Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس،گھروں میں بھی تقریبات پر پابندی عائد

    کرونا وائرس،گھروں میں بھی تقریبات پر پابندی عائد

    کرونا وائرس،گھروں میں بھی تقریبات پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات جاری ہیں، تازہ اقدامات میں حکومت پنجاب نے گھروں میں تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تعلیمی و میڈیکل ایمرجنسی کے بعدصوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت گھروں میں تقریبات پر پابندی لگا دی۔ پابندی پرائیویٹ پراپرٹیز کے اندر تقریبات پر بھی ہوگی۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی 4 اپریل تک برقرار رہےگی، پابندی کا حکم صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    نوٹفکیشن کے مطابق جم اور سنوکر کلب بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے.

    قبل ازیں حکومت پنجاب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اقدامات کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مساج سنٹرز کے ساتھ بیوٹی پارلرزکو15 دن کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں مساج سینٹرز بند نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ان سینٹرز میں کام کرنے والی تھراپسٹ کی اکثریت فلپائن ،چین اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔

    سیکریٹری صحت پنجاب نے صوبے بھر میں مساج سنٹرزکو فوری بند کروانے کیلیے حکومت کو سفارشات بھیج دی ہیں۔ حکومت مساج سنٹرز کے ساتھ بیوٹی پارلرزکو بھی بند کرنے پر غورکر رہی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس انسان کے جسمانی رابطے سے پھیلتا ہے لہذا مساج سنٹرز سے وائرس پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے۔

    پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کو7.6ارب روپے کا پیکج کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کو 7.17ارب روپے جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 450ملین روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے متعلقہ محکموں کو فنڈز کی فراہمی اور احتیاطی تدابیرکی تشہیر تک تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے 217ملین کا حفاظتی سامان خرید لیاگیاہے۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں

    کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری

  • کرونا وائرس، وزیراعظم کی زیر صدارت آج اجلاس میں ہوں گے اہم فیصلے

    کرونا وائرس، وزیراعظم کی زیر صدارت آج اجلاس میں ہوں گے اہم فیصلے

    کرونا وائرس، وزیراعظم کی زیر صدارت آج اجلاس میں ہوں گے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے

    اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے۔

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ کورونا وائرس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی،بلاول بھٹو نے سیاسی دانش مندی کا ثبوت دیا ہے،یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے،اپوزیشن کے پاس تنقید کے لیےکافی وقت ہوگا، ایک ماہ گزارہ کرلیں،اپوزیشن سے تجاویز کے لیے رابطہ کروں گا، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کرنا ہوگا،

    ملک بھر میں کرونا کے مریض بڑھنے لگے، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان میں کرونا کے نئے مریض سامنے آ گئے ،وزیراعظم عمران خان نے کل کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 8 مزید کیسزز سامنے آگئے،گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی،متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کراچی میں کورونا وائرس کے مزید28کیسز سامنے آگئے،صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد245 ہو گئی، بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہوگئی،بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید5کیسز سامنے آگئے,

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 مریض ہیں جن میں سے 60زائرین ہیں،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے 2مریض سامنے آئے،کورونا وائرس کے نتائج سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں گے،

  • کرونا وائرس،بھارتی ایئر لائنز نے کیا ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

    کرونا وائرس،بھارتی ایئر لائنز نے کیا ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

    کرونا وائرس،بھارتی ایئر لائنز نے کیا ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بھارتی معیشت مزید تباہ ہو رہی ہے، بھارت کی دو بڑی ایئر لائنز کمپنیوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے

    بھارت کی دو بڑی ایئر لائنز انڈیگو اور وستارا کے مالی حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ دونوں کمپنیاں اپنی پروازیں بند کرنے کا سوچ رہی ہیں، انڈیگو کے سی ای او رونجوئے دت نے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،

    انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ایئر لائن انڈسٹری کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انڈڈیگو کے فلائٹ آپریشن کے سربراہ اسیم میترا نے پائلٹوں کو جمعرات کی صبح بھیجے گئے ایک ای میل میں کہا ہے کہ ہوا بازی شعبے کی معاشی حالت نمایاں طور پر خراب ہو چکی ہے، لہذا آئندہ چند روز میں سخت اقدامات اٹھانے ضروری ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے ممالک نے فضائی آپریشن معطل کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہوا بازی کے شعبے کو شدید دھچکا لگا ہے،انڈیگو کے سی ای او نے بھی ایک ای میل میں کہا کہ ایئر لائن کی معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اب کوئی بھی ایئرلائن مستحکم نہیں بلکہ سب خسارے میں ہیں،

    دوسری جانب مالی بحران سے دوچار سرکاری ایئرلائنز ایئر انڈیا بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 5 فیصد کمی کر سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازوں کو بند کر دیا ہے اس لئے ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان ہے۔ ایئر انڈیا کے فروخت میں تاخیر کی وجہ سے حکومت کو اس کو چلانے کے لئے 3000 کروڑ روپے خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار نے پہلے ہی ایئر انڈیا میں سو فیصد حصص کی خریداری کے لئے کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 17 مارچ سے 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ حکومت نے 2018 کے بعد جنوری 2020 سے ائیر انڈیا کی نجکاری کے لئے دوبارہ سے کوششیں شروع کر دی ہیں.

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 4 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بھارتی پنجاب کے ضلع نواشہر کے پٹھلاوا گاؤں میں مریض کی موت ہوئی جو سات مارچ کو اٹلی سے واپس آیا تھا، اس سے پہلے كرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 173 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 148 مریض بھارتی جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔ بھارت میںکورونا وائرس سے متاثرہ 20 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

  • کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بھارت میں بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے، اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افرار بے روزگار ہو جائیں گے

    کرونا وائرس سے بھارت میں سیاحت اور ہوٹل کی صنعت مکمل تباہ ہو سکتی ہے،جس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، اسی ضمن میں بھارتی سیاحت اور ہوٹل کی صنعت کی تنظیم فیڈریشن آف ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سال کے لئے ان صنعتوں کی مالی مدد کی جائے تا کہ ملازمین کو تنخواہیں دی جا سکیں، اگر حکومت نے مدد نہ کی یہ شعبے دیوالیہ ہو جائیں گے. اور سیاحت کی صنعت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ہوٹل بھی بند ہو جائیں گے

    اس ضمن میں فیڈریشن نے مودی کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سیاحوں کا آنا بند ہو گیاہے، تاریخی اور یادگار مقامات کو بھی حکومت نے بند کر دیا ہے اس لئے اس شعبے میں وابستہ 5 کروڑ افراد مین سے 3 کروڑ کے بے روزگار ہونے کا خطرہ ہے، بھارت میں معیشت کی حالت پہلے ہی بری ہے، اگر سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا تو لاکھوں خاندان متاثر ہوں گے.

    مودی کو خط میں مزید لکھا گیا کہ بھارت میں سیاحت نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ دنوں میں عائد پابندیوں کے دوران ہوٹل اور سیاحت کے شعبہ کو 2 کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے جو ہمارے لئے بہت بڑا دھچکا ہے،ان حالات میں ملازمین کی تنخواہیں نہیں دی جا سکتین اور نہ ہی کام کو آگے چلایا جا سکتا ہے اسلئے مودی سرکار مدد کرے اور ایک سال کے لئے ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات بھی دے، سیاحت اور ہوٹل کی صنعت مٰن سے جن لوگوں نے قرضہ لیا ہے ان پر سود معاف کیا جائے اور قرضے کی واپسی کے لئے بھی آسانی کی جائے.

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 4 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ایک ہلاکت آج ہوئی، بھارتی پنجاب کے ضلع نواشہر کے پٹھلاوا گاؤں میں مریض کی موت ہوئی جو سات مارچ کو اٹلی سے واپس آیا تھا، اس سے پہلے كرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 173 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 148 مریض بھارتی جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔ بھارت میںکورونا وائرس سے متاثرہ 20 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

  • کرونا سے گھبرانا نہیں ، مشکل وقت ہے ،اللہ سے رجوع کریں، حکومت زائرین کی صحت کا خیال رکھے ،علامہ سید افتخار حسین نقوی

    کرونا سے گھبرانا نہیں ، مشکل وقت ہے ،اللہ سے رجوع کریں، حکومت زائرین کی صحت کا خیال رکھے ،علامہ سید افتخار حسین نقوی

    اسلام آباد:مشکل وقت ہے ،اللہ سے رجوع کریں، حکومت بھی زائرین کی صحت کا خیال رکھے ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرعلامہ سید افتخارحسین نقوی نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اورصدمات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے خوبصورت گفتگو کی

    باغی ٹی وی کےمطابق علامہ سید افتخارحسین نقوی نے اپنے ویڈیوپیغام میں قوم کو پیغام دیا کہ کرونا کی وجہ سے اس وقت پوری قوم مشکل میں ہے اوریہ ایک بہت بڑی آزمائش ہے ،اس سے بچاو کے لیے اپنے رب کے حضورگڑگڑا کر معافی کی درخواستیں کرنی چاہیں

    علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کرونا وائرس کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاکہ جوفیصلے حکومت پاکستان اورسلامتی سے متعلق اداروں نے کیئے ہیں‌ان پرعمل کرنا واجب ہے، ایسے انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی ہدایات پربھی عمل کرنا واجب ہے

    علامہ افتخار حسین نقوی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کرونا متاثرمریضوں کے علاج معالجے کے لیے حکومت تمام تراقدامات بروئے کارلائے ، دوسری طرف انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ زائرین ایران کا بھی اچھی طرح خیال کریں

    علامہ افتخار حسین نقوی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کے احکامات پرعمل کریں تاکہ اس آزمائش سے کامیانی سے کامیاب ہوسکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہرشہری کو حکومتی ہدایات کے مطابق عمل کرنا چاہیے ، علامہ افتخار حسین نقوی نے ایر انی کے مذہبی رہنماوں کی طرف سے بھی پاکستانیوں کےلیے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے اصل میں یہ تعاون اپنے ساتھ ہی ہے

    انہوں‌نے کہا کہ اس دوران اپنے آپ کو حفاظتی اقدامات کے تحت رہنے کی تلقین بھی کی اورکہا کہ تمام ترحفاظتی اقدامات کیئے جانے چاہیں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ،انہوں نے مزید کہاکہ کرونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیراختیارکرنی چاہیں ،صفائی کا خاص ٰخیال رکھنا چاہیے ، ہاتھوں کو بار بار دھونا چاہیے

    یاد رہےکہ علامہ افتخارحسین نقوی ڈی سی میانوالی عمرشیرچھٹہ سے اہم ملاقات کرکے کرونا وائرس سے نبٹنے کےلیے اپنے ادارے کی طرف سے پیشکش کردی ، اس موقع پرممبراسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ المہدی ٹرسٹ پہلے بھی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے کام کرتا ہے اوراب بھی کرے گا

  • بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بھارت کے ممبئی شہر میں مشہور درگاہوں پر زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

    ممبئی میں حضرت حاجی علی اور حضرت مخدوم شاہ ماہم کی درگاہوں میں زائرین کے داخلے پر آئندہ اعلان تک پابندی عائد کردی گئی ہے ،حاجی علی درگاہ اور مخدوم شاہ درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدام میں تعاون کرنا ہے ۔ گزشتہ چار دنوں سے حالات کا جائزہ لیا اور شہری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کے بعد درگاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا

    دوسری جانب دہلی میں تمام سرکاری، غیر سرکاری تعلیمی ادارے 31 مارچ کت بند کر دیئے گئے، امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا، اساتذہ کو بھی سکول آنے سے روک دیا گیا. جو پرچے ہو چکے ان کی چیکنگ کا کام اساتذہ گھروں سے ہی کریں گے.

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 4 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ایک ہلاکت آج ہوئی، بھارتی پنجاب کے ضلع نواشہر کے پٹھلاوا گاؤں میں مریض کی موت ہوئی جو سات مارچ کو اٹلی سے واپس آیا تھا، اس سے پہلے كرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 173 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 148 مریض بھارتی جبکہ 25 غیر ملکی شہری ہیں۔ بھارت میںکورونا وائرس سے متاثرہ 20 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

    قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

  • کرونا وائرس، عدالتیں بند ہوں گی یا نہیں؟فیصلہ ہو گیا

    کرونا وائرس، عدالتیں بند ہوں گی یا نہیں؟فیصلہ ہو گیا

    کرونا وائرس، عدالتیں بند ہوں گی یا نہیں؟فیصلہ ہو گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے معاملہ پر قومی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں عدالتوں کو بند نا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عدالتیں کھلی رہیں گی،عوام کا عدلیہ پر اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا،عدالتوں میں اہم نوعیت کے کیسز کو سنا جائے گا،تمام ہائی کورٹس میں کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائیگی،

    اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے تمام چیف جسٹس صاحبان کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار دے دیا،کمیٹی نے جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے،تمام چیف جسٹس صاحبان اپنی ہائیکورٹ کے فوکل پرسن مقرر کریں گے،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سپریم کورٹ کے ایس او پیز کا اطلاق تمام ہائیکورٹس پر ہوگا،

    قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور ملک بھر میں کرونا کی صورتحال کے حوالہ سے آگاہ کیا.

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 176 ممالک میں کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جو تشویشناک امر ہے اور دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہے، تاہم مشکل صورتحال میں قوم متحد ہے اور جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل پڑی عوام نے بھرپور ساتھ دیا۔چین نے جس طرح اس وبا پر قابو پایا اس کی مثال نہیں ملتی،

    ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران صحت کے شعبے میں بہتری پر بات ہوئی، آئندہ چند روز میں چینی ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسز شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے، ہسپتالوں میں بلا ضرورت نہ جائیں اور بوقت ضرورت مریض کے ساتھ ایک شخص او پی ڈی میں جائے۔ عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات پہنچانے کیلئے حکومت پاکستان نے سرکاری ویب سائٹ تیار کرلی ہے۔ https://covid.gov.pk پر عوام پورے پاکستان میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرسکیں گی.

  • کورونا سے بچاؤ کیلیے مساج سینٹر، بیوٹی سیلون 15 دنوں کے لیے بند

    کورونا سے بچاؤ کیلیے مساج سینٹر، بیوٹی سیلون 15 دنوں کے لیے بند

    لاہور: کورونا سے بچاؤ کیلیے مساج سینٹر، بیوٹی سیلون 15 دنوں کے لیے بند ،اطلاعات کے مطابق حکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں مساج سنٹرز کے ساتھ بیوٹی پارلرزکو15 دن کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مساج سینٹرز بند نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ان سینٹرز میں کام کرنے والی تھراپسٹ کی اکثریت فلپائن ،چین اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔

    سیکریٹری صحت پنجاب نے صوبے بھر میں مساج سنٹرزکو فوری بند کروانے کیلیے حکومت کو سفارشات بھیج دی ہیں۔ حکومت مساج سنٹرز کے ساتھ بیوٹی پارلرزکو بھی بند کرنے پر غورکر رہی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس انسان کے جسمانی رابطے سے پھیلتا ہے لہذا مساج سنٹرز سے وائرس پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا ریسٹورنٹس، بیوٹی پارلرز بند کرنے کا اعلان، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں کرفیو لگانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اشیائے ضروریات کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی ہالز پر پابندی کے علاوہ اب ہم نے گھروں اور نجی مقامات پر تقاریب پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر میں 12 بجے چھٹی ہوگی

    ذرائع کے مطابق باقی صوبوں کی طرح سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں بیوٹی پارلر اور باربر شاپ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

  • جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی کورونا ایک دن غائب ہوجائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراعتماد بیانات سے بوآنے لگی

    جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی کورونا ایک دن غائب ہوجائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراعتماد بیانات سے بوآنے لگی

    واشنگٹن :جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی کورونا ایک دن غائب ہوجائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراعتماد بیانات سے بوآنے لگی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متعلق متضاد بیانات نے سب کو حیران کردیا۔

    امریکی صدر نے پہلے کہا کہ چین سے آنے والا کوروناو وائرس مکمل طورپرقابو میں ہے، پھر کہا سخت موسم اور گرمی میں یہ خود مرجائے گا۔ایک جگہ ٹرمپ نے کہا کہ جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی یہ ایک دن غائب ہوجائےگا، پھر کہا پروفیشنل ازم کے ساتھ اس سے نمٹ رہے ہیں اور پھر اسے وبا قرار دے دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ چین سے آرہا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اپریل کے سخت موسم میں یہ مرجائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی وہ کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرلیں گے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں اب تک 11 ہزار 348 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور آج بھی 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

    دوسری طرف کل امریکی صدر کے اس بیان نے بھی بڑی بڑی قوتوں کوپریشان کردیا تھا کہ کرونا ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکے گا ، دو تین ماہ کے بعد اس کا نشان نہیں رہے گا، ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث چھڑگئی ہے کہ کہیں یہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ وائرس نہ جس کے بارے میں ٹرمپ بار بار اعتماد کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ کرونا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا

  • کرونا وائرس،محکمہ خزانہ نے کیا فنڈز جاری، پنجاب نے کتنے ملین کا خریدا حفاظتی سامان؟

    کرونا وائرس،محکمہ خزانہ نے کیا فنڈز جاری، پنجاب نے کتنے ملین کا خریدا حفاظتی سامان؟

    کرونا وائرس،محکمہ خزانہ نے کیا فنڈز جاری، پنجاب نے کتنے ملین کا خریدا حفاظتی سامان؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کو7.6ارب روپے کا پیکج کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کو 7.17ارب روپے جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو 450ملین روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے متعلقہ محکموں کو فنڈز کی فراہمی اور احتیاطی تدابیرکی تشہیر تک تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار محکمہ خزانہ میں کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے وسائل کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس میں صدارت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کروناء سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔محکمہ صحت پر پڑنے والی اضافی بوجھ سے بخوبی واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ محکمہ خزانہ محکمہ صحت کو فنڈز کی فوری ریلیز کو یقینی بنا رہا ہے۔7.17ارب روپے کے اس پیکج کے تحت کرونا متاثرین کے علاج کی ضروریات اور احتیاطی تدابیر کی تشہیر کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔ محکمہ صحت ادویات وآلات کی خریداری کو یقینی بنائے گا اور ضرورت کے اعتبار سے قرنطینہ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

    اجلاس کے دیگر شرکاء میں سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ کئیر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ اور فنانس سے متعلقہ افسران شریک تھے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے 7ارب روپے کی سفارشات پیش کی گئی تھیں جنھیں آج محکمہ خزانہ کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ میں پیش کیا گیا اور کابینہ سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کر دئیے گئے

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کورونا وائرس ایمرجنسی کے لیے پنجاب نے 217ملین کا حفاظتی سامان خرید لیاگیاہے۔

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 47ملین کی سپلائی موصول ہو چکی ہے جبکہ باقی آئندے ہفتے موصول ہو جائے گی۔تمام ہسپتال جن میں کورونا وائرس کے وارڈز ہیں وہاں سپلائی کی کوئی قلت نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتالوں میں کورونا وائرس حفاظتی سامان وافر تعداد میں موجود ہے اورمزید بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور کورونا وائرس کے کاتمے کے لیے بنائی گئی خصوصی کیبنٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں

    کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری