Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا

    اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا

    اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا
    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 286 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
    اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو شدید مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 416 پوائنٹس پر ہوا۔

    کاروباری کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1752 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 28 ہزار 664 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 30 ہزار 129 کی سطح سے ہوا، آج 238,267,900 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 9,417,662,147 بنتی ہے۔

  • کورونا وائرس   نے روپے کی قدر بھی کم کردی

    کورونا وائرس نے روپے کی قدر بھی کم کردی

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 31 پیسے بڑھ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.52 سے بڑھ کر 158.65 روپے کا ہوگیا ہے۔گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    کچھ روز قبل ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت برقرار رہی اور روپیہ مستحکم ہوا تھا ۔ اب پھر جب سے کرونا وائرس کی خبریں‌ گردش میں‌ ہیں. تب سے ڈالر مہنگا ہو رہا ہے .

  • میڈیا ورکرز وائرس پروف نہیں ہیں, ان کی جان بھی قیمتی ہے،پریس کانفرنسز،پیغام ،اعلان ویڈیوکےذریعے پہنچائیں

    میڈیا ورکرز وائرس پروف نہیں ہیں, ان کی جان بھی قیمتی ہے،پریس کانفرنسز،پیغام ،اعلان ویڈیوکےذریعے پہنچائیں

    لاہور:میڈیا ورکرز وائرس پروف نہیں ہیں, ان کی جان بھی قیمتی ہے،پریس کانفرنسز،پیغام ،اعلان ویڈیوکےذریعے پہنچائیں ،باغی ٹی وی کے مطابق جہاں اس وقت ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایک لاک ڈاون کی کیفیت ہے اورہرجان اپنے آپ کوبچانے کی فکرمیں لگی ہوئی ہے ،وہاں ان اپنے بھائیوں ،دوستوں کو بھی خیال رکھنا چاہیےجولمحہ بہ لمحہ باخبررکھ رہےہیں ،

    باغی ٹی وی کےمطابق اس حوالے سے ہمیں باخبررکھنے والوں نے اپنے بارے میں بھی خبردی ہے، ان کا کہنا ہےکہ آپ سب مسلسل فیلڈ میں ہیں اور کرونا پر اپڈیٹس دے رہے ہیں. یہ ہمارا فرض ہے اور ہم اسے ادا کرتے رہیں گے. لیکن حکومتی,سیاسی,مذہبی اشرافیہ کرونا کیمپین کے نام پر مسلسل پریس کانفرنسز کر رہے ہیں جو قطعی غیر ضروری ہیں. ان لوگوں کو ہر حالت میں محض اپنی کوریج کی فکر رہتی ہے. یہ میڈیا ورکرز کا اکٹھ کر کے یہ لیکچر دے رہے ہیں کہ کم سے کم لوگوں سے ملیں, سماجی فاصلہ اختیار کریں, رش اور ہجوم سے گریز کریں. لیکن خود میڈیا کا ہجوم بار بار اکٹھا کر رہے ہیں.

    میڈیا ورکرز وائرس پروف نہیں ہیں, ان کی جان بھی قیمتی ہے. ایسی پریس کانفرنسز میں بار بار یہ سوال اٹھائیں کہ یہ لوگ اپنا پیغام یا لیکچر ویڈیو کی صورت شیئر کریں, اپنی مشہوری کے لئے میڈیا ورکرز کو خطرے میں نہ ڈالیں. یہ وقت کارکردگی دکھانے کا ہے, ٹی وی اپنی چہرے دکھانے کا نہیں.

  • پاکستان نے واہگہ بارڈر 14 روز کیلئے بند کر دیا، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان نے واہگہ بارڈر 14 روز کیلئے بند کر دیا، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: پاکستان نے واہگہ بارڈر 14 روز کیلئے بند کر دیا، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری ، ادھر اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بھارت کے ساتھ ملحقہ واہگہ بارڈر 2 ہفتوں کیلئے بند کر دیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بارڈر کی بندش پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے۔

    پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاکستان رینجرز کو واہگہ سرحد بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پر واہگہ بارڈر کو 2 ہفتے کیلئے بند کیا گیا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل واہگہ بارڈر پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے سبب گزشتہ برس بند کیا گیا تھا اور بھارت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات بھی منقطع کر دیئے گئے تھے۔

  • کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا،واپس لانے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل

    کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا،واپس لانے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل

    ٹوکیو:کورونا وائرس: پاکستانی اداکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا،واپس لانے کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل ،اطلاعات کےمطابق جاپان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے جانے والی پاکستانی ٹیم ٹوکیو میں پھنس گئی۔ٔٔپاکستانی سفارتخانے سے رابطے کی کوشش بھی کی جارہی ہے

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے معروف ادکار و رائٹر تنویر جمال کا کہنا ہے کہ سر ی لنکن ائیرلائن نے اچانک پروازیں منسوخ کردی ہیں، جس کے باعث وہ دیگر فنکاروں کے ساتھ ٹوکیو میں پھنسے ہوئے ہیں اور پاکستان واپسی کے منتظر ہیں۔ گروپ میں اداکارہ مائرہ خان، تیمور خان، کئی کیمرہ مین اور گُرو شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد متعدد ائیرلائنز نے اپنی پروازیں محدود کر دی ہیں جب کہ بعض ممالک نے بھی غیرملکی پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

  • کورونا وائرس: بنگلہ دیش میں 25 ہزار مسلمان دعا کیلئے جمع،دنیا حیران وپریشان

    کورونا وائرس: بنگلہ دیش میں 25 ہزار مسلمان دعا کیلئے جمع،دنیا حیران وپریشان

    ڈھاکہ :کورونا وائرس: بنگلہ دیش میں 25 ہزار مسلمان دعا کیلئے جمع،دنیا حیران وپریشان ،اطلاعات کےمطابق بنگلہ دیش میں کم سے کم 25 ہزار افراد نے کئی گھنٹوں تک ایک جگہ جمع ہوکر کورونا سے حفاظت کے لیے دعائیں مانگیں۔

    ادھر دنیا بھرمیں اس واقعہ پرحیرانگی کا اظہارکیا جارہا ہے، بنگلہ دیش میں کم سے کم 25 ہزار افراد نے ایک ساتھ جمع ہوکر کئی گھنٹوں تک ملک اور دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دعائیں کیں اور ہزاروں افراد کے اس عمل پر دنیا بھر میں حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکا ٹربیون کے مطابق چٹاگانگ ڈویژن کے ضلع لکشمی پور کے مرکزی عید گاہ میں ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ اور اس کے خاتمے کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دعائے شفا کے لیے دور دور سے لوگ علی الصبح مرکزی عیدگاہ پر پہنچنا شروع ہوئے اور تقریبا صبح 7 بجے دعائیہ تقریب کا آغاز کیا گیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اندازا دعائیہ اجتماع میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی جو کئی گھنٹوں تک عالمی وبا سے تحفظ اور اس کے خاتمے کے لیے دعائیں کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق اجتماع میں شاہی جامع مسجد کے مولانا محمد انور حسین نے دعائیں پڑھائیں اور اجتماع کے دوران بیماریوں اور وباوں سے حفاظت اور ان کے خاتمے کے لیے بتائی گئی 6 دعاوں کو پڑھا گیا۔

    ہزاروں لوگوں کے اچانک ایک جگہ پر جمع ہونے اور کئی گھنٹوں تک ان کی جانب سے دعائیں مانگیں جانے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ نے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کسی نے بھی ان سے اجتماع کی اجازت نہیں لی اور نہ ہی انہیں اس بات کا بروقت علم ہوسکا کہ علاقے میں ہزاروں افراد جمع ہوئے ہیں۔

    مقامی انتظامیہ اور پولیس نے اچانک ایک ہی جگہ پر خوف کے ماحول میں ہزاروں لوگوں کے جمع ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی تنظیم یا شخص نے انتظامیہ سے دعائیہ اجتماع کی اجازت نہیں لی۔ہزاروں افراد کے جمع ہوکر دعائیں مانگنے کا یہ واقعہ 18 مارچ کو پیش آیا جب کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت ہوئی۔

    بنگلہ دیش میں ہزاروں افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر دنیا بھر میں حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جہاں 10 لوگ ایک ساتھ مل کر بیٹھنے سے ڈر رہے ہیں،وہیں ہزاروں افراد نے کئی گھنٹے انتہائی قریب رہ کر کیسے اور کیوں گزارے؟

  • حالیہ دنوں چین میں طلاق کی شرح کیوں  بڑھی، رپورٹ جاری

    حالیہ دنوں چین میں طلاق کی شرح کیوں بڑھی، رپورٹ جاری

    چین میں طلاق کی شرح بڑھ گئی

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس نے چین کے اندر طلاق کی شرح کو بھی زیادہ کردیا . کہا جاتا ہے کہ کورونا نے خانگی معاملات کو بھی متاثر کیا ہے .ملک میں رجسٹرڈ دفاتر کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے خود کو قرنطینہ یعنی الگ تھلگ کرنے کے دوران چین میں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جوڑے گھر میں ایک ساتھ بہت زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور اس دوران ناچاکیاں بڑھ رہی ہیں.

    رپورٹ میں کہا گیا ہے .چوبیس فروری سے 300 سے زائد جوڑوں‌ نے طلاق لینے کے لئے اپنا شیڈیول طے کیا ہے ، یہ بات جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کے شہر دازہو میں شادی رجسٹری کے منیجر لو شیجون نے بتایا۔

    ماہرین اور عہدیداروں کا خیال ہے کہ طلاق کی درخواستوں میں تیزی سے اضافہ اس حقیقت کی وجہ سے ہوسکتا ہے کہ شراکت داروں نے قرنطین کے تحت قریبی حلقوں میں بہت زیادہ وقت صرف کیا ہے۔
    مسٹر لو نے مقامی پریس کو بتایا ، ضلع میں طلاق کی شرح کورونا وائرس پھیلنے سے پہلے کے مقابلہ میں بہت بڑھ گئی ہے۔

    واضح‌رہے کہ چین اب کورونا اثرات سے نکل رہا ہے ، خبررساں ادارے اے پی کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق چینی حکام کا بیان دنیا بھر میں ایک مثبت امید کی علامت بن گیا ہے۔علاوہ ازیں چینی حکام نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے متاثرہ تمام 34 نئے کیسز غیر ملکی مسافروں میں رپورٹ ہوئے۔
    اس ضمن میں چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سینئر انسپکٹر جیو یاہوئی نے کہا کہ ’ہم نے آج اتنے دنوں کی سخت کوشش کے بعد طلوع آفتاب کو دیکھا ہے.جب کوئی بھی کیس کرونا وائرس کے حوالے دائر نہیں‌ ہوا ہے .

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے نئے نوول کورونا وائرس کووِڈ 19کا پھیلاﺅ شروع ہوا تھا جو دنیا کے 162 سے زائد ممالک میں پھیل گیا۔

    چین کا شہر ووہان جنوری سے لاک ڈاؤن تھا، جہاں کسی کو داخلے یا نکلنے کی اجازت نہیں تھی اور صرف خصوصی اجازت نامے کے ذریعے ہی لوگ باہر نکل سکتے تھے۔

  • کرونا وائرس اور ہماری ذمہ داریاں!!! تحریر: طارق محمود

    کرونا وائرس اور ہماری ذمہ داریاں!!! تحریر: طارق محمود

    گزشتہ سال چائنہ سے شروع ہونے والا کرونا وائرس دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑ چکا ہے اور آخری اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 370 کے قریب شہری اس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے چار کامیاب علاج کے بعد اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ دو افراد کے لیے یہ وائرس جان لیوا ثابت ہوا ہے پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں محدود ہو چکی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس صورتحال میں عام شہری کی ذمہ داریاں کیا ہو سکتی ہیں؟ میں پاکستانی شہریوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ انتہائی عقلمندی اور ہوش سے کام لینا ہو گا ہمیں ایسا رویہ اختیار کرنا ہو گا کہ جس سے ہماری ذات کے ساتھ ساتھ کسی بھی شہری کو نقصان نہ ہو۔ اس کے لئے چند باتوں پر عمل درآمد بہت ضروری ہے سب سے پہلے یہ کہ کرونا وائرس سے متعلق کوئی بھی خبر شئیر کرنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کر لیں کہ یہ خبر کس حد تک مصدقہ ہے اور اس کو جاری وہی ادارہ کر رہا ہے جس کا یہ کام ہے؟ مصدقہ خبریں ضرور شئیر کریں لیکن خدارا کوئی بھی ایسی خبر شئیر نہ کریں جو غیر مصدقہ ہو اور اس سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیل جائے۔کیونکہ کرونا وائرس کی پاکستان میں صورتحال ایسی نہیں ہے جیسی دنیا کے دیگر ممالک میں ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ دشمن کرونا وائرس پر بھی گھناؤنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام کو مختلف طریقوں سے گمراہ کرنے کا پلان بنائے بیٹھے ہیں وہ ہم سے لاشعوری طور پر ایسے کام کروانا چاہتے ہیں جن سے پاکستان میں کرونا وائرس ذیادہ تباہی پھیلا سکے۔ اس چال کو ناکام بنانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہمیں جو ہدایات دے ہم ان پر پوری طرح سے عمل کریں۔ دوسرا کام یہ ہے کہ ہم اپنے آپ اور خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے چند باتوں پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کریں سب سے پہلے اپنی اور اپنے خاندان کی نقل و حمل کو انتہائی محدود کر دیں اور گھروں سے انتہائی مجبوری کی صورت میں باہر نکلیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خاص طور پر بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے لوگ کسی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ گھر کے تمام افراد روزانہ 20 بار ہاتھ دھوئیں اور ہر بار 20 سیکنڈ کا دورانیہ ہو۔ ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال بھی دن میں کئی بار کیا جائے۔ جب بھی انتہائی ضروری کام سے گھر سے باہر جائیں تو فیس ماسک پہن لیں۔ کسی بھی شخص سے مصافحہ نہ کریں۔ تمام قسم کی چھوٹی بڑی تقریبات میں شرکت نہ کریں ۔ گھر پہنچتے ہی ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔ یہ ایسی ہدایات ہیں جن پر عمل درآمد کر کے ہم اپنے آپ اور خاندان کو کرونا وائرس سے بچا سکتے ہیں اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے آپ کا یہ عمل آپ کے ذمہ دار ہونے اور پاکستان کو کرونا سے ختم کرنے کا سبب بنے گا۔ اس دوران اگر کوئی شخص جس میں اس وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیلپ لائن نمبر پر اطلاع دی جائے۔ آخر میں امید کرتا ہوں کہ آپ میری باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کریں گے اور کرونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ دشمنوں کی گھنائونی چال کو بھی ناکام بنا دیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ پاکستان ذندہ باد

  • حکومتِ پاکستان نے کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری ویب سائٹ لانچ کردی

    حکومتِ پاکستان نے کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری ویب سائٹ لانچ کردی

    اسلام آباد:حکومتِ پاکستان نے کورونا وائرس کے حوالے سے سرکاری ویب سائٹ لانچ کردی،اطلاعات کےمطابق ویب سائٹ پر عوام پورے پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرسکیں گی— فوٹو: اسکرین گریب

    اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات پہنچانے کیلئے حکومت پاکستان نے سرکاری ویب سائٹ تیار کرلی ہے۔

    ڈاکٹرطفرمرزا نے بتایا کہ https://covid.gov.pk پر عوام پورے پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرسکیں گی۔

  • ‘ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10منٹ میں ایک شخص کی موت’اپنے ہی مرنے والوں سے نظریں چرانے لگے

    ‘ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10منٹ میں ایک شخص کی موت’اپنے ہی مرنے والوں سے نظریں چرانے لگے

    تہران :’ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10منٹ میں ایک شخص کی موت’اپنے ہی مرنے والوں سے نظریں چرانے لگے ،اطلاعات کےمطابق ایران کی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہر 10 منٹ میں ایک شہری کی موت واقع ہو رہی ہے۔

    ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاںپور کا کہنا ہے کہ ہے کہ تقریباً ہر ایک گھنٹے میں 50 ایرانی شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس سال نئے سال کا تہوار نوروز بھی گھروں میں منائیں۔یاد رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہندسوں تک پہنچ گئی ہےاور 1135 ایرانی شہری اب تک کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ایران کے ڈپٹی وزیر صحت علی رضا رئیسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 147 شہری ہلاک ہوئے جب کہ 1192 نئے کیسز بھی سامنےآئے جس کے بعد ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 361 ہو گئی ہے۔

    یاد رہے کہ ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سو دو لاکھ ہو چکی ہے جن میں سے 84 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔