Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کوعبوری کوچ کیوں نامزد کیا گیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کوعبوری کوچ کیوں نامزد کیا گیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور:ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کوعبوری کوچ کیوں نامزد کیا گیا؟اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے عبوری کوچز کا کوچز کا اعلان کردیا گیا ہے ، ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    ادھرذرائع کے مطابق آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔عہدمصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکوں۔

    عہدے سے دستبرداری کے بعد سابق کوچ مصباح الحق نے کہا کہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

    جبکہ باولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان کے نوجوان بولرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں۔

     

     

    اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے، گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں، وقار یونس نے بھی جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔

    وسیم خان نے کہا کہ ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 57 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 57 اموات

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 3 ہزار 613 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 232ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، پنجاب میں 4 لاکھ3 ہزار 157، اسلام آباد میں ایک لاکھ 956، بلوچستان میں 32 ہزار 403، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 960، خیبرپختونخوا 5 ہزار 107، اسلام آباد 874، گلگت بلتستان 175، بلوچستان میں 340 اور آزاد کشمیر میں 708 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • بینک خدمات کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینے کی تجویز، سندھ حکومت کا این سی اوسی کو مراسلہ جاری

    بینک خدمات کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینے کی تجویز، سندھ حکومت کا این سی اوسی کو مراسلہ جاری

    کراچی: کورونا وبا کی چوتھی لہر کے باعث بینک خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی کورونا ویکسینیشن کی لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ نے این سی او سی کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بینک خدمات کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کو لازمی قرار دیا جائے کہ بینک اورپوسٹ آفیسز ویکسی نیٹڈ کسٹمرزکو ہی خدمات فراہم کریں۔

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے این سی او سی کو بھیجی جانے والی تجویز میں کہا گیا ہے کہ بنا ویکسینیشن کے آنے والے صارفین کو خدمات فراہم کرنے سے معذرت کرلی جائے۔

    محکمہ صحت سندھ نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بھی ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلزاورریسٹورنٹس کی ایس اوپیزمیں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

    محکمہ صحت سندھ نے اپنے مراسلے میں واضح کیا ہے کہ بنا کورونا ویکسینیشن ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے اور ہوٹلوں میں رہائش اختیار کرنے پر پابندی ہو گی۔

  • وزیراعظم عمران خان چیخ چیخ‌ کرتھک گئے مگردونمبری کرنے والے بازنہ آئے

    وزیراعظم عمران خان چیخ چیخ‌ کرتھک گئے مگردونمبری کرنے والے بازنہ آئے

    لاہور :وزیراعظم عمران خان چیخ چیخ‌ کرتھک گئے مگردونمبری کرنے والے بازنہ آئے ،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث اپنے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزار روپے رشوت لیکر جعلی انٹریاں کرتا تھا۔

    لاہور پولیس کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض مصدقہ اطلاعات کےبعد لاہور ایکسپو سنٹر سے شہریوں کی ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

     

     

    جوہرٹاون پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزارروپےرشوت لیکر جعلی انٹریاں کرتا تھا ، جعلی انٹریاں کرانے والا عبدالرحمان محکمہ صحت میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے جعلی ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفیکٹ بنانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش کی تھی۔

    واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگوائے بغیر شہریوں کو سرٹیفیکٹ جاری کروانے یا جعلی بنا کر دینے کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کیں اور گروہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

  • ہندوستان: کورونا ایکٹیوکیسز میں تیزی سے اضافہ : ہرطرف خوف آہ وبکا جاری

    ہندوستان: کورونا ایکٹیوکیسز میں تیزی سے اضافہ : ہرطرف خوف آہ وبکا جاری

    نئی دہلی ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنےآئے ہیں اور اس دوران ایکٹوکیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد ہوگئی ہے۔

    ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار618 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 45 ہزار 907 ہو گئی ہے۔

    اس دوران 36 ہزار 385 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    اس دوران ایکٹیو کیسز 3 لاکھ 99 ہزار 778 تک پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ مزید 366 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر4 لاکھ 5 ہزار681 ہو گئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح 97.43 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔

    ادھر بھارتی سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ بھارت میں پچھلی کورونا کی لہرمیں ہونے والی تباہی سے بھارتی اس قدر خوف زدہ ہیں کہ ہرطرف لوگوں کے ذہنوں پرکورونا اورپھراس سے موت کا تصور غالب ہے اورہرہندوستانی پریشان دکھائی دے رہا ہے

  • پاکستان میں کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چُکی ہے؟ این سی او سی نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

    پاکستان میں کتنے لوگوں کو کورونا ویکسین لگ چُکی ہے؟ این سی او سی نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کے مطابق پاکستان میں اب تک 6 کروڑ سے زائد افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ملک بھر میں اب تک 6 کروڑ 5 لاکھ 36ہزار 148 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔


    پیغام میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روزملک میں 11 لاکھ 51 ہزار 390 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

    قبل ازیں این سی او سی کا کہنا تھا کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے۔

    سی اے اے کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    واضح رہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ہدایت نامے میں یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • سی اے اے کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سی اے اے کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سول ایو ی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : ہدایت نامے میں یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن ہوائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سی اے اے کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد کورونا ویکسین کی دو ڈوزز لگانے والوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی جبکہ 17سال اور زائد عمر کے مسافروں پر بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    ہدایت نامے کے مطابق 17سال سے کم عمر افراد کو ویکسین سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 980کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی-

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی-

    راولپنڈی: نایاب نسل کے ہرن کا کتوں کے ذریعےغیر قانونی شکار

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 980کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی-

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی-

    پنجاب میں‌ آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

    واضح رہے کہ کعورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب میں‌ گزشتہ رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ ،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    محکمہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے ہائی رسک 15 اضلاع میں 12 ستمبر تک پابندیاں ناٖفذ رہیں گی،ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی ودیگر شامل ہیں، کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ٹرانسپورٹ، سینما گھراور مزارات بند رہیں گے۔

    ہائی رسک اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی اور 300 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی، ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، صوبہ پنجاب کے15 ہائی رسک اضلاع میں سینما گھر بند رہیں گے، منتخب 15 اضلاع میں تمام مزارات بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی؛ نوٹیفکیشن جاری

    وزیراعظم کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی؛ نوٹیفکیشن جاری

    لاہور:وزیراعظم کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی؛ نوٹیفکیشن جاری ،اطلاعات کھےمطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا، فیصلہ کے بعد جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پابندی لگادی گئی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خود مختاری کےلئے تاریخی فیصلہ کرتےہوئے رولز آف بزنس میں تبدیلی کی گئی،

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کا استعمال بند ہوگا،پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،خانیوال، وہاڑی،لودھراں،رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور کے اضلاع شامل ہیں،جاری نوٹی فکیشن میں تحریر کیاگیا کہ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،وہاڑی میں سکولوں کے اوقات کار کے دوران اساتذہ کوموبائل فونز استعمال کرتے دیکھا گیا۔

    دوسری جانب 2019 میں لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی اساتذہ کی جانب سےسکولوں کے اوقات کار کے دوران موبائل استعمال کرنے کے کیسز سامنے آنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ڈویژن گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگی، چیف سیکرٹری اور عملہ کو تعینات کر دیاگیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو دفاتر اور فنڈز کے اختیارات ہوں گے،جنوبی پنجاب سیکرٹریز دفاتر کو بھرتیوں کے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی تاریخ میں جنوبی پنجاب کےلئے 33 فیصد ایک سو نوے ارب روپے مختص کیے گیے ہیں، جنوبی پنجاب کی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں یہ مرحلہ جنوبی پنجاب کےلئے اہم ہوگا۔ پورا پنجاب ہمارا ہے جنوبی پنجاب ہو یا وسطی پنجاب توجہ ہے،سپیکر سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ان کے آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں۔

  • لو جی نئی مصبیت آگئی:شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم

    لو جی نئی مصبیت آگئی:شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم

    کراچی :لو جی نئی مصبیت آگئی:شادی ہال مالکان کو گرفتار کرنےکا حکم،اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شادی ہال مالکان کےخلاف کارروائی کےلئے نیا حکمنامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی کی تقاریب منعقد کرنے والے بینکوئٹ ‏اور شادی ہالز کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    محکمہ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ رات دس بجےکے بعد کھلے رہنے والےشادی ‏ہالز مالکان کو گرفتار کیاجائے، شادی کی آوٹ ڈور تقاریب میں 300سےزائد مہمان مدعو کرنے پر ‏کارروائی کی جائے۔

    محکمہ داخلہ نے روزانہ کی بنیاد پر شادی ہالز کےخلاف کارروائی کی رپورٹ دینےکا حکم دیتے ‏ہوئے کہا ہے کہ کراچی ڈویژن اور ضلع حیدر آباد میں رات دس بجے کےبعد کھلے رہنےوالےہوٹلز ‏ریسٹورینٹس سیل کرنےمالکان گرفتار کیا جائے۔اس حوالے سے آئی جی سندھ ، کمشنر کراچی ، کمشنر حیدرآباد اور دیگر حکام کو ہدایت جاری کر ‏دی گئی ہیں۔