Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دہشت گردوں کو مبینہ پناہ دینے والے ڈاکٹر کو ہی کرونا ہو گیا

    دہشت گردوں کو مبینہ پناہ دینے والے ڈاکٹر کو ہی کرونا ہو گیا

    دہشت گردوں کو مبینہ پناہ دینے والے ڈاکٹر کو ہی کرونا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں دہشتگردوں کو علاج معالجہ اورپناہ دینے کا کیس کی سماعت ہوئی

    ڈاکٹرعاصم،وسیم اختراورانیس قائم خانی عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ڈاکٹرعاصم اور انیس قائم خانی کو بھی کورونا ہو گیا .وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹرعاصم اورانیس قائم خانی کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہے،پیش نہیں ہوسکتے،وسیم اختر ذاتی مصروفیت کےباعث پیش نہیں ہوسکتا، آج حاضری سے استثنیٰ دی جائے،عدالت نے وکیل کی سماعت منظور کر لی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنائی جائے.

    زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی،وسیم اختر، روف صدیقی،قادر پٹیل،عثمان معظم نامزد ہیں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان جیل بھی جا چکے ہیں.

    سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت نے دی ملک سے باہر جانے کی اجازت

  • ہندو ڈّاکٹر نے کرونا مریض کے لئے کلمہ پڑھنا شروع کر دیا

    ہندو ڈّاکٹر نے کرونا مریض کے لئے کلمہ پڑھنا شروع کر دیا

    ہندو ڈّاکٹر نے کرونا مریض کے لئے کلمہ پڑھنا شروع کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے

    کرونا وائرس سے بھارت میں بھی اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے، مریض سڑکوں پر تڑپتے رہے ، شمشان گھاٹ میں ایک ایک ہفتے تک لاشیں جلائی جاتی رہیں، شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے وقت نہ ملنے پر لاشوں کو ندیوں میں بہایا گیا

    ایسے میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو حیران کر دیا، بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر نے کلمہ پڑھنا شروع کر دیا ، خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں بڑی ہونے والی ڈاکٹر ریکھا نے دیکھا کہ اس کا مسلمان مریض مر رہا ہے تو انہوں نے اس کے لیے کلمہ پڑھا اور جیسے ہی انہوں نے کلمہ ختم کیا مریض چل بسا. کورونا مریض کے لیے مختص وارڈ میں اہلخانہ کو داخلے کی اجازت نہیں ہوتی اسی وجہ سے ڈاکٹر ریکھا وارڈ میں موجود تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ مریضہ آخری سانسیں لے رہی ہے تو انہوں نے 56 سالہ مریضہ کے سامنے کلمہ پڑھا اور مریضہ نے اس کے ساتھ دہرایا۔

    ڈاکٹر ریکھا کے مطابق مریضہ کو شدید نمونیہ تھا جبکہاور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھی،دوران علاج مریض کی حالت تشویشناک ہو چکی تھی اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم 17 روز بعد مریضہ کے اعضا خراب ہونا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد مریضہ کے اہلخانہ کی اجازت سے وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر ریکھا نے مریضہ کے آخری وقت کلمہ پڑھنے کے حوالہ سے کہا کہ مریضہ کے خاندان کا کوئی فرد وہاں ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا جو میں نے کیا .

    واضح رہے کہ بھارت میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے سبب چار ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں ،بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 257299 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ 357630 مریض صحتیاب ہوئے

    کرونا کا خوف، بھارت کے 37 اضلاع میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

    ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

    مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

    بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

    بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

    شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا

    کرونا کا سستا ترین علاج، کیا واقعی چائے پینے سے کرونا نہیں ہو گا؟

    ٹھنڈے پانی میں تین چمچ گائے کا پیشاب، کرونا کا بھارت میں نیا علاج

    بھارت میں کرونا کی نئی قسم ،دنیا کے لئے خطرہ،عالمی ادارہ صحت نے کیا خبردار

    بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار

     

  • کورونا کا پھیلاؤ:کراچی کے دوعلاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ جبکہ پورے شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان

    کورونا کا پھیلاؤ:کراچی کے دوعلاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ جبکہ پورے شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان

    کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر پورے کراچی شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کراچی کے علاقوں منگھو پیر اور مومن آباد میں آج سے 4 جون تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اس ضمن میں سینئر افسران سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔

    پولیس افسران نے حکام سے بجٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بغیر لاک ڈاؤن کمائی کا دھندہ بن سکتا ہے، گزشتہ لاک ڈاؤن میں پولیس کو بجٹ دیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کیلئے پولیس افسران سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

    کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر کراچی میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہوسکتا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک 24 پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں، حکومتِ سندھ نے کورونا ڈیوٹیز کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال کسی بھی پولیس اہلکار کو یہ امدادی رقم نہیں مل سکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ آج یا کل ہوسکتا ہے اور اطلاق بھی جلد ممکن ہے۔

  • پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 88 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 88 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 62 ہزار238 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار7 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 6.43 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار968 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 91 ہزار658 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • سیاہ فنگس کےبعد بھارت میں سفید فنگس نےسراٹھالیا:        خواتین اوربچوں کےلیےخطرے کی گھنٹی بجادی گئی

    سیاہ فنگس کےبعد بھارت میں سفید فنگس نےسراٹھالیا: خواتین اوربچوں کےلیےخطرے کی گھنٹی بجادی گئی

    نئی دہلی :سیاہ فنگس کےبعد بھارت میں سفید فنگس نےسراٹھالیا:ڈاکٹروں نےخواتین اوربچوں کےلیےخطرے کی گھنٹی بجادی،اطلاعات کے مطابق کالی فنگس کے بعد بھارت میں سفید فنگس نے سراٹھا لیا ہے ،

    نئی دہلی سے ذرائع کے مطابق بہت زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں

    بھارت میں COVID-19 کے دوسرے اضافے اور کالی فنگس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان اب سفید فنگس انفیکشن کے چار معاملات جو کالی فنگس سے زیادہ خطرناک سمجھے جاتے ہیں ، پٹنہ ، بہار سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹروں کے مطابق ، COVID-19 مثبت مریض جو آکسیجن کے رحم وکرم پر ہیں ، ان میں سفید فنگس کی گرفت زیادہ ہوجاتی ہے جو ان کے پھیپھڑوں میں انفکشن کرسکتی ہے۔

    سفید فنگس کو خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بچوں اور خواتین کو متاثر کرتا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق یہ لیوکوریا کی بنیادی وجہ ہے۔

    یہ مرض نوزائیدہ میں ڈایپر کینڈیڈیسیس کی شکل میں پایا جاتا ہے جس میں کریم رنگ کے سفید دھبے نظر آتے ہیں اور چھوٹے بچوں میں یہ زبانی زور کی وجہ بنتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کو بھی فنگس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے

  • اسدعمرکی زیرصدارت این سی او سی کااجلاس،24 مئی سےتعلیمی ادارے،ریسٹورنٹس اورسیاحت کھولنے کا اعلان

    اسدعمرکی زیرصدارت این سی او سی کااجلاس،24 مئی سےتعلیمی ادارے،ریسٹورنٹس اورسیاحت کھولنے کا اعلان

    این سی او سی : رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس

    باغی ٹی وی : ‏این سی او سی کا 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کا اعلان

    این سی او سی کے مطابق 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولے جائیں گے-

    اجلاس میں این سی او سی نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی ‏ریسٹورنٹس رات 12بجےتک کھلےرہیں گے ‏ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے کے لیے ہوگی، این سی او سی

    این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق ‏یکم جون سے شادی ہالز کو آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی ‏شادی کی تقریب میں 150 افراد حصہ لے سکیں گے-

    ‏این سی او سی نے کہا کہ 7 جون سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ‏یکم جون سے کھولے جانے والے شعبوں کا حتمی جائزہ 27 مئی کو لیا جائے گا-

    ‏مزار، سینما گھر، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہوگی ‏اسپورٹس، میلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی-

    ‏ان ڈور اور آؤٹ ڈور موسیقی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی ‏ہفتہ اور اتوار کو صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی پابندی بھی جاری رہے گی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-

  • پاکستان میں مزید 4 ہزار 207 افراد کورونا کا شکار اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں مزید 4 ہزار 207 افراد کورونا کا شکار اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں131 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 131 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 51 ہزار130 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار207 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.22 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار778 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 84 ہزار581 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-

  • 2008 میں لکھی گئی کتاب "دنیا کا خاتمہ”میں کورونا کے خطرناک حملوں کی نشاندہی

    2008 میں لکھی گئی کتاب "دنیا کا خاتمہ”میں کورونا کے خطرناک حملوں کی نشاندہی

    لاہور:2008 میں لکھی گئی کتاب "دنیا کا خاتمہ”میں کورونا کے خطرناک حملوں کی نشاندہی ،اطلاعات کے مطابق 2008 میں لکھی گئی ایک اہم کتاب جس کا عنوان "دنیا کا خاتمہ” ہے میں‌ دنیا بھرمیں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کے متلعق خطرناک انکشافات کیے گئےہیں

    اس حوالے سے منظرعام پرآنے والی اس کتاب جس کا ٹائٹل نام "دی اینڈز آف ورلڈ” یعنی دنیا کا خاتمہ ہے میں 12 سال پہلے ہی ایسے انکشافات کیے گئے ہیں جن سے یہ اندازہ ہوتا ہےکہ یہ ایک خودساختہ وائرس ہے جس دنیا میں تجربات کےلیے پھیلایا گیاہے اورہوسکتا ہےکہ اگلی آنی والی جنگ میں یہ ایک ایسا خطرناک بائیولوجیکلی ہتھیاربن کردنیا پرگرے کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا ختم ہوجائے

    اس کتاب میں اس کے بارے میں لکھا ہے کہ ایسی بیماری آئے گی جو پھیپھروں پراثرانداز ہوگی اوردیکھتے ہی دیکھتے انسان کا خاتمہ کردے گی

    اس میں یہ بھی لکھا ہےکہ سن 2020 کے ایام میں اس سے پہلے بخار اورفلو جیسی علامات پیدا ہوں گی جس کے بعد پھیپھڑے بھی متاثرہوں گے

    اس کتاب کو سوشل میڈیا پروائرل کرنےوالوں کا خیال ہےکہ اس تحریر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک سازش ہے جس پربڑے عرصے سے کام ہورہا تھا

  • پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ملتوی:کیوں ہوئے:خبرسن کرکرکٹ شائقین غمگین ہوگئے

    پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ملتوی:کیوں ہوئے:خبرسن کرکرکٹ شائقین غمگین ہوگئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ملتوی:کیوں ہوئے:خبرسن کرکرکٹ شائقین غمگین ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ہے کہ کورونا وائرس اور متحدہ عرب امارات کی سخت شرائط کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یو اے ای حکومت کی طرف سے گرین سگنل کے باوجود پی ایس ایل ایونٹ کیلئے انتہائی سخت شرائط عائد کی گئی تھیں جس نے اس کا انعقاد مشکل میں ڈال دیا۔

    پاکستان سپر لیگ کے میچز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ وینیوز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ یہ اہم فیصلہ پی ایس ایل فرنچائز اور انتظامیہ کے درمیان اجلاس میں ہوا۔ پی ایس ایل کے میچز یکم جون سے شیڈول تھے۔

    خیال رہے کہ اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ، پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار، چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے

  • پاکستان میں کورونا سے 104 اموات مزید  3 ہزار256 نئے کیسز

    پاکستان میں کورونا سے 104 اموات مزید 3 ہزار256 نئے کیسز

    پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں104 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 104 اموات ہوئی ہیں-


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار771 ٹیسٹ کئے گئے3 ہزار256 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.79 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار647 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار374ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور چوتھے مرحلے میں40 تا 49 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-