Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھی لاک ڈاؤن میں‌چلا گیا

    کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھی لاک ڈاؤن میں‌چلا گیا

    کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت بھی لاک ڈاؤن میں‌چلا گیا

    باغی ٹی وی :نئی دہلی ،بھارت میں بھی کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا، بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تقریبا پورا ہندوستان مکمل لاک ڈاؤن میں چلا گیا ہے ، پیر کی شام بھارت میں تصدیق شدہ کوویڈ 19 کیسوں کی تعداد 433 ہوگئی۔

    تصدیق شدہ 433 کیسوں میں سے 402 فعال کیسز ہیں جبکہ ان میں سے 23 کو علاج اور اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ نیز ، 433 کے اعداد و شمار میں موت کے سات کیسز ہیں اور صحت یاب کوویڈ 19 مریض شامل ہیں۔

    مزید یہ کہ 433 واقعات میں سے 393بھارتی شہری ہیں جبکہ 40 غیر ملکی شہری ہیں۔یہ اعدادوشمار 23 مارچ کی شام 6 بجے کے ہیں، جو کہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق ہے۔

    بھارت میں کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے ساتھ ، مرکز نے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئی سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس نے 31 مارچ تک ملک بھر کی تمام مسافر ٹرینوں ، بین ریاستی بسوں اور میٹرو ٹرین خدمات کو معطل کردیا ہے۔

    مزید برآں ، مرکز نے پیر کو ملک بھر میں تقریبا 80 اضلاع کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا – یہ اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ واقعات کی اطلاع ملی ہے۔

    مہاراشٹر ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، تلنگانہ ، آندھراپردیش ، کیرالہ ، سمیت متعدد ریاستوں نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ مہاراشٹرا اور پنجاب نے پیر کے روز بھی کرفیو کا اعلان کیا تاکہ لوگوں کو یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں
    خیال رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 192 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 ہزار 476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر 98 ہزار سے زائد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

  • سندھ میں صوبائی وزیر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

    سندھ میں صوبائی وزیر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

    سندھ میں صوبائی وزیر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، سعید غنی نے کل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ،سعید غنی کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کر رہا ہوں، میں خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں، ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دوں گا، مجھ سے ملنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں .

    دوسری جانب سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سندھ کی صوبائی کابینہ و تعلیم کے افسران کو کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا گیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے،سعید غنی گزشتہ روز تک تمام اجلاسوں میں شریک رہے.

    سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 5 لاکھ ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کافیصلہ کیا ہے،سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن بھی 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،سیکرٹری خزانہ سندھ نے تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کیلئے اکاﺅنٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں 15 روز کے لیے کرفیو نافذ ہے ۔شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔سڑکوں پر پولیس کا گشت جاری ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے

     

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں متاثر افراد کی تعداد 352 ہو چکی ہے،سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز رات بجے سے کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں تاکہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔

  • آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کی شہریوں سے بڑی اپیل

    آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کی شہریوں سے بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے آج رات 12 سے تین ہفتوں کے لئے لاک ڈائون کرنے کا اعلان کردیا ہے

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ناگزیرحالات میں سفر کرنے کیلئے خصوصی پاس جاری کیےجائیں گے،کھانے پینے کا سامان لانےکیلئےگھر کےایک فردکواجازت ہوگی،یہ کرفیونہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں،عوام گھروں سےباہر نہ نکلیں،انتہائی ضروری ہوتوشناختی کارڈ ساتھ رکھیں،

    آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، مارکیٹس، پارکس سب کچھ بند کر دیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خاننے انٹری پوائنٹس پر سکریننگ کے حوالے سے شکایات پر نوٹس متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آزادکشمیر آنیوالے ہر بندے کی سکریننگ یقینی بنائیں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے،میر پور میں ایک شخص میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا.

    سندھ میں بھی گزشتہ روز کرفیو نافذ کیا گیا تھا، آج پنجاب میں بھی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 8 سو سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

  • کرونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکوشکست دیں گے، آرمی چیف

    کرونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکوشکست دیں گے، آرمی چیف

    کرونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکوشکست دیں گے، آرمی چیف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلاتاہے،اپنے آباو اجداد کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےعزم کا اعادہ کرنا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکوشکست دیں گے، ایمان،اتحاداورنظم کے ساتھ ہرچیلنج پرقابوپائیں گے

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ یوم قراردادپاکستان جدوجہدکی علامت ہے،

     

    قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاک فوج عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی، پرعزم ذمہ دار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کرونا وائرس کے معاملے پر کور کمانڈرز کا نفرنس ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے اپنے اپنے کور ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعہ کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرعزم اور ذمےدار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں سکتی، پاکستان آرمی عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی اور ایکشن پلان کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی،عالمی وبا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج تیارہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی کے جوانوں اور طبی سہولیات کو سول انتظامیہ کی مدد کے لئے تیار رہنے کا ٹاسک دیا گیا۔

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے

  • کرونا وائرس، شہباز شریف کا بلاول سے رابطہ، کس بات پر ہوا اتفاق؟

    کرونا وائرس، شہباز شریف کا بلاول سے رابطہ، کس بات پر ہوا اتفاق؟

    کرونا وائرس، شہباز شریف کا بلاول سے رابطہ، کس بات پر ہوا اتفاق؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول زرداری سے رابطہ کیا ہے

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی پر اتفاق کیا گیا، ٹیلی فونک رابطے پر بلاول زرداری نے اے پی سی بلانے کی تجویز دے دی، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اے پی سے کل ہونی چاہئے

    شہباز شریف نے بلاول زرداری کی اے پی سے کی رائے سے اتفاق کیا تا ہم اے پی سی کب ہو گی اسکا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے سدباب کے لئے ہمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے کورونا کی درپیش صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کی وڈیو کانفرنس پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے اور مشاورت کا فیصلہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں کیاگیا تھا ،پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی مشاورت کا مقصد درپیش صورتحال میں حکمت عملی کی تیاری ہے ,اتنی بڑی تباہی سے کوئی حکومت یا پارٹی تنہا نمٹ نہیں سکتی، اسی لئے سب کی مشاورت سے اقدامات کے لئے وڈیو کانفرنس کی تجویز پیش کی جا رہی ہے –

  • کرونا وائرس، شہباز شریف کا قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ

    کرونا وائرس، شہباز شریف کا قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ

    کرونا وائرس، شہباز شریف کا قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز نے قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے کورونا کی درپیش صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کی وڈیو کانفرنس پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے اور مشاورت کا فیصلہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں کیاگیا تھا ،پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی مشاورت کا مقصد درپیش صورتحال میں حکمت عملی کی تیاری ہے ,اتنی بڑی تباہی سے کوئی حکومت یا پارٹی تنہا نمٹ نہیں سکتی، اسی لئے سب کی مشاورت سے اقدامات کے لئے وڈیو کانفرنس کی تجویز پیش کی جا رہی ہے –

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا، وڈیو لنک کے ذریعے تین گھنٹے سے زائد دیر تک اجلاس جاری رہا

    شہبازشریف نے مجموعی صورتحال پر مشاورت اور لاک ڈاون کی صورت میں قابل تجاویز پرتبادلہ خیال کیا،شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات تیارکرے

    اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ چین کی طرز پر ملک بھر میں لاک ڈاون کی یکساں پالیسی اختیار کی جائے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم، ہیلتھ ٹاسک فورس، سیاسی ٹیم، میڈیا ٹیم کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،ترتیب دی گئی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر اپنے اپنے شعبے سے متعلق جامع تجاویز تیار کریں گے ،شہبازشریف منگل 24 مارچ کو جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات قوم کے سامنے پیش کریں گے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو آگاہ کریں گے کہ معاشی، سماجی و سیاسی، میڈیا کے محاذ پر ہم سب کا کیا کردار ہونا چاہئے،لاک ڈاون اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاشی حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا

  • پنجاب میں کب سے کب تک ہو گا کرفیو، بزدار سرکار نے اعلان کر دیا،فوج عملدرآمد کروائے گی

    پنجاب میں کب سے کب تک ہو گا کرفیو، بزدار سرکار نے اعلان کر دیا،فوج عملدرآمد کروائے گی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی انتظامیہ عوام کی حفاطت کے لئے سرگرم عمل ہے، ذمہ داریاں نبھانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈاکٹرز کو بھی سلام پیش کرتا ہون

    کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کا اجلاس ہوا، اہم فیصلے کئے گئے، منگل 24 مارچ سے 6 اپریل تک صوبے بھر میں شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورینٹس اور ایسی عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ہونگی۔ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی، کریانہ سٹور، میڈیکل سٹور ، ادویات بنانے والی فیکٹریاں کھلی ہوں گی. ضروری سروسز فراہم کرنے والے ادارے و ویلفیئر ادارے کھلے رہیں گے.

    14 دن کے لئے فوج اور سول ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے. دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کے مطابق ادارے کام کریں گے، غریبوں کے لئے کل کی کابینہ میٹنگ مین کچھ فیصلہ کریں گے، یہ کرفیو نہیں بلکہ عوام کی حفاطت کے لئے اقدامات کرین گے، یہ کرفیو والی صورتحال نہیں، تھوڑی سی تبدیلی کی ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرفیو لگ گیا اور آپ باہر نہیں نکل سکتے.پنجاب میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی، گھر میں رہنا ہی کرونا سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے، جس چیز کی ضرورت ہو گی ہم مشاورت سے آگے چلیں گے .روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی،ہم روزانہ میٹنگ کرتے رہیں گے اور فیصلہ کرتے ہیں، اگر صورتحال اچھی ہوئی تو ہم پہلے کوئی فیصلہ کر لیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی تاہم فیلمیاں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہونگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب کرفیو نہیں ہے۔ صوبے میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔

    یہ سوال کہ کیا لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔ اگر صورتحال بہتر رہی تو لاک ڈاؤن کو پہلے بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل کابینہ اجلاس میں تمام چیزوں پر غور کرکے معاشرے کے غریب طبقے کی امداد کے لیے جلد امدادی پیکج کا اعلان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ میڈیکل سٹورز، کریانہ سٹورز، سبزی منڈی، فروٹ، دودھ اور دہی شاپس کھلی رہیں گی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیلئے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کی نشاندہی کرکے تیار کر لیا گیاہے،گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ کیلئےمراکز تیار ہیں،قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکیج فراہم کیا جائے گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ میں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا

  • کرونا وائرس،پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو گیا

    کرونا وائرس،پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے 14 دن کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں جلد اعلان کر دیا جائے گا

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کیا، پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں، دو دن کے لئے شاپنگ مالز، مارکیٹس بند کر دی گئی تھی، تعلیمی ادارے بھی بند تھے تا ہم اب پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیلئے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کی نشاندہی کرکے تیار کر لیا گیاہے،گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ کیلئےمراکز تیار ہیں،قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکیج فراہم کیا جائے گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ میں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے

  • کرونا وائرس۔ سندھ حکومت نے سنائی ملازمین کو بڑی خوشخبری

    کرونا وائرس۔ سندھ حکومت نے سنائی ملازمین کو بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطانق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دیں

    سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 5 لاکھ ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کافیصلہ کیا ہے،سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن بھی 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،سیکرٹری خزانہ سندھ نے تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کیلئے اکاﺅنٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں 15 روز کے لیے کرفیو نافذ ہے ۔شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔سڑکوں پر پولیس کا گشت جاری ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

  • کرونا وائرس،ملک بھر کے صحافیوں کیلئے صدر ایمرا نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس،ملک بھر کے صحافیوں کیلئے صدر ایمرا نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس،ملک بھر کے صحافیوں کیلئے صدر ایمرا نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے صحافیوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماس اورامدادی سامان بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے

    ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ کے مطابق ایمرا باڈی نے فیصلہ کیا ہے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی میڈیکل ماسک تقسیم اور سینیٹائزر پورے پاکستان کے پریس کلبز میں تقسیم کئے جائے گے تاکہ صحافتی ورکرز کرونا وائرس جیسی موذی وائرس سے بچ سکے اور ایمرا باڈی یہ کام اللہ تعالی کی رضا کے لیے کررہی ہے میری کراچی، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، سرگودھا، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولپور، پشاور، کوئٹہ پریس کلبز کی لیڈر شپ سے درخواست ہے کہ وہ وہ اپنے اپنے پریس کلبز کے ممبران کی لسٹیں ایمرا باڈی کو ارسال کرے یا صدر ایمرا محمد آصف بٹ کے اس نمبرز 03201210255 ،03228888327 پر وٹس ایپ کردے ,ہم یہ کام اللہ تعالی کی رضا کے لیے کررہے ہیں اہمرا باڈی پاکستان کے صحافتی ورکرز کے لئے ہمیشہ فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لیے کام کرتی رہے گی انشاءاللہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایمرا لاہور میں صحافیوں میں ماسک تقسیم کر چکی ہے.

    ایمرا اور باغی ٹی وی کی مشترکہ کاوش کے پیش نظر ہزاروں لوگوں‌ میں کرونا سے حفاظت کے لیے فیس ماسک تقسیم کیے گئے ہیں جو کہ چغتائی لیب کے تعاون سے جاری ہے ، اس سلسلے میں ڈاکٹر چغتائی بھی اس مہم میں‌ پیش پیش ہیں

    واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے ایمرا باڑی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا تھا. ایمرا باڑی نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ "الحمد للہ اللہ تعالی کا کرم ہے .ایمرا باڈی نے فیصلہ کیا ہے پاکستان میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاہور کی صحافتی برادری کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور ملتان کی صحافتی برادری کو بھی ماسک اور دستانے تقسیم کئے جائیں گے.

    لاہورکے صحافی خدمات کے دوران کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت وتندرستی عطافرمائے ،مبشرلقمان کی اللہ کے حضوردعائیں