Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ویکسین نہ لگوانے کے نقصانات:جلدی فوت ہوجانے کے امکانات 11 فیصد زیادہ ہیں:ماہرین

    ویکسین نہ لگوانے کے نقصانات:جلدی فوت ہوجانے کے امکانات 11 فیصد زیادہ ہیں:ماہرین

    واشنگٹن :ویکسین نہ لگوانے والے افراد:جلدی فوت ہوجانے کے امکانات 11 فیصد زیادہ ہیں:ماہرین نے ڈرا دیا ، اطلاعات کے مطابق امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں وبا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہونے کے امکانات بھی بڑھ جانے کے حوالے سے خبردارکیا ہے

    اس طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کے فوائد سے متعلق اب تک آنے والی متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ویکسینیشن سے لوگ وبا سے متاثر ہونے سے قدرے محفوظ بن جاتے ہیں۔

    تاہم امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ بڑی تحقیق سے ثابت ہوا کہ جو لوگ کورونا سے تحفظ کی ویکسین نہیں لگواتے ان میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

    امریکا کے طبی ادارے ’سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پروینٹ کنٹرول سینٹر‘ (سی ڈی سی) کی تحقیق کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے افراد میں کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال جانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

    ماہرین نے امریکا کی 13 مختلف ریاستوں میں 6 لاکھ سے زائد کورونا مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر ویکسین کے کئی فوائد ہیں۔

    تحقیق کے نتائج سےمعلوم ہوا کہ جو لوگ ویکسین نہیں لگواتے، کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ایسے افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات 10 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

    نتائج کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے وبا کا شکار ہونے کے بعد مرنے کے امکانات بھی 11 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

    سی ڈی سی کی جانب سے کی گئی ایک اور تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر تمام ویکسینز کورونا کی تمام اقسام پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ان کا 60 سے 90 فیصد فائدہ ہوتا ہے۔

    دوسری تحقیق کے مطابق کورونا کے تمام بشمول ڈیلٹا اقسام میں موڈرینا کی ویکسین سب سے زیادہ 95 فیصد تک فائدہ مند ہوتی ہے جب کہ فائزر اور آسٹررزینکا سمیت دیگر ویکسینز بھی 60 سے 80 فیصد تک فائدہ دیتی ہیں۔

    تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ 75 سال یا اس سے زائد کی عمر کے افراد کو عام طور پر کورونا ویکسینز ڈیلٹا یا دیگر خطرناک کورونا کی اقسام سے کم تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

  • ملک بھرمیں‌15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع:طریقہ کار بھی بتادیا

    ملک بھرمیں‌15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع:طریقہ کار بھی بتادیا

    اسلام آباد :ملک بھرمیں‌15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع:طریقہ کار بھی بتادیا ،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں بچوں کوکورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ، ویکسی نیشن 13ستمبر سے ہوگی

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 تا18سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن 13ستمبرسےہوگی، 15 تا 18 سال والوں کوفائزرکوروناویکسین لگائی جائےگی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پہچان اور تصدیق کےلییے 15 تا 18 سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔

     

     

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 18 سال سےکم عمرافرادکی نظر ثانی شدہ ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری کردی گئی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ12تا17سالہ کمزورقوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزورقوت مدافعت والےافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کاثبوت پیش کرناہوگا۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، یومیہ 80 سے زائد اموات ریکارڈ اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کئے جارہے ہیں۔

     

    ادھرملک بھر میں کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ ایک ہزار 367 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463، سندھ میں 4 لاکھ 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 154، بلوچستان میں 32 ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 94 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • ‏این سی او سی کا کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے اہم پیغام

    ‏این سی او سی کا کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے اہم پیغام

    ‏این سی او سی کا کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، حکومت کی جانب سے محدود لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے

    این سی او سی کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کے لئے اہم ہدایات جاری کی جاتی ہیں، اب این سی او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے اہل افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے

    این سی او سی کی جانب سے کرونا کیسز کے نئے اعدادو شمار بھی جاری کئے گئے ہیں، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز سے گزشتہ 24 گھنتوں میں 82 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 26 ہزار 662 ہو گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے تین ہزار 480 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 1 ہزار 367 ہوگئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے تمام شہروں میں مجموعی طور پر کرونا کے 63 ہزار 181 ٹیسٹ کیے گئے اس عرصے میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی

    دوسری جانب سندھ کے تعلیمی اداروں میں کی کورونا ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے، محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے تعلیمی اداروں میں 17 سال اور اس سے زائد عمر طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا محکمہ صحت نے نویں تا بارہویں جماعت کے بجائے 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ کو ویکسین لگانے کی ہدایت جاری کردی ہے، تعلیمی اداروں میں طلبا کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر کے تمام افراد کے ویکسی نیشن کارڈ سکول میں جمع کروائیں

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    قبل ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے پٹرول پمپس پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنا شروع کردیے،اب پٹرول صرف انکو ملے گا جس نے کورونا ویکیسن لگوائی ہوگئی ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں اور پٹرول پمپس پر چیکنگ جاری ہے،کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو چیک کیا جا رہا ہے.اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا ڈی ایچ اے کے علاقے میں متحرک ہین اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں پٹرول پمپس ڈلوانے کے لئے آنے والوں کی چیکنگ کی جار ہی ہے

  • شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا

    شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا

    لاہور:شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال پی سی بی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن 22-2021 کے لیے پاکستان کرکٹ کا آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بن گیا ہے۔

    اس پارٹنرشپ کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈاب شوکت خانم ہسپتال کی مدد سے مینز، ویمنز اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے لیے مقررہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور دیگر پروٹوکولز پر مل کر کام کرے گا۔

    اس دوران پاکستان کو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ (مینز اور ویمنز ٹیمیں) ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ ، قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹورنامنٹس بھی اسی دوران کھیلے جائیں گے۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ شراکت داری ہمارےلیے اطمینان اور فخر کی بات ہے۔ شوکت خانم ہسپتال نے گزشتہ کئی برسوں میں اپنے آپ کو ملک کے ایک بہترین ٹرسٹ کے طور پر منوایا ہے۔ یہ ادارہ غریب اور پسماندہ افراد کی خدمت کی غرض سے دنیا بھر میں جاناجاتا ہے۔

    وسیم خان نے کہاکہ فلاحی کاموں سمیت، شوکت خانم ہسپتال، عالمی معیار کا ہیلتھ کیئر نظام بھی فراہم کرتا ہے، جو آئندہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے دوران ہمارے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    ڈاکٹر عاصم یوسف، قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خانم:

    عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ شوکت خانم نے ہمیشہ صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ کرکٹ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے اور دیکھا جانے والا کھیل ہے ۔ اس ضمن میں ہم پی سی بی کے آفیشل ہیلتھ کیئر پارٹنر بننے پر بہت مسرور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا اور پی سی بی کا ساتھ گزشتہ دو دہائیوں سے قائم ہے۔ یہ تازہ ترین معاہدہ ملک میں صحت اور حفاظت کے معیار کو بڑھانے سے متعلق ہمارےبلند عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم ہسپتال ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے شانہ بشانہ رہا ہے ، چاہے یہ ایج ویریفیکیشن کا عمل ہو، بین الاقوامی ایونٹس کے لیے ایمرجنسی ہیلتھ کوور ، قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے لیبارٹری کی خدمات ،اور حال ہی میں پاکستان کی ملک یا بیرون ملک سیریز سے متعلق کوویڈ 19 انتظامات کی نگرانی۔

    اس طرح کی تشخیصی خدمات سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی لاہور اور پشاور کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتالوں میں مستحق کینسر کے مریضوں کے علاج پر خرچ ہوتی ہے ، جہاں 75 فیصد سے زائد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جاتا ہے۔

  • طالب علموں کی موجیں:کرونا وائرس کیسز میں تیزی : تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

    طالب علموں کی موجیں:کرونا وائرس کیسز میں تیزی : تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال میں شدت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں دی گئی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے بروز بدھ مورخہ 15 ستمبر تک مزید بند رہیں گے۔ اس توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش کیا گیا ہے۔

     

     

    کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 24 حساس اضلاع پر ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 29 اگست کو کورونا پابندیوں کی توسیع ہوئی تھی۔ کورونا کی پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری اور نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں بھی سکول 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔ نوٹیفیکیشن میں اِن ڈور، آؤٹ ڈور اجتماعات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • بھارتی کھلاڑی برطانیہ میں کورونا پھیلانے لگےمگرریڈ لسٹ سے پھر بھی باہر

    بھارتی کھلاڑی برطانیہ میں کورونا پھیلانے لگےمگرریڈ لسٹ سے پھر بھی باہر

    لندن :بھارتی کھلاڑی برطانیہ میں کورونا پھیلانے لگےمگرریڈ لسٹ سے پھر بھی باہر ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے دورے پرگئی ہوئی بھارت کی کرکٹ ٹیم میں کورونا وائرس کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا اوراب تو یہ صورت حال ہے کہ برطانیہ مانچسٹر میں بھارتی کھلاڑی کورونا کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں‌مگرحیرانی اس بات پر ہےکہ اس کے باوجود بھارت کا نام ریڈ لسیٹ سے باہرہے

    دورہ انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کوکورونا کے حملوں کا سامنا ہے اور اب بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک اور فرد وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں شامل ایک اور فرد کےکورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 5 میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کا انعقاد خطرے میں لگ رہا ہے۔

    واضح رہےکہ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم کا آج شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے اور کھلاڑی کمروں میں بند ہیں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت بولنگ کوچ، بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ سریدھار بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور ٹیم کے فزیوتھراپسٹ نیتن پٹیل آئیسولیشن میں ہیں۔

    ادھر سوشل میڈیا پربھی بھارتی کھلاڑیوں سے برطانیہ میں‌ پھیلنے والے کورونا کیسز کے حوالے سے سخت تنقید کی جارہی ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ بھارت سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگائی جائے کیوں کہ یہ دنیا بھرمیں بھارتی خطرناک ڈیلٹا ویرنٹ پھیلانے کا سبب بن رہےہیں‌

  • کورونا کا قہرجاری : 8 اسکولوں میں 65 طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    کورونا کا قہرجاری : 8 اسکولوں میں 65 طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    پشاور:کورونا کا قہرجاری : 8 اسکولوں میں 65 طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،اطلاعات کے مطابق چترال کے تعلیمی اداروں میں طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا وائرس کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت محکمہ صحت نے متاثرہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز کے تحت لاک ڈاون لگانے کی سفارش کر دی۔

    ضلعی صحت افسر کے ممطابق 8 اسکولوں کے 65 بچوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 4 سرکاری جبکہ 4 نجی اسکول شامل ہیں۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے نجی اسکولوں میں ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ اور عملے کو تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں ڈیوٹی سے غیر حاضر مانا جائے گا۔

    صوبائی ڈائریکٹوریٹ برائے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ احکامات محکمے کے دیگر ملازمین پر بھی لاگو ہوں گے۔

    مزید کہا گیا کہ احکامات پر تعمیل نہ کرنے کی صورت میں اسٹاف کی تنخواہ نہیں کاٹی جائے گی تاہم ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 584 نئے کیسز اور 20 اموات سامنے آئیں۔جبکہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 62 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جب کہ مزید 84افراد وبا سے انتقال کر گئے۔

    صوبے میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 564 اور مجموعی اموات 5 ہزار 175 ہوچکی ہیں۔اب تک ملک میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 94 ہزار 198 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 26 ہزار 497 افراد وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

  • کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس نہ لگوائیں    ڈبلیو ایچ او کی اپیل

    کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس نہ لگوائیں ڈبلیو ایچ او کی اپیل

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک کورونا کی اضافی بوسٹر ویکسین نہ لگوائیں۔

    باغی ٹی وی :سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دنیا میں کروڑوں افراد ایسے ہیں جنہیں کورونا کی پہلی خوراک بھی نہیں لگی ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ امیر ممالک غریب ملکوں کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک یقینی بنائیں۔

    دنیا کے کچھ ممالک سے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہاں پر عوام کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے جس کے بعد ڈبلیو ایچ او نے مذکورہ بالا بیان جاری کیا ہے-

    بیرون ملک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوزلگانے کے چارجز مقرر

    یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کے بوسٹر لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن صرف بیرون ملک جانے والے افراد ہی بوسٹر لگواسکیں گے۔ بوسٹر لگانے کو لازمی قرار نہیں دیا گیا۔ بوسٹر لگوانے والے شہری خود اس کی قیمت بھی ادا کریں گے جو این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے فی خوراک 1270 روپے مقرر کی گئی تھی اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا جبکہ بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

    کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

  • متحدہ عرب امارات جانے والے مسافرہوجائیں خوش:بڑی رعایت دے دی گئی

    متحدہ عرب امارات جانے والے مسافرہوجائیں خوش:بڑی رعایت دے دی گئی

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات جانے والے مسافرہوجائیں خوش:بڑی رعایت دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یواےای جانےوالےتمام مسافر5ہزار روپےمیں اپناٹیسٹ کرواسکیں گے، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرموجودتمام لیبارٹریوں کوباضابطہ مطلع کردیاگیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بھی ریپڈ پی سی آر کے چارجز ساڑھے 6ہزار سے کم کرکے 5ہزارکر دیے تھے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات جانے والے 5ہزار روپے میں ٹیسٹ کراسکیں گے۔

    خیال رہے متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

    نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

  • خبردارہوجائیں ہوشیار: دوسرے لوگوں  میں کورونا پھیلانے والے کو 5 سال کی قید

    خبردارہوجائیں ہوشیار: دوسرے لوگوں میں کورونا پھیلانے والے کو 5 سال کی قید

    ویتنام :خبردارہوجائیں ہوشیار: 8 افراد میں کورونا پھیلانے والے کو 5 سال کی قید ،اطلاعات کےمطابق ایک ویت نامی شخص کو کوروناوائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی اور وائرس پھیلانے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    ویت نامی میڈیا کے مطابق ملک کی ایک عدالت نے لی وان ٹری کو 8 افراد میں کورونا پھیلانے کا مجرم پایا جن میں سے ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

    جولائی کے اوائل میں 28 سالہ ٹری نے مبینہ طور پر ہو چی منہ شہر سے موٹرسائیکل کے ذریعے ملک کے جنوب میں اپنے آبائی صوبے کاماؤ کا سفر کیا تھا۔ کاماؤ میں ٹری کو صحت کے اعلامیے کے فارم پر، سفری تاریخ اور آئسولیشن کے قواعد پر عمل کرنے کے بارے میں جھوٹ بولنے کا مرتکب پایا گیا۔

    مقامی حکام نے اس وقت یہ لازمی قرار دے دیا تھا کہ جو بھی دوسرے صوبوں سے کاماؤ میں سفر کرے گا اسے فوری طور پر خود کو 21 دن کے لیے قرنطینہ رہنا ہوگا۔

    ٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور پیا گیا کہ اس نے اپنے خاندان کے ممبروں کے ساتھ ساتھ ایک فلاحی مرکز کے عملے میں بھی وائرس منتقل کیا ہے جب وہ وہاں گیا تھا۔

    کچھ ہی عرصہ قبل ویت نام سخت پابندیوں کے تحت کوویڈ19 پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہوا تھا۔ لیکن جون کے بعد سے انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔