Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • مسٹرٹرمپ آپ کی وجہ سےدنیا جل رہی ہےآپ کیسےسکون میں رہ سکتے ہیں ،جھوٹ مت بولیں،ناقابل اعتبار شخص ہیں‌،امریکی گلوکارہ

    مسٹرٹرمپ آپ کی وجہ سےدنیا جل رہی ہےآپ کیسےسکون میں رہ سکتے ہیں ،جھوٹ مت بولیں،ناقابل اعتبار شخص ہیں‌،امریکی گلوکارہ

    واشنگٹن :ٹرمپ جب دنیا جل رہی ہو تو آپ کیسے سکون میں رہ سکتے ہیں ، جھوٹ مت بولو، کسی کوآپ کی باتوں پریقین نہیں، امریکی گلوکارہ کا امریکی صدر‌ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے پراظہارافسوس،اطلاعات کےمطابق معروف امریکی گلوکارہ باربرا سٹرینز نے مشکل کی اس گھڑی میں‌اپنے ہی ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کواپنے مخصوص انداز میں جھاڑ پلا دی ہے

     

    باربرا کہتی ہیں‌کہ آپ جو کہہ رہے ہیں میں‌اس پریقین نہیں کرسکتی ، آپ جومرضی کرلیں‌، لیکن آپ جھوٹوں سے کسی کو مطمئن نہیں کرسکتے ،باربرا کہتی ہیں کہ آپ سونے چاندی سے بڑے بڑے برج تعمیر کرسکتے ہیں‌، خیالی انداز میں یعنی خوابوں میں آسمان کی بلندیوں کو چھونے والے اونچے اونچے قلعے تعمیر کرسکتے ہیں‌

    باربرا کہتی ہیں کہ مسٹر ٹرمپ آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن جب دنیا جل رہی ہو تو آپ کیسے آرام کرسکتے ہیں‌، جب دنیا بے چین ہورہی ہے تو مسٹر ٹرمپ آپ کیسے آرام کی نیند سوسکتے ہیں ،باربرا کہتی ہیں‌کہ مجھے تو یقین نہیں ہے آپ کی باتوں پر،

    وہ کہتی ہیں‌کہ وہ کیسے یقین کریں‌جب ہر طرف امریکہ کی لگائی ہوئی آگ میں‌ دنیا بھسم ہورہی ہے اورپھرامریکہ یہ تصورکرے کہ وہ اس آگ کی تپش سے محفوظ رہ پائے گا ایسا ممکن نہیں‌ہے

    باربرا کہتی ہیں‌ کہ انہوں‌نے یہ گانا امریکی سیاسی بےچینی کو سامنے رکھتے ہوئے گایا ہے ، وہ یہ سمجھتی ہیں‌کہ امریکی صدرکو دنیا کے سامنے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے ، دنیا کو بلیک میل نہیں کرنا چاہیے ، کیوںکہ دنیا اس وقت ٹرمپ کی حرکتوں سے واقف ہوچکی ہے ،

  • کرونا وائرس ،پاکستان میں 1914 مریض، سندھ مریضوں میں پنجاب سے پھر آگے نکل گیا، ہلاکتیں 26 ہو گئیں

    کرونا وائرس ،پاکستان میں 1914 مریض، سندھ مریضوں میں پنجاب سے پھر آگے نکل گیا، ہلاکتیں 26 ہو گئیں

    کرونا وائرس ،پاکستان میں 1914 مریض، سندھ مریضوں میں پنجاب سے پھر آگے نکل گیا، ہلاکتیں 26 ہو گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سندھ میں ایک بار پھر کرونا کے کیسز پنجاب سے زیادہ ہو گئے،ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 1914 ہو گئی ہے

    صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 652، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 144، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 44، جہلم میں 28، اٹک میں ایک، گوجرانوالہ میں 12، گجرات 62، منڈی بہاء الدین 4، حافظ آباد 5، ناروال میں ایک، سرگودھا 2، میانوالی 3، خوشاب1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3، بہاولنگر، بہاولپور 1، لودھراں اور لیہ میں ایک ایک اور ڈی جی خان میں کورونا وائرس کے 5 کنفرم مریض ہیں۔

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہو چکی ہے جبکہ 5 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔ پنجاب میں آج صبح تک 14890 مشتبہ افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ یہ ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد، پی آر ایل پنجاب، شوکت خانم، نشتر ہسپتال ملتان اور چغتائی لیب میں کیے جا رہے ہیں۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

    سندھ میں کرونا وائرس کے 49 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔ کراچی میں 274، حیدر آباد میں 128 جبکہ 94 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا ہے، جاں بحق ہونے والے مریض کی عمر 74 سال تھی۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغرکا کہنا ہے کہ 1854 افراد کے ٹیسٹ کئے جن میں صرف 159 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، ان میں سے 20 افراد میں مقامی طور پر یہ مرض منتقل ہوا۔ اب تک کورونا وائرس کے 19 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 139 مریض تاحال زیر علاج ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے.

    اس سے قبل پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں مساجد کے حوالہ سے یہ فیصلے ہو چکے تھے کہ ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازی نماز ادا کریں گے،

  • کوئٹہ شہر میں کرونا وائرس 19 کے پھیلاو کی اطلاعات کے بعد بلوچستان حکومت کا نیا حکم آگیا

    کوئٹہ شہر میں کرونا وائرس 19 کے پھیلاو کی اطلاعات کے بعد بلوچستان حکومت کا نیا حکم آگیا

    کوئٹہ :کوئٹہ شہر میں کرونا وائرس کے پھیلاو کی اطلاعات کے بعد بلوچستان حکومت کا نیا حکم آگیا ،باغی ٹی وی کےمطابق ملک کے باقی صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صورت حال کچھ بہتر نظرنہیں آرہی ،

    باغی ٹی وی کےمطابق صوبائی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ایک خط مختلف محکموں کو ارسال کیا گیا ہے جس میں ان کو یہ بتایا گیا ہےکہ چونکہ ان سرکاری اوربعض پرائیویٹ رہائشی مقامات میں رہنے والے خاندان کرونا وائرس سے بچاو کے پیش نظراپنے اپنے علاقوں کو نہیں گئے ، اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ کرونا وائرس سے نبرد آزما سٹاف کو ان مقامات پر ٹھہرایا بھی جاسکتا ہے

    اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ چونکہ اس مہم میں بہت سے لوگ کام کررہے ہیں اس لیے ان کو بھی یہاں ٹھہرانا مقصود ہے ، اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ چونکہ کوئٹہ شہرمیں‌کرونا کے وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات ہیں لہذا یہ ضروری سمجھا گیا کہ آپ کو مطلع کیا جائے

  • رائیونڈ مکمل  لاک ڈاؤن ، تبلیغی مرکز قرنطینہ قرار دے دیا گیا

    رائیونڈ مکمل لاک ڈاؤن ، تبلیغی مرکز قرنطینہ قرار دے دیا گیا

    رائیونڈ مکمل لاک ڈاؤن ، تبلیغی مرکز قرنطینہ قرار دے دیا گیا

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر رائیونڈ سٹی کو مکمل لاک ڈاؤن جبکہ رائے ونڈ تبلیغی مرکز کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے.

    رائیونڈ سٹی میں موجود تمام جنرل سٹورز اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کے مطابق یہ ایکشن وائرس بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ رائیونڈ میں ابتدائی طور پر 3 روز تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رائیونڈ میں کیسز سامنے آنے پر حکومت کی جانب سے آج کابینہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر رائیونڈ میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدايت کی جس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں موجود تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کی پاپند ہوں گی۔ مرکزی شوریٰ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ اور استغفار کرنے کی تلقین کی ہے۔

    مرکزی شوریٰ کی جانب سے واضح ہدایات میں کہا گیا تھا کہ تبلیغی جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔ تمام جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔ تبلیغی جماعت کے کارکنان، مستورات، بچے اور بڑے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کریں۔
    یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے 23 مارچ کو صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ اہم فیصلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس میں کیا۔

  • دنیا والو! کورونا وائرس سے پہلے ہمیں بھوک مار دے گی، بھارت میں روہنگیائی مسلمانوں کے کیمپوں سے آوازیں آنے لگیں‌

    دنیا والو! کورونا وائرس سے پہلے ہمیں بھوک مار دے گی، بھارت میں روہنگیائی مسلمانوں کے کیمپوں سے آوازیں آنے لگیں‌

    نئی دہلی: دنیا والو! کورونا وائرس سے پہلے ہمیں بھوک مار دے گی، بھارت میں روہنگیائی مسلمانوں کے کیمپوں سے آوازیں آنے لگیں‌،اطلاعات کےمطابق بھارتی کیمپوں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کورونا وائرس سے پہلے بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوجانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

    قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق بھارت میں 21 دن کے لاک ڈاؤن سے جہاں عام آدمی سخت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہوگیا ہے وہیں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں پہلے سے مرجھائی ہوئی زندگی اب موت کا رقص دیکھ رہی ہے۔

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مدن پور پناہ گزین کیمپ کے رہائشیوں نے شکایتوں کے ڈھیر لگاتے ہوئے الجزیرہ کو بتایا کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن سے ہماری زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور لگتا ہے کورونا سے پہلے ہم بھوک سے مرجائیں گے۔

    بھارت کے مختلف کیمپوں میں اس وقت 40 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان پناہ لیے ہوئے ہیں جہاں پہلے ہی سہولیات کا فقدان ہے اور انتہائی ضرورت کی اشیا بھی ناپید ہیں ایسے میں کورونا وائرس نے مشکلات میں اور اضافہ کردیا ہے جبکہ مودی سرکار کے پاس اس صورت حال سے نمٹنے کیلیے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے ملک بھر میں 21 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس سے پورے ملک میں افراتفری پھیل گئی ہے اور بے سرو سامانی کا عالم ہے۔

  • چین ؛کرونا کے بعد نیا عذاب ،  جنگلات کوآگ لگ گئی 19 آگ بجھانے والے ہلاک درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں

    چین ؛کرونا کے بعد نیا عذاب ، جنگلات کوآگ لگ گئی 19 آگ بجھانے والے ہلاک درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں

    بیجنگ: چین ؛کرونا کے بعد نیا عذاب ، جنگلات کوآگ لگ گئی 19 آگ بجھانے والے ہلاک درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں ،اطلاعات کےمطابق چین کے جنگلات میں خوفناک آگ کو بجھانے کے دوران اچانک ہوا کا رخ تبدیل ہونے پر فائر بریگیڈ کے اہلکار شعلوں میں گِھر گئے اور بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچووان کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف تھا کہ اس دوران اچانک ہوا نے رخ تبدیل کرلیا جس کے وجہ سے آگے کے شعلے اہلکاروں کے گرد پھیل گئے۔ اہلکاروں کی خود کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

    فائر بریگیڈ کا مزید عملہ اپنے ساتھیوں کو بچانے پہنچا لیکن تب تک آگ کے بلند و بالا شعلوں میں گھرے 19 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کا عملہ اور محکمہ جنگلات کے ’گائیڈز‘ بھی شامل ہیں۔

    ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جنگلات کے قریب واقع فارم ہاؤس میں معمولی آگ لگی تھی جو تیز ہوا کے ساتھ ساتھ جنگلات تک پہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کے ایک بڑے حصے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس پر فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم کو بھیجا گیا تھا۔

  • سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے، ایس پی ڈی ملازمین نےکورونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا

    سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے، ایس پی ڈی ملازمین نےکورونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے ریلیف فنڈز میں سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے اور ایس پی ڈی کے ملازمین نے ریلیف فنڈز میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پے سکیل 1 سے 7 تک ایک دن اور پے سکیل 8 سے 10 تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ پے سکیل 11 سے 14 تک کے ملازمین اپنی 3 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا ریلیف فنڈز میں 1 ماہ کی تنخواہ دی ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران ، جوان سب نے کرونا ریلیف فنڈ میں فنڈز جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ،

    اس خدمت انسانیت کےاس سفر میں سبقت لے جانے والے پاک فضائیہ کے سربراہ اورشاہین ہیں جنہوں نے اس کارخیرمیں سب سے پہلے حصہ لینے کا اعلان کیا

    بریگیڈئیرز سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک افسران اپنی 3.3 دن کی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں دی، کرنل کے عہدے تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ، سپاہیوں سے لیکر جے سی اوز نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اس وباءسے نمٹنے کے لیے دی ۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران ، جوان سب نے کرونا ریلیف فنڈ میں فنڈز جمع کروانے کا اعلان کردیا

    پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران ، جوان سب نے کرونا ریلیف فنڈ میں فنڈز جمع کروانے کا اعلان کردیا

    کراچی :پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران ، جوان سب نے کرونا ریلیف فنڈ میں فنڈز جمع کروانے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق افواج پاکستان کے دوسرے شعبوں کی طرح پاک بحریہ کے سربراہ کا اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستان کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے۔اس ضمن میں پاک بحریہ بھی اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف مربوط اقدامات کررہی ہے۔ اس تناظر میں پاک بحریہ نے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مخلصانہ کاوش میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، جب کہ وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران 3 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے باقی تمام افسران 2 ،2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔دوسری جانب پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔

  • کرونا وائرس، حکومت کی حکمت عملی کے مثبت اثرات : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان

    کرونا وائرس، حکومت کی حکمت عملی کے مثبت اثرات : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان

    اسلام آباد:کرونا وائرس، حکومت کی حکمت عملی کے مثبت اثرات : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد مثبت رجحان،اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان تھا اور گذشتہ روز بھی مندی دیکھی گئی تھی۔تاہم آج مہینے کے آخری روز کئی دنوں کی مندی کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 241 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1208پوائنٹس اضافےسے 29 ہزار 231 کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے 7.35ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 190 ارب روپے بڑھ کر 5 ہزار 620 ارب روپے ہوگئی ہے۔

  • یہ ا مریکہ ہے ،جہاں بھارتی پٹیل برادرز کے سپرسٹورپرگاہگ سے زیادہ پیسے وصول کرنے پر4 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ

    یہ ا مریکہ ہے ،جہاں بھارتی پٹیل برادرز کے سپرسٹورپرگاہگ سے زیادہ پیسے وصول کرنے پر4 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ

    واشنگٹن:یہ ا مریکہ ہے ،جہاں بھارتی پٹیل برادرز کے سپرسٹورپرگاہگ سے زیادہ پیسے وصول کرنے پر4 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ ،باغی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں ایک سپرسٹورپرگاہک سے زائد رقم وصول کرنے پر سپرسٹورکے مالک کو 4 کروڑسے زائد جرمانہ کردیا گیا ہے


    باغی ٹی وی کےمطابق امریکہ میں معروف بھارتی بزنس مین پٹیل برادز کو اس وقت شرمندگی اورجرمانے کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے سپراسٹورکی طرف سے گاہک سے زیادہ قیمت وصول کی گئی ،حالانکہ کرونا کی وجہ سے امریکہ میں بھی قیمتیں کم کردی گئی ہیں‌

    ذرائع کےمطابق نیوجرسی میں پٹیل برادرز کے ایک سپر سٹورپرایک امریکی شہری نے خریداری کی ، شک گزرنے پراس نے قیمتوں کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ اس سے زائد قیمت وصول کی گئی ہے، جس پرپٹیل برادرز کو زائد قیمت وصول کرنے اوردھوکہ دہی کے جرم میں 4 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا