Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا بحران: شترو گھن سنہا مودی سرکار پر برس پڑے

    کورونا بحران: شترو گھن سنہا مودی سرکار پر برس پڑے

    بھارتی اداکار شتروگھن سنہا کورونا کی دوسری لہر سے ہونے والے نقصان کے تحت مودی سرکار پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے صحت کا نظام مکمل طور ہپر بیٹھ گیا ہے جب کہ مودی سرکار بلند و بانگ دعوؤں سے باز ہی نہیں آرہی۔ ایسی صورت حال میں بھارت کی سراقتدار جماعت بی جے پی ہی کے سابق مرکزی رہنما اور لیجنٖڈ بالی ووڈ اداکار شترو گھن سنہا بھی مودی سرکار پر پھٹ پڑے ہیں۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شترو گھن سنہا نے کہا کہ بھارتی اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور ہم اپنے عزیزوں اور پیاروں کو کھو رہے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی نوجوان اداکار اور یو ٹیوبر راہول ووہرا کی بہت کم عمر میں موت ہوگئی۔ اس کی آخری وڈیو نے تو دل کو تڑپا کر رکھ دیا کیونکہ اس نے بتایا تھا کہ اگر اسے بروقت اور مناسب علاج مل جاتا تو وہ بچ سکتا تھا۔

    اداکارنے کہا کہ لوگوں کو اسپتالوں میں لاپرواہی اور بد انتظامی برداشت کرنا پڑ رہی ہے اور یہ زمینی حقیقت بہت خوفناک اور دل دہلا دینے والی ہے کیونکہ مریضوں کا دعوی ہے کہ ان کے لیے اسپتالوں میں کچھ نہیں کیا جارہا۔


    شترو گھن سنہا نے معروف ٹی وی اینکر کی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد بالاآخر معروف اینکر روش کمار نے اپنے پروگرام میں اسپتالوں کا پردہ چاک کیا ہے اور تلخ حقائق سے بھر انکشافات سامنے لائے ہیں۔


    واضح رہے کہ شترو گھن سنہا کئی برس بی جے پی کا حصہ رہے ، انہوں نے مودی سرکار کے علاوہ بی جی پی کی ہر حکومت میں مختلف وزارتوں پر ذمہ داریاں نبھائیں تاہم نریندر مودی سے اختلافات کے بعد انہوں نے بی جے پی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

  • کرونا سے تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چل بسے

    کرونا سے تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چل بسے

    کرونا سے تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا سے اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    مسیحاوں کے بعد سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کورونا کے نشانے پر آ گئے،پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر پشاور زاہد مہمند کورونا کے باعث جان بحق ہو گئے، زاہد مہمند تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تھے ۔

    زاہد مہمند 2015 میں گنج یونین کونسل سے ڈسٹرکٹ پشاور کی نشست پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر بنے تھے زاہد مہمند گزشتہ دو مہینوں سے کورونا کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے زاہد مہمند کی وفات پر تحریک انصاف کی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی زاہد مہمند کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے عیسی خیل جنازہ گاہ میں۔ادا کی جائے گی

  • بھارت میں کرونا کیسز میں کمی نہ آ سکی،نہ آکسیجن،نہ ویکسین،راہول مودی پر برس پڑے

    بھارت میں کرونا کیسز میں کمی نہ آ سکی،نہ آکسیجن،نہ ویکسین،راہول مودی پر برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کیسز میں کمی نہ آ سکی بلکہ بھارت میں کرونا مزید تیزی سے پھیل رہا ہے

    بھارت میں کرونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 879 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ بھارت میں مزید 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد کرونا کیسز سامنے آئے ہیں، بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    بھارت میں ویکسین کی قلت کے باعث بھارت کے سرکاری پینل نے سفارش کی ہے کہ ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفے کو 12 سے 16 ہفتوں تک بڑھا دیا جائے، سنگین صورت حال پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ آکسیجن ہے اورنہ ویکسین،دوسری جانب مودی سرکار نے ویکیسن کے حوالہ سے اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں

  • سندھ اور پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع

    سندھ اور پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع

    پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر سندھ اور پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں سندھ اور پنجاب میں نجی اور سرکاری اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع کر دی گئی.

    سندھ اور پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی جامعات اور کالجز کی چھٹیوں میں بھی 23 مئی تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں83 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 83 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 30 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے1 ہزار531 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.06 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار467 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار739 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • برطانوی ڈاکٹرزرو روکرالتجائیں کرنےلگے،بچ جا،بچالو         :کوروناکی نئی قسم تباہی مچادےگی،دنیااجڑجائےگی

    برطانوی ڈاکٹرزرو روکرالتجائیں کرنےلگے،بچ جا،بچالو :کوروناکی نئی قسم تباہی مچادےگی،دنیااجڑجائےگی

    لندن: برطانوی ڈاکٹرزرو روکرالتجائیں کرنے لگے،بچ جا،بچالو:کورونا کی نئی قسم تباہی مچادے گی،موت ہی موت ،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی ہیلتھ ایجنسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم جو سامنے آئی ہے یہ انتہائی مہلک ہے۔

    یورپی یونین کی ہیلتھ ایجنسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلی قسم سے زیادہ تیزی سے اور آسانی کے ساتھ پھیلنے کی استطاعت رکھتی ہے۔اور سب سے زیادہ پریشانی کی یہ بات ہے کہ یہ قسم پہلی قسم سے کہیں زیادہ مہلک بھی ہے اور اس کے انسانی جسم پر اثرات بھی زیادہ عرصے تک رہنے والے ہیں۔

    یورپی یونین کی ہیلتھ ایجنسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ کورونا کی نئی قسم بڑی آسانی اور تیزی کے ساتھ پھیلنے والی وبا ہے لہٰذا اس وجہ سے اب کی بار اموات کا تناسب پہلے سے کہیں زیادہ ہو گا۔اس قسم کی تیزی کا اندازہ

    ان کا کہنا ہےکہ آپ اس بات سے لگائیں کہ ایک ہفتے کے اندر اس نے برطانیہ سے اٹلی،امریکہ اور بھارت تک کا سفر طے کر لیا ہے۔کورونا وبا کی یہ نئی قسم اب اور بھی ممالک میں نظر آ گئی ہوئی ہے جس وجہ سے ہیلتھ ماہرین بے بس نظر آ رہے ارو لوگوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔

    اس حوالے سے برطانیہ کی ایک نرس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس نے روتے ہوئے اور ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے درخواست کی ہے کہ گھر پر رہیں اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کی جو ہدایات انہیں دی جا رہی ہیں وہ اپنائیں کیونکہ اس کے سامنے لوگ جس بے دردی سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں وہ حالت صرف وہ دیکھ رہی ہے

  • عید کے روز بھی کرونا سے 48 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    عید کے روز بھی کرونا سے 48 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، تیسری لہر میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عید کے دن بھی کرونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2517 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 569 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مجموعی اموات 19 ہزار 384 ہو گئی ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 30 ہزار 700 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار 123 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 220 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، ملک بھر میں مثبت کیسز کا تناسب 8 اعشاریہ ایک نو فیصد رہا۔

    پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ 2 لاکھ 96 ہزار364 اور خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 403 کورونا مریض موجود ہیں، بلوچستان 23 ہزار778 جبکہ گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں   ڈاکٹر یاسمین راشد

    عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ڈاکٹر یاسمین راشد

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عیدالفطر پر خصوصی وڈیو پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وباء کی شدید لہر سے گزر رہا ہے، ہمیں عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں مناکر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیناہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث پنجاب میں 8ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔

    انہوں نے عیدالفطر پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔

  • پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری مثبت کیسز اور اموات میں اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں126 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 126 اموات ہوئی ہیں-


    ین سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 38 ہزار616 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار265 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.35 فی صد رہی۔

    اکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار336 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار691 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

    واضح رہے کہ ویکسینیشن سینٹر عید پر دو دن کے لئے بند ہوں گے۔

  • اوروں کونصیحت :خود میاں فضیحت:رویت ہلال کمیٹی کورونا سے بچتے ہوئے اعلان کررہی ہے

    اوروں کونصیحت :خود میاں فضیحت:رویت ہلال کمیٹی کورونا سے بچتے ہوئے اعلان کررہی ہے

    لاہور:اوروں کونصیحت :خود میاں فضیحت:رویت ہلال کمیٹی کورونا سے بچتے ہوئے اعلان کررہی ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں اس سال ملک بھرمیں جہاں رویت ہلال کمیٹی ایک عید منانے میں کامیاب ہوگئی ہے وہاں‌ اس کمیٹی کی کچھ اوربھی پھرتیاں سامنے آئی ہیں

    ذرائع کےمطابق آج رات جب رویت ہلال کمیٹی کےممبران ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے تواس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کرتے ہوئے نظرآئے ، اس دوران بندے پربندہ چڑھا ہوا تھا اورکسی قسم کی ایس اوپیز کا خیال نہیں رکھا جارہا تھا

    ادھرروہت ہلال کمیٹی کے اس رویے پرسخت تنقید کی جارہی ہے اورعوام الناس کی طرف سے اس طریقہ کارکوبہت غیرمناسب بھی خیال کیا جارہا ہے ، یہ بھی تنقید کی جارہی ہے کہ اگریہ حال ان بڑوں کا ہے توپھریہ چھوٹے طبقے کوزبردستی ان ایس او پیز کواپنانے میں کوشش کیوں کی جاتی ہے