے مریض ہیں.

    پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 25 ہو چکی ہیں، سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔

    سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی.

  • بھارت سے آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ، بارڈرپراسکریننگ سسٹم کی صلاحیت پراعتباراٹھ گیا

    بھارت سے آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ، بارڈرپراسکریننگ سسٹم کی صلاحیت پراعتباراٹھ گیا

    لاہور: بھارت سے آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ،اطلاعات کےمطابق چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان مریضوں اب سروسز اسپتال لاہور کی آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے کورونا کا شکار ہونے والوں میں یاسر مختار اور محمد خالد شامل ہیں۔ بھارت سے آنے والے چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جبکہ پانچویں شہری نگہت مختار جو جگرکے عارضہ میں مبتلا ہے، ان کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے، وہ جگر کی پیوند کاری کے لیے بھارت گئے تھے،

    ذرائع کےمطابق بھارت جانے والے ان کے بھائی یاسر مختار اور ایک ڈونر محمدخالد بھی انڈیا گئے تھے تاہم بھارتی ڈاکٹروں نے مرض کی شدت اور مریض کی زیادہ عمر کے باعث علاج سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ لوگ اتوارکے روز واہگہ بارڈرکے راستے واپس آگئے تھے اور انہیں لاہورکے شیخ زید اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

    بھارت سے واپس آنے والے دیگر 2 شہری چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف کا تعلق راولپنڈی سے ہے، یہ جگر کی پیوند کاری کے بعد دوبارہ چیک اپ کروانے بھارت گئے تھے اور اتوار کے روز ہی واپس لوٹے تھے، واپسی پر ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں ان دونوں کے علاوہ نگہت مختار جو جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں ان کے رزلٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ واہگہ اور اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت دونوں حکومتوں نے اسکریننگ کا انتظام کررکھا ہے جبکہ اس کے باوجود ان افراد کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

  • دنیا میں کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ جاری

    دنیا میں کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ جاری

    دنیا میں کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ جاری

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے پنچے دنیا پر گہر ےہوتے چلے جارہے ہیں. دنیا بھر میں ایک لاکھ پنسٹھ ہزار سے زائد افراد نے جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چین میں پچھتر، اسپین میں ساڑھے سولہ ہزار سے زائد مریض اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔ اٹلی میں چودہ، ایران میں تیرہ اور امریکہ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔امریکہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ہلاکتیں تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ اسی ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ38720 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    نیویارک میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کورونا سے جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

    اٹلی میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید آٹھ سو بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملک میں جاری لاک ڈاون میں بارہ اپریل تک توسیع کردی گئی۔اسپین میں ایک ہی دن میں مزید نوسو تیرہ افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

    فرانس میں تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور جرمنی میں چھیاسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں چودہ سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ بائیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

  • کرونا وائرس کے متعلق اقدام پر شہباز شریف نے کی سندھ حکومت کی تعریف

    کرونا وائرس کے متعلق اقدام پر شہباز شریف نے کی سندھ حکومت کی تعریف

    کرونا وائرس کے متعلق اقدام پر شہباز شریف نے کی سندھ حکومت کی تعریف

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے فون کیا، دونوں راہنماؤں کے درمیان کرونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال کے معاملے پر گفتگو ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ کرونا وائرس عالمی وبا ہے جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 25 ہو چکی ہیں، سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔

    سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی.

    دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں، بازار اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔

  • شہباز شریف کا بلاول، مولانا فضل الرحمان سے اچانک رابطہ، کیا ہوئی بات؟

    شہباز شریف کا بلاول، مولانا فضل الرحمان سے اچانک رابطہ، کیا ہوئی بات؟

    شہباز شریف کا بلاول، مولانا فضل الرحمان سے اچانک رابطہ، کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمنٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے

    شہبازشریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پارلیمنٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بھی رابطہ کیا ہے، دونوں راہنماؤں کے درمیان کرونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال کے معاملے پر گفتگو ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بحران پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ کرونا وائرس عالمی وبا ہے جسے مشترکہ کوششوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے

    شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے بھی رابطہ کیا۔ اپوزیشن رہنماوں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی

    اپوزیشن لیڈر لیڈرشہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا,شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے لاک ڈاوَن ہوگا یانہیں؟ وزیراعظم کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے ،قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں قوم کو شک میں ڈالنا ، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے کورونا پر پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلایا جائے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

  • کورونا سے آگاہی سے متعلق حکومت کی جدوجہد قوم مان گئی ،7 زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری

    کورونا سے آگاہی سے متعلق حکومت کی جدوجہد قوم مان گئی ،7 زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری

    لاہور:کورونا سے آگاہی سے متعلق حکومت کی جدوجہد کو شہبازشریف بے شک نہ مانیں مگرقوم مان گئی ،7 زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری،اطلاعات کے مطابق کرونا سے آگاہی اورکرونا سے مزاحمت کے لیے حکومت پاکستان جس محنت اورخلوص نیت سے کام کررہی ہے اس کے اثرات اسلام آباد سے لیکرملک کے دوردراز علاقوں تک دیکھنے کو ملے ہیں‌

     

    ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں حکومت نے کورونا وائرس کی آگاہی کے لیے مختلف زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری کردی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے 7 زبانوں میں واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری کی گئی ہے جس سے عوام با آسانی کورونا وائرس کی تصدیق شدہ معلومات اور آگاہی حاصل کرسکیں گے۔

    ان 7 مقامی زبانوں میں انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان شامل ہے۔اس ہیلپ لائن سے شہری کوروناکی اپ ڈیٹ اور خطرےکی صورتحال بھی جان سکیں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق واٹس ایپ ہیلپ لائن پرپیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمگیر وبا سے مقابلے کے لیے عوام کو پیغام دیا ہےکہ ’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘۔

    خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • روس اورسعودی عرب دونوں”پاگل "امریکی صدر: تکبّرجلد خاک میں مل گیا ، فون کرکے پوتن کو”جانے دویار” کی درخواست کرنا پڑی

    روس اورسعودی عرب دونوں”پاگل "امریکی صدر: تکبّرجلد خاک میں مل گیا ، فون کرکے پوتن کو”جانے دویار” کی درخواست کرنا پڑی

    واشنگٹن:کرونا اورتیل کی گرتی قیمتوں نے امریکہ کا تکبّرخاک میں‌ملادیا، ٹرمپ نے فون کرکے ولادی میرپوتن کو”جانے دویار” کی کہانی سنادی،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس اور تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے بات چیت کی۔

    ذرائع کے مطابق روسی دارالحکومت کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا اور قریبی تعاون پر بات چیت کی‘۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس اور سعودی عرب کے درمیان جاری قیمتوں کی جنگ کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر کال کے ذریعے اعتراضات اٹھائیں گے جو امریکا کی توانائی کی صنعت کو بہت متاثر کررہی ہے۔

    روسی صدر سے بات کرنے سے قبل فوکس نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک مردہ صنعت نہیں چاہتے، یہ روس اور سعودی عرب کی جنگ ہے اور دونوں پاگل ہیں‘۔ادھر کریملن سے جاری کردہ بیان میں محض اتنا کہا گیا کہ انہوں نے تیل کی منڈی پر ’خیالات کا تبادلہ کیا‘۔

    تاہم امریکی صدر نے فوکس نیوز کو دیے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ ولادی میر پیوٹن اس کال کو روس پر عائد امریکی پابندیاں ہٹانے کے لیے استعمال کریں گے۔امریکی صدر نے کہا تھا ’وہ ممکنہ طور پر اس بارے میں بات کرسکتے ہیں کیوں کہ وہ 2 سال سے اس کا مطالبہ کررہے ہیں‘ تاہم کریملن سے جاری کردہ بیانن میں پابندیوں کا ذکر نہیں کیا گیا البتہ غیر واضح طور پر یہ کہا گیا کہہ باہمی تعلقات کے ’کچھ معاملات‘ پر بات چیت ہوئی۔

    خیال رہے کہ روسی صدر نے جی 20 ممالک کی ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران پابندیوں سے مہلت دی جائے کیوں کہ یہ ’زندگی موت کا معاملہ ہے‘۔اپنے بیان میں روسی صدر نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس ملک کے بارے میں بات کررہے ہیں لیکن روس کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ تیل میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سخت معاشی مسائل کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اکثر روس کو سزا دینے کے حوالے سے گریزاں نظر آتے ہیں اور ماسکو بھی امریکی سیاست میں دخل اندازی کی تردید کرتا ہے لیکن ان کی اپنی جماعت ریپلکن پارتی کی جان سے دباؤ ڈالنے پر وہ روس پر پابندیاں لگانے پر مجبور ہوئے۔امریکی اور روسی صدر کے درمیان گرمجوش تعلقات امریکا میں بھی مسلسل تنازع کا سبب رہے ہیں۔

  • تفتان سے آئے زائرین کی آمد سے کورونا میں اضافہ ہوا،ترجمان حکومت بلوچستان

    تفتان سے آئے زائرین کی آمد سے کورونا میں اضافہ ہوا،ترجمان حکومت بلوچستان

    تفتان سے آئے زائرین کی آمد سے کورونا میں اضافہ ہوا، :ترجمان حکومت بلوچستان

    باغی ٹی وی :ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق تفتان سے آنے والے زائرین سے کورونا کی لوکل ٹرانسمیشن میں اضافہ ہوا اور صوبے میں لاک ڈاؤن کا مقصد اس کو روکنا ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا لوکل ٹرانسمیشن کو روکنے کےلیے قرنطینہ مراکز بنا رہے ہیں اور اس کےلیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ بھی کرنی ہوگی۔

    لیاقت شاہیوانی نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کے پاس روزانہ 700سے800افراد کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت موجود ہے اور ہم نے تاحال 1854ٹیسٹ کیے جن میں 154کی مثبت رپورٹ آئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں میں 16لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ لوکل ٹرانسمیشن روکنے کے لیے15ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ صوبائی حکومت نے مزید ماسکس، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی سامان خرید لیا ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1865 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں 652، سندھ میں 627، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت میں 148، اسلام آباد میں 58، آزاد کشمیر میں 6 کرونا وائرس کے مریض ہیں.

    پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 25 ہو چکی ہیں، سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔

    سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی.