Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کرونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے تا ہم کرونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوئی ہے

    این سی او سی کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے پاکستان میں بھی تباہی مچائی، تاہم اب کرونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ملک بھر میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار327 جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27ہزار905 ہوگئی ہے سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 51 ہزار448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، پنجاب میں چار لاکھ 23 ہزار670، اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار348، بلوچستان میں 32 ہزار772، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257 ہو گئی ہے

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 449 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار289، خیبرپختونخوا پانچ ہزار426، اسلام آباد 904، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 733 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ہوشیار، کرونا ویکسین کا گھن چکر شروع،ویکسین نہ لگوائی تو زندگی رک جائے گی

  • عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    نیویارک: عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق کامیڈین کرس راک کا شمار ان شوبز ستاروں میں ہو گیا ہے جو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں کامیڈین اسٹار نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں اور فوری طورپر اس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

    فضا علی اسپتال داخل ،مداحوں سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست

    56 سالہ عالمی شہرت یافتہ کامیڈین نے اپنے مداحوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی ہدایات پر بھی عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ وہ خود کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔

    اخبار کے مطابق کرس راک کی جانب سے یہ اپیل اس وقت کی گئی ہے جب خود ان کا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے کامیڈین کے مطابق اتوار کے دن ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ایمی ایوارڈزکیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

    انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر بھروسہ کریں اور فوری طور پر کورونا ویکسین لگوائیں۔

    کرس راک کے متعلق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے اپنے کامیڈین دوست ڈیوڈ چیپل کے ہمراہ نیویارک شہر میں دیکھے گئے تھے تو اس وقت انہوں نے ماسک تک نہیں پہنے ہوئے تھے اور وہ دونوں ہنس ہنس کر خوش گپیوں میں مشغول تھے۔

    بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

  • کورونا کے خلاف موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر

    کورونا کے خلاف موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر

    واشنگٹن :کورونا کے خلاف موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ،اطلاعات کے مطابق موڈرنا کی کووڈ ویکسین بیماری سے متاثر افراد میں ہسپتال کے داخلے کی روک تھام کے لیے مؤثر ترین ہے۔

    یہ بات امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری نئی تحقیق میں سامنے آئی۔اس تحقیق میں 5 ماہ کے عرصے کے دوران موڈرنا، فائزر/بائیو این ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز کی افادیت کا موازنہ کیا گیا تھا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ موڈرنا ویکسین کے استعمال سے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 93 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

    فائزر ویکسین میں یہ شرح 88 فیصد اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین میں 71 فیصد دریافت کی گئی۔تحقیق میں مارچ سے اگست 2021 کے دوران 18 امریکی ریاستوں کے 21 ہسپتالوں میں زیرعلاج رہنے والے 36 سو سے زیادہ کووڈ مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن مکمل ہونے کے 4 ماہ بعد تک موڈرنا اور فائزر ویکسینز کی ہسپتال میں داخلے کی روک تھام کے حوالے سے افادیت لگ بھگ ایک جیسی تھی۔مگر 5 ویں مہینے میں فائزر کی افادیت 91 فیصد سے گھٹ کر 77 فیصد تک پہنچ گئی، مگر موڈرنا کی افادیت میں 5 ویں مہینے میں محض ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    محققین نے بتایا کہ اگرچہ حقیقی دنیا کے ڈیٹا میں ویکسین سے ملنے والے تحفظ کی شرح کچھ حد تک مختلف ہوسکتی ہے، مگر تمام ویکسینز سے ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے۔

    محققین نے موڈرنا کی دیرپا افادیت کے حوالے سے چند وجوہات کے بارے میں بھی بتایا جیسے فائزر کے مقابلے میں موڈرنا ویکسین کی دوسری خوراک ایک ہفتے تاخیر سے دی جاتی ہے۔

  • کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا

    کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا

    کراچی :کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں۔ ‏محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے۔

    موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔ بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا

    ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 71 اموات

    ملک میں کورونا سے مزید 71 اموات

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55 ہزار 27 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 2ہزار580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ23ہزار841 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار206 ہو گئی۔ اور مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 72، پنجاب میں 4 لاکھ 21 ہزار800، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار114، بلوچستان میں 32 ہزار757، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 240 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار258، خیبرپختونخوا 5 ہزار 395، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • ملک بھر میں کورونا سے مزید 63 اموات

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 63 اموات

    ملک بھر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے سبب مزید63افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 77 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں مزید 2 ہزار 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 135 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں چار لاکھ 20 ہزار 615، سندھ میںچار لاکھ 49 ہزار 349، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 738، بلوچستان میں 32 ہزار 722، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232، اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار 923 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے باہر:اوربھی خوشخبری سنادی گئی

    پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے باہر:اوربھی خوشخبری سنادی گئی

    اسلام اباد:پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے باہر:اوربھی خوشخبری سنادی گئی،اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے بالآخرپاکستان کوریڈلسٹ سے باہرنکال دیا ہے اورساتھ اوربھی خوشخبری سنادی گئی ہے

    برطانوی حکومت نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ نے بڑے غوروخوض کےبعد پاکستان سمیت 8ممالک کوریڈلسٹ سےنکالنےکافیصلہ ہے

    ادھر بر طانوی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ پاکستان سےبرطانیہ آنے والے مسافروں کیلئےپی سی آرٹیسٹ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے

    ادھر پاکسعتان میں برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر نے اہل پاکستان کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ماہ تک بڑی تکلیف دہ صورت حال میں رہنے کے بعد بالآخرپاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے اس دوران بڑی تکلیف کا سامنا کیا

    برطانوی سفیر نے اپنے پیغام میں اسدعمر،ڈاکٹرفیصل سلطان اوردیگر پاکستانی اداروں کواس کی اطلاع دیتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے

    یاد رہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو اس سال اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر رکھا ہے جبکہ نڈیا کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا تاہم پاکستان کو اسی فہرست میں برقرار رکھا گیا تھا۔

    کچھ عرصہ پہلے برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی حکام کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے آگاہ نہیں کررہے ہیں لہٰذا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

  • عرب امارات کا پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پرعدم اطمینان

    عرب امارات کا پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پرعدم اطمینان

    اسلام آباد: عرب امارات کا پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پرعدم اطمینان ،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اظہار تشویش پر ذمہ داران کوخط لکھ دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے معیار پر تشویش کے اظہار کے بعد این سی او سی نے وفاقی وزارت صحت اورپاکستان سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر ناقص ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کے خلاف نوٹس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی سی اے اے نے پاکستانی ایئر پورٹس پر ٹیسٹ کو غیر معیاری قرار دیا ہے، اگست 2021 میں پاکستان سے 75 ہزار مسافر یو اے ای گئے، ان سب کے پاکستانی ایئر پورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا تھا، جنھیں غیر معیاری قرار دیا گیا۔

    خط میں این سی او سی نے کہا ہے کہ غیر معیاری ٹیسٹ رپورٹس سے بیرون ملک پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اس لیے ریگولیٹری اتھارٹی ایئر پورٹس پر لیبارٹریز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان سے 75 ہزار مسافر متحدہ عرب امارات گئے تھے، جن میں سے 684 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا تھا۔

    پاکستان سے آنے والے افراد کے کورونا سے متاثر ہونے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں لیبارٹریوں کے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

  • دنیا میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں:عالمی ماہرین کااتفاق

    دنیا میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں:عالمی ماہرین کااتفاق

    ٹورنٹو:دنیا میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں:عالمی ماہرین کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق اس وقت دنیا بھرمیں محقیق اس بات پرمتفق ہیں کہ ٹھیک ہےکہ کورونا وبا نے تباہی مچائی مگرسب سے زیادہ اس وبا کے دوران جس چیز نے تباہی پھیلائی وہ جھوٹ، فریب اورمن گھڑت کہانیاں ہیں

    اس‌حوالے سے کینیڈا میں ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت عالمی وبا کے دوران دنیا میں کووڈ 19 کی جھوٹی معلومات کا گڑھ رہا ہے اور کورونا کے بارے میں وہاں سے سامنے آنے والی ہر 6 میں سے ایک خبر جھوٹی ہے۔

    کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کے ایک محقق کی طرف سے ‘انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اینڈ انسٹی ٹیوشنز’ جریدے میں شائع یہ تحقیق 138 ممالک میں غلط معلومات کے 9،657 ٹکڑوں کا احاطہ کرتی ہے۔

    کینیڈین یونیورسٹی میں صرف یکم جنوری سے رواں سال یکم مارچ تک پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کو پرکھا گیا جس میں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں کا مواد بھی شامل ہے۔اگرباقی عرصے کوبھی شامل کریں تو یہ تو بہت زیادہ پریشان کن حقائق سامنے آئیں گے

    تحقیق کے مصنف ڈاکٹر محمد سعید الزمان کے مطابق اس مطالعے میں استعمال ہونے والا ڈیٹا ، پوائنٹرز کے عالمی فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک آئی ایف سی این (IFCN )کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ آئی ایف سی این کے پاس اس وقت پوری دنیا سے اکٹھا کیا گیا کووڈ 19 کا غلط معلومات کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ دنیا میں غلط معلومات پھیلانے کا سب بڑا ذریعہ سوشل میڈیا ہے جہاں سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کا حصہ 85 فیصد ہے۔

    تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مجموعی طور پر 91 فیصد جعلی خبریں انٹرنیٹ کے ذریعے (بشمول سوشل میڈیا) پھیلائی گئی ہیں ۔ اس میں سب سے بڑا حصہ بھارت کا (18فیصد ) ہے ۔ اس کے بعد برازیل (9 فیصد ) اور تیسرے نمبر پر امریکا (8.6 فیصد ) ہے۔

    بھارت سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کی مقدار بھی سب سے زیادہ یعنی 16 فیصد ہے جب کہ اس کے بعد امریکا (9.7 فیصد) اور برازیل (8.6فیصد ) ہے۔

  • چین پھربازی  لے گیا: ایک ارب سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی

    چین پھربازی لے گیا: ایک ارب سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی

    بیجنگ :چین پھربازی لے گیا: ایک ارب سے زائد افراد کو ویکسین لگادی گئی ،اطلاعات کے مطابق چین کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے جب عالمی سطح پر ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد پانچ ارب سے تجاوز کر ہوچکی ہے۔

    آج جمعرات کو چین کے قومی صحت کمیشن نے اعلان کیا کہ ملک نے اپنے 1.41 شہریوں میں سے 1 بلین کوویڈ 19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین دی ہے ، جو دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کی ویکسینیشن مہم کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

    قومی صحت کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین نے زیادہ آبادی کے ساتھ ویکسین لگانے میں بھی پہل کردکھائی ہے جوایک اعزازسے کم نہیں

    چین اب اپنے شہریوں کو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں تقریبا تین گنا زیادہ ویکسین لگا چکا ہے۔ بھارت ، جس کی آبادی 1.36 بلین سے تھوڑی کم ہے ، نے چین کی 2.16 بلین خوراکوں کے مقابلے میں 766 ملین ویکسین خوراکیں دی ہیں۔

    قومی صحت کمیشن کا کہنا ہے کہ فی کس کی بنیاد پر چین دیگر عالمی طاقتوں سے بھی آگے بڑھ رہا ہے

    نیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 64 ہزارسے زائد ہوگئیں ہیں‌ ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 33 ہزار سے زائد مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار876 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 33 لاکھ 84 ہزار 977 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 82 ہزار 341 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 22 لاکھ 88 ہزار 205 ہو چکی ہے۔

    1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 43 ہزار 528 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 755 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 87 ہزار 847 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 19 ہزار 830 ہو گئی۔

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 446 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 72 لاکھ 82 ہزار 810 ہو چکی ہے۔