Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • مریم نوازکوکورونا ہوگیا:ملاقاتیں کرنے والوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

    مریم نوازکوکورونا ہوگیا:ملاقاتیں کرنے والوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لاہور:مریم نوازکوکورونا ہوگیا:ملاقاتیں کرنے والوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ تمام افراد جن کی مریم نواز سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں ، ان کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ کہیں ان کوتوکورونا نہیں ہوا؟

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم چلائی تھی جس میں کئی مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔

  • ایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد قتل:”سوہتھ رسّا تے سرے تے گنڈھ”سرعا پھانسی دی جائے:مبشرلقمان

    ایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد قتل:”سوہتھ رسّا تے سرے تے گنڈھ”سرعا پھانسی دی جائے:مبشرلقمان

    کراچی:ایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد قتل:”سوہتھ رسّا تے سرے تے گنڈھ”سرعا پھانسی دی جائے:مبشرلقمان نے زانیوں کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں‌ کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ کراچی میں چند دنوں میں حوا کی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ،

    مبشرلقمان نے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہےکہ کہاں‌ہیں ، حکومتیں‌ ،کہاں ہیں‌نظام عدل روز واقعات ہورہے ہیں اورمظلوم کو کوئی پوچھنے والا نہیں‌

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرحکمرانوں اورنظام عدل کے نگہبانوں‌ کے نام ایک پیغام لکھا ہے کہ جس میں‌وہ کہتے ہیں‌کہ جب تک ایسے درندوں‌کو سرعام سزائے موت نہیں دی جائے گی اس جرم پرقابونہیں پایا جاسکتا

    ان کا کہنا تھا کہ رہا مسئلہ موجودہ پراسیکیوشن کا تواس میں پولیس کی تفتیش اورمظلوموں کی بے بسی اورغریب اگریہی حالات رہے توپھرظالم دن کی روشنی میں بزورقوت یہ جرم کرتے رہیں گے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں‌

    یاد رہے کہ چند دن قبل کراچی میں ایک اورلڑکی کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ہے ، اس قتل پرمعروف صحافی نے آوازاٹھائی ہے اورقوم کی بیٹیوں‌کی عزت کی حفاظت کے لیے بہترین تجاویزبھی دی ہیں

  • پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری، مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مسلسل جاری، مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 52 ہزار 291 ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 4 ہزار 119 کیسز سامنے آئے۔


    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار827 جبکہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 131 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، پنجاب میں تین لاکھ 54 ہزار 312، اسلام آباد میں 86 ہزار 226، بلوچستان میں 29 ہزار 861، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 978 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 860، خیبرپختونخوا 4 ہزار 428، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 127، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 618 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے امریکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

    امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    باغی ٹی وی : امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں۔

    سی ڈی سی کے مطابق انتہائی متاثرہ علاقوں میں ویکسین شدہ افراد کو ماسک کا استعمال بحال کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کو تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ والے ممالک کے سفر سے باز رہیں پابندی کے شکار ممالک کا سفر کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کا شکار ممالک جانے پر 3 سال تک قید یا سفری پابندی لگائی جاسکتی ہے سعودی حکومت بعض شہریوں پر 16ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے باعث 13ممالک کے سفر کرنے پر مکمل پابندی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات، ویتنام اورایتھوپیا کیلئے سفر پیشگی اجازت سے مشروط کردیا گیا۔

  • کرونا وائرس اور فیک نیوز   تحریر: مجاہد حسین

    کرونا وائرس اور فیک نیوز تحریر: مجاہد حسین

    آزاد میڈیا کو جمہوریت میں چوتھا ستون مانا جاتا ہے۔ اس سے کسی کو کوئی انکار نہیں۔ عوام تک بروقت اور حقیقی خبریں پہنچنا اور ریاست کے معاملات سے آگاہی بلاشبہ ضروری عنصر ہے لیکن آج کل کی "بریکنگ نیوز” کی دوڈ نے ایسے ایسے بگاڑ پیدا کر دئیے ہیں جو نہ صرف صحافتی اقدار کے خلاف ہیں بلکہ بعض معاملات میں ریاست کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔
    اسی دوڑ میں سوشل میڈیا صارفین نے تو حد کر دی ہے، کسی بھی شخص کو کسی بھی پلیٹ فارم پہ کوئی ویڈیو ملے وہ اسے وائرل کرنے کے چکر میں یہ بھول جاتے ہیں کہ اس سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلنے کے علاوہ رسیاستی سطح پر بھی اس کے خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
    جب سے کرونا وائرس جیسی عالمی وبا آئی ہے تب سے اسے لے کے سوشل میڈیا پر ایسی ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ خدا کی پناہ۔ کوئی بتا رہا ہے کہ ویکسین کے دو سال بعد آدمی مر جائے گا تو کوئی کہتا ہے اس کے ذریعے مردوں میں "چِپ” ڈالی جا رہی ہے جو انہیں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دے گی۔ کوئی انجیکشن والی جگہ پر بلب روشن کر کے دکھا رہا ہے تو کوئی وہاں مقناطیس بنا کے دکھا رہا ہے۔ اگرچہ یہ تمام چیزیں اپنی مشہوری کے لئے ہی کی جا رہی ہیں لیکن لوگوں میں اس قدر خوف پیدا ہو گیا کہ انہوں نے نا صرف خود ویکسین نہیں لگوائی بلکہ اپنے خاندان میں کسی کو بھی لگوانے سے گریزاں ہیں۔
    اس سے زیادہ خطرنا بات ہمارے مین سٹریم میڈیا کی غیر ذمہ دار رپورٹنگ ہے۔
    کبھی سوچا ہے کہ دنیا میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ شکار یورپی ممالک میں سفری پابندیاں پاکستان سے کم کیوں ہیں حالانکہ ہمارے ہاں اللہ کے کرم سے کرونا کافی حد تک کنٹرول میں رہا؟
    وہ ہے صرف اور صرف میڈیا کا کردار۔
    ہمارا میڈیا بریکنک نیوز کے چکر میں کبھی کہہ رہا ہوتا ہے کہ پاکستان میں "افریقی ویرینٹ” آ گیا تو کبھی ہسپتال کے ایمرجینسی میں لگی آگ سے بچائے گئے لوگوں کو جب باہر نکالا گیا تو یہ پراپیگنڈا کر دیا گیا کہ کرونا کے مریضوں سے پاکستانی ہسپتال بھر چکے ہیں اور مریضوں کو جگہ نہیں مل رہی۔ اور ابھی ابھی ہمارا میڈیا یہ خبریں بھی چلا رہا ہے کہ پاکستان میں "انڈین ویرینٹ” بھی داخل ہو گیا ہے۔ انڈیا جس پر پوری دنیا میں براہ راست داخلے پر پابندی ہے جب اس کے ساتھ پاکستان کا نام پاکستانی میڈیا ہی جوڑ دے گا تو اس کے بین الاقوامی اثرات کیا ہونگے کیا اس بات کا ادراک اس نام نہاد "آزاد صحافت” کے داعیوں کو نہیں ہے۔
    بے شک آپ آزاد صحافت کریں لیکن جہاں ریاست کی بے وجہ بدنامی یا نقصان کا احتمال ہو وہاں اپنے بریکنک نیوز کے لالچ میں پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔ اپنا مثبت کردار ادا کریں اور لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔
    میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے۔

    @Being_Faani

  • سندھ میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ اور سخت حکومتی پابندیاں  تحریر : نادر علی ڈنگراچ

    سندھ میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ اور سخت حکومتی پابندیاں تحریر : نادر علی ڈنگراچ

    ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے جان لیوا کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے عید سے پہلے ہی سندھ حکومت نے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے اور احکامات جاری کرنے کے باوجود عوام نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کے نتیجے میں سندھ کے شہر کراچی میں مثبت نتائج آنے والوں کی شرح 21.58 اور باقی ضلعوں مجموعی طور پر شرح 10.3 تک پہنچ گئی ہے. جس کے بعد سندھ حکومت نے پیر 26 جولائی سے مزارات , شادی ھال اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے. کراچی کی تاجر برادری نے ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے والی حکومتی پابندیوں کو رد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے.

    سندھ میں کرونا کے کیسز میں خطرناک حد تک بڑھ جانے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل نہیں کر رہی. اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عید والے دن کرونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا. جس کی وجہ سے اس قاتل وائرس کو پھیلنے کے لئے سازگار ماحول مل گیا ۔ سندھ میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.3 ہے جو کہ بہت بڑی ہے. کراچی میں تو اس سے بھی زیادہ ہے اور وہاں پر کرونا وائرس کی خطرناک قسم "ڈیلٹا ویریئنٹ” کے سبب متاثرین کی بہت بڑی تعداد ہے. سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ ہوا تو اس وقت چین جیسا جدید ٹیکنالوجی والا ملک بھی اس وائرس کے سامنے بےبس نظر آیا اور وہاں پر وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ جانی نقصان ہوا. پر کراچی کی آبادی ووہان سے دوگنی ہے. کرونا کی خطرناک قسم "ڈیلٹا ویریئنٹ ” کا سندھ بشمول کراچی میں پھیلنے کے خطرات زیادہ ہیں اگر اس پھیلاؤ میں تیزی آ جاتی ہے تو اس کو قابو میں لانا مشکل ہوجائے گا. سندھ میں پہلے ہی محکمہ صحت کی کارکردگی اچھی نہیں اس لئے سختی سے کام نہ لیا گیا تو بہت نقصان ہوگا اس وقت شہروں میں صفائی کے انتظامات بھی اچھے نہیں عید پر قربانی کرنے کی وجہ سے جانوروں کی آلائشیں بھی گلی محلوں میں پڑی ہیں جس کی وجہ سے گندگی میں اضافہ ہوا ہے. کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے اس لئے ضروری ہے سخت اقدامات اٹھائے جائیں. کراچی کی تاجر برادری نے حکومتی احکامات پر اعتراض کرتے ہوئے سخت احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے. پر سمجھنے کی بات یہ ہے کہ کاروبار سے انسانی جانیں زیادہ ضروری ہیں. اگر پہلے ہی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جاتا تو یہ صورتحال کبھی نہیں آتی. عید سے تھوڑا عرصہ پہلے اور عید کے دنوں میں جس طرح بازاروں, شاپنگ مالز, اور جس طرح ایس او پیز ( قربانی کے جانوروں کی منڈیوں میں) نظر انداز کیا گیا یہی نتیجہ تو نکلنا تھا. کیوں کہ لوگوں کی اکثریت نے نہ ماسک پہننا ضروری سمجھا اور نہ ہی سماجی مفاصلہ برقرار رکھا گیا. اس دوران سندھ انتظامیہ کا ایس او پیز پر عمل والا کردار انتہائی لا تعلقی والا رہا جو صورتحال کو مزید خراب کا سبب بنا.

    سندھ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ والی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے خاص طور پر کراچی کی صورتحال بہت پریشان کن ہے. یہ صورتحال اس بات کی تقاضا کرتی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں. کراچی کی تاجر برادری کو بھی معاملے کو سنجیدگی سے سمجھنا چاہیے. یہی تاجر برادری, شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ والے اگر ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنواتے تو صورتحال اس خطرناک حد تک نہ پہنچتی. مانتے ہیں کاروبار اہم ہے پر جب بات لوگوں کی زندگی پر آئے تو اس صورتحال میں لوگوں کی زندگیاں ضرور ہیں

    @Nadir0fficial

  • کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز، کراچی سول ہسپتال  کی او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

    کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز، کراچی سول ہسپتال کی او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

    کراچی : سول ہسپتال کی انتظامیہ نے کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال کی انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے کراچی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا-

    او پی ڈی میں جن ڈیپارٹمنٹ کو بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں آئی او پی ڈی ؛ ای این ٹی او پی ڈی ، سرجیکل او پی ڈی ، آرتھوپیڈک او پی ڈی ،اسکن اور ڈینٹل او پی ڈی شامل ہے-

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 24 اعشاریہ 82 فیصد تک جا پہنچی، وہیں اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔

    ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 783 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 932 کیسز مثبت آئے ہیں۔

    حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ ہوئی، جہاں 915 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 87 فیصد سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 40 فیصد ہو گئی۔

    اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں 9 ہزار 344 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 318 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 1 ہفتے میں بلند ترین 12 اعشاریہ 74 فیصد رہی۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق

    ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 262 کیسز سامنے آئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار708 جبکہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، پنجاب میں تین لاکھ 53 ہزار 695، اسلام آباد میں 85 ہزار 947، بلوچستان میں 29 ہزار 681، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 840، خیبرپختونخوا 4 ہزار 423، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 124، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 614 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی :ایسی خوبیاں جوسن کرہرکوئی حیران

    لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی :ایسی خوبیاں جوسن کرہرکوئی حیران

    لاہور:لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی :ایسی خوبیاں جوسن کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کے اثرات عید کے چھٹے روز بھی قربانی کے جانور کی الائشیں ،کوڑے کے ڈھیرسے ایسی بدبوآرہی ہے کہ لوگ توبہ توبہ کراٹھے ہیں‌

    اس حوالے سے علاقہ مکینوں‌ نے اپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے کہاکہ گوپے رائے گاؤں میں کوڑے کے ڈھیروں پر جانوروں کے الائشیں تاحال پڑیں ہیں،

    ڈپٹی کمشنر لاہور،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر ویسٹ کے بلند بانگ دعوے محض دعوے ثابت ہوئے ،ادھرشاہ پور گوپے رائے گاؤں کے اطراف کوڑے کے ڈھیروں سے عملہ صفائی آلائشوں کو آٹھانا ہی بھول گیا

    دوسری طرف علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ کچرے کے ڈھیروں پر پڑیں آلائشوں سے علاقے میں تعفن اٹھنے لگا،

    علاقہ مکینوں کی طرف سے احتجاج کرتےہوئےکہا گیا ہے کہ گندگی بدبو پھیلنے سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن کر رہے گئی،

    علاقہ مکین کہتےہیں کہ 6000 کنٹینر اور ہزاروں ہتھ ریڑیاں کاغزوں تک محدود، صرف اندرون شہر کو لشکا کر شاباش لے لی زرا گلیوں بازاروں کا وزٹ بھی کر لیں علاقہ مکینوں کی دھایا، جس کا دل چاہے یہاں وذٹ کرے حلات ابتر ہیں۔

     

    علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ عید گزرنے کے چھٹے روز گندگی کے ڈھیر، جگہ جگہ آلائشیں پڑی رہنا ایل ڈبلیو ایم سی کی انتہائی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    علاقہ مکینوں نے ایم ڈی لاہور،کمشنر لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلقہ سپروائزرز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • وزیراعلیٰ سندھ کے دفاتربندکرنے کا فیصلہ ہوگیا

    وزیراعلیٰ سندھ کے دفاتربندکرنے کا فیصلہ ہوگیا

    کراچی :وزیراعلیٰ سندھ کے دفاتربندکرنے کا فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق کوروناوائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر سندھ کےسی ایم ہاؤس کےدفاتر کو بندکرنےکا فیصلہ کیا ‏گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیٹرز کےداخلے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے اور ‏کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئےوزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ‏

    کراچی سے وزیراعلیٰ ہاوس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کےمیڈیاسیل، پروٹوکول سیل اور پبلک کمپلینٹ سیل بند رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے14دفاتر اور دیگر محکمے بھی بند رہیں گے اور ملازمین گھروں سےکام کریں ‏گے۔

    کھلےمحکموں میں صرف 50فیصدملازمین کو آنےکی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ ‏نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کورونا سے ملازمین کو محفوظ رکھنےکے لیے ‏وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بندکیاگیا ہے۔