Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرفیو ،عوام باز نہ آئے تو گولی مارنے کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے، وزیراعلٰی نے دی شہریوں کو دھمکی

    کرفیو ،عوام باز نہ آئے تو گولی مارنے کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے، وزیراعلٰی نے دی شہریوں کو دھمکی

    کرفیو ،عوام باز نہ آئے تو گولی مارنے کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے، وزیراعلٰی نے دی شہریوں کو دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کرونا کےخدشے کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا ہے، عوام قابو نہیں آئے گی تو گولی مارنے کا حکم دینا پڑے گا

    تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے شیکھرراؤ کا کہنا ہے کہ اگر ریاست میں حالات پولیس سے قابو میں نہیں آئیں گے تو ریاستی حکومت فوج کو طلب کرنے سے گریز نہیں کریگی۔ اگر عوام نے حکومتی احکامات کی پابندی نہ کی تو تلنگانہ حکومت گولی مار دینے کا حکم صادر کرسکتی ہے۔ تلنگانہ میں اتوار کی رات سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لیکن عوام اب بھی گھروں سے باہر نکال کر اپنے اپنے کاموں میں مصروف نظر آرہے ہیں اس لیے ریاستی وزیراعلیٰ نے کرفیو کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کی دھمکی دی ہے.

    تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ریاست میں کرونا کے 36 مریض ہیں، عوام اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور گھروں سے نہ نکلیں اگر عوام نہ مانی تو ہم پٹرول پمپ بھی بند کر دیں گے. وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ قرنطینہ سے ایک کرونا کا مریض 3 بار بھاگ گیا، اگر یہی روش رہی تو پھر پاسپورٹ اور آئی ڈی بلاک کئے جائیں گے، شہریوں کے دشمن ایسے عناصر سے تمام سہولیات چھین لی جائیں گی،

    بھارت میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 10 ہو گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 519 تک پہنچ گئی ہے

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے دہلی میں ایک اور ہلاکت کے بعد دس ہلاکتیں ٹوٹل ہو چکی ہیں،قبل ازیں مغربی بنگال اور ہما چل پردیش میں بھی ایک ایک افراد کی ہلاکت ہوئی تھی، مہاراشٹر میں دو، بہار ، گجرات، کرناٹک، پنجاب میں ایک ایک مریض ہلاک ہوا ہے.

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے 40 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، 536 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 9 کی ہلاکت ہو گئی،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.

  • کورونا وائرس: پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت میں مزید کیسز، ملک میں تعداد ایک ہزارکے قریب پہنچ گئی

    کورونا وائرس: پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت میں مزید کیسز، ملک میں تعداد ایک ہزارکے قریب پہنچ گئی

    اسلام آباد :کورونا وائرس: پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت میں مزید کیسز، ملک میں تعداد ایک ہزارکے قریب پہنچ گئی،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ تعداد 990 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے پنجاب میں پہلی ہلاکت بھی سامنے آگئی۔

    ذرائع کےمطابق آج پنجاب میں اس پہلی ہلاکت کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 7 جبکہ پنجاب میں مزید 47 کیسز، سندھ میں مزید 16 کیسز، خیبر پختونخوا میں 40 اور گلگت بلتستان میں مزید 9 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 990 ہوگئی۔

    کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کے حساب سے سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 16 نئے کیسز آگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 410 ہوگئی۔

    دوسرے نمبر پرکرونا متاثریں کی تعداد کے پیش نظرپنجاب میں مریض زیادہ ہیں ،اس بارے میں صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان قیصر آصف کا کہنا تھا کہ ان 16 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 296 ہوگئی۔
    ، پنجاب کی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹوئٹ میں ایک مریض کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کا شکار 57 سالہ شخص میو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔انہوں نے لکھا کہ یہ پورے ملک کے لیے مشکل وقت ہے، اس وبا سے لڑنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ گھروں میں رہیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کیسز میں 176 وہ زائرین ہیں جو ایران سے پاکستان آئے، اس کے علاوہ 59 کیسز لاہور، 2 ملتان، 2 راولپنڈی، 12 گجرات، 3 جہلم، 7 گوجرانوالہ اور ایک ایک فیصل آباد، منڈی بہاالدین، رحیم یار خان اور سرگودھا سے ہے۔بعد ازاں صوبے میں مزید 31 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 296 کنفرم مریض ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان مریضوں میں 176 زائرین، لاہور کے 65، ملتان کے 3، راولپنڈی کے 2، گجرات کے 20، جہلم کے 16، گوجرانوالہ کے 8، فیصل آباد کے 2 جبکہ منڈی بہاوالدین، رحیم یار خان اور سرگودھا کے ایک، ایک مریض شامل ہیں۔

    محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 40 کیسز سامنے آئے ہیں۔ان میں سے 37 کیسز ڈیرہ اسمٰعیل خان، 2 پشاور اور ایک کیس جنوبی وزیرستان میں سامنے آیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں مجموعی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

    اس وائرس سے ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 990 تک جاپہنچی ہے جبکہ 7 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں، جس میں حالیہ انتقال کے سوا دیگر 3 کا تعلق خیبرپختونخوا، ایک کا سندھ، ایک کا گلگت بلتستان اور ایک بلوچستان سے ہے۔

    اگر ملک میں مجموعی تعداد پر نظر ڈالیں تو اس وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 410 ہے جبکہ پنجاب 296 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    اسی طرح بلوچستان میں 110 افراد جبکہ گلگت بلتستان میں 80 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔مزید برآں اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔تازہ اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 9 مزید کیسز رپورٹ ہونے سے علاقے کے متاثرین کی تعداد 80 ہوگئی۔

    کورونا وائرس کے باعث اگر پاکستان کی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج تعینات کردی گئی ہے۔
    اگرچہ وزیراعظم عمران خان ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن سے انکار کرچکے ہیں تاہم صوبوں اور دیگر علاقوں کی جانب سے اپنی حدود میں لاک ڈاؤن اور مختلف طرح کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ کی بات کریں تو یہاں 23 مارچ سے 15 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہوچکا ہے۔اس لاک ڈاؤن کے دوران تمام کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری دفاتر، پارکس، ٹرانسپورٹ، دکانیں بند ہیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ رسٹورنٹس کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، ساتھ ہی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

    صوبہ پنجاب میں بھی ایک طرح کا ‘لاک ڈاؤن’ ہی ہے تاہم سرکاری حکام اسے لاک ڈاؤن کا نام نہیں دے رہے لیکن اس 14 روزہ پابندیوں کے دوران تمام شاپنگ مالز، بازار، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارکس، سیاحتی مقامات بند رہیں گے جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

    بلوچستان میں بھی کاروباری مراکز بند کرنے اور ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں بھی جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مختلف پابندیاں لگادی گئی ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں غیرمعینہ مدت جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہفتوں کا مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں میں ہوا مزید اضافہ،کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں میں ہوا مزید اضافہ،کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    بھارت میں کرونا سے ہلاکتوں میں ہوا مزید اضافہ،کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 10 ہو گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 519 تک پہنچ گئی ہے

    بھارتی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس سے دہلی میں ایک اور ہلاکت کے بعد دس ہلاکتیں ٹوٹل ہو چکی ہیں،قبل ازیں مغربی بنگال اور ہما چل پردیش میں بھی ایک ایک افراد کی ہلاکت ہوئی تھی، مہاراشٹر میں دو، بہار ، گجرات، کرناٹک، پنجاب میں ایک ایک مریض ہلاک ہوا ہے.

    بھارت میں کرونا وائرس کے 40 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، 536 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جن میں سے 9 کی ہلاکت ہو گئی،کیرالا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض 95 ریکارڈ کئے گئے ہیں ، مہاراشٹرا 89 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں لے بعد مودی نے بھارت میں 21 دن کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے،مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں،

  • جیل میں‌ کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد کیا کئے گئے مزید بچاؤ کے اقدامات؟

    جیل میں‌ کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد کیا کئے گئے مزید بچاؤ کے اقدامات؟

    جیل میں‌ کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد کیا کئے گئے مزید بچاؤ کے اقدامات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں قیدی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد جیل میں اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو کورونا وائرس جیسی موذی مرض سے بچاؤ وتدراک کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جیلوں میں آنےوالے نئے قیدیوں کی ٹریول ہسٹری پوچھی جاتی ہے۔جیلوں میں ماسک اور گلوز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    کھانے سے پہلے اور بعد میں واش بیسن پر ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کے لیے صابن اور باتھ روم کی صفائی جیسے انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ برتنوں کا بغیر صفائی کے دوبارہ استعمال سے اجتناب کیا جاتا ہے۔ ہر جیل میں ٹمپریچرچیک کرنے کے لئے4عدد ٹمپریچر گن دستیاب ہیں۔ جیل کے اندر جوڈیشل ہو کر داخل ہونے والے نئے اسیران کو ڈیوڑھی میں وصول کرتے وقت میڈیکل آفیسر/پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کی بابت چیک کیا جاتا ہے۔

    اگر کسی اسیر میں کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص ہو تو اس کی بیماری کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھیج دیا جاتا ہے یا پھر جیل میں فوری طور پر قرنطینہ مرکز میں باقی اسیران سے الگ رکھا جاتا ہے تاکہ اس کا علاج کیا جا سکے۔ جیل کےاندر پہلے سےمقید تمام اسیران کو میڈیکل آفیسر/پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے چیک کرتا ہے۔

    ہر جیل میں کم از کم 4 سیلوں پر مشتمل الگ کورونا وائرس مرکز کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔جیلوں میں ملاقاتیں نہیں ہو رہیں اور نہ ہی کورٹ پروڈکیش ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی ہے پنجاب میں 281 ،بلوچستان میں 110،سندھ میں 407،گلگت بلتستان میں 80، آزادکشمیر میں 1،خیبر پختونخواہ میں 78 مریض ہیں

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان کیسز میں سے کراچی میں 8 مریضوں میں کرونا مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ 5 متاثرہ افراد کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    تازہ ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، تفتان سے آنے والے زائرین کی تعداد 265 ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق دادو سے ہے

    کرونا وائرس سے پاکستان میں 7 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ،پنجاب میں گزشہ روز پہلی ہلاکت ہوئی ہے

  • کتنے ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس کس ملک سے منگوائیں؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

    کتنے ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس کس ملک سے منگوائیں؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

    کتنے ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس کس ملک سے منگوائیں؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں تقریبا 22 سو ونٹیلیٹر موجود ہیں۔ ہم نے مئی کے آخر تک ونٹیلیٹرز کی تعداد 10ہزار تک بڑھانی ہے۔

    جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وباء پھیلنے کے ساتھ ہی ملک میں ماسک کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، چین سے میڈیکل کا سامان منگوانے میں مشکلات کے باوجود ہم نے بہت سے آرڈر بک کر لیے ہیں،کل ایک جہاز دس لاکھ ماسک اور پچاس ہزار ٹیسٹنگ کٹس لیکر کر پاکستان آئے گا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ کو ایک جہاز 12 ٹن میڈیکل کا سامان چین سے لیکر آئے گا۔اس کے علاوہ ہفتہ یا اتوار کو بیجنگ اور ووھان سے بھی 6 ٹن سامان لیکر پاکستان پہنچے گا۔ 28مارچ کو چین سے سامان لانے کے لئے ایک دن کے لئے بارڈر کھولا جائے گا۔ حکومت این ڈی ایم اے کو تمام درکار وسائل مہیا کر رہی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی ہے پنجاب میں 281 ،بلوچستان میں 110،سندھ میں 407،گلگت بلتستان میں 80، آزادکشمیر میں 1،خیبر پختونخواہ میں 78 مریض ہیں

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان کیسز میں سے کراچی میں 8 مریضوں میں کرونا مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ 5 متاثرہ افراد کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔

    تازہ ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، تفتان سے آنے والے زائرین کی تعداد 265 ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق دادو سے ہے

    کرونا وائرس سے پاکستان میں 7 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ،پنجاب میں آج پہلی ہلاکت ہوئی ہے

  • اسلام آباد لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کیا ہو گا بند اور کیا ہو گا کھلا؟

    اسلام آباد لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کیا ہو گا بند اور کیا ہو گا کھلا؟

    اسلام آباد لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، کیا ہو گا بند اور کیا ہو گا کھلا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوجزوی طورلاک ڈاؤن کردیا گیا،ضلعی انتظامیہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا،اسلام آباد میں نقل و حرکت، دفاتر ، ہسپتالوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروبار پر مزید پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔

    اسلام آباد میں پبلک آفس صبح10سےشام 4بجےتک کھلےرہیں گے،پبلک آفس صبح10سےشام 4بجےتک کھلے رہیں گے،میٹروبس سروس صبح ساڑھے8سے ساڑھے 10اوردوپہر3سے ساڑھے 5تک چلےگی،میٹروبس میں مسافروں کودوران سفرایک سیٹ کا فاصلہ رکھنا ہوگا ،اجتماعات پرپابندی،اسپتالوں کی اوپی ڈیزمعطل،ایمرجنسی میں کام ہوگا،اسلام آباد کے اندر اور دوسرے شہروں کی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ٹیکسی اور کیب سروس کو قواعد وضوابط کے مطابق اجازت ہوگی۔ لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز مکمل بند ہونگی تاہم ایمرجنسی کھلی رہیں گی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ تمام صوبے یہاں تک کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بھی لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ، عمران خان فرماتے ہیں کہ لاک ڈائون سہی آپشن نہیں ، عمران خان کرفیو کی تو بات کر رہا ہے لاک ڈائون کی مخالفت کر رہا ہے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا،اس موقع پر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دورے کامقصدگزشتہ اجلاس میں کیے جانے والےفیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانا ہے ،کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےحکومت سخت اوربھرپور اقدامات اٹھارہی ہے،کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے کل تک مزید20بیڈ تیارہوجائیں گے ،اگلے چند روز کے اندر مزید50بیڈزکی اپ گریڈیشن مکمل ہوجائےگی،

  • اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں ، سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحتیاب ہوگئے

    اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں ، سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحتیاب ہوگئے

    کراچی :اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں ، سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحتیاب ہوگئے،اطلاعات کےمطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد اس مرض سے سندھ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 10 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ان 10 مریضوں کے حالیہ ٹیسٹ منفی آئے ہں جس کے بعد اللہ کا شکر ہے کہ سندھ میں شفایاب ہونے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 410 ہوگئی ہے جن میں سے اب 14 افراد صحتیاب جب کہ ملک بھر میں مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوئےہیں جن میں سے سندھ میں 14 ،گلگت بلتستان میں 4 اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

  • کرونا وائرس، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے کے بعد پاکستان میں علاقائی فضائی آپریشن بھی معطل

    کرونا وائرس، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے کے بعد پاکستان میں علاقائی فضائی آپریشن بھی معطل

    کرونا وائرس، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے کے بعد پاکستان میں علاقائی فضائی آپریشن بھی معطل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے بعد علاقائی پروازیں بھی منسوخ کر دی ہیں

    ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے علاقائی پروازوں کی منسوخی سے متعلق نوٹم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام ایئر لائن آپریٹرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ تمام قسم کی علاقائی شیڈول، بغیر شیڈول چارٹرڈ اور نجی ہوائی جہاز کے مسافروں کی پروازوں کا آپریشن 26 مارچ کو شام 6 بجے سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا جن کو منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گے

    واضح رہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل فضائی آپریشن بھی معطل کر رکھا ہے، سندھ حکومت نے علاقائی پروازوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے اہم فیصلہ کیا.

    قبل ازیں پاکستان میں لاک ڈاؤن ہے، پبلک ٹرانسپوررٹ بھی معطل ہے، ریلوے بھی آج سے بند کر دی گئی ہے، کرونا کے پاکستان میں 972 مریض سامنے آ چکے ہیں ، پنجاب میں 281،بلوچستان میں 110،سندھ میں 407،گلگت بلتستان میں 80، آزادکشمیر میں 1،خیبر پختونخواہ میں 78 مریض ہیں ،پاکستان میں کرونا سے 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان کیسز میں سے کراچی میں 8 مریضوں میں کرونا مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ 5 متاثرہ افراد کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔

    تازہ ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، تفتان سے آنے والے زائرین کی تعداد 265 ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق دادو سے ہے

  • خانہ جنگی و دیگر بیماریوں کے شکار یمن و لبیا کورونا سے اب تک محفوظ،عجیب معاملات سے دنیا حیران

    خانہ جنگی و دیگر بیماریوں کے شکار یمن و لبیا کورونا سے اب تک محفوظ،عجیب معاملات سے دنیا حیران

    واشنگٹن : خانہ جنگی و دیگر بیماریوں کے شکار یمن و لبیا کورونا سے اب تک محفوظ،عجیب معاملات سے دنیا حیران،اطلاعات کےمطابق چین سے دسمبر 2019 کی وسط میں شروع ہونے والا کورونا وائرس 24 مارچ کی شام تک دنیا بھر کے 180 سے زائد ممالک تک پہنچ چکا تھا جب کہ اس مرض سے متبلا افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 92 ہزار تک جا پہنچی تھی۔

    اگرچہ کورونا وائرس اب تک دنیا کے تمام ممالک تک نہیں پہنچا، تاہم یہ وبا تیزی سے ایک سے دوسرے ملک تک پھیل رہی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس اگلے ایک سے ڈیڑھ ماہ تک دنیا کے تمام یعنی 250 سے زائد ممالک، ریاستوں اور جزائر تک پہنچ جائے گا۔

    جہاں اس وقت کورونا وائرس دنیا کے کئی چھوٹے جزائر اور انتہائی چھوٹی ریاستوں تک نہیں پہنچا، وہیں کورونا سے متاثر ممالک چین، قازقستان اور روس جیسے ممالک کے ساتھ زمینی سرحد رکھنے والا ملک منگولیا اور میانمار، چین، تھائی لینڈ, ویتنام و کمبوڈیا جیسے ممالک کے ساتھ زمینی سرحدین رکھنے والے ملک لاؤس تک بھی کورونا 24 مارچ کی شام تک نہیں پہنچ سکا تھا۔

    منگولیا اور لاؤس جیسے ممالک میں تاحال کورونا وائرس کے کیس رپورٹ نہ ہونے پر کئی ممالک اور عالمی ماہرین صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ عین ممکن ہے کہ وہاں کی حکومت یا تو حقائق کو خفیہ رکھ رہی ہو یا پھر وہاں وبا کو تشخیص کرنے کا طریقہ ہی موجود نہ ہو۔

    تاہم منگولیا اور لاؤس کی طرح دیگر کئی ممالک بھی ایسے ہیں جہاں تک تاحال کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور ایسے ممالک میں خانہ جنگی، قحط سالی، بھوک اور کئی بیماریوں کا سامنا کرنے والے ممالک یمن اور لیبیا بھی ہیں، جہاں 24 مارچ کی شام تک ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

    خانہ جنگی کی وجہ سے یمن میں ماضی میں ہیضے کی وبا سمیت بھوک، بخار، نزلے و زکام کئی بیماریاں پھوٹ چکی ہیں اور ان بیماریوں میں لاکھوں یمنی افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔صرف 2017 میں یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے ہی 5 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے تھے، تاہم اچھی بات یہ ہے کہ وہاں تاحال کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    یمن کی زمینی سرحدیں اہم ترین اسلام ملک اور کورونا وائرس سے متاثرہ سعودی عرب اور عمان سے ملتی ہیں، تاہم اس باوجود یمن میں کوئی بھی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اسی طرح لبیا میں بھی 24 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا تھا، تاہم وہاں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح حفاظتی انتظامات شروع کردیے گئے ہیں جن کے تحت اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔اگرچہ یمن میں 24 مارچ کی شام تک کوئی بھی کورونا کا کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا تاہم یمنی عوام نے پہلے سے ہی وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کرنا شروع کردیے تھے۔

    اسرائیلی اخبار ہارتز کے مطابق 24 یمن میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہ ہونے کے باوجود وہاں کی مقامی خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت فیس ماسک بنانا شروع کردیےہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد ماسک کو استعمال کریں۔

    رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یمن میں ترجمان الطاف موسانی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خانی جنگی کے شکار ملک کی انتظامیہ وبا سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ انتطامات اٹھا رہی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کے مطابق اس وقت بھی یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت اہم شہر ادن میں بھی کورونا کے ٹیسٹ کے سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں، جہاں بیک وقت ہزاروں افراد کا ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔

    عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کی انتظامیہ سمیت ڈبلیو ایچ او یمن میں ہسپتالوں میں کورونا سے نمٹنے کے لیے بہتر انتظامات کر رہی ہے جب کہ دوائی ساز کمپنیاں بھی فیس ماسک اور سینیٹائزر سمیت دیگر چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنانےکے لیے کوشاں ہیں

  • پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کوروناکے 283کیسزہیں ان میں 176زائرین ہیں،روک تھام کے باوجود لوگ باہرسیرکیلئے نکل رہے ہیں،تمام لوگوں سے گھروں میں رہنےکی اپیل ہے،کوشش ہےدیہاڑی داروں کوراشن بھی پہنچایاجائے،

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی ہے پنجاب میں 281،بلوچستان میں 110،سندھ میں 407،گلگت بلتستان میں 80، آزادکشمیر میں 1،خیبر پختونخواہ میں 78 مریض ہیں

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان کیسز میں سے کراچی میں 8 مریضوں میں کرونا مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ 5 متاثرہ افراد کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔

    تازہ ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، تفتان سے آنے والے زائرین کی تعداد 265 ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق دادو سے ہے

    کرونا وائرس سے پاکستان میں 7 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ،پنجاب میں آج پہلی ہلاکت ہوئی ہے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے ، جو 6 اپریل تک جاری رہے گا،

    پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے