Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس،بھارت میں بنا 100 بستروں کا پہلا ہسپتال،مودی کہہ رہے ہیں اسے بڑی کامیابی

    کرونا وائرس،بھارت میں بنا 100 بستروں کا پہلا ہسپتال،مودی کہہ رہے ہیں اسے بڑی کامیابی

    کرونا وائرس،بھارت میں بنا 100 بستروں کا پہلا ہسپتال،مودی کہہ رہے ہیں اسے بڑی کامیابی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بھارت میں بڑھتے کیسز کے بعد جہاں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا وہیں ممبئی میں 100 بستروں کا ہسپتال بھی بنا دیا گیا

    بھارتی وزیراعظم مودی کی اپیل پر ایک فاؤنڈیشن نے ممبئی میں ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں کرونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے مودی سرکارکو مختلف شہرون میں‌ شہریوں‌کو کھانا مفت فراہم کرنے اور دیگر اقدامات کے لئے 5 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے،

    ممبئی میں دو ہفتوں میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہسپتال تیار کیا گیا،اس کا خرچ ایک فاؤنڈیشن برداشت کرے گی.اس ضمن مین مختلف فاؤنڈیشن نے اشتراک سے کام شروع کیا ان میں ریلائنس فاونڈیشن، ریلائنس رٹیل، جیو، ریلائنس لائس سائنسز، ریلائنس انڈسٹریزاور ریلائنس کے چھ لاکھ ممبرا ن بھی شامل ہیں جنہوں نے کرونا کے خلاف اقدامات کئے ہیں. ممبئی میں بننے والا یہ پہلا بھارتی ہسپتال ہے جو کرونا کے مریضوں کے لئے بنایا گیا ہے اور اسے مودی سرکار بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے.

    دوسری جانب ریلائنس فاونڈیشن نے ہی کرونا وائرس سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے مختلف شہریوں میں لوگوں کو مفت کھانا مہیا کرنے کا پروگرام بھی بنایا ہے،

    واضح رہے کہ بھارت کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری طرح سے لاک ڈاون کردیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر ریاستوں نے بھی اپنے کچھ اضلاع میں اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری ہوتو اضافی پابندیاں بھی نافذ کی جائیں ۔ پڈوچیری ، پنجاب اور مہاراشٹر نے اپنے یہاں کرفیو لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

    تمل ناڈو میں کرونا وائرس کے تین مزید مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 471 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مہاراشٹر ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، تلنگانہ ، آندھراپردیش ، کیرالہ ، سمیت متعدد ریاستوں نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ مہاراشٹرا اور پنجاب نے پیر کے روز بھی کرفیو کا اعلان کیا تاکہ لوگوں کو یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    خیال رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 192 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 ہزار 476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر 98 ہزار سے زائد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

  • کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین سے متعلق حکومت پاکستان نے ہدایت نامہ جاری کردیا

    کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین سے متعلق حکومت پاکستان نے ہدایت نامہ جاری کردیا

    کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین سے متعلق حکومت پاکستان نے ہدایت نامہ جاری کردیا

    باغی ٹی وی :گورنمنٹ آف پاکستان نے کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین سے متعلق لائحہ عمل/پالیسی جاری کر دی، کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی میتوں کو خصوصی گاڑیوں میں ہاسپٹل سے منتقل کیا جائیگا۔میت کی منتقلی ، غسل دینے اور ڈھانپنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیگی۔

    ہدایت نامے کے مطابق میت کو ہاسپٹل میں ہی غسل دیا جائیگا۔میت کو لیک پروف پلاسٹک شیٹس میں لپیٹ کر تابوت میں ڈال کر تدفین کی جائے گی۔میت کو غسل دینے کے بعد استعمال ہونیوالا پانی ندی نالہ میں بہانے کے بجائے ضائع کیا جائیگا ،

    جاں بحق افراد کے لواحقین پلاسٹک شیٹس چڑھانے کے بعد ہسپتال میں ہی آخری دیدار کرسکیں گے۔میت کا آخری دیدار کرنے والوں کو فل پروف حفاظتی کٹس اور سامان پہننا لازمی ہوگا۔میت کو غسل دینے بعد جگہ کو ہائیو کلورائیٹ کیمکل سے دھویا جائیگا۔

    میت کے کفن پر بھی ہائپو کلورائیٹ کیمیکل ڈالا جائیگا ، استعمال کی تمام چیزیں تلف کی جائینگی۔میت کو گھر منتقل کرنیوالی گاڑی کو واپسی پر ہائپوکلورائیٹ کیمیکل سے دھویا جائیگا۔میت لے جانے والی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ کوئی نہیں بیٹھے گا۔ میت کو گھر منتقل کرنے کے بعد کسی کو آخری دیدار کی اجازت نہیں دی جائی.

  • پنجاب لاک ڈاؤن، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کئے اہم فیصلے

    پنجاب لاک ڈاؤن، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کئے اہم فیصلے

    پنجاب لاک ڈاؤن، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی ، ممبران گورننگ باڈی دیبا مرزا، عمران شیخ، حسنین چوہدری، محمد محی الدین، طارق مغل اور امجد فاروق کلو نے شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس کی وباءکے حوالے سے درج ذیل فیصلے کئے گئے،

    گورننگ باڈی کے اجلاس میں متفقہ طورپر طے ہواکہ ممبران کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب حکومت کے فیصلے کی روشنی میںکلب کو بند کیا جارہا ہے لیکن ممبران کی سہولت کے لئے یہ بندش مکمل کے بجائے جزوی طورپر کی جارہی ہے جس کے تحت کلب کی مین بلڈنگ بشمول فوٹو گرافر روم، کمپیوٹر روم، رپورٹنگ روم، لائبریری، کارڈ روم، سینئر روم ، سنوکراور جم کو 14 روز بتاریخ 23مارچ بروز سوموار سے 6اپریل تک کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔

    اس دوران پریس کلب میں پریس کانفرنس سمیت تمام میڈیافنکشنز نہیں ہوںگے صرف کیفے ٹیریا اور لان ممبران کیلئے کھلا رہے گا ۔کلب ملازمین کو ماسک، گلوز، کیپ اور سنیٹائرز فراہم کئے گئے ہیں اور انہیں سخت ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھیں۔ پورے کلب میں سپرے کیا جائے گا اور ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔پریس کلب میں نان ممبران اور مہمانوں کا داخلہ سختی سے بند رہے گا اور صرف ممبران ہی کلب آسکیں گے۔

    گورننگ باڈی نے ممبران سے گذارش کی کہ غیر ضروری طور پر کلب آنے سے گریز کریں اور کم سے کم وقت کلب میں گزاریں۔اگر کوئی ممبر خدانہ خواستہ کرونا وائرس سے انفیکٹ ہو جاتا ہے تو وہ فوری طور پر کلب منیجر کو اطلاع کرے پریس کلب اسکی حفاظت اور صحت کا ذمہ لے گا۔یہ اقدامات ممبران کی صحت اور تحفظ کیلئے کئے گئے ہیں اور ممبران سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے۔

    لاہورکے صحافی خدمات کے دوران کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت وتندرستی عطافرمائے ،مبشرلقمان کی اللہ کے حضوردعائیں

    کرونا وائرس،ملک بھر کے صحافیوں کیلئے صدر ایمرا نے کیا بڑا اعلان

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا,شہریوں کی انٹر سٹی اور شہر سے باہر نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،ہر جگہ ،ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی، نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتے دار جا سکتے ہیں، اس کے لئے بھی ایس ایچ او سے اجازت لینا پڑے گی. مریض کے ساتھ ایک شہری کو ساتھ جانے کی اجازت دی جائے گی، گھر کا ایک شخص علاقے میں خریداری کر سکے گا.

    تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، یوٹیلٹی کمپنیز منڈیاں، میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے، صحافیوں کو اس سے استثنیٰ ہو گا، کریانہ کے سٹور کھلے رہیں گے، سبزی کی دکانیں بھی کھلی ہوں گی. پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے،

    نوٹفکیشن کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہو گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائیں گے

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3لاکھ سے تجاوز کر گئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3لاکھ سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس نے اپنی تباہی دنیا بھر میں‌ پھیلا رکھی ہے . دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ سپین میں ایک ہی روز 410، ایران میں 127 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    جرمنی 17، بیلجیئم 13،چین، سوئٹزر لینڈ اور پرتگال میں 9،9، ملائیشیا 4، عراق 3، انڈونیشیا اور بنگلا دیش میں مزید ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 59 ہزار، سپین میں 33 ہزار ہوگئی۔ جرمنی 26 ہزار، ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں کم از کم ساڑھے پانچ ہزارافراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ خیال رہے کہ یہ تعداد چین سے بھی زیادہ ہے جہاں سے یہ وبا شروع ہوئی تھی۔امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور واشنگٹن نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔

    ادھر یورپی یونین نے وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 30 روز کے لیے یونین کے باہر سے تمام مسافرین کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔آسٹریا میں مریضوں کی تعداد 3611 ہے اور ایک دن میں 367 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ فرانس میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 674 تک پہنچ گئی ہے۔ فرانسیسی پارلیمان نے ملک میں دو ماہ کے لیے طبی ایمرجنسی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ ہالینڈ کی حکومت نے سپین سے آنے والی تمام پروازوں پر دو ہفتے کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کو بھی غیر معینہ عرصے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اس بندش کے بعد سے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ کے احاطے یا حرم الشریف میں نماز کی ادائیگی کی اجازت تھی مگر اسلامی مقتدرہ نے اب وہ بھی منسوخ کر دی ہے.

    دوسری طرف آسٹریلیا اور کینڈا نے اپنے دستے ٹوکیواولمپکس میں نہ بھجوانے کا اعلان کردیا آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں اپنے اتھلیٹکس کو ٹوکیو نہیں بھجوا سکتے۔ اس وقت دنیا ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے اپنے اتھلیٹس کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔اس طرح اولمپکس مقابلے بھی ملتوی ہوتے دکھائی دیتے ہیں.

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا

    شہریوں کی انٹر سٹی اور شہر سے باہر نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،ہر جگہ ،ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی، نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتے دار جا سکتے ہیں، اس کے لئے بھی ایس ایچ او سے اجازت لینا پڑے گی. مریض کے ساتھ ایک شہری کو ساتھ جانے کی اجازت دی جائے گی، گھر کا ایک شخص علاقے میں خریداری کر سکے گا.

    تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، یوٹیلٹی کمپنیز منڈیاں، میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے، صحافیوں کو اس سے استثنیٰ ہو گا، کریانہ کے سٹور کھلے رہیں گے، سبزی کی دکانیں بھی کھلی ہوں گی. پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے،

    محکمہ داخلہ کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے صوبوں سے شہریوں کی پنجاب میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ کوئی بھی شہری اپنے شہر سے دوسرے شہر نہیں جاسکتا، دوسرے صوبوں سے پنجاب میں آنے پر پابندی ہوگی، گھروں اور نجی مقامات پر کسی قسم کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی

    نوٹفکیشن کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہو گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائیں گے.

    دوسری جانب پاک فوج کو ملک بھر میں تعینات کر دیا گیا ہے، پاک فوج کے دستے پنجاب کے مختلف شہروں میں پہنچ چکے ہیں، کل سے پاک فوج کے دستے پولیس کے ساتھ ملکر احکامات پر عملدرآمد کروائیں گے.

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لئے دو ہفتے کے لئے صوبہ بھر کے شاپنگ مالز، بازار، مارکیٹیں، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، پارکس، ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے-

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو ویڈیولنک کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے کل 24 مارچ صبح 9 بجے سے 6 اپریل صبح 9 بجے تک 14 روز کیلئے شاپنگ مالز، بازار، مارکیٹیں، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، پارکس، ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بندرکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا ہم واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ اقدام کسی قسم کا کرفیو یا لاک ڈاؤن نہیں ہے –

    حکومت پنجاب نے عوام کے وسیع تر مفاد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تا ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور فیملیزاس پابندی سے مستثنی ہوں گی- انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں میڈیکل سٹور، کریانہ سٹور، فروٹ و سبزی منڈیا ں، بیکریاں، مٹن و چکن شاپ، دودھ اور فارمیسی کھلی رہیں گی- طبی آلات و ضروری ساز و سامان، ادویات اور اشیاء خورد و نوش تیار اور سپلائی کرنے والی فیکٹریاں بھی کھلی رہیں گی-

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے بتایا کہ ضروری سروسز فراہم کرنے والے ادارے بشمول واسا، واپڈا، ٹیلی کام کمپنیاں بھی کھلی رہیں گی- اسی طرح ایدھی اور دیگر ویلفیئر آرگنائزیشنز کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے – وزیر اعلی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں روزانہ روزی کمانے والے افراد کی معاشی مشکلات کے ازالے کے لئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی-انہوں نے کہا کہ یہ کرفیو یا لاک ڈاؤن والی صورتحال نہیں ہے بلکہ سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے –

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز اور طبی عملہ ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں – ان کے لئے پیکیج کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہو گا- وزیر اعلی نے کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق ادارے اپنے فرائض سرانجام دیں گے – صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافد ہے – وزیر اعلی نے مزیدبتایا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد246 ہے – جن میں سے 171 ڈی جی خان کے قرنطینہ میں ہیں -وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے 2 روز کے لئے گھروں میں رہنے کی اپیل پر جس طرح عوام نے تعاون کیا ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ گھروں میں رہنا ہی کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے- گھر میں رہ کر آپ نہ صرف اپنے عزیز و اقارب بلکہ پوری کمیونٹی کی جان بچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں اور کورونا سے بچاؤ کی مہم میں کامیابی کا یہی واحد راستہ ہے –

    وزیر اعلی نے کہا کہ اس کڑے وقت میں ذمہ داریاں نبھانے والی پاک فوج، سول انتظامیہ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، بلدیاتی ملازمین اور میڈیا کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جو شب و روز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں -ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں اور کسی چیز کی قلت نہیں ہے – پنجاب میں اشیاء خورد ونوش کی سپلائی چین برقرار رکھی جائے گی-صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے.

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا- جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،جنرل آفیسر کمانڈنگ 11 ڈویژن میجر جنرل محمد یوسف،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-

    اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا -اجلاس کے شرکاء نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا-

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی اقدامات پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے-کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے -یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کیلئے اجتماعی کاوشوں کو موثر انداز میں بروئے کار لانا ہو گا-

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے مدد طلب کی ہے – پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے -عسکری اور سیاسی قیادت عوام کے تعاون سے کورونا چیلنج سے بطریق احسن نمٹے گی-وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام تر وسائل کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے حاضر ہیں –

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

  • کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے مصری فوج کے جنرل خالد شلتوت جان کی بازی ہار گئے

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج کے جنرل کی موت اتوار کو ہوئی تھی، ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ان کا علاج جاری تھا کہ ان کی موت ہو گئی

    خالد شلتوت واٹر ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر بھی تھے، مصری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میجر جنرل خالد شلتوت کا شمار قابل ترین فوجی افسروں میں ہوتا تھا۔ خالد شلتوت کے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے پر فوج صدمے سے دوچار ہے۔

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مصری فوج نے لبریشن کمپلیکس، مرکزی چوراہوں، شاہراہوں، سب ویز، میٹرو ٹرین، جامعات، پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس سمیت دیگر عمارات کی صفائی کا عمل شروع کررکھا ہے۔ میجر جنرل شلتوت کی وفات کے باوجود فوج شہروں اور اہم تنصیبات کی صفائی اور اسپرے کا کام جاری رکھے گی

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر مصر کے تمام ایئرپورٹس 19 سے 31 مارچ تک بند کردئیے گئے تھے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے صدارتی فرمان جاری کر کے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم معطل کردی تھی جس پرعمل درآمد 15 مارچ سے شروع کر دیا گیا تھامصری صدر نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 100 ارب مصری پونڈ مختص کیے ہیں۔

    مصری وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں جو کئی مہینے کے لیے کافی ہوں گی۔ عوام پریشان نہ ہوں اور حد سے زیادہ سامان خریدنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے تاجرو ں کو بھی وارننگ دی ہے کہ وہ صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں، تاجروں کی اجارہ داری کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا اور بحران کے بہانے اشیا کے نرخ بڑھانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا.

    واضح رہے کہ مصر نے اب تک کرونا وائرس کے 285 کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان میں آٹھ افراد کی موت ہو چکی ہے،مصر کی دانش گاہ جامعہ الازہر نے قاہرہ کے قدیم حصے میں واقع اپنی تاریخی جامع مسجد کوبند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ یہ اقدام عبادت گزاروں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے اور کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے تک مسجد بند رہے گی۔الازہر کے سینیر علماء کی کونسل نے 15 مارچ کو کہا تھا کہ حکومت کو لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے مساجد کو بند کرنے کا حق حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کورنا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وبا سے ہلاکتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، 190 ممالک و خودمختار علاقوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ 66ہزار948ہو گئی ہے جب کہ کورونا سےصحتیاب ہونےوالوں کی تعداد ایک لاکھ، 1ہزار65 ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

  • کرونا وائرس،لاک ڈاؤن، کیا بینک بھی بند ہوں گے؟

    کرونا وائرس،لاک ڈاؤن، کیا بینک بھی بند ہوں گے؟

    کرونا وائرس،لاک ڈاؤن، کیا بینک بھی بند ہوں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا پرہونے والےاقدامات پرفنانشل سروس بحال رکھنے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے

    اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کا ہدایات جاری کر دی ہیں، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس ،مالیاتی ادروں کےفنانشل سروس جاری رکھیں گے،ملک بھرمیں تمام بینکوں کی برانچزکھلی رہیں گی،اسٹاف کومحدودکردیاجائے لیکن بینک سروس متاثرنہ ہو،پیرسے جمعہ تک صبح10بجے سے شام4:30بجےتک بینک سروس فراہم کریں گے

    اسٹیٹ بینک کے اعلامئے میں مزید کہا گیا کہ بینک برانچ کے ملازم میں کورونا کامثبت ٹیسٹ آنے پرمتعلقہ برانچ عارضی طور پر بند کردی جائے،تمام بینکس اے ٹی ایم مشین سے رقم کی دستیابی کویقینی بنائیں گے،بینک صارفین کوڈیجیٹل اورآن لائن سروس کےذریعےزیادہ سہولت دی جائے،آن لائن انٹرنیٹ بینکنگ سروس کےاستعمال پرسائبرسیکیورٹی کے لیے اقدمات کیے جائیں،تمام بینکس کےکال سینٹربھی اکاوَنٹ ہولڈز کی پریشانی کوحل کرنے کاکام جاری رکھیں گے،تجارت سے متعلق تمام بزنس کا کام بھی جاری رکھاجائے،بینکوں میں آنے والے ملازمین ہروقت اپنےساتھ شناختی کارڈاوربینک کارڈساتھ رکھیں گے ،ضروری ہواتوبینک ملازمین کومتعلقہ بینک ملازمت کاسرٹیفیکٹ لیٹر بھی جاری کرسکتا ہے،عالمی ادارہ صحت،حکومتی ہدایت پرسختی سےعمل درآمد کرایاجائے

  • کرونا وائرس،گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا،گورنر پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس،گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا،گورنر پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس،گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا،گورنر پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گورنر پنجاب نے ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دیں تو گورنر سندھ قرنطینہ میں چلے گئے.

    صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد گورنر ہاؤس کے اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنرسیکرٹر یٹ میں بھی تمام اسٹاف کو چھٹیاں دے دی گئیں۔ ہفتہ اور اتوار کو عوام کو گورنرہاؤس میں سیر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل گورنر ہاؤس چھوڑ کر قرنطینہ میں چلے گئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری سعید غنی سے ملاقاتیں رہی ہیں، جب تک کرونا ٹیسٹ رپورٹ نہیں آجاتی قرنطینہ میں رہوں گا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، سعید غنی نے کل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ،سعید غنی کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کر رہا ہوں، میں خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں، ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دوں گا، مجھ سے ملنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں .

    دوسری جانب سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سندھ کی صوبائی کابینہ و تعلیم کے افسران کو کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا گیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے،سعید غنی گزشتہ روز تک تمام اجلاسوں میں شریک رہے.

    سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 5 لاکھ ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کافیصلہ کیا ہے،سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن بھی 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،سیکرٹری خزانہ سندھ نے تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کیلئے اکاﺅنٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں 15 روز کے لیے کرفیو نافذ ہے ۔شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔سڑکوں پر پولیس کا گشت جاری ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے

  • پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں رش نے لاک ڈاؤن کے دعووں کی دھجیاں بکھر دیں

    پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں رش نے لاک ڈاؤن کے دعووں کی دھجیاں بکھر دیں

    پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں رش نے لاک ڈاؤن کے دعووں کی دھجیاں بکھر دیں

    باغی ٹی وی :ایک طرف حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا دوسری طرف مسافر بسون اور ٹرینوں میں لوگوں کا ہجوم انتہا کو پہنچا ہوا ہے . باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین میں لوگ کھچا کھچ لدے ہوئے ہیں .

    لوگوں کا ازدھام اتنا ہے کہ تل رکھنے کو جگہ نہیں‌ ہے ، عورتیں اور مرد ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں‌. حتی کہ خواتین کے لیے واش روم میں‌جانے کی گنجائش بھی نہیں‌ ہے. لوگ واش روم میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں.
    ان حالات میں حکومت کے لوگوں کو ہجوم والی جگہ سے روکنے اور لاک ڈاؤن کے دعوے دھرے دھرے رہ جاتے ہیں.
    واضح‌رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی انتظامیہ کی جانب سے کورنا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی منظوری دے دی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کےدستے تعینات ہوں گے جس کے لیے سول انتظامیہ نے درخواست کی تھی۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی فوج طلب کرلی ہے۔

  • لاہور میں کتنے چینی باشندوں میں‌ کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص؟

    لاہور میں کتنے چینی باشندوں میں‌ کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص؟

    لاہور میں کتنے چینی باشندوں میں‌ کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے 4 چینی باشندوں میں کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے

    نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز 19 چینی باشندوں کے سروسز ہسپتال میں نمونے لیے گئے تھے۔ 15 چینی باشندوں کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 4 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    جن چینی باشندوں کے ٹیسٹ مثبت آئے وہ سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ چاروں چینی باشندوں کو سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سروسز ہسپتال میں ان چاروں چینی باشندوں کے حوالے سے علیحدہ انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان چاروں چینی باشندوں کو 14 روز کے لئے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں علیحدہ سے رکھا جائے گا۔ ان کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاکہ یہ وائرس آگے کسی کو منتقل نہ ہو سکے. اس حوالہ سے ہسپتال نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں.

    واضح رہے کہ پجاب میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے ،منگل 24 مارچ سے 6 اپریل تک صوبے بھر میں شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورینٹس اور ایسی عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ہونگی۔ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی، کریانہ سٹور، میڈیکل سٹور ، ادویات بنانے والی فیکٹریاں کھلی ہوں گی. ضروری سروسز فراہم کرنے والے ادارے و ویلفیئر ادارے کھلے رہیں گے.

     

    14 دن کے لئے فوج اور سول ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے. دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کے مطابق ادارے کام کریں گے، غریبوں کے لئے کل کی کابینہ میٹنگ مین کچھ فیصلہ کریں گے، یہ کرفیو نہیں بلکہ عوام کی حفاطت کے لئے اقدامات کرین گے، یہ کرفیو والی صورتحال نہیں، تھوڑی سی تبدیلی کی ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرفیو لگ گیا اور آپ باہر نہیں نکل سکتے.پنجاب میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی، گھر میں رہنا ہی کرونا سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے، جس چیز کی ضرورت ہو گی ہم مشاورت سے آگے چلیں گے .روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی،ہم روزانہ میٹنگ کرتے رہیں گے اور فیصلہ کرتے ہیں، اگر صورتحال اچھی ہوئی تو ہم پہلے کوئی فیصلہ کر لیں گے

    کرونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکوشکست دیں گے، آرمی چیف