Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • این سی او سی اجلاس،عید الا ضحیٰ سے متعلق ایس او پی پرعملدرآمد کا جائزہ

    این سی او سی اجلاس،عید الا ضحیٰ سے متعلق ایس او پی پرعملدرآمد کا جائزہ

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں عید الا ضحیٰ سے متعلق ایس او پی پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا کراچی اور گلگت بلتستان میں کورونا وبا کے پھیلاو کا بھی جائزہ لیا گیا این سی او سی نے حکومت کی جانب سے کوروناکا پھیلاو روکنے کے لیے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا بلتستان میں 500 آکسیجن سلینڈرز اور 30 وینٹیلیٹرز کا اضافہ کیا گیا .گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں جانے والے سیاحوں کی ھوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ۔ ان مقامات کے داخلی راستوں اور ھوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا اجراء کیا گیا ہے .

    قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمو دنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی سطح پر فیصلے کیے جاتے ہیں، امتحانات لینے کا متفقہ فیصلہ تھا۔ این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا، سپلیمنٹری امتحانات ضرور ہوں گے این سی او سی ہمیں منع کرے گا تو امتحان ملتوی کردیں گے۔

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

  • کورونا سے ملک بھر میں مزید 37 اموات ،مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی

    کورونا سے ملک بھر میں مزید 37 اموات ،مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی

    عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 37 اموات ہوئی ہیں –

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے اور2 ہزار 532 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 1 کروڑ 54 لاکھ 43ہزار 477افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔


    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار414 ہوگئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار720، خیبرپختونخوا 4 ہزار 386، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 117، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے۔

  • لاہور کے بعد کراچی پر بھارتی ڈیلٹا کا حملہ :ہسپتال بھرگئے

    لاہور کے بعد کراچی پر بھارتی ڈیلٹا کا حملہ :ہسپتال بھرگئے

    کراچی :لاہور کے بعد کراچی پر بھارتی ڈیلٹا کا حملہ :ہسپتال بھرگئے،اطلاعات کے مطابق لاہور کے بعد کراچی میں بھارتی ڈیلٹا کورونا کے حملے جاری ہیں اوریہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی،

    کراچی میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی جس کے باعث طبی ماہرین نے شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی کا مطالبہ کردیا۔

    حکام کا کہنا ہےکہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں مریض بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، نیپا کا انفیکشنز ڈیزز اسپتال مکمل طور پر بھر چکا ہے جب کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں، آغا خان اسپتال نے کورونا کے مزید مریضوں کو لینے سے منع کردیا ہے۔

    حکام کے مطابق سول اسپتال کراچی میں 48 بیڈ کے سرجیکل وارڈ کو کورونا وارڈ میں بدلا جارہا ہے اور جناح اسپتال کراچی کے چیسٹ وارڈ کو بھی کورونا وارڈ میں بدلنے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں جب کہ لیاری جنرل اسپتال میں ڈیلٹا وائرس سے متاثر بچوں کی آمد شروع ہوگئی ہے جس کے باعث اسپتال کے کووڈ وارڈ میں بیڈز بڑھائے جارہے ہیں۔

    حکام کا بتانا ہےکہ کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کی شرح 92 فیصد سے بڑھ چکی ہے جس سے ڈاکٹروں اور طبی عملے میں بھی کورونا وائرس انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے، ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی ہے۔

    انڈس اسپتال کے پروفیسر عبدالباری کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی صورتحال بےقابو ہو چکی ہے، اسپتال کا کورونا وارڈ اور ایمرجنسی مریضوں سے بھرگئے ہیں، عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسین لگوانے کی درخواست ہے۔

    دوسری طرف این سی اوسی کی طرف سے خبردارکرتے ہوئے مزید پابندیاں عائد کرنے کے اشارے مل رہے ہیں‌یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آج شام تک نئی پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ ہوجائے گا

  • ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت کیسز کی شرح  4.95 فیصد ہو گئی

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت کیسز کی شرح 4.95 فیصد ہو گئی

    عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 30 اموات ہوئی ہیں –

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح4.95 فیصد ہوگئی ہے۔


    ملک بھرمیں کورونا کے 49 ہزار 503 ٹیسٹ کے کئے کورونا کے مزید 2 ہزار452 نئے کیسز سامنے آئے کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 532 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اب تک 1 کروڑ 54 لاکھ 43ہزار 477افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار414 ہوگئی ہے۔

    کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 881 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار720، خیبرپختونخوا 4 ہزار 386، اسلام آباد 787، گلگت بلتستان 117، بلوچستان میں319 اور آزاد کشمیر میں 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 45 لاکھ 50 ہزار696افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ 85 ہزار295 افراد کو سنگل خوراک دی جاچکی ہے-

  • عدم برداشت:قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں میں جھگڑا، 2 اہلکار ہلاک

    عدم برداشت:قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں میں جھگڑا، 2 اہلکار ہلاک

    پشاور:عدم برداشت:قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں میں جھگڑا، 2 اہلکار ہلاک ،اطلاعات کے مطابق پشاور میں قائم ایک قرنطینہ سینٹر میں تعینات 2 پولیس اہلکار آپس میں ہونے والے جھگڑے کے باعث فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاورں کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔

    حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ پولیس اہلکار عباس کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت اے ایس آئی گل رحمان اور عمران عرف ڈاکٹر کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی:حالات بگڑنے لگے

    2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی:حالات بگڑنے لگے

    اسلام آباد : 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی:حالات بگڑنے لگے ،اطلاعات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی اور ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں عالمی وباء کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے اور 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی اور ملک میں اس وقت کورونا کی یومیہ بلند ترین 35 فیصد شرح گلگت میں ہے جب کہ کراچی میں عالمی وباء کی شرح 23 اعشاریہ 32 فیصد ہوگئی۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کورونا سے متعلق اہم ہیں ، اس وقت مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 17.12 ہے، پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 13.16 اور راولپنڈی میں کورونا کیسز کی شرح 11.32 فیصد ہوچکی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح 8.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 5.19 فیصد ہے، ملک کے 5اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح ایک فیصد ہے ، حیدرآباد میں5.58 اور میرپور میں6.45 فیصد ، نوشہرہ میں 6 فیصد ہے ،

    ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں کوروناکیسز کی شرح 1.95، چارسدہ میں1.47فیصد، صوابی میں 3.3 فیصد، سوات میں0.34، ملتان میں 1.26 فیصد، بہاولپورمیں 0.28 فیصد اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح لاہور میں2.65فیصد، گوجرانوالہ میں 0.48 فیصد اور گجرات میں0.33 فیصد ہے۔

    اسی سورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے شہریوں سے جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں

  • پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کورونا کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے ہے کہ وہ کرونا وبا کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں۔


    برطانوی وزیر صحت نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ آج صبح میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جسے جلد ہی لیباٹری سے جاری کیا جائے گا۔ ا

    ان کا کہنا تھا کہ میں ’پی سی آر‘ کے نتائج کا انتظار کر رہا ہوں لیکن خوش قسمتی سے میں ویکسین لے چکا ہوں۔ اور میرے جسم میں بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔

    یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے گذشتہ ماہ جون میں اعلان کیا تھا کہ سابق وزیر خزانہ ساجد جاوید وزیر صحت کا عہدہ سنبھالیں گے ساجد جاوید نے میٹ ہینکوک کے بعد وزارت صحت کا عہدہ سنھبالا ہے۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 21 اموات ،مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد

    ملک میں کورونا سے مزید 21 اموات ،مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد

    عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات ہوئی ہیں –

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 607 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 جبکہ مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 781 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 816 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی-


    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے.

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، اسلام آباد میں 84 ہزار 266، بلوچستان میں 28 ہزار 704، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 210 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 43 لاکھ 23 ہزار 805افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 845 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 650 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے.

  • لاہور:سپرنٹنڈنٹ سے انٹرمیڈیٹ کے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی گئی

    لاہور:سپرنٹنڈنٹ سے انٹرمیڈیٹ کے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی گئی

    لاہور:سپرنٹنڈنٹ سے انٹرمیڈیٹ کے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی گئی،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں کچھ شرپسندوں نے سپرنٹنڈنٹ سے انٹرمیڈیٹ سے پرچھے چھین کر ان کو آگ لگا دی ہے ،

    ادھر اس حوالے سے جب صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس کو مجرموں کی گرفتاری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ کو جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرلی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی،

    پولیس کا کہنا ہے کہ سینٹر سپرنٹنڈنٹ حل شدہ پرچے واپس بینک جمع کروانے جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا

  • عید کی چھٹیوں میں کرونا ویکسی نیشن مراکز بند ہوں گے یا کھلے؟ فیصلہ ہو گیا

    عید کی چھٹیوں میں کرونا ویکسی نیشن مراکز بند ہوں گے یا کھلے؟ فیصلہ ہو گیا

    عید کی چھٹیوں میں کرونا ویکسی نیشن مراکز بند ہوں گے یا کھلے؟ فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی اوسی نے عید کی چھٹیوں میں ویکسی نیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

    حکام وزارت صحت کے مطابق صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہیں گے، عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے گا،این سی اوسی نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیادوسری خوارک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک ان کردیا گیا ہے،ویکسین کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی،سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لی جاسکتی ہے،سائنو ویک کی دوسری خوارک اب 28 دنوں کے بعد دی جاسکتی ہے،آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز اب 28 دنوں کے بعد لگا سکیں گے،

    عید کے دوسرے دن ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزکھل جائیں گے ویکسینیشن کی حوصلہ افزا شرح کے پیش نظر ایک چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا 21،20 اور 22 جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی تا ہم ویکسی نیشن مراکز عید کے دوسرے روز کھل جائیں گے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہواہے روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آرہے ہیں قومی سطح پر کورونا پھیلنے کی شرح 6فیصد سے بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح 20فیصد ہوگئی ہے،ملک بھر میں 1900افراد کی حالت تشویشناک ہےبھارتی ڈیلٹا پھیلنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا کے حملے کا خطرہ 7گنا زیادہ ہے،

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    ویکسین لگوانے کے باوجود، رکن اسمبلی خاندان کے 4 افراد سمیت کرونا کا شکار