Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں:لگ رہا ہے کہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہوجائےگا:سعید غنی

    بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں:لگ رہا ہے کہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہوجائےگا:سعید غنی

    کراچی :بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں:لگ رہا ہے کہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہوجائےگا: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ صوبے میں جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو لیکن متنازعہ مردم شماری کے باعث حلقہ بندیوں کے باعث تاخیر ہورہی ہے اور اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور اس شہر کی دعویدار جماعت ایم کیو ایم ہے جنہوں نے اس متنازعہ مردم شماری کو پارلیمنٹ اور سی سی آئی سے منظور کرایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات اور اس سے قبل ہونے والے کنٹونمنٹ کے انتخابات میں انشاء اللہ پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔ کشمیر کے انتخابات میں اگر 25 جولائی 2018 کی طرز کی دھاندلی ہوئی تو یہ کشمیر کاز کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ سندھ میں تعلیمی ادارے کوووڈ کی صورتحال کے پیش نظر بند کئے گئے ہیں لیکن امتحانات اس لئے منسوخ نہیں کرسکتے کہ اس سے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے کیمپ آفس میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سابق وائس صدر اور تین بار منتخب ہونے والے رکن نجیب ولی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری  وقار مہدی، نجمی عالم، خلیل ہوت، کرم اللہ وقاصی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    سعید غنی نے کہا کہ نجیب ولی کلفٹن کنٹونمنٹ کے وہ واحد منتخب رکن ہیں جو نہ صرف تین بار اس بورڈ کے رکن منتخب ہوئے بلکہ وہ ایک بار وہاں سے وائس پریزیڈنٹ کے طور پر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے پیپلز پارٹی کو مزید فعال کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 26جولائی سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع ہوں گے اور 12 ستمبر کو انتخابات ہوں گے اور انشاء اللہ پیپلز پارٹی کراچی کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی بلکہ ہم انشاء اللہ اس بار تمام کنٹونمنٹ میں واضح طور پر کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پیپلز پارٹی کے عوامی خدمت کے اقدامات نے عوام کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی کے کاندھوں پر منتخب ہونے والوں کا انجام اور ان کے عوام کی بجائے اپنے لئے کاموں کو عوام نے پہچان لیا ہے اور اب انشاء اللہ نہ صرف کنٹونمنٹ بلکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع کے مئیرز پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے۔

    اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کروانا سندھ حکومت کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے اور کنٹونمنٹ کے انتخابات کا اعلان بھی الیکشن کمیشن نے کیا ہے اور پیپلز پارٹی اس میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ کوووڈ کی صورتحال کراچی سمیت سندھ بھر میں روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے لیکن اس حوالے سے سندھ بھر میں ہمارے اقدامات بھی تیز سے تیز ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کہنا درست نہیں کہ اسپتالوں میں کوووڈ کے مریضوں کے لئے بستر موجود نہیں ہیں اس وقت بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں اسپتالوں میں بستر اور وینٹی لیٹرز موجود ہیں تاہم ہم نے احتیاطی اقدامات کو اس لئے سخت کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر صورتحال زیادہ ابتر ہوتو کنٹرول سے باہر نہ ہوجائے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018 کے طرز پر کشمیر میں الیکشن جیتنے کے دعوہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جن کو کسی کا کاندھا ملا تھا ورنہ وہ تو خود ہی الیکشن سے قبل پیسہ لے کر بیٹھنے کو تیار ہوگئے تھے یا پھر الیکشن والے روز شام کو ہی اپنی شکست تسلیم کرکے سو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ اسی طرز پر کشمیر کے الیکشن  ہوئے تو یہ نہ صرف کشمیر کاز کے لئے نقصان دہ ہوں گے بلکہ کشمیر کا جو حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے موجود ہے وہ مسخ ہوجائے گا اور مجھے امید ہے کہ عام انتخابات میں جن طاقتوں نے ان نالائق اور نااہل لوگوں کو مسلط کیا ہے وہ کشمیر کے انتخابات میں ایسا نہیں کریں گے۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے قانون کے مطابق سندھ حکومت منتخب چیئرمیز کی معیاد مکمل ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹرز تقرر کرسکتی ہے اور وہ سیاسی بھی ہوسکتے ہیں یا کوئی سرکاری افسر بھی ہوسکتے ہیں یہ اختیار قانون ہمیں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر سرکاری افسر اور تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج ڈی سیز کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نہ صرف اس وقت کابینہ کا حصہ ہیں بلکہ ایک ذمہ داری کا کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر سیاسی جماعتوں کے ان کے نام پر اختلافات کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کوووڈ کے حوالے سے صوبے بھر میں کئے جانے والے اقدامات تسلی بخش ہیں لیکن عوام کو بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور ایسا نہ کرنے سے صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کوووڈ کی صورتحال کے پیش نظر ہم نے تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے تاہم امتحانات کے شیڈول کو برقرار رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انٹر کے امتحانات کے لئے 1 لاکھ 15 ہزار طلبہ و طالبات دو شفٹوں میں امتحانات دیں گے اور اس کے لئے 125 سے زائد سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہو کیونکہ اگر یہ امتحانات مقررہ وقت پر نہیں ہوں گے تو بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور بچوں کے یونیورسٹیز اور باہر کے تعلیمی اداروں میں داخلوں کو انحصار انہی امتحانات پر منحصر ہے۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سال عید الضحٰی کے موقع پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام تسلی بخش رہا اور شہر بھر میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے کے لئے جو اقدامات کئے گئے وہ قابل ستائش ہیں البتہ اگر کسی گلی یا محلہ میں اس حوالے سے کوئی شکایات ہیں تو شکایات کے اندراج فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔

  • کورونا کیسزمیں اضافہ:یکم اگست کےبعد اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کوخبردارکردیاگیا

    کورونا کیسزمیں اضافہ:یکم اگست کےبعد اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کوخبردارکردیاگیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سےاندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ شہری پریشانی سےبچنےکےلیے31جولائی تک ویکسین لگوالیں اور شہری ویکسی نیشن کراکرسرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”392259″ /]

    دوسری جانب این سی اوسی نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 18سال سے زائد عمر کے افراد بلا ویکسی نیشن اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، پابندی کا اطلاق یکم اگست سےاندرون ملک پروازوں پر ہوگا۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سفر کرنے والےپابندی سےمستثنیٰ ہوں گے، ری ایکشن کی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے جبکہ غیرملکیوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    این سی اوسی کے مطابق بیرون ملک سے ویکسینیشن کی دستاویزرکھنے والوں پربھی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

  • کوروناوائرس کی موجودہ لہر سے کئی گنا مہلک پانچویں لہر جلد ہی ہانگ کانگ سمیت دنیا بھر میں ظاہر ہو گی  ماہرین نے خبردار کر دیا

    کوروناوائرس کی موجودہ لہر سے کئی گنا مہلک پانچویں لہر جلد ہی ہانگ کانگ سمیت دنیا بھر میں ظاہر ہو گی ماہرین نے خبردار کر دیا

    ڈیلٹا کی مختلف صورتیں بنیادی طور پر پی سی آر منفی ہوتی ہیں۔ فرد میں بنیادی طور پر غیر سنجیدہ یا ہلکی سا علامت ظاہر ہوتی ہے پھیپھڑوں میں تبدیلی آہستہ آہستہ واقع ہوتی ہے-

    باغی ٹی وی : جب زیادہ تر پھیپھڑوں پر اثر پڑتا ہے تو ، مریض دم توڑ جاتا ہے اور کچھ ہی گھنٹوں میں اس کی موت ہوجاتی ہے ہندوستان میں چینی کارکن ، نیپال کے راستے ہندوستان سے وطن واپس آئے۔ چونگینگ پہنچنے پر ، ابتدائی ٹیسٹ سارے منفی تھے۔ لیکن ڈاکٹر کو ابھی بھی شکوک و شبہات تھے ، لہذا اس نے ان کا سی ٹی اسکین کرایا۔

    ان کارکنوں کے پھیپھڑوں میں گھاؤ پائے گئے تھے اور انھوں نے ہندوستان کے ٹرپل ویرینٹ ہونے کی تصدیق کی ، جس سے یہ ثابت ہوا کہ ہندوستانی سپر مختلف حالت موجودہ ٹیسٹوں سے بچ سکتی ہے۔ زیادہ تر چوکیاں صرف عام ٹیسٹوں پر مبنی ہیں۔

    ہانگ کانگ اور بیشتر ممالک تارکین وطن کو سی ٹی اسکین کروانے پر مجبور نہیں کرتے ہیں ، اور نہ ہی ان کے پاس ایسا کرنے کے لئے کافی وقت اور وسائل ہیں۔ اگر اندازہ درست ہے تو ، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سپر وائرس پھیلنے کی پانچویں لہر جلد ہی ہانگ کانگ اور دنیا میں ظاہر ہوگی۔ سنگاپور کا پیغام: "وائرس واپس آگیا ہے۔” اس بار یہ وائرس زیادہ مہلک ہے۔

    متاثرہ افراد کو کھانسی نہیں ہوتی ہے یا بخار نہیں ہوتا ہے۔ "اس بار علامات مشترکہ درد ، کمزوری ، بھوک میں کمی” ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، اموات کی شرح زیادہ ہے ، علامات ظاہر ہونے تک کا وقت کم ہوتا ہے ، اور بعض اوقات کوئی علامت نہیں ملتی ہے ، لہذا محتاط رہیں۔

    ہمارے ناسوفریینکس خطے میں تناؤ بندرگاہ نہیں رکھتا ہے ، لہذا اب کوئی پروڈروومل علامات نہیں ہیں جیسے بدبو یا ذائقہ ختم ہو جانا۔ یہ پھیپھڑوں پر براہ راست حملہ کرتا ہے بہت سے مریضوں میں جن کو بخار نہیں ہوتا ہے ، ایکسرے دکھاتے ہیں: سینے کا اعتدال پسند۔ ناک کی mucosal چھلنی ٹیسٹ اکثر COVID 19 منفی ظاہر کرتا ہے ، اور زیادہ سے زیادہ گلے کی ناک کی جانچ پڑتال کے نتائج ، (COVID19) کا مطلب یہ ہے کہ وائرس براہ راست پھیپھڑوں میں پھیلتا ہے ، جس سے وائرل نمونیہ سے شدید سانس کی تکلیف (ہائپوکسیا) ہوتی ہے۔

    اس کی وضاحت کرتی ہے کہ یہ اتنا زیادہ شدید اور مہلک کیوں ہو گیا ہے ، اور بخار شدید ہو گیا ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں: "بھیڑ والی جگہوں سے پرہیز کریں ،” "معاشرتی فاصلہ رکھیں” ، "ماسک پہنیں” اور "اپنے ہاتھوں کو ہمیشہ ہاتھ سے صاف رکھنے والے صابن سے صاف کریں۔” یہ وبا آخری بیماری کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ مہلک ہوگی ، اور ہمیں زیادہ محتاط رہنا چاہئے اور "اسے کبھی بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔”

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوراہلیہ پرکورونا نے حملہ کردیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوراہلیہ پرکورونا نے حملہ کردیا

    اسلام آباد:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوراہلیہ پرکورونا نے حملہ کردیا،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ پرکورونا وائرس نے شدید حملہ کردیا ہے

    اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پرکورونا ٹسیٹ کروانے پرپتہ چلا کہ دونوں میاں بیوی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں

     

    ادھر ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ گھرپرہیں اوراپنے آپ کوقرنطینہ کرلیا ہے ، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا ان کے خاندان کے باقی افراد محفوظ ہیں یا کوئی ایسا معاملہ ہے

    یاد رہےکہ اس وقت پاکستان میں بھارتی ڈیلٹا بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اوربڑے بڑے شہروں میں اس ڈیلٹا کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں میں تیزی آگئی ہے ، ادھرحکومت نے کورونا کی چوتھی لہرسے محفوظ رہنے کے لیے پھرسے احتیاطی تدابیرلازم قراردی ہیں‌

  • کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں عوام ویکسینیشن کروائیں     اسد عمر کی اپیل

    کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں عوام ویکسینیشن کروائیں اسد عمر کی اپیل

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں وفاقی ویزر نےعوام سے ویکسینیشن کروانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ خطے میں کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات ایران میں فی 10 لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں ہیں جبکہ نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں، افغانستان میں 160،پاکستان میں 102 اور بنگلا دیش میں 113فی ملین اموات ہوئیں۔


    انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللہ کے فضل سے یہ ممکن ہوا لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا، ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

    کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 32 افراد جاں بحق

  • کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 32 افراد جاں بحق

    کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 32 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 18 ہزار 75 ہوگئی جبکہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41 ہزار 359، پنجاب میں تین لاکھ 51 ہزار 707، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 22 ہزار 592 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 607 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 785، خیبرپختونخوا 4 ہزار 405، اسلام آباد 789، گلگت بلتستان 122، بلوچستان میں 321 اور آزاد کشمیر میں 608 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 68 لاکھ 69 ہزار 346 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار 382 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

  • ٹوکیو اولمپکس: افتتاحی تقریب :پاکستانی دستہ بھی شریک،گولڈمیڈل معجزہ ہی ہوسکتا ہے

    ٹوکیو اولمپکس: افتتاحی تقریب :پاکستانی دستہ بھی شریک،گولڈمیڈل معجزہ ہی ہوسکتا ہے

    ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس: افتتاحی تقریب :پاکستانی دستہ بھی شریک،گولڈمیڈل معجزہ ہی ہوسکتا ہے ،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے ٹوکیو اولمپکس کی تقریب کا خالی سٹیڈٰیم میں باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی اور مختلف فنکاروں نے کرتب کا مظاہرہ کیا۔

    منتظمین نے وائرس کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ پہلی بار غیر ملکی تماشائیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ملکی تماشائیوں کو چند مقامات کے علاوہ تمام ایونٹس سے باہر کر دیا گیا ہے۔

    ایتھلیٹس، معاون عملہ اور میڈیا سخت کورونا پروٹوکولز کے پابند ہیں، جس میں باقاعدگی سے ٹیسٹ اور روزانہ کا طبی معائنہ شامل ہیں۔

     

     

     

    المپک گیمز میں پاکستان جو کہ آبادی کے اعتبارسے پانچواں بڑاملک ہے کی طرف سےصرف دس رکنی افراد نے شرکت کی

    دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہےکہ کوئی معزہ ہی ہوسکتا ہے کہ پاکستان کوئی گولڈ میڈل مل جائے

    خیال رہے کہ رپورٹس ہیں کہ ٹوکیو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا سامنا کر رہا ہے۔ حکام نے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے ریسٹورینٹس اور دیگر جگہوں کو رات 8 بجے تک بند کرنے کا حم دیا ہے۔

    اولمپکس کی تقریب کا آغاز ہوتے ہی کچھ مظاہرین نے سٹیڈیم کے باہر کھیلوں کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ جاپانی شہریوں کی اکثریت ان کھیلوں کے انعقاد کے خلاف ہے لیکن اس تقریب سے چند گھنٹے قبل اولمپک سٹیڈیم کے باہر کافی جوش و خروش تھا، کیونکہ سینکڑوں افراد اس ماحول سے لطف اندوز ہونے اور آتش بازی دیکھنے کی امید میں جمع ہو گئے۔

    کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے کی افتتاحی تقریب میں کورونا وبا کے دوران گھروں میں ٹریننگ کر رہے کھلاڑیوں کی ویڈیو دکھائی گئی۔

    اولمپک میں میڈلز لینے والے ملکوں‌ کی تفصیلات بھی آگئیں‌جس کے مطابق
    اکیسویں صدی میں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے لئے اولمپک تمغے

    چین ۔324
    ہندوستان ۔12
    USA – 437
    انڈونیشیا۔ 16
    پاکستان ۔0
    برازیل – 74
    نائیجیریا۔ 8

  • فیصل مسجد اسلام آباد سیل :جرمانے بھی ہوگئے

    فیصل مسجد اسلام آباد سیل :جرمانے بھی ہوگئے

    اسلام آباد : فیصل مسجد اسلام آباد سیل :جرمانے بھی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد انتظامیہ پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔

    اس سے قبل صدر عارف علوی نے عید الاضحی کے موقع پر فیصل مسجد، اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا تھا ۔

    ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا، وزارت صحت اور مذہبی امور کو بھی نقول ارسال کی گئیں۔

    خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید کی نماز کے دوران فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی پر صدر مملکت نے نوٹس لیا ،

    خط میں کہاگیاکہ کورونا کی چوتھی لہر کے اثرات کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات ازحد ضروری ہیں، متعلقہ اداروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔

    خط میں کہاگیا کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے ۔

  • کورونا کیسز:  پیر سے شاپنگ مالز، کاروبار 6 بجے بند کرنیکا حکم

    کورونا کیسز: پیر سے شاپنگ مالز، کاروبار 6 بجے بند کرنیکا حکم

    کراچی: کورونا کیسز: پیر سے شاپنگ مالز، کاروبار 6 بجے بند کرنیکا حکم ،اطلاعات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے تعلیمی ادارے، شادی ہالز، تقریبات، درگاہیں سب بند کرنے کے احکامات دے دیئے۔ دکانیں، شاپنگ مالز اور مارکیٹس بھی شام 6 بجے بند ہونگی۔

    وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔ کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی، تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ جبکہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    صوبے میں پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ ریسٹورنٹس میں انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ بند صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔

    سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت ہوگی جبکہ پیر سے درگاہیں بھی بند کر دی جائیں گی۔ اجلاس میں جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز قرار دے کر سب بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کا پیغام بھیجنے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور کہا ایک ہفتے میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بلاک کی جائے

  • کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

    کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

    کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

    عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی۔ ڈاکٹراقبال نوری آج سے دو ہفتے قبل اس عالمی مرض کا شکار ہوئے تھے۔ ڈاکٹراقبال نوری ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔تاہم ان کی طبیعت اچانک بگڑ جانے کی وجہ سے چارروز قبل انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا تھا۔

    1984میں ڈاکٹراقبال نوری نے ڈاؤمیڈیکل کالج سے گریجوٹ کیا۔ ڈاکٹراقبال نوری کا کراچی کے معروف فزیشنز میں شمار ہوتا تھا۔

    واضح رہے کہ اب تک 101 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 165 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں پاکستان میں بھارتی قسم کے کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی۔جس کے باعث پاکستان میں بھارتی قسم کے ڈیلٹا وائرس کی شدید لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور شہریوں کو مکمل احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی جا رہے ہے

    این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ویکسین لگوائیں، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں