Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس،ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

    کرونا وائرس،ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا بڑھتا پھیلاو ،ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

    آسٹریلیا اور کینڈا نے اپنے دستے ٹوکیواولمپکس میں نہ بھجوانے کا اعلان کردیا آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں اپنے اتھلیٹکس کو ٹوکیو نہیں بھجوا سکتے۔ اس وقت دنیا ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے اپنے اتھلیٹس کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔

    کینڈا اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر ٹوکیو اولمپکس اپنے شیڈول کے مطابق ہوئے تو اپنا دستہ نہیں ۔ دونوں ممالک کی اولمپک کمیٹیوں نے بھی کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    کینڈا اور آسٹریلیا اولمپک ایسوسی ایشنز نے اپنے فیصلے سے آئی او سی کو آگاہ کردیا ،آئی او سی اس ساری صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے ۔ آئی او سی کا کہان ہے کہ اتھلیٹس ، سپورٹ سٹاف اور دیگر عملے کی صحت وتندرستی سب سے اہم ہے ۔ ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے فیصلہ آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق وہ ٹوکیو اولمپکس ری شیڈول کرنے پرغور کررہے ہیں اورکھیلوں کا یہ ایونٹ ایک سال تک ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے ۔ گزشتہ ہفتے ہی آئی او سی کے صدر تھامس باک نے زور دے کر کہا تھا کہ اس سلسلے میں کوئی پلان بی نہیں تا ہم انہوں نے دنیا بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال اور کھلاڑیوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد اپنے موقف کو نرم کیا ہے۔ آئی او سی اب اگلے مہینے اسکا جائزہ لے گی اور ٹوکیو اولمپکس کا فیصلہ آئندہ چار ہفتوں میں ہو جائے گا.

  • کرونا وائرس، وقار یونس میدان میں آ گئے، کہا سات سال کی محنت سے پاکستان بنا، سات ہفتے اب یہ کام کریں

    کرونا وائرس، وقار یونس میدان میں آ گئے، کہا سات سال کی محنت سے پاکستان بنا، سات ہفتے اب یہ کام کریں

    کرونا وائرس، وقار یونس میدان میں آ گئے، کہا سات سال کی محنت سے پاکستان بنا، سات ہفتے اب یہ کام کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بالنگ کوچ وقار یونس بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں میدان میں آ گئے،

    وقار یونس نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے، اس دن ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا کہ الگ ملک چاہئے ،یہ تاریخ کا بڑا دن ہے، سات سال بعد پاکستان بنا، جو قربانیاں ہمارے بزرگوں نے دیں وہ ہم بھول نہیں سکتے، اب وقت آ گیا ہے کہ پھر قربانی دینی پڑے گی

    وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا، بہت بڑا مسئلہ ہے، سب کو ملکر حکومت کی مدد کرنی پڑے گی، سات سال ملکر محنت کر کے ملک بنا سکتے ہیں تو سات ہفتے کے لئے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر سکتے ہیں

    انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ گھروں میں رہیں، ہاتھ بار بار دھوئیں یہ ایسی جنگ نہیں جو تلواروں سے لڑنی پڑے، مشکل وقت سے نکل آئیں گے گھروں میں رہنے سے ہی ہم خود کو اور دوسروں کو عالمی وبا کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ عوام کے گھروں میں رہنے سے اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، گھروں میں رہ کر ہم خود اور اپنے خاندان سمیت دوسروں کو اس وبا بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

    کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم

    کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت بھی ہو گئی ہے جس سے پاکستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے.

    وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 803 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 108،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں

  • کرونا وائرس، اسلام آباد کے کونسے علاقے کو لاک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ ہو گیا؟

    کرونا وائرس، اسلام آباد کے کونسے علاقے کو لاک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ ہو گیا؟

    کرونا وائرس، اسلام آباد کے کونسے علاقے کو لاک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ ہو گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کےعلاقے بارہ کہو میں کورونا کیس کی تصدیق پر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق یونین کونسل کوٹ ہتھیال کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے بارہ کہو میں لاک ڈاؤن کے انتظامات کر لئے،علاقے میں ایک کیس کی تصدیق کے بعد مزید مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے، انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس کی نفری بارہ کہو میں پہنچ گئی

    پولیس نے اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی،محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کریں گی

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کے 11 مریض سامنے آئے ہیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد میں کرونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی،تبلیغی جماعت سے ملنے والے افراد کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے،

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا،اسلام آباد میں تمام سستے باذار اور مویشی منڈیاں اگلے3دن بندرہیں گے.

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

    کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم

    کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت بھی ہو گئی ہے جس سے پاکستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے.

    وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 803 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 108،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں

  • کرونا وائرس، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب، ہوں گے اہم فیصلے،پیش ہو گا کرونا آرڈیننس

    کرونا وائرس، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب، ہوں گے اہم فیصلے،پیش ہو گا کرونا آرڈیننس

    کرونا وائرس، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب، ہوں گے اہم فیصلے،پیش ہو گا کرونا آرڈیننس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا-پنجاب کابینہ کے28 ویں اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا ،کرونا وائرس کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پربریفنگ بھی دی جائے گی ،کرونا آرڈیننس بھی کل منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش ہوگا

    پنجاب کی کابینہ کا غیر معمولی اجلاس کل ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کرین گے،اجلاس میں کرونا وائرس پر مزید اقدامات اور اس کے معاشی اثرات پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب کابینہ کے اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں کرونا آرڈیننس منظوری کے لئے پیش ہو گا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔ چولستان، رحیم یار خان کی اسٹیٹ لینڈ کی لیز منظوری کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کا بھی کابینہ جائزہ لے گی، بیت المال پنجاب کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو اختیارات کی منتقلی کا معاملہ بھی کابینہ کے زیر غور آئے گا۔ والڈ سٹی اتٰھارٹی لاہور کی پنجاب بھر میں توسیع کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کر لی گئی ہے۔

    صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹ بھی منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی، پیپرا ایکٹ کے سیکشن چھ میں ترمیم کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیرغور آئے گا، آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم 2019 کی بھی کابینہ جائزہ لیکر منظوری دے گی جبکہ سرکاری ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز میں اقلیتوں کے لئے دو فیصد کوٹہ کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے پر رکھ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیلئے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کی نشاندہی کرکے تیار کر لیا گیاہے،گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ کیلئےمراکز تیار ہیں،قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکیج فراہم کیا جائے گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ میں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے۔

  • کرونا کے خلاف عمران خان کی قیادت میں حاصل کریں گے فتح، فیاض الحسن چوہان

    کرونا کے خلاف عمران خان کی قیادت میں حاصل کریں گے فتح، فیاض الحسن چوہان

    کرونا کے خلاف عمران خان کی قیادت میں حاصل کریں گے فتح، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے یومِ پاکستان کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کو یومِ پاکستان مبارک ہو۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کی قیادت میں علیحدہ ملک کے لیے جدوجہد شروع کی۔ سات سال عظیم الشان جدوجہد کے بعد مسلمانوں نے کامیابی حاصل کی۔ آج قائد، اقبال اور چوہدری رحمت علی کا پاکستان کرونا سے نبرد آزما ہے۔ آج ہمارے قائد وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان ہیں

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آج اسی جذبے سے قوم کو کرونا کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ کرونا کے خلاف جنگ ہم نے سیاسی مفادات، پوائنٹ سکورنگ اور کھینچا تانی سے بالاتر ہو کر جیتنی ہے۔ پاکستان کے لیے یہ جنگ 48، 65, 71 اور کارگل سے زیادہ خطرناک ہے۔ ہمارا نعرہ "جگ جگ جیوے پاکستان”، "جان سے پیارا پاکستان”، "سب سے پہلے پاکستان”، ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں اتحاد اور اتفاق سے کرونا کے خلاف فتح حاصل کریں گے۔

  • ماسک پہننے والے شہری ہو جائیں ہوشیار،پہننے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

    ماسک پہننے والے شہری ہو جائیں ہوشیار،پہننے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

    ماسک پہننے والے شہری ہو جائیں ہوشیار،پہننے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماسک استعمال کرنے والے شہری ہوشیار ہو جائیں،چین سے استعمال شدہ ماسک پاکستان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے ، جس کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں شہریوں نے ماسک استعمال کر کے پھینکے جنہیں کچرا چننے والوں نے جمع کیا اور انہیں دھو کر استری کرنے کے بعد دوبارہ پیکنگ کی اور انہیں افغانستان سمگل کر دیا

    استعمال شدہ ماسک چین سے افغانستان سمگل ہوئے اور پھر افغانستان سے پاکستان پہنچ گئے، اس حوالہ سے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے. ماسک پہننے والے لوگ اس حوالہ سے احتیاط کریں اور ماسک کو دیکھ کر خریدیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 803 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے شہری ماسک خریدتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر شہروں میں ماسک کی قلت ہو گئی ہے یا مہنگے مل رہے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جو شہری کرونا سے متاثر نہیں ان کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں تا ہم شہریوں نے کرونا کے خؤف سے از خود ماسک پہننا شروع کر دیئے ہیں.

    گزشتہ دنوں لاہور انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک گھر سے 45 ہزار فیس ماسک برآمد کرلیے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے چھاپے کے دوران پیراگون سٹی میں ایک گھر سے ماسک کا بڑا اسٹاک برآمد کیا تھا۔اے سی کینٹ کے مطابق تمام ماسک بلیک کر کے مہنگے داموں فروخت کیے جانے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی.

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چھاپے کے دوران 2 کروڑ سے زائد کے ماسک برآمد کر لئے گئے

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف سیون میں کاروائی کی، ایک گھر پر چھاپے کے دوران ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک جن کی مالیت دو کروڑ سے زائد بنتی ہے قبضے میں لے لیا

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    گھر میں موجود چار چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، چینی باشندوں نے یہ ماسک کس مقصد کے لئے رکھے تھے اس بارے مین ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ، تا ہم گرفتار چینی باشندوں‌ کو قانونی کاروائی کے لئے گھر سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی.

    ماسک سمگلنگ میں کون کون ملوث؟ نام سامنے آ گئے

  • کرونا وائرس، پاکستان میں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، بلوچستان میں مزید کیس

    کرونا وائرس، پاکستان میں ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، بلوچستان میں مزید کیس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان می کرونا وائرس کے 4 مزید کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 108 ہو گئی ہے

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 803 ہو گئی ہے،گزشتہ24گھنٹے کے دوران پاکستان میں مزید27کوروناکیسز سامنے آئے

    کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت بھی ہو گئی ہے جس سے پاکستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے. چھٹا مریض کہان جاں بحق ہوا ابھی اس کی تفصیلات سے آگا ہ نہیں کیا گیا.

    وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 803 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 108،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا،شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ سندھ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا تھا،محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی وسرکاری ادارے بند، سماجی، مذہبی اور سیاسی تقریبات و اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ شہریوں کی نقل وحرکت محدود، ہر طرح کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔

    سندھ میں کرفیو کے دوران نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیا گیا، صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔ جس کے لیے علاقہ ایس ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔ صحافیوں کو کرفیو کے دوران استثنیٰ دیا دیا گیا ہے، صحافی اپنے ادارے کا کارڈ دکھا سکتے ہیں،

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کا کام جاری ہے،گاڑی میں ڈرائیورکے علاوہ ایک شخص کو سفر کرنے کی اجازت ہے،سندھ میں بجلی،پانی،ٹی وی،کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسز جاری ہیں

  • پبلک ٹرانسپورٹ بند،ریلوے سٹیشن پر عوام کا رش، شیخ رشید نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پبلک ٹرانسپورٹ بند،ریلوے سٹیشن پر عوام کا رش، شیخ رشید نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پبلک ٹرانسپورٹ بند،ریلوے سٹیشن پر عوام کا رش، شیخ رشید نے بڑا فیصلہ کر لیا

    وفاقی وزیرریلوے نے پنجاب،کے پی ، سندھ، بلوچستان کے صوبائی حکام سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اجلاس طلب کرلیا،مسافروں کی تعداد بڑھنے پر ریل گاڑیوں، اسٹیشنزپر حفاظتی تدابیر میں مشکلات کا سامنا ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید نے معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے،ملک بھر میں ٹرین آپریشن بحال رکھنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائیگا

    ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لئے 100 ٹرینیں بحال رکھی ہیں،اب تک پاکستان ریلوے نے 44 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے

    دوسری جانب ریلوے سٹیشن پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، لاہور ریلوے شٹیشن پر ٹرینوں کے اوقات میں مسافروں کا رش بڑھ جاتا ہے، ایک انٹری پوائنٹ کھلا رکھا گیا ہے جبکہ باقی دروازے بند کر دئے گئے ہیں، انٹری پوائنٹ پر ٹمپریچر چیک کرنے کے انتظامات موجود ہیں تا ہم ناکافی ہیں، ٕ

    ریلوے حکام نے کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرینیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا، صورتحال دیکھ کر مین لائن کی ٹرینیں بند کی جائیں گئیں۔ لاہور، راولپنڈی، پشاور، ملتان، سکھر اور حیدرآباد سے 56 ٹرینیں روزانہ کراچی ریلوے سٹیشن پہنچتی اور روانہ ہوتی ہیں۔ سندھ میں لاک ڈاون سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر محدود اور معطل ہوجائے گا۔ صورتحال کے باعث ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 20 ٹرینوں کی بندش زیر غور ہے۔

    سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈاون احکامات ہیں تا ہم ریلوے سٹیش پر مسافر ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں، کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانیوالے مسافر کینٹ اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافروں نے کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے سندھ حکومت کے اعلان کی دھجیاں اڑا دیں، بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان پولیس کا ایک اہلکار بھی موجود نہیں۔

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں کے پاس نہ ہی ماسک ہیں اور نہ ہی سینیٹائیزر حکومت کی جانب سے مسافروں کی اسکرینگ بھی نہیں کی جارہی ہیں۔ شہر میں لاک ڈاون کے باعث مسافر اسٹیشن سے گھر بھی نہیں جاسکتے مسافروں کو کھانے پینے کے سامان کی بھی شدید قلت ہے۔ کینٹ اسٹیشن پر موجود مسافروں کے مجمعے نے جہاں سندھ حکومت کے اعلانات کی خلاف ورزی کی وہیں دیگر شہریوں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    پاکستان میں کرونا وائرس کے اسوقت مریضوں کی تعداد 799 ہے

    وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 799 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 104،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں

    وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 23 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے،

    کرونا وائرس کے حوالہ سے وزارت صحت کی ویب سائٹ پر یہ اعدادو شمار دیئے گئے ہیں. 6 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں.

  • پاکستان میں کرونا کے کتنے مریض؟ کتنی ہلاکتیں ہوئیں اور کتنے افراد صحتیاب ہوئے؟ا عدادوشمار جاری

    پاکستان میں کرونا کے کتنے مریض؟ کتنی ہلاکتیں ہوئیں اور کتنے افراد صحتیاب ہوئے؟ا عدادوشمار جاری

    پاکستان میں کرونا کے کتنے مریض؟ کتنی ہلاکتیں ہوئیں اور کتنے افراد صحتیاب ہوئے؟ا عدادوشمار جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے اسوقت مریضوں کی تعداد 799 ہے

    وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 799 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 104،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں

    وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 23 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے،

    کرونا وائرس کے حوالہ سے وزارت صحت کی ویب سائٹ پر یہ اعدادو شمار دیئے گئے ہیں. 6 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں.

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا،شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ سندھ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کا وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا تھا،محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی وسرکاری ادارے بند، سماجی، مذہبی اور سیاسی تقریبات و اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ شہریوں کی نقل وحرکت محدود، ہر طرح کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔

    سندھ میں کرفیو کے دوران نماز جنازہ کا اجتماع بھی محدود کردیا گیا، صرف قریبی رشتے دار شریک ہوسکیں گے۔ جس کے لیے علاقہ ایس ایچ او سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت کے تحت نکلنے والے شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، عوام نے ساتھ نہ دیا تو محنت رائیگاں جائے گی۔ صحافیوں کو کرفیو کے دوران استثنیٰ دیا دیا گیا ہے، صحافی اپنے ادارے کا کارڈ دکھا سکتے ہیں،

    میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کا کام جاری ہے،گاڑی میں ڈرائیورکے علاوہ ایک شخص کو سفر کرنے کی اجازت ہے،سندھ میں بجلی،پانی،ٹی وی،کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسز جاری ہیں،

  • یوم پاکستان اور کرونا وائرس،  قیام پاکستان کے وقت کے جذبوں کی ضرورت ہے!!! تحریر: محمد عبداللہ

    یوم پاکستان اور کرونا وائرس، قیام پاکستان کے وقت کے جذبوں کی ضرورت ہے!!! تحریر: محمد عبداللہ

    آج تئیس مارچ ہے وہ دن جو تحریک پاکستان کا سب سے خاص دن ہے. یوں تو برصغیر کے مسلمانوں کو انگریزوں کی غلامی اور ہندو کی چالبازی سے نکالنے لیے کوششیں اور کاوشیں بڑی دیر سے جاری تھیں، جنگ آزادی آٹھارہ سو ستاون سے علی گڑھ تحریک تک ،اور تحریک خلافت سے مسلم لیگ کے قیام تک برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی اس بیچ منجھدار میں ڈولتی ناؤ کو سنبھالا دینے اور پرسکون ساحل کی سمت لانے کے لیے سینکڑوں قائدین نے اپنی خدمات سرانجام دیں.

    مسلم لیگ کے قیام کے بعد کچھ سمتیں متعین ہونا شروع ہوئیں پھر قائد و اقبال کی زیرک قیادت نے مسلمانوں کے تحفظ کا بیڑہ اٹھایا اور بالآخر تئیس مارچ انیس سو چالیس کو اسلام کے لاکھوں پروانے لاہور میں منٹو پارک میں جمع ہوئے جس کو آج گریٹر اقبال پارک کے نام سے جانا جاتا ہے ان لاکھوں فرزندان توحید نے محمد علی جناح کی قیادت میں پختہ عہد کیا کہ ہمیں کوئی وزارتیں اور پیکجز نہیں چاہیں بس لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی بنیاد پر ایک آزاد وطن چاہیے جہاں اسلام آزاد ہو اسلام پر کاربند ہونا آزاد ہو.

    اس دن شیر بنگال کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد نے برصغیر کے مسلمانوں کو ان کی منزل دکھا دی اور پھر سات سال کے مختصر عرصے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی اس منزل کو پاکستان کی صورت پالیا. یہ منزل کوئی پھولوں کی سیج نہیں تھی بلکہ آگ و خون کے دریا تھے جن کو عبور کرنا پڑا تھا ، قربانیوں کی داستان اسماعیل و ابراہیم تھی.
    پچاس لاکھ مسلمانوں نے فقط لاالہ الا اللہ کی آزاد سرزمین پر ایک سجدے کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ دیا تھا اور چل نکلے تھے مگر ہجرتوں کے یہ سفر بھی آسان نہ تھے. سولہ لاکھ مسلمانوں کو اس وطن عزیز کے لیے قربان ہونا پڑا تھا ، پاکباز ماؤں اور بیٹیوں کی عصمتیں تار تار ہوئیں تھیں اور پھر لٹے پٹے قافلے پاکستان کی سرحد پر پہنچتے تو سبز ہلالی کے سائے تلے سجدہ ریز ہوجاتے.
    آج کا دن کوئی معمولی دن نہیں ہے بلکہ اس دن کو یوم پاکستان کہا جاتا ہے یہ دن ہے ان یادوں کا، ان عہد و پیمان کا، ان قربانیوں اور ان کاوشوں کا دن ہے کہ جو اسلام کی ایک آزاد اور مضبوط ریاست کے قیام کا باعث بنیں. لیکن آج صورتحال بہت ہی نازک ہے، دنیا بھر میں پھیلنے والی وباء کرونا وائرس سے وطن عزیز پاکستان بھی محفوظ نہیں رہ پایا فقط چند دنوں کے اندر نقشہ بدل چکا ہے اس دن کے تحت ہونے والی سبھی تقریبات حتیٰ کہ افواج پاکستان کی پریڈ تک منسوخ ہوچکی ہے اور ریاست کے سربراہان مجبور ہوکر ملک بھر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن لگانے کی سوچ بچار کر رہے ہیں.

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسا ملک جہاں پچیس فیصد لوگ یومیہ اجرت پر مزدوری کرتے ہوں وہ مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا مگر ہم اٹلی اور ایران بھی نہیں بننا چاہتے کہ کرونا کی وجہ سے لاشیں ہر طرف بکھری پڑی ہوں اور کوئی اٹھانے والا بھی نہ اس لیے پاکستان کہ ہر شہری کو قوم کا کردار ادا کرنا پڑے گا ان جذبوں کا زندہ کرنا پڑے گا کہ جو قیام پاکستان کے وقت تھے. اس وقت گھر سے نکلنے کا حکم تھا تو آج گھروں میں رہنے کا حکم ہے. اس وقت اس حکم پر عمل کیا تھا اور سر دھڑ کی بازی لگائی تھی تو پاکستان ملا تھا آج اگر گھر میں رہنے کے حکم پر عمل کرتے ہیں تو پاکستان کو بچا پائیں گے.
    اپنے گھر میں رہیے، ریاست کو مجبور مت کیجیئے کہ ان کو ملک مکمل طور پر بند کرنا پڑ جائے کہ صورتحال انتہائی حد تک خطرناک ہوتی جا رہی ہے اور یہ مکمل طور پر عوام الناس اور انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتائج ہیں آج یوم پاکستان کا پیغام یہی ہے کہ ایک قوم بنیے نہ کہ ایک ہجوم.

    محمد عبداللہ کے مزید بلاگز پڑھیں۔

    محمد عبداللہ