Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • چینی سائنس دان کورونا وائرس پھیلانے کے ’ذمہ دار‘ کو ڈھونڈنے میں کامیاب یا پھرکہانی گھڑی گئی ، اہم خبر

    چینی سائنس دان کورونا وائرس پھیلانے کے ’ذمہ دار‘ کو ڈھونڈنے میں کامیاب یا پھرکہانی گھڑی گئی ، اہم خبر

    بیجنگ:چینی سائنس دان کورونا وائرس پھیلانے کے ’ذمہ دار‘ کو ڈھونڈنے میں کامیاب یا پھرکہانی گھڑی گئی ، اطلاعات کے مطابق چینی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پُراسرار کورونا وائرس کے وبا کی طرح پھیلنے کی وجہ ایک ممالیہ جانور ’پینگولین‘ ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پُراسرار وائرس سے متعلق تحقیق میں مصروف چینی سائنس دان پُراسرار وائرس کے پھیلنے کی وجہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ ایک ممالیہ جانور ’پینگولین‘ ہے۔

    چینی سائنس دانوں کو قوی یقین ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا اسی جانور سے ہوئی ہے جس سے اب تک صرف چین میں 630 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 31 ہزار سے زائد مریض متاثر ہیں جب کہ چین کے علاوہ دو درجن سے زائد دیگر ممالک میں بھی اس وائرس سے 200 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    جنوبی چین کی ایگری کلچرل یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک ہزار سے زائد نمونوں کا معائنہ کیا جن سے حاصل ہونے والے جینوم ممالیہ جانور پینگولین میں 99 فیصد تک پایا گیا ہے جس کی بنیاد پر یہ کہاجا سکتا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا پینگولین سے ہی ہوئی۔

    قبل ازیں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ کورونا وائرس چمگادڑ سے انسانوں میں پھیلے تاہم تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا پینگولین سے ہی ہوئی ہے، البتہ یہ ممکن ہے کہ پینگولین سے وائرس چمگادڑ میں منتقل ہوا ہو اور پھر چمگادڑ سے انسانوں تک پہنچا ہو۔سائنس دان ہلاکت خیز کورونا وائرس تک تو پہنچ گئے ہیں لیکن تاحال اس بیماری کا علاج ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کے لیے کئی تحقیقی ٹیمیں شبانہ روز محنت میں مصروف ہیں۔

  • کورونا وائرس : ٹوکیو اولمپکس 2020 ٹرمپ،بورس جانسن اورکئی بڑوں کی تجویز کے بعد  ایک سال کیلئے ملتوی

    کورونا وائرس : ٹوکیو اولمپکس 2020 ٹرمپ،بورس جانسن اورکئی بڑوں کی تجویز کے بعد ایک سال کیلئے ملتوی

    ٹوکیو:کورونا وائرس : ٹوکیو اولمپکس 2020 ٹرمپ،بورس جانسن اورکئی بڑوں کی تجویز کے بعد ایک سال کیلئے ملتوی ، اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی کردیے گئے۔

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) اور ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مشترکہ بیان میں اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔بیان کے مطابق آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے کانفرنس کال پر گفتگو کی جس میں دیگر جاپانی حکام اور اولمپک کمیٹی کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

    دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اولمپک 2020 کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اولمپک گیمز کو ایک سال کے لیے ملتوی کردینا چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی اور اولمپک گیمز کا نام ٹوکیو اولمپک 2020 ہی رہے گا جب کہ کوشش کی جائے گی کہ یہ مقابلے 2021 کے موسم گرما سے پہلے ہی مکمل ہوجائیں۔

    خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا جس کے لیے جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی کیے جا رہے تھے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم بھی کورونا وائرس کے خدشے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کی تجویز پیش کر چکے ہیں جب کہ کینیڈا نے اپنی ٹیم جاپان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

    و

  • کورونا سے بچاؤ کے لیے کے پی  پولیس نے حفاظتی سوٹ تیار کرکے اپنی ذمہ داری ثابت کردی

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کے پی پولیس نے حفاظتی سوٹ تیار کرکے اپنی ذمہ داری ثابت کردی

    پشاور:کورونا سے بچاؤ کے لیے پشاور پولیس نے حفاظتی سوٹ تیار کرکے اپنی ذمہ داری ثابت کردی ،اطلاعات کےمطابق پشاور پولیس نے کورونا سے بچاؤ کے لیے چائنہ طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کرلیے ہیں۔

    کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم پشاور پولیس نے اس سے بچاؤ کے لیے چائنہ طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کرلیے ہیں، سوٹ سر، پاؤں، ہاتھوں سمیت پورے جسم کو وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

    پہلے مرحلے میں 100سوٹ تیار کیے گئے ہیں جو زائرین کی سکیورٹی پر معمور اہلکار استعمال کریں گے جب کہ ضلع بھر کے قرنطینہ سینٹرز میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے لیے بھی 400 سوٹ تیار کیے جائیں گے۔ خصوصی پروٹیکشن سوٹ، پولیس لائن کے انٹری پوائنٹس، لاک ڈاؤن والے علاقوں، مخصوص چیک پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔

  • چین سے پھرپریشان کردینے والی خبریں آنا شروع ہوگئیں‌،ایک ہی دن میں کورونا کے78  نئے کیسز سامنے آگئے

    چین سے پھرپریشان کردینے والی خبریں آنا شروع ہوگئیں‌،ایک ہی دن میں کورونا کے78 نئے کیسز سامنے آگئے

    بیجنگ: چین سے پھرپریشان کردینے والی خبریں آنا شروع ہوگئیں‌،ایک ہی دن میں کورونا کے78 نئے کیسز سامنے آگئے،اطلاعات کےمطابق چین میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کی وجہ سے کورونا کے نئے کیسز دوگنا ہو گئے ہیں ۔ چین میں پیر کے روز 78 نئے کیسز سامنے آئے، 74 افراد بیرون ملک سے آئےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے چین آنے والے افراد کی وجہ نئے کیسز دوگنا ہو گئے ہیں ،پیر کے روز 78 نئے کیسز سامنے آئےہیں ، 74 افراد بیرون ملک سے آئےتھے۔ چین کے دارالحکومت میں سب سے زیادہ 31 نئے کیسز سامنے آئےہیں اور چین میں بیرون ملک سے آنے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد 427 ہو گئی ہے ۔

    چین میں کورونا کے گڑھ صوبہ ہوبئی میں پابندیاں نرم، بیجنگ سمیت بڑے شہروں میں سختی کر دی گئی ہے ۔ صوبہ ہو بئی میں 25 مارچ سے سفری پابندیاں ختم کر دی جائیں گی جبکہ کورونا وائرس کے گڑھ ووہان میں سفری پابندیاں 8 اپریل کو اٹھائی جائیں گی۔ کورونا وائرس کا گڑھ ووہان شہر 23 جنوری سے لاک ڈاؤن ہے، ووہان کے شہریوں کو کیو آر کوڈ دیا جائے گا جس میں ان کی صحت کی تفصیلات ہوں گی۔

    بیرون ملک سے بیجنگ آنے والوں کے لیے حکومتی قرنطینہ سنٹر میں رہنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔چین میں چار مقامی افراد کو بیرون ملک سے آنے والوں سے وائرس منتقل ہونے پر خدشات ہیں اور یہاں کے شہری کورونا وائرس کی نئی لہر کے امکانات سے خوف زدہ ہوگئے ہیں ۔

  • وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ  بھی چھا گئے : عثمان بزداراور پوری کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان

    وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ بھی چھا گئے : عثمان بزداراور پوری کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان

    لاہور: وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ بھی چھا گئے : عثمان بزداراور پوری کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پوری پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہیں، پنجاب میں کرفیویالاک ڈاؤن نہیں ہے،غریب آدمی کی خاطر مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا،صوبے بھر میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے،جزوی لاک ڈاؤن سے اچھا رسپانس مل رہا ہے،انشاءاللہ آگے حالات بہتر ہی ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی اسکولوں کی فیسیں کم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کو 11ارب روپے کی منظوری دی گئی، وفاق کو زکوٰة کی کٹوتی ایک ماہ قبل کرنےکی تجویزدی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،پی ڈی ایم اے کو 2ارب روپے ریلیز کیے گئے ،صوبےمیں 10ہزار ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف بھرتی کیےجائیں گے، نئی بھرتیوں میں ریٹائرڈ ڈاکٹرز بھی شامل ہو سکتے ہیں، بلوچستان کو ایک ارب روپے امداد دینے کی توثیق کی گئی جبکہ بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کےلیےملتوی کر رہے ہیں،دوسری جانب تمام مساجدکے لیےایس اوپی بھی جاری کردیئے ہیں۔

  • کرونا وائرس، وزیراعظم نے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا، پٹرول کی قیمتیں کتنی ہوں گی کم؟

    کرونا وائرس، وزیراعظم نے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا، پٹرول کی قیمتیں کتنی ہوں گی کم؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے بعد ملک میں غریب عوام کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک کی کمی کریں گے، بجلی کا بل 300 یونٹ والے تک 3 ماہ میں قسطوں میں بل ادا کریں گے،چھوٹی،بڑی صنعتوں اورزراعت کیلئے100ارب روپے رکھے ہیں،مفت لنگراورپناہ گاہوں کی تعداد میں مزیداضافہ کیا جائے گا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب خاندانوں کو تین ہزار ماہانہ امداد دی جائے گی،مزدورطبقےکیلئے200ارب روپےمختص کر رہے ہیں، ملک میں افراتفری پھیلائی جا رہی ہے، سب سے زیادہ خطرہ ہمیں کرونا وائرس سے نہیں بلکہ خوف میں آ کر غلط فیصلے کرنے سے زیادہ خطرہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ کرتے ہیں تو اس کے اثرات ہوتے ہیں، ہم نے ملکی حالات سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنے ہیں، میں ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں نیشنل سیکورٹی کونسل کی میٹنگ کے دوران ہی ملک لاک ڈاؤن ہونا شروع ہو گیا تھا۔ سکولز بند ہو گئے تھے، ٹرانسپورٹ بند تھی۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی آخری قسمیں کرفیو ہیں، کرفیو لگانے سے معاشرے پر بہت برا اثر پڑے گا، ہم نے 70 سالہ تاریخ میں سیکھا نہیں، جیلیں کمزور لوگوں سے بھری پڑی ہیں، عدالتی نظام میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ نظام ہے۔ ہسپتالوں میں ایک وقت بہت اچھے تھے، لیکن آہستہ آہستہ پرائیویٹ ہسپتال بن گئے اور امراء کے لوگ بیرون ملک چلے گئے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں ڈیفنس میں رہتا ہوں کہ تو میں نے بہت سامان جمع کر کے رکھ ہوا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر غریب کے بارے میں سوچیں کہ وہاں کیا ہو گا، جو دیہاڑی دار ہے وہ کیا کرے گا۔ میری سب سے پہلی ترجیح کے غریبوں تک کھانا پہنچاؤں، کیونکہ دیہاڑی دار ملازم کیا کرے گا، روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں، کل پتہ چلا کہ کراچی پورٹ بند پڑے گا ہے اور دالیں کم ہو گئی ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ لیبر کے لیے ہم دو سو ارب روپے رکھ رہے ہیں، بیروزگار ہونے والوں کیلئے پلان بنا رہے ہیں، اس کے لیے صوبوں سے بات کر رہے ہیں کہ اگر فیکٹریاں بند ہو گئیں تو کیا کرنا پڑے گا۔ انڈسٹری کے لیے سو ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ دیں گے، میڈیم انڈسٹری اور زرعی شعبہ کے لیے 100 ارب روپے رکھا ہے۔ تین ہزار روپے غریبوں کو دیں گے، اس کے لیے چار ماہ کے دوران ڈیڑھ سو ارب روپے رکھ رہے ہیں، پناہ گاہوں کو بڑھائیں گے، کیونکہ موجودہ پناہ گاہوں پر بہت زیادہ رش ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب مین کہا کہ میڈیا کے حوالہ سے بات نہ کریں کرونا کے حوالہ سے بات کریں، چین نے کرونا پر قابو پا لیا، ایران مٰیں شاید پابندیوں کی وجہ سے کنٹرول نہیں ہوا، جب زائرین تفتان آ گئے تو انہیں واپس آنا ہی تھا، ہم باقی دنیا سے بہت بہتر ہیں،

    صحافی نے جب میڈیا کے بارے میں بات کی تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر آپ نے کرونا کو چھوڑ کر کوئی اور ایجنڈا لینا ہے تو ہم ٹاک ختم کر دیتے ہیں میں کسی اور ایجنڈہ پر بات نہیں کرنا چاہتا کرونا پر بات کریں اور اسی پر بات ہو گی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی میڈیا کی پاکستان میں آزادی ہے چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے دکھا دیں کہ ایسی آزادی کسی مغربی ملک میں ہے، مجھ سے اس وقت میڈیا کی بات نہ کریں ،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں افراتفری کو روکنا بہت ضروری ہے ۔ افراتفری میں غلط فیصلے کرنے کا اثر کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہو گا ،ہماری تیاری جنوری سے ہے ۔ اللہ سے دعا مانگتا ہوں کہ آگے بہتری ہو ۔ چین کا جیسے ہی معلوم ہوا کہ وہاں وبا پھوٹی ہے چینی اعلی حکام سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ انھوں نے ہر طرح کی تسلی دی کہ ہمارے بچے وہاں محفوظ ہیں ۔ چین سے ایک مریض پاکستان نہیں آیا ۔ہمارے روابط ایران کے ساتھ بھی مکمل تھے مگر ایران وبا سے نپٹ نہیں سکا ، انھوں نے پاکستانی مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم نہیں کیں ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا فوری طور پر تفتان گئے اور بلوچستان کے وزیراعلی سے ملکر قرنطینہ اور ٹیسٹ کے انتظامات کیے ۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے وسائل کے مطابق بہترین تیاری کی ہے ۔ ہم باقی دنیا سے بہت بہتر ہیں ۔ جتنی تیزی سے پاکستان نے کورونا کے خلاف اقدامات لیے ہیں چیلنج کرتا ہوں کہ کسی دوسرے ملک نے نہیں لیے مکمل لاک ڈاؤن کرفیو ہوتا ہے جس میں باہر نکلنے والوں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ میں نے شروع سے کرفیو میں جانے کی بات کی ، جزوی لاک ڈاؤن ایک الگ چیز ہے کرفیو لگانے سے نچلا طبقہ بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔ کچی آبادیوں کو بند کیا جہاں سات آٹھ لوگ ایک گھر میں رہتے ہیں تو بہت گھمبیر صورتحال ہو گی ۔ اگر کرفیو لگانا پڑا تو رضاکار فورس بنانی پڑے گی جو لوگوں کو گھروں میں خوراک فراہم کی جائے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی میں سب سے زیادہ آبادی بزرگ افراد کی ہے اسلیے وہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے اسکے برعکس پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ہمارے تمام میکرو انڈیکیٹر درست جانب گامزن تھے بدقسمتی سے کورونا کی آفت کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ ان حالات سے ہم ہی نہیں پوری دنیا کا نقصان ہو رہا ہے ،ہمارے صحت کے شعبے کا ستر سال سے برا حال ہے مگر ہم اپنے ڈاکٹرز ، نرسوں اور طبی عملے کو خصوصی تربیت دیں گے ۔ انکے لیے سامان کی مکمل تیاری کر چکے ہیں ۔۔ یہ ہنگامی صورتحال ہے تمام وقت میٹنگز میں گزار رہا ہوں اور صوبائی حکومتوں سے مسلسل رابطے ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے دو ہزار انیس زندگی کا سب سے مشکل کام تھا ، کسی بھی وقت ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ۔ میں اس ملک کی خاطر لیے جانے والے ہر فیصلے کا ذمہ دار ہوں کوئی فیصلہ میری مرضی کے بغیر نہیں لیا جاتا ،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی بھی فیصلہ مجھ سے پوچھے بغیر نہیں ہوتا ہو سکتا ہے چند دن میں لاک ڈاؤں ختم کر دیں، صوبے اپنے حساب سے خود فیصلہ کریں گے، ابھی چائنہ نے جس سٹیج پر کام کیا ان کو دو ماہ لگے انہوں نے 18 یا 19 دن میں پانچ سو بیڈز کا ہسپتال بنا لیا، ہم بحیثیت قوم مقابلہ کریں گے،اگر کرفیو لگاتے ہیں اور دس دن بعد کرفیو اٹھ جاتا ہے اور مریض آنا پھر شروع ہو جاتے ہیں اس کے بعد ہم کیا کریں گے، اکانومی پر کیا اثر پڑے گا اس کا اندازہ نہیں ، ہم یہ دیکھ رہے کہ‌ ہم نے کرونا سے کیسے نمٹنا ہے اور قوم کی کیسی مدد کرنی ہے، جو بھی حالات ہوں گے ہم لوگوں کے لئے آسانی کریں گے، عوام کے لئے ریلیف کو مزید آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے.

  • معروف فیشن برانڈ کی مالک ماریہ بی کے شوہر کو کرونا پھیلانے کے الزام میں پولیس نے کیا گرفتار، ٹیسٹ رپورٹ کیا آئی ؟

    معروف فیشن برانڈ کی مالک ماریہ بی کے شوہر کو کرونا پھیلانے کے الزام میں پولیس نے کیا گرفتار، ٹیسٹ رپورٹ کیا آئی ؟

    معروف فیشن برانڈ کی مالک ماریہ بی کے شوہر کو کرونا پھیلانے کے الزام میں پولیس نے کیا گرفتار، ٹیسٹ رپورٹ کیا آئی ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے الزام مین گرفتار کیا ہوا ہے تا ہم اب ان کے شوہر کا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ان میں کرونا کی تشخیص نہیں ہو سکی

    ماریہ بی کے ملازم کی طبعیت خراب ہوئی تو اس کو آئسولیٹ کیا، اس کے ٹیسٹ کروائے لیکن بعد میںً ملازم فرار ہو گیا،اور جیسے ہی ٹیسٹ کے نتائج آئے تو پولیس نے رات کو چھاپہ مارا اور گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، سب گھر والوں کے ٹیسٹ کئے گئے تا ہم اب ماریہ بی کے شوہر کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے باقی گھر والوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ‌جائے گی.

    ماریہ بی پاکستان کے فیشن کے چند بہترین برانڈز میں ہے، ان کے ملازمین کرونا کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کر رہے تھے، لاک ڈاؤن سے پہلے بھی صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جا رہا تھا، پولیس اپنی نااہلی چھپانے کے لئے شہر کے معززین کو ہراساں کرتی رہی.

    خبر رساں ادارے کے مطابق سوئی گیس کالونی لاہور کے رہائشی طاہر سعید معروف برانڈ ماریہ بی کے مالک ہیں اور انہوں نے عمر فاروق نام کا ایک باورچی رکھا ہوا تھا. طاہر سعید نے عمر فاروق کی طبیعت مسلسل خراب رہنے پر مقامی نجی لیبارٹری سے اس کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا.

    پولیس کے مطابق طاہر سعید نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی بجائے مجرمانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر فاروق کو اس کے آبائی شہر وہاڑی کی بس میں بٹھا دیا. عمر فاروق دو بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا. کورونا وائرس کا مریض ہوتے ہوئے بھی عمر فاروق بغیر حفاظتی اقدامات کئے عام مسافروں کے ساتھ سفر کر کہ گھر پہنچا اور اہلخانہ سے بھی ملا. نجی لیبارٹری کی طرف سے معمول کے مطابق جب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو عمر فاروق کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی رپورٹ دی تو حکام حرکت میں آئے. لیبارٹری سے دستیاب ڈیٹا کے پیش نظر حکام نے طاہر سعید سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ عمر فاروق اپنے گاؤں چلا گیا ہے.

    محکمہ صحت کے حکام نے پولیس کی مدد سے عمر فاروق کو اپنی تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ تفتیش کے بعد ماریہ بی کے مالک طاہر سعید کو حراست میں لے لیا ہے. ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ملازم کی مہلک بیماری چھپائی, اس کو عام شہریوں تک جانے دیا اور باقی عوام کی زندگی خطرے میں ڈالی۔

  • پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کی منظوری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے وزیراعلٰیٰ نے کیا کہا؟

    پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کی منظوری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے وزیراعلٰیٰ نے کیا کہا؟

    پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کی منظوری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے وزیراعلٰیٰ نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 10 ہزار ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے.

    عثمان بزدار نے کہا کہ بیت المال کے فنڈز فوری ریلیز کر رہے ہیں تا کہ فوری ریلیز کئے جا سکیں، سکولوں کے حوالہ سے بات ہوئی، سکولوں میں فوری چھٹیاں کی جائیں اور پرائیویٹ سکولوں کی فیس کم کی جائے اس حوالہ سے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں فیصلہ کرے گی اس کے بعد اعلان کریں گے

    وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 ہزار ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے،ریٹائرڈ ڈاکٹر بھی بھرتی کریں گے، بلدیاتی الیکشن کے لئے بھی آرڈیننس لا رہے ہیں اس کو 9 ماہ تک کے لئے ملتوی کر رہے ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لوکل جو بھی ایشو ہوں گے ان کو لوکل حل کریں گے، مین نے اور کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ کرونا کے لئے مختص کر دی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 11 ارب کے فنڈز ریلیز کر دیئے گئے ہیں، آلات کی خریداری کا کہا گیا ہے، وزیراعظم بھی معاشی پیکج کا اعلان کریں گے، دفعہ 144 نافذ ہے، قانون پر عملدرآمد کروائیں گے،

  • کرونا وائرس، بلاول کی ہدایات پر عمل کیا جائے، آصف زرداری بھی میدان میں آ گئے

    کرونا وائرس، بلاول کی ہدایات پر عمل کیا جائے، آصف زرداری بھی میدان میں آ گئے

    کرونا وائرس، بلاول کی ہدایات پر عمل کیا جائے، آصف زرداری بھی میدان میں آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا بیانیہ ہے کہ ہم سب نے مل کر کورونا کو ختم کرنا ہے کورونا کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کے بیانیے پر عمل کیا جائے،وزیراعلٰی سندھ نے عوام کے تحفظ کیلیے موثر اور بھرپور اقدامات کیے ہیں کورونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں کی خدمات قابل تعریف ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں دہاڑی دار، مستحقین جو لاک ڈائون سے متاثر ہو رہے ہیں ان کی مدد کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

    اجلاس میں صوبائی وزراء، سید ناصر شاہ، سعید غنی، (وڈیو لنک کے ذریعہ)، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر ہارث گزدر، خالد لطیف، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور دیگر شریک ہوئے

    اجلاس میں سماجی رہنما ایدھی فائونڈیشن کے فیصل ایدھی، چھیپا فائونڈیشن کے رمضان چھیپا، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے، جے ڈی سی فائونڈیشن کے ظفر عباس، میمن فائنڈیشن کے حنیف موتلانی، الخدمت کے نمائندے، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ (وڈیو لنک) شریک ہوئے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے فکر ہے کسی کا چولہا بند نہیں ہونا چاہئے، مخیر حضرات غریب غربہ کی مدد کریں، یہ مشکل وقت ہے اور مشکل وقت قوموں پر آتا ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سنبھالنا ہے، ہمیں عوام کی مدد تو کرنی ہے لیکن یہ ڈپلیکیشن نہیں ہو،میں چاہتا ہوں یہ روزانہ دہاڑی دار اور مستحقین کی مدد مرکزی طور پر ہو تاکہ ڈپلیکیشن نہیں ہو اور زیادہ سے زیادہ عوام کی مدد ہو سکے،

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم ایک موبائل سروس شروع کر رہے ہیں، ایک نمبر ہم عوام کو دینگے اور جس کو راشن چاہئے وہ ایس ایم ایس کردے،

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ نے فلاحی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ جو فلاحی کام کر رہے ہیں وہ جاری رکھیں، سندھ حکومت تمام فلاحی تنظیموں سے ملکر عوام کی مدد کرنے کیلئے کام شروع کر رہی ہے

    واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا ہوا تھا انہیں طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی ملی ہے، آصف زرداری نے طویل عرصے سے خاموشی اختیار کر رکھی تھی لیکن آج انہوں نے کرونا وائرس کے حوالہ سے پالیسی بیان جاری کیا ہے.

  • پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کب تک بڑھانے کا ہوا فیصلہ؟

    پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کب تک بڑھانے کا ہوا فیصلہ؟

    پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کب تک بڑھانے کا ہوا فیصلہ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک چھٹیاں دی جائیں گی،یکم جون سے تعلیمی ادارے کھلیں گے، چھٹیوں میں تعلیمی اداروں میں آدھی فیس لی جائے گی جبکہ اساتذہ کو مکمل تنخواہ دی جائے گی،

    واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند ہوں گے، اب فیصلہ ہوا ہے کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیان دے دی جائیں

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت ہو چکی ہے اور آج سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے. افراسیاب نامی شخص کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی آج ہلاک ہو گیا ہے، جس کے بعد کرونا کے مریضوں کی ہلاکتیں 7 ہو گئیں، پنجاب میں پہلی ہلاکت ہے ،مریض کی عمر 57 برس تھی

    محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 265 ہوگئی لاہور میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے یوں لاہور میں مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی .گجرات میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق ہو گی ، یوں گجرات میں مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی

    گجرانوالہ میں ایک اور مریض میں کورونا کی تصدیق کے بعد تعداد 7 ہوگئی فیصل آباد، منڈی بہاالدین، رحیم یار خان میں 1،1 مریض میں وائرس کی تصدق ہو چکی ہے ، تمام مریضوں کو آئسولیشین وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے

    پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے