Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا سے نمٹنے کے لئے جاری اجلاس پر صوبائی وزیر کے چچا نے مسلح افراد کے ہمراہ شرکاء پر حملہ کر دیا

    کرونا سے نمٹنے کے لئے جاری اجلاس پر صوبائی وزیر کے چچا نے مسلح افراد کے ہمراہ شرکاء پر حملہ کر دیا

    کرونا سے نمٹنے کے لئے جاری اجلاس پر صوبائی وزیر کے چچا نے مسلح افراد کے ہمراہ شرکاء پر حملہ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوابی میں کرونا وائرس سے متعلق جاری اجلاس پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا،اجلاس میں شریک شرکاء پر تشدد کیا گیا

    تحصیل میونسپل آفیسر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ملوث افراد کیخلاف کارروائی کیلئے مراسلہ لکھ دیا ،مراسلے میں کہا گیا کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ تپہ رزڑ کے اجلاس پر حملہ صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا بلند ترکئ اور انکے ساتھیوں نے کیا،تحصیل رزڑ میں ٹی ایم او کی ٹیم کرونا کے حوالے سے میٹینگ کر رہی تھی کہ حملہ ہوا ، 25 کے قریب مسلح افراد نے عملے کو 20 منٹ تک یرغمال بناکر تشدد کیا،

    انتظامیہ نے ضلعی پولیس سربراہ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی مراسلہ ارسال کردیا، مراسلے میں مزید کہا گیا کہ مسلح افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے جلد کارروائی کی جائے، حملے سے کرونا وبا کو روکنے میں رکاوٹیں پیدا پونگی، ملوث فراد کیخلاف کاروائی تک سٹاف نے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا،

    ڈی پی او صوابی عمران شاہد کا کہنا ہے کہ تحصیل میونسپل رزڑ حکام پر حملے اور تشدد کی شکایت پولیس کو پہنچ چکی ہے، واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،

  • ماریہ بی کے شوہر کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے آگئی

    ماریہ بی کے شوہر کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے آگئی

    لاہور:ماریہ بی اور ان کے شوہر نے میڈیا پر جاری خبروں کی شدید تردید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کے متعلق عوام کو تفصیلات سے آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ میرے شوہر کی تمام تر میڈیکل رپورٹس سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے۔

    واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے ماریہ بی اور ان کے شوہر طاہر سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کا ملازم باورچی طاہر سعید کچھ دن قبل وہاڑی سے لاہور آیا تو اسے بخار اور دیگر علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ جس پر ہم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے خرچہ پر نجی لیب کے ذریعے میڈیکل ٹیسٹ کرایا، اور میڈیکل رپورٹ آنے تک ایک کمرے تک محدود کردیا۔

    اگر ہم اس سکریننگ سے نہ گزرتے تو سب سے پہلے ہمارا گھر متاثر ہوتا۔ اور نجانے کتنے اور لوگ متاثر ہو جاتے۔ بعد اذاں ملازم عمر فاروق کی رپورٹ پازیٹیو نکلی۔ یہ میڈیکل رپورٹ ہمارے پورے خاندان کے لئے بہت بڑی پریشانی کا باعث تھی۔ لیکن اس کے باوجود ہم نے عمر فاروق کو گھر میں علیحدہ رہائش اور کمرہ کرنتینہ کے طور پر مہیا کیا جہاں پر اس نے کچھ وقت قیام کیا لیکن فون پر رابطہ کرنے پر اس نے کہا کہ وہ اپنے آبائی گاؤں میں رہنا چاہتا ہے۔ جس کے بعد اس نے میرے شوہر طاہر سعید کو یقین دہانی کرائی کہ اس کے گھر میں کرنتینہ کے لئے علیحدہ کمرہ بھی موجود ہے جہاں پر وہ اپنے آپ کو سماجی طور پر تنہا کر سکتا ہے۔

    میرے شوہر طاہر سعید نے باورچی عمر فاروق کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے سے منع کیا اور سیلری کے ساتھ ساتھ سفر کے لئے اضافی رقم بھی فراہم کی۔ ہمارا خاندان نہایت خوفزدہ تھا اور ہماری پہلی ترجیح پورے خاندان اور ملازمین سمیت سب کی سکریننگ کرانا تھی۔ نجی لیب نے بھی عمر فاروق کی میڈیکل رپورٹ کے بعد کوئی رہنمائی فراہم نہیں کی۔ جس کے بعد ملازم عمر فاروق کی ضد اور اصرار پر ہم نے مشورہ کر کے فیصلہ کیا کہ ملازم عمر فاروق کو اس کے بھائی کے ہمراہ علیحدہ گاڑی میں اس کے آبائی گاؤں میں پہنچا دیا جائے۔

    واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات گئے پولیس کا ہمارے گھر میں چھاپہ مارنا اور تفتیش کے بغیر مقدمہ درج کرنا سراسر زیادتی ہے۔ ملک میں جاری ہیجانی کیفیت اور پریشانی میں مزید اضافہ کرنے کا باعث ہے۔ بحیثیت ذمہ دار شہری ہم نے تمام اداروں سے مکمل تعاون کرتے ہوئے ملازم عمر فاروق ، جو کہ ہمارے گھر میں باورچی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا تھا، کی مکمل میڈیکل رپورٹس اعلیٰ حکام تک پہنچائیں۔ اور کئی حکومتی ادارہ جات کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ملازم کا رابطہ نمبر اور پتہ فراہم کیا تا کہ اسے حفاظتی کرنتینہ میں رکھا جائے۔

    اس کے بعد پبلک ہیلتھ اورکئی اداروں کیطرف سے فون آئے ہم نے ان کو سارا گائیڈ کیا اورساری صورت حال سے آگاہ کیا ، وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ہستپال کے ایم ایس کے کا فون آیا اورانہوں‌نے بھی بتایا کہ عمر فاروق میں کرونا کے کوئی آثار موجود نہیں اور وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہے ، بس احتیاط ضروری ہے ۔ اور ہم اس کو اپنے پاس کرنتینہ میں رکھ رہے ہیں۔

    پھرجب یہ ساری صورت حال سب کے علم میں تھی اورسب کو ہم نے عمر فاروق کے بارے میں بتا دیا تھا توپھرہمارے خلاف کیوں گھر سے زبردستی بھگانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، یہ سراسر زیادتی ہے ، جھوٹ ہے، پولیس خواہ مخواہ اپنی ایفی شی اینسی دکھانے کے لیے اس معاملےکوایک جرم کے طورپرپیش کررہی ہے ، ایسے مقدموں سے عوام کو حکومت پر اعتماد کمزور ہو گا۔ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، اور انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ مشکل کے اس وقت میں ہم پوری قوم کے ساتھ ہیں اور حکومت اور اداروں کا ہر قسم کا ساتھ اور تعاون دے رہے ہیں۔

  • کرونا وائرس، کیا واقعی اس سال حج نہیں ہو گا؟

    کرونا وائرس، کیا واقعی اس سال حج نہیں ہو گا؟

    کرونا وائرس، کیا واقعی اس سال حج نہیں ہو گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورپیر نورالحق قادری کا حج انتظامات بارے وضاحتی بیان آٰیا ہے

    وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرحج روکنےکی خبرمیں کوئی صداقت نہیں،حج انتظامات معمول کےمطابق جاری ہیں،ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سےمسلسل رابطےمیں ہیں

    وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نےحج انتظامات روکنےسےمتعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا،سعودی حکام ایسےاعلان سے پہلے بڑےمسلم ممالک سےمشاورت کریں گے،فی الحال حج نہ ہونےکی بات قبل ازوقت ہے،اللہ تعالیٰ سے امید ہےکہ حج کےایام تک صورت حال بہترہوجائےگی،مصدقہ اطلاعات کیلئے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے آج ایک ہلاکت ہو چکی ہے. سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سعودی عرب میں اس سال حج منسوخ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ہوٹلوں کی بکنگ نہ کروائی جائے،جس پر وزارت مذہبی امور نے وضاحتی بیان دیا ہے.

    سوشل میڈیا پر جو ویڈیو گردش کر رہی ہے اس کا غلط ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے، اصل میں کہا گیا ہے کہ مملکت نے ابھی تک حج کو موقوف کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ہم صرف یہ سمجھتے ہیں کہ انتظامات کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے

    وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری کا کہنا ہے کہ حج 2020 کیلئے انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حج تربیتی پروگرام کو معطل کرنے کا فیصلہ عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر کیا،اس حوالہ سے تمام حاجی کیمپوں کو آگاہ کر دیا گیا، عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے دی جا رہی ہے۔

    وزیر مذیبی امور کا مزید کہنا تھا کہ حج انتظامات سے متعلق سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے

    حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک

    حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان

    ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج

    وفاقی وزیر مذہبی امور کا سعودی وزیر حج سے رابطہ،کرونا وائرس، زائرین کے حفاظتی انتظامات بارے گفتگو

    وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کر سکیں گے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کےہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79ہزار210 عازمین حج کرینگے

    وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے نجی حج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی ریجن کے لیے رواں سال حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہوگا جس میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں

  • سعودی عرب میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، مریضوں کی تعداد کتنی؟

    سعودی عرب میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، مریضوں کی تعداد کتنی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئی ہے

    سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کا شکار 51 سال کا افغان شہری انتقال کرگیا ہے۔ سعودی عرب میں مزید 205 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 767 ہوگئی ہے

    واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو باربار ہدایات کی جاری ہیں کہ سماجی رابطوں کو وقتی طور پر ختم کردیں۔ طبی اصولوں کے مطابق ہاتھوں کو جراثیم کش محلول یا صابن سے صاف کرتے رہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بھی جزوی کرفیو لگا دیا ہے جو شام 7سے صبح 6 بجے تک ہو گا اس دوران بعض اہم شعبے پابندی سے مستثنی ہونگے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے-دوسری بار خلاف کرنے پر 20 ہزار اور تیسری مرتبہ 20 دن جیل ہوگی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا صرف اس صورت میں نہیں ہو گی جب کوئی شدید ایمر جنسی میں ہو گا، ہسپتال جا رہا ہو گا یا ایمرجنسی نوعیت کا کام ہو گا.

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کرفیو پر عمل درآمد کے لیے طاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو پولیس عسکری اداروں کی خدمات حاصل کرسکتی ہے- متعلقہ عسکری اداروں کو کرفیو کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کے سلسلے میں امن عامہ کے اداروں سے تعاون کی پہلے ہی ہدایت کردی گئی ہے.

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

  • بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی : پاکستانی طلبہ نے کوروناوائرس کی 20 سیکنڈ میں تشخیص کا آلہ بنالیا

    بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی : پاکستانی طلبہ نے کوروناوائرس کی 20 سیکنڈ میں تشخیص کا آلہ بنالیا

    اسلام آباد:بڑی زرخیز ہے میرے وطن کی مٹی : پاکستانی طلبہ نے کوروناوائرس کی 20 سیکنڈ میں تشخیص کا آلہ بنالیا،اطلاعات کےمطابق دوپاکستانی طلبہ نے کوروناوائرس کی جلد تشخیص کے لیے سسٹم ڈیٹیکٹر بنایاہےجو پھیپھڑوں کے کمپیوٹڈ ٹومو گرافی (سی ٹی اسکین) سے وائرس کو شناخت کرلےگا۔

    غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ صوابی میں زیر تعلیم مکینکل انجینئر محمد علیم اور ان کے ساتھی کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم راہول راج نے یہ آلہ بنایا ہے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہاہے اس لیے انہوں نے وائرس کی تشخیص کے لیے درکار کِٹس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹول (مصبوعی ذہانت) سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔

    غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ صوابی میں زیر تعلیم مکینکل انجینئر محمد علیم اور ان کے ساتھی کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم راہول راج کا دعویٰ ہے کہ ان کے بنائےگئے ماڈل کے ذریعے پھیپھڑوں کے سی ٹی اسکین کرکے کوروناوائرس کی موجودگی کی 92 فیصد تک درست تصدیق ہوسکتی ہے اور یہ عمل صرف 10سے20 سیکنڈز میں مکمل ہوجائےگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں عام طور پر لیبارٹری سےکورونا وائرس کی تشخیص میں کم از کم 24 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 958 ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 95 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

    160 سے زائد ممالک میں پھیلی وبا کی وجہ سے پوری دنیا کو ماسک، کورونا کی تشخیص سے متلعق میڈیکل آلات، کِٹس اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے جب کی مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

  • 88 سال کا ریٹائرشخص ہوں،میں نہیں رو رہا،آپ رورہے ہیں‘کورونا سےنمٹنے کیلئے گمنام عمررسیدہ شخص کا سندھ حکومت کو10لاکھ کا عطیہ

    88 سال کا ریٹائرشخص ہوں،میں نہیں رو رہا،آپ رورہے ہیں‘کورونا سےنمٹنے کیلئے گمنام عمررسیدہ شخص کا سندھ حکومت کو10لاکھ کا عطیہ

    کراچی : 88 سال کا ریٹائر شخص ہوں، میں نہیں رو رہا، آپ رو رہے ہیں‘۔کورونا سے نمٹنے کیلئے گمنام عمر رسیدہ شخص کا سندھ حکومت کو 10 لاکھ کا عطیہکورونا وائرس سے پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ نے اگرچہ وبا سے نمٹنے کے لیے کئی ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔

    کورونا سے جنگ جیتنے کے لیے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مخیر حضرات سے فنڈ دینے کی اپیل بھی کی تھی اور اب انہیں ان کی اپیل پر ایک گمنام شخص کی جانب سے فنڈ کے لیے اچھی خاصی رقم موصول ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کو کسی گمنام عمر رسیدہ شخص نے کم سے کم 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوایا، جس کی تصدیق خود وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کی۔

     

    وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’آج سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں ایک کمنام شخص نے رقم عطیہ کی، جبکہ ساتھ میں ایک نوٹ بھی بھیجا، ایسے لوگوں کی وجہ سے ہم اس چیلنج سے لڑ سکتے ہیں، اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ غیر معمولی اوقات میں بھی انسانیت سب سے آگے ہے‘۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے رقم کے ساتھ بھیجے گئے نوٹ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’88 سال کا ریٹائر شخص ہوں، میں نہیں رو رہا، آپ رو رہے ہیں‘۔

    خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دو روز قبل صوبے میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوام کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔پاکستان میں اب تک 916 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 7 افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

  • اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ

    اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ

    اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ

    باغی ٹی وی :اسپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6 ہزار 600 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39 ہزار 673 تک پہنچ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے اسپین میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 696 ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزار 713 افراد کی جان لے لی۔

    ادھر چین میں بھی بیرون ملک سے چین آنے والے افراد کی وجہ نئے کیسز دوگنا ہو گئے ہیں ،پیر کے روز 78 نئے کیسز سامنے آئےہیں ، 74 افراد بیرون ملک سے آئےتھے۔ چین کے دارالحکومت میں سب سے زیادہ 31 نئے کیسز سامنے آئےہیں اور چین میں بیرون ملک سے آنے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد 427 ہو گئی ہے ۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: پنجاب میں 10 ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ،حکومت کے اقدام کی ہرجگہ تعریف

    لاہور: کرونا وائرس: پنجاب میں 10 ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ،حکومت کے اقدام کی ہرجگہ تعریف،اطلاعات کےمطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کیسز کے بعد پنجاب میں 10 ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان نے کرونا فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم بخت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا وائرس کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہیں۔پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 11 ارب روپے کے فنڈز محکمہ صحت کو فراہم کر دیئے ہیں۔ پنجاب میں کرفیویالاک ڈاؤن نہیں ہے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ تمام مساجد کے لیے ایس او پی جاری کر دیئے ہیں، نجی سکولوں میں فیسیں آدھی کر دی ہیں۔ وفاق کو زکوٰة کی کٹوتی ایک ماہ قبل کرنے کی تجویز دی ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ صوبے میں 10 ہزارڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کیے جائیں گے جبکہ بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کےلیےملتوی کررہےہیں۔

  • اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض کہاں سے پکڑاگیا، خبرسن کرہرکوئی حیران

    اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض کہاں سے پکڑاگیا، خبرسن کرہرکوئی حیران

    اسلام آباد :اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض کہاں سے پکڑاگیا، خبرسن کرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پاکستان ریل کے ذریعے اپنے علاقے میں جاتے ہوئے پکڑا گیا۔

    ذرائع کےمطابق سیہون کا رہائشی مشتبہ مریض اسلام آباد کے اسپتال سے بغیراطلاع روانہ ہوگیاتھا جس کے بعد مشتبہ مریض کی موجودگی پر پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے عوام ایکسپریس رکوائی۔

    مریض کی موجودگی پرعوام ایکسپریس کی تلاشی لی گئی تو مریض سندھ کے شہر نواب شاہ میں ٹرین میں موجود تھا جسے تاج کالونی پھاٹک پر اتار لیا گیا۔بعد ازاں محکمہ صحت کی ٹیم نے خصوصی لباس پہنا کر مریض کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا۔

  • کرونا وائرس: صوبہ پنجاب میں سکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان،پھرگرمی کی چھٹیاں شروع

    کرونا وائرس: صوبہ پنجاب میں سکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان،پھرگرمی کی چھٹیاں شروع

    لاہور:کرونا وائرس: صوبہ پنجاب میں سکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کا اعلان،پھرگرمی کی چھٹیاں شروع،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری سکولز کی چھٹیاں یکم جون تک بڑھانے کی منظوری دیدی ہے۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کے ہسپتالوں میں حاضر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کی انشورنس کروانے اور بلوچستان کے لئے ایک ارب روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

    کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر صوبے میں بلدیاتی انتخابات موخر کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے سکولوں کی چھٹیاں 30 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نجی سکولوں کو تجویز دی کہ وہ بچوں سے نصف فیس وصول کی جائے۔