Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • قیدیوں کی رہائی پر علمدرآمد روک دیا جائے، سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو طلب کر لیا

    قیدیوں کی رہائی پر علمدرآمد روک دیا جائے، سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو طلب کر لیا

    قیدیوں کی رہائی پر علمدرآمد روک دیا جائے، سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد روک دیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ، لاہور ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں کی جانب سے کرونا کے نام پر سنگین جرائم کے قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے سپریم کورٹ نے معطل کردیے.

    ہائی کورٹس اور صوبائی حکومتوں کو قیدیوں کی رہا ئی کے احکامات دینے سے روک دیاگیا،سپریم کورٹ نے وفاق، ایڈووکیٹس جنرل، آئی جی اسلام آباداور انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا،صوبائی ہوم سیکریٹریز، آئی جیز جیل خانہ جات، پراسیکیوٹر جنرل نیب، اے این ایف کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا،ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا اس حوالہ سے کیس کی سماعت بدھ کو دوبارہ ہوگی

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے،اجازت نہیں دے سکتے سنگین جرائم میں ملوث قیدی رہا کردیئے جائیں، ملک کو کورونا وائرس کی وجہ سے کن حالات کا سامنا ہے سب پتہ ہے، دیکھنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، ہائی کورٹس ازخودنوٹس کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہیں ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ بیرون ملک قیدیوں کی رہائی کیلیےکمیشن بنائے گئے ہیں،چھوٹے جرائم میں ملوث ملزمان کو رہائی ملنی چاہیے خوف نہ پھیلایا جائے،ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے ملزمان کے علاوہ سب کو رہا کردیا، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اس انداز سے ضمانتیں دینا ضمانت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آفت میں لوگ اپنے اختیارات سے باہر ہو جائیں،کسی نے ایک ہفتے پہلے جرم کیا تو وہ بھی باہر آ جائے گا،ایسی صورت میں شکایت کنندہ کے جذبات کیا ہوں گے؟ جن کی دو تین ماہ کی سزائیں باقی رہتی ہیں ان کو چھوڑ دیں، جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا بلکہ پرسکون رہ کر فیصلہ کرنا ہے،ہمارا دشمن مشترکہ اور ہمیں متحد ہو کر اس مقابلہ کرنا ہے،

    اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سےقیدیوں کی رہائی سےمتعلق سپریم کورٹ گائیڈ لائن طےکرے،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ملک بھر کی صوبائی حکومتوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب و دیگر تمام صوبوں نے قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے اس ضمن میں عدالتوں نے احکامات بھی جاری کئے تھے.

    قبل ازیں کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کردیا۔وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن سمیت دیگر ممبران کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

    پاکستان بار اور سپریم کورٹ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وقت کی ضرورت کے مطابق ہے۔ دیگر اعلیٰ عدالتوں کو بھی کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چند ممالک میں سے ہے جہاں زیر تفتیش ملزمان بھی جیلوں میں ہیں جس سے جیلوں میں رش بڑھ گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ درخواست سنتے وقت موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھے گی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق نظام عدل کو مزید واضح کرے گا

  • امریکہ میں کرونا سے کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ٹرمپ نے کیا خدشے کا اظہار

    امریکہ میں کرونا سے کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ٹرمپ نے کیا خدشے کا اظہار

    امریکہ میں کرونا سے کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ٹرمپ نے کیا خدشے کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکہ میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پہلے نمبر پر آ گئی ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔اگر ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک محدود رہی تو یہ بڑی کامیابی ہوگی، 2 ہفتوں تک اموات کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں تک ہر شخص حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرے۔ امید ہے کہ یکم جون تک ملک بحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، تاہم فتح سے پہلے فتح کے اعلان سے بدتر کوئی اور چیز نہیں ہوگی ۔بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیں گے۔ پہلے آپ سن رہے تھے کہ 22 لاکھ لوگ مر جائیں گے لیکن اب یہ نمبرز بہت کم ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 484 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 42ہزار 70 ہوگئی ہے، جبکہ 4ہزار 559 صحتیاب ہوۓ ہیں، امریکی صدر نے امریکہ میں کرونا کے بعد لگائی گئی پابندیوں‌کو 30 اپریل تک بڑھا دیا،امریکیوں کوجاری حکمنامے مین کہا گیا ہے 10 سے زائد افراد کے اجتماع سے بھی گریز کیا جائے، امریکیوں کو ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی مقامات سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق بیمار اشخاص گھر ہی میں رہیں، بوڑھے افراد دوسرے لوگوں سے دور رہیں ،اور گھروں پر ہی رہیں.

    کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے، امریکی فوج کے 10 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    امریکی فوج کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد پینٹاگون سے معاہدے کے تحت ایک دوا ساز کمپنی فوج اور دیگر عملے کیلئے مفت دوا فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب امریکا میں دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے

    امریکی کانگریس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہلک وائرس سے ملک میں 150 ملین افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رکن کانگریس ڈاکٹر برین مناہن نے پیش گوئی کی ہے کہ وائرس کی موجودہ صورت حال سے ممکنہ طور پر امریکا میں 70 سے 150 ملین کے قریب افراد متاثر ہوں گے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیش گوئی کے تحت امریکا کی 46 فیصد آبادی کرونا وائرس کی پلیٹ میں آسکتی ہے اور لاکھوں اموات کے بھی امکانات ہیں

  • کراچی میں کرونا وائرس سے مزید ہوئی 2 ہلاکتیں

    کراچی میں کرونا وائرس سے مزید ہوئی 2 ہلاکتیں

    کراچی میں کرونا وائرس سے مزید ہوئی 2 ہلاکتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے ، پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 19 ہو گئی.

    شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، وزارت صحت سندھ کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی سندھ میں کرونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 508 ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس کے باعث اب تک پنجاب میں 6، خیبر پختونخوا میں 5، سندھ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں جان کی بازی ہار چکا ہے،

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کے بعد چاروں صوبے میں لاک ڈاؤن کا آج ساتواں روز ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،آزاد کشمیر میں بھی 24 مارچ سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاون شروع ہو چکا ہے

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں،

  • اپوزیشن کرونا مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رہی ہے، منفی کردار افسوسناک،وزیراعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن کرونا مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رہی ہے، منفی کردار افسوسناک،وزیراعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن کرونا مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رہی ہے، منفی کردار افسوسناک،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے۔ اہم قومی مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔افسوسناک امر ہے کہ اپوزیشن نے کورونا وباء پر پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا غیر منطقی اور افسوسناک ہے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن کے منفی کردار کو تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد نہیں رکھا جائے گا۔
    اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔آج قوم کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کر رہی ہے۔ پاکستان کا قرض مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی فیصلوں سے ہی اتارا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خا ن نے ہمیشہ مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

  • کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تبلیغی جماعت کے تمام ملکی و غیر ملکی شرکاء کی سکرینگ کا فیصلہ کر لیا ہے

    تبلیغی جماعت کے شرکا ء کو انہی اضلاع میں رکھا جائے گاجہاں وہ موجودہیں ،سکریننگ کے بعد کرونا وائرس کی علامات والوں کوقرنطینہ میں رکھا جائے گا ،

    چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو امتحانات کے بغیرچھٹیوں کے کام میں کارکردگی کی بنیاد پر اگلی کلا س میں ترقی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا ،پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسزہونگی،جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے آن لائن لیکچرز ہونگے ،یہ لیکچرز کیبل ٹی وی پر بھی نشر کئے جائیں گے

    چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تمام اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ (PPE) بھجوا دیا گیا ہے۔ 38500سرجیکل ماسک،5750 95 -ماسک، 14600گاؤن، 36500دستانے، 12900 گاگلز دیئے ہیں،

    واضح رہے کہ ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے کئی اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سرگودھا کے علاقہ سیٹلاٸیٹ ٹاٶن کی دو مساجد میں کراچی سے تبلیغی جماعت کی آمد پر کرونا کے شواہد پاۓ گۓ ۔ جس پر انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گٸ ۔ اور دونوں مساجد کو سیل کر کے انہیں قرنطینہ سنٹر کا درجہ دے دیا گیا ۔ سیل کی جانیوالی مساجد میں سیٹلاٸیٹ ٹاٶن کے علاوہ گِل والا چوک کی مساجد شامل ھے ۔ جن میں 20 افراد موجود ھیں ۔ اور ان سب کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلیۓ بھجوا دیۓ گۓ ھیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی ان تبلیغی جماعت اراکین کے مستقبل کا تعین کیا جاۓ گا ۔ جبکہ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک دونوں مساجد سیل ھیں ۔ ان مساجد میں کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ۔ ان مساجد پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کے حکم پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر متعین ھیں ۔ تاکہ حالات پر کنٹرول برقرار رکھا جا سکے ۔

    قصور میں کورونا وائرس کا شبہ تبلیغی جماعت کے 47 افراد ڈی پی ایس سکول میں قائم قرنطینہ سنٹر قصور میں منتقل کردیے گئے. عارضی قرنطینہ سنٹر عملہ نے تبلغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 47 مشتبہ افراد کو حفاظتی طور پر منتقل کیا. سب افراد کے ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں اور یہ چودہ دن آئسولیشن وارڈ میں رھیں گے.

    سندھ کے شہر حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ مسجد میں موجود ایک چینی باشندے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تبلیغی جماعت کے دیگر اراکین اور ان سے ملنے والے 200 اراکین کو مسجد میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا،حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانے والے چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص کے بعد محکمہ صحت کے حکام مسجد پہنچ گئے اور وہاں 2 سو سے زائد افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا،

    اسلام آبا د میں تبلیغی جماعت کے ایک اور شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ڈی سی اسلام آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی اجتماع لاہور سے انے والے ایک اور صاحب میں کرونا ٹیسٹ پاذیٹیو آیا ہے ۔ ان کا گھر شہزاد ٹاون میں ہے ۔ علاقے کو رات کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ اللہ سب کی حفاظت فرمائے ۔ گردو نواح کے لوگوں سے گزارش ہے کہ گھر سے نہ نکلیں

    ایک اور ٹویٹ میں ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اس مسجد اور اس کے گردو نواح میں مزید ۹ لوگوں کو کرونا ہو چکا ہے ۔ ٹوٹل 16۔ کوٹ ہتھیال اور بارہ کہو کو پوری طرح سیل کیا جا چکا ہے ۔ سب سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں ۔ بارہ کہو روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کی جا چکی ہے .

    اسلام آبا دکے علاقے بارہ کہو کی یوسی کوٹ ہتھیال کو پانچ روز قبل اسوقت لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جب ایک تبلیغی جماعت کے رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے جس میں سے کچھ کے مثبت آئے، علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، پولیس، فوج کی بھاری نفری علاقہ میں موجود ہے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد تبلیغی جماعت نے اپنی سرگرمیان معطل کر رکھی ہیں،

  • عمران نیازی کا رویہ جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف،بڑھتے مریضوں پر شہباز شریف کا اظہار تشویش

    عمران نیازی کا رویہ جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف،بڑھتے مریضوں پر شہباز شریف کا اظہار تشویش

    عمران نیازی کا رویہ جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف،بڑھتے مریضوں پر شہباز شریف کا اظہار تشویش
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تیزی سے کرونا کے مریضوں میں اضافہ کا فی الفور نوٹس کیاجائے ،فوری اقدامات نہ ہوئے توپنجاب میں بالخصوص خدانخواستہ بڑی تباہی دیکھ رہا ہوں ،حکومت کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہ کرنے کے فیصلے سے قوم کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے ،کورونا کے مریضوں، ٹیسٹنگ، سکریننگ سے متعلق تمام ڈیٹا سامنے لایا جائے ،حکومت کا کرونا کے متاثرین ، ٹیسٹ اور سکریننگ کا کا اعداد چھپانا جرم ہے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حقائق چھپانے سے زمینی حقائق چھپ سکتے ہیں، نہ ہی کورونا کی پھلتی وباءرک سکتی ہے ،مسئلے کا حل بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور ہسپتالوں سے الگ کورنٹین سینٹرز کا قیام ہے ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس ، ادویات اور متعلقہ طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے ،واضح حکمت عملی، ضروری حفاظتی سامان فراہم نہ کرکے وزیراعظم کورونا پھیلانے کی راہ ہموار کررہے ہیں ،عمران نیازی کا رویہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے

    شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس کو یقینی بنایا جائے ،‎ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں کٹس ، ادویات سمیت طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے ،ہسپتالوں میں مریضوں کو کورونا کے متاثرین سے فی الفور الگ کیاجائے ورنہ بڑی تباہی ہوگی .پنجاب میں ہنگامی بنیادون پر الگ کورنٹین مراکزکے قیام کو اورلین ترجیح دی جائے ،سرکاری سکول، کالج ، ہوٹل ، شادی ہال اور مساجد کو کورنٹین سینٹرز بنایا جائے ،‎حکومت کم ٹیسٹ کر کے حالات اور کنفرم مریضوں کی ریشو کو قابو میں رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں جس سے وائرس کا خوفناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ہے ،‎حکومت ابھی تک پاکستان میں ٹیسٹ اور سکریننگ کا صحیح ڈیٹا نہیں بتا رہی ،‎کروناوائرس کے حوالے سے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ نہ ہونا مزید خطرے کی علامت ہے ،وینٹی لیٹرز کی کمی کے علاوہ انہیں چلانے کے لئے متعلقہ عملے کی بھی شدیدقلت ہے

    ‎شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شہری آبادی میں آئسولیشین وارڈز قائم کرنے سے عام مریضوں میں کروناوائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے ،‎دورافتادہ علاقوں سمیت ڈسٹرکٹ و تحصیل کی سطح پہ کے عوام کو کورونا سے آگاہ کرنے کی ہنگامی مہم چلائی جائے، انتظامات کئے جائیں ،ڈاکٹرز و نرسز کے کروناوائرس کے ٹیسٹ باقائدگی کرائے جائیں

  • کرونا کا خوف، تھائی لینڈ کا بادشاہ 20 کنیزوں کے ساتھ ہوٹل منتقل

    کرونا کا خوف، تھائی لینڈ کا بادشاہ 20 کنیزوں کے ساتھ ہوٹل منتقل

    کرونا کا خوف، تھائی لینڈ کا بادشاہ 20 کنیزوں کے ساتھ ہوٹل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، سات لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، امریکہ بھی کرونا سے محفوظ نہیں رہا، ایسے میں تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خود کو 20 لڑکیوں اور درجنوں خدام کے ہمراہ قرنطینہ میں رکھ لیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 67 سالہ بادشاہ نے جرمنی کے شہر گارمیخ پرتن کریچن میں واقع ایک فائیو سٹار لگژری ہوٹل پورے کا پورا بک کروایا ہے جہاں وہ اپنے لاﺅ لشکر اور 20 نوکرانیوں کے ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔ بادشاہ کی چار بیویاں بھی ہیں، تاہم ان کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ بھی قرنطینہ میں ان کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شہر میں باقی ہوٹلز کورونا وائرس کے باعث بند کر دیئے گئے ہیں لیکن اس ایک ہوٹل کو لاک ڈاﺅن سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے کیونکہ اس میں مقیم لوگوں کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے۔ بادشاہ چھٹیاں منانے کے لیے کچھ عرصے سے جرمنی میں مقیم ہیں اور ان کے ساتھ سینکڑوں لوگ موجود تھے تاہم ان میں سے 119 افراد کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر واپس تھائی لینڈ بھیج دیا گیا ہے اور باقی اس ہوٹل میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

    تھائی لینڈ میں پہلے ہی بادشاہ کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے اور اس کا بادشاہ بیرون ملک چھٹیاں منا رہا ہے جس پر تھائی عوام شدید غصے میں ہیں۔ پورا ہوٹل بک کروا کر قرنطینہ میں جانے کی خبر پر تھائی عوام مزید مشتعل ہو گئے ہیں اور انٹرنیٹ پر بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں

    تھائی لینڈ میں بادشاہ اور بادشاہت کے خلاف بولنے کے خلاف سخت قوانین ہیں، جن کی خلاف ورزی پر 15سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے باوجود اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر ’ہمیں بادشاہ کی ضرورت ہی کیا ہے‘ کا تھائی لینڈ میں ٹرینڈ ٹاپ پر جا رہا ہے اور ہزاروں لوگ اس ٹرینڈ میں پوسٹس کر رہے ہیں۔ اور بادشاہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تھائی لینڈ میں کرونا پھیل رہا ہے اور بادشاہ چھٹیوں پر جرمنی میں ہیں.

    کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہیں کرونا وائرس سے 33 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا کے 199 ممالک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 270 ہو گئی ہے

    دنیا بھر میں کرونا سے اموات 33 ہزار 976 ہو گئیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 756 ہوئیں جس سے اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ 10 ہزار 700 سے زائد مزید شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اٹلی میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار سے بڑھ گئی

    امریکا میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا، چوبیس گھنٹوں میں 18 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی جبکہ 1 دن میں 251 امریکی ہلاک ہوئے، امریکا میں کرونا وائرس سے 2484 افراد ہلاک ہو چکے.برطانیہ میں وائرس سے اموات کی تعداد 1228 ہو گئی، جب کہ 19 ہزار سے زائد متاثر ہیں، نیدرلینڈز میں وائرس 771 جانیں نگل گیا، 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں وائرس سے 541 افراد ہلاک اور 62 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    کرنا وائرس سے بیلجیئم میں 431، سوئٹزرلینڈ میں 300، جنوبی کوریا میں 152، برازیل میں 136 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 131 افراد جاں بحق، 9 ہزار سے زائد متاثرہ وئے، پرتگال میں 119 افراد ہلاک، انڈونیشیا میں 114، سوئیڈن میں 110، آسٹریا میں 86، ڈنمارک میں 72، فلپائن میں 71، ایکواڈور میں 58، جاپان میں 54، بھارت میں وائرس سے 27 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد متاثر ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 17 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. اسپین میں ایک ہی دن میں 861 افراد ہلاک ہوئے، انڈونیشا میں مزید 12، ملائیشیا 8، سعودی عرب 4، لبنان 2، متحدہ عرب امارات اور مراکش میں مزید ایک ایک شہری جاں بحق ہوئے

  • پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، مریض بھی 1625 ہو گئے

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، مریض بھی 1625 ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستا ن میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے، جبکہ مریضوں کی تعداد 1625 ہو گئی ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے593کیسز ہیں،سندھ میں 508 ،بلوچستان میں کورونا کے144 کیسز،گلگت بلتستان میں 128 ،آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز ہیں

    کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 28 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

  • کرونا وائرس کیخلاف مہم میں شامل طیارہ تباہ، 3 ڈاکٹرز سمیت 8 افراد ہلاک

    کرونا وائرس کیخلاف مہم میں شامل طیارہ تباہ، 3 ڈاکٹرز سمیت 8 افراد ہلاک

    کرونا وائرس کیخلاف مہم میں شامل طیارہ تباہ، 3 ڈاکٹرز سمیت 8 افراد ہلاک
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف مہم میں شامل طیارہ تباہ ہونے سے ڈاکٹروں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

    واقعہ فلپاین میں پیش آیا جہاں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا،طبی امداد کیلئے استعمال ہونے والا طیارے نے فلپائن کے دارالحکومت سے جاپان کیلئے اڑان بھری تھی کہ راستے میں حادثہ ہو گیا

    طیارے میں 3 ڈاکٹرز، عملے کے تین ارکان اور ایک مریض سوار تھا۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،طیارہ حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق امریکا، کینیڈا اور فلپائن سے تھا،

    خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے فضا میں بلند ہونے سے قبل ہی آگ پکڑ لی تھی تاہم اس سے قبل کہ پائلٹ طیارے کا رخ واپس ائیرپورٹ کی جانب موڑتا، طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

    کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہیں کرونا وائرس سے 33 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا کے 199 ممالک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 270 ہو گئی ہے

    دنیا بھر میں کرونا سے اموات 33 ہزار 976 ہو گئیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 756 ہوئیں جس سے اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ 10 ہزار 700 سے زائد مزید شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اٹلی میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار سے بڑھ گئی۔ امریکا میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا، چوبیس گھنٹوں میں 18 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی جبکہ 1 دن میں 251 امریکی ہلاک ہوئے،

    امریکا میں کرونا وائرس سے 2484 افراد ہلاک ہو چکے.برطانیہ میں وائرس سے اموات کی تعداد 1228 ہو گئی، جب کہ 19 ہزار سے زائد متاثر ہیں، نیدرلینڈز میں وائرس 771 جانیں نگل گیا، 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں وائرس سے 541 افراد ہلاک اور 62 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    کرنا وائرس سے بیلجیئم میں 431، سوئٹزرلینڈ میں 300، جنوبی کوریا میں 152، برازیل میں 136 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 131 افراد جاں بحق، 9 ہزار سے زائد متاثرہ وئے، پرتگال میں 119 افراد ہلاک، انڈونیشیا میں 114، سوئیڈن میں 110، آسٹریا میں 86، ڈنمارک میں 72، فلپائن میں 71، ایکواڈور میں 58، جاپان میں 54، بھارت میں وائرس سے 27 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد متاثر ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 17 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. اسپین میں ایک ہی دن میں 861 افراد ہلاک ہوئے، انڈونیشا میں مزید 12، ملائیشیا 8، سعودی عرب 4، لبنان 2، متحدہ عرب امارات اور مراکش میں مزید ایک ایک شہری جاں بحق ہوئے.

  • کرونا وائرس، بھارتی فوج کے کرنل سمیت متعدد اہلکاروں میں ہوئی تشخیص

    کرونا وائرس، بھارتی فوج کے کرنل سمیت متعدد اہلکاروں میں ہوئی تشخیص

    کرونا وائرس، بھارتی فوج کے کرنل سمیت متعدد اہلکاروں میں ہوئی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچا دی، بھارتی فوج کے کرنل سمیت کئی سپاہیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    بھارت کے علاقے کوکلتہ میں موجود بھارتی فوج کے کرنل میں کرونا وائرس کی تشخیص پہوئی ہے، جو میڈیکل ونگ کا ہے، ایک جے سی اور میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو دہرہ دون میں تعینات تھا، متعدد سپاہیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

    بھارتی فوج کے افسر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر فوج میں کھلبلی مچ گئی، کرنل کی پوری یونٹ کے ٹسیٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر پوری یونٹ کے ٹیسٹ ہوں گے، اس کے علاوہ کرنل کی کن کن افراد سے ملاقات ہوئی تھی اس پر بھی کام جاری ہے سب کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے.

    بھارت میں کرونا سے 27 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تععداد 1024 ہو گئی ہے جن میں 48 غیر ملکی شامل ہیں،

     

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارتی فوج بھی حرکت میں آ گئی، بھارتی آرمی چیف نے بھارتی فوج کے آفیسرز اور سپاہیوں کو ایک ہفتے کے لئے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

    قبل ازیں بھارتی فوج نے کرونا وائرس کے باعث استعفے دینا شروع کردیے ، بھارتی فوج میں‌کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد بھارتی فوج میں کافی افرا تفری کی خبریں ہیں. اس سلسلے میں بھارتی فوج نے اپنے سینئرز کے احکام ماننا بھی ختم کر دیے ہے . معروف صحافی رانا عظیم نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج اس وقت شدید خوف و ہراس ہے . بھارتی فوج کی لداخ میں تعینات بٹالین میں ایک فوجی کی ہلاکت ہوئی جب پتا چلا کہ اس کی ہلاکت کورونا سے ہوئی ہے تو پوری بٹالین میں افرا تفری پھیل گئی. اس کے بعد پتا چلا کہ پوری بٹالین کورونا کا شکار ہے .

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔