Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، امریکا میں ہلاکتیں چین سے زیادہ ہو گئیں، مریضوں میں امریکا کا دنیا میں پہلا نمبر

    کرونا وائرس، امریکا میں ہلاکتیں چین سے زیادہ ہو گئیں، مریضوں میں امریکا کا دنیا میں پہلا نمبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، کرونا وائرس میں ہلاکتوں کے اعدادو شمار کے حساب سے امریکہ چین سے آگے نکل گیا، جبکہ مریضوں کے حساب سے امریکہ کا پہلے ہی پہلا نمبر ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید 290 ہلاکتیں ہوئیں، جس سے امریکا میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3501 ہو گئی ہے، امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12ہزار 730 نئے کیسز سامنے آئے، امریکا میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

    چین میں اب تک کرونا وائرس سے 3305 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ امریکا میں کرونا سے 3501 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،

    دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں رپورٹ ہوئے،چین سے دوگنا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکا نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کردی ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید سختی کا امکان ہے

    امریکی وزارت صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گھر میں رہنے کے احکامات اور اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے دیگر اقدامات پر عمل کریں۔ نیو یارک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 75 ہزار 795 ہو گئی ہے جبکہ نیویارک مین 1550 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    نیویارک کے گورنر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ہماری توقع سے زیادہ مضبوط اور خطرناک ہے، ہم ابھی بھی پہاڑ پر چڑھ رہے ہیں ، پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں گے تو پھر کرونا سے جنگ ہو گی.

    نائن الیون 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں سے کرونا کے مریضوں کی ہلاکتیں زیادہ ہو گئی ہیں،امریکی عہدیداروں کے تخمینے کے مطابق ، کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سےدو لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے

    امریکا میں کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک سمیت حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی صدر  نے  کہا ہے کہ اگر امریکی شہریوں نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا

    امریکی ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی اہلکار بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے،ریاست نیو جرسی میں 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،جس کے بعد نیوجرسی میں 2477 اہلکار آئیسولیشن میں چلے گئے،

    دوسری جانب کرونا وائرس دنیا کے تمام ممالک تک پھیل گیا،کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8لاکھ 37ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 41 ہزار سے زائد انسان کرونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 1914 ہو گئی ہے

    صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 708، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

     

     

  • لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

    لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

    لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ملک بھر مین تباہ کاری جاری ہے، کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے، ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ملک بھر میں این جی اوز، فلاحی ادارے شہریوں میں امدادی پیکج تقسیم کر رہی ہیں، ایسے میں گورنر ہاؤس لاہور میں ایک تقریب ہوئی جہاں لاہور کے تاجروں نے گورنر پنجاب کو غریب افراد کے لئے صابن عطیہ کئے.

    گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپوزیشن کو سیاست کیلئے وقت کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر سمجھتی ہے کہ کورونا سے ہونیوالا نقصان صرف حکومت کیلئے ہوگا تویہ درست نہیں اگر خدانخواستہ کورونا بڑ ھے گا تو سب کا نقصان ہی نقصان ہوگا ،

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کورونا کو شکست دینگے تو حکومت و اپوزیشن سمیت 22کروڑ پاکستانیوں کی جیت ہوگی، جب کورونا بحران سے نکل آئیں گے توپھر سب سیاست کر یں ،کورونا کے معاملات پر اپوزیشن مشورہ ضرور دیں مگر سیاست نہ کریں،جب تک عوام گھروں سے نکلتے رہیں گے کورونا مزید پھلتا رہے گا،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا کسی کو معاف نہیں کر یں گے۔

    وہ گور نر ہاﺅس لاہور میں بزنس مین چوہدری ظفر محمود ،شبیر حسین اورقاضی خالد کی جانب سے غر یب افراد کیلئے 50ہزار صابن عطیہ کیے جانے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پروائس چیئر پر سن سرور فاﺅنڈیشن بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں ۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کہ کورونا کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں سب کی جنگ ہے عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو کورونا کو روکنا ممکن نہیں رہیگا کیونکہ جب کوئی بھی شخص گھرسے باہر نکلتا ہے تو اسکے خود یا دوسروں کو کورونا کا شکار کر نے کا خطرہ موجود ہے اس لیے حکومت نے عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے بہت مشکل فیصلے بھی کیے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی لوگ ملوث ہوں گے انکے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

    قبل ازیں ترجمان حکومت پنجاب اقلیتی امور رابنسن عزیز فرانسس نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو کورونا راشن فنڈ کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک عطیہ کیا،گورنر پنجاب جلد ایک لاکھ خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کرینگے۔

    قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پبلک گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چئیرمین عصمت اللہ نیازی کی قیادت میں ملاقات کی،کورونا ایمرجنسی لاک ڈاون کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا.

  • آرمی چیف سمیت پاک فوج کے جرنیلوں نے ایک ماہ تنخواہ کرونا ریلیف فنڈمیں دینے کا اعلان کردیا

    آرمی چیف سمیت پاک فوج کے جرنیلوں نے ایک ماہ تنخواہ کرونا ریلیف فنڈمیں دینے کا اعلان کردیا

    راولپنڈی :آرمی چیف سمیت پاک فوج کے جرنیلوں نے ایک ماہ تنخواہ کرونا ریلیف فنڈمیں دینے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بریگیڈیئر سے لیفٹیننٹ جنرل تک کے افسران نے 3 دن کی تنخواہ عطیہ کی۔اس کے علاوہ کیڈٹس سےکرنل تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ عطیہ کی جبکہ سپاہی سے جے سی اوز تک افسران نے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ائیر چیف اور نیول چیف بھی اپنی اپنی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرچکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے آج مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مہلک وائرس سے پاکستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1969 تک جاپہنچی ہے۔

  • کورونا سے صحت مند 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی

    کورونا سے صحت مند 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں، ڈاکٹر طاہر شمسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف ماہر خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ جب ہمیں اجازت ملے گی  توفوری علاج کرنے کوتیارہوں گے،

    ڈاکٹر طاہر شمسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اس معاملےمیں علاج کرنے کیلئے تیارلگ رہا ہے، سعید غنی بھی اپنا پلازماعطیہ کرنے کو تیارہیں،کورونا سے صحت مند یہ 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایک کام کیا کہ جو لوگ کروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ان کے خون سے پلازما نکال کر دوسروے مریضوں کے خون میں انجیکٹ کیا تو خاطر خواہ رزلٹس ملے۔ چین میں ڈاکٹرز نے نے 2 ایم ایل پلازما لگایا تو 2 بار لگانا پڑا اور جسے 6 ایم ایل لگایا تو ایک ہی ڈوز میں مریض صحتیاب ہو گیا تھا،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا پازیٹیو ہو اور سمپٹمز نہ آئے ہوں جیسے سندھ کے وزیر تعلیم اب صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کے خون سے پلازما نکال کر کم از کم 2 لوگوں کو صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔ کرونا کا علاج اس طرح مکمن ہے جس طرح چین نے دنیا کو بتایا ہے،پاکستان میں بھی کام فاسٹ ٹریک سے ہو رہا ہے اور امید ہے جلدی اجازت مل جائے گی۔ پاکستان میں 100 کے قریب لوگ ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کے خون سے پلازما نکال کر رکھا جا سکتا ہے۔ مگر اس کے لیے ہمیں حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے۔

    قبل ازیں جس بندے کو کرونا وائرس ہوا اور وہ صحتیاب ہو گیا ہے تو اس کا خون ویکسین کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چین اس پر تحقیق کر رہا ہے.

    ویکیسین کی بڑی تعداد میں تیاری ممکن نہیں ،یہ آسان اور سستی ترین ویکسین ہو گی، اس پر چین میں تحقیقات جاری ہین، اگر چین اس پر تحقیق مکمل کر لیتا ہے تو دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنا مزید آسانا ہو جائے گا.امریکی سائنسدانوں نے بھی کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی، وہ اب معروف دوا وافرپلازما میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں.

    چینی سائنس دانوں نے بھی کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کے خون کو کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جلد کچھ کرنا ہو گا، تیز ترین اور سستا علاج تلاش کرنا ہو گا،اور خون کی ویکسین ہی سستا ترین علاج ہے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    سندھ میں ایک بار پھر کرونا کے کیسز پنجاب سے زیادہ ہو گئے،ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 1914 ہو گئی ہے

    صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 652، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 144، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 44، جہلم میں 28، اٹک میں ایک، گوجرانوالہ میں 12، گجرات 62، منڈی بہاء الدین 4، حافظ آباد 5، ناروال میں ایک، سرگودھا 2، میانوالی 3، خوشاب1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3، بہاولنگر، بہاولپور 1، لودھراں اور لیہ میں ایک ایک اور ڈی جی خان میں کورونا وائرس کے 5 کنفرم مریض ہیں۔

  • سپین:ایک دن میں849 جاں بحق،دنیا بھرمیں40ہزارافراد ہلاک،  مرنے والوں کی رفتارتیز،روزانہ سیکڑوں نہیں ہزاروں مرنے لگے

    سپین:ایک دن میں849 جاں بحق،دنیا بھرمیں40ہزارافراد ہلاک، مرنے والوں کی رفتارتیز،روزانہ سیکڑوں نہیں ہزاروں مرنے لگے

    اسلام آباد :اسپین میں ایک دن میں 849 جاں بحق ، دنیا بھر میں 40ہزارافراد ہلاک ، اب روزانہ سیکڑوں میں نہیں ہزاروں میں مرنے لگے ،اطلاعات کے مطابق دنیا کی زندگی اس وقت داو پرلگی ہوئی ہے ادھرذرائع کےمطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 8لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اسپین میں ایک دن میں 849اموات کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ادھرکرونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد بھی بڑی تیزی سےبڑھ رہی ہے، رات گئے تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 8لاکھ 23ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارےمیں کہا جارہا ہے کہ امریکا میں 9/11 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، وائرس سے اب تک سب سے زیادہ کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ایک لاکھ 65ہزار افراد متاثر جبکہ 3ہزار 400 سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔چین سے دوگنا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکا نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کردی ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید سختی کا امکان ہے۔

    امریکا میں اب مرنے والوں کی تعداد 9/11 کے حملوں سے بھی بڑھ چکی ہے اور اب تک 3ہزار 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جہاں 9/11 حملوں میں 2ہزار 977افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ امریکا میں مرنے والوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    اب تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں 11ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی میں وائرس کا گڑھ تصور کیے جانے والے شمالی علاقے لومبارڈی ایک دن میں 381ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس سے صرف اس علاقے میں 7ہزار 199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اٹلی میں مجموعی ہلاکتوں میں واضح کمی ہوئی ہے اور گزشتہ 24گھنٹے میں 458افراد ہوئے اور یہ 25مارچ کے بعد ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔میلان سمیت مذکورہ علاقے میں 43ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    اٹلی میں کیسز میں کمی کے باوجود اسپن میں تیزی سے ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو اسپین میں ایک دن میں سب سے زیادہ 849افراد ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 8ہزار 189ہو گئی ہے۔ملک میں 24گھنٹے کے دوران تقریباً ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94ہزار 417ہو گئی ہے۔

    یورپ کے دوسرے ملکوں کی طرح نیدرلینڈ میں بھی تیزی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 175افراد 24گھنٹے میں موت کی نیند سو چکے ہیں۔نیدرلینڈ میں مزید 845افراد میں وائرس کی تصدیق سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 595 ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے نیدرلینڈز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ایران میں بھی 24گھنٹے کے دوران مزید 141افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ایران میں مجموعی طور پر اب تک 2ہزار 898افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران 3ہزار 111 مزید کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44ہزار 605ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے متاثرہ افراد میں سے 3ہزار 703 کی حالت تشویشناک ہے اور ہم انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بھارت میں دارالحکومت نئی دہلی میں حکام نے تبلیغی جماعت کے مراکز کو سیل کردیا ہے جہاں حکومت نے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار 13 سے 15مارچ تبلیغی جماعت کے اجتماع کو قرار دیا ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ناظم الدین کے علاقے میں عالمی تبلیغی جماعت کا تین روزہ اجلاس ہوا تھا جس میں دنیا کے متعدد ممالک سمیت بھارتی افراد نے شرکت کی تھی اور اس میں شریک 7افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد 3400 تک تھی جس میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھی۔دہلی حکومت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے جرم میں تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کریں۔خیال رہے کہ بھارت میں 31 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1251 سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جا پہنچی ہے۔

    روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے لیے سزا بھی متعین کردی گئی۔روس میں 31 مارچ تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2337 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں 17 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

    کورونا کے پھیلنے کے باوجود روس میں دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کیا گیا تھا جب کہ 30 مارچ کو بھی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے خطاب میں عوام کو بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حالات قابو میں ہیں۔
    تاہم ولادمیر پیوٹن کے خطاب کے بعد رات دیر گئے روسی حکام نے تصدیق کی کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے 500 کیسز سامنے آئے۔روس میں ایک ہی دن میں ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں کی مقامی حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم دیا۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے روسی ڈاکٹر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    فلپائن میں بھی مزید کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور ملک میں ایک دن میں وائرس سے سب سے زیادہ اموات اور کیس رپورٹ ہوئے۔منگل کو فلپائن میں مزید 10افراد وائرس سے ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 88ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مزید 538افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 84ہو گئی ہے۔

    اسی طرح انڈونیشیا میں بھی مزید 14افراد کی ہلاکت کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 136ہو گئی ہے۔انڈونیشیا میں مزید 114نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 528 تک پہنچ گئی ہے۔

    تھائی لینڈ میں بھی مزید 127کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 651 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں بھی کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے اب تک ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 67ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

    ملک میں 24گھنٹے کے دوران مزید 128افراد کی اموات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 682افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جس کے بعد شین نے ووہان سمیت پورے صوبہ ہوبے کو لاک ڈاؤن کردیا تھا۔

    ملک میں 3ہزار سے زائد اموات کے بعد چین سخت احتیاطی تدابیر کی بدولت چین اس وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا لیکن اب یہ یورپ، امریکا اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ 11ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اب امریکا اس وائرس کا نیا مرکز بن چکا ہے جہاں ایک لاکھ 65ہزار افراد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی بھی بول پڑے ، خوب غصہ نکالا

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی بھی بول پڑے ، خوب غصہ نکالا

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق وفاقی وزیرمحمد علی درانی بھی بول پڑے ، خوب غصہ نکالا ،اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی بھی موقع ملتے ہی اپنے سیاسی جارحانہ انداز کو استعمال میں لاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھڑکاس نکالنے لگے

    محمد علی درانی نے کہا کہ قومی ادارے کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم اُن سے لڑ رہے ہیں ،پارلیمنٹ میں دونوں جانب بیٹھے تمام اراکین وزیراعظم کی غیرذمہ داری کا فوری نوٹس لیں،انہوں نے کہا کہ کورونا سے عوام کو بچانے کے لئے چاروں صوبوں کے اقدامات کے خلاف وزیراعظم کی ہرزہ سرائی پر صوبائی اسمبلیوں کو قراردادمذمت منظور کرنی چاہئے

    وزیراعظم کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی حکومت کے اقدامات کے خلاف قوم سے خطاب کیا ،ملک میں کورونا کی آگ لگی ہے، وزیراعظم اپنی تقریروں سے اس پر پٹرول چھڑک رہا ہے،کورونا کا راستہ روکنے کے اقدامات کے خلاف وزیراعظم پندرہ روز سے مسلسل عوامی مہم چلارہے ہیں

    عمران خان وزیراعظم کے عہدے کی ذمہ داریوںکے خلاف جنگ کررہا ہے،وزیراعظم اپنی قیادت میںقوم کو متحد کرنے کے بجائے انتشار پھیلا رہا ہے ،وزیراعظم کی تقاریرمیں حالات کے بارے میں استدلال سن کر خوف طاری ہوگیا ہے

    محمد علی درانی کہتے ہیں‌کہ یہ تقریر بتاتی ہے کہ ہم ایسی گاڑی میں سوار ہیں جس کا ڈرائیور نہ دیکھ سکتا ہے نہ سُن سکتا ہے ،قوم کی گاڑی ایسا شخص چلارہا ہے جو سوچنے سمجھنے سے محروم ہے ،عمران خان نے اپنے خطاب میں مودی کی تقریر کا غلط حوالہ دے کر پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی

    محمد علی درانی نے کہا کہ چاروں صوبے اور ملکی ادارے اس معاملے میں اپنی خاموشی سے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں جانوں کے ضیاع کا سنگین خطرہ ہے ،ٹائیگرفورس بنانے کا مطلب یہ ہے کہ کورونا کی آگ سے گھرجلتا ہے تو جل جائے ، ہم پہلے کنواں کھودیں گے وزیراعظم قوم کے بجائے کورونا وائرس کے ساتھ کھڑا ہے

  • کرونا وائرس کو کیسے شکست دی جا سکتی ہے؟ چین نے بتا دیا

    کرونا وائرس کو کیسے شکست دی جا سکتی ہے؟ چین نے بتا دیا

    کرونا وائرس کو کیسے شکست دی جا سکتی ہے؟ چین نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو یکجہتی اور باہمی تعاون سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ کورونا وائرس کوئی نسل، سرحد اور نظریہ نہیں جانتا، تمام ممالک کی تقدیریں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہیں اس لیے ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ممالک کے ایک دوسرے سے تعاون کا ہے، اس وقت کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے خصوصاً یورپ اور امریکا میں، ان حالات میں تمام ممالک کے لوگوں نے مہلک وبا کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگ وقفے وقفے سے شور مچانا شروع کر دیتے ہیں جو کہ وبا کے خلاف اتحاد کی موجودہ فضا سے خاصہ مختلف ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے آغاز سے ہی تمام تر تفصیلات بروقت ڈبلیو ایچ او سمیت تمام متعلقہ عالمی فورمز کو فراہم کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ امریکا کو بھی تمام معلومات شیئر کیں، اس وقت بھی چین مہلک وبا کے خلاف مستعد ہے اور وبا پر مکمل قابو پانے پر زور دے رہا ہے ہمارے پاس وقت نہیں کہ کسی طرح کی مذمتی یا غلط معلومات کی مہم کا حصہ بنیں.

    کرونا وائرس چین سے پھیلا اور اب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 36 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، امریکا مریضوں کے حساب سے پہلے نمبر پر آ گیا ہے، دنیا بھر میں کرونا تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے تا ہم چین میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا ہے

    کرونا وائرس کس سے پھیلا تھا، ؟ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے بارے میں دنیا جاننا چاہ رہی تھی کہ اسکا پہلا مریض کون تھا، امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا مریض ایک خاتون تھی جس جھینگا مچھلی بیچتی تھی اور اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکی ہے،

    کرونا وائرس کے پہلے مریض کی عمر 57 سا ہے اور اس کا نام ویئی گائکسین ہے، یہ خاتون کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد تین ماہ تک ہسپتال میں رہی، تا ہم جنوری میں مکمل صحتیاب ہو گئی ہے،وہ ووہان میں مچھلی بیچتی تھی اور 10 دسمبر کو اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.

    ایک اور اخبار مرر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پہلی مریض خاتون کی طبیعت جب خراب ہوئی تو اس نے بخار اور نزلہ سمجھا وہ مقامی کلینک میں گئیں جہاں بخار کی دوا دی گئی تا ہم ان دواؤں سے جب طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی تا متاثرہ خاتون ووہان کے الیونتھ ہسپتال میں پہنچی، وہاں سے ملنے والی دوائی سے بھی جب آرام نہ آیا تو وہ ووہان کے سب سے بڑے ہسپتال ووہان یونین میں گئیں.

    ووہان یونین میں انکشاف ہوا کہ تین چار روز سے اس طرح کے مریض آ رہے ہیں جن کو بخار ہے لیکن آرام نہیں آ رہا، ڈاکٹروں نے جب تفصیلی معائنہ اور جانچ پڑتال کی تو کرونا کی تشخیص سامنے آئے،جس کے مطابق پہلی مریضہ سمیت تمام مریضوں کو قرنطینہ کر دیا گیا.

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون مریضہ جب ہسپتال داخل ہوئیں تو انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں یہ بیماری گوشت مارکیٹ میں مشترکہ بیت الخلا استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ اس مارکیٹ سے کورونا وائرس کے 24 کیسز سامنے آئے تھے جو کہ ابتدائی دنوں کے تھے ۔ متاثرہ پہلی مریضہ کا کہنا تھا کہ اگر چینی حکومت نے کرونا وائرس کے حوالہ سے اسکے خلاف کوئی جلد قدم اٹھایا ہوتا تو شاید ہلاکتیں کم ہوتیں

  • حکومت اورقوم کرونا کےخلاف مزاحمت کررہےہیں،  شہبازشریف سیاست کے ذریعے شرارت کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    حکومت اورقوم کرونا کےخلاف مزاحمت کررہےہیں، شہبازشریف سیاست کے ذریعے شرارت کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد:حکومت،ادارےاورقوم کرونا کےخلاف مزاحمت کررہےہیں ،شہبازشریف سیاست کے ذریعے شرارت کررہے ہیں،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی آڑ میں گند کھیل شروع کر دیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے عوام دوست نہیں ہو سکتے۔ پوزیشن لیڈر اپنے آپ کوزندہ رکھنے کے لیے تنقید کرتے ہیں۔ وہ اپنی کورونا زدہ سوچ سے اجتناب کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام گندے سیاسی کھیل کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اپوزیشن لیڈر کا منفی رویہ ہماری کوششوں کو کمزور کر رہا ہے۔

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف اپنے آپ کو قرنطینہ کریں، مثبت تجاویز دیں تو عمل کریں گے۔ بغض، عناد اور ہٹ دھرمی کی عینک اتار کر حقائق بیان کریں۔ وہ پنجاب میں دودھ کی نہریں نہیں چھوڑ کر گئے تھے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا ریلیف فنڈ میں اپنے اثاثوں سے کچھ رقم عطیہ کرکے عوام دوست ہونے کا ثبوت دیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈٰیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ملک اس وقت ایمرجنسی کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ہم نے حق داروں تک ان کا حق پہنچانا ہے۔ کابینہ نے 1200 ارب کے معاشی پیکج کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں چاروں صوبوں میں گڈزٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ہوا۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گڈزٹرانسپورٹ کومسائل کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے رینجرز کو سندھ میں گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔

  • ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام، تشخیص کے لئے سہولیات، موجودہ صورتحال میں صنعتی عمل کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات، حکومت کی جانب سے اقتصادی پیکیج، بنیادی اشیائے ضروریہ کی رسد و ترسیل، ایگریکلچر کے شعبے کے حوالے سے اقدامات اور نیشنل کوارڈنینشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا.

    اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل و دیگر شریک ہوئے

    چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے لیبارٹریز کے قیام، ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی و غیرہ جیسے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ 13مارچ تک ملک بھر میں کورونا وائرس کی 14 لیبارٹریز موجود تھیں۔ آج ملک میں بیس لیبارٹریاں مکمل طور پر فعال ہیں۔ مزید بارہ قائم کی جا رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ بہت جلد ملک میں کل بتیس لیبارٹریوں کی موجودگی کا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔

    ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی کے حوالے سے بتایا گیا کہ چائنا سے پہلی کھیپ میں ستاون ہزار ٹیسٹ کٹس منگوائی گئیں۔ بعد ازاں بیس ہزار اور مزید دس ہزار منگوائی گئیں۔ ایک لاکھ بیانوے ہزار ٹیسٹ کٹس کل پاکستان پہنچ جائیں گی۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریبا دو لاکھ اسی ہزار کٹس دستیاب ہوں گی۔ مختلف صوبوں میں ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز و دیگر آلات کی دستیابی کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ہسپتالوں کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ ان ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلقہ مریضوں کے لئے بیڈز کی ایک مخصوص شرح اور سہولیات مختص کی جائیں۔

    وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ اور روک تھام کے حوالے سے دیگر ممالک کے تجربات کا بھی بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ملک کے تمام صوبوں سے کورونا سے متاثرہ مریضوں، ہسپتالوں میں سہولیات، ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز کی دستیابی وغیرہ سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل مزید منظم کیا جائے اور اس سلسلے میں کوراڈینیشن کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

    چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے مختلف شہروں میں کہ جہاں کورونا کا خطرہ زیادہ ہے وہاں اسپرے کیے جانے کے حوالے سے تفصیلات بھی وزیر اعظم کو پیش کیں۔ وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے ملک بھر میں ضروری صنعتوں کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ مشیر خزانہ نے معیشت کی روانی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے 1200ارب روپے پر مشتمل اقتصادی پیکیج پر عمل درآمد کی تفصیلات پیش کیں۔ ایگری کلچر کے شعبے کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جی آئی ڈی سی کے حوالے سے حکومتی فیصلے کے نتیجے میں پہلے ہی فرٹیلائزرز کی قیمتوں میں چار سو روپے تک کمی آ چکی ہے۔ اس حوالے سے مزید اقدامات زیر غور ہیں۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نیشنل کوارڈینشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام الناس کو ہر پہلو سے مکمل طور پر باخبر رکھا جائے تاکہ کسی بھی معاملے پر کوئی غلط فہمی یا ابہام کی صورتحال نہ پیدا ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سیاسی قیادت اور رضا کاروں کے مربوط نیٹ ورک کے قیام کا مقصد ملک کے طول و عرض میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی تفریق یا امتیازی سلوک کی شکایت برداشت نہیں جائے گی۔

  • کرونا وائرس،فضائی آپریشن بحال ہوتا ہے تو کیا کرنا ہو گا؟ نئی ایڈوائزری جاری

    کرونا وائرس،فضائی آپریشن بحال ہوتا ہے تو کیا کرنا ہو گا؟ نئی ایڈوائزری جاری

    کرونا وائرس،فضائی آپریشن بحال ہوتا ہے تو کیا کرنا ہو گا؟ نئی ایڈوائزری جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنزکیلئے21نکات پر مبنی ایڈوائزری جاری کی گئی،تمام ایئرلائنزان نکات پرعملدرآمد کویقینی بنائیں،پی آئی اے کواگر4اپریل سے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل جائے توتمام ایس اوپیزکوفالوکیا جائے،اگرپی آئی اے فلائٹ آپریشن شروع کرے توتمام احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد لازمی قراردیا گیا ہے،

    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ تمام ایئرلائنزاپنے طیاروں کومسافروں کوبٹھانے سے قبل اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکٹ کیا جائے ، جہاز کوجراثیم سے پاک اورمسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پُرکروانا لازمی قرار دیا گیا ہے،تمام ایئرلائن اپنی ویب سائٹس اورسوشل میڈیا پرہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم موجود ہونا لازم قرار دیا گیا ہے،دوران پروازتمام فضائی میزبان اورمسافروں کیلئے سرجیکل ماسک کااستعمال لازمی قراردیا گیا ہے،

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کی ایئرپورٹس پرطبی جانچ اوراسکریننگ کی جائے گی، کوئی مسافر دوران پروازاپنی نشست تبدیل نہیں کرسکےگا،جہازمیں کیبن کریوہرآدھےگھنٹےبعدمسافروں کوہینڈسینی ٹائزر فراہم  کریں گے،ڈھائی گھنٹے سے زیادہ دورانیے والی پروازوں میں کھانافراہم کیاجائے گا، پرواز سے قبل کیبن کریو نشستوں بیٹھے مسافروں کی تصویر واٹس ایپ کے ذریعے سی اے اے کو بھیجیں گے۔ لینڈنگ سے قبل کپتان کی جانب سے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو تمام مسافروں کے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر ہونے کی یقین دہانی کے بعد لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں علاقائی اور بین الاقوامی فضائی آپریشن کرونا وائرس کی وجہ سے معطل ہے