Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کا پھیلاؤ، نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان

    کرونا کا پھیلاؤ، نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کورونا کیس،لیول 4 لاک ڈاوَن کا اعلان کر دیا گیا

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نےلیول 4 لاک ڈاوَن کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈ بھر میں 3 روزہ اور آکلینڈ میں 7 روزہ لاک ڈاوَن نافذ ہوگا،نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاوَن بدھ سے لگایا جائے گا،

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کہا کہ ہمیں کرونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنا ہو گا ، اوراسکے لئے سخت اقدامات کرنے ہون گے، شہری کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط کریں،ہم چاہتے ہیں کہ لوگ صرف وہاں جائیں جہاں ان کی ضرورت ہے

    الرٹ لیول 4 کے تحت ، لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں ، لاک ڈاؤن کے دوران اگلے 48 گھنٹوں میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بند کر دیا جائے گا، 48 گھنٹے بعد دوبارہ سے کرونا کی ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گا

    لاک ڈاؤں کے دوران کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہے اور تمام عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔فارمیسی ، کلینک اور پٹرول سٹیشن جیسے کاروبار کھلے رہ سکتے ہیں جبکہ تمام غیر ضروری مقامات بند ہوں گے،

  • ملک میں کورونا کے باعث مزید 95 افراد جاں بحق

    ملک میں کورونا کے باعث مزید 95 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن شینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 221 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 5 ہزار 300 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53 ہزار 134، پنجاب میں تین لاکھ 73 ہزار 718، اسلام آباد میں 94 ہزار 402، بلوچستان میں 31 ہزار 632، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 593 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 442 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 412 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 475، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 679، اسلام آباد 837، گلگت بلتستان 166، بلوچستان میں 335 اور آزاد کشمیر میں 669 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • مبشرلقمان صاحب : ویکسین بھی لگوائی مگرکام نہ آئی :خدا کے لیے کچھ کریں:پردیسی پاکستانیوں کی اپیل

    مبشرلقمان صاحب : ویکسین بھی لگوائی مگرکام نہ آئی :خدا کے لیے کچھ کریں:پردیسی پاکستانیوں کی اپیل

    لاہور:مبشرلقمان صاحب : ویکسین بھی لگوائی مگرکام نہ آئی :خدا کے لیے کچھ کریں:پردیسی پاکستانیوں کی اپیل،اطلاعات کے مطابق سمندرپارسفرکے خواہاں پاکستانیوں نے ایک بارپھرپاکستان کے سینیئرصحافی مبشرلقمان سے ایک بہت بڑی اپیل کردی ہے

    اس حوالے سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت خلیجی ریاستوں‌کی طرف سفر کے خواہاں پردیسی پاکستانی بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں‌،

    اس حوالے سے بہت سے ایسے پاکستانیوں کی طرف سے سینیئرصحافی مبشرلقمان سے درخواست کی گئی ہے کہ جس طرح آپ نے ہزاروں پاکستانیوں کوعرب امارات جانے کے حوالے سے پی سی آر ٹیسٹ کا معاملہ حل کروایا خدا را ایک اورمسئلہ درپیش ہے وہ بھی حل کروا دیں‌

    اس حوالے سے باغی ٹی وی کو بتایا گیا ہےکہ جو پاکستانی عرب امارات اورملحقہ عرب ریاستوں کا سفرکرتے ہیں ان سے سب سے پہلے یہ پوچھا جاتا ہے کہ انہوں نے ویکیسن لگوائی ہے کہ نہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق جوبھی پاکستانی بیرون ملک کے سفر کا ارادہ رکھتا ہے وہ سب سے پہلے کورونا ویکیسن لگوا رہا ہے اور اب تو ہرپاکستانی یہ ویکیسن لگوا رہا ہے خواہ اس نے سفرکرنا ہے یا کہ ناں‌

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جو بھی پاکستانی عرب امارات پہنچتے ہیں تو سب سے پہلے ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ پیش کریں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد عرب امارات حکام پاکستان میں لگائی جانے والی کئی ویکسین کوتسلیم کرنے سے انکارکررہے ہیں

    ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اب وہ کدھر جائیں ویکسین بھی لگوائی مگرکام نہ آئی اب پھرویکسین لگوائیں یہ ایسا کیوں ہورہا ہے

    ان پاکستانیوں نے مبشرلقمان سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان تک ہماری آوازپہنچائیں کہ آخرہمارا قصور کیا ہے ہم نے ویکسین لگوائی مگرعرب امارات اسے ماننے کے لیے تیارنہیں ، کیوں‌؟

    ان پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ایسی امتیازی پالیسی کیوں روا رکھی جارہی ہے ، کیا پاکستان جوویکسین لگا رہا ہے وہ ویکسین نہیں کیا اسے عالمی ادارہ صحت نے تسلیم نہیں کیا

    یہ کیا ہورہا ہے ، حکومت پاکستان نوٹس لے اورجو بھی ویکسین لگائی جارہی ہے اس کو عالمی ادارہ صحت سے منظورشدہ ہونے کا عالمی اقرارنامہ جاری کرے اورعرب امارات کو پابند کرے کہ وہ پاکستانی ویکیسن کے بارے میں ایسی غلط فہمی پیدا کرنے سے دور رہے اورپاکستانیون کوپاکستان میں لگی ویکسین کو قبول کرے

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس وقت عرب امارات میں مندرجہ ذیل ویکسینیں منظوراورقابل قبول ہیں‌

     

  • ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 54 ہزار 204 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 711 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 384، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • پاکستان میں کورونا کے وار جاری مزید 73 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے وار جاری مزید 73 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 136 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 786 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 ہو گئی ہے-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 384، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • کورونا فنڈز میں کرپشن،وفاقی سیکرٹری صحت کا بریفنگ سے انکار

    کورونا فنڈز میں کرپشن،وفاقی سیکرٹری صحت کا بریفنگ سے انکار

    اسلام آباد(محمداویس) سینیٹ کمیٹی برائے صحت میں کورونا فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں کے معاملے پر وفاقی سیکرٹری صحت نے میڈیا کی موجودگی میں بریفنگ دینے سے معذرت کرلی،

    سیکرٹری صحت نے کمیٹی کو کورونا فنڈز کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ دینے کی پیشکش کردی جبکہ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسلام آباد میں منشیات کی بحالی کا مراکزکے حوالے سے کمیٹی کو بتایا کہ کوئی ایک مرکز بھی عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے، مراکز میں ایسے مریض ہیں جنہوں نے 6ماہ تک سورج نہیں دیکھا ، مراکز میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ،

    جمعہ کو چیئرمین محمد ہمایوں کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری صحت کی پیشکش پر پیپلز پارٹی کے رکن کمیٹی سینیٹر بہرہ مند تنگی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کورونا کا معاملہ عوامی اہمیت کا ایک مسئلہ ہے،اس معاملے کو ان کیمرا کیوں کیا جائے؟ ۔سیکرٹری صحت نے جواب دیا کہ کچھ ایسے معاہدے ہیں جن کو سب کے سامنے پبلک نہیں کر سکتے ، بہرامند تنگی نے کہا کہ کیا میڈیا کے سامنے بریفنگ سے ویکسین پر پابندی لگ جائیگی۔ سیکرٹری نے کہا کہ اگر بریفنگ دی تو پاکستان کو ملنے والی ویکسین بند ہوجائیں گی۔ کمیٹی نے اتفاق کیا کہ اس ضمن میں ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔اجلاس میں سیکرٹری صحت نے صحت سہولت پروگرام سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ میں کہا کہ صحت سہولیات پروگرام مختلف صوبوں میں چل رہا ہے تاہم سندھ اور بلوچستان میں یہ پروگرام نہیں چل رہا ۔ سندھ حکومت نے صحت سہولت پروگرام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، صحت کا کوئی بھی پروگرام ہوگا وہ صوبے خود کریں گے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ سندھ میں تھر پارکر میں وفاقی حکومت صحت سہولت پروگرام کو پی ایس ڈی پی سے فنڈ کر رہی ہے۔

    ڈائریکٹر صحت سہولت پروگرام محمد ارشد نے کہا کہ وفاق کے زیر اہتمام علاقوں کے لیے صحت سہولت پروگرام میں 5ہزار 600ملین روپے رکھے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان نے تمام صوبے کے لیے یونیورسل ہیلتھ پروگرام شروع کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ صحت سہولیات پروگرام مختلف صوبوں میں چل رہا ہے ، صحت سہولت پروگرام میں سندھ اور بلوچستان میں یہ پروگرام نہیں ہے ،سندھ حکومت صحت سہولت پروگرام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ صحت کا کوئی پروگرام ہو گاوہ صوبے خود کریں گی سندھ میں تھر پارکر میں وفاق صحت سہولت کو فنڈ کر رہی ہے ، ڈائریکٹر صحت سہولت پروگرام محمد ارشد نے کمیٹٰ کو بتا یا کہ صحت سہولت پروگرام کو پی ایس ڈی پی سے فنڈنگ ہو رہی ہے ،اس کے لیے پروگرام میں 5ہزار 600ملین روپے رکھے ہیں ، 5ہزار 600ملین روپے وفاق کے زیر اہتمام علاقوں کے لیے رکھے ہیں ، تھر میں کئی عرصے سے آوازیں آرہے تھی ،اس لیے وہاں وفاق نے صحت سہولت پروگرام شروع کیا ، بلوچستان نے تمام صوبے کے لیے یونیورسل ہیلتھ پروگرام شروع کا فیصلہ کیا ہے ، ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی نے اسلام آباد میں منشیات کی بحالی مراکز پر رپورٹ کمیٹی میں پیش کی ،کمیٹی ممبران نے کہا کہ رپورٹ بہت خوفناک اور دل دہلانے والی ہے ،

    چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں 45منشیات کی بحالی کا مراکز ہیں ، 28جولائی سے 4اگست تک 18مراکز کا معائینہ کیا ،ابھی تک کوئی ایک بھی سینٹر عالمی و ملکی معیار کے مطابق نہیں ، اکثر مراکز میں کوئی ماہر نفسیات نہیں ،نہ ہی 24گھنٹے میڈیکل آفیسرزموجود ہوتے ہیں مراکز میں ایک ایک بیڈ پر دو دو نشے کے عادی مریض رکھے جاتے ہیں ، رپورٹ کے مطابق کچھ مراکز کے چھوٹے کمرے میں 20نشے کے عادی مریض رکھے ہوئے ہیں ،صفائی کا کوئی خیال نہیں ،نہ ہی کمروں میں ہوا کا کوئی انتظام ہوتا ہے نشے کے عادی مریضوں کو مراکز میں کیا ادویات دی جا رہی ہیں ،کوئی ریکارڈ نہیں ،رپورٹ میں مزید بتا یا گیا ہے کہ مراکز میں ایسے مریض ہیں جنہوں نے 6ماہ تک سورج نہیں دیکھا ،کچھ مراکزمیں مریضوں کو زبردستی اور 12ماہ سے زیادہ رکھا جاتا ہے ، مریضوں کو ایک ماہ تک والدین اور لواحقین سے ملنے نہیں دیا جاتا ، مراکز میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ، چیف ایگزیکٹونے بتایا کہ کچھ مراکز میں منشیات نہ لینے والوں کو ، لواحقین کے پریشر پر رکھا گیا ، کچھ مراکزایسے ہیںجہاں جیل کی طرح سلاخیں ہیں ، جن کیپیچھے مریضوں کو رکھا جاتا ہے ، 4منشیات کی بحالی کا مراکز کی سروسز کو معطل کر دیا گیا ، مراکز میں ایمرجنسی کے لیے کوئی کمرے نہیں ،کمرے بھی معیار کے مطابق نہیں ، دوسرے شہروں سے آنے والے مریضوں کو لاک اپ میں بند کیا جاتا ہے ، نشے کے عادی مریض کو بیماری کے مطابق ادویات کی بجائے مختلف نفسیاتی ادویات دی جاتی ہیں ،کھانے میں معیار کے مطابق نہیں دیا جاتا ، رپورٹ واش روم میں کوئی صفائی کا انتظام نہیں ۔

  • وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ محترمہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

    وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ محترمہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا

    لاہور:وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ محترمہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،اطلاعات کے مطابق ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کی اہلیہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، ان کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب 14 اگست حضوری باغ میں ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

    دوسری طرف صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی اہلیہ کی طبعیت بہتر ہے، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے اسٹاف کا بھی گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا، تاہم سب کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا۔

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 619 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، پنجاب میں تین لاکھ 69 ہزار 358، اسلام آباد میں 92 ہزار 768، بلوچستان میں 31 ہزار 396، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 307افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد 827، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 660 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • تعلیمی اداروں میں کرونا زور پکڑے لگا، ایک ہفتے میں 3 سو سے زائد طلبا کرونا کا شکار

    تعلیمی اداروں میں کرونا زور پکڑے لگا، ایک ہفتے میں 3 سو سے زائد طلبا کرونا کا شکار

    تعلیمی اداروں میں کرونا زور پکڑے لگا، ایک ہفتے میں 3 سو سے زائد طلبا کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کرونا پھیلنے لگا ہے، 300 طلبا کرونا کا شکار ہو گئے ہیں

    چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے، تعلیمی ادارے کھلے تو کرونا نے پھر سر اٹھا لیا، تعلیمی اداروں میں کرونا کے پھیلاؤ کے حوالہ سے تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے ، ایک ہی ہفتے میں 300 سے زائد طلبا کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں، بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تعلیمی اداروں میں کرونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہفتے میں 3 سو سے زائد بچوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد کئی تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے

    بنگلورو میں9 سال کے تقریباً 127 اور 10 سے 19 سال کے تقریباً 174 بچے کرونا کا شکار ہوئے ہیں، یہ ٹیسٹ پانچ اگست سے 10 اگست کے مابین کے کئے گئے ہیں، کرناٹک کے علاوہ باقی کئی ریاستوں میں بھی تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کرونا مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور طلبا کے ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں، ہماچل پردیش میں اسکول کھلنے کے بعد سے اب تک تقریباً 32 طلبا کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

    طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

    اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

    تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد دس روز میں 6 سو اساتذہ کرونا کا شکار

  • ایس او پیز کی دھجیاں سیاستدانوں نے اڑائیں :اسدعمر

    ایس او پیز کی دھجیاں سیاستدانوں نے اڑائیں :اسدعمر

    اسلام آباد: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عام لوگوں سے نہیں‌ سیاستدانوں کی طرف سے ہوئیں:،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہےکہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات چند ماہ ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی اور انتخابات سے پہلے ایک خصوصی ویکسی نیشن مہم چلانے کا کہا تھا لیکن اس بات سے اتفاق نہیں کیا گیا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کوروناکیسز کی شرح میں اضافہ ہوا اور علاقے میں اب کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے، آزاد کشمیر میں کورونا پھیلاؤ میں انتخابات نے سپراسپریڈر کے طور پر کام کیا ہے۔

     

    این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلاول دھمکی دے رہے تھے کہ کراچی میں کورونا پھیلتا ہے تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزرا ہوں گے، اب پی ڈی ایم نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ ایک سال میں کورونا ایس او پیز کی بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

    یاد رہےکہ اس دوران ایسے سیکڑوں واقعات سامنے آئےجن میں یہ دیکھا گیا کہ بڑے ، امیرزادوں اورایسے ہی سیاستدانوں کی طرف سے کورونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیرکی دھجیاں بکھیری گئیں جس کی وجہ سے عامتہ الناس بھی متاثرہوئے