Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ملک میں کورونا سے مزید 84 اموات

    ملک میں کورونا سے مزید 84 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مزید 4 ہزار 62 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، پنجاب میں 4 لاکھ8 ہزار 758، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840، بلوچستان میں 32 ہزار 480، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار73 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ ٹیم ائیرپورٹس پرکورونا ٹیسٹ سے مستثنٰی:پاکستان سول ایوی ایشن نے فیصلہ سنا دیا

    نیوزی لینڈ ٹیم ائیرپورٹس پرکورونا ٹیسٹ سے مستثنٰی:پاکستان سول ایوی ایشن نے فیصلہ سنا دیا

    لاہور:نیوزی لینڈ ٹیم ائیرپورٹس پرکورونا ٹیسٹ سے مستثنٰی:پاکستان سول ایوی ایشن نے فیصلہ سنا دیا ،اطلاعات کےمطابق سول ایوی ایشن نے نیوزی لینڈ ٹیم کو ائیرپورٹس پرکورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دیدیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر انہیں ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے سی اے اے سے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔

    سی اے اے نے پی سی بی کی درخواست پر خصوصی اجازت نامہ جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

    سی اے اے کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلا دیش ائیرلائنز کی چارٹر پرواز BG4031 کے ذریعے اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

  • تیسرے ایشین یوتھ گیمز ملتوی:اہم وجوہات سامنے آگئیں‌

    تیسرے ایشین یوتھ گیمز ملتوی:اہم وجوہات سامنے آگئیں‌

    اسلام آباد : تیسرے ایشین یوتھ گیمز ملتوی:اہم وجوہات سامنے آگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق تیسرے ایشین یوتھ گیمزملتوی کردیئے گئے ہیں اوراس کی وجہ کورونا وبا کوقراردیا جارہا ہے ۔اولمپکس کونسل آف ایشیا کے مطابق ایشین یوتھ گیمز کو 13 ماہ کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔

    اولمپکس کونسل آف ایشیا کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کی وجہ ایشین یوتھ گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ تمام متعلقہ قومی اولمپک کمیٹیوں کے مشترکہ مفادات، کھلاڑیوں اور تمام شرکاء کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

    رواں سال 20 سے 28 نومبر تک ہونے والا ایونٹ اب اگلے سال 20 سے 28 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ایشین یوتھ گیمزکی میزبانی چین کے شہر شانتو نے کرنی ہے۔

  • عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا

    عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا

    نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس میں ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی کوویڈ 19 کے لیے ٹیکنیکل لیڈ جینیوا میں مقیم ڈاکٹر ماریہ وان کیر خوو نے آن لائن خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’میو‘‘ سامنے آنے کے باوجود ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ تمام ویریئنٹس سے زیادہ خطرناک ہے ڈ یلٹا ویریئنٹ اپنے سے پہلے کے ویریئنٹ کے مقابلہ میں دو گنا تیزی سے پھیلتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے سائنس دان کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی نئی قسم ’’میو‘‘ دریافت کی تھی جس کی شناخت پہلی بار جنوری 2021 میں جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ہوئی تھی جو کولمبیا میں موجودگی کے بعد یورپ اور دیگر جنوبی امریکی ممالک میں رپورٹ ہوا ہے جنوبی امریکا سے باہر اس قسم کے کیسز برطانیہ، یورپ، امریکا اور ہانگ کانگ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اگرچہ عالمی سطح پر کووڈ کے مجموعی کیسز میں میو قسم کی شرح 0.1 فیصد سے بھی کم ہے مگر کولمبیا اور ایکواڈور میں یہ تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں بالترتیب 39 اور 13 فیصد کیسز اس کا نتیجہ ہیں سائنسدانوں کی جانب سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ نئی قسم زیادہ متعدی یا زیادہ خطرناک بیماری کا باعث تو نہیں بنتی۔

  • دو سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی

    دو سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی

    ہوانا:دو سالہ بچوں کو کورونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ،دنیا بھر میں جس طرح کرونا کیسز میں پھر سے تیزی آنا شروع ہوگئی ہے اس کے بعد بہت سے ملک ہرشہری کوپہلی فرصت میں کورونا ویکیسن لگانے کے لیے تیارہوگئے ہیں‌

    دنیا بھر میں اب تو چھوٹی عمر کے بچوں‌کو بھی ویکسین لگانے کا کام شروع ہے مگر کیوبا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 2 سال کے بچوں کو بھی اینٹی کورونا وائرس ویکسین دی جا رہی ہے۔

    اس چھوٹے سے ملک نے اس سے قبل 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین دینا شروع کی تھی۔ یہ ویکسین کیوبا میں ہی بنائی گئی ہے۔

    کیوبا میں بچوں کو دی جانے والی کورونا ویکسین کو عالمی ادارہ صحت نے منظوری نہیں دی ہے بلکہ ملک میں ہی تیار کی گئی ہے۔ تقریبا 1.12 کروڑ کی آبادی والے اس کیریبین ملک میں حکومت سکول کھولنے سے پہلے تمام بچوں کو ویکسین دینا چاہتی ہے۔

    یاد رہے کہ ادھرپاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 98 زندگیاں نگل لیں جبکہ 3316 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 316 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 98 افراد انتقال کر گئے۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد رہی۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 86 ہزار 234 تک جاپہنچے ہیں۔

    اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3270 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92315 ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 3 ہزار 902 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 413 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 980، پنجاب میں 4 لاکھ6 ہزار 960، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 550، بلوچستان میں 32 ہزار 456، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار30 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 155، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کورونا کےعلاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی قیمت میں بڑی کمی

    کورونا کےعلاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی قیمت میں بڑی کمی

    وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن ریمڈیسیور کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت میں 1720 روپے کی کمی کی منظوری دی گئی ہے پہلے یہ انجیکشن 5 ہزار 680 روپے کا ملتا تھا لیکن اب اس کی قیمت 3 ہزار 960 روپے ہوگئی ہے۔

    تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں

    خیال رہے کہ ریمڈیسیور انجیکشن ایبولا وائرس کے علاج کیلئے تیار کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کے مریضوں پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث اسے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ہنگامی استعمال کیلئے منظور کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب کے محکمہ محنت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    محکمہ محنت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے محکمہ محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد صنعتی اداروں میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گےاس ضمن میں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصرمجید خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد بنا ویکسینیشن کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق

    صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فیکٹریوں، کارخانوں اور ‏صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے صنعتی اداروں کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کرائیں۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصر مجید خان کے مطابق محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے ا ور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی ہو۔

    ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 3 ہزار 316 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں 4 لاکھ5 ہزار 5، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 96 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا 5 ہزار 130، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 178، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    اسلام آباد: وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں –

    وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے 30 اگست سے 5 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح جاری کی ہے جس میں کورونا پھیلاؤ والے پانچ شہروں کی تفصیلات شامل ہیں جس کے تحت میرپورمیں دیگر شہروں کی نسبت مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

    جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح میر پور میں 17.18 فیصد رہی ہے جب کہ مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 14.44 فیصد رہی ہے۔

    وفاقی وزرات صحت کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح مردان میں 13.01 فیصد، فیصل آباد میں 11.32 فیصد اور لاہور میں 10.76 فیصد رہی ہے۔

    اعداد و شمار کے تحت ملک کے 28 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج رہے ہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں

    تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں

    کراچی :تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں ،اطلاعات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں کی کورونا ویکسینیشن شروع

    محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے تعلیمی اداروں میں 17 سال اور اس سے زائد عمر طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا۔

    محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔ محکمہ صحت نے نویں تا بارہویں جماعت کے بجائے 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ کو ویکسین لگانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    محکمہ صحت و محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں نویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ اچانک تبدیل کردیا گیا۔نئے نوٹیفیکشن کے مطابق اب صرف 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ کو ویکسین لگائی جائے گی چاہے وہ کسی بھی کلاس میں ہوں۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں ویکسین کا آغاز کردیا گیا ہے۔ عائشہ باوانی کالج میں والدین کی اجازت سے طالبات کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق نجی اسکولوں و والدین کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائر سیکنڈری اسکول و کالجز میں محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ ویکسین کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 6دن کے اندر انتظامات مکمل کر کے ویکسین کا آغاز کیا جائے گا، تدریسی عمل کے تسلسل اور بچوں کی حفاظت کے لیے ویکسین کرانا لازمی ہوگا۔ویکسینیشن کے لیے بچوں کے والدین کو اعتماد میں لے کر رضامندی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔