Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • غزہ میں کورونا مریضوں کے لیے لیبارٹری اسرائیلی فوجیوں نے تباہ کردی

    غزہ میں کورونا مریضوں کے لیے لیبارٹری اسرائیلی فوجیوں نے تباہ کردی

    غزہ :غزہ میں کورونا مریضوں کے لیے لیبارٹری اسرائیلی فوجیوں نے تباہ کردی،طلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے مسلسل نويں دن بھی فلسطينی آبادی پر بمباری کی، جس میں مزيد 24 فلسطينی شہید ہوگئے۔ محکمہ صحت کا مرکز اور غزہ ميں کووڈ 19 کی واحد ليبارٹری بھی تباہ ہوگئی،

    ذرائع کے مطابق ان حملوں میں اس کے علاوہ بھی بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جس میں‌ اسکول، يونيورسٹياں اور يتيم خانہ بھی ملبے کا ڈھير بن گئے، امدادی ادارے ہلال احمر کا دفتر بھی متاثر ہوا۔ 61 بچوں اور 36 خواتين سميت شہداء کی تعداد 271 تک پہنچ گئی، 1500 سے زائد زخمی ہيں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر حملوں کے بعد سے اب تک 52 ہزار فلسطينی بے گھر ہوچکے ہيں۔

    امریکا کی حمایت کے بعد اسرائیل کی بربریت میں مزید اضافہ ہوگیا، منگل کی علی الصبح ایک بار پھر غزہ پر شدید بمباری کی گئی، اسرائيلی جنگی طياروں نے شمالی غزہ ميں بيتِ لاحيہ اور مغربی غزہ ميں النصر کے علاقوں ميں سرکاری و رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنايا۔

    اسرائیلی حملے ميں غزہ کی محکمہ صحت کی عمارت تباہ ہوگئی، جو 20 لاکھ فلسطينيوں کو صحت کی فراہمی اور کرونا ٹيسٹنگ کا واحد مرکز بھی تھی،

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک طرف اسرائیلی حملوں کی وجہ سے فلسطینی زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں تودوسری طرف کورونا کی تباہ کاریوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، ان حالات میں لیب کا تباہ ہونا ان پریشان حال لوگوں‌سے ان کی زندگیوں‌کوزبردستی چھیننے کے مترادف ہے

  • ‏ملک بھرمیں بورڈامتحانات ہوں گےیا کہ نہیں، وزرائےتعلیم کانفرنس بلانےکافیصلہ:این سی اوسی کوبریفنگ

    ‏ملک بھرمیں بورڈامتحانات ہوں گےیا کہ نہیں، وزرائےتعلیم کانفرنس بلانےکافیصلہ:این سی اوسی کوبریفنگ

    اسلام آباد: ‏ملک بھرمیں بورڈامتحانات ہوں یا کہ نہیں،بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس بلانےکافیصلہ:این سی اوسی کوبریفنگ ،اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

    تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا جائزہ لینے کیلئے این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے وبائی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں لے جانے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے جبکہ امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوگا۔

    اس اہم اجلاس میں پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس سلسلے میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ یہ اہم اجلاس 23 مئی سے پہلے ہو گا۔

  • تم ہی میرے بیٹے اوربیٹیاں ہو۔میرے لیےرحمت کی دعا کرنا۔ مجھےفراموش نہ کرنا:سعودی معلمہ کی وصیت وائرل

    تم ہی میرے بیٹے اوربیٹیاں ہو۔میرے لیےرحمت کی دعا کرنا۔ مجھےفراموش نہ کرنا:سعودی معلمہ کی وصیت وائرل

    ریاض : تم ہی میرے بیٹے اوربیٹیاں ہو۔میرے لیےرحمت کی دعا کرنا۔ مجھےفراموش نہ کرنا:سعودی معلمہ کی وصیت وائرل ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں حال ہی میں کرونا وبا کے نتیجے میں فوت ہونے والی ایک معلمہ سوزان عبدالقادر المصری کی وفات کے بعد ایک وصیت سامنے آئی ہے جس پر شہریوں‌نے صدمے سے بھرپور تاثرات اور تبصرے کیے ہیں۔

    کرونا سے وفات پانے والی ‘سوزان المصری’ نے بسترعلالت پر زندگی کے آخری لمحات میں اپنی وصیت تحریر کی۔ وصیت لکھنے کے بعد وہ وبا کو شکست نہ دے سکیں اور چل بسیں۔
    سوزان عبدالقادرالمصری مکہ معظمہ کے انٹرمیڈیٹ اسکول 12 کی معلمہ تھیں اور وہ کئی روز سے ایک اسپتال میں کرونا وبا سے لڑ رہی تھیں۔

    اپنے وصیت نما پیغام میں معلمہ سوزان المصری نے لکھا کہ ‘السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، الحمد اللہ علی کل حال، میں کرونا وبا کا شکار ہوچکی ہوں۔ میرا جسم تھکاوٹ اور بیماری سے چور ہوچکا ہے۔ میں آکسیجن کی مدد سے سانس لے رہی ہوں۔ اگر میں اس مصیبت سے بچ گئی تو یہ میرے رب کا فضل ہوگا۔

    اپنے وصیت نما پیغام میں معلمہ سوزان المصری لکھتی ہیں‌ کہ اگر میری زندگی نے وفا نہ کی۔ میری کوئی اولاد نہیں کہ جو میرے مرنے کے بعد میرے لیے دعا کرے۔ میرے چاہنے والے اور میرے طلبا ہی میری امید ہیں۔ میں تمہیں وصیت کرتی ہوں کہ تم ہی میرے بیٹے اور بیٹیاں ہو۔میرے لیےرحمت کی دعا کرنا۔ مجھے فراموش نہ کرنا۔ میری آپ لوگوں سے گذارش ہے۔ اللہ کی قسم میں بہت تھک چکی ہوں’۔

    اس کی اس وصیت کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد شہریوں نے فوت ہونے والی معلمہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کے لیے مغرفت کی دعا کی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 135 اموات جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد

    پاکستان میں کورونا سے مزید 135 اموات جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں135 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 135 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 29 ہزار801 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار566 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.61 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار678 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 79 ہزار684 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • کورونا سے بچنے کے لیے”ہندووں کی بھارت میں ’گائے کا پیشاب‘ پینے کی پارٹیاں بھی کورونا سے بچانہ سکیں‌

    کورونا سے بچنے کے لیے”ہندووں کی بھارت میں ’گائے کا پیشاب‘ پینے کی پارٹیاں بھی کورونا سے بچانہ سکیں‌

    نئی دہلی :کورونا سے بچنے کے لیے”ہندووں کی بھارت میں ’گائے کا پیشاب‘ پینے کی پارٹی،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ہندو انتہاپسند جماعتوں میں سے ایک ہندو مہاسبھا جس کا اصل نام ’اکھل بھارت ہندو مہاسبھا‘ تھا کی جانب سے انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں ’کورونا وائرس‘ سے بچنے کیلئے ’گائے کا پیشاب پینے‘ کی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

    ہندو مہا سبھا کے سربراہ سوامی چکرپانی مہاراج نے رواں ماہ 4 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ ’گائے کا پیشاب پینے اور گوبر کھانے‘ سے ’کورونا وائرس‘ ختم ہوجاتا ہے اور انہوں نے اس ضمن میں ہولی کے بعد ملک بھر میں ’گائے کے پیشاب‘ پینے کی پارٹیوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا تھا

    اور اب انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی میں پہلی ’گائے موتر (گائے کا پیشاب پینے کی پارٹی انعقاد کرکے بھارت میں ’کورونا وائرس‘ کے علاج کے حوالے سے خود ساختہ راہ اپنالی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندو مہاسبھا کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں ’گائے موتر‘ پارٹی کا انعقاد کیاجس میں 200 مرد و خواتین نے شرکت کی

  • بھارت دنیا میں جان بوجھ کر کورونا پھیلارہاہے :ملکوں نےسرجوڑلیئے

    بھارت دنیا میں جان بوجھ کر کورونا پھیلارہاہے :ملکوں نےسرجوڑلیئے

    نئی دہلی :بھارت دنیا میں جان بوجھ کر کورونا پھیلارہاہے :ملکوں نےسرجوڑلیئے،اطلاعات کے مطابق بھارت دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بن گیا ہے جہاں وبا سے اب تک ڈھائی کروڑ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ سے زائد جبکہ کورونا سےاموات 2 لاکھ 66 ہزار ہو چکی ہیں۔

    دوسری جانب دریا ئے گنگا میں تیرتی لاشوں کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ کئی شہروں میں لوگ اپنے عزیزوں کے لیے آکسیجن اور وینٹی لیٹر زکا انتظام کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں دواؤں کی فراہمی کے لیے لوگوں نے احتجاج کیا جبکہ دہلی میں مودی مخالف پوسٹرز لگانے پر 15 افراد کو گرفتارکر لیا گیا

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 76 افراد کی موت

    پاکستان میں کورونا سے مزید 76 افراد کی موت

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں76 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 76 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 30 ہزار402 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار379 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.82 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار543 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار118 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سےبڑھاکر24 مئی تک کرنےکی تجویزنےکاروباری طبقےکوپریشان کردیا

    پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سےبڑھاکر24 مئی تک کرنےکی تجویزنےکاروباری طبقےکوپریشان کردیا

    لاہور:پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سے بڑھا کر24 مئی تک کرنےکی تجویزنےکاروباری طبقےکوپریشان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانےکی تجویز پیش کی ہے۔صوبائی محکموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن بڑھانے سےکورونا صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

    پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید بڑھایا جائے گا یا نہیں فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اجلاس میں ہو گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس حوالے سے یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ لاک ڈاون کا وقت 16 مئی تک ہی محدود کردیا جائے تاکہ لوگ اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرسکیں‌

  • گلگت میں کتنے سیاح کرونا کا شکار ہو گئے؟ٕ

    گلگت میں کتنے سیاح کرونا کا شکار ہو گئے؟ٕ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    عید کے ایام میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سیاحتی مقامات بند کئے گئے ہیں،تا ہم گلگت سے خبر آئی ہے کہ گلگت میں سیاح بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں،محکمہ صحت گلگت بلتستان کیرپورٹ کے مطابق گلگت میں اب تک 16 سیاح بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،گلگت میں کرونا سے متا ثرہ مریضوٓں کی مجموعی تعداد 5417 ہو گئی ہے۔

    محکمہ صحت گلگت کے مطابق گلگت میں اب تک 17 مریض صحتیاب جبکہ 107 مریض زندگی کی بازی ہارچکے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی شرح 1.00 جبکہ ریکوری کیسزکی شرح 96.29 اور اموات کی شرح 1.98 ہے،

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف عنایت کا کہنا ہے کہ میں عید کےلیے گاؤں میں موجود ہو یہاں مقامی افراد سیاحوں کو کچھ نہیں کہ سکتے ہیں۔انتظامیہ اگر لنگر دن کے وقت اوپن کریں تو لوگ وہاں جائیں گے انسانی آبادیوں میں رش کم ہوگا۔لنگر میں مقامی افراد اور گلگت بلتستان کے سیاحوں کو روکنا بالکل درست نہیں۔ مقامی سیاحوں کو لنگر جانے سے روکنے سے وہ مقامی آبادیوں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کرونا سے لنگر میں مال مویشیوں کو بچاتے ہیں اور آبادی میں لوگوں کا رش دیکھنے کے قابل ہیں۔
    ہم ضلعی انتظامیہ بلخصوص ڈی سی غذر سے گزارش کرتے ہیں کہ لنگر کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

  • ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر سینماز اور تھیٹرز ویران

    ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر سینماز اور تھیٹرز ویران

    پاکستان میں مسلسل دوسری بار بھی عیدالفطر پر تھیٹرز ویران نہ کوئی فلم ریلیز نہ ہو سکی اور نہ ہی اسٹیج ڈرامے پیش ہو سکے-

    باغی ٹی وی :عید الفطر کا تہوار ہمیشہ سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت اہم رہا ہے اس موقع پر ریلیز کے لیے پیش کی جانے والی فلموں کا ریکارڈ بزنس ہوتا یے پاکستان بننے کے بعد سے فلم بینی کا سلسلہ نہ صرف تسلسل کے ساتھ جاری رہا بلکہ ملک میں مشکل ترین حالات میں بھی شائقین سینما گھروں میں جا کر فلموں سے لطف اندوز ہوتے رہے، لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹرز اور سینماز ویران رہے-

    ملکی تاریخ میں دوسری با عیدالفطر پر نہ ہی کوئی فلم ریلیز ہوسکی اور نہ کوئی تھیٹر شو ہوسکا۔ اس صورتحال میں فنکاروں کی بڑی تعداد شدید متاثر ہوئی اور تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، تکنیک کاروں نے جہاں حکومت سے اپیل کی وہیں احتجاج بھی کیا تھا لیکن سینما گھروں کے ساتھ تھیٹر کھولنے کی اجازت نہ دی جاسکی ۔

    پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پرمسلسل دوسری بار سینما گھر نہ کھلنے سے فنکار برادری کے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

    پنجاب آرٹسٹ تھیٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے عید کے موقع پر سینکڑوں سے زائد فنکاروں میں راشن تقسیم کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ حکومت بہت جلد تھیٹرز کھولنے کی اجازت بھی دے گی۔