Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری

    کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری

    کرونا وائرس، حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ، نوٹفکیشن جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت نے اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے

    پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو 2 ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیصلے کے تحت نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن دفاتر بند رہیں گے ،اس ضمن میں وزارت داخلہ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے. ملک بھر میں نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر بند رہیں‌‌‌گے،‌‌

    قبل ازیں حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز بند کرنے کا اعلان کیا تھا، پنجاب میں ریسٹورینٹ رات دس بجے کے بعد بند ہوں گے، وزارت ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا، سندھ میں اور کراچی میں ٹرانپسورٹ سروس بند کر دی گئی، پنجاب سے سندھ کے لئے ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی

    سندھ اور پنجاب ،خیبر پختونخواہ مین پارکس بھی بند کر دیئے گئے،اسلام آباد میں بھی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی، پنجاب میں سرکاری دفاتر میں عوام کی آمد و رفت کو محدود کر دیا گیا اور ملازمین کی تعداد کمی کی جارہی ہے ،صرف ضروری سٹاف ہی موجود ہوگا جبکہ مری سمیت سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، واہگہ بارڈر کو بھی بند کر دیا گیا.خیبر پختونخواہ میں حجاموں کی دکانیں اور بیو ٹی پالرزبھی 15روز کیلئے بند رہیں گے

    پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کی جانب سے سیاحتی مقامات کو بند کئے جانے کے بعد مقامی انتظامیہ نے بھی مری ، گلیات، نتھیا گلی و دیگر علاقوں میں موجود سیاحوں کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے ۔ انتظامیہ نے مقامی آبادی کو بھی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے

    پنجاب کے صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجید خان نے پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنزمیں ہرقسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرمکمل پابندی لگادی ہے۔ پابندی کااطلاق پیسی ہیڈآفس، تمام ڈائریکٹوریٹس، تمام میڈیکل ڈائریکٹرزاورتمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس پر ہوگا۔ہرقسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ پرپابندی کافیصلہ ملک میں کوروناوائرس سے پیداہونی والی صورتحال کے پیش نظرکیاگیا۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے کہاکہ ملتان میں لیبرکالونی کودنیاکاسب سے بڑاقرنطینہ سنٹر قرار دیاگیاہے۔ محکمہ محنت وانسانی وسائل کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کررہاہے۔ تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئیسولیشن رومزمختص کردئیے گئے ہیں۔ انصرمجیدخان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تمام اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔ تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ملازمین اورآنے والے مریضوں کیلئے سینی ٹائزرز کا انتظام کیاگیاہے.

  • دعوت اسلامی نے کرونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر ملک بھر پروگرام ملتوی کردیئے

    دعوت اسلامی نے کرونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر ملک بھر پروگرام ملتوی کردیئے

    کراچی :دعوت اسلامی نے کرونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر ملک بھر پروگرام ملتوی کردیئے اطلاعات کےمطابق دعوت اسلامی نے کرونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر ملک بھر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات معطل کر دیے

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری کا کہنا ہے کہ دعوت اسلامی کے ملک بھر میں 571 ہفتہ وار اجتماعات ہوتے ہیں ،ہر ہفتے ان اجتماعات میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ(1٫50٫000)سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں

    ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ آج عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا ،ویڈیو لنک کے زریعے بانی دعوت سلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری خطاب کریں گے جس کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا

    آج کے ویڈیو لنک میں کرونا وائرس اور دیگر امراض کے متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی،مولانا محمد الیاس عطار قادری قوم سے کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے ، ادھرعوام سے اپیل ہے کہ کرونا وائرس سے احتیاط کے ساتھ ساتھ دعا و استغفار کا سلسلہ جاری رکھیں

  • اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

    اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

    اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں

    اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 427افراد ہلاک ہو گئے،اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات 3ہزار405ہوگئیں،چین میں اب تک کورونا سے 3ہزار 245افراد ہلاک ہوچکے ہیں

    سعودی عرب میں مزید 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصديق ہوئی ہے،سعودی عرب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 274 ہوگئی ،

    سپین میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 129 ہلاکتیں ہوئیں، رپورٹ ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد767 ہوگئی۔ وائرس سے مزید 2 ہزار 378 افراد متاثر ہوئے، کل تعداد 17 ہزار 147 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں 8، جنوبی کوریا اور بلجیم میں 7، انڈونیشیا میں 6 اورامریکا میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ جرمنی ،جاپان اور سوئٹزرلینڈ میں 3،3، الجیریا،بلغاریہ، ارجنٹینا، کروشیا، میکسیکو، روس اور یونان میں 1،1 اموات ہوئیں۔ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 197 ہو گئی ہے، آج مزید 28 کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کئی اسلامی ممالک میں مذہبی عبادات پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ سعودی عرب نے عارضی طور پر عمرے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ غیر ملکی زائرین کے ساتھ ساتھ مقامی زائرین بھی عمرہ نہیں ادا کر سکتے،ایران، عراق اور متحدہ عرب امارت سمیت سعودی عرب جیسے ممالک نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا ،کویت، مصر، ترکی، اور بھارت ودیگر ممالک میں عوام کو نمازیں گھروں پر ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ نماز جمعہ مختصر ہو گا، سعودی عرب میں بھی فرض نمازیں گھر پر ادا کرنے کا کہا گیا ہے.

    کرونا وائرس،ایران امریکہ برف پگھلنے لگی،ایران نے کونسا ایسا کام کیا کہ امریکی خوش ہو گئے

  • سندھ میں کورونا کے 245 مریض، ایکسپو سینٹر میں 10ہزار بستر کا اسپتال بنانے کا اعلان،پاک فوج اورحکومت کا مشترکہ مشن

    سندھ میں کورونا کے 245 مریض، ایکسپو سینٹر میں 10ہزار بستر کا اسپتال بنانے کا اعلان،پاک فوج اورحکومت کا مشترکہ مشن

    کراچی:سندھ میں کورونا کے 245 مریض، ایکسپو سینٹر میں 10ہزار بستر کا اسپتال بنانے کا اعلان،پاک فوج اورحکومت کا مشترکہ مشن ،اطلاعات کےمطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 245 ہوگئی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوگیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوگئی جس میں سے 65 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے مزید 9 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، تمام افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ افراد رابطوں کے ذریعے وائرس سے متاثر ہوئے، جنہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوگئی ہے جسمیں سے 151 مریضوں کا تعلق سکھر، 65 مریضوں کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے دو مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 215 مریض مختلف اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور سندھ حکومت کی ٹیم بنائی جا رہی ہے جو یہ کام سر انجام دے گی جب کہ سعید غنی حکومت سندھ کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور ٹیم میں کمشنر کراچی بھی شامل ہوں گے۔

  • کرونا وائرس،ایران امریکہ برف پگھلنے لگی،ایران نے کونسا ایسا کام کیا کہ امریکی خوش ہو گئے

    کرونا وائرس،ایران امریکہ برف پگھلنے لگی،ایران نے کونسا ایسا کام کیا کہ امریکی خوش ہو گئے

    کرونا وائرس،ایران امریکہ برف پگھلنے لگی،ایران نے کونسا ایسا کام کیا کہ امریکی خوش ہو گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی بحریہ کے قیدی اہلکار کو رہا کردیا

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ سے کورونا کے پیش نظر معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا،امریکہ نے ایران سے اپنے قیدی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا،13سال قید کی سزا کاٹنے والے امریکی بحریہ کے معالج رہا ہوگئے، رہائی ایران میں موجودگی سے مشروط ہے،مائیکل وائٹ اس وقت ایران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے میں ہے،مائیکل وائٹ کی مکمل اور دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے رابطے جاری ہیں،

    ایران پر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ وزیراعظم عمران خان اور چین نے بھی کیا تھا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی .

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے

    دوسری جانب ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاںپور کا کہنا ہے کہ ہے کہ تقریباً ہر ایک گھنٹے میں 50 ایرانی شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہندسوں تک پہنچ گئی ہےاور 1135 ایرانی شہری اب تک کورونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کے مریضوں میں مزید اضافہ، سندھ میں 245،بلوچستان میں 81 مریض،وزیراعطم نے کیا اجلاس طلب

    کرونا کے مریضوں میں مزید اضافہ، سندھ میں 245،بلوچستان میں 81 مریض،وزیراعطم نے کیا اجلاس طلب

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں مزید اضافہ، سندھ میں 245،بلوچستان میں 81 مریض ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مریض بڑھنے لگے، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان میں کرونا کے نئے مریض سامنے آ گئے،وزیراعظم عمران خان نے کل کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 8 مزید کیسزز سامنے آگئے،گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی،متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا

    کراچی میں کورونا وائرس کے مزید28کیسز سامنے آگئے،صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد245 ہوگئی،بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہوگئی،بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید5کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 78 مریض ہیں جن میں سے 60زائرین ہیں،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے 2مریض سامنے آئے،کورونا وائرس کے نتائج سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں گے،

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا.نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر وزیراعظم ہاوَس میں ہوگا،اجلاس میں کورونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں

    اجلاس میں فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے،اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے،وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شرکت کریں گے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ کورونا وائرس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی،بلاول بھٹو نے سیاسی دانش مندی کا ثبوت دیا ہے،یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے،اپوزیشن کے پاس تنقید کے لیےکافی وقت ہوگا، ایک ماہ گزارہ کرلیں،اپوزیشن سے تجاویز کے لیے رابطہ کروں گا، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کرنا ہوگا،

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جب تک وائرس سے جان نہیں چھڑا لیتے تنقید نہیں کریں گے،ہم نے سندھ میں مختلف جگہوں پر قرنطینہ سنٹر بنا رکھے ہیں،700سے زائد زائرین کے ٹیسٹ ہورہے ہیں،زائرین کے آج رات سے رزلٹ آنا شروع ہوجائیں گے،زائرین کے آج رات سے رزلٹ آنا شروع ہوجائیں گے،وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے،

  • پاکستان کرونا الرٹ : پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کورونا کے مزید کیسز، ملک بھر میں تعداد 443 ہو گئی

    پاکستان کرونا الرٹ : پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کورونا کے مزید کیسز، ملک بھر میں تعداد 443 ہو گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 139 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 443 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے سب کو الرٹ کردیا ہے ، ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظرسب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

    ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ آج تمام 37 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک متاثرہ شخص کے رابطہ میں رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ اب تک سکھر میں 151، کراچی میں 93 اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کا ایک کیس ہے۔

    محکمہ صحت حکام کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔سندھ میں آج سے سرکاری دفاتر بند رکھنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

    ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد کے حوالےسے دوسرا بڑا متاثرہونے والا صوبہ پنجاب ہے ، پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔ یاسمین راشد نے بتایا کہ 384 نمونوں کےٹیسٹ کیے جن میں سے 320 نتائج منفی آئے جب کہ 78 افراد کے کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں پیپلز پارٹی کے مرحوم سینیٹر کی بیٹی بھی شامل ہیں جو چند روز قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔پنجاب میں سرکاری دفاتر میں ملازمین کی تعدادکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ صوبے میں دکانیں آج رات 10 بجے بند کردی جائیں گی، اس کے علاوہ شاپنگ مالز اور ریسٹورینٹس بھی رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے تاہم میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

    ریسکیو 1122 نے کورونا وائرس کے حوالے سے ہیلپ لائن 1190 قائم کر دی جس کا باقاعدہ افتتاح آج کر دیا جائے گا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کورونا وائرس جیسی علامات محسوس کرنے پر شہری ہیلپ لائن 1190 پر رابطہ کر سکیں گے، ہیلپ لائن کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، آج اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن کا مقصد کورونا سے بچاو کے لیے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

    پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد کےحوالےسے تیسرے صوبے بلوچستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 31 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اب تک 76 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہوگئی
    خیبرپختون خوا میں آج مزید 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہو گئی ہے،گزشتہ روز ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

    ڈی سی بونیر محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔کورونا وائرس کے باعث خیبر پختونخوا میں ہونے والی دو ہلاکتوں کے بعد پشاور میں کینال روڈ کی ایک گلی کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ مردان میں بھی یونین کونسل منگاہ کو لاک ڈاؤن کر کے داخلی و خارجی راستے پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

    جبکہ ملک کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 13 ہے۔ اسلام آباد میں 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں ایک کیسڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر کے مطابق میر پور آئسولیشن وارڈ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈی سی میر پور کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص 14 دن قبل ایران سے تفتان آیا تھا، متاثرہ شخص کو 4 دن سے میر پور آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہواتھا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں بڑے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کےلیے صوبوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط لکھ دیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو 16 مارچ کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلاو سے روکنے کے اقدامات کے پیش نظر ملک میں تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کو خالی کروا کر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے، کورونا وائرس کے ایک مشتبہ شخص کےلیے ایک کمرہ کی پالیسی اپنائی جائے۔

    خط میں مزید کہا گیا کہ این ڈی ایم اے کو قرنطینہ مراکز کی تفصیلات سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک چکا ہے اور اب تک 9 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ان دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔گزشتہ روز کورونا وائرس سے ہونے والی دو ہلاکتوں میں سے ایک مردان اور دوسری پشاور میں ہوئی۔

  • پاک فوج کے حوالے سے رات کوکرونا کے خاتمے کےلیے اسپرے کرنے کی جھوٹی خبریں ، عوام باخبررہیں

    پاک فوج کے حوالے سے رات کوکرونا کے خاتمے کےلیے اسپرے کرنے کی جھوٹی خبریں ، عوام باخبررہیں

    اسلام آباد:پاک فوج کے حوالے سے رات کوکرونا کے خاتمے کےلیے اسپرے کرنے کی جھوٹی خبریں ، عوام باخبررہیں ،باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پراس وقت جھوٹی خبریں بھی پھیلائی جارہی ہیں ، بعض خبروں میں تو یہ بھی کہا گیا ہےکہ رات کولوگ ذرا محتاط رہیں کیوںکہ پاک فوج نے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج کے ایک ہیلی کاپٹرکی تصویرشیئر کی گئی ہے اورساتھ ہی کچھ تحریر بھی دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نےرات کو کرونا سے بچاو کے لیے اسپرے کرنا ہے لہٰذا لوگ رات 12 بجے کے بعد اپنےگھروں سے نہ نکلیں

    اس جھوٹی خبرمیں یہ بھی کہا گیا ہےکہ لوگ اپنے گھروں کے صحنوں میں پڑے کپڑے،برتن اوردیگرضروری اشیاء اٹھا کر کمروں کے اندررکھ لیں‌، اس جھوٹی خبرمیں ساتھ شکریہ کےالفاظ بھی لکھے گئے ہیں ،

    دوسری طرف اس خبر کے بارے میں واضح کردیا گیا ہے کہ یہ سرا سر ایک جھوٹی خبر ہے، نہ تو پاک فوج نے ایسا کوئی سوچا ہے اور نہ ہے ایسا کرنے کا ارادہ ہے ، لٰہذا جولوگ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں وہ باز رہیں

  • کرونا وائرس سے نبٹنے کے لیے حکومت بلوچستان نے مزید اقدامات کے ساتھ نئے احکامات جاری کردیئے

    کرونا وائرس سے نبٹنے کے لیے حکومت بلوچستان نے مزید اقدامات کے ساتھ نئے احکامات جاری کردیئے

    کوئٹہ:کرونا وائرس سے نبٹنے کے لیے حکومت بلوچستان نے مزید اقدامات کے ساتھ نئے احکامات جاری کردیئے ،اطلاعات کےمطابق کرونا کے داخلی دروازے کی حیثیت اختیارکرنےوالے صوبے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صوبے میں جمعرات کو مزید 22 نئے مریضوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 45 ہو گئی ہے۔

    نئے احکامات میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال ، علاج معالجے اورایران سے پاکستان آنے والے زائرین کی کرونا کے حوالے تشخیص اورپھران کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کےحوالے سے احکامات دیئے گئے ہیں

    ذرائع کےمطابق اس نوٹیفکیشن سے پہلے آج صوبائی حکومت نے ان حالات میں مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حمل پر فوری پابندی لگا دی ہے جبکہ دو دن بعد صوبے کے اندر بھی مسافر بسوں کے ایک ضلعے سے دوسرے ضلعے تک سفر پر پابندی لگا دی جائے گی۔

    ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق چیف سیکریڑی بلو چستان کی زیر صدارت اجلاس میں باہر سے بسوں، کوچز اور منی بسوں کی آمد اور صوبے سے ان کی روانگی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اجلاس میں کوئٹہ شہر میں بھی لوکل بسوں کوچز اور منی بسوں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

    اس اجلاس میں صوبے کی بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مالزاور ریستوران بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت تین ہفتے کے لیے صوبے بھر میں تمام مزار، درگاہیں، پارک، جمنازیم، کھیل کے میدان اور بچوں کے کھیل کھود کے مقامات بند کرنے کا حکم دے چکی ہے۔چیف سیکرٹری کے مطابق یہ اقدامات لوگوں کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے ہیں اور لوگوں کو قربانی دینی پڑے گی کیونکہ پورے شہر میں وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

    تفتان میں انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ قرنطینہ میں پہلے سے مقیم 1500 سے زیادہ افراد کا آخری قافلہ بدھ کو روانہ کر دیا گیا جن کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سے مزید زائرین کی آمد جاری ہے جن کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے اور ان کی تعداد رجسٹریشن کے بعد بتائی جا سکے گی۔

    چیف سیکریٹری کے مطابق دوسرے صوبوں کے زائرین بسوں کے ذریعے ان کے متعلقہ صوبوں تک بھیجے جا رہے ہیں اور تفتان میں صرف بلوچستان کے زائرین ہی رکھے جائیں گے۔صوبے کے ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان میں قائم کیے گئے قرنطینہ میں سہولیات پر سوال اٹھائے جانے کے باوجود حکام نے افغانستان سے متصل بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایک ویسا ہی قرنطینہ مرکز قائم کیا ہے۔

    خیمہ بستی کی شکل میں قائم یہ تیسرا بڑا صوبائی قرنطینہ مرکز ہے۔ اس سے قبل تفتان کے علاوہ اور کوئٹہ شہر کے قریب میاں غنڈی میں قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے تھے۔بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کے ترجمان فیصل نسیم پانیزئی کا کہنا ہے کہ چمن میں قائم کیے گئے قرنطینہ مرکز میں ایک ہزار افراد کی گنجائش ہے تاہم لوگوں کو الگ الگ خیموں میں رکھنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے تفتان یا میاں غنڈی میں لوگوں کو اکٹھا رکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’سب کے لیے الگ الگ انتظامات کیے جانے کے باوجود لوگ اکٹھے ہوتے تھے۔‘تفتان کے قرنطینہ مرکز میں اب بھی دو ہزار سے زیادہ زائرین موجود ہیں جنھیں ان کے متعلقہ علاقوں میں بھیجنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کورونا وائرس؛ نریندرمودی نے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کرکے ملک کو فوج کےحوالے کردیا

    کورونا وائرس؛ نریندرمودی نے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کرکے ملک کو فوج کےحوالے کردیا

    نئی دلی:کورونا وائرس؛ نریندرمودی نے ملک بھر میں کرفیو کا اعلان کرکے ملک کو فوج کےحوالے کردیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی وزیراعظم نے اپنی حکومت کی بے بسی کی وجہ سے ملک بھرمیں کرفیوکا اعلان کرکے ملک فوج کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے ، نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے نہ نکلیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عوام اتوار کے روز صبح 7 سے لیکر شام 9 بجے تک گھروں سے نہ نکلیں۔

    22مارچ کو “جنتاکرفیو” لگانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز تمام شہری گھروں میں رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں، جب کہ بچے اور 60 سال سے زائد العمر افراد چند ہفتوں تک گھروں تک محدود رہیں کیوں کہ ہم نے کورونا وائرس کے خود کو احتیاط کرکے بچانا ہے۔